۲۸؍اگست ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۸ اگست ۱۹۰۴ء
( بمقام لاہور )
بیعت کے بعد جماعت کے لوگ مصافحہ کے لئے اُمنڈ پڑے۔ چونکہ ایسے انبوہ میں دوست دشمن کی
تمیز ہونی مشکل تھی اس لئے چند جان شاروں نے پولیس کو ایما کیا کہ سختی سے لوگوں کو پراگندہ کر دیا
جاوے اور خود ایک حلقہ باندھ کر اس روحانی گروہ کے سالار قافلہ کے گرد کھڑے ہو گئے کہ کوئی گزند کسی قسم
کا نہ پہنچے۔ لوگوں سے درشتی ہوتی دیکھ کر آخر کار بنی نوع انسان کے سچے ہمدرد اور غمگسار مرسل من اللہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے نہ رہا گیا اور آپ نے فرمایا کہ
ہماری جماعت کے بعض لوگ بعض پر سختی کر رہے ہیں جو کہ ہمیں پسند نہیں ۔ اس لئے ان کو اور
پولیس کو منع کر دیا جاوے کہ درشتی سے پیش نہ آویں میں تو کہتا ہوں کہ وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللهِ کا
الہام جو ہوا تھا وہ آج ہی کے روز کے لئے ہے کہ جو لوگ ہم سے ملنا چاہتے ہیں ان کو سختی سے روکا جاتا
ہے۔ پس میں چاہتا ہوں کہ کسی کو روکا نہ جاوے اور سب کو اجازت دی جاوے کہ وہ ملاقات
کریں۔
۲ رستمبر ۱۹۰۴ء (بمقام لاہور )
رو
پرور بس کی رو
بعد نماز جمعہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام زائرین اور
مشتاقان زیارت کے اصرار و خواہش پر اجلاس فرما ہوئے ۔
حاضرین میں سے ہر ایک دوسرے سے پہلے آگے بڑھنا چاہتا تھا ان کے بڑھے ہوئے جوش زیارت اور
شوق ارادت میں انتظام کا ہونا کوئی آسان امر نہ تھا۔ دھکے پر دھکا کھاتے تھے اور آگے بڑھتے جاتے
تھے۔ آخر جب حضرت کا حکم سنا کہ بیٹھ جاؤ۔ جو جہاں کھڑا تھا وہیں بیٹھ گیا۔ وہ نظارہ جن لوگوں نے دیکھا
ہے اس کا لطف اور اثر کچھ وہی دل محسوس کر سکتے ہیں ۔ حضرت حجۃ اللہ کے انفاس طیبہ کا کچھ ایسا اثر پڑ رہا
البدر جلد ۳ نمبر ۳۳ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۰۴ صفحه ۲
تھا کہ اس مجمع پر نگاہ ڈالنے سے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کا پتا لگتا تھا اور صاف سمجھ میں آتا تھا کہ یہ
جذب اور کشش کسی مفتری اور کذاب کو نہیں دیا جاتا۔ آپ خاموش بیٹھے تھے کہ خاکسارایڈیٹر الحکم نے
ایک ارادت مند کی طرف سے عرض کیا کہ وہ کچھ سنانا چاہتا ہے۔
فرمایا۔ ہاں سنا دو۔
اس پر اس شخص نے نہایت پر درد اور پر جوش لہجہ میں بزبانِ پنجابی کچھ اشعار سنائے جن میں
حضرت حجتہ اللہ کی بعثت ، آپ کی صداقت پر بحث تھی اور بالآخر اہل لاہور کو خطاب تھا کہ دیکھو ! مسیح موعود
تمہارے گھر مہمان ہو کر آیا ہے۔ تمہارا فرض تو یہ ہے کہ تم اس کا اکرام کرو اور نہ یہ کہ سب وشتم سے کام
لو۔ مہمانوں کے ساتھ اس قسم کا سلوک مناسب نہیں ۔ اور پھر طاعون کے زور آور حملوں سے ڈرایا تھا۔
یہ نظم بہت ہی مؤثر اور رقت خیز تھی جس کو سن کر اکثر حاضرین رور ہے تھے۔ نظم ختم ہو جانے کے بعد
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے ذیل کی تقریر فرمائی ۔ (ایڈیٹر )
پیدائش انسانی کی غرض تمام مسلمان جو یہاں اکٹھے ہوئے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ ہر ایک کی غرض دین ہے۔ یہ میں جانتا ہوں کہ کوئی تھوڑا جوش رکھتا ہے
کوئی زیادہ لیکن کچھ نہ کچھ غرض دین کی رکھتا ضرور ہے۔ یقیناً سمجھو کہ ہر شخص اپنے اندازہ کے موافق
عمر کا ایک حصہ کھا چکا ہے۔ بڑی عمر ہوگئی ہے تب بھی تھوڑے دن باقی ہیں اور تھوڑی ہے تب بھی
تھوڑے ہی باقی ہیں کیونکہ گذرنے والے زمانہ کو ہمیشہ تھوڑا خیال کیا جاتا ہے۔ پس یا درکھو کہ انسان
