سالانہ تربیتی کلاس۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

9
فرموده ۱۹۶۶ء
دومشعل راه جلد دوم
مجلس خدام الاحم یہ مرکز یہ کی تیرہویں تربیتی کلاس کے افتتاحی اجلاس میں سید نا حضرت خلیفہ
المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا خطاب
نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ ہر کام سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا چاہیئے۔اور اللہ تعالیٰ کی مدد چاہتے
ہوئے۔اس سے دعا مانگتے ہوئے کہ وہ ہمارے اس کام میں برکت ڈالے اور اللہ اس کا نیک نتیجہ نکالے۔کام کو
شروع کرنا چاہیئے۔اس لئے میں بھی اس کلاس کا افتتاح بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرتا ہوں۔بسم اللہ الرحمن الرحیم کے معنے یہ ہیں۔کہ ہم یہ کام شروع کر رہے ہیں اور اسے شروع کرنے سے قبل اللہ
تعالیٰ کی مدد چاہتے ہیں جو تمام صفات کا ملہ وحسنہ اپنے اندر رکھتا ہے۔اور جس کے اندر کوئی نقص، قصور کو تا ہی، کمی
اور کمزوری متصور نہیں ہو سکتی۔خصوصاً ہم خدا تعالیٰ کو اس کی دوصفات کا واسطہ دیتے ہیں ایک اس کی صفت رحمانیت
کا اور دوسرے اس کی صفت رحیمیت کا۔رحمان کے معنے یہ ہیں کہ بغیر ہمارے کسی عمل کے وہ ہم پر انعام کرتا ہے جیسا کہ اس نے ہماری پیدائش سے
قبل بلکہ بنی نوع انسان کی پیدائش سے بھی قبل ان گنت اور بے شمار چیزیں پیدا کیں تاجب انسان اس دنیا میں پیدا
کیا جائے تو وہ ان سے فائدہ اٹھانے والا ہو۔اب وہ اشیاء جو میری، آپ کی اور ہر انسان کی پیدائش سے ہزاروں
لاکھوں اور کروڑوں سال پہلے سے پیدا کی گئی ہیں کہ وہ ہمیں فائدہ پہنچائیں۔ان کے متعلق کوئی عقل بھی یہ تصور
نہیں کر سکتی۔کہ اللہ تعالیٰ نے ان نعمتوں کو ہمارے کسی عمل کے نتیجہ میں پیدا کیا تھا۔کیونکہ اس وقت نہ ہم تھے اور یہ
نہ ہمارا عمل تھا اور خدا تعالیٰ نے ان اشیاء کو پیدا کر دیا تھا۔پھر خدا تعالیٰ کا یہ فعل صرف ماضی کے ساتھ ہی تعلق نہیں رکھتا۔بلکہ اگر ہم سوچیں، غور کریں اور تدبر سے کام
لیں۔تو ہمیں یہ نظر آتا ہے۔کہ اللہ تعالیٰ کی یہ صفت (یعنی رحمان ) ہر آن ہماری حفاظت کر رہی ہے۔یہ ہر آن
ہمیں بہت سے دکھوں اور پریشانیوں سے بچارہی ہے۔قطع نظر اس کے کہ ہم نے خدا تعالیٰ کی ان نعمتوں کے
حصول کے لئے کوئی کام کیا ہے یا نہیں کیا۔سائنس نے اس زمانہ میں بہت زیادہ ترقی کر لی ہے اور منجملہ ان علوم کے جو انسان نے حاصل کئے ہیں
ایک بڑا دلچسپ علم یہ بھی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک ہر لحظہ ہزاروں خطرات میں سے گزرتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کی
صفت رحمانیت جوش میں نہ آئے۔تو ان ہزاروں خطرات میں سے کوئی ایک خطرہ بھی ہمارے لئے مہلک ثابت
ہو سکتا ہے۔غرض ہر آن ہم ہزاروں خطرات میں سے گزر رہے ہیں اور ہر آن خدائے رحمان کی ہزاروں تجلیاں
ہماری حفاظت کے لئے ہورہی ہیں۔رحیم کے معنے ہیں ہمارا وہ رب جو ہماری ان محنتوں اور اعمال کو ضائع نہیں کرتا

فرموده ۱۹۶۶ء
10
د دمشعل را
تل راه جلد دوم
جو ہم خلوص نیت کے ساتھ اس کی راہ میں یا اس کے کہنے کے مطابق بجالاتے ہیں۔ایک جاہل انسان جو اپنے خدا
کو پہچانتا نہیں اور اس کی شناخت اُسے حاصل نہیں۔سمجھتا ہے کہ میں اپنی کوشش اور اپنے زور سے کوئی کام کر لیتا
ہوں۔لیکن اس کا خیال درست نہیں۔مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص اپنے کمرہ میں پاؤں سے جوتی
