سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

51
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دومشعل راه جلد دوم
۲۰ اکتوبر ۱۹۶۷ء مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے چالیسویں سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے
سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے جو تقریر فرمائی تھی اس
کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔حضور نے اجتماعی دعا سے قبل فرمایا: -
اپنے رب کریم اور جی و قیوم خدا کے لئے ہی ہماری زندگیاں وقف ہیں اور اس کے نام سے اور اس کے
حضور عاجزانہ جھکتے ہوئے دعاؤں کے ساتھ ہم اپنے اس اجتماع کا افتتاح کرتے ہیں۔اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی اور پر سوز دعا کروائی۔دعا کے بعد حضور نے خدام سے ان کا عہدد ہروایا۔پھر ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ نکاح سے قبل حضور
نے فرمایا: -
اس وقت میں جو باتیں اپنے عزیز بچوں اور بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں۔ان سے قبل میں ایک نکاح
کا اعلان کروں گا۔جمعہ کے وقت میں نے یہ اعلان کرنا تھا لیکن چونکہ ابھی فارم مکمل نہیں ہوا تھا۔اس لئے اس
موقعہ پر میں یہ اعلان نہیں کر سکا۔اس وقت میں اس نکاح کا اعلان کروں گا اور پھر اپنے عزیز بھائیوں کے سامنے
بعض باتیں رکھوں گا۔اس کے بعد حضور نے نکاح کا اعلان فرمایا اور خطبہ نکاح میں چند مختصر مگر اہم نصائح فرمائیں اور پھر رشتہ کے
با برکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔اس کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل خطاب فرمایا۔میرے بہت ہی عزیز بچو اور بھائیو! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے میں نے یورپ کا دورہ اس غرض سے کیا تھا کہ وہ اقوام جو اپنے
رب کو بھلا چکی ہیں۔اس سے دور ہو گئی ہیں خالق کی محبت ان کے دلوں میں ٹھنڈی ہو چکی ہے ان کو نصیحت کروں۔اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسلام کو غالب کرے گا محبت کے جلووں سے اگر دنیا محبت کے جلووں
کی قدر کرے اور قہری نشانیوں سے اگر وہ محبت کے جلووں کی بجائے اللہ تعالیٰ کے قہری نشان ہی دیکھنے پر تلی ہوئی
ہو۔چنانچہ الہی بشارت اور اس کے اذن سے اس سفر کو اختیار کیا گیا اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا تھا ایسے
سامان پیدا ہوئے کہ ان لوگوں کی ان اقوام کی توجہ ان باتوں کے سنے کی طرف اور سمجھنے کی طرف پھری جو میں خدا
اور اس کے محمد ﷺ کے نام پر انہیں کہہ رہا تھا۔کروڑوں انسانوں کے ہاتھ میں وہ اخبار پہنچے۔جن میں یہ ذکر تھا
کہ میں اس دورہ پر اس لئے آیا ہوں کہ ان اقوام کو خدائے واحد و یگانہ کی طرف بلاؤں اور انہیں بتاؤں کہ اپنے پیدا

فرمودہ ۱۹۶۷ء
52
د دمشعل را
قل راه جلد دوم
کرنے والے کی طرف رجوع کرو۔اگر تم ایک ہولناک تباہی سے بچنا چاہتے ہو۔کروڑوں آدمیوں کے کانوں
میں ریڈیو کے ذریعہ میری یہ آواز پہنچی اور اس کے علاوہ کروڑوں آدمیوں نے ٹیلی ویژن پر میری شکل کو دیکھا۔اور
میری آواز کی اس کثرت سے اشاعت ہوئی کہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس
قسم کے حالات اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے پیدا کر دے گا اور ہمارے وہم اور ہمارے اندازے تو محدود ہیں جہاں وہ پہنچے ہیں اس سے کہیں