جو اس مسافر خانہ میں آتا ہے اس کی اصل غرض کیا ہے؟ اصل غرض انسان کی خلقت کی یہ ہے کہ وہ
اپنے ربّ کو پہچانے اور اس کی فرمانبرداری کرے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ
وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (اللریت : (۵۷) میں نے جن اور انس کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ میری
عبادت کریں ۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ اکثر لوگ جو دنیا میں آتے ہیں بالغ ہونے کے بعد بجائے
اس کے کہ اپنے فرض کو سمجھیں اور اپنی زندگی کی غرض اور غایت کو مد نظر رکھیں وہ خدا کو چھوڑ کر دنیا کی
طرف مائل ہو جاتے ہیں اور دنیا کا مال اور اس کی عزتوں کے ایسے دلدادہ ہوتے ہیں کہ خدا کا حصہ
بہت ہی تھوڑا ہوتا ہے اور بہت لوگوں کے دل میں تو ہوتا ہی نہیں ۔ وہ دنیا ہی میں منہمک اور فنا
ہو جاتے ہیں۔ انہیں خبر بھی نہیں ہوتی کہ خدا بھی کوئی ہے ہاں ! اس وقت پتا لگتا ہے جب قابض
ارواح آکر جان نکال لیتا ہے۔ پس اس دھوکا سے خبردار رہو۔ ایسا نہ ہو کہ مرنے کا وقت آجاوے
اور تم خالی کے خالی ہی رہو۔ یہ شعر اچھا کہا ہے ۔
مکن تکیه بر عمر نا پائیدار مباش ایمن از بازی روزگار
یک دفعہ ہی پیام موت آجاتا ہے اور پتا نہیں لگتا۔ انسانی ہستی بہت ہی نا پائیدار ہے۔
ہزار ہا مرضیں لگی ہوئی ہیں ۔ بعض ایسی ہیں کہ جب دامن گیر ہو جاتی ہیں تو اس جہان سے
رخصت کر کے ہی رخصت ہوتی ہیں ۔
جبکہ حالت ایسی نازک اور خطرناک ہے تو ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے خالق اور مالک
خدا سے صلح کرلے۔ اسلام نے جو خدا پیش کیا ہے اور مسلمانوں نے جس خدا کو مانا ہے وہ رحیم ،
کریم علیم ، تو اب اور غفار ہے۔ جو شخص سچی توبہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی تو بہ قبول کرتا ہے اور
اس کے گناہ بخش دیتا ہے۔ لیکن دنیا میں خواہ حقیقی بھائی بھی ہو یا کوئی اور قریبی عزیز اور رشتہ دار
ہو وہ جب ایک مرتبہ قصور دیکھ لیتا ہے پھر وہ اس سے خواہ باز بھی آجاوے مگر اسے عیبی ہی سمجھتا
ہے لیکن اللہ تعالیٰ کیسا کریم ہے کہ انسان ہزاروں عیب کر کے بھی رجوع کرتا ہے تو بخش دیتا
ہے۔ دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں ہے بجز پیغمبروں کے ( جو خدا تعالیٰ کے خُلق میں رنگے جاتے
ہیں ) جو چشم پوشی سے اس قدر کام لے بلکہ عام طور پر تو یہ حالت ہے جو سعدی نے کہا ہے۔
ع
خدا داند و بپوشد و همسایه نداند و بخروشد
پس غور کرو کہ اس کے کرم اور رحم کی کیسی عظیم الشان صفت ہے۔ یہ بالکل سچ ہے کہ اگر وہ
مؤاخذہ پر آئے تو سب کو تباہ کر دے۔ لیکن اس کا کرم اور رحم بہت ہی وسیع ہے اور اس کے غضب پر
سبقت رکھتا ہے۔
اور کا اسلام اور دوسرے مذاہب میں خدا کا تصور یہ دین یعنی اسلام جو سچا مذہب ہے اور جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذریعہ ہم کو ملا ہے اس کی سچائی کی یہ زبردست علامت ہے کہ انسانی ضمیر اور فطرت جس قسم کا خدا
چاہتی ہے قرآن کریم نے ویسا ہی خدا پیش کیا ہے یعنی اس قسم کے صفات سے متصف اسے بیان کیا
ہے۔ لیکن چونکہ مقابلہ کے بغیر کسی کی خوبی اور عمدگی کا پتا نہیں لگ سکتا۔ اس لیے ضروری معلوم ہوتا
ہے کہ کسی قدر مقابلہ دوسرے مذاہب سے کیا جاوے۔ اگر چہ ہمارا یہ مذہب ہے اور قرآن شریف
سے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے کہ گل عالم کا ایک ہی خدا ہے۔ لیکن جب ہم یہ کہتے ہیں کہ مثلاً ہندوؤں کا
خدا تو اس سے یہ غرض ہوتی ہے کہ وہ خدا جو اپنے خیالات اور عقائد کے موافق ہندوؤں نے پیش کیا