اتارے بیٹھا ہے۔اُس نے نماز یا کسی اور کام کے لئے باہر جانا ہے۔سامنے اس کی جوتی پڑی ہے۔پھر ایک جسم
میں طاقت ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ باہر آجکل بڑی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔اگر میں جوتی پہن کر جاؤں تو میں تمازت
سے بچ جاؤں گا۔اور ایسے حقیر اور چھوٹے سے عمل سے میں فائدہ اٹھاؤں گا۔لیکن یہ اس کی غلطی ہے کیونکہ جب
تک اللہ تعالیٰ کی صفت رحیمیت اس موقع پر اس کے لئے جلوہ گر نہ ہوگی وہ اس چھوٹے سے کام کے کرنے کا بھی
اہل نہیں ہو سکتا ہے۔کہ وہ جوتی جس کو پہننے کا وہ ارادہ کر رہا ہے اس کو فائدہ اور آرام پہنچانے کی بجائے موت یا
تکلیف کا باعث بن جائے بسا اوقات ایسے بھی ہوتا ہے کہ ایک انسان کبر اور غرور کی وجہ سے اور یہ سمجھتے ہوئے کہ
یہ ایک معمولی اور حقیر سا کام ہے میں اسے اپنی طاقت اور زور سے بجالا سکتا ہوں۔خدا تعالیٰ کو یادر کھے بغیر جوتی
میں پاؤں ڈالتا ہے۔وہاں ایک سانپ بیٹھا ہوتا ہے یا اس کے اندر کوئی بچھو چھپا ہوا ہوتا ہے۔وہ اس کو ڈس لیتا
ہے اور یا تو وہ اس کی ہلاکت کا باعث بن جاتا ہے یا اسے شدید درد اور تکلیف میں مبتلا کر دیتا ہے۔اب دیکھو یہ کتنا
معمولی اور حقیر سافعل ہے۔ہم کمرے سے باہر جانے کے لئے جوتی پہننا چاہتے ہیں۔لیکن اسلام ہمیں یہ کہتا ہے
کہ اس کام کے کرنے سے پہلے بھی تم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لو۔تا تمہارے لئے خدا تعالیٰ کی صفات رحمان اور
رحیم کا جلوہ ظاہر ہو۔اگر تم ایسا نہ کرو گے تو ممکن ہے کہ اس جوتی کا پہنا تمہارے لئے ہلاکت یا تکلیف کا باعث
بن جائے۔چھوٹے چھوٹے کام کے لئے بھی دعا کر لینی چاہئے
بعض لوگ جو اللہ تعالیٰ کی کوکچھ شناخت رکھتے ہیں۔لیکن پوری شناخت اور عرفان نہیں رکھتے۔وہ بڑے
بڑے اور اہم کاموں کے لئے تو دعا کرتے ہیں اور ان کے لئے دعا کوضروری سمجھتے ہیں۔لیکن چھوٹے چھوٹے اور
معمولی کاموں کے متعلق وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے لئے دعا کی کیا ضرورت ہے۔انہیں ہم اپنی طاقت اپنے زور اور
اپنے وسائل سے بجالا سکتے ہیں لیکن اسلام ہمیں یہ ہدایت دیتا ہے۔کہ تم اس غلطی میں
کبھی نہ پڑنا۔اگر جوتی کے
ایک تسمہ کی بھی تمہیں ضرورت ہے۔جو ایک آنہ یا دو آنہ میں بازار سے مل جاتا ہے۔تو تم یہ سمجھو کہ جب تک خدا
تعالی کا اذن اور منشاء نہ ہو۔تمہیں وہ تسمہ بھی نہیں مل سکتا۔اس لئے تم جوتی کا وہ تسمہ بھی اپنے رب سے مانگو اور اس
کے لئے اس سے دعا کرو۔ایک قصہ ہے کہ ایک شخص تھا۔جس کو نبی اکرم ﷺ کا یہ ارشاد یاد نہیں تھا۔کہ ہر کام سے پہلے بسم اللہ الرحمن
الرحیم پڑھ کر خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت طلب کیا کرو۔اس کی جیب میں پیسے تھے۔اور ان کی وجہ سے وہ اترار با

11
فرموده ۱۹۶۶ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
تھا۔ایک دفعہ اسے ایک گدھا خریدنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔قریب شہر میں منڈی لگی ہوئی تھی۔چنانچہ وہ گدھا
خریدنے کے لئے گھر سے نکلا لیکن گھر سے باہر نکلتے ہوئے اس نے خدا تعالیٰ کو یاد نہ کیا۔نہ اس نے خدا تعالیٰ سے
دعا کی۔وہ شہر کی طرف جارہا تھا۔کہ رستہ میں اس کا ایک دوست ملا۔اس نے اس سے دریافت کیا۔تم اس وقت
کدھر جا رہے ہو اس نے کہا میں منڈی سے ایک گدھا خرید نے جار رہا ہوں۔منڈی میں بہت سے گدھے ہوں
گے ان میں سے میں اپنی پسند کا ایک گدھا خرید لوں گا۔ایک دوست نے کہا۔بھئی تم نے یہ فقرے بڑے آرام
