خطبہ جمعہ

مشعل راہ۔ جلد دوم

47
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دومشعل راه جلد دوم
۲۹ ستمبر ۱۹۶۷ء کومری میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے وقف جدید کے موضوع
پر بعض نصائح فرمائیں جو درج ذیل ہیں۔دونسلوں کی نازک ذمہ داری
میں نے بڑا غور کیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہم پر جو دوسری نسل احمدیت کی اس وقت ہے اور
ہماری اگلی نسل پر جو اس وقت بچے ہیں۔ان دو نسلوں پر قربانیاں دینے کی انتہائی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔کیونکہ
ہم ایک ایسے زمانہ میں داخل ہو چکے ہیں۔جس میں ترقی اسلام کے لئے جو مہم جاری کی گئی ہے۔وہ اپنے انتہائی
نازک دور میں داخل ہو چکی ہے اور ہمیں اور آنے والی نسل کو انتہائی قربانیاں دینی پڑیں گی۔تب ہمیں اللہ تعالیٰ وہ
عظیم فتوحات عطا کرے گا۔جس کا اس نے ہم سے وعدہ کیا ہے۔پس ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے دلوں میں
بھی اس احساس
کو زندہ کریں اور زندہ رکھیں کہ عظیم فتوحات کے دروازے اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے کھول رکھے
ہیں۔اور ان دروازوں میں داخل ہونے کے لئے عظیم قربانیاں انہیں دینی پڑیں گی۔اور ان سے ہم ایسے کام
کرواتے رہیں۔کہ ان کو ہر آن اور ہر وقت یہ احساس رہے کہ غلبہ اسلام کی جو مہم اللہ تعالیٰ نے جاری کی ہے۔اس میں ہمارا بھی حصہ ہے ہم نے بھی کچھ کنٹری بیوٹ کیا ہے۔ہم نے بھی اس کے لئے کچھ قربانیاں دی ہیں۔ہمارے بچے وقف جدید کا بوجھ اٹھا ئیں
ہم بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ویسے ہی امیدوار ہیں جیسا کہ ہمارے بڑے ہیں۔اس کے لئے میں نے
علاوہ اور تدابیر کے جو ذہن میں آتی رہیں یا جو پہلے سے ہماری جماعت میں جاری ہیں یہ تحریک کی تھی کہ ہمارے
بچے وقف جدید کا مالی بوجھ اٹھائیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت کے سارے بچے اور وہ ماں باپ جن کا ان
بچوں سے تعلق ہے اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اس بات کو اچھی طرح جانے لگیں کہ جب تک بچے کو عملی تربیت نہیں
دی جائے گی۔اللہ تعالیٰ کی فوج کا وہ سپاہی نہیں بن سکے گا۔اگر وہ دین کے لئے ابھی سے ان سے قربانیاں لیں تو
یہ نسل اللہ تعالیٰ کے فضل سے پوری طرح تربیت یافتہ ہوگی۔اور جب ان کے کندھوں پر جماعت کے کاموں
کا بوجھ پڑے گا تو وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں گے اور ان کو بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔میرے دل میں یہ
احساس ہے کہ جماعت نے بحیثیت مجموعی اس کی طرف وہ توجہ نہیں دی جو اس کو دینی چاہئے۔بڑے نیک نمونے
بھی ہیں ہماری جماعت میں۔ایسے بچے جن کو تحریک نہیں کی گئی اور پھر بھی ان کے دل میں یہ احساس پیدا ہوا کہ