ہے یا عیسائی جس قسم کا تسلیم کرتے ہیں۔ نعوذ باللہ یہ کبھی بھی خیال نہیں کرنا چاہیے کہ وہ کسی اور خدا کی
مخلوق ہیں۔ غرض جب ہم اس خدا کا مقابلہ ان خداؤں سے ( جو دوسرے لوگوں نے پیش کیے ہیں )
کرتے ہیں تو صاف طور پر اقرار کرنا پڑتا ہے کہ وہ خدا جو قرآن شریف نے یا اسلام نے : اسلام نے پیش کیا ہے
وہی حقیقی خدا ہے۔ مثلاً اسی مسئلہ عفو گناہ کے متعلق جب ہم غور کرتے ہیں تو جیسا کہ ابھی میں نے
بیان کیا ہے۔ خواہ انسان کتنے ہی گناہ کرے لیکن جب سچے دل سے توبہ کرلے اور آئندہ کے لیے
گناہوں سے باز آجاوے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا اور اس کے گناہ بخش دیتا ہے لیکن اس
خدا
کے بالمقابل ہندوؤں نے جس خدا کو پیش کیا ہے وہ اس کے متعلق ہمیں یہ بتا یہ بتاتے ہیں کہ وہ ایسا
ہے کہ وہ ایک گناہ کے بدلے کروڑوں جونوں میں ڈالتا ہے اور جوئیں، پیسو، مچھر، درند، چرند
یہاں تک کہ پانی اور ہوا کے کیڑے یہ سب انسان ہی ہیں جو اپنی شامت اعمال کی وجہ سے سزائیں
بھگتنے کے واسطے ان جونوں میں آئے ہوئے ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ جس قدر مخلوقات
انسان کے سوا نظر آتی ہیں وہ سب انسان کے گناہوں کے طفیل ہے اور خدا تعالیٰ کو ( معاذ اللہ )
اب تک ان پر کوئی رحم نہیں آتا اور وہ ایسا سخت دل پر میشر ہے کہ وہ رحم کر ہی نہیں سکتا ۔
جب یہ عقیدہ رکھا جائے گا کہ ہر ایک گناہ کی سزا میں ضرور کئی کروڑ جونوں میں جانا پڑے گا تو
گناہ کی معافی اور رحم اور کرم پرمیشر میں کہاں پایا گیا؟ کیونکہ جونوں کے اس چکر سے تو کبھی نجات ہی
نہیں ہے حالانکہ فطرت انسانی ایک ایسا خدا چاہتی ہے جو انسانی کمزوریوں پر رحم کرتا ہو اور انسان
کے نادم اور تائب ہونے پر اس کے قصوروں کو معاف کر دے کیونکہ خود انسان میں بھی یہ وصف
ایک حد تک پایا جاتا ہے۔ پھر تعجب کی بات ہوگی کہ انسان تو تو بہ اور معافی پر قصور معاف کر دے اور
خدا تعالیٰ ایسا کینه توز ( معاذ اللہ ) ہو کہ اسے کسی طرح رحم ہی نہ آوے؟ یہ خیال بالکل غلط اور باطل
ہے بلکہ صحیح اعتقاد ا وہی ہے جو اسلام نے پیش کیا ہے کہ خدا تعالی بڑا ہی کریم اور رحیم ہے اور وہ سچے
رجوع اور حقیقی تو بہ پر گناہ بخش دیتا ہے۔ اس کے بالمقابل عیسائی جو کچھ پیش کرتے ہیں وہ اور بھی
عجیب ہے۔ وہ خدا تعالیٰ کو رحیم تو مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ رحیم ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہتے
ہیں کہ رحم بلا مبادلہ نہیں کر سکتا جب تک بیٹے کو پھانسی نہ دے لے اس کا رحم کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ تعجب
اور مشکلات بڑھ جاتی ہیں ۔ جب اس عقیدہ کے مختلف پہلوؤوں پر نظر کی جاتی ہے اور پھر افسوس ۔
سے
کہنا پڑتا رتا ہے کہ خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو پھانسی بھی دیا لیکن یہ نسخہ رحم پھر بھی خطا ہی گیا۔ سب سے
اول تو یہ کہ یہ نسخہ اس وقت یاد آیا جب بہت سی مخلوق گناہ کی موت سے تباہ ہو چکی اور ان پر کوئی رحم نہ
ہو سکا کیونکہ پہلے کوئی بیٹا پھانسی پر نہ چڑھا اور علاوہ بریں اگر چہ یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ زید کے
سر میں درد ہو اور بکر اپنا سر پتھر سے پھوڑے اور یہ سمجھا جاوے کہ اس نسخہ سے زید کو آرام ہو جاوے
گا لیکن اس کو بفرض محال مان کر بھی اس نسخہ کا جو اثر ہوا ہے وہ تو بہت ہی خطرناک ہے۔ جب تک یہ
نسخہ استعمال نہیں ہوا تھا اکثر لوگ نیک تھے اور توبہ اور استغفار کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کے احکام پر