سے کہہ دیئے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ سے دعا نہیں کی۔تم خدا تعالیٰ سے دعا کرو۔کہ وہ تمہیں تمہاری پسند کا اور برکت
والا گدھا مہیا کر دے۔اس جاہل آدمی نے جواب دیا۔مجھے دعا کی کیا ضرورت ہے۔روپے میری جیب میں ہیں
اور گدھا منڈی میں موجود ہے۔اور پھر میری مرضی بھی گدھا خریدنے کی ہے۔سوئیں منڈی کی طرف جارہا
ہوں۔وہاں سے میں اپنی پسند کا ایک گدھا خرید لوں گا اس کے لئے خدا تعالیٰ سے دعا کرنے اور بسم اللہ الرحمن
الرحیم پڑھنے یا انشاء اللہ کہنے کی کیا ضرورت ہے۔بہر حال اس نے ایک بڑہانکی کبر و غرور کا مظاہرہ کیا۔خدا تعالیٰ
کے مقابلہ میں ایک رنگ میں اباء کا پہلو اختیار کیا۔منڈیوں میں ایسے لوگوں کی تلاش میں اور ان کو سبق دینے کے
لئے جیب کترے بھی ہوتے ہیں۔چنانچہ جب وہ شخص منڈی گیا تو ایک جیب کترے نے اس کی جیب کنترلی اور
اس کا سارا روپیہ نکال لیا اور اُسے اس کا علم بھی نہ ہوا۔اس نے منڈی میں گھوم پھر کر اپنی پسند کا ایک گدھا منتخب
کیا۔وہ بڑا خوش تھا کہ اسے اس کی پسند کا گدھا مل گیا ہے اس نے سودا چکا یا۔گدھے کا مالک بھی اس کے ہاتھ وہ
گدھا فروخت کرنے پر تیار ہو گیا لیکن جب اس نے رقم نکالنے کے لئے جیب میں ہاتھ ڈالا۔تو وہاں کچھ بھی نہ
تھا۔رقم چوری ہو چکی تھی۔اس نے اپنا سر نیچے گرایا اور بغیر گدھا خریدے اپنے گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا۔رستہ
میں اس کا دوست ملا۔تو وہ کہنے لگا۔میاں تم منڈی سے گدھا خرید نے گئے تھے لیکن خالی ہاتھ واپس آرہے ہو۔کیا
بات ہے۔اس نے جواب دیا۔انشاء اللہ میں منڈی سے گدھا خریدنے گیا تھا۔انشاء اللہ ایک جیب کترے نے
میری جیب کتر لی۔انشاء اللہ میری ساری رقم چوری ہوگئی۔انشاء اللہ میں اپنی پسند کا گدھا نہیں خرید سکا۔اس لئے
انشاء اللہ میں بغیر گدھا خریدے اپنے گھر واپس جارہا ہوں۔اس واقعہ میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے چونکہ کبر اور غرور کا مظاہرہ کیا تھا۔اور اپنے اس کبر اور غرور کی وجہ
سے اس نے خدا تعالیٰ سے دعا اور مدد و نصرت مانگنے کی ضرورت نہ بھی تھی۔اس نے خیال کیا تھا۔کہ جب روپے
میرے پاس ہیں۔اور گدھے منڈی میں موجود ہیں تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے۔خدا تعالیٰ سے دعا مانگنے اور اس
کی مدد و نصرت چاہنے کی کیا ضرورت ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے اسے ایک سبق سکھا دیا۔اور اگر یہ واقعہ سچا ہے تو
ہو سکتا ہے کہ اس شخص کی یہ حقیری ناکامی اُسے آئندہ کے لئے عبودیت کے مقام پر قائم رکھنے والی ثابت ہوئی ہو۔

دومشعل
قل راه جلد دوم
صفت رحمانیت کے نظارے
فرموده ۱۹۶۶ء
12
غرض اس چھوٹی سی آیت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بڑے ہی لطیف اور وسیع مضمون کی طرف متوجہ کیا ہے
اور اس نے ہمیں بتایا ہے کہ اپنا ہر کام شروع کرنے سے پہلے میری دوصفات کو یا درکھا کرو۔اور ان کا واسطہ دے کر
اخلاص سے یہ دعا مانگا کرو۔کہ جو کام ہم شروع کرنے لگے ہیں۔اس میں اس کی برکت ہمارے شامل حال ہو اور
ہمارے لئے اس کا نتیجہ اچھا نکلے۔ان دو صفات میں سے ایک صفت رحمانیت کی ہے۔جس کے بغیر ہم کوئی کام بھی
کرنے کے قابل نہیں۔ہم دنیا میں کسی کام میں بھی اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔جب تک کہ خدا
تعالیٰ کی صفت رحمانیت اپنے تمام جلووں کے ساتھ ہمارے شامل حال نہ ہو۔دیکھیں آپ تمام طالب علم جو یہاں
