مہتمین اور قائدین ضلع سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
3
فرموده ۱۹۶۶ء
دومشعل راه جلد دوم
۲۹ مئی ۱۹۶۶ کومجلس خدام الاحمد بی مرکز بہار وہ کے ہال میں قائدین اضلاع اور مرکزی متمین
خدام الاحمدیہ سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے خطاب کا مکمل متن
تشہد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا قانون قدرت بھی یہی ہے اور الہی سلسلوں کے ساتھ اللہ
تعالیٰ کا سلوک ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ بعض حالات میں تھوڑی کوشش کا بھی نتیجہ نکلتا ہے اور بعض حالات میں اتنی
ہی کوشش کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے نہیں نوازتا اور اس کا وہ نتیجہ نہیں نکلتا جو ہم چاہتے ہیں کہ نکلے۔اس کی مثال
ایسی ہی ہے جیسے ایک پہاڑ پر انسان چڑھ رہا ہو اب بعض جگہ پہاڑ کا سلوپ (Slope) زیادہ نہیں ہوتا اس لئے
انسان تھوڑی سی محنت سے چڑھائی چڑھتا چلا جاتا ہے یعنی تھوڑی سی کوشش سے وہ بلندی حاصل کر سکتا ہے لیکن
بعض ایسی جگہیں بھی آجاتی ہیں جہاں سلوپ بڑا سٹیپ (Steep) یعنی بہت زیادہ سیدھا ہوتا ہے وہاں اگر اتنی
کوشش کی جائے جو کم چڑھائی پر کی جاتی ہے تو اس کا نتیجہ ایک انچ آگے نکلنا بھی نہیں نکلتا بلکہ وہاں انتہائی کوشش
کرنی پڑتی ہے ورنہ انسان اتنی بلندی پر نہیں پہنچ سکتا جس تک پہنچنے کا اس نے ارادہ کیا ہوتا ہے یہی حال الہی
سلسلوں کا ہے۔بعض دفعہ ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ تھوڑی سی کوشش سے بھی کچھ نہ کچھ نتیجہ نکلنا شروع ہو
جاتا ہے اور بعض دفعہ الہی سلسلہ ایسی حالت میں داخل ہوتا ہے یا وہ ایسی حالت میں سے گزر رہا ہوتا ہے کہ اس
موقعہ پر اور اس وقت میں انتہائی کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔اس وقت ہماری جماعت ایک نازک دور میں داخل
ہو چکی ہے اور ہمارے سامنے عام سلوپ ( ڈھلوان ) نہیں کہ ہم تھوڑی سی کوشش کے نتیجہ میں بھی آگے ہی آگے
بڑھتے جائیں بلکہ اگر ہم اس مثال کو سامنے رکھیں تو اس وقت ہم جن بلندیوں کو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ قریباً
عمودی چڑھائی پر واقع ہیں۔ہم نے ان بلندیوں پر بہر حال چڑھنا ہے اگر اس وقت ہم میں کوئی خامی پیدا ہو
جائے یا ہم سے ذراسی کو تا ہی بھی سرزد ہو جائے تو ہم کسی صورت میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔اس وقت
احمدیت کی حالت ہم سے انتہائی قربانیوں کا مطالبہ کر رہی ہے اور اگر اس وقت ہم انتہائی جد و جہد۔انتہائی قربانی
اور انتہائی ایثار کانمونہ نہ دکھا ئیں تو جماعت کسی صورت میں بھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکتی۔پس ہماری اس نسل پر
بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہمیں اس وقت انتہائی کوشش اور انتہائی مجاہدہ کی ضرورت ہے۔مجالس کے کام کا جائزہ۔۔۔۔ر پورٹس کی ترسیل
اس موجودہ حالت میں اور مذکورہ نقطہ نظر کے لحاظ سے خدام الاحمدیہ کے کام پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں نظر آتا ہے
کہ مجلس کے بعض ممبر بڑا ہی اچھا کام کرنے والے ہیں۔اور بعض مجالس ایسی ہیں جن کا کام واقعہ میں اچھا اور قابل
فرموده ۱۹۶۶ء
4
د دمشعل راه جلد دوم