چلنے کی کوشش کرتے تھے۔ مگر جب یہ نسخہ گھڑا گیا کہ ساری دنیا کے گناہ خدا بیٹے کے پھانسی پانے کے
ساتھ معاف ہو گئے تو اس سے بجائے اس کے کہ گناہ رکتا ، گناہ کا ایک اور سیلاب جاری ہو گیا اور وہ
بند جو اس سے پہلے خدا کے خوف اور شریعت کا لگا ہوا تھا ٹوٹ گیا ۔ جیسا کہ یورپ کے حالات سے
پتا لگتا ہے کہ اس مسئلہ نے وہاں کیا اثر کیا ہے اور فی الحقیقت ہونا بھی یہی چاہیے تھا پھر جب یہ بات
ہے اور حالت ایسی ہے تو ہم کیوں کر تسلیم کریں کہ وہ خدا جو اس رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا
ہے وہ حقیقی خدا ہے ۔
تعلم
اس قسم کی غلط تعلیمیں دنیا میں جاری ہو چکی ہیں اور حقیقی خدا کا چہرہ چھپا ہوا تھا جو اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ۔ آپؐ نے آکر دنیا کے سامنے وہ خدا پیش کیا جو انسانی
کانشنس اور فطرت چاہتی ہے اور اس کا پورا پورا بیان خدا تعالیٰ کی سچی کتاب قرآن مجید میں ہے۔
میں اس وقت دوسرے لوگوں کو جو مسلمان نہیں ہیں الگ مسلمانوں سے خصوصی خطاب رکھ کر صرف ان لوگوں کے متعلق کچھ کہوں گا جو مسلمان
ہیں اور انہیں سے خطاب کروں گا ۔ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ( الفرقان: ۳۱)
یا درکھو قرآن شریف حقیقی برکات کا سرچشمہ اور نجات کا سچا ذریعہ ہے۔ یہ ان لوگوں کی اپنی
غلطی ہے جو قرآن شریف پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ عمل نہ کرنے والوں میں سے ایک گروہ تو وہ ہے
جس کو اس پر اعتقاد ہی نہیں اور وہ اس کو خدا تعالیٰ کا کلام ہی نہیں سمجھتے ۔ یہ لوگ تو بہت دور پڑے
ہوئے ہیں لیکن وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں کہ وہ خدا کا کلام ہے اور نجات کا شفا بخش نسخہ ہے۔ اگر
وہ اس پر عمل نہ کریں تو کس قدر تعجب اور افسوس کی بات ہے۔ ان میں سے بہت سے تو ایسے ہیں
جنہوں نے ساری عمر میں کبھی اسے پڑھا ہی نہیں۔ پس ایسے آدمی جو خدا تعالیٰ کی کلام سے ایسے
غافل اور لا پروا ہیں ان کی ایسی مثال ہے کہ ایک شخص کو معلوم ہے کہ فلاں چشمہ نہایت ہی مصفی اور
شیریں اور خنک ہے اور اس کا پانی بہت سی امراض کے واسطے اکسیر اور شفا ہے، یہ علم اس کو یقینی ہے
لیکن باوجود اس علم کے اور باوجود پیاسا ہونے اور بہت سی امراض میں مبتلا ہونے کے وہ اس کے
پاس نہیں جاتا تو یہ اس کی کیسی بد قسمتی اور جہالت ہے۔ اسے تو چاہیے تھا کہ وہ اس چشمہ پر منہ رکھ دیتا
اور سیراب ہو کر اس کے لطف و شفا بخش پانی سے حظ اٹھاتا۔ مگر وہ باوجود علم کے اس سے ویسا ہی دور
ہے جیسا کہ ایک بے خبر ۔ اور اس وقت تک اس سے دور رہتا ہے جو موت آ کر خاتمہ کر دیتی ہے۔ اس
شخص کی حالت بہت ہی عبرت بخش اور نصیحت خیز ہے۔ مسلمانوں کی حالت اس وقت ایسی ہی ہو
رہی ہے وہ جانتے ہیں کہ ساری ترقیوں اور کامیابیوں کی کلید یہی قرآن شریف ہے جس پر ہم کو عمل
کرنا چاہیے۔ مگر نہیں اس کی پروا بھی نہیں کی جاتی ۔ ایک شخص جو نہایت ہمدردی اور خیر خواہی کے
ساتھ اور پھر نری ہمدردی ہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم اور ایما سے اس طرف بلاوے تو اسے کذاب
اور دجال کہا جاتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا قابلِ رحم حالت اس قوم کی ہوگی !!! مسلمانوں کو
چاہیے تھا اور اب بھی ان کے لیے یہی ضروری ہے کہ وہ اس چشمہ کو عظیم الشان نعمت سمجھیں اور اس کی
قدر کریں ۔ اس کی قدر یہی ہے کہ اس پر عمل کریں۔ اور پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کس طرح ان کی
مصیبتوں اور مشکلات کو دور کر دیتا ہے۔ کاش! مسلمان سمجھیں اور سوچیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے
لیے یہ ایک نیک راہ پیدا کر دی ہے اور وہ اس پر چل کر فائدہ اٹھائیں ۔
یقیناً یا درکھو کہ جو شخص سچے دل سے اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے اور اس کی پاک کتاب پر عمل کرتا
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو لا انتہا برکات سے حصہ دیتا ہے۔
ایسی برکات اسے دی جاتی ہیں جو اس دنیا کی نعمتوں سے بہت ہی بڑھ کر ہوتی ہیں ۔ ان میں سے سے
ایک عفو گناہ بھی ہے کہ جب وہ رجوع کرتا اور توبہ کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کے گناہ بخش دیتا ہے۔
دوسرے لوگ اس نعمت سے بالکل بے بہرہ ہیں اس لیے کہ وہ اس پر اعتقاد ہی نہیں رکھتے کہ تو بہ سے
گناہ بھی بخشے جایا کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ خواہ کچھ ہی کیوں نہ ہو ہم کو
جونوں میں جانا پڑے گا اور معافی نہیں مل سکتی۔ عیسائیوں کے اصول کے موافق مسیح کے خون پر ایک
بار ایمان لا کر اگر گناہ ہو جاوے تو پھر صلیب مسیح کوئی فائدہ نہیں دے سکتی کیونکہ مسیح دو مرتبہ صلیب پر
نہیں چڑھے گا۔ تو کیا یہ بات صاف نہیں ہے کہ ان دونوں کے لیے بخشے جانے اور نجات کی راہ بند
ہے کیونکہ صدور گناہ تو رک نہیں سکتا ۔ اگر خدا تعالیٰ کی کسی نعمت کا شکر نہ کرے تو یہ بھی گناہ ہے اور
غفلت کرے تو یہ بھی گناہ ہے اور ان گناہوں پر بھی جونوں میں جانا پڑے گا یا مسیح کو دوبارہ صلیب
نہیں دیا جاوے گا، اس لیے کلی طور پر مایوس ہونا پڑے گا مگر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ تعلیم نہیں
دی۔ ان کے لیے ہر وقت تو بہ کا دروازہ کھلا ہے۔ جب انسان اس کی طرف رجوع کرے اور اپنے
پچھلے گناہوں کا اقرار کر کے اس سے خواستگار معافی ہو اور آئندہ کے لیے نیکیوں کا عزم کرے تو اللہ تعالیٰ
اسے معاف کر دیتا ہے۔
سچی تو بہ اور جوع الی اللہ کی نصیحت اس لیے میں کہتا ہوں کہ میری باتوں کو متوجہ ہو کر
سنو ۔ ایسا نہ ہو کہ یہ باتیں صرف تمہارے کان
تک ہی رہ جائیں اور تم ان سے کوئی فائدہ نہ اٹھاؤ اور یہ تمہارے دل تک نہ پہنچیں۔ نہیں بلکہ پوری
توجہ سے سنو اور ان کو دل میں جگہ دو اور اپنے عمل سے دکھاؤ کہ تم نے ان کو سرسری طور پر نہیں سنا اور
ان کا اثر اسی آن تک نہیں بلکہ گہرا اثر ہے۔
اس بات کو بخوبی یا درکھو کہ گناہ ایسی زہر ہے جس کے کھانے سے انسان ہلاک ہو جاتا ہے اور نہ
صرف ہلاک ہی ہوتا ہے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے سے رہ جاتا ہے اور اس قابل نہیں
ہوتا کہ یہ نعمت اس کو مل سکے ۔ جس جس قدر گناہ میں مبتلا ہوتا ہے اسی اسی قدر خدا تعالیٰ سے دور ہوتا
چلا جاتا ہے اور وہ روشنی اور نور جو خدا تعالیٰ کے قرب میں اسے ملتی تھی اس سے پرے ہٹتا جاتا ہے
اور تاریکی میں پڑ کر ہر طرف سے آفتوں اور بلاؤں کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ سب سے زیادہ
خطرناک دشمن شیطان اس پر اپنا قابو پالیتا ہے اور اسے ہلاک کر دیتا ہے۔ لیکن اس خطرناک نتیجہ
سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک سامان بھی رکھا ہوا ہے۔ اگر انسان اس سے فائدہ اٹھائے تو وہ
اس ہلاکت کے گڑھے سے بچ جاتا ہے اور پھر خدا تعالیٰ کے قرب کو پا سکتا ہے۔ وہ سامان کیا ہے؟
رجوع الی اللہ یا سچی توبہ ۔ خدا تعالیٰ کا نام تو اب ہے۔ وہ بھی رجوع کرتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ
انسان جب گناہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ سے دور ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اس سے بعید ہوتا ہے۔ لیکن