بیٹھے ہیں۔اور خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیر اہتمام جاری کی ہوئی تربیتی کلاس میں حصہ لینے آئے ہیں۔اللہ تعالیٰ
نے آپ کی پیدائش سے پہلے جو فضل اور احسان آپ پر کئے ہیں انہیں آپ چھوڑ بھی دیں۔آپ کی اپنی ذات پر
بھی خدا تعالیٰ نے ان گنت اور بے شمار احسان اور انعام کئے ہیں۔اور یہ ان گنت اور بے شمار احسانات اور
انعامات آپ کے
کسی عمل
کا نتیجہ نہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔ہماری زندگیوں
کا ہر لمحہ اس طرح گزر رہا ہے کہ ہمارے جسم کے مختلف نظام جو
اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے ہیں۔ہزاروں خطرات میں سے گزر رہے ہیں۔اور ہمارے جسم کی کوئی ایک کل بھی خراب
ہو جائے تو بعض اوقات فوری طور پر موت وارد ہو جاتی ہے۔مثلاً سائنس نے یہ معلوم کیا ہے کہ جس وقت ہمارا
دماغ ہمارے جسم کے مختلف اعضاء کو احکام بھیج رہا ہوتا ہے اس وقت بجلی کی ایک رو پیدا ہوتی ہے جو ان پیغامات کو
ان اعضاء تک لے جاتی ہے جنہیں وہ پیغامات پہنچاتے ہیں۔مثلاً یہ میرا ہاتھ ہے۔میری انگلیاں بند ہیں۔اب
جس وقت میرا دماغ میری ایک انگلی کو حکم دے گا کہ یوں کھل جا۔تو دماغ سے بجلی کی ایک رو چلے گی جو دماغ کے
اس حکم کو اس انگلی تک پہنچا دے گی۔اور جن ذرائع سے دماغ کے احکامات جسم کے مختلف اعضاء تک پہنچتے ہیں۔انہیں نروز (Nerves) یعنی اعصاب کہتے ہیں۔نرو یعنی عصب کوئی لمبی اور مسلسل چیز نہیں جیسے ایک ریل پر لپٹا
ہوا دھاگہ ہوتا ہے بلکہ چھوٹے چھوٹے دھاگوں کی مانندٹکڑے ہیں۔جو جسم کے سارے حصوں میں پھیلے ہوئے
ہیں اور ہر دوٹکڑوں میں کچھ فاصلہ ہوتا ہے۔جس وقت (Nerves) نروز کام نہ کر رہی ہوں۔اس وقت یہ فاصلہ
قائم رہتا ہے۔گو یہ فاصلہ ایک انچ کے کروڑویں حصہ کے برابر ہی ہو۔بہر حال دونونروز ایک دوسرے سے جدا
ہوتے ہیں۔اب مثلاً جب دماغ کسی انگلی کو حکم دیتا ہے کہ یوں کھل جا۔تو یہ حکم نرو کے ایک ٹکڑے تک پہنچتا ہے۔دوسرا ٹکڑا اس سے جدا ہوتا ہے اور رستہ رک جاتا ہے اور ان دونوں ٹکڑوں پر کوئی پل بھی نہیں۔لیکن اللہ تعالی وقتی
طور پر دونوں ٹکڑوں کے درمیانی فاصلہ پر پل بنادیتا ہے۔یہ پل کیمیاوی قسم کا ہوتا ہے جو ان دونوں ٹکڑوں کو ملا دیتا
ہے پھر جب دماغ کا حکم دوسرے ٹکڑے سے تیسرے ٹکڑے تک پہنچتا ہے تو اس کے اور چوتھے ٹکڑے کے درمیانی
فاصلہ پر ایک اور پل فوراً تیار ہو جاتا ہے اس طرح سینکڑوں اور ہزاروں پل تیار ہوتے جاتے ہیں۔اور بالآخر

13
فرموده ۱۹۶۶ء
دو مشعل راه جلد دوم
دماغ کا حکم انکی تک پہنچ جاتا ہے۔اب سائنس دانوں نے معلوم کیا ہے کہ دماغ سے پیغام لانے والی بجلی کی
رو جب ایک ٹکڑے سے دوسرے ٹکڑے میں پہنچ جاتی ہے۔تو دونوں کے درمیانی فاصلہ پر تیار شدہ کیمیاوی پل اگر
فوری طور پر تباہ نہ ہو جائے۔تو انسان کی فوری طور پر موت وارد ہو جاتی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا
ہے۔کہ جو نہی یہ بجلی کی روا یک نرو سے دوسری نرو تک پہنچتی ہے۔تو دونوں کے درمیانی فاصلہ پر تیار شدہ کیمیاوی
پل تباہ ہو جاتا ہے۔کیمیاوی اجزاء میں ایک تغیر پیدا ہو جاتا ہے اور جب وہ رو آگے گزر جاتی ہے تو پل خود بخود تباہ
ہوجاتا ہے ورنہ انسان فوت ہو جاتا ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ دماغ ہر وقت اور ہر لمحہ اپنے احکام جسم کے مختلف اعضاء تک پہنچا رہا ہے کوئی
پیغام پاؤں کی انگلی کو جارہا ہے کوئی گھٹے کو جارہاہے کوئی ہاتھ کو جارہا ہے کوئی زبان کو جارہا ہے۔کوئی آنکھوں کو جارہا