قدر ہے لیکن خدام الاحمدیہ کی اکثریت ایسے افراد پر مشتمل ہے جن کے متعلق نہیں کہا جاسکتا کہ وہ بہت اچھا کام کر
رہے ہیں اور ان کا بڑا حصہ ایسا ہے جس کے متعلق نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اس کم سے کم معیار کے مطابق زندگی بسر کر
رہا ہے جو ایک احمدی کا ہونا چاہئے۔مجالس کا اگر جائزہ لیا جائے تو ہمیں یہ نقشہ نظر آتا ہے کہ جہاں بعض اچھا کام
کرنے والی مجالس ہیں وہاں بعض ایسی مجالس بھی ہیں جو سال میں ایک رپورٹ بھی مرکز میں نہیں بھجواتیں یا سال
میں ایک آدھ رپورٹ کے علاوہ کوئی رپورٹ ان کی طرف سے مرکز میں موصول نہیں ہوتی اور یہ حالت بہت فکر
یدا کرنے والی ہے۔اس لئے مجالس خدام الاحمدیہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہرممبر اور اپنی ہر مجلس کو اٹھا کر کم
سے کم اس معیار تک لے جائیں جو ان کے ذہن میں ہے۔اگر جماعت کے نوجوانوں میں دس ہیں یا تمیں فیصدی
ہی کام کرنے والے ہوں تو ظاہر ہے کہ ہم وہ نتیجہ حاصل نہیں کر سکتے جس کی امید ہم سو فیصدی کی صورت میں اپنے
رب سے رکھتے ہیں۔جہاں تک مرکز کا سوال ہے وہ ہمیشہ ہی اس طرف تھوڑی بہت توجہ کرتا رہا ہے اور کرتا ہے۔لیکن جیسا کہ میں
نے بتایا ہے کہ ہم اس وقت زندگی کے ایک نازک دور میں داخل ہو چکے ہیں۔اگر اس وقت ہم سے کوئی سستی ہو یا
غفلت کا ہم شکار ہوں
تو اللہ تعالیٰ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گا۔اس وقت ہماری جماعت پر ہے سال کے قریب عرصہ گزر چکا ہے اور ابتدائی کام جو اللہ تعالیٰ نے اس سے
لینا تھا وہ لے چکا ہے اور جو مضبوط بنیاد یں اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعہ قائم کرنی تھیں وہ ایک حد تک قائم ہو چکی
ہیں۔اس کے بعد اب ان پر روشنی نور محبت الہی عشق رسول اور فدائیت کے جذبہ کے مینار بلند پر قائم ہونے کا
وقت آ گیا ہے۔اب ہمیں مناسب تیزی کے ساتھ کام کرنا چاہئے تا ہم آخری اور شاندار کامیابی حاصل کریں اور
اللہ تعالیٰ کا وہ فضل جو جماعت کی ترقی کی راہ پر ایک خاص مقام پر نازل ہوتا ہے وہ ہماری زندگی میں اور جلد تر
ہمارے سامنے آجائے۔مجلس کا کم سے کم معیار
پس میں اس وقت اپنے نوجوان بھائیوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ نو جوان جو اس وقت میرے سامنے بیٹھے
ہوئے ہیں۔چاہے وہ مرکزی عہدیدار ہیں کہ ان پر ساری مجالس کی نگرانی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے یا علاقائی
اور ضلعی عہد یدار ہیں کہ ان پر علاقائی اور ضلعی منصوبوں کو پورا کرنا فرض ہے۔آپ میں سے کوئی شخص اس وقت تک
خوش نہیں ہو سکتا (اگر اس خوشی کے معنی حقیقی طور پر خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کے لئے جائیں) جب تک
آپ کے ماتحت یا آپ کے علاقہ یا آپ کے ضلع میں ایک مجلس بھی ایسی ہے جو کم سے کم معیار پر نہیں آئی اگر آپ
اس بات سے تسلی پکڑ لیں کہ ہم چونکہ نسبتاً اچھا کام کر کے علم انعامی حاصل کر لیتے ہیں اس لئے ہم اچھا کام کرنے
والے ہیں تو یہ غلطی ہوگی۔اگر مثلاً آج میں یہ اعلان کر دوں کہ آئندہ صرف اس قیادت کو علم انعامی دیا جائے گا
5
فرموده ۱۹۶۶ء
د و مشعل راه جلد دوم
جس کی ساری مجالس کم سے کم معیار تک پہنچ چکی ہوں تو ایک ضلع بھی علم انعامی کا مستحق قرار نہیں دیا جا سکتا۔پس