جب انسان رجوع کرتا ہے یعنی اپنے گناہوں سے نادم ہو کر پھر خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا ہے تو اس
کریم رحیم خدا کا رحم اور کرم بھی جوش میں آتا ہے اور وہ اپنے بندہ کی طرف توجہ کرتا ہے اور رجوع
کرتا ہے ۔ اس لیے اس کا نام تو اب ہے۔ پس انسان کو چاہیے کہ اپنے رب کی طرف رجوع کرے
تا کہ وہ اس کی طرف رجوع برحمت کرے۔
انسان جس قدر مشکلات اور مصائب میں مبتلا ہوتا ہے اور دنیا میں اس پر شامت اعمال آفتیں آفتیں آتی ہیں ۔ یہ ہیں ۔ یہ سب شامت اعمال ہی سے آتی ہیں۔ میں نے پہلے بھی
بیان کیا تھا کہ لوگ ایک دھوکا میں پڑ جاتے ہیں کہ ہم پر اگر مصیبتیں آئیں تو کیا ہوا؟ انبیاء علیہم السلام
پر بھی مصیبتیں آتی ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ انبیاء علیہم السلام کی مصیبتوں اور تکلیفوں سے ان کی
مصائب اور مشکلات کو کوئی نسبت نہیں ۔ انبیاء علیہم السلام کی مصائب میں لذت ہوتی ہے۔ وہ
قرب الہی کے بڑھانے کا موجب ہوتی ہیں ۔ ان سے محبت بڑھتی ہے اور ان کا فوق العادت
استقلال اور رضا و تسلیم اعلیٰ درجہ کی معرفت کا باعث بنتی ہے۔ برخلاف اس کے یہ مصیبتیں اور بلائیں
و بائیں جو گناہ کی شامت سے آتی ہیں ان میں درد اور تکلیف کے علاوہ خدا سے بعد ہوتا ہے اور ایک
تاریکی چھا جاتی ہے۔ آخر بالکل تباہی اور بربادی ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک زہر
ہے۔ زہر کھا کر کوئی بچ نہیں سکتا۔ پس گناہ کی زہر کھا کر یہ توقع کرنا کہ وہ بچ جائے گا خطرناک غلطی
ہے۔ یقیناً یا د رکھو جو گناہ سے باز نہیں آتا وہ آخر مرے گا اور ضرور مرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء اور
رسل کو اسی لیے بھیجا اور اپنی آخری کتاب قرآن مجید اس لیے نازل فرمائی کہ دنیا اس زہر سے ہلاک
نہ ہو بلکہ اس کی تاثیرات سے واقف ہو کر بیچ جاوے۔ قدیم سے سنت اللہ اسی طرح پر چلی آئی ہے
کہ جب دنیا پر گناہ کی تاریکی پھیل جاتی ہے اور انسانوں میں عبودیت نہیں رہتی اور عبودیت اور
الوہیت کا باہمی رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ انسان سرکشی اور بغاوت اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالی محض اپنے
فضل و کرم سے اس کی آگاہی اور تنبیہ کے لیے اپنا ایک مامور بھیج دیتا ہے وہ دنیا میں آکر اہل دنیا کو اس
خطرناک عذاب سے ڈراتا ہے جو ان کی شرارتوں اور شوخیوں کی وجہ سے آنے والا ہوتا ہے اور ان کو
اس زہر سے جو گناہ کی زہر ہے بچانا چاہتا ہے جو سعید الفطرت ہوتے ہیں وہ اس کے ساتھ ہو جاتے
ہیں اور سچی توبہ کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن شریر النفس اپنی شرارتوں میں ترقی کرتے اور اس کی
باتوں کو ہنسی ٹھٹھے میں اڑا کر خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑکاتے ہیں اور آخر تباہ ہو جاتے ہیں ۔
خدا تعالی سے سچا تعلق عبودیت ہو آنکل ہی زمانہ آیا ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ
جو سچا تعلق عبودیت کا ہونا چاہیے اور جو محبت اپنے
خالق سے ضروری ہے وہ کہاں ہے؟ ہر ایک شخص اپنی جگہ غور کرے اور اپنے نفس پر قیاس کر کے
دیکھے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ اس کے تعلقات کس قدر ہیں آیا وہ دنیا اور اس کی شان و شوکت کو اپنا
معبود سمجھتا اہے ہے ۔ یا حقیقی خدا کو معبود مانتا ہے؟ اس کے تعلقات اپنے نفس ، اہل وعیال اور دوسری مخلوق
کے ساتھ کس قسم کے ہیں؟ ان میں خدا تعالیٰ کا خوف کس درجہ تک ہے؟ ان باتوں پر جب آپ غور