ہے۔کوئی کسی دوسرے عضو کو جارہا ہے۔آنکھ جھپک نہیں سکتی۔جب تک اسے جھپکنے کا حکم دماغ سے صادر نہ ہو۔غرض ایک سیکنڈ کے اندر اندر سینکڑوں بلکہ ہزاروں احکام دماغ سے صادر ہوتے ہیں اور سینکڑوں ہزاروں روئیں
یہ احکام لے کر آتی ہیں۔اور دوسرے اعضاء تک پہنچاتی ہیں۔اور اس طرح شاید سینکٹروں ہزاروں یا لاکھوں پل
ایک سیکنڈ کے اس حصے میں جو اس کا سینکڑواں، لاکھواں یا کروڑواں حصہ ہوتا ہے۔تیار ہوتے ہیں اور مٹتے جاتے
ہیں۔یہ انتظام اللہ تعالیٰ نے ہماری بقا اور حفاظت کے لئے جاری کیا ہے۔جب کوئی روا یک نرو سے دوسری نرو میں
جانا ہوتی ہے۔تو دونوں کے درمیانی فاصلہ پر پل بن جاتا ہے اور جب وہ روگزر جاتی ہے تو وہ پل تباہ ہو جاتا ہے۔جہاں کوئی پل جلدی میں اور فوراً تیار ہو جاتا ہے۔وہاں سے جب روگزر جاتی ہے تو وہ فور انتباہ ہو جاتا ہے۔خدا
تعالیٰ کے اس جاری کردہ نظام میں بہت سی حکمتیں ہیں اور ان حکمتوں تک ہماری سائنس نہیں پہنچ سکتی۔ابھی جب میں یہ بات کر رہا تھا۔ایک چیز میرے ذہن میں آئی کہ ہو سکتا ہے۔اگر وہ کیمیاوی پل اس طرح
قائم رہیں تو جس طرح دماغ کی طرف سے ایک رواعضاء کی طرف چلی تھی وہ اعضاء کی طرف سے دماغ کو واپس
جا کر اس کو نقصان نہ پہنچائے اس لئے ضروری معلوم ہوا کہ ان رستوں کو جن سے بجلی کی روئیں دماغ کے احکام
لے کر گزرتی ہیں فوری طور پر مسدود کر دیا جائے۔تا کہ دماغ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔بہر حال ابھی انسان علوم کے سمندر کے کنارے پر کھڑا ہے لیکن سمجھتا ہے کہ وہ بہت بڑا عالم ہے۔اس کی
مثال اس شخص کی ہے جو مچھلی پکڑنے والی چھوٹی کشتی کے اندر بیٹھ کر سمندر کے اندر کچھ دور تک چلا جاتا ہے اور سمجھتا
ہے۔میں نے سمندر کی سیر کر لی حالانکہ اس کے آگے ہزاروں میل تک سمندر ہوتا ہے اور اس کے متعلق اسے کچھ
بھی معلوم نہیں ہوتا۔پس اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کی صفت ہر آن ہمارے لئے ہزاروں جلوے دکھا رہی ہے اسی لئے
بسم اللہ الرحمن الرحیم میں رحمانیت کے واسطہ کو پہلے رکھا۔پھر اسے اس لئے بھی پہلے رکھا ہے کہ رحیمیت کی صفت کا
مطلب یہ ہے کہ ہم نے کچھ عمل کیا تھا۔اس
کا نتیجہ اللہ تعالیٰ نے ہماری ضروریات اور نیت کے مطابق نکالا۔لیکن
اس عمل کے شروع سے قبل بھی اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کروڑوں کروڑ جلوے دکھا چکی ہوتی ہے۔پس ہمیں بتایا

د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۶ء
14
کہ خدا تعالیٰ کی رحیمیت کی صفت کو جوش میں لانے کے لئے تم جو اعمال کرو گے۔ان سے پہلے خدا تعالیٰ کی صفت
رحمانیت تم پر بڑے احسان کر چکی ہوگی۔صفت رحیمیت
پھر رحیمیت کی صفت تمہیں تمہارے اعمال کے مطابق جزا دے گی اگر عمل کے میدان میں مجاہدات کے
میدان میں اور کوشش اور تگ و دو کے میدان میں خالی رحیمیت کی صفت ہی جلوہ گر رہے۔تو ہمیں
کسی کام میں بھی
کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔کیونکہ ہم کمزور انسان ہیں۔ہزاروں غفلتیں ہم سے ہوتی ہیں ہزاروں کو تا ہیاں
ہم سے سرزد ہوتی ہیں۔ہماری کوششوں میں بہت سے نقائص رہ جاتے ہیں۔رحمانیت کے صفت کے ماتحت خدا
تعالی ہم پر احسان نہ کرے۔تو ہمیں کامیابی نصیب نہیں ہو سکتی۔مثلاً ایک طالب علم ہے اس نے میٹرک کا امتحان
دینا ہے۔جس کے لئے وہ تیاری کر رہا ہے اس کے پاس اس کی کتاب موجود ہے جس میں ہر چیز سفید وسیاہ میں
موجود ہے۔لیکن پڑھتے پڑھتے اسے نیند آ جاتی ہے اور مضمون کا ضروری اور اہم حصہ اس کے ذہن کے سامنے آتا
