۷؍اگست۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیٹھ کر آپ نے پیا اور بھی کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ پانی وغیرہ آپ ہمیشہ بیٹھ کر ہی پیتے ہیں ۔ کے
۷ را گست ۱۹۰۴ء ( بمقام قادیان - بوقت شام )
شام کی نماز کے بعد چند ایک احباب نے بیعت کی ۔ ان
صوفیا کا ملامتی فرقہ اور ریاء میں ایک صاحب ایسے تھے جو کہ اپنے زمانہ جہالت میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سخت الفاظی سے یاد کرتے اور بہت ہی برا بھلا کہتے تھے۔ وہ اپنی ان
خطاؤں کی معافی حضرت اقدس علیہ السلام سے طلب کرتے تھے۔
آپ فرماتے تھے کہ تو بہ کے بعد اللہ تعالیٰ سب گناہ بخش دیتا ہے۔
اس اثنا میں اس تائب کا دل اپنے گناہوں کو یاد کر کے بھر آیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ گیا۔
روتا جا تا تھا اور گناہوں کی مغفرت کی دعا بھی کرتا جاتا تھا۔ اس کی اس حالت کو جناب حکیم نورالدین صاحب
نے دیکھ کر عرض کی کہ ایسے ہی مذنب ہیں جن کے گناہ خدا بخش دیتا ہے۔ اس پر سلسلہ کلام چل پڑا اور
حضرت اقدس نے ذیل کی تقریر شروع کی ۔
فرمایا کہ ذنوبی آدمی کو اسی لیے قرب بخشتے ہیں بشرطیکہ ساتھ تو بہ اور استغفار بھی ہو اور یہی وجہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خطا اور صغائر میں انبیاء کو بھی شریک کر دیا ہے تا کہ قرب الہی کے مراتب میں وہ
ترقی کر سکیں ۔ فرقہ ملامتی کو میں پسند نہیں کرتا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ پر غیر کے وجود کو بڑا خیال
کرتے ہیں اور اپنے اعمالِ صالحہ کو پوشیدہ رکھ کر مخلوق کی نظروں میں متہم ( جائے تہمت ) ہونا چاہتے
ہیں۔ یہ ان کی غلطی ہے۔ دوسرے وجود کو تو لاشے خیال کرنا چاہیے اور کسی کے ضرر اور نفع پر نظر ہر گز نہ
رکھنی چاہیے۔ نہ کسی کی مدح سے پھولے اور دل میں خوش ہو اور نہ کسی کی ذم سے رنجیدہ خاطر ہو۔
سچے موحد وہی ہوتے ہیں جو خدا کے سوا کسی دوسرے وجود کو کوئی شے خیال نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے
کہ فرقہ ملامتی اس توحید سے گرا ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ نے مومنوں کی صفت فرمائی ہے لا يَخَافُونَ
البدر جلد ۳ نمبر ۲۹ مورخہ یکم اگست ۱۹۰۴ صفحه ۳، ۴
لَوْمَةَ لايم (المائدة: ۵۵) کہ وہ کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں خوف کھاتے اور
صرف اپنے مولا کی رضا مندی کو مقدم رکھتے ہیں ۔
مومن ایک لا پروا انسان ہوتا ہے۔ اسے صرف خدا کی رضا مندی کی حاجت ہوتی ہے اور اسی کی
اطاعت کو وہ ہر دم مد نظر رکھتا ہے کیونکہ جب اس کا معاملہ خدا سے ہے تو پھر اسے کسی کے ضرر اور نفع کا