آگے غیر محدود حد تک اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کے جلوے ظاہر ہوئے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے ہر لحظہ اور ہر آن اپنے
قادر ہونے اپنے مالک ہونے کا ثبوت دنیا کو دکھایا۔دنیا اندھی ہے شائد انہوں نے دیکھا تو ہومگر سمجھے نہ ہوں۔لیکن ہم نے دیکھا بھی اور سمجھا بھی کہ خدا اپنے بندوں سے کس طرح پیار کا سلوک کرتا ہے اور ہمارا سر اس کے حضور
جھکا ہوا ہے اور ہماری روح گداز ہے اور ہمارے جسم کے ذرہ ذرہ سے اس کی حمد کے چشمے پھوٹ رہے ہیں۔ہمارے سارے پروگرام کی بنیاد
غور کی بات یہ ہے کہ جب ہم دنیا میں جاتے ہیں۔اور مختلف اقوام کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی
محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں اور وہ اپنے رب کے مقام کو پہچانتے ہوئے خشیت اللہ اور خوف خدا اور تقویٰ اللہ
اپنے دلوں میں پیدا کر یں۔تو ہمارے لئے خود کتنا ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم پہلے اپنے نفسوں کو دیکھیں اور ٹولیں
اور معلوم کریں کہ کیا واقعی ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ کا خوف۔ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی خشیت ہمارے
دلوں میں تقویٰ اس حد تک مستحکم ہو چکا ہے کہ جتنا ایک احمدی مسلمان کے دل میں ہونا چاہیئے اور اگر نہیں تو پھر
تدبیر و مجاہدہ کے ذریعہ بھی اور دعا کے ذریعہ بھی اس خوف کو اللہ تعالیٰ کی اسی خشیت کو اللہ تعالیٰ کے لئے اس تقومی کو
اپنے دلوں میں مضبوط کرنے کی کوشش کریں اور اسی طرف میں آپ کو آج متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے سارے
پروگرام کی بنیاد یہ ہے جس پر ہم اپنی عمارت کو کھڑا کر سکتے ہیں۔خشیت اللہ کا مفہوم
میں نے دیکھا ہے بہت سے ہم میں سے خشیت اللہ یا اللہ کے خوف کا لفظ یا فقرہ استعمال تو کرتے ہیں مگر
خود انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے کیا معنے ہیں۔مثلاً ایک شخص اپنے بھائی کو بڑی رعونت کے ساتھ یہ لکھ دیتا ہے
کہ میں سوائے اللہ کے کسی سے نہیں ڈرتا حالانکہ یہ فقرہ بتارہا ہوتا ہے کہ وہ اپنے اللہ سے بھی نہیں ڈر رہا۔کیونکہ اللہ
سے ڈرنے کا وہ مفہوم نہیں ہے جو ایک شیر یا بھیڑیے سے ڈرنے کا مفہوم ہے۔ایک بھیڑیا بھیٹر کے سامنے جب
آتا ہے تو اس بھیڑ کے دل میں خوف کی ایک حالت پیدا ہوتی ہے۔لیکن خشیت اللہ سے ہماری یہ مراد نہیں۔نہ اللہ
تعالیٰ کے خوف سے ہماری یہ مراد ہے وہاں تو مراد ہی کچھ اور ہے۔پس جو شخص یہ اعلان کرتا ہے کہ سوائے اللہ تعالیٰ
کے کسی اور سے نہیں ڈرتا۔اگر وہ اس فقرہ کے معنی کو سمجھتا ہو تو وہ یہ اعلان کر رہا ہوتا ہے کہ میرے جیسا دنیا میں

53
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د و مشعل راه جو
جلد
دوم
اور کوئی عاجز بندہ نہیں ہے۔میرے جیسا دنیا میں اور کوئی نا اہل نہیں ہے۔میرے جیسا دنیا میں اور کوئی کم مایہ نہیں
ہے۔میں نے اپنے رب کی عظمت کو پہچانا اور اس کے مقام کا عرفان حاصل کیا اور مجھے پتہ ہے اور میں علی وجہ
البصیرت کہہ سکتا ہوں کہ میں کچھ بھی نہیں سب کچھ وہی ہے کوئی طاقت ہمیں حاصل نہیں۔جب تک کہ وہ
