سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
73
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دومشعل راه جلد دوم
ربوه ۲۲، اکتوبر ۱۹۶۷ء سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے
مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے پچیسویں سالانہ اجتماع کے اختتامی اجلاس میں نہایت روح
پرور اور بصیرت افروز خطاب فرمایا اور خدام کو قیمتی نصائح سے نوازا۔حضور کے اس خطاب کا
متن۔یہ غیر مطبوعہ خطاب ہے
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
سب تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کی ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے فضل سے تو فیق عطا کی کہ ہم امسال پھر اپنے سالانہ
اجتماع میں شامل ہوں اور کوشش کریں کہ یہاں سے کچھ سیکھیں اور واپس جا کر اس پر عمل کریں اور اپنے ماحول کو
سیکھی ہوئی باتوں کے مطابق بنانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اس سال ہمارے اس اجتماع پر گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ رونق
ہے۔جب اللہ تعالیٰ آسمانوں پر کوئی فیصلہ کرتا ہے اور زمین پر اس کا نفاذ کرتے ہوئے اپنی جماعت قائم کرتا ہے تو
اس جماعت کا قدم ہمیشہ آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے یہی چیز ہمیں آج کے اجتماع
میں نظر آتی ہے۔قائدین اضلاع کی ذمہ داری
گزشتہ سال ۷۷ مجالس سالانہ اجتماع میں شامل ہوئی تھیں اور ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سالانہ
اجتماع میں شامل ہونے والی مجالس کی تعدادا تھی۔اور امسال ۲۰۱ مجالس نے حصہ لیا ہے۔یہ ترقی تو ہے مگر ترقی
کی یہ رفتار میرے لئے تسلی بخش نہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کم و بیش ایک ہزار جماعتیں مغربی پاکستان میں
ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ چھ سات سو جماعتوں میں یقیناً مجالس خدام الاحمدیہ قائم ہیں اور چھ سات سو مجالس میں
سے صرف ۲۰۱ مجالس کا اس اجتماع میں حصہ لینا میرے دل میں فکر پیدا کرتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کی بڑی
ذمہ داری قائدین اضلاع پر ہے۔قائد ضلع کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دیکھے کہ اس کے ضلع میں خدام الاحمدیہ کی ہر
مجلس ایک کم سے کم معیار پر قائم ہو اور اگر وہ دیکھتا ہے کہ اس کے ضلع میں کوئی مجلس اپنے اس کم سے کم معیار پر قائم
نہیں تو اس کا فرض ہے کہ اس کو زندہ اور بیدار کرنے کی کوشش کرے اور اگر وہ اپنی اس کوشش میں ناکام ہو جائے تو
اس کا فرض ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی امداد حاصل کرے اور اس کمزور مجلس کو جگانے کی کوشش کرے اور اگر
مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ بھی اپنی کوشش میں ناکام رہے تو ان کا فرض ہے کہ وہ خلیفہ وقت کو اس کی طرف توجہ
دد مشعل را
ل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
74
دلائیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جماعت کا ہر قدم ہر صبح آگے ہی ہمیں نظر آتا ہے۔کسی شعبہ زندگی میں بھی ہم پیچھے
نہیں رہتے۔صدر لجنہ اماءاللہ کو بھی لجنہ اماءاللہ کے اجتماع کے شروع ہونے سے ایک دن قبل یہ فکر تھا کہ کہیں امسال
ہماری اماءاللہ ( ہماری وہ بہنیں جو لجنہ اماءاللہ کی ممبر ہیں) اجتماع میں گزشتہ سال کی نسبت کم تعداد میں شامل نہ