د و مشعل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
48
ہمارے بڑوں پر ہی نہیں ہم پر بھی قربانیوں کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور وہ قربانیاں دیتے ہیں۔افریقہ کے ایک بچے کی مثال
میں اسی وقت دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔افریقہ میں ہمارے ایک احمدی بھائی ہیں۔لیق احمدان
کا نام ہے۔بڑے مخلص دُعا گو ہیں اور ہر وقت ان کو یہ احساس رہتا ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ ہم پر فضل کر رہا
ہے۔ہمیں اپنی راہ میں قربانیاں دینے کی تو فیق عطا کرتا ہے۔ہمارے بچے بھی اس کے فضلوں کے وارث بنیں اور
اس کی راہ میں قربانیاں دیں۔چند دن ہوئے انہوں نے مجھے خط لکھا جو کل ہی مجھے ملا ہے۔انہوں نے اپنے بچوں سے کہا ( ایک بچہ بہت
چھوٹا ہے ) بڑے بچے جو ہیں ان کو انہوں نے کہا کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا یہ قصیدہ تم حفظ
کرلو ( جو نعتیہ قصیدہ ہے یا عین فیض الله و العرفان يسعى اليك الخلق کا لظمان ) میں تمہیں پچاس
شلنگ انعام دوں گا۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے یہ فرمایا ہے کہ جو شخص اس قصیدہ کو زبانی یاد کرے اور دوہرا تا
رہے اللہ تعالیٰ اس کا حافظہ تیز کر دیتا ہے۔تو بچوں کو یہ قصیدہ حفظ کروانے میں ان کا دنیوی فائدہ بھی ہے کیونکہ
بچپن کی عمر حافظہ سے فائدہ اٹھانے کی عمر ہے۔جب وہ بڑے ہو جاتے ہیں تو پھر ذہن سے فائدہ اُٹھانے کی عمر
میں وہ داخل ہو جاتے ہیں۔بہر حال انہوں نے اپنے بچوں کو ۵۰ شلنگ انعام کا وعدہ دے کر انہیں اس طرف متوجہ
کیا اور شوق ان میں پیدا کیا اور انہوں نے یاد کرنا شروع کر دیا۔بڑے بچے نے سارا قصیدہ حفظ کر لیا تو انہوں نے
اسے، ۵ روپے انعام دیا۔وہ لکھتے ہیں کہ میری اور میری بیوی کی یہ خواہش تھی کہ ہم اسے ترغیب دیں کہ جب اسے
یہ انعام ملے تو اس کا ایک حصہ وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں دے اور ایک حصہ وہ اپنے بھائیوں کو دے تا کہ وہ اس کی خوشی
میں شریک ہوں اور ایک حصہ وہ اپنے پر خرچ کرے۔چنانچہ ان کے والد صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں:۔یہ قصیدہ حفظ کرنے کے دوران میں ہی اللہ تعالیٰ نے اپنی فضل و کرم سے عزیز کو خوابوں
میں سید الانبیاء حضرت رسول کریم ﷺ ، حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضور پُر
نو راید کم اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی زیارت کا شرف بخشا۔(الحمدلله ثم الحمدللہ)۔پھر وہ لکھتے ہیں۔عزیز فرید احمدکی امی کا اور میرا خیال تھا کہ انعام دینے سے قبل بچے کو تربیت کے طور پر کسی
رنگ میں کبھی ترغیب دلائیں گے کہ اس رقم میں سے کچھ چندہ دے دے اور کچھ حصہ اپنے
بھائیوں اور بہن کو دے اور بقیہ رقم اپنے استعمال میں لے آئے لیکن قصیدہ حفظ کرنے سے
پہلے ہی ایک دفعہ عزیز نے ہماری تحریک کے بغیر خود اپنا عندیہ یہ ظاہر کر دیا کہ وہ انعام کی
ساری رقم حضور انور کی خدمت اقدس میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جاری