ہمیں طاقت نہ دے۔کوئی علم ہمیں حاصل نہیں جب تک کہ وہ ہمیں علم عطا نہ کرے۔کوئی خوبی ہمیں حاصل نہیں
جب تک کہ ہم اس سے اس خوبی کو حاصل کرنے والے نہ ہوں اور اسی کے فضل سے حاصل کرنے والے نہ ہوں۔کوئی حسن ہم میں نہیں جب تک کہ اس کے حسن کا پر تو ہم پر نہ ہو اور احسان کرنے کی کوئی قوت ہم میں نہیں جب
تک
کہ وہ حسن حقیقی ہمیں یہ قوت عطا نہ کرے کہ ہم اس کے لئے اور اس کی خاطر اس کے بندوں اور اس کی مخلوق پر
احسان کرنے والے ہوں تو سوائے اللہ کے میں کسی سے نہیں ڈرتا۔اس کے تو یہ معنے ہیں جو میں نے بیان کئے
ہیں۔اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ایک بچہ اپنے باپ کے سامنے کھڑا ہو اور کہے کہ میں سوائے اللہ کے اور کسی سے
نہیں ڈرتا۔اس لیے اے میرے باپ میں ادب و احترام کی وہ چادر پھاڑ دوں گا جو اللہ نے تجھے پہنائی ہے۔اسکے
یہ معنی نہیں ہیں کہ ایک بڑا بھائی اپنے چھوٹے بھائی کو کہے کہ چونکہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا اس لئے میں
تجھ پر شفقت کا ہاتھ نہیں رکھوں گا۔اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ کوئی استاد اپنی کلاس کو یہ کہے چونکہ سوائے اللہ کے
میں کسی سے نہیں ڈرتا اس لئے میں تمہیں اتنا ماروں گا اتنا ماروں گا کہ بے ہوش کر دوں گا۔اس کے یہ معنی نہیں ہیں
کہ کوئی شاگر د کلاس میں اپنے استاد سے کہے کہ چونکہ میں سوائے اللہ کے کسی سے نہیں ڈرتا اس لئے تمہارے ہاتھ
میں جو سوٹی ہے اس کی میں کیا پرواہ کرتا ہوں۔تم میری طرف سوئی اٹھاؤ گے تو میں تمہیں اٹھا کر زمین پر دے
ماروں گا۔غرض اس فقرہ کے کہ میں اللہ کے سوا اور کسی سے نہیں ڈرتا وہ معنے نہیں جو میں نے ابھی بیان کئے ہیں۔لغوی لحاظ سے بھی خوف کا لفظ جب اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال کیا جائے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں۔مفردات راغب میں ہے۔يُرَادُ به الْكَقُ عَنِ الْمَعَاصِي وَاخْتِيَارُ الطَّاعَاتِ
کہ جب یہ کہا جائے کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا یا جب یہ سمجھا جائے اور دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ توفیق دی ہے کہ میرے دل میں اس کا خوف اور اس کی خشیت پیدا ہوگئی ہے۔تو اس کے یہ
معنے ہوتے ہیں کہ میرے دل میں ایسی کیفیات پیدا ہوگئی ہیں۔ایسے جذبات پیدا ہو گئے ہیں ایسی قوت پیدا ہوگئی
ہے کہ میں ان چیزوں سے پر ہیز کرنے والا ہوں جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرتی ہیں اور ان راہوں کو اختیار کرنے کی
اللہ تعالیٰ سے تو فیق پاتا ہوں جن سے وہ خوش ہوتا ہے۔یہ معنی ہیں لغوی لحاظ سے لفظ خوف کے۔غرض جب ہم غیر مسلم اقوام کو ( وہ عیسائی ہوں یاد ہر یہ ہوں یالا مذہب ہوں یا بدھ مذہب ہوں ) یہ کہتے ہیں
کہ تم اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس سے ڈرو تو اس سے ہماری یہ مراد ہوتی ہے کہ تم ہر اس کام سے بچو جس کو
وہ پسند نہیں کرتا اور ہر اس کام کے کرنے کی کوشش کرو جس کے متعلق وہ چاہتا ہے کہ تم کر ولیعنی نیکیوں کے کرنے کی

د دمشعل راه دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
54
کوشش کرو اور گنا ہوں اور بدیوں سے بچنے کی کوشش کرو۔جب ہم انہیں یہ کہتے ہیں تو وہ ہم سے یہ امید رکھتے ہیں
