سالانہ تربیتی کلاس۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

39
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دومشعل راه جلد دوم
۱۳ رمئی ۱۹۶۷ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے تربیتی کلاس کے اختتام پر جو
خطاب فرمایا اس کا متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔یہ متن غیر مطبوعہ ہے۔تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔تربیتی کلاس کی اہمیت
معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے خدام نے اس کلاس کی اہمیت کو پوری طرح سمجھا نہیں۔کیونکہ اس وقت ہماری
جماعتیں مغربی پاکستان میں ہی ۹۰۰ سے اوپر ہیں اور میرا خیال ہے کہ ۷۰۰ مقامات پر خدام الاحمدیہ کی مجالس قائم
ہیں اور ۷۰۰ مجالس میں سے صرف ۱۴ مجالس کے خدام اس کلاس میں شامل ہوئے ہیں یعنی صرف دو فیصدی مجالس
کی نمائندگی اس کلاس میں ہے۔اس موقع پر ناظم صاحب تربیتی کلاس مکرم شفیق قیصر صاحب نے عرض کیا کہ حضور چودہ مجالس نہیں بلکہ ۳۰
مجالس کے خدام کلاس میں شامل ہوئے ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ۹۶ اور ۹۷ فیصدی مجالس اس کلاس میں شامل نہیں ہوئیں اور صرف ۱۳ اور ۴ فیصدی
کے درمیان مجالس کی نمائندگی ہے۔جس کا واضح طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ۹۶ یا ۹۷ فیصد مجالس ایسی ہیں کہ جن پر اس
کلاس کی اہمیت پورے طور پر واضح نہیں کی گئی اور میں سمجھتا ہوں کہ اس میں خدام الاحمد یہ مرکز یہ کا مجالس کی نسبت
زیادہ قصور ہے۔اس نے اس سلسلہ میں زیادہ غفلت برتی ہے۔تدریس کے متعلق ہدایات
آئندہ سے ہر کلاس میں مجالس کی نمائندگی مقرر ہونی چاہیئے مثلاً حالات کا جائزہ لے کر مجلس خدام الاحمدیہ
مرکز یہ یہ فیصلہ کرے کہ پانچ سال میں تمام مجالس کی اس کلاس میں نمائندگی ہو جانی چاہیئے اور جس کا مطلب یہ
ہے کہ ۲۰ فیصدی مجالس اپنے نمائندے اس کلاس میں ضرور بھجوائیں۔یہاں جو کچھ پڑھایا جاتا ہے میں سمجھتا ہوں
کہ بڑی محنت سے اور بڑی تیاری کر کے پڑھایا جاتا ہے اور جو خدام اس کلاس میں شامل ہوتے ہیں بظاہر ان میں
پڑھنے اور علم سکھنے کا شوق بھی پایا جاتا ہے سوائے عربی زبان کے جس کے سیکھنے کا شوق مجھے کم محسوس ہوا ہے لیکن جو
باتیں آپ یہاں سنتے ہیں اور انہیں یاد رکھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ پوری طرح یاد نہیں رہ سکتیں۔اس کے لئے

د دمشعل
قل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
40
یہاں ایک انتظام کے ماتحت نوٹ بکیں تیار ہونی چاہئیں تقاریر جو یہاں کی جائیں ان کے نوٹ طبع کرا کے یا
سائیکلوٹائل کرا کے کلاس میں شامل ہونے والے خدام کو دئے جائیں اور خدام انہیں اپنے پاس محفوظ رکھیں۔انہیں پڑھیں۔یاد رکھیں اور اپنی مجالس میں واپس جا کر وہاں کے دوسرے خدام کو یاد کرائیں غرض آپ نو جوانوں
کا فرض ہے کہ یہاں آئیں اور دین سیکھیں اور پھر جو کچھ سیکھیں اسے اپنی ذات تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی مجلس
میں واپس جا کر دوسرے دوستوں کو بھی بتائیں کہ آپ نے یہاں آ کر کیا کچھ سیکھا ہے۔اپنی مجالس میں واپس جا
کر وہاں ایک کلاس جاری کر کے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ تک روزانہ ایک ماہ یا دو ماہ تک روزانہ دوسرے خدام کو پڑھائیں
اور نہ اس بات کا کوئی فائدہ نہیں کہ اتنی بڑی جماعت میں سے ۸۰ یا ۱۵۰ طالب علم یہاں آئیں اور تعلیم حاصل کریں
اور دوسرے سب نو جوانوں کو اس سے محروم رکھا جائے۔یہ دوسروں پر بہت بڑا ظلم ہے اور اس ظلم میں آپ بھی
