۳؍ستمبر۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اپنی جگہ پر جا کر سوچو !!!!
۱۳ ستمبر ۱۹۰۴ء بمقام لاہور )
مذہبی رواداری کی تعریف حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی تمیری تقریر و حضور نے
سے کی ۔ (ایڈیٹر )
بارہ ہزار سے زائد آدمیوں کے مجمع میں حاضرین کی بے حد خواہش
میں آپ سب صاحبوں کا شکر کرتا ہوں کہ آپ نے نہایت صبر اور خاموشی کے ساتھ میرے
لیکچر کو سنا۔ میں ایک مسافر آدمی ہوں اور کل صبح انشاء اللہ چلا جاؤں گا۔ لیکن میں اس شکر اور خوشی کو
ساتھ لے جاؤں گا اور یاد رکھوں گا کہ باوجود اختلاف رائے کے (کہ جس کی وجہ سے عموماً جوش پیدا
اور
ہو جاتا ہے ) آپ نے نیکی اور نیک اخلاقی اور آہستگی سے میرے مضمون کو سنا۔ میں یہ جانتا ہوں
خود محسوس کرتا ہوں کہ مدت کے خیالات کو چھوڑ نا سہل اور آسان نہیں ہوتا خواہ وہ کتنے ہی غلط کیوں
نہ ہوں۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے کہ انسان اپنے اندر علمی یا عملی تبدیلی کر سکے لیکن جو
اخلاق آپ نے دکھائے ہیں وہ نہایت ہی قابل تعریف ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ جیسے اللہ تعالیٰ
نے عام طور پر یہ اجتماعی رنگ دکھایا ہے وہ ایسا وقت اور زمانہ بھی لاوے کہ دلوں میں بھی اتحاد اور
اجتماع ہو۔ اس ملک کو تفرقہ نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ اس ملک کے ہندوؤں اور
مسلمانوں میں بہت بڑا اتحاد اور اتفاق تھا اور باوجود اختلاف مذاہب بھی ان میں قابلِ قدر
میل ملاپ تھا مگر اس زمانہ میں فرق آگیا اور خدا کرے کہ یہ دور ہو جائے ۔
یا درکھو کہ یہ تنگ دلی اور تنگ ظرفی کا نشان ہے کہ انسان اختلاف شریعت و مذہب کی وجہ سے
اخلاق کو بھی چھوڑ دے۔ اختلافِ رائے اور چیز ہے اور اخلاق اور ۔ یہ انسانی اخلاق کی خوبی اور
کمال ہے کہ باوجود اختلاف رائے کے اخلاقی کمزوری نہ دکھائے ۔ آج کے جلسہ نے مجھے ایک تازہ
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۳ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱ تا ۳ ۸

امید دلائی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرے تو یہ میل جول ترقی کرے گا۔ میں خوب جانتا ہوں کہ
جب تک طبیعت میں یہ استعداد نہیں ہوتی کہ کوئی شخص صبر اور خوش خلقی سے ایک مخالف رائے کو سن
سکے وہ ایسی رائے کو سن کر چپ نہیں رہ سکتا ۔ اسی لیے یہ خاموشی اور صبر مجھے امید دلاتا ہے کہ اچھے
نتیجے پیدا ہوں گے۔ یہ بھی خوبی کی بات ہے کہ جب مخالف رائے کو سنے تو فوراً جواب دینے کو تیار نہ
ہو جائے کیونکہ یہ تومحض ہار جیت کی خواہش ہوگی لیکن اس رائے کے صحیح نتیجہ پر پہنچنے کے لیے اس پر صبر
سے فکر کرنا چاہیے۔ اس سے علم و حکمت پیدا ہوتی ہے اور علم و حکمت ایک ایسا خزانہ ہے جو تمام
دولتوں سے اشرف ہے۔ دنیا کی تمام دولتوں کو فنا ہے لیکن علم و حکمت کو فنا نہیں ہے۔ پس جو جلدی
نہیں کرتا بلکہ فکر کرتا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے کہ اے اللہ اگر میں غلطی پر ہوں تو مجھے بصیرت
اور معرفت عطا کر وہ اس حکمت کے خزانہ کو محفوظ رکھتا ہے۔ پس میں چاہتا ہوں کہ آپ صاحبان اس
خزانہ کے حاصل کرنے اور محفوظ رکھنے کی کوشش کریں ۔
میں آپ صاحبوں کی خدمت میں ادب ، عجز اور تواضع سے عرض کرتا ہوں کہ یہ جو کچھ سنایا گیا
ہے آپ اس پر توجہ کریں تا کہ میری محنت ضائع نہ ہو۔ جو کچھ میری قلم سے نکلا ہے اور میرے
دوست مولوی عبد الکریم صاحب نے پڑھا ہے میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کسی کی دل آزاری
یا استخفاف مذہب کی نیت سے نہیں لکھا بلکہ خدا گواہ ہے اور اس سے بہتر کون گواہ ہوسکتا ہے کہ میں
نے سچے دل سے لکھا ہے اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کے لیے لکھا ہے اور میں جانتا ہوں ۔
ع
سخن کز دل برون آید نشیند لاجرم بر دل
چونکہ فرصت بہت کم ہے۔ ممکن ہے کہ بعض نے نہ سنا ہو اس لیے ہم نے چھپوا دیا ہے اور بشرط
گنجائش مل سکتا ہے۔ پس اس کو پڑھ کر توجہ کریں اور مذہبی مخالفت کو عام مخالفت کا ذریعہ نہ بناویں ۔
مذہب تو اس لیے ہوتا ہے کہ اخلاق وسیع ہوں جیسے خدا کے اخلاق وسیع ہیں۔ کوئی ہزاروں گالیاں
اسے دے وہ اس پر پتھر نہیں برسا دیتا۔ پس اسی طرح حقیقی مذہب والا تنگ ظرف نہیں ہو سکتا۔
تنگ ظرف خواہ ہندو ہو یا مسلمان یا عیسائی وہ دوسرے بزرگوں کو بھی بدنام کرتا ہے۔ میں اس سے