کیا خوف ہے۔ جب انسان خدا تعالیٰ کے بالمقابل کسی دوسرے کے وجود کو دخل دیتا ہے تو ریا اور
عُجب وغیرہ معاصی میں مبتلا ہوتا ہے۔ یا د رکھو کہ یہ دخل وہی ایک زہر ہے اور کلمہ لا اله الا اللہ کے
اول جز لا الہ میں اس کی بھی نفی ہے کیونکہ جب انسان کسی انسان کی خاطر خدا کے ایک حکم کی
بجا آوری سے قاصر رہتا ہے تو آخر اسے خدا کی کسی صفت میں شریک کرتا ہے تبھی تو قاصر رہتا ہے اس
لیے لا الہ کہتے وقت اس قسم کے معبودوں کی بھی نفی کرتا ہے۔
صوفیوں نے اس قسم کے ملامتی لوگوں کے بہت سے قصے لکھے ہیں ۔ امام غزالی ( علیہ الرحمۃ )
نے بھی لکھا ہے کہ آجکل کے فقراء ریا کار ہوتے ہیں۔ تن کی آسانی کو مد نظر رکھ کر موٹے جھوٹے
کپڑے تو پہنتے نہیں اس لیے باریک کپڑوں کو گیر و یا سبز رنگ لیتے ہیں اور ان کے بجتے پہن کر اپنے کو
فقراء مشہور کرتے ہیں۔ مقصود ان کا یہ ہوتا ہے کہ لوگوں سے متمیز ہوں اور عوام الناس خصوصیت سے
ان کی طرف دیکھیں۔ پھر روزہ داروں کا ذکر لکھا ہے کہ کوئی روزہ دار مولوی کسی کے ہاں جاوے اور
اسے مقصود ہو کہ اپنے روزہ کا اظہار کرے تو مالک خانہ کے استفسار پر بجائے اس کے کہ سچ بولے کہ
میں نے روزہ رکھا ہوا ہے اس کی نظروں میں بڑا نفس کش ثابت کرنے کے لیے جواب دیا کرتے ہیں
کہ مجھے عذر ہے۔ غرضیکہ اس طرح کے بہت سے مخفی گناہ ہوتے ہیں جو اعمال کو تباہ کرتے رہتے ہیں۔
کبر اور نخوت امراء کو کب اور نخوت لگے رہتے ہیں جو کہ ان کے عملوں کو کھاتے رہتے ہیں۔ ان
اور اس لیے بعض عرب اس لیے بعض غریب آدمی جن کو اس قسم کے خیالات نہیں ہوتے وہ سبقت لے
جاتے ہیں ۔
غرضیکہ ریا وغیرہ کی مثال ایک چوہے کی ہے جو کہ اندر ہی اندر اعمال کو کھاتا رہتا ہے۔ خدا تعالیٰ
بڑا کریم ہے لیکن اس کی طرف آنے کے لیے عجز ضروری ہے۔ جس قدر انانیت اور بڑائی کا خیال اس
کے اندر ہوگا خواہ وہ علم کے لحاظ سے ہو، خواہ ریاست کے لحاظ سے، خواہ مال کے لحاظ سے، خواہ
خاندان اور حسب نسب کے لحاظ سے تو اسی قدر پیچھے رہ جاوے گا ۔ اسی لیے بعض کتابوں میں لکھا ہے
کہ سادات میں سے اولیاء کم ہوئے ہیں کیونکہ خاندانی تکبر کا خیال ان میں پیدا ہو جاتا ہے۔ قرونِ اولیٰ
کے بعد جب یہ خیال پیدا ہوا تو یہ لوگ رہ گئے ۔
اس قسم کے حجاب انسان کو بے نصیب اور محروم کر دیتے ہیں بہت ہی کم ہیں جو ان سے نجات
پاتے ہیں۔ امارت اور دولت بھی ایک حجاب ہوتا ہے۔ امیر آدمی کو کوئی غریب سے غریب اور ادنی
آدمی السلام علیکم کہے تو اسے مخاطب کرنا اور وعلیکم السلام کہنا اس کو عار معلوم ہوتا ہے اور خیال گذرتا ہے
کہ یہ حقیر اور ذلیل آدمی کب اس قابل ہے کہ ہمیں مخاطب کرے۔ اسی لیے حدیث میں آیا ہے کہ