نہیں۔اس کے نتیجہ میں امتحان میں اس کا دماغ پریشان ہوتا ہے۔لیکن اگر رحیمیت کے ساتھ رحمانیت بھی ملی ہوئی
ہو۔تو وہ چیزیں اس کے سامنے آجائیں گی جن کا جاننا اس کے لئے ضروری ہے۔جو دوست دعا کرنے والے ہیں
انہوں نے اس کا اپنی ذات میں کئی بار تجربہ کیا ہوگا۔میں جب طالب علم تھا۔تب میں نے خدا تعالیٰ کی صفت
رحمانیت کا جلوہ اس رنگ میں کئی بار دیکھا۔مثلاً جب میں مولوی فاضل کا امتحان دے رہا تھا اس وقت ہم تین
ساتھی اکٹھا پڑھا کرتے تھے۔دوسرے دونوں ساتھی بھی ہوشیار تھے۔میں بھی تھوڑا بہت جانتا تھا۔کتب کے نوٹ
بھی میں نے لئے ہوئے تھے۔امتحان کے لئے ہم امرتسر گئے ہوئے تھے۔بعض اوقات پڑھتے پڑھتے نو یا
ساڑھے نو بجے میرا دماغ کہتا۔اب نہیں پڑھنا۔کیونکہ کل جو حصہ امتحان میں آنا تھا وہ دیکھ لیا ہے۔اب جو کچھ
پڑھوں گا۔وہ کل کے امتحان کے لئے ضروری نہیں۔سو میں اپنے ساتھیوں سے کہتا میں اب جا کر سوتا ہوں۔وہ
کہتے اپنے نوٹ ہمارے پاس رکھ دیں ہم ابھی پڑھیں گے اور ہمیشہ یہی ہوا۔کہ اگلے دن امتحان میں پرچہ کتاب
کے اسی حصہ سے آتا جو میں نو یا ساڑھے نو بجے رات تک دیکھ لیتا تھا۔اگر میں صبح تک بھی پڑھتا رہتا۔تو میری یہ
حرکت لغو اور میرے دماغ کو تھکا دینے والی ہوتی۔غرض رحمانیت رحیمیت کو بیک (Back) کرتی ہے۔اس کی
راہنمائی کرتی ہے۔اس کی حد بندی کرتی ہے اور اگر ہمارے کسی عمل کے ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت
کے ماتحت اس کا فضل اور احسان بھی شامل حال ہو تو ہمیں کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑتا۔سورۃ فاتحہ میں جس کے شروع میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کی آیت آئی ہے۔ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی دعا
سکھائی گئی ہے۔اب صراط مستقیم پر چلنا اور اپنے اس عمل کی جزا کی امید رکھنا تو خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت کے اندر
آ جاتا ہے۔لیکن یہ کہ ہم صراط مستقیم پر قائم رہیں اور اس سے ادھر ادھر نہ ہوں۔اس کے لئے ہمیں خدائے رحمان

15
فرموده ۱۹۶۶ء
د و مشعل راه جلد دوم
دو
کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمیں اس بات کی احتیاج ہوتی ہے کہ وہ ہمیں سیدھے راستے سے ادھر ادھر نہ جانے
ے۔غرض خدا تعالیٰ نے اپنی دونوں صفات رحمان اور رحیم کا فائدہ محض اپنے فضل سے ہمارے لئے مقدر کر دیا
ہے۔خدا تعالیٰ کی ذات غنی ہے۔وہ ہمارے کسی عمل کی محتاج نہیں اور ہمیں اس فائدہ کا جو اس کی صفات رحمان اور
رحیم پہنچارہی ہیں کوئی حق نہیں۔ہم کسی حق کی بناء پر اس کا اس سے مطالبہ نہیں کر سکتے۔لیکن وہ ذات جو اپنے بندہ
سے بہت ہی پیار کرنے والی ہے۔محض اپنے فضل سے اپنی صفت رحمانیت کے بھی اور اپنی صفت رحیمیت کے بھی
بے شمار جلوے ہمیں دکھاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی بڑی لطیف آیت قرآن کریم کی ہر سورت سے پہلے نازل کی۔اور
رسول کریم علیہ کے ذریعہ ہمیں ہدایت دی کہ ہم اپنے ہر کام سے پہلے اسے پڑھا کریں لیکن یہ کوئی ٹو نا نہیں۔نہ
یہ کوئی جادو ہے کہ اسے پڑھ لیا یا اسے کسی کاغذ کے پرزہ پر لکھ کر اپنے پاس رکھ لیا۔تو کام ہو گیا بلکہ اس کے پڑھنے کا
مطلب یہ ہے کہ اس آیت میں جو معانی بیان کئے گئے ہیں۔ان پر غور کرو ان کو ہمیشہ سامنے رکھو۔پھر تمہیں علم
ہوگا۔کہ جب تک اللہ تعالیٰ کی صفات رحمانیت اور رحیمیت کے جلوے تمہارے لئے ظاہر نہ ہوں۔تم کسی صورت
