ترجمہ فارسی عبارات
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ترجمه فارسی عبارات مندرجہ
از صفحه نمبر
لد
لد۔
ملفوظات جلد نمبر ۶
ترجمه فارسی
دنیا کے کام کسی نے پورے نہیں کئے ۔
اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تو بے دین ہے۔
آسمان کا حکم میں زمین تک پہنچاتا ہوں ۔ اگر میں اسے سنوں اور لوگوں کو نہ
سناؤں تو اسے کہاں لے جاؤں ۔
اس نور کو جو تیرے ایمان میں ہے اپنے عمل سے ثابت کر ۔ جب تو نے
یوسف کو دل دیا تو کنعان کا راستہ بھی اختیار کر۔
سنی سنائی بات آنکھوں دیکھی جیسی کیسے ہو سکتی ہے؟
اس مصیبت کے وقت ( ہم ) غریبوں کا علاج سوائے صبح کی دعا اور سحری
کے رونے کے اور کچھ نہیں۔
ہر شخص کو کسی نہ کسی کام کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔
ایک ہی لفظ کافی ہے اگر کوئی گھر میں ہو۔
دیکھئے پروانہ کے خون ناحق نے شمع کو اتنی مہلت نہ دی کہ رات کو صبح میں
بدل لے۔
خدا کو خدا کی ہستی سے پہچانا جا سکتا ہے۔
ترجمه فارسی
ہاتھ کام میں اور دل یار میں لگا ہونا چاہیے۔
آنا ارادت پر موقوف ہے اور جانا اجازت پر۔
سرمد گلہ مختصر کر دینا چاہیے ان دونوں کاموں میں سے ایک کام کرنا چاہیے۔
یا تو اپنا آپ محبوب کی خوشی میں لگا دینا چاہیے یا پھر محبوب سے دھیان ہٹا لینا
چاہیے۔
دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔
نئی شادی کے لئے جو کچھ چاہیے وہ سامان میں مہیا کروں گا۔
جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔
اگر چہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی عشق کا تقاضا یہ ہے کہ
اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے۔
جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔
ہمارے محبت بھرے مکان میں ہر طرح سے امن ہے۔
یہ دنیا کا جنگل درندوں اور پھندوں سے خالی نہیں بارگاہ الہی کی تنہائی کے سوا
کہیں امن نہیں۔
کہتے ہیں صبر کرنے ( یعنی لمبا عرصہ گزرنے) سے پتھر لعل بن جاتا ہے ہاں
بن جاتا ہے لیکن خونِ جگر پی کر ۔
تو جس شخص سے قرآن وحدیث ( بیان کرنے ) سے رہائی نہ پاسکے اس کا
( صحیح ) جواب یہ ہے کہ اسے جواب نہ دے۔
شروع میں عشق بہت منہ زور اور خونخوار ہوتا ہے تا وہ شخص جو صرف تماشائی
ہے بھاگ جائے ۔
ملفوظات حضرت مسیح موعود
از صفحه نمبر
१५
१५
اولد
الده
از صفحه نمبر
الد ۔
ترجمه فارسی
کیونکہ عشق اور مشک کو چھپایا نہیں جاسکتا۔
اگروز پر خدا سے اس طرح ڈرتا جیسے بادشاہ سے ڈرتا ہے تو فرشتہ بن جاتا۔
یہ دنیا کا جنگل درندوں اور پھندوں سے خالی نہیں بارگاہ الہی کی تنہائی کے سوا
کہیں امن نہیں ۔
ہاتھ کام میں اور دل یار میں لگا ہونا چاہیے۔
ہم اس عالی بارگاہ تک نہیں پہنچ سکتے سوائے اس کے کہ تو خود مہربانی سے چند
قدم آگے بڑھ آئے ۔
خدا جانتے ہوئے بھی پردہ پوشی کرتا ہے ہمسایہ نہیں جانتا اور غل مچاتا ہے۔
سینکڑوں حسین میرے گریبان کے اندر ہے۔
میں تو بن گیا تو میں بن گیا میں تن بنا تو جان بن گیا۔ تا بعد میں کوئی یہ نہ کہہ
سکے کہ میں کوئی اور ہوں اور تو کوئی اور ہے۔
میں بار بار نباتات اور ہر یاؤں کی شکل میں اُگا ہوں میں سات سوستر یعنی
بے شمار سانچوں سے گزرا ہوں ۔
ہر شخص کو کسی نہ کسی کام کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔
کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے، کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی
متوجہ ہو گیا ہے۔
جو زیادہ واقف ہو وہی زیادہ ڈرتا ہے۔
شروع میں عشق بہت منہ زور اور خونخوار ہوتا ہے تا وہ شخص جو صرف تماشائی
ہے بھاگ جائے۔
از صفحه نمبر
ترجمه فارسی
عقلمند جو کچھ کرتا ہے، بیوقوف بھی آخر وہی کرتا ہے لیکن بہت خواری اُٹھانے
کے بعد ۔
اگر چور سے جان پہچان ہو، گدھے کو باندھ کر رکھنا بہتر ہے۔
کھانا زندہ رہنے اور عبادت کرنے کی خاطر ہے تو سمجھتا ہے کہ زندگی محض
کھانے پینے کے لئے ہے۔
جب میں ہی نہ رہوں تو اس کے بعد تیرا آنا بے کار ہے۔
بے ثبات زندگی پر بھروسہ نہ رکھو زمانہ کی چالوں سے بے فکرمت رہو۔
خدا جانتے ہوئے بھی پردہ پوشی کرتا ہے ہمسایہ نہیں جانتا اور غل مچاتا ہے۔
اس نور کو جو تیرے ایمان میں ہے اپنے عمل سے ثابت کر جب تو نے یوسف
کو دل دیا تو کنعان کا راستہ بھی اختیار کر۔
بات جو ( کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ ( دوسروں کے ) دل میں بیٹھ جاتی ہے۔
آدمی کو چاہیے کہ کان میں ڈال لے، اگر چہ وہ نصیحت دیوار پر ہی کیوں نہ
لکھی ہو۔
ایک ہی لفظ کافی ہے اگر کوئی گھر میں ہو۔