غریب امیروں سے پانصد سال پیشتر جنت میں جاویں گے۔ ہمیں معلوم نہیں کہ اس حدیث کے
معانی کیا ہیں لیکن ہم ان الفاظ پر ایمان لاتے ہیں۔ اس کا ایک باعث یہ بھی ہے کہ غریبوں کا تزکیہ نفس
قضا و قدر نے خود ہی کیا ہوتا ہے۔
حصول فضل کی راہیں یاد رکھو کہ خدا کے فضل کے حاصل کرنے کے دوراہ ہیں۔ ایک تو زید
نفس کشی اور مجاہدات کا ہے اور دوسرا قضا و قدر کا۔ لیکن مجاہدات
سے اس راہ کا طے کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ اس میں انسان کو اپنے ہاتھ سے اپنے بدن کو مجروح اور
خستہ کرنا پڑتا ہے۔ عام طبائع بہت کم اس پر قادر ہوتی ہیں کہ وہ دیدہ و دانستہ تکلیف جھیلیں لیکن
قضا و قدر کی طرف سے جو واقعات اور حادثات انسان پر آکر پڑتے ہیں وہ ناگہانی ہوتے ہیں اور
جب آپڑتے ہیں تو قہر درویش بر جان درویش ان کو برداشت کرنا ہی پڑتا ہے جو کہ اس کے تزکیہ نفس
کا باعث ہو جاتا ہے جیسے شہداء کو دیکھو کہ جنگ کے بیچ میں لڑتے لڑتے جب مارے جاتے ہیں تو
خدا کے نزدیک کس قدر اجر کے مستحق ہوتے ہیں۔ یہ درجات قرب بھی ان کو قضا و قدر سے ہی ملتے
ہیں۔ ورنہ اگر تنہائی میں ان کو اپنی گردنیں کاٹنی پڑیں تو شاید بہت تھوڑے ایسے نکلیں جو شہید ہوں۔
اسی لیے اللہ تعالیٰ غربا کو بشارت دیتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ
الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
الَيْهِ رَاجِعُونَ ( البقرة : ۱۵۶ ، ۱۵۷) اس کا یہی مطلب ہے کہ قضا و قدر کی طرف سے ان کو ہر ایک قسم
کے نقصان پہنچتے ہیں اور پھر وہ جو صبر کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ کی عنائتیں اور رحمتیں ان کے شامل حال
ہوتی ہیں کیونکہ تلخ زندگی کا حصہ ان کو بہت ملتا ہے لیکن امراء کو یہ کہاں نصیب ۔ امیروں کا تو یہ حال
ہے کہ پنکھا چل رہا ہے۔ آرام سے بیٹھے ہیں۔ خدمتگار چائے لایا ہے اگر اس میں ذرا سا قصور بھی
ہے خواہ میٹھا ہی کم یا زیادہ ہے تو غصہ سے بھر جاتے ہیں۔ خدمتگار کو ناراض ہوتے ہیں ۔ بہت غصہ
ہو تو مارنے لگ جاتے ہیں حالانکہ یہ مقام شکر کا ہے کہ ان کو ہل جو تنا نہیں پڑا۔ کاشتکاری کے
مصائب برداشت نہیں کیے۔ چولہے کے آگے بیٹھ کر آگ کے سامنے تپش کی شدت برداشت نہیں
کی اور پکی پکائی شئے محض خدا کے فضل سے سامنے آگئی ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ خدا کے احسانوں کو یاد
کر کے رطب اللسان ہوتے لیکن اس کے سارے احسانوں کو بھول کر ایک ذراسی بات پر سارا کیا
کرایا رائیگاں کر دیتے ہیں حالانکہ جیسے وہ خدمتگار انسان ہے اور اس سے غلطی اور بھول ہو سکتی ہے
ویسے ہی وہ (امیر ) بھی تو انسان ہے۔ اگر اس خدمتگار کی جگہ خود یہ کام کرتا ہوتا تو کیا یہ غلطی نہ کرتا۔