منع نہیں کرتا کہ اختلاف مذہب بیان نہ کرو۔ بیشک نیک نیتی سے اختلاف بیان کرو۔ مگر اس میں
تعصب اور کینہ کا رنگ نہ ہو۔ ہندوؤں اور مسلمانوں کے تعلقات دو چار سال سے نہیں بلکہ صد ہا سال سے
چلے آتے ہیں ۔ اس لیے خدا کرے کہ بہت سے دلوں میں جوش ڈال دے کہ جو ان تعلقات کو دور
نہ ہونے دیں ۔
یہ بھی یاد رکھو کہ مذہب صرف قیل و قال کا نام نہیں بلکہ جب تک عملی حالت نہ ہو کچھ نہیں ۔ خدا
اس کو پسند نہیں کرتا ۔ جس قدر بزرگ اسلام میں یا ہندوؤں میں اوتار وغیرہ گذرے ہیں ان کے
حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے عمل سے ان سچائیوں کو جن کا وہ وعظ کرتے تھے ثابت کر
دکھایا ہے۔ قرآن شریف میں بھی یہی تعلیم ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمُ (المائدة : ١٠٦)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے اپنے آپ کو درست کرو۔ جس شخص کے اندر خود روشنی اور نور نہیں ہے وہ
اگر زبان سے کام لے گا تو وہ مذہب کو بچوں کا کھیل بنا دے گا اور حقیقت میں ایسے ہی مصلحوں
ملک کو نقصان پہنچا ہے ۔ ان کی زبان پر تو منطق اور فلسفہ جاری رہتا ہے مگر اندر خالی ہوتا ہے۔
سے
مصلح کی صفات خدا تعالی جانتا ہے کہ میں نہایت خیر خواہ سے کہہ رہا ہوں خواہ کوئی
میری باتوں کو نیک ظنی سے سنے یا بدظنی سے مگر میں کہوں گا کہ جو شخص
مصلح بننا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ پہلے خود روشن ہو اور اپنی اصلاح کرے۔ دیکھو یہ سورج جو روشن
ہے پہلے اس نے خود روشنی حاصل کی ہے۔ میں یقینا سمجھتا ہوں کہ ہر ایک قوم کے معلم نے یہی تعلیم
دی ہے لیکن اب دوسرے پر لاٹھی مارنا آسان ہے لیکن اپنی قربانی دینا مشکل ہو گیا ہے۔ پس جو
چاہتا ہے کہ قوم کی اصلاح کرے اور خیر خواہی کرے وہ اس کو اپنی اصلاح سے شروع کرے۔
قدیم زمانہ کے رشی اور اوتار جنگلوں اور بنوں میں جا کر اپنی اصلاح کیوں کرتے تھے وہ آجکل کے
لیکچراروں کی طرح زبان نہ کھولتے تھے جب تک خود عمل نہ کر لیتے تھے۔ یہی خدا تعالیٰ کے مقرب
اور محبت کی راہ ہے۔ جو شخص دل میں کچھ نہیں رکھتا اس کا بیان کرنا پرنالہ کے پانی کی طرح ہے جو
جھگڑے پیدا کرتا ہے اور جو نور معرفت اور عمل سے بھر کر بولتا ہے وہ بارش کی طرح ہے جو رحمت سمجھی