شریک ہیں کیونکہ آپ یہاں آتے ہیں۔کلاس میں شامل ہوتے ہیں لیکن آپ نوٹ نہیں لیتے اور اپنے آپ کو اس
قابل نہیں بناتے کہ اپنے دوسرے بھائیوں کے سامنے ان دلائل کو رکھیں اور ان کو آیات قرآنیہ سکھائیں اور اس
طرح اپنے آپ کو بھی اور دوسرے نوجوان بھائیوں کو بھی احمدیت کے عالم بنانے کی کوشش کریں۔دوسری کلاس جو ہر سال جولائی میں ہوتی ہے اس میں بھی نقص تھا گو اس میں شامل ہونے والے بڑی عمر
کے اور زیادہ تجربہ کار ہوتے ہیں اور وہ ساتھ ساتھ تقاریر کے نوٹ بھی لیتے ہیں (گوان میں سے بعض ناقص نوٹ
لیتے ہیں لیکن بعض ان میں سے خاصے نوٹ لے لیتے ہیں) لیکن وہ پورے نوٹ نہیں لے سکتے خصوصاً جو عام لیکچر
ہیں ان میں اگر نوٹ لینے کی طرف توجہ ہو تو ان کی بہت سی باتیں سمجھ میں نہیں آسکتیں اس لئے تجویز ہے اور اس
کلاس میں جو آئندہ جولائی میں منعقد ہونے والی ہے اس پر عمل ہوگا کہ اس میں شامل ہونے والوں کو کاپیاں
تیار کر کے دی جائیں۔عام طور پر جو دوست اس کلاس میں باہر سے آکر شامل ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثر
پانچ دس آنے خرچ کر سکتے ہیں اس لئے یہ کا پیاں ان کے پاس فروخت کی جائیں لیکن بعض ایسے افراد بھی ہو سکتے
ہیں جو غریب ہوں اور اتنی رقم خرچ کرنے کے بھی قابل نہ ہوں ان کو یہ کا پیاں مفت دی جائیں اور ان کا پیوں میں
ان لیکچروں کے نوٹ ہوں جو یہاں ہوتے ہیں مثلاً یہاں ایک عالم وفات
مسیح لیکچر کرتا ہے اور اس لیکچر میں پانچ یا
دس آیات قرآنیہ پیش کرتا ہے تو پہلے وہ اس لیکچر کے نوٹ تیار کرے اور وہ نوٹ طبع کر کے یا سائیکلوسٹائل کر کے
کلاس میں شامل ہونے والوں کو دئے جائیں اور وہ نوٹ اس سائز کے کاغذ پر ہوں جو اس کاپی میں پورے
آ سکیں۔اگر خدام کے پاس اس قسم کی نوٹ بک تیار ہوگی تو ان کے اندر باہر جا کر ایک عالم بن کر کام کرنے کی
اہلیت پیدا ہوگی۔چونکہ یہ زمانہ طباعت کا غذ اور قلم کا زمانہ ہے اس لئے عام طور پر انسان حافظہ سے اتنا کام نہیں
لے سکتا جتنا وہ نوٹ بک سے لے سکتا ہے جس خادم نے نوٹ بک تیار نہ کی ہو وہ غیروں کے سامنے بات کرنے
میں ہچکچاہٹ اور حجاب محسوس کرے گا۔اس کے ذہن میں یہ تو ہوگا کہ قرآن کریم میں ۳۰ آیات ایسی ہیں جن سے
یہ امر واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے جسد عصری کے ساتھ آسمان پر نہیں اٹھائے گئے

41
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
بلکہ وہ دیگر انبیاء کی طرح اپنا کام ختم کر کے اسی دنیا میں وفات پاگئے ہیں اور اسی زمین میں دفن ہوئے ہیں اور
قرآن کریم کی کسی آیت سے بھی یہ ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان کی طرف اٹھائے گئے ہیں
بلکہ اس کے مقابل قرآن کریم کی تمیں آیات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ یہیں اس زمین پر فوت ہوئے ہیں پس
اس کے ذہن میں یہ مضمون تو ضرور ہو گا لیکن اگر وہ کسی ایسے شخص سے بات کرے گا جو یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ حضرت
عیسی علیہ السلام اپنے جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں تو اسے بڑی مشکل پیش آئے گی۔گو اس کے
ذہن میں سب کچھ ہوگا لیکن وہ اسے بیان نہیں کر سکے گا۔ہاں اگر اس کے پاس نوٹ بک ہوگی تو وہ اسے نکال کر
ایسے آدمی کو وہ تمیں آیات بتا سکتا ہے جن سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات ثابت ہوتی ہے۔آپ میں سے ہر ایک نے اسلام کا سپاہی بننا ہے
آپ میں سے ہر ایک نے اسلام کا سپاہی بنا ہے اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہم انتہائی کوشش کریں گے کہ