پھر اگر ما تحت آگے سے جواب دے تو اس کی اور شامت آتی ہے اور آقا کے دل میں رہ رہ کر جوش
اٹھتا ہے کہ یہ ہمارے سامنے کیوں بولتا ہے اور اسی لیے وہ خدمتگار کی ذلت کے درپے ہوتا ہے۔
حالانکہ اس کا حق ہے کہ وہ اپنی غلطی کی تلافی کے لیے زبان کشائی کرے۔ اسی پر مجھے ایک بات یاد
آئی ہے کہ سلطان محمود کی ( یا ہارون الرشید کی ) ایک کنیز تھی ۔ اس نے ایک دن بادشاہ کا بستر ا جو کیا تو
اسے گد گدا اور ملائم اور پھولوں کی خوشبو سے بسا ہوا پا کر اس کے دل میں آیا کہ میں بھی لیٹ کر
دیکھوں تو سہی اس میں کیا آرام حاصل ہوتا ہے۔ وہ لیٹی تو اسے نیند آ گئی ۔ جب بادشاہ آیا تو اسے
سوتا پا کر ناراض ہوا اور تازیانہ کی سزادی۔ وہ کنیز روتی بھی جاتی اور ہستی بھی جاتی ۔ بادشاہ نے وجہ
پوچھی تو اس نے کہا کہ روتی تو اس لیے ہوں کہ ضربوں سے درد ہوتی ہے اور ہستی اس لیے ہوں کہ
میں چند لمحہ اس پر سوئی تو مجھے یہ سزا ملی اور جو اس پر ہمیشہ ہوتے ہیں ان کو خدا معلوم کس قدر عذاب
بھگتنا پڑے گا۔
پس غریبوں کو ہرگز بے دل نہ ہونا چاہیے۔ ان کا قدم آگے ہی ہے غربت ایک کیمیا ہے لیکن وہ کوشش کریں کرتھوڑی بہت جو کس ہے وہ کال دی ہیں کیونکہ
بعض وقت ان لوگوں سے غریبی میں بھی بڑے بڑے گناہ صادر ہو جاتے ہیں ۔ صبر نہیں کرتے
خدا کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں۔ معاش کی قلت ہو تو چوری، ڈاکہ اور دوسرے جرائم شروع کر
دیتے ہیں۔ ایسی حالتوں میں صبر کرنا چاہیے اور خدا کی نافرمانی کی طرف ہرگز مائل نہ ہونا چاہیے۔
غربت اور کم رزقی در اصل انسان کو انسان بنانے کے لیے بڑی کیمیا ہے بشرطیکہ اس کے ساتھ
اور قصور نہ ہوں ۔ جیسے مالداروں میں تکبر اور نخوت وغیرہ پیدا ہو کر ان کے اعمال کو تباہ کر دیتے
ہیں ویسے ہی ان میں بے صبری موجب ہلاکت ہوتی ہے۔ اگر غریب لوگ صبر سے کام لیں تو ان کو
وہ حاصل ہو جو اور لوگوں کو مجاہدہ سے حاصل نہیں ہو سکتا ۔ خدا نے اصل میں بڑا احسان کیا ہے کہ
انبیاء کے ساتھ غریبی کا حصہ بھی رکھ دیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بکریاں چرایا کرتے تھے۔
موسیٰ نے بکریاں چرائیں ۔ کیا امراء یہ کام کر سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گذر ایک جنگل میں ہوا۔ وہاں کچھ پھل دار درخت تھے چند ایک صحابی
جو کہ ہمراہ تھے وہ ان کا پھل توڑ کر کھانے لگے تو آپؐ نے فرمایا کہ فلاں درخت کا پھل کھاؤ بہت شیریں
ہے۔ صحابہ نے پوچھا کہ یا حضرت آپ کو کیسے علم ہے۔ فرمایا کہ جب میں بکریاں چرایا کرتا تھا تو
