۹؍اگست ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دعا کے لیے انسان کو اپنے خیال اور دل کو ٹٹولنا چاہیے کہ آیا اس کا میلان دنیا دعا کے آداب کی طرف سے یا دین کی طرف یعنی کثرت سے وہ دعائیں دنیاوی آسائش ہے سے
کے لیے ہیں یا دین کی خدمت کے لیے ۔ پس اگر معلوم ہو کہ اٹھتے بیٹھتے اور لیٹتے ہوئے اسے دنیاوی
افکار ہی لاحق ہیں اور دین مقصود نہیں تو اسے اپنی حالت پر رونا چاہیے۔ بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ
لوگ کمر باندھ کر حصول دنیا کے لیے مجاہدے اور ریاضتیں کرتے ہیں۔ دعا میں بھی مانگتے ہیں۔ نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ طرح طرح کے امراض لاحق ہو جاتے ہیں ۔ بعض مجنون ہو جاتے ہیں ۔ لیکن سب کچھ
دین کے لیے ہو تو خدا ان کو کبھی ضائع نہ کرے۔ قول اور عمل کی مثال دانہ کی ہے اگر کسی کو ایک دانہ
دیا جاوے اور وہ اسے لے جا کر رکھ چھوڑے اور استعمال نہ کرے تو آخر اسے پڑے پڑے گھن
لگ جاوے گا۔ ایسے ہی اگر قول ہو اور اس پر عمل نہ ہو تو آہستہ آہستہ وہ قول بھی نہ رہے گا۔ اس لیے
اعمال کی طرف سبقت کرنی چاہیے ۔ لے
۹ راگست ۱۹۰۴ء
اور
بمقام قادیان
اپنی نیک نیت میں فرق نہ لاؤ بعض لوگوں کے ایک مسج کے تنازعہ پر آپ نے فرمایا۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ زیادہ بزرگ تم میں سے وہ ہے جو
تقوی میں زیادہ ہے۔ جیسے قرآن شریف میں ہے اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمُ (الحجرات: ۱۴)
اور متقیوں کے صفات میں سے ہے کہ وہ بالغیب ایمان لاتے ہیں نمازیں پڑھتے ہیں اور مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
يُنْفِقُونَ (البقرة: ۴) یعنی علم ، مال اور دوسرے قوائے ظاہری اور باطنی جو کچھ دیا ہے سب کو اللہ تعالیٰ
کی راہ میں صرف کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے خدا نے بڑے بڑے وعدے انعام کے کئے ہیں۔
انسان ایک کار خیر کے لیے جب نیت کرتا ہے تو اس کو چاہیے کہ پھر اس میں کسی قسم کا فرق نہ
لاوے اگر کوئی دوسرا جو اس میں حصہ لینے والا تھا یا نہ تھا ، مزاحم ہو اور بد دیانتی کرے تو بھی اول الذکر کو
ل البدر جلد ۳ نمبر ۳۱ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۴ ء صفحه ۳، ۴
چاہیے کہ وہ کسی قسم کا تغیر اپنے ارادہ میں نہ کرے۔ اس کو اس کی نیت کا اجر ملے گا اور دوسرا اپنی
شرارت کی سزا پاوے گا۔
دنیا میں لوگوں کو ایک یہ بھی بڑی غلطی لگی ہے کہ دوسرے سے مقابلہ کے وقت یا اس کی نیت میں
فرق آتا دیکھ کر اپنی نیت کو جو خیر پر مبنی ہوتی ہے بدل دیا جاتا ہے۔ اس طرح سے بجائے ثواب کے
عذاب حاصل ہوتا ہے۔ یاد رکھو کہ جو شخص خدا کے لیے نقصان روا نہیں رکھتا وہ عند اللہ کسی اجر کا بھی
مستحق نہیں۔ خدا کے لیے تو جان تک دریغ نہ کرنی چاہیے۔ پھر زمین وغیرہ کیا شے ہے۔ جس قدر کوئی
دکھ اٹھانے کے لیے تیار ہوگا اتنا ہی اسے ثواب ملے گا۔ اگر کوئی شخص یہ اصول اختیار نہیں کرتا تو اس
نے ابھی تک ہمارے سلسلہ کا مطلب اور مقصود ہی نہیں جانا ۔ جو لوگ اس جماعت میں داخل ہیں اگر
وہ عام لوگوں کے سے اخلاق ، مروّت اور ہمدردی برتتے ہیں تو ان میں اور دوسرے لوگوں سے کیا فرق
ہوا۔ شریر کی شرارت کو شریر کے حوالہ کرو اور اپنے نیک جو ہر دکھاؤ تب تمیز ہوگی ۔ دنیاوی تنازعات