کریں گے اور خالی الذہن ہو کر غور کریں گے تو صاف معلوم ہو جائے گا کہ یہ وہ وقت آیا ہے کہ
خدا تعالیٰ کے ساتھ کوئی رشتہ اور پیوند لوگوں نے رکھا ہی نہیں ہے۔ اکثر ایسے ہیں جو خدا تعالیٰ کے
وجود اور ہستی ہی کا یقین نہیں رکھتے اور جو بعض مانتے ہیں کہ خدا ہے ان کا ماننا نہ ماننا برابر ہو رہا ہے
کیونکہ وہ تقوی اللہ اور خَشْيَةُ الله جو خدا تعالیٰ پر ایمان لانے سے پیدا ہوتی ان میں پائی نہیں
جاتی ۔ گناہ سے نفرت اور احکام الہی کی پابندی اور نواہی سے بچنا نظر نہیں آتا۔ پھر کیوں کر تسلیم کر لیا
جاوے کہ یہ لوگ فی الحقیقت خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہوئے ہیں ۔ اے
اور ماسوا اس کے یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ جب تک کامل اور پورا تعلق نہ ہو
وہ برکات اور فیوض جو اس تعلق کے لازمی نتائج ہیں حاصل نہیں ہوتے۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ
جہاں ایک پیالہ پانی کا پی کر سیر ہونا ہو وہاں ایک قطرہ کہاں تک مفید ہو سکتا ہے اور تشنہ لبی کو بجھا سکتا
ہے اور جہاں دس تولہ دوا کھانی ہو وہاں ایک چاول یا ایک رتی سے کیا ہوگا ؟ اسی طرح پر جب تک
انسان پورے طور پر خدا تعالیٰ کا مطیع اور وفادار بندہ نہیں بنتا اور کامل نیکی نہیں کرتا اس وقت تک
اس کے انوار و برکات ظاہر نہیں ہوتے ۔ ادھوری اور نا تمام باتوں سے بعض اوقات ٹھو کر لگتی ہے۔
ایک شخص نیکی کو اس کے کمال تک تو پہنچاتا نہیں اور اس سے ان ثمرات کی توقع کرتا ہے جو اس کے
درجہ کمال پر پیدا ہوتے ہیں اور جب وہ نہیں ملتے تو اس سچی اور پاک تعلیم سے بدظن ہونے لگتا ہے
اور کہتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ۔ بہت سے لوگ اس طرح پر بھی گمراہ ہوئے ہیں لیکن میں یقیناً کہتا ہوں
کہ قرآن شریف نے جو تعلیم پیش کی ہے اور جس طریق پر نیکی کی راہیں بتائی ہیں ان پر اور اس
درجہ تک عامل ہونے سے انسان وہ تمام کمالات اور برکات حاصل کر سکتا ہے جن کا وعدہ دیا گیا
لے حاشیہ از ایڈیٹر ۔ (وَلِلَّهِ دَرُّ مَنْ قَالَ )
از عمل ثابت کن آن نوری که در ایمان تست
دل چو دادی یوسفی را راه کنعان را گزین (حضرت مسیح موعود علیہ السلام)
ہے۔ اسی پاک تعلیم کی سچی اور کامل پیروی سے ولی اللہ اور ابدال بنتے ہیں ۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ
ولی اللہ یا ابدال بننے کے لیے کوئی خاص راہ ہے جو قرآن شریف میں نہیں ہے۔ وہ سخت نادان اور
غلطی پر ہیں ۔ یہی وہ راہ ہے جس سے یہ درجے بھی حاصل ہوتے ہیں ۔ ولی یا ابدال کیا کرتے ہیں؟
یہی کہ وہ سچی تبدیلی کر لیتے ہیں اور قرآن شریف کی تعلیم کا سچا متبع اپنے آپ کو بناتے ہیں اور نیکی کو
اس حد اور درجہ تک کرتے ہیں جو اس کے کمالات کے لیے مقرر ہے۔ یہی نماز، روزہ، زکوۃ،
صدقات وغیرہ وہ بھی بجالاتے ہیں لیکن ان میں اور دوسرے لوگوں میں اس قدر فرق ہے کہ وہ
اس حد تک ان اعمالِ صالحہ کو بجالاتے ہیں کہ ان میں ایک قوت اور طاقت آجاتی ہے اور ان سے
وہ افعال سرزد ہوتے ہیں جو دوسروں کی نظر میں خوارق ہوتے ہیں ۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ یہی کہ وہ
اعمالِ صالحہ کو پورے طور پر بجالاتے ہیں۔ پس جو شخص پوری نیکی کرتا ہے اور اس کو ادھورا اور ناقص
نہیں چھوڑتا اور قرآن شریف کی تعلیم کا پورا پابند اپنے آپ کو بنا لیتا ہے وہ یقیناً ولی اور ابدال ہو جاتا
ہے جو چاہے بن سکتا ہے ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اسکے واسطے بڑی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اور دعا کی