آپ کو اسلام کا سپاہی بنادیں اور ہم اپنے رب سے یہ امید رکھتے ہیں کہ آپ میں سے اکثر خدا تعالیٰ کی فوج کے
سپاہی بن جائیں گے لیکن اس کے لئے نہیں بھی بڑی جد و جہد کرنی پڑے گی اور آپ کو بھی بڑی کوشش کرنی پڑے
گی۔صرف احمدیت کی طرف منسوب ہونا یا کسی احمدی باپ کے ہاں پیدا ہوجانا کافی نہیں۔نبی کریم ﷺ نے دنیا
کے سامنے قرآن
کریم جیسی عظیم الشان کتاب پیش کی۔اور آپ کے صحابہ نے اور تابعین نے اور پھر ان کے بعد
آنے والی نسل نے (جس درجہ پر آپ لوگ ہیں جنہیں تبع تابعین کہتے ہیں قرآن کریم کی عظمت کو جانا اور
پہچانا۔انہوں نے اس نور سے وافر حصہ لیا اور اس نور کو دنیا میں پھیلایا اور ایک انقلاب عظیم پیدا کر دیا اس وقت
دشمن نے اسلام کے مقابلہ میں تلوار نکالی تھی اور اللہ تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں اس تلوار کو توڑ دیا تھا اور اسلام کو
غالب کر دیا تھا آج دشمن منہ کی پھونکوں سے اسلام کو مٹانا چاہتا ہے اور جو لوگ اس وقت ہمارے مقابلے کے لئے
ہمارے سامنے کھڑے ہیں ان کا مقابلہ ہم نے دلائل اور معجزات کے ساتھ کرنا ہے۔نبی اکرم ﷺ نے جب دنیا
کے سامنے قرآن
کریم کو پیش فرمایا تو جن نسلوں نے ( زیادہ تو وہ پہلی تین نسلیں ہی تھیں ) قرآن کریم کی عظمت اور
شان اور اس کے مقام کو پہچانا تھاوہ قرآن کریم کی برکت سے دنیا پر غالب آئیں اور کوئی میدان ایسا نہیں تھا جس
میں وہ مغلوب ہوئی ہوں لیکن اس کے بعد قرآن کریم کو اسلام کے ہر فرقہ نے چھوڑ دیا اور اس کا بڑا زبردست
ثبوت یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے اسلام کو دنیا کے دوسرے تمام مذاہب پر غالب کرنے اور قرآن کریم کی برکتوں
کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا تو اسلام کا کوئی فرقہ ایسا
نہیں تھا جو پورے کا پورا آپ پر ایمان لایا ہو۔اور اس نے آپ
کو پہچانا ہو حالانکہ آپ قرآن کریم ہی کی طرف
تمام دنیا کو بلا رہے تھے اگر ایک فرقہ بھی سارے کا سارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں قرآن کریم کا علم
رکھتا اور اس کے نور سے منور ہوتا تو اس کے تمام افراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے

فرمودہ ۱۹۶۷ء
42
د دمشعل را
تل راه جلد دوم
دوڑے آتے اور آپ کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر آپ پر ایمان لاتے تو دنیا میں وہ عظیم انقلاب پیدا ہوجاتا جو اللہ
تعالیٰ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ پیدا کرنا چاہتا تھا اور اسلام کو دوسرے ادیان پر غالب
کرنے کے لئے جو جد و جہد جماعت احمد یہ کر رہی ہے اس میں وہ شریک ہوتے اور اللہ تعالیٰ کی برکتوں سے حصہ
لیتے لیکن کوئی فرقہ سارے کا سارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان نہیں لا یا بلکہ ایک فرقہ سے چند اور دوسرے
فرقہ سے چندا حمدیت میں داخل ہوئے اور داخل ہورہے ہیں۔صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قربانیاں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ نے بڑی قربانیاں کی ہیں اور ان کے بعد جو ان کے تابعین ہیں وہ بھی
بڑی قربانی کر رہے ہیں۔ان کے بعد آپ کی نسل آئے گی۔آپ کو ان قربانیوں کے لئے تیار کرنا جماعت کے
نظام کا کام ہے اور اس کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔ہر سال ایک تربیتی کلاس منعقد کی جاتی ہے اور آپ کو اس
میں بلایا جاتا ہے اور ایک اور پروگرام بھی ہے جو میں عنقریب جماعت کے سامنے رکھنے والا ہوں۔آپ کی نسل