میں بھی اور کسی کام میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔پس خدا تعالیٰ سے ایک دعا یہ مانگنی چاہئے۔کہ جہاں تو نے ہم پر پہلے بے شمار فضل کئے ہیں۔وہاں آئندہ
بھی تو ہماری کوتاہیوں اور غفلتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اور ہمارے عمل کو نہ دیکھتے ہوئے ہمیں رحمانیت کے
جلوے دکھاتا چلا جا۔اور دوسرے یہ دعا مانگنی چاہیئے۔کہ اے خدا ہم کوشش تو کرتے ہیں۔لیکن کوشش ان ذرائع
سے کرتے ہیں جو ہمارے اپنے نہیں۔نہ ہماری صحت اپنی ہے نہ ہماری طاقت اپنی ہے۔نہ وجاہت اپنی ہے۔نہ
اموال اپنے ہیں نہ اسباب اپنے ہیں۔یہ سب کچھ تیرا ہی پیدا کردہ ہے۔ہم انہیں استعمال کرتے ہوئے ہزاروں
غلطیاں کر جاتے ہیں۔تو ان غلطیوں
کو نظر انداز کرتے ہوئے ہماری کوششوں کے بہترین نتائج نکال۔پس آج بسم اللہ الرحمن الرحیم سے اس کلاس کو شروع کیا جاتا ہے خدا کرے کہ میں بھی اور آپ سب بھی
خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں اور وہ ہمارا پیارا اور پیار کر نیوالا رب ہمیشہ پیار کی نگاہ ہم پر رکھے۔اور ہمارے لئے ہمیشہ رحمانیت اور رحیمیت کے جلوے دکھاتا رہے اور اس رنگ میں دکھاتا رہے کہ ہماری حقیر
کوششوں کے نتیجہ میں دین اور دنیا کی حسنات ہمیں ملتی رہیں۔اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔دعا کے بعد فرمایا: -

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۶ء
16
تربیتی کلاس کے طلباء کو حضور کی نصائح
دعا سے پہلے جو کچھ میں نے کہا ہے۔وہ دراصل دعا کا ہی ایک حصہ تھا۔اب میں مختصر اردو ایک باتیں کہنا چاہتا
ہوں۔پہلی بات یہ ہے کہ آپ لوگ ایک خاص مقصد کے لئے باہر سے تشریف لائے ہیں۔آپ یہ کوشش کریں۔کہ ان دنوں میں آپ اپنا کوئی لحہ بھی ضائع نہ کریں اور اپنے اوقات عزیزہ کو فضول خرچ نہ کریں۔معمور اوقات
زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں۔اور زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں قرآن کریم کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے۔کہ علم جو محض علم کی حد تک ہو۔لغو چیز ہے۔قرآن کریم میں انبیائے کرام کی بہت سی مثالیں بیان کی گئی ہیں۔ان
میں سے ہر مثال ایک مسلمان کے لئے سبق مہیا کر رہی ہے۔اور اسے خاص قسم کے اعمال پر ابھار رہی ہے۔آپ نے جو علم حاصل کرنا ہے وہ اس لئے حاصل کرنا ہے۔کہ اللہ سے آپ خود بھی اور آپ سے تعلق رکھنے والے بھی (چاہے وہ اس وقت آپ سے تعلق رکھتے ہیں یا آپ
ان سے بعد میں تعلق پیدا کریں گے) فائدہ اٹھا ئیں آپ یہاں تبلیغی اسباق سیکھیں اور اس کے بعد مختلف لوگوں
سے نئی دوستیاں پیدا کر کے ان تک ان اسباق
کو پہنچائیں۔محض کسی چیز کا سن لینا اور اسے اپنی زندگی پر اثر انداز نہ ہونے دینا بالکل فضول چیز ہے۔علم عمل کے لئے
ایک ضروری زینہ ہے۔جو شخص ایسی سیڑھی بناتا ہے جسے وہ استعمال نہیں کرتا۔وہ اپنے مکان کے اس حصہ کو بھی
ضائع کرتا ہے اور اپنے روپیہ کوبھی ضائع کرتا ہے۔سو جو علم آپ یہاں سیکھیں وہ اس نیت سے سیکھیں کہ اس سے
آپ نے خود بھی آئندہ زندگی میں فائدہ اٹھانا ہے اور اس بات کی بھی انتہائی کوشش کرنا ہے کہ اس سے بنی نوع
انسان کو فائدہ پہنچتار ہے۔علم کے حصول کے ذرائع
علم دو طرح سے حاصل کیا جاتا ہے۔ان میں سے ایک طریق تقاریر ہیں۔تقاریرین کر انسان ایک مجموعی اثر
قائم کر لیتا ہے۔لیکن جب اس سے کوئی بات بیان کرنے کو کہا جائے۔وہ بیان نہیں کر سکتا مثلاً وہ احمدی جنہوں نے