جاتی ہے۔ اس وقت میری نصیحت یا درکھیں آج کے بعد آپ مجھے یہاں نہ دیکھیں گے اور میں نہیں
جانتا کہ پھر موقع ہو یا نہ ہو لیکن ان تفرقوں کو مٹانے کی کوشش کرو۔ میری نسبت خواہ آپ کا کچھ ہی
خیال ہو لیکن یہ سمجھ کر کہ
مرد باید که گیرد اندر گوش
در نوشت است پند بر دیوار
میری نصیحت پر عمل کرو جو شخص خود زہر کھا چکا ہے وہ دوسروں کی زہر کا کیا علاج کرے گا۔
اگر علاج کرتا ہے تو خود بھی مرے گا اور دوسروں کو بھی ہلاک کرے گا کیونکہ زہراس میں اثر کر چکا ہے
اور اس کے حواس چونکہ قائم نہیں رہے اس لیے اس کا علاج بجائے مفید ہونے کے مضر ہوگا۔ غرض جس
قدر تفرقہ بڑھتا جاتا ہے اس کا باعث وہی لوگ ہیں جنہوں نے زبانوں کو تیز کرنا ہی سیکھا ہے۔
دوسرے مذاہب کی حیثیت یہ بھی یادرکھو کہ میرا یہ ذہبی نہیں کہ اسلام کے واسب مذاہب بالکل جھوٹے ہیں۔ میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ وہ
خدا جو تمام مخلوق کا خدا ہے وہ سب پر نظر رکھتا ہے یہ نہیں ہوتا کہ وہ ایک ہی قوم کی پروا کرے اور
دوسروں پر نظر نہ کرے۔ ہاں یہ سچ کہ حاکم کے دورے کی طرح کبھی کسی قوم پر وہ وقت آ جاتا ہے اور
کبھی کسی پر ۔ میں کسی کے لیے نہیں کہتا۔ خدا تعالیٰ نے مجھ پر ایسا ہی ظاہر کیا ہے کہ راجہ رامچندر اور
کرشن جی وغیرہ بھی خدا کے راستباز بندے تھے اور اس سے سچا تعلق رکھتے تھے۔ میں اس شخص سے
بیزار ہوں جو ان کی نند یا یا توہین کرتا ہے۔ اس کی مثال کنوئیں کے مینڈک کی سی ہے جو سمندر کی
وسعت سے نا واقف ہے۔ جہاں تک ان لوگوں کے صحیح سوانح معلوم ہوتے ہیں اس سے پایا جاتا
ہے کہ ان لوگوں نے خدا کی راہ میں مجاہدات کیے اور کوشش کی کہ اسی راہ کو پائیں جو خدا تعالیٰ تک
پہنچنے کی حقیقی راہ ہے۔ پس جس شخص کا یہ مذہب ہو کہ وہ راستباز نہ تھے وہ قرآن شریف کے خلاف
کہتا ہے کیونکہ اس میں فرمایا ہے اِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) یعنی کوئی قوم اور
اُمت ایسی نہیں گذری جس میں کوئی نذیر نہ آیا ہو۔ میں بابا نانک صاحب کو بھی خدا پرست سمجھتا ہوں
اور کبھی پسند نہیں کرتا کہ ان کو بُرا کہا جائے ۔ میں ان کو ان لوگوں میں سے سمجھتا ہوں جن کے دل میں

خدا تعالیٰ اپنی محبت آپ بٹھا دیتا ہے۔ پس ان لوگوں کی پیروی کرو اور دل کو روشن کرو۔ پھر
دوسروں کی اصلاح کے لیے زبان کھولو ۔ اس ملک کی شائستگی اور خوش قسمتی کا زمانہ تب آئے گا جب
یری زبان نہ ہو گی بلکہ دل پر دارو مدار ہوگا ۔ پس اپنے تعلقات خدا تعالیٰ سے زیادہ کرو۔ یہی تعلیم
سب نبیوں نے دی ہے اور یہی میری نصیحت ہے۔ اگر در خانه کسی است حرفی بس است
لو
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۱۷ استمبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۷

آج 10 میں سے 10 باقی