یعنی تبع تابعین کو سنبھالنا۔ان کو دین کا علم سکھانا ان کے اندر قربانی کا جذبہ پیدا کرنا۔ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کا
عشق اور رسول کریم علی
اللہ کی محبت پیدا کرنا بڑا ہی ضروری ہے۔اس کے بغیر جماعت اس مقصد میں کامیاب نہیں
ہو سکتی جس کے لئے یہ اس زمانہ میں قائم کی گئی ہے اور یہ بات اس لئے بھی ضروری ہے کہ جماعت اس وقت اپنی
تاریخ کے اس دور میں سے گزر رہی ہے جس میں ہم اپنے رب سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کے
مطابق اس کو ترقی دے گا۔اب آج اگر لاکھوں انسان احمدیت میں داخل ہوں تو ان کو پڑھانے کے لئے ہمیں
ہزاروں کی تعداد میں استاد چاہئیں۔ہمیں ایسے نوجوان اور بڑی عمر کے افراد چاہئیں جن کا علم کافی حد تک مکمل ہو
اور وہ اس قابل ہوں کہ انہیں علمی اور عملی میدان میں سنبھال سکیں۔پہلے علم کمزور ہوتا ہے۔پھر عمل میں رخنہ پیدا ہوتا ہے۔ہر وہ بات جس کے خلاف قرآن نے علم بلند کیا تھا اور
اب وہ اسلام میں داخل ہونی شروع ہو گئی ہے۔شراب کو ہی لے لو۔اسلام میں شروع شروع میں شراب پینا منع
نہیں تھا۔ہجرت کے بعد مدینہ میں یہ حکم نازل ہوا کہ اسلام میں شراب ممنوع ہوگئی ہے اور جس وقت یہ حکم نازل
ہوا بہت سے لوگ شراب پی کر مدینہ میں بدمست تھے لیکن جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو وہ بدمستی بھی ختم
ہوگئی اور شراب بھی ختم ہوگئی۔رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں صحابہ کی اتنی تربیت ہو چکی تھی کہ ایک
آواز نے شراب پینے کی عادت کو بالکل مٹادیا اور جب مسلمان قرآن کریم کو بھول گئے تو اب مغربی پاکستان میں
ہی لاکھوں لوگ اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور وہ شراب پیتے ہیں اور ان میں سے سارے کے سارے
قریباً ایسے ہیں جو شراب پیتے ہیں لیکن ہمیں کا فر کہتے ہیں۔گو انہیں خود اسلام کا پتہ نہیں لیکن جو جماعت اسلام پر
قائم ہے وہ ان کے نزدیک کا فر ہے اور جو خود اسلام کو عملاً اور عقید تا چھوڑ چکے ہیں وہ بڑے مسلمان ہیں۔اسی طرح

43
فرمودہ ۱۹۶۷ء
اور بھی کئی رسمیں اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔اسلام سادہ زندگی کا مذہب ہے
د و مشعل راه جلد دوم
دد
اسلام سادہ زندگی کا مذہب ہے اور ہر رسم تکلف پر مبنی ہے اسلام نے سادہ زندگی کو پیش کیا ہے۔اس نے کوئی
بد رسم قائم نہیں کی ایک حقیقی مسلمان سادہ زندگی گزار رہا ہوتا ہے اور بدر میں اس کی زندگی میں راہ نہیں پاتیں لیکن
جب مسلمان قرآن کریم کو بھول گئے تو ان میں کئی بدر سوم رائج ہوگئیں۔ہم میں سے اکثر کو پتہ ہی نہیں کہ وہ رسمیں
کیا کیا ہیں۔میں نے ان رسوم کو اکٹھا کر دیا ہے جو مسلمان اس زمانہ میں کر رہے ہیں اور وہ بڑی عجیب معلوم ہوتی
ہیں۔اگر تمہیں اسلام کا صحیح علم نہ ہو تو تم شیطان کے حملہ سے بچ نہیں سکتے اور نہ جماعت کو بچا سکتے ہو شیطان مختلف
محاذوں سے اسلام پر حملہ آور ہوتا ہے اور آئندہ بھی وہ مختلف محاذوں سے حملہ آور ہوگا اور ہم نے ہر محاذ پر شیطان کو
شکست دینی ہے اور ہم شیطان کو ہر محاذ پر اس صورت میں شکست دے سکتے ہیں جب ہمیں قرآن
کریم کا صحیح علم
حاصل ہو اور اس زمانہ میں قرآن کریم کا صحیح علم صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہی حاصل کیا
جا سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب قرآن کریم کی تفسیر ہیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری کتب اور آپ کی ساری تقاریر اور سارے ملفوظات قرآن
کریم کی تفسیر