ہوں۔چنانچہ انہوں نے اجتماع سے ایک دن پہلے یعنی جمعرات کی شام کو اپنے دفتر سے مجھے فون کیا کہ اس وقت
تک جو بہنیں آچکی ہیں ان کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت کم ہے۔مجھے فکر ہے اس بات کی۔میں نے انہیں کہا کہ فکر
نہ کریں۔اللہ تعالیٰ فکر کرے گا اور پچھلے سال سے یہ تعداد بڑھ جائے گی۔چنانچہ ان کی جو کل کی رپورٹ ہے اور پھر
آج دوپہر کی رپورٹ ہے اس میں انہوں نے یہ بتایا ہے کہ گزشتہ سال بیرون ربوہ کی ۴۰۰ کے قریب ممبرات لجنه
اماءاللہ کے سالانہ اجتماع میں شامل ہوئی تھیں۔اس سال ان کی تعداد ۵۸۸ تک چلی گئی ہے۔یعنی قریباً چالیس
فیصد اضافہ ہے۔یہ بھی بڑی خوش کن چیز ہے لیکن ان کو بھی میں کہوں گا کہ حقیقت یہ ہے کہ ان اجتماعات میں کم از کم
ایک نمائندہ تو ہر مجلس کا شامل ہونا چاہیئے تا کہ وہ واپس جا کے بتائے کہ اس نے کیا دیکھا۔کیا سنا۔کن ضرورتوں کو
محسوس کیا۔ان ضرورتوں کو پورا کرنے کی کیا تجاویز پیش ہوئیں اور کس طرح سے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے
کہ ہم وقت کی ضرورتوں کو پورا کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کام
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس لئے مبعوث فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا۔اللہ تعالیٰ نے
محمد رسول اللہ علیہ سے کہا تھا کہ ایک دفعہ عروج کے حصول کے بعد اسلام تنزل کے ایک دور سے گزرے گا۔اور
پھر اسلام کا رب اور محمد رسول
اللہ ﷺ سے پیار کرنے والا اللہ دوبارہ اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کیلئے آپ کے
روحانی فرزندوں میں سے ایک عظیم فرزند کو کھڑا کرے گا اور اس کے ذریعہ سے اور اس کی جماعت کے ذریعہ سے
ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرے گا۔یہ بڑا ہی اہم کام ہے، یہ بڑا ہی مشکل کام ہے۔اتنا مشکل کہ میں سمجھتا
ہوں کہ آج دنیا میں اس سے زیادہ مشکل
کوئی کام نہیں۔لیکن یہ کام ہو کر رہے گا۔کیونکہ ہمارا رب کہتا ہے کہ میں ایسا
ہی کرنے والا ہوں لیکن ہمیں اس
کیلئے بیحد قربانیاں بھی دینی پڑیں گی۔یہ نہیں کہ ہم آرام سے اپنے گھروں میں
سوتے رہیں اور خدا تعالیٰ کی راہ میں جماعت احمدیہ کی طرف منسوب ہونے کے بعد بھی کوئی قربانی نہ دیں۔کوئی
ایسی قربانی جو خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والی ہو۔یہ نہیں ہو سکتا۔ہمیں مشکل بیابانوں سے گزرنا پڑے گا۔ہمیں ہر چیز کو قربان کرنا پڑے گا۔ہمیں اپنی عزتوں، اپنے مالوں کو ہمیں اپنی خواہشات کو ہمیں اپنے آراموں کو،
ہمیں اپنے سکون
کو ہمیں اپنی اولاد کو، ہمیں اپنی بیوی اور بچوں کو خدا کے سامنے قربانی کے بکرے کے طور پر رکھ دینا
پڑے گا اور سب سے پہلے اپنے نفسوں کو خدا کے سامنے رکھنا ہوگا۔جب اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں احساس۔
75
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
کو دیکھے گا۔ہماری قربانیوں کو قبول کرے گا۔تو وہ دن ہماری زندگی میں اپنے فضل سے لے آئے گا جس دن کیلئے
صدیاں مسلمان تڑپتے آرہے ہیں۔اس نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اور آخری فتح کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔یقیناً یاد رکھو اور کان کھول کر سنو کہ میری روح ہلاک ہونے والی روح نہیں اور میری
سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔مجھے وہ ہمت اور صدق بخشا گیا ہے جس کے آگے پہاڑ پیچ
ہیں۔میں کسی کی پرواہ نہیں رکھتا۔میں اکیلا تھا اور اکیلا رہنے پر ناراض نہیں۔کیا خدا مجھے
چھوڑ دے گا کبھی نہیں چھوڑے گا۔“
پھر آپ فرماتے ہیں:۔مجھے اس کی عزت کی اور جلال کی قسم مجھے دنیا اور آخرت میں اس سے زیادہ کوئی چیز بھی
پیاری نہیں کہ اس کے دین کی عظمت ظاہر ہو۔اس کا جلال چمکے اور اس کا بول بالا ہو۔اس
کے فضل کے ساتھ مجھے کسی ابتلاء سے خوف نہیں۔اگر چہ ایک ابتلاء نہیں ، کروڑوں ابتلاء
ہوں۔ابتلاؤں کے میدان میں اور دکھوں کے جنگل میں مجھے طاقت دی گئی ہے۔“
پھر آپ فرماتے ہیں:-
پس اگر کوئی میرے قدم پر چلنا نہیں چاہتا تو مجھ سے الگ ہو جائے۔مجھے کیا معلوم ہے
کہ ابھی کون کون سے ہولناک جنگل اور پر خار باد یہ در پیش ہیں جن کو میں نے طے کرنا
ہے۔پس جن لوگوں کے نازک پیر ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اٹھاتے ہیں۔جو
میرے ہیں وہ مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے۔نہ مصیبت سے نہ لوگوں کے سب وشتم سے۔نہ
آسمانی ابتلاؤں اور آزمائشوں سے“۔آپ نے فرمایا کہ جولوگ اس وقت کمزوری محسوس کرتے ہوئے مجھ سے الگ ہو جائیں گے۔یا درکھیں کہ بدظنی اور قطع تعلق کے بعد اگر پھر کسی وقت جھکیں تو اس جھکنے کی عنداللہ ایسی
عزت نہیں ہوگی جو وفا دار لوگ عزت پاتے ہیں کیونکہ بدظنی اور غداری کا داغ بہت بڑا داغ
ہے۔(انوار الاسلام صفحه ۲۲)
اس اقتباس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ فرماتے ہیں کہ (اول) میری روح ہلاک ہونے
والی نہیں۔میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔اس لئے میں اس یقین پر قائم ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ مجھ
سے کیا ہے کہ وہ میری اور میری جماعت کی عاجزانہ کوششوں کے نتیجہ میں اسلام
کو دنیا میں غالب کرے گا۔یہ وعدہ
ضرور پورا ہوگا کیونکہ میں ان لوگوں میں سے نہیں جن کو دنیا کی کوئی طاقت شکست دے سکے۔اور نا کام کر سکے۔
فرمودہ ۱۹۶۷ء
76
د و مشعل راه جلد دوم
انشاء اللہ۔دوسرے آپ یہ فرماتے ہیں کہ ان وعدوں کے نتیجہ میں ان لوگوں پر جو میری طرف منسوب ہوتے ہیں
جو میرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر میری بیعت میں شامل ہوتے ہیں۔جو میرے خلفاء کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر
جماعت احمدیہ میں شامل ہوتے ہیں انہیں اس راہ میں انتہائی قربانیاں دینی پڑیں گی اور صدق اور وفا کا ثبوت دینا
ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں شمار ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہنا پڑے گا۔اگر یہ جماعت ان ذمہ داریوں کو نبھالے جو
اس پر ڈالی گئی ہیں تو کامیابی یقینی ہے اور کامیابی ہمارے لئے مقدر ہو چکی ہے۔تیسرے آپ نے اس میں یہ فرمایا
ہے کہ بعض لوگ سستی دکھائیں گے۔بعض لوگ کمزوری دکھائیں گے۔بعض لوگ یہ ثابت کریں گے کہ ان کے
پاؤں نازک ہیں۔ان کے متعلق آپ فرماتے ہیں کہ ایسے نازک پاؤں والوں کو میرا یہ مشورہ ہے کہ وہ مجھ سے
علیحدہ ہو جائیں وہ میرے ساتھ رہ کر کیوں مصیبت اٹھا رہے ہیں اور یہ یا درکھیں کہ اگر آج سے کچھ عرصہ بعد اللہ
تعالیٰ کے فضلوں کو نازل ہوتے دیکھ کر اور آخری فتح کے دنوں کو قریب تر پاتے محسوس کر کے وہ پھر میری طرف