اور خود ہمیں بھی یہ احساس ہونا چاہیے ) کہ ہمارے دل میں بھی خوف اور اللہ تعالیٰ کی خشیت پیدا ہو جائے ورنہ
ایسے شخص کے منہ سے یہ فقرہ زیب نہیں دیتا جس کا دل خدا کے خوف اور اس کی خشیت سے عاری ہو۔خدام الاحمدیہ کے کاموں کی عمارت کی بنیاد
صلى الله
میں آج اپنے عزیز بچوں اور بھائیوں کو اس بنیادی حقیقت کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ تم اپنے دل میں
اللہ تعالیٰ کا خوف اور خشیت پیدا کرو اور ان بنیادوں پر ہی خدام الاحمدیہ کے سارے کاموں کی عمارت کھڑی کی
جاتی ہے۔اگر بنیاد نہ ہو تو پھر آپ ہوائی قلعے تو بنا سکتے ہیں لیکن وہ مضبوط قلعے نہیں بنا سکتے جن کے متعلق بعض دفعہ
خدا تعالیٰ یہ اظہار کرتا ہے کہ میرا انبوب محمد ﷺ ان قلعوں میں پناہ گزین ہوتا ہے۔محمد رسول اللہ ہے صرف اس
قلعہ میں پناہ گزین ہو سکتے ہیں۔صرف وہ قلعہ آپ کے دین کی حفاظت کر سکتا ہے صرف وہ قلعہ دشمن کے حملوں
سے آپ کے لائے ہوئے اسلام کو بچا سکتا ہے۔صرف اس قلعہ سے جوابی اور جارحانہ حملہ کیا جا سکتا ہے
جو محمد رسول اللہ علہ کے نام پر اور اللہ کے خوف اور خشیت کی بنیادوں کے اوپر کھڑا کیا جائے جو قلعہ ہوا میں بنایا
جائے اس کے نتیجہ میں خیالی پلاؤ پکائے بھی جا سکتے ہیں اور شاید کھائے بھی جاسکیں۔لیکن خیالی پلاؤ نے نہ آپ کو
فائدہ دینا ہے اور نہ دنیا کو فائدہ پہنچانا ہے۔ان بنیادوں کو مضبوط کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ہر شخص کے لئے
انفرادی طور پر اور جماعت کے لئے بحیثیت جماعت خصوصاً آنے والی نسلوں کو اس طرح تربیت دینا کہ ان کے
دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف پیدا ہو اور خشیت اللہ سے وہ معمور ہوں بڑا ضروری ہے۔کیونکہ ہمارا کام ایک نسل پر پھیلا
ہوا نہیں بلکہ کئی نسلوں نے اس کی تکمیل کرنی ہے۔پس جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف
ہے۔تو ہم یہ اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم ہر بڑے کا احترام کریں گے۔کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو
شخص بڑے کا احترام نہیں کرتا وہ میری فوج کا سپاہی نہیں۔جب ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے دلوں میں
اللہ
صلى الله
تعالیٰ کا خوف ہے تو ہم یہ اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم چھوٹوں پر شفقت کرنے والے ہیں کیونکہ نبی اکرم ہے
نے فرمایا ہے کہ جو شخص چھوٹوں پر شفقت نہیں کرتا اور رحم کی نگاہ سے انہیں نہیں دیکھتا اور ان کی صحیح رنگ میں تربیت
نہیں کرتا وہ میری فوج کا سپاہی نہیں ہے۔جب ہم کہتے ہیں کہ ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف ہے تو ہم یہ اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ کیسی بھی
حالت ہو جس میں ہم اپنے آپ
کو پائیں۔ہم جھوٹ
کی راہ بھی اختیار نہیں کریں گے۔پختگی کیساتھ صدق اور سداد
پر قائم ہوں گے۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف ہے تو ہم یہ اعلان کر رہے ہوتے
ہیں کہ ہم دنیا سے بدی کو مٹائیں گے اور دنیا کے دل سے بتوں کو نکال کر باہر پھینک دیں گے۔جب ہم یہ کہتے ہیں
کہ ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف ہے تو ہم یہ اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ قرآن کریم کے سب حکموں پر ہم

55