ہیں اور وہی ایک ایسی تفسیر ہے جو زمانہ حاضر کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ہے۔آپ کے بعد جو غیر لکھی گئی ہے یا
جو تفسیر تقاریر میں بیان کی گئی ہے اس کی بنیاد بھی حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر پر ہی ہے۔قرآن کریم کے علوم
کا میدان بند نہیں ہوا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک بنیاد رکھ دی ہے اور آئندہ جو عمارت بھی کھڑی
ہوگی وہ اس بنیاد پر کھڑی ہوگی لیکن میں محسوس کرتا ہوں کہ آپ کی نسل میں بعض ایسے افراد بھی پیدا ہو گئے ہیں جو
تفسیر کرنے میں احتیاط نہیں کرتے وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ان کی تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر کے خلاف تو
نہیں ہے۔قرآن کریم کے علوم غیر محدود ہیں اس لئے اس کی نئی سے نئی تفسیر ہوتی چلی جائے گی لیکن قیامت تک
اس کی کوئی ایسی تفسیر نہیں لکھی جاسکتی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر کے متضاد اور مخالف ہو مثلاً ایک خیال
امت مسلمہ میں یہ پیدا ہو چکا ہے کہ اس میں بعض ایسے بزرگ اور مقدس وجود بھی پیدا ہوئے ہیں جو انسان کو ایک
نظر سے ولی بنا دیتے ہیں حالانکہ یہ تصور نہایت ہی بیہودہ اور لغو ہے اسلام تو اسے دھکے دے دے کر باہر نکال رہا
ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے پر خچے اڑا دیئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس خیال
کی تردید فرماتے ہوئے ایک دلیل یہ بھی دی ہے کہ سب سے زیادہ قوت قدسیہ نبی اکرم ﷺ کو حاصل تھی۔جب
آپ کی ایک نظر نے کسی پر اللہ تعالیٰ کے قرب کی جنتیں نہیں کھولیں بلکہ آپ کے صحابہ کو انتہائی قربانیاں دینی پڑیں

دومشعل
کل راه جلد دوم
صلى الله
فرمودہ ۱۹۶۷ء
44
تب جا کر وہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی جنتوں میں داخل ہوئے تو اب کس ماں کا بیٹا ہوگا جو آپ سے زیادہ قوت قدسیہ
کا دعویٰ کرے۔جس کو خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو جائے اور خدا تعالیٰ کی رضا اور دوستی کے حصول کے لئے ہر
انسان
کو قربانی دینی پڑتی ہے اور اس طریق کے مطابق قربانی دینی پڑتی ہے جو قرآن کریم نے بتایا ہے وہ رسول
کریم ﷺ کی سنت سے ثابت ہے لیکن اب مسلمان فرقوں میں بہت ساری نئی چیز میں داخل ہوگئی ہیں اور یہ کہا
جاتا ہے کہ اگر تم یہ کرلو گے تو تمہیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوگی۔حالانکہ خدا تعالیٰ کی حمد اس کی تسبیح اور ذکر اور
لاحول اور نماز اور روزہ اور زکوۃ اور حج وغیرہ سات سو یا اس سے زیادہ احکام جو قرآن کریم میں ہیں ان کی پابندی
کے نتیجہ میں اور ان پر عمل کر کے ہی خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ ان وظائف کے
علاوہ جو قرآن کریم نے بیان کئے ہیں بعض اور وظائف بھی ہیں جو یاد کئے جانے چاہئیں کہ ان کی ضرورت زیادہ
ہے اور ان کے نتیجہ میں ہم اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتے ہیں تو یہ ایک نئی شریعت کے مترادف ہے اور قرآن کریم
کے بعد اور کوئی شریعت قیامت تک نہیں آ سکتی۔غرض قرآن کریم کی وہ تفسیر جو آج کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتب میں پائی جاتی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور وہ علوم جوان کتب میں پائے جاتے ہیں ہر
احمدی کی جان اور اس کی روح ہیں اگر آپ ان کتب سے یا ان کتب میں بیان کئے گئے علوم سے ناواقف ہیں تو گو
احمدیت تو پھیل کر رہے گی اور اس کو مٹانا مشکل ہوگا۔لیکن تم ایک ایسے مردہ جسم کی طرح ہو جاؤ گے جس میں جان