تعلیم بھی قرآن شریف کی تعلیم ہے۔ جس کے لیے جا بجا ہدایت کی گئی ہے بلکہ اس کا شروع ہی دعا
سے ہوا ہے ۔ اس بات کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ جیسے اگر کسی شخص کو زندہ رکھنا مقصود ہے تو
ضرور ہے کہ اس کو پوری غذا دی جاوے۔ چند دانوں پر اس کی زندگی کی امید کرنا خیال خام
ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ میں زندگی حاصل کرنے کے لیے پوری نیکیوں کا کرنا ضروری ہے جو اس طریق
کو چھوڑتا ہے وہ آج نہیں کل مر جاوے گا ۔ قرآن شریف نے اسی اصل کو بتایا ہے جو زیادہ حظ اٹھانا
چاہتا ہے اسے چاہیے کہ زیادہ توجہ کرے۔
جس سے مخالف بغض رکھتے جماعت احمد یہ کے لیے خصوصی نصائح ہماری جماعت (جس
ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ جماعت ہلاک اور
تباہ ہوجاوے) کو یا د رکھنا چاہیے کہ میں اپنے مخالفوں سے باوجود ان کے بغض کے ایک بات میں
اتفاق رکھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ یہ جماعت گناہوں سے پاک ہو اور اپنے
چال چلن کا عمدہ نمونہ دکھاوے وہ قرآن شریف کی تعلیم پر سچی عامل ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اتباع میں فنا ہو جاوے۔ ان میں باہم کسی قسم کا بغض وکینہ نہ رہے۔ وہ خدا تعالیٰ کے ساتھ
پوری اور سچی محبت کرنے والی جماعت ہو۔ لیکن اگر کوئی شخص اس جماعت میں داخل ہو کر بھی اس
غرض کو پورا نہیں کرتا اور سچی تبدیلی اپنے اعمال سے نہیں دکھاتا وہ یاد رکھے کہ دشمنوں کی اس مراد کو
پورا کر دے گا۔ وہ یقیناً ان کے سامنے تباہ ہو جاوے گا۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ کسی کا رشتہ نہیں اور وہ کسی
کی پروا نہیں کرتا۔ وہ اولاد جو انبیاء کی اولاد کہلاتی تھی یعنی بنی اسرائیل جن میں کثرت سے نبی اور
رسول آئے اور خدا تعالیٰ کے عظیم الشان فضلوں کے وہ وارث اور حقدار ٹھہرائے گئے تھے لیکن جب
اس کی روحانی حالت بگڑی اور اس نے راہ مستقیم کو چھوڑ دیا۔ سرکشی اور فسق و فجور کو اختیار کیا۔ نتیجہ کیا
ہوا ؟ وہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ ( البقرۃ : ۶۲ ) کی مصداق ہوئی ۔ خدا تعالیٰ کا غضب ان
پر ٹوٹ پڑا اور ان کا نام سور اور بندر رکھا گیا۔ یہاں تک وہ گر گئے کہ انسانیت سے بھی ان کو خارج
کیا گیا۔ یہ کس قدر عبرت کا مقام ہے۔ بنی اسرائیل کی حالت ہر وقت ایک مفید سبق ہے۔ اسی طرح
یہ قوم جس کو خدا نے اپنے ہاتھ سے بنایا ہے وہ قوم ہے کہ خدا تعالیٰ اس پر بڑے بڑے فضل کرے گا
لیکن اگر کوئی اس جماعت میں داخل ہو کر خدا تعالیٰ سے سچی محبت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
سچی اور کامل اتباع نہیں کرتا وہ چھوٹا ہو یا بڑا کاٹ ڈالا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے غضب کا نشانہ ہوگا۔
پس تمہیں چاہیے کہ کامل تبدیلی کرو اور جماعت کو بد نام کرنے والے نہ ٹھہرو۔
خاندانی تفاخر بعض نادان ایسے بھی ہیں جو ذاتوں کی طرف جاتے ہیں اور اپنی ذات پر بڑا
تکبر اور ناز کرتے ہیں۔ بنی اسرائیل کی ذات کیا کم تھی ؟ جن میں نبی اور رسول
آتے تھے لیکن کیا ان کی اس اعلیٰ ذات کا کوئی لحاظ خدا تعالیٰ کے حضور ہوا جب اس کی حالت بدل
گئی ۔ ابھی میں نے کہا ہے کہ ان کا نام سور اور بندر رکھا گیا اور اسے اس طرح پر انسانیت کے دائرہ
سے خارج کر دیا۔ میں نے دیکھا ہے کہ بہت لوگوں کو یہ مرض لگا ہوا ہے خصوصاً سادات اس مرض
میں بہت مبتلا ہیں کہ وہ دوسروں کو حقیر سمجھتے ہیں اور اپنی ذات پر ناز کرتے ہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں