۲۸؍اگست ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نے خدا تعالیٰ
اس قسم کے مشکلات ان لوگوں کو کیوں پیش آئے؟ اس کی وجہ بجز اس کے کچھ نہیں کہ انہوں
اتعالیٰ کی پیشگوئیوں پر غور نہیں کیا اور ظاہر الفاظ پر اڑے رہے۔ اسی قسم کے مشکلات اس
وقت مسلمانوں کو پیش آئے ہیں لیکن اگر غور کیا جاوے تو ان کے سامنے تو کوئی نظیر اور فیصلہ موجود نہ تھا
لیکن ان کے سامنے تو دوبارہ آنے کا مقدمہ فیصل شدہ موجود ہے جو خود حضرت عیسی علیہ السلام کی
عدالت سے فیصل ہو چکا ہے۔ انہوں نے تاویل کر کے بتادیا تھا کہ دوبارہ آنے والے شخص سے مراد
وہی نہیں ہوتا ۔ پھر کس قدر افسوس ہے ان پر کہ یہ اس فیصلہ سے فائدہ نہیں اٹھاتے لَا يُلْدَعُ الْمُؤْمِنُ
مِنْ حُجْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ ۔ یہودیوں کو جس پتھر سے ٹھوکر لگی اور وہ لعنتی ہو گئے اس پتھر سے یہ ٹھوکر
کھاتے ہیں۔ یہودی اس وقت دنیا میں موجود ہیں۔ ان کی کتابیں موجود ہیں۔ ان سے دریافت کر
لو کہ کیا ان کا یہ عقیدہ تھا یا نہیں کہ مسیح سے پہلے الیاس آئے گا اور ملا کی نبی کی کتاب میں یہ پیشگوئی
درج ہے یا نہیں؟ اور پھر عیسائیوں سے پوچھو اور انجیل میں اس فیصلہ کو پڑھو جو سیح نے خود کیا ہے۔
مومن تو دوسرے کی مصیبت سے عبرت پکڑتا ہے لیکن ان مسلمانوں نے اس سے کیا سبق سیکھا؟
یہودی عقیدہ ہے جس کی وجہ سے یہودی واصل جہنم ہوئے اب کیا یہ بھی یہی چاہتے ہیں؟ میں حیران
ہوتا ہوں کہ ان عقلوں کو کیا ہو گیا ؟ اگر حضرت مسیح کا وہ فیصلہ جو انہوں نے الیاس کے دوبارہ آنے
کے متعلق کیا ہے صحیح نہیں ہے تو پھر مجھے جواب دیں کہ حضرت مسیح سے پیغمبر کیوں کر ہو سکتے ہیں؟ کیونکہ
اس میں تو کوئی کلام اور شبہ ہی نہیں کہ ان کے آنے سے پیشتر ایلیا کا آنا ضروری تھا اور ایلیا آسمان
سے نہیں آیا۔ پھر حضرت مسیح کیوں کر سچے نبی ٹھہریں گے؟
اس عقیدہ فاسدہ سے یہی نہیں کہ یہودیوں کی طرح حضرت عیسی کی رسالت سے انکار کرنا
پڑے گا بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت بھی معاذ اللہ ہاتھ سے جائے گی کیونکہ
آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آمد اور بعثت حضرت مسیح کے بعد ہے اور جب ابھی تک مسیح بھی نہیں آیا
تو پھر اسلام کیوں کر صحیح ہوگا ؟ سوچو اور غور کرو کہ تمہاری ذراسی ٹھوکر کا اثر کہاں تک پہنچتا ہے؟
سنواصل حقیقت یہی ہے اور سچا فیصلہ وہی ہے جو حضرت مسیح نے کر دیا تھا۔ اس سے منہ پھیرنا اچھا
نہیں ہے ۔ فَسَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (الانبياء : ٨)
غرض انبیاء علیہم السلام کو اپنی تبلیغ کی راہ میں بہت سی مشکلات ہوتی ہیں اور ان کے مصائب
میں سے یہ بھی بڑی مصیبت ہے کہ جس قدر دیر نبی کی کامیابی میں ہو گی اسی قدر هم و غم اس کا پڑے
گا۔ میں ان مشکلات سے الگ نہیں ہو سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو بھی منہاج نبوت پر قائم
کیا ہے۔
جماعت میں شامل ہونے والوں کے لیے نصائح ہماری جماعت کے لیے بھی اسی قسم کے مشکلات ہیں جیسے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت مسلمانوں کو پیش آتے تھے۔ چنانچہ نئی اور سب سے پہلی
رشتہ دار اور
مصیبت تو یہی ہے کہ جب کوئی شخص اس جماعت میں داخل ہوتا ہے تو معاً معاً ،دوست، رشـ
برادری الگ ہو جاتی ہے یہاں تک کہ بعض اوقات ماں باپ اور بھائی بہن بھی دشمن ہو جاتے ہیں۔
السلام علیکم تک کے روادار نہیں رہتے اور جنازہ پڑھنا نہیں چاہتے ۔ اس قسم کی بہت سی مشکلات پیش
آتی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ بعض کمزور طبیعت کے آدمی بھی ہوتے ہیں اور ایسی مشکلات پر وہ گھبرا
جاتے ہیں لیکن یاد رکھو کہ اس قسم کی مشکلات کا آنا ضروری ہے۔ تم انبیاء ورسل سے زیادہ نہیں ہو۔
ان پر اس قسم کی مشکلات اور مصائب آئیں اور یہ اسی لیے آتی ہیں کہ خدا تعالیٰ پر ایمان قوی ہو اور
پاک تبدیلی کا موقع ملے ۔ دعاؤں میں لگے رہو۔ پس یہ ضروری ہے کہ تم انبیاء ورسل کی پیروی کرو
اور صبر کے طریق کو اختیار کرو۔ تمہارا کچھ بھی نقصان نہیں ہوتا۔ وہ دوست جو تمہیں قبول حق کی وجہ
سے چھوڑتا ہے وہ سچا دوست نہیں ہے ۔ ورنہ چاہیے تھا کہ تمہارے ساتھ ہوتا۔ تمہیں چاہیے کہ وہ
لوگ جو محض اس وجہ سے تمہیں چھوڑتے اور تم سے الگ ہوتے ہیں کہ تم نے خدا تعالیٰ کے قائم
کردہ سلسلہ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ان سے دنگہ یا فساد مت کرو بلکہ ان کے لیے غائبانہ دعا کرو
کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی وہ بصیرت اور معرفت عطا کرے جو اس نے اپنے فضل سے تمہیں دی ہے۔ تم
اپنے پاک نمونہ اور عمدہ چال چلن سے ثابت کر کے دکھاؤ کہ تم نے اچھی راہ اختیار کی ہے۔ دیکھو
میں اس امر کے لیے مامور ہوں کہ تمہیں بار بار ہدایت کروں کہ ہر قسم کے فساد اور ہنگامہ کی جگہوں
سے بچتے رہوا اور گالیاں سن کر بھی صبر کرو ۔ بدی کا جواب نیکی سے دو اور کوئی فساد کرنے پر آمادہ
ہو تو بہتر ہے کہ تم ایسی جگہ سے کھسک جاؤ اور نرمی سے جواب دو ۔ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص
بڑے جوش کے ساتھ مخالفت کرتا ہے اور مخالفت میں وہ طریق اختیار کرتا ہے جو مفسدانہ طریق ہو
جس سے سننے والوں میں اشتعال کی تحریک ہو لیکن جب سامنے اسے نرم جواب ملتا ہے اور گالیوں کا
مقابلہ نہیں کیا جاتا تو خودا سے شرم آ جاتی ہے اور وہ اپنی حرکت پر نادم اور پشیمان ہونے لگتا ہے۔ میں
تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ صبر کو ہاتھ سے نہ دو۔ صبر کا ہتھیار ایسا ہے کہ تو پوں سے وہ کام نہیں نکلتا جو
صبر سے نکلتا ہے۔ صبر ہی ہے جو دلوں کو فتح کر لیتا ہے۔ یقیناً یا د رکھو کہ مجھے بہت ہی رنج ہوتا ہے
جب میں یہ سنتا ہوں کہ فلاں شخص اس جماعت کا ہو کر کسی سے لڑا ہے۔ اس طریق کو میں ہرگز پسند
نہیں کرتا اور خدا تعالیٰ بھی نہیں چاہتا کہ وہ جماعت جو دنیا میں ایک نمونہ ٹھہرے گی وہ ایسی راہ اختیار
کرے جو تقویٰ کی راہ نہیں ہے بلکہ میں تمہیں یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ یہاں تک اس امر کی
تائید کرتا ہے کہ اگر کوئی شخص اس جماعت میں ہو کر صبر اور برداشت سے کام نہیں لیتا تو وہ یا درکھے کہ
وہ اس جماعت میں داخل نہیں ہے۔ نہایت کار اشتعال اور جوش کی یہ وجہ ہو سکتی ہے کہ مجھے گندی
گالیاں دی جاتی ہیں تو اس معاملہ کو خدا کے سپرد کر دو۔ تم اس کا فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ میرا معاملہ خدا پر
چھوڑ دو۔ تم ان گالیوں کو سن کر بھی صبر اور برداشت سے کام لو۔ تمہیں کیا معلوم ہے کہ میں ان لوگوں
سے کس قدر گالیاں سنتا ہوں ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گندی گالیوں سے بھرے ہوئے خطوط آتے ہیں
اور کھلے کارڈوں میں گالیاں دی جاتی ہیں۔ بے رنگ خطوط آتے ہیں جن کا محصول بھی دینا پڑتا ہے
اور پھر جب پڑھتے ہیں تو گالیوں کا طومار ہوتا ہے ۔ ایسی فحش گالیاں ہوتی ہیں کہ میں یقیناً جانتا ہوں
کہ کسی پیغمبر کو بھی ایسی گالیاں نہیں دی گئی ہیں۔ اور میں اعتبار نہیں کرتا کہ ابو جہل میں بھی ایسی گالیوں
کا مادہ ہو لیکن یہ سب کچھ سننا پڑتا ہے۔ جب میں صبر کرتا ہوں تو تمہارا فرض ہے کہ تم بھی صبر کرو۔
درخت سے بڑھ کر تو شاخ نہیں ہوتی ۔ تم دیکھو کہ یہ کب تک گالیاں دیں گے۔ آخر یہی تھک کر رہ
جائیں گے۔ ان کی گالیاں ان کی شرارتیں اور منصوبے مجھے ہر گز نہیں تھکا سکتے ۔ اگر میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے نہ ہوتا تو بیشک میں ان کی گالیوں سے ڈر جاتا لیکن میں یقیناً جانتا ہوں کہ مجھے خدا نے
مامور کیا ہے پھر میں ایسی خفیف باتوں کی کیا پروا کروں۔ یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔ تم خود غور کرو کہ ان کی
گالیوں نے کس کو نقصان پہنچایا ہے ان کو یا مجھے؟ ان کی جماعت گھٹی ہے اور میری بڑھی ہے۔ اگر یہ
گالیاں کوئی روک پیدا کر سکتی ہیں تو دولاکھ سے زیادہ جماعت کس طرح پیدا ہو گئی ۔ یہ لوگ ان میں
سے ہی آئے ہیں یا کہیں اور سے؟ انہوں نے مجھ پر کفر کے فتوے لگائے لیکن اس فتویٰ کفر کی کیا
تاثیر ہوئی؟ جماعت بڑھی اگر یہ سلسلہ منصوبہ بازی سے چلایا گیا ہوتا تو ضرور تھا کہ اس فتوی کا اثر
ہوتا اور میری راہ میں وہ فتویٰ کفر بڑی بھاری روک پیدا کر دیتا۔ لیکن جو بات خدا تعالیٰ کی طرف
سے ہو انسان کا مقدور نہیں ہے کہ اسے پامال کر سکے۔ جو کچھ منصوبے میرے مخالف کئے جاتے ہیں
پہچان کرنے والوں کو حسرت ہی ہوتی ہے۔ میں کھول کر کہتا ہوں کہ یہ لوگ جو میری مخالفت کرتے
ہیں ایک عظیم الشان دریا کے سامنے جو اپنے پورے زور سے آ رہا ہے اپنا ہاتھ کرتے ہیں اور چاہتے
ہیں کہ وہ اس سے رک جاوے مگر اس کا نتیجہ ظاہر ہے کہ وہ رک نہیں سکتا۔ یہ ان گالیوں سے روکنا
چاہتے ہیں مگر یاد رکھیں کہ کبھی نہیں رکے گا۔ کیا شریف آدمیوں کا کام ہے کہ گالیاں دے۔ میں ان
مسلمانوں پر افسوس کرتا ہوں کہ یہ کس قسم کے مسلمان ہیں جو ایسی بیبا کی سے زبان کھولتے ہیں۔
میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایسی گندی گالیاں میں نے تو کبھی کسی چوڑھے چمار سے بھی نہیں
سنی ہیں جو ان مسلمان کہلانے والوں سے سنی ہیں ۔
ان گالیوں میں یہ لوگ اپنی حالت کا اظہار کرتے ہیں اور اعتراض کرتے ہیں کہ وہ فاسق وفاجر
ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کی آنکھیں کھولے اور ان پر رحم کرے ۔ ( آمین )
ایسے گالیاں دینے والے خواہ ایک کروڑ ہوں خدا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ یہ جانتے ہیں کہ ایک
ے یہ لفظ ” اعتراف ہے۔ سہو کا تب سے اعتراض لکھا گیا ہے۔ (مرتب)
پیسہ کا کارڈ ہی ضائع ہو گا مگر نہیں جانتے کہ اس پیسہ کے نقصان کے ساتھ نامہ اعمال بھی سیاہ ہو جائے
گا۔ پھر میری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ گالیاں دی کیوں جاتی ہیں ۔ کیا صرف اس لیے کہ میں کہتا ہوں
قرآن شریف کو نہ چھوڑو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب نہ کرو۔ غضب کی بات ہے کہ
قرآن شریف میں لکھا ہو کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے اور پھر زمین پر نہیں آئیں گے مگر یہ
ماننے میں نہیں آتے اور اس عقیدہ مخالفت قرآن شریف پر اڑتے ہیں۔ اگر میں نہ آیا ہوتا اور خدا تعالیٰ
نے ایک سلسلہ قائم نہ کیا ہوتا تو یہ جو کچھ چاہتے کہتے کیونکہ ان کو بیدار کرنے والا اور آگاہ کرنے والا
ان میں موجود نہ تھا۔ لیکن اب جب کہ خدا تعالیٰ نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے اور میں وہی ہوں جس
کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم قرار دیا ہے تو پھر میرے فیصلہ پر چون و چرا کرنا ان کا حق نہیں
تھا۔ طریق تقویٰ تو یہ تھا کہ میری باتوں کو سنتے اور غور کرتے انکار کے لیے جلدی نہ کرتے ۔ میں سیچ
سچ کہتا ہوں کہ میرے آنے کے بعد ان کا حق نہیں ہے کہ یہ زبان کھولیں کیونکہ میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے آیا ہوں اور حکم ہو کر آیا ہوں ۔ لے
ابھی بہت زمانہ نہیں گذرا کہ مقلد غیر مقلدوں کی غلطیاں نکالتے اور وہ ان کی غلطیاں ظاہر
کرتے اور اس طرح پر دوسرے فرقے آپس میں درندوں کی طرح لڑتے جھگڑتے تھے۔ ایک
دوسرے کو کافر کہتے اور نجس بتاتے تھے۔ اگر کوئی تسلّی کی راہ موجود تھی تو پھر اس قدر اختلاف اور تفرقہ
ایک ہی قوم میں کیوں تھا؟ غلطیاں واقع ہو چکی تھیں اور لوگ حقیقت کی راہ سے دور جا پڑے تھے۔
ایسے اختلاف کے وقت ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ خود فیصلہ کرتا چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور ایک حکم ان
میں بھیج دیا۔ اب بتاؤ کہ میں نے کیا زیادتی کی ہے یا کیا قرآن شریف سے کم کر دیا ہے جو میری
مخالفت کے لیے اس قدر جوش پیدا ہوا ہوا ہے۔
لے اس مقام پر پہنچ کر حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز اور تقریر میں ایک خاص جلال اور شوکت
تھی جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ، آپ کی عظمت جو آپ کے دل میں ہے معلوم ہوتی تھی ۔ تقریر میں
غیر معمولی زور تھا اور وہ پر زور دریا کی طرح بہہ رہی تھی۔ پورے طور پر ہم قادر نہیں ہو سکے کہ اس حصہ کو قلمبند کر سکیں
تاہم جس قدر کوشش اور سعی سے ہو سکا قلمبند کیا ہے۔ (ایڈیٹر الحکم )
یہ سچ ہے کہ اس وحی کی بنا پر جو خدا تعالیٰ کی کامل اور مجید کتاب کی شرح میں ہے میں نے کہا کہ
مسیح مر گیا ہے لیکن اس کی مخالفت کیوں کی جاتی ہے؟ کیوں یہ قرآن شریف کو غور سے نہیں پڑھتے ۔
کیا ان کو شرم نہیں آتی ہے کہ یہ مسلمان کہلاتے ہیں۔ موحد کہلاتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
افضل الانبیاء اور خیر البشر تسلیم کرتے ہیں۔ لیکن جب وہی لفظ توفی کا آپ پر آتا ہے تو اس کے معنے
موت کرتے ہیں اور جب مسیح پر آتا ہے تو زندہ مع جسم آسمان پر اٹھائے جاتے ہیں۔ ان کی غیرت کو
کیا ہوا ؟ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی ہتک کیوں روا رکھتے ہیں کیا قرآن شریف میں نعِدُهُم
أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (يونس: ۴۷) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نہیں آیا اور وہی لفظ مسیح کے لیے
مُتَوَفِّيكَ اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں آیا ہے۔ پھر یہ کیا ہو گیا کہ ایک جگہ کچھ اور معنے اور ایک جگہ کچھ اور ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کمزور نبی سمجھا ہے جو انہیں زمین میں دفن کرتے ہیں اور مسیح کو
آسمان پر چڑھاتے ہیں !!! اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہوتی تو آپ کے جلال اور شوکت
کے لیے غیرت ہے تو کیوں نہیں کہہ دیتے کہ وہ بھی زندہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں ۔ تب میں بھی
سمجھ لیتا کہ یہ سیر کی خصوصیت نہیں ٹھہراتے مگر موجودہ حالت میں میرا دل گوارا نہیں کر سکتا کہ میں
قرآن شریف کے ایسے معنے کروں جو خود قرآن شریف اور لغت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تفسیر
کے خلاف ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک شان کا باعث ہوں ۔
میں سچ کہتا ہوں کہ جس شخص نے یہ لکھا ہے کہ جو شخص یہ کہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ
نہیں وہ کافر ہے وہ سچ کہتا ہے۔ اس خصوصیت کے پیدا کرنے کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ تین لاکھ مرتد
ہو گیا ۔ خدا کے واسطے اس قدر ظلم نہ کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور رتبہ کو گھٹا یا جاوے جو
اس عقیدہ سے برا بر گھٹتی ہے کہ وہ تو زمین میں دفن کئے گئے اور مسیح آسمان پر اٹھایا گیا۔ مسیح ہرگز زندہ
نہیں رہا۔ وہ مر گیا جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا کہ یعِیسَی إِنِّي مُتَوَفِّيكَ (ال عمران : ۵۶) اور
خود مسیح نے اقرار کر لیا کہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ١١٨) ۔
میں پھر کہتا ہوں کہ عیسائیوں کو اعتراض کا موقع نہ دو۔ میری باتوں کو سنو اور غور سے سنو اور پھر