اگر نسبتی طور پر اچھا کام کرنے کے نتیجہ میں تم کوئی انعام نظام سے حاصل کرتے ہو تو وہ اس لئے تمہارے لئے حقیقی
خوشی کا باعث نہیں ہونا چاہئے کہ وہ کام اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں پسندیدہ مقام پر نہیں پہنچا۔غرض جب تک ہم تمام
مجالس کو بیدار کر کے اور انہیں کام کی اہمیت بتا کر فعال مجالس نہیں بنا دیتے اس وقت تک ہمیں تسلی اور اطمینان
حاصل نہیں ہوسکتا۔حقوق اللہ اور حقوق العباد
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو فرمایا ہے کہ قُلْ إِنَّ صَلَاتِی وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ
الْعَالَمِينَ۔یہ دراصل أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِینَ کی ہی تفسیر ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کسی مومن کو کسی
جماعت مومنین کو یا نظام کے اندر رہ کر مجالس خدام الاحمدیہ یا جماعت ہائے احمدیہ کو ایک مقام ایسا بھی حاصل ہوتا
ہے جس پر پہنچ کر اس فرم مجلس یا جماعت کی زندگی کا ہر فعل خدا تعالیٰ کے لئے بن جاتا ہے اس لئے یہ تصور بھی بالکل
درست ہے کہ عبادت کی نسبت خدا تعالیٰ کو اعمال زیادہ محبوب ہوتے ہیں۔ویسے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر
عبادت عمل ہے اور ہر شکل کے عمل عبادت کا ہی پہلو اپنے اندر رکھتے ہیں لیکن عبادات یا اعمال کو دو حصوں میں منقسم
کیا گیا ہے۔ایک حصہ کو حقوق اللہ اور ایک حصہ کو حقوق العباد کہتے ہیں۔جب ہم حقوق اللہ کو ادا کر رہے ہوتے ہیں
تو ان میں ایک حصہ حقوق العباد کا بھی شامل ہوتا ہے۔مثلاً نماز ہے ہم مسجد میں جاتے ہیں اور نماز باجماعت ادا
کرتے ہیں تو یہ اللہ تعالیٰ کا حق ہے جو ہم ادا کر رہے ہوتے ہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے کہ ہم اس کے مطیع اور
فرمانبردار بندے بنتے ہوئے اس کی حمد کریں۔اس کی بلندی اور عظمت کا اظہار کریں۔تضرع اور عاجزی سے اس
کے سامنے جھکیں۔غرض نماز ادا کر نا خالصتا اللہ تعالیٰ کاحق ہے لیکن اس نماز کی ادائیگی میں بھی ہم حقوق العباد ادا کر
رہے ہوتے ہیں مثلاً نماز میں ہم اپنے لئے اپنے رشتہ داروں کے لئے مجلس اور جماعت کے لئے یا تمام بنی نوع
انسان کے لئے دعا کرتے ہیں اور یہ دعا والا حصہ حقوق اللہ میں شامل نہیں کیونکہ اس حصہ میں ہم صرف اس کی حمد
نہیں کر رہے ہوتے بلکہ حمد کے قیام کے لئے سامان کر رہے ہوتے ہیں۔ہم یہ سامان کر رہے ہوتے ہیں کہ زیادہ
سے زیادہ آدمی اللہ تعالیٰ کا عرفان حاصل کرتے ہوئے اس کی حمد میں مشغول ہوسکیں۔یہ حصہ حقوق العباد میں
شامل ہے کیونکہ گو ہم نماز میں خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے ہیں اور اسی سے مانگتے ہیں لیکن مانگتے بنی نوع انسان کے
لئے ہیں۔پس حقوق اللہ میں حقوق العباد کا ایک حصہ بھی شامل ہوتا ہے۔پھر جن اعمال کو ہم حقوق العباد کے نام
سے موسوم کرتے ہیں ان میں بھی اللہ تعالیٰ کا حق آ جاتا ہے۔کیونکہ ہر عمل کی بنیاد (اگر وہ عمل صالح ہے تو اللہ
تعالیٰ کے حق پر ہے کیونکہ کوئی عمل چاہے وہ کیسا ہی ہو وہ کیا ہی اس لئے جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو وہ خدا
تعالیٰ کی خاطر بجالایا جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی خاطر بجالایا جانے والا حصہ جو ہے وہ بہر حال خدا تعالیٰ کا حق ہے