نہیں ہوگی۔پس وہ بنیادی نصیحت جو میں اپنے بچوں کو اس وقت کرنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتب کے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔روزانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی کتاب یا آپ کے ملفوظات کا کوئی
حصہ پڑھ لیا کریں۔ملفوظات سے اگر آپ شروع کریں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ ان میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں وہ
عام فہم ہیں اور جن الفاظ میں انہیں اخبارات نے محفوظ کیا ہے وہ بھی آسان اور عام فہم ہیں ان میں مثلاً مختلف
سوالات کے جوابات ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کئے گئے یا ان سوالات کا جواب جو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے دیا ہے جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود لکھا ہے کہ جو دوست باہر سے آئیں وہ
قادیان سے جلد واپس نہ چلے جائیں بلکہ کچھ عرصہ یہاں رہیں، لیکن مجالس میں الہی علم کے مطابق انسان کے
تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے باتیں کرتا ہوں۔مثلاً ایک آدمی مجلس میں آتا ہے اور وہ حدیث کی کوئی اہمیت نہیں
سمجھتا تو اللہ تعالیٰ مجھے القاء کرتا ہے اور میں حدیث کی اہمیت بیان کر دیتا ہوں یا بعض ایسے آدمی آپ کی مجلس میں
آ جاتے جو حدیث کو قرآن کریم پر ترجیح دینے والے ہوتے تو آپ مجلس میں اس موضوع پر کچھ فرما دیتے۔غرض
بہتوں کو سوال کرنا ہی نہیں پڑتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کر دیا تھا کہ جن عقائد اور کمزوریوں کو دور کرنے کی
ضرورت ہوتی یا جن مسائل کو بیان کرنے کی ضرورت ہوتی حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کے متعلق کچھ بیان فرما

45
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دو مشعل راه جلد دوم
یتے۔غرض ملفوظات کے ایک ایک حصہ میں سینکڑوں مسائل بیان ہوئے ہیں۔جس طرح سیمنٹ کی نئی بنی ہوئی دیوار پر آپ ناخنوں سے نشان ڈال دیتے ہیں اس طرح آپ
کی نسل پر
شیطان خراشیں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کا علاج یہ ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا زیادہ سے
زیادہ مطالعہ کیا جائے اور یہ کام آپ کوئی زائد وقت دیئے بغیر کر سکتے ہیں۔صرف نیت کرنے کی ضرورت ہے۔اگر میں مبالغہ نہیں کر رہا تو آپ روزانہ ایک گھنٹے دو گھنٹے کے درمیان وقت ضائع کر دیتے ہیں اگر آپ کو یہ خیال ہو
کہ آپ کا وقت ضائع نہیں ہونا چاہیئے تو آپ اس وقت کا ایک حصہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ
میں خرچ کریں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تو وہ شیخ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا
جائے گا اور ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے اور آپ اسے ضائع کر رہے ہیں اور اس
طرح خدا تعالیٰ کی ناشکری کے مرتکب ہورہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے اپنے آپ
کو محروم کر رہے ہیں اور جو
وقت آپ ضائع کر رہے ہیں اس کا چوتھا حصہ بھی آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ میں خرچ
کریں تو آپ دس ہمیں صفحات روزانہ پڑھ سکتے ہیں۔اگر آپ پانچ صفحات روزانہ بھی پڑھیں تو ایک ماہ میں آپ
۱۵۰ اور سال میں ۱۸۰۰ صفحات پڑھ لیتے ہیں اور کہنے کو صرف پانچ صفحات روزانہ ہیں۔اگر آپ یہاں سے یہ عہد کر کے جائیں گے کہ ہم روزانہ پانچ صفحات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب
کے پڑھیں گے بلکہ میں پانچ کی شرط کو بھی چھوڑتا ہوں اگر آپ تین صفحات روزانہ پڑھنے کا بھی عہد کریں تو میں
آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ تھوڑے عرصہ ہی میں آپ کے اندر ایک عظیم انقلاب پیدا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی برکتیں
آپ پر نازل ہوں گی اور خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے آپ کو اس قدر حصہ ملے گا کہ آپ دنیا کو ورطہ حیرت میں
ڈالنے والے ہوں گے۔تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے اس کے بعد آپ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اس کے ایسے بندے
بن جائیں گے جو اس کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں۔آپ دنیا کے راہنما اور قائد بن جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی
برکتیں آپ حاصل کریں گے لیکن اس قیادت اور راہنمائی اور خدا تعالیٰ کے فضل اور برکتوں کا حصول حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی بیان کردہ تفسیر قرآن کریم سے باہر نہیں ہوسکتا۔سو میں آپ کو بار بار تاکید کروں گا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھنے کی عادت ڈالیں تین صفحات روزانہ پڑھنا شروع کر دیں گے تو پھر آپ کو اس
کی عادت پڑ جائے گی اور اس کے نتیجہ میں آپ کی پڑھائی پر یا اگر آپ کوئی کام کر رہے ہیں تو آپ کے کام پر قطعاً
کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ یہ مطالعہ ان پر اچھا اثر ڈالے گا اگر آپ میں کوئی پڑھنے والا ہے تو اس مطالعہ کے نتیجے
میں اس کے ذہن میں جلا پیدا ہوگی اور اس کے اندر ایک نور پیدا ہوگا اور پھر وہ دوسرے مضامین کیمیسٹری اور
انگریزی وغیرہ کو با آسانی سمجھنے لگے گا اور امتحان میں اسے اچھے نمبر ملیں گے اور اگر وہ کوئی کام کر رہا ہے تو اس کے
کام میں Efficiency (ایفی شنسی ) پیدا ہو جائے گی پچھلے سال جو طالب علم انجینئر نگ یونیورسٹی میں فرسٹ
آئے ہیں وہ مجلس خدام الاحمدیہ کے کاموں میں کافی وقت دیتے تھے۔اس کا ان کی پڑھائی پر کوئی برا اثر نہیں پڑا۔

فرمودہ ۱۹۶۷ء
46
د دمشعل راه جلد دوم
بلکہ وہ یونیورسٹی میں اول آئے ہیں۔کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوی جب تم اپنے اندر کمال پیدا کر لو گے تو دنیا
تمہارے عقائد کو تسلیم کرے یا نہ کرے لیکن وہ آپ کی قدر کرنے لگ جائے گی اور آپ کی عزت اور احترام کرنے
پر مجبور ہوگی۔پس آج آپ کو میری نصیحت یہی ہے اور یہ بڑی بنیادی اور اہم نصیحت ہے اور میں اسے بار بار دہرانا چاہتا
ہوں اور وہ یہ ہے کہ آپ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھنے کی عادت ڈالیں اس کے نتیجہ میں آپ
شیطان کے بیسیوں حملوں سے محفوظ ہو جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں آپ کی عزت ہوگی اور آپ کی زندگی
کے کاموں میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالے گا اور جب وہ وقت آئے گا کہ دنیا پکارے گی ہمیں استاد چاہئیں۔ہمیں
سکھانے والے چاہئیں تو آپ میں سے ہر ایک اس قابل ہوگا کہ وہ استاد بن سکے۔اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا کا استاد
بنے کی توفیق عطا کرے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم آپ کو ان راہوں پر چلائیں جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا فضل
آپ کے شامل حال ہوا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت اس دنیا میں بھی اور اُخروی زندگی میں بھی آپ کو ملے۔

10 von 10 heute frei