اس جنگل میں بھی آیا کرتا اور ان پھلوں کو کھایا کرتا تھا۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے یہ تجویز نہیں کیا کہ انبیاء
شاہی خاندان سے ہوں ورنہ تکبر اور نخوت کا کچھ نہ کچھ حصہ ان میں ضرور رہ جاتا اور پھر نبوت کے بھی
دو حصے کر دیئے۔ ایک مصائب اور شدائد کا اور دوسرا فتح و نصرت کا۔ انبیاء کی زندگی کے ان دو حصوں میں
بھی الہی حکمت تھی۔ ایک تو یہی تھی کہ ان کے اخلاق میں ترقی ہو اور سچی بات یہی ہے کہ جوں جوں
نبوت کا زمانہ گذرتا ہے اور واقعات اور حادثات کی صورت بدلتی جاتی ہے انبیاء کی اخلاقی حالت بھی
ترقی کرتی جاتی ہے۔ ابتدا میں ممکن ہے کہ غصہ وغیرہ زیادہ ہو اس لیے نبی کی زندگی کا آخری حصہ
بہ نسبت پہلے کے بلحاظ اخلاق کے بہت ترقی یافتہ ہوتا ہے۔ اس سے یہ مراد ہرگز نہیں ہے کہ ابتدا
میں ان کے اخلاق عام لوگوں سے ترقی یافتہ نہیں ہوتے بلکہ یہ مراد ہے کہ اپنے دائرہ نبوت میں وہ
آخری حصہ عمر میں بہت مؤدب ہوتے ہیں ورنہ ان کی ابتدائی زندگی کا حصہ بھی اخلاق میں تو
گل لوگوں سے اعلیٰ درجہ کا ہوتا ہے ۔
دوسری بات یہ ہے کہ نبی اگر شدائد اور مصائب سے امن میں رہے تو ان کی صبر کی قوت کا پتا
لوگوں کو کیسے معلوم ہو۔ پھر بہت سے اخلاق فاضلہ اس قسم کے ہیں کہ وہ صرف نزول مصائب پر ہی
حاصل ہوتے ہیں۔ آ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر خدا تعالیٰ کا بڑا فضل و احسان تھا کہ آپ کو دونوں موقع
عطا کیے۔ ہر ایک نبی کا یہ کام نہیں کہ وہ ہر ایک رتبہ کے لوگوں کو ایک کامل نمونہ اخلاق کا پیش کر سکے۔
فقیر، غریب اور امیر وغیرہ ہر ایک اس کے چشمہ سے مساوی سیراب ہوں۔ یہ صرف آنحضرت کی ہی
ذات سے ہے جس نے کل ضرورتوں کو پورا کر کے دکھایا۔
تعلیم کے ساتھ اُسوہ کی ضرورت فرقہ چکڑالوی نے بھی یہاں ہی ٹھوکر کھائی ہے۔ اس نے
یہ نہیں سمجھا کہ بغیر نمونہ کے دوسرا انسان اتباع کیسے
پوری کر سکتا ہے۔ اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي ( ال عمران : ۳۲) کہہ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ہر ایک طبقہ کے انسان کو مخاطب کیا ہے کہ ہر ایک قسم کا سبق مجھ سے لو ۔ اور ظاہر ہے کہ جب تک
ایک اُسوہ سامنے نہ ہو۔ انسان عملدرآمد سے قاصر رہتا ہے۔ ہر ایک قسم کے کمال کے حصول کے لیے
نمونہ کی ضرورت ہے۔ انسانی طبائع اسی قسم کی واقع ہوئی ہیں کہ وہ صرف قول سے مؤثر نہیں ہوتیں
جب تک اس کے ساتھ فعل نہ ہو۔ اگر صرف قول ہو تو صد با اعتراض لوگ کرتے ہیں ۔ دین کی باتوں
کو سن کر کہا کرتے ہیں کہ یہ سب باتیں کہنے کی ہیں کون ان کو بجالا سکتا ہے۔ یونہی بنا چھوڑی ہیں۔
اور ان اعتراضوں کا رد نہیں ہو سکتا جب تک ایک انسان عمل کر کے دکھانے والا نہ ہو۔