فرموده ۱۹۶۶ء
6
د دمشعل را
قل راه جلد دوم
جسے ہم ادا کر رہے ہوتے ہیں۔گو ہم بظاہر وہ عمل اپنے لئے یا دوسرے بنی نوع انسان کے لئے کر رہے ہوتے ہیں
لیکن چونکہ ہر عمل کی بنیاد خدا تعالیٰ کی رضا پر ہے اس لئے ہم اس کو بجالانے کے ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ کے حق کو بھی
ادا کر رہے ہوتے ہیں۔اسلام نے ہمیں نہایت اعلیٰ اور نہایت وسیع تعلیم دی ہے۔اگر ہم اس کو صحیح طور پر سمجھنے
والے اور اس پر عمل کرنے والے ہوں تو ہماری اس زندگی کا ہر فعل خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہوتا ہے اور اس طرح
وہ عبادت بن جاتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص اپنے خاندان پر اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر خرچ کرتا ہے وہ
صدقہ ہے اب دنیا میں ہر کمانے والا شخص ( الا ماشاء اللہ کہ بعض لوگ غلط کام کرنے والے بھی ہوتے ہیں وہ مشقی
ہیں ) اپنے خاندان کا خیال رکھتا ہے کوئی دہر یہ ہو عیسائی ہو ہندو ہو بدھ مذہب کا ہو مشرک ہو یا مسلمان ہوں ہر شخص
کماتا ہے اور اپنے خاندان پر خرچ کرتا ہے لیکن اگر ایک مسلمان کماتا ہے اور اپنے خاندان پر خرچ کرتا ہے تو وہ اس
نیت سے ایسا کر رہا ہوتا ہے کہ ایسا کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ ہے وہ اپنی کمائی اپنے بیوی بچوں پر اس لئے
خرچ کر رہا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے ایسا کرنا تمہاری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو تم نے صحیح طور پر نبھانا
ہے۔اب دیکھو یہ دنیا کا کام ہے اس میں بندوں کے حق کی ادائیگی نمایاں نظر آتی ہے لیکن اس کی روح
اللہ تعالیٰ کا
حق ہی ہے۔اس میں انسان مَحْيَايَ لِرَبِّ الْعَالَمِینَ کا مظاہرہ کر رہا ہوتا ہے۔وہ یہ بتارہاہوتا ہے کہ اس کی
زندگی۔اس کا ہر عمل اس کی ہر جد و جہد اور اس کی ہر کوشش لِرَبِّ الْعَالَمِینَ یعنی خدا تعالیٰ کے لئے ہے اور جب
کسی کو یہ مقام حاصل ہو جائے تو دنیا میں حقوق العباد کے سلسلہ میں اس کے اعمال حقوق اللہ کے سلسلہ میں بجا
لائے جانے والے اعمال سے آگے نکل جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے الہاما فرمایا
ہے ” تیری نمازوں سے تیرے کام افضل ہیں کیونکہ عبادات محض خدا تعالیٰ کے لئے کی جاتی ہیں اور وہ خدا
تعالی کا ہی حق ہوتی ہیں لیکن جو صحیح عمل حقوق العباد کے سلسلہ میں کیا جاتا ہے اس میں حقوق اللہ کا پہلو بھی شامل ہوتا
ہے کیونکہ اس کی بناء خدا تعالیٰ کی رضا کی جستجو پر ہوتی ہے۔گو وہ عمارت تو حقوق العباد ہے لیکن جن بنیادوں پر اسے
کھڑا کیا گیا ہے وہ رب کی تلاش ہیں۔اس لئے مَحْيَايَ لِرَبِّ الْعَالَمِینَ کے مقام پر کھڑے ہو کر خدا تعالیٰ اور
بندے کے دونوں حقوق ادا ہو جاتے ہیں۔اس قسم کے اعمال ارتقائی تبدیلی اور تدریجاً انقلاب پیدا کرنے والے
ہوتے ہیں اور ان کے نتیجہ میں مخلوق زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کی طرف جھکتی ہے اس لئے یہ اعمال صرف عبادت
کا ماحول رکھنے والے اعمال کی نسبت خدا تعالیٰ کی نگاہ میں زیادہ مقبول اور زیادہ پیارے ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے
کہ اسلام میں رہبانیت کو پسند نہیں کیا گیا اور نہ مسلمانوں میں پیدا ہونے والے لاکھوں خدا رسیدہ لوگ اگر انہیں
اجازت دی جاتی تو وہ دنیا میں اپنی زندگی بسر نہ کرتے وہ پہاڑوں کی تنہائیوں میں نکل جاتے اور اپنی ساری زندگی
خدا تعالیٰ کی عبادت میں گزار دیتے لیکن جب بھی ان بزرگوں کا خیال اس طرف جاتا تو انہیں خدا تعالیٰ کی طرف
سے لکھا ہوا ایک بورڈ نظر آتا کہ تم مجھے تنہائی میں نہیں بلکہ انسانوں کے مجمعوں میں تلاش کرو اس لئے وہ اس دنیا کی
66
فرموده ۱۹۶۶ء
د مشعل راه جلد دوم
طرف آتے اور اپنی زندگی کا ہرلمحہ مخلوق کی خدمت میں محض خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے خرچ کرتے۔پس ہمیں
کوشش کرنی چاہئے کہ جماعت جلد اس مقام کو حاصل کرلے جیسا کہ میں نے شروع میں بیان کیا ہے کہ ہم بحیثیت
مجموعی ایک نازک دور میں داخل ہو گئے ہیں اور ہماری مثال ایک کوہ پیاسی ہے اور بلندیوں پر چڑھتے ہوئے پہاڑ
کے بعض ایسے مقامات بھی آجاتے ہیں کہ جہاں وہ عمودی شکل اختیار کر لیتا ہے۔اس وقت کوہ پیما کو اپنے حواس
اپنے ذہن اپنی استعدادوں اور اپنی قوتوں کو انتہائی طور پر صرف کرنا پڑتا ہے اور اس کے لئے وہ وقت انتہائی
جد و جہد کا ہوتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اگر ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصہ کے لئے بھی اس کی توجہ دوسری طرف ہوگئی
تو اس کا پاؤں پھسل جائے گا اور وہ کسی کھڑ میں گر کر مر جائے گا کہ میں سمجھتا ہوں بالکل یہی مقام اس وقت ہمارا
ہے۔ہمیں ایک بڑی لمبی اور عمودی پہاڑی اور ایک بڑے خطرناک راستے کو طے کرنا ہے اور یہ کام پوری جدوجہد
اور کوشش کے بغیر نہیں ہو سکتا۔اس لئے اپنے اس مقام اور وقت کو پہنچانتے ہوئے حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں
کی ادائیگی میں انتہائی جدوجہد اور کوشش سے لگ جائیں۔میں پھر کہتا ہوں کہ حقوق اللہ میں سے سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اگر ہمارا ایمان پختہ ہے۔ہم احمدیت کو
ورے یقین سے مانتے ہیں اور اسے پہچانتے ہیں تو ہمیں نظر آ رہا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا اور وہ آپ پر ایمان نہیں لائے وہ نار جہنم کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس نار جہنم سے انہیں
بچانا ہمارا فرض ہے اور ہمارے سوا انہیں اس آگ سے کوئی بچا بھی نہیں سکتا۔کیونکہ ہم احمدی ہیں اور اس زمانہ میں
یہ فرض خدا تعالیٰ نے ہمارے ہی ذمہ لگایا ہے غرض اس وقت ایک دنیا ہجوم کر کے جہنم کی طرف بڑھ رہی ہے۔اور
ہم چند آدمی ہیں۔ہماری تعداد بہت قلیل ہے اتنے بڑے ہجوم کے ریلے کو ہم بھلا کس طرح روک سکتے ہیں۔اس
ہجوم کے ریلے کو اس وقت روکا جا سکتا ہے۔جب پوری جدوجہد کی جائے۔میں پھر کہوں گا کہ ہمارے لئے آج
بڑا نازک وقت ہے انتہائی کوشش کا وقت ہے۔انتہائی جدوجہد کا وقت ہے انتہائی مجاہدات کا وقت ہے۔انتہائی
ایثار اور قربانی دینے کا وقت ہے اس وقت ہم نے ذرا بھی سستی کی تو نہ ہم اس دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور نہ
اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس لعنت سے محفوظ رکھے اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی
توفیق عطا کرے۔( بحوالہ روزنامه الفضل ۲۳ جون ۱۹۶۶ء)