کے وقت مالی نقصان برداشت کرنے اور جو نفس سے کام لینے کے سوا چارہ نہیں ہوا کرتا اور نہ انسان کو
ہمیشہ اس قسم کے مواقع ہاتھ آتے ہیں کہ وہ فطرت کے یہ نیک جو ہر دکھا سکے۔ اس لیے اگر کوئی ایسا
موقع ہاتھ آجاوے تو اسے غنیمت خیال کرنا چاہیے۔
مساجد کی اہمیت اور برکات
اس وقت ہماری جماعت کو مساجد کی بڑی ضرورت ہے۔ یہ
خانہ خدا ہوتا ہے۔ جس گاؤں یا شہر میں ہماری جماعت کی
مسجد قائم ہوگئی تو سمجھو کہ جماعت کی ترقی کی بنیاد پڑ گئی ۔ اگر کوئی ایسا گاؤں ہو یا شہر جہاں مسلمان کم
ہوں یا نہ ہوں اور وہاں اسلام کی ترقی کرنی ہو تو ایک مسجد بنا دینی چاہیے پھر خدا خود مسلمانوں کو
کھینچ لاوے گا لیکن شرط یہ ہے کہ قیام مسجد میں نیت یہ اخلاص ہو۔ محض للہ اسے کیا جاوے۔
نفسانی اغراض یا کسی شر کو ہرگز دخل نہ ہو تب خدا برکت دے گا۔
یہ ضروری نہیں ہے کہ مسجد مرضع اور پکی عمارت کی ہو بلکہ صرف زمین روک لینی چاہیے اور وہاں
مسجد کی حد بندی کر دینی چاہیے اور بانس وغیرہ کا کوئی چھپر وغیرہ ڈال دو کہ بارش وغیرہ سے آرام ہو۔
خدا تعالیٰ تکلفات کو پسند نہیں کرتا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد چند کھجوروں کی شاخوں کی تھی اور
اسی طرح چلی آئی پھر حضرت عثمان نے اس لیے کہ ان کو عمارت کا شوق تھا اپنے زمانہ میں اسے پختہ
بنوایا۔ مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ حضرت سلیمان اور عثمان کا قافیہ خوب ملتا ہے۔ شاید اسی مناسبت سے
ان کو ان باتوں کا شوق تھا۔ غرضیکہ جماعت کی اپنی مسجد ہونی چاہیے جس میں اپنی جماعت کا امام ہو اور
وعظ وغیرہ کرے اور جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ سب مل کر اسی مسجد میں نماز با جماعت ادا کیا
کریں۔ جماعت اور اتفاق میں بڑی برکت ہے۔ پراگندگی سے پھوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ وقت
ہے کہ اس وقت اتحاد اور اتفاق کو بہت ترقی دینی چاہیے اور ادنی ادنی سی باتوں کو نظر انداز کر دینا چاہیے
جو کہ پھوٹ کا باعث ہوتی ہیں۔
نفس لوامہ مولوی تاج محمود صاحب ساکن لالیاں نے بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ اسلام سے
مصافحہ کیا اور نماز میں سرور اور لذت کے لیے دعا کی درخواست کی ۔
فرمایا کہ دعا کرتے رہو اور کراتے رہو۔ ایک کارڈ روزانہ لکھ دیا کرو کہ دعا یاد آجایا کرے۔
طبیعت پر جبر کر کے جو کام کیا جاتا ہے ثواب اسی کا ہوتا ہے اور اسی کا نام نفس لوامہ ہے کہ طبیعت
آرام کرنا چاہتی ہے اور محبوبات نفسانی کی طرف کھچی جاتی ہے مگر وہ بزور اسے مغلوب کر کے خدا کے
احکام کے ماتحت چلاتا ہے اس لیے اجر پاتا ہے۔ ثواب کی حد نفس لوامہ تک ہی ہے اور اسے ہی خدا
نے پسند کیا ہے ۔ چنانچہ قرآن شریف میں قسم بھی نفس لوامہ کی ہی خدا نے کھائی ہے۔ مطمئنہ کی
نہیں کھائی کیونکہ مطمئنہ میں جا کر ثواب نہیں رہتا کیونکہ وہاں کوئی کشاکشی اور جنگ نہیں ۔ وہ تو امن
کی حالت ہے۔
سونے چاندی اور ریشم کا استعمال عرض کی گئی کہ چاندی وغیرہ کے بین استعمال کئے
جاویں ؟
فرمایا که ۳، ۴ ماشہ تک تو حرج نہیں، لیکن زیادہ کا استعمال منع ہے۔ اصل میں سونا چاندی
عورتوں کی زینت کے لیے جائز رکھا ہے۔ ہاں علاج کے طور پر ان کا استعمال منع نہیں ۔ جیسے کسی شخص