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
عمل کریں گے اور دوسروں سے قرآن شریف کی شریعت پر عمل کروائیں گے۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمیں
اللہ تعالیٰ کا خوف ہے۔ہم سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی سے نہیں ڈرتے تو ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم کسی شیطانی آواز پر
لبیک کہنے والے نہیں۔صرف اپنے اللہ کی آواز پر ہم کان دھرتے اس کو سنتے اور اس کی اطاعت کے لئے ہر وقت
تیار رہتے ہیں۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل اپنے اللہ کے خوف سے بھرے ہوئے ہیں تو ہم یہ کہہ رہے
ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول نے ہمیں جو کہا اور ہم سے جس رنگ میں اطاعت کا مطالبہ کیا۔اس رنگ میں ان
باتوں میں ہم اس کی اطاعت کریں گے۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف ہے تو ہم یہ
اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول کے خلفاء کی معروف اوامر میں کامل اطاعت کرنے والے ہوں
گے۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ اللہ کا خوف اور اس کی خشیت ہمارے دل میں ہے تو ہم یہ اعلان کر رہے ہوتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ نے جو جماعت اپنے ہاتھ سے قائم کی ہے۔ہم اس کی ترقی کے لئے اس کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی
قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں گے۔یہ معنی ہیں اللہ تعالیٰ کے خوف کے۔اللہ تعالیٰ کے خوف کے یہ معنی نہیں کہ یہ کہہ دیا کہ ہم خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور پھر سمجھ لیا کہ اب
مادر پدر آزاد ہو گئے ہیں۔ہم اس اعلان کے ساتھ ہزار بندشوں میں جکڑے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم کے سینکڑوں احکام ہیں۔سات سو سے بھی اوپر احکام ہیں اگر تم میں
سے کوئی شخص دیدہ دانستہ ان میں سے ایک حکم کو بھی توڑتا ہے اور ایک حکم کے تعلق میں بھی حکم عدولی کرتا ہے تو وہ اللہ
تعالیٰ کی ناراضگی کو مول لینے والا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اس کے دل میں اپنے رب کا کوئی
خوف نہیں ہے اور خشیت اللہ نہیں ہے۔عاجزانہ راہوں کو اختیار کرو
پس اے میرے پیارے بچو! اپنے دل میں اللہ کا خوف پیدا کرو اور عاجزانہ راہوں کو اختیار کرو۔کیونکہ جس
شخص کے دل میں خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو جاتا ہے وہ سوائے عاجزانہ راہوں کے اور کوئی راہ اختیار نہیں کرسکتا۔اگر آج آپ اپنے دل میں حقیقی معنی میں اپنے اللہ کا خوف پیدا کریں اور خشیت اللہ آپ کے دلوں میں قائم
ہو جائے تو پھر آپ کے لئے عاجزانہ راہوں کا اختیار کرنا آسان ہو جائے گا۔اور پھر آپ پر اللہ تعالیٰ کے اتنے
فضل اور اتنی رحمتیں نازل ہوں گی۔کہ آپ کی نسلیں بھی ان کو شمار نہیں کر سکیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے طفیل جماعت احمد یہ ہر آن اور ہر لحظہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے پیار کے جلوے دیکھ رہی
ہے اور ایک مومن دل ایک خوف رکھنے والا دل جب بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کا جلوہ دیکھتا ہے تو اس کا سر اپنے رب
کے حضور اور بھی جھک جاتا ہے کیونکہ اس کو یہ معلوم ہے کہ میرا یہی مقام ہے۔نیستی کا بے مائیگی کا اور اس کو یہ بھی
معلوم ہے کہ میرے رب کا کیا مقام ہے۔علو اور عظمت اور جلال کا۔وہ حیران ہوتا ہے کہ میرے جیسے نالائق پر اللہ

فرمودہ ۱۹۶۷ء
56
د دمشعل
ل راه جلد دوم
کس طرح پیار کے جلوے۔رحمت کے جلوے۔فضل کے جلوے۔احسان کے جلوے ظاہر کر رہا ہے۔ہر کام میں
وہ اس کا ممد ہو جاتا ہے۔ہر مصیبت کے وقت وہ اس کی ڈھارس بندھاتا ہے۔ہر ضرورت کے وقت وہ اس کی
نصرت کرتا ہے اور ایک احمدی کے دل میں یہ خواہش ہے کہ خدا کرے کہ اسلام جلد تر تمام دنیا میں غالب آجائے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کی نہایت ہی حقیر کوششوں کے نتیجہ میں اتنے عظیم نتائج پیدا کر رہا ہے کہ انسان کی عقل
دنگ رہ جاتی ہے اور کوئی فلسفہ اس کی حکمت کو بیان نہیں کر سکتا۔غرض خدا تعالیٰ ہر آن آپ پر اپنے فضلوں اور رحمتوں کی بارش کر رہا ہے اور اس بارش میں ( یعنی اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کی بارش میں تیزی اور شدت پیدا ہوتی چلی جارہی ہے اور انسان جب سوچتا ہے تو اس نتیجے پر پہنچنے
پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم انتہائی قربانیاں اس کے حضور پیش کریں تا کہ وہ انتہائی فضلوں کی
بارش ہم پر کرے اور ہمیں اپنا مقصد اور مدعا حاصل ہو جائے اور ہم اپنی زندگیوں میں اپنی آنکھوں سے یہ دیکھ لیں
کہ وہ زبانیں جو نبی اکرم می پرطعن کرنے والی تھیں۔ان زبانوں کو خدا کے فرشتوں نے ان مونہوں سے نکال کر
باہر پھینک دیا اور ان کی جگہ ان زبانوں کو ان مونہوں میں رکھ دیا۔جن زبانوں سے ہر وقت درود نکل رہا ہے۔وہ
دل جو ظلمت میں بھٹک رہے تھے۔اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے الہی تصرف سے ان دلوں میں اپنے نور کو بھر دیا۔ہر
طرف الله نور السموات والارض کا جلوہ ہمیں نظر آئے۔ہر دل اللہ کے نور سے منور ہو اور ہر ذہن محمد رسول
اللہ عمل اللہ کے احسان کے نیچے اپنی گردن جھکا رہا ہو اور آپ پر درود بھیج رہا ہو۔پس ہر وقت میرے دل میں یہ تڑپ ہے کہ اسلام کے لئے یہ انتہائی قربانیوں کا وقت ہے کیونکہ انتہائی
فتوحات کا زمانہ ہمارے سامنے ہے وہ ہمیں نظر آرہا ہے۔فتوحات تو ہمارے سامنے نظر آ رہی ہیں۔لیکن ان
فتوحات اور ہمارے درمیان ہماری کمزوریاں حائل ہیں۔اگر آج ہم اپنی کمزوریوں کو دور کر دیں۔اگر آج ہم اللہ
کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انتہائی فدائیت اور ایثار کا نمونہ دکھانے کے لئے تیار ہو جائیں۔اگر آج ہم چند لمحوں
کی اس دنیوی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ابدی حیات کے طالب بن کر اس کی راہ میں ہر قسم کی قربانیاں دینے
لگ جائیں۔تو وہ دن دور نہیں جب ہم دیکھیں گے کہ ساری دنیا پر اسلام کا جھنڈا لہرا رہا ہے اور ہر گھر سے قرآن
کریم کی تلاوت کی آواز آرہی ہے اور ہر زبان محمد رسول اللہ علے پر درود بھیج رہی ہے اور ہر دل اور ہر روح اور جسم
کا ہر ذرہ اپنے رب کے حضور شکر کے سجدے بجالا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور نباہنے کی
توفیق عطا کرے۔اب میں رخصت چاہتا ہوں آپ ہمیشہ ہی اپنے رب کی امان اور اس کی حفاظت میں رہیں اور اس کے
فضلوں کے وارث ہوتے رہیں۔(روز نامه الفضل ربوہ ۱۲۰ اکتوبر ۱۹۶۹ء)

آج 10 میں سے 10 باقی