بیسیوں دفعہ وفات مسیح کے متعلق پیچر سنے ہیں۔ان میں سے نانوے فیصدی ایسے ہوں گے کہ اگر آپ انہیں پیج پر
بلا لیں۔تو وہ وفات مسیح کی ایک دلیل بھی تفصیل سے بیان نہیں کر سکیں گے۔لیکن ان کے دماغوں نے قرآنی
آیات اور دوسرے حوالہ جات کو سن کر ایک مجموعی اثر قائم کر لیا ہے۔اور سمجھ لیا ہے کہ یہ یقینی بات ہے کہ قرآن کریم
حضرت مسیح علیہ السلام کو وفات یافتہ ثابت کرتا ہے۔اور ایک تبلیغی جماعت جو اصلاح وارشاد کی ذمہ داری اٹھانے
والی ہو۔اس قسم کے علم پر راضی نہیں ہو سکتی۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ میں سے ہر ایک کو ضروری مسائل کے
متعلق کم از کم ایک ایک آیت یا ایک ایک دلیل پوری تفصیل کے ساتھ از بر ہو۔مثلاً وفات مسیح کا مسئلہ ہے۔اس

17
فرموده ۱۹۶۶ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
کے متعلق قرآن کریم کی کوئی آیت آپ کو اس رنگ میں از بر ہو کہ آپ اس پر پوری طرح حاوی ہوں اور اس کے
تمام کونے ، حاشیے اور زاویے آپ کے ذہن میں حاضر ہوں اس طرح مقام نبوت اور دوسرے مسائل ہیں۔مجھے
ر ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ اس کا ضروری انتظام کر دے گی۔غیر احمدی مسلمان ہم پر مختلف اعتراضات کرتے ہیں وہ ایک اعتراض یہ بھی کرتے ہیں کہ ان کا کلمہ اور
ہے۔معنوی لحاظ سے ان کا یہ اعتراض درست ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیئے کہ ہمارا کلمہ اور ہے
اور دوسرے مسلمانوں
کا کلمہ اور ہے۔لفظی لحاظ سے نہیں کیونکہ لفظی لحاظ سے ہمارا کلمہ وہی ہے جو دوسرے مسلمانوں
کا ہے۔لیکن معنوی لحاظ سے ان سے ہمارا بڑا اختلاف ہے۔ایک غیر احمدی لا الہ الا اللہ کہنے کے باوجود ایک قبر پر
جا کر سجدہ کر لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کا ایسا کرنالا الہ الا اللہ کے خلاف نہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ قبر پر سجدہ کرنا تو
کجا۔اپنی تدبیر پر تو کل کرنا بھی لا الہ الاللہ کے خلاف ہے۔غرض معنوی لحاظ سے ہمارا اور دوسرے مسلمانوں کا کلمہ
میں بھی بڑا اختلاف ہے۔بہر حال آپ کے پاس ضروری مسائل میں سے ہر مسئلہ کے متعلق ایک ایک دلیل پوری تفصیل سے نوٹ
بھی ہو۔اور آپ کو زبانی یاد بھی ہو۔اگر آپ ایسا کر لیں۔تو کسی مذہبی بحث میں آپ
کبھی شرمندہ نہیں ہو سکتے۔بشر طیکہ آپ اُسے پوری طرح استعمال کریں۔طالب علمی کے زمانہ سے ہی ہمارا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ ہمارا
مخالف ہمیشہ ایک چال چلتا ہے۔جب وہ ایک دلیل سے عاجز آ جاتا ہے تو کہتا ہے اسے چھوڑ دو کوئی دوسری بات
کرو۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اسے کہیں یہ قرآن کریم کی آیت ہے اسے ہم کیوں چھوڑیں۔پہلے اس کا فیصلہ
ہو جائے۔پھر دوسری بات کی جائے گی۔اگر ہم یہ طریق اختیار کر لیں۔تو ہم میں سے جسے کسی مسئلہ کے متعلق ایک
دلیل بھی آتی ہوگی۔وہ اپنے مخالف کو بحث میں قائل کرلے گا۔آپ ان چیزوں کا خیال رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس وقت سے جو آپ یہاں گزار ہیں۔زیادہ سے زیادہ
فائدہ اُٹھانے کی توفیق بخشے اور جب تعلیمی کلاس ختم ہو تو آپ خیریت، صحت اور برکات کے ساتھ یہاں سے
رخصت ہوں۔پھر اس کی برکات کو آپ ساتھ لے کر جائیں اور ساری عمر اللہ تعالی ان برکات سے آپ کے اور
آپ کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے حق میں بابرکت نتائج ظاہر کرے۔اللهم آمین

آج 10 میں سے 10 باقی