49
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دو مشعل راه جلد دوم
کرده تحر یک وقف جدید کے چندہ کے طور پر پیش کر دے گا کیونکہ حضور اقدس اید کم اللہ تعالیٰ
بنصرہ العزیز نے اس عظیم الشان تحریک کی مالی مضبوطی کا کام اپنے بچوں کے سپرد کیا ہے۔پس عزیز کے منشاء کے مطابق میں پچاس روپے کا چیک حضور پر نور کو بھجوار ہا ہوں“۔اور عزیز فرید احمد اپنے خط میں لکھتا ہے :-
"Waleed, Amatul-Naseer and I were promised by our
father gifts of sh 50/- each for memorising the Qasida,
first to have recieved this gift۔and I am
Al-Hamdulillah!!!
On my part, I have undertaken to present the whole of
this amount to your Holiness for purpose of Waqf-e-
because you have kindly made the children of
Jadid
Ahmadiyyat responsible for the finance of the
Waqf-e-Jadid, and I fully realize that your needs for the
spreading of Islam must have priority over my personal
needs۔Please, threrfore, accept the enclosed cheque for
Rs۔50/- and grant me the opportunity of earning Sawab۔I may assure your holiness that your children, though
young, are as willing to serve Islam as the grown ups"۔تربیت کا مقصد کیا ہے
یہ اس بچے کا خط ہے۔تو اس قسم کی نہایت حسین مثالیں بھی ہیں جو ہمارے بچوں میں پائی جاتی ہیں لیکن
بچے کا ذہن اس قسم کے خیالات کا اظہار صرف اس وقت کر سکتا ہے جب وہ یہ دیکھے کہ اس کے ماحول میں ایسی
باتیں ہورہی ہیں۔اگر اس کے ماں باپ کو اسلام کی ضرورت کا خیال ہی نہ ہو۔اگر اس کے ماں باپ اسلام کی
ضرورتوں کے متعلق اپنے گھر میں باتیں ہی نہ کرتے ہوں۔اگر اس کے ماں باپ اس کا تذکرہ گھر میں نہ کرتے
ہوں
کہ ہمیں اپنی ضرورتیں چھوڑ دینی چاہئیں اور آج اسلام کی ضرورت کو مقدم رکھنا چاہئے۔اگر یہ نہ ہو گھر کا
ماحول تو گھر کے بچوں کی تربیت ایسی ہو ہی نہیں سکتی۔جیسا کہ آپ نے ابھی سنا کہ کس قسم کی تربیت اس بچے کی
ہے۔چھوٹا بچہ ہے اور وہ اس قسم کا خط نہیں لکھ سکتا۔دلی جذبات سے جب تک ایک پاک ماحول میں اس کی تربیت

فرمودہ ۱۹۶۷ء
50
د و مشعل راه جلد دوم
نہ ہوئی ہو۔یہ احساس کہ میری ضرورتیں اسلام کی ضرورتوں پر قربان ہو جانی چاہئیں اگر ہر بچے کے دل میں پیدا ہو
جائے تو ہمیں کل کی فکر نہ رہے۔ہم اس یقین سے پر ہو جائیں کہ جب آئندہ کسی وقت ہمارے بچوں کے کندھوں
پر جماعت احمدیہ کا بوجھ پڑے گا وہ اسے خوشی اور بشاشت کے ساتھ اور اس بوجھ کا حق ادا کرتے ہوئے اس کو ادا
کریں گے۔اس خطبہ کے ذریعہ میں اپنے تمام بچوں کو جو احمدی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والدین اور
گارڈ منیس (سر پرستوں) کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ یہ پسند کرتے ہوں کہ جس طرح
اللہ تعالیٰ کی
رحمتیں آپ پر نازل ہورہی ہیں اسی طرح آپ کی اولاد اور نسل پر بھی نازل ہوں۔تو آپ اپنے بچوں کی تربیت
کچھ اس رنگ میں کریں کہ ہر ایک کے دل میں یہ احساس زندہ ہو جائے اور ہمیشہ بیدار رہے کہ ایک عظیم مہم
اللہ تعالیٰ نے تو حید کے قیام اور غلبہ اسلام کے لئے جاری کی ہے احمدیت کی شکل میں۔اور اب ہمیں اپنا سب کچھ
قربان کر کے اس مہم میں حصہ لینا اور اسے کامیاب کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ کے ان انتہائی فضلوں اور رحمتوں کا وارث
بننا ہے جن کا وعدہ اس نے ہم سے کیا ہے۔( بحوالہ روزنامہ الفضل ۱۷ نومبر ۱۹۶۷)

آج 10 میں سے 10 باقی