جھکیں اور میری جماعت میں داخل ہونا چاہیں تو انہیں داخل تو کر لیا جائے گا لیکن اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ان کی وہ
عزت نہیں ہوگی جو ان لوگوں کی ہے جو پہلے دن سے ثبات قدم کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ خود کو داغدار
کر چکے ہوں گے اور بدظنی اور غفلت اور کسل اور غداری کا جو داغ ہے وہ بہت بڑا داغ ہے وہ مٹایا نہیں جاسکتا۔یہ تین چیزیں ہمیں ہر وقت اپنے سامنے رکھنی چاہئیں
خدا تعالیٰ کے وعدوں پر پورا یقین کہ جو اس نے کہا ہے وہ ضرور پورا ہوگا۔دنیا کی کوئی طاقت اس کے راستہ
میں روک نہیں بن سکتی۔یہ یقین اتنا پختہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں کہ آپ نے (جیسا کہ ان
حاظ سے ظاہر ہے ) اپنی جماعت کے سامنے یہ اعلان کیا کہ اگر تم سارے مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ اور میں اکیلا رہ
جاؤں تب بھی میں کسی سے نہیں ڈرتا۔کیونکہ میں اس خدا پر ایمان لایا ہوں اور اس کے وعدوں پر یقین رکھتا ہوں
جس کے ہاتھ میں سب طاقتیں ہیں۔جو کامل اور حقیقی قدرتوں کا مالک ہے۔جو اپنے وعدوں کا سچا ہے اور جب وہ
وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے۔اس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میں کامیاب ہوں گا تو یقیناً کامیاب ہوں گا۔میں
تمہیں اپنے ساتھ تو رکھنا چاہتا ہوں۔میں تمہاری تربیت کرنا چاہتا ہوں۔اس لئے نہیں کہ خدا کو تمہاری ضرورت
ہے بلکہ اس لئے کہ تمہیں اپنے رب کی ضرورت ہے۔جب تک تم یہ قربانیاں اس کے سامنے پیش نہیں کرو گے تم
اس کے انتہائی فضلوں کے وارث نہیں ہو گے۔وہ بے شمار رحمتیں تم پر نازل نہیں ہوں گی جو اللہ تعالیٰ آج اس
جماعت پر نازل کرنا چاہتا ہے۔یہ یقین ہر احمدی کے دل میں پیدا ہونا چاہیئے کیونکہ جب یہ یقین دل میں پیدا
ہو جاتا ہے تو پھر انسان کے دل میں کوئی اور خوف باقی نہیں رہتا۔اس کو یقین ہوتا ہے اپنی کامیابی پر۔اس کو یقین
ہوتا ہے ان الہی نصرتوں پر اور تائیدات اور فضلوں اور برکات پر جن کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے اور وہ سمجھتا
ہے کہ دنیا کی یہ زندگی چند روزہ زندگی ہے اور اگر یہ زندگی اور اس کا سب کچھ قربان بھی کر دیا جائے تو جو اس کے
77
فرمودہ ۱۹۶۷ء
«مشعل راه جلد دوم
مقابلہ میں ہمیں ملنے والے ہیں وہ اس زندگی سے اور اس زندگی کے سب کچھ سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ روح بغیر جسم کے کام نہیں کر سکتی۔ہم جب یہ کہتے ہیں
کہ ہم نے اپنی زندگیوں کو، اپنی جانوں کو خدا کی راہ میں قربان کیا تو یہی مطلب ہوتا ہے کہ اس مشت خاک کو ہم
نے خدا تعالیٰ کے وعدوں پر رکھا۔لیکن اس مشت خاک کی قیمت ہی کیا ہے۔اس جسم جتنے وزنی مٹی کے ڈھیر
ہزاروں لاکھوں گدھے ہمارے ملک میں اپنی پیٹھوں پر اٹھائے پھرتے ہیں۔ہم اس جسم کی قربانی دیتے ہیں اور
انعاموں کو چھوڑ و۔جو جسم اس جسم کے مقابلہ میں ہمیں بطور انعام ملتا ہے وہ اس سے زیادہ بہتر ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفصیلاً فرمایا ہے کہ اس جسم کے بعد ہماری روح کو دو جسم ملتے ہیں۔ایک زمانہ برزخ کا
جسم جو اس جسم سے بہتر ہوتا ہے اور ایک جنت کا جسم جو اس جسم سے بھی بہتر ہوتا ہے اور جب وہ جسم ہماری روح کو
دیا جاتا ہے تو ہماری روح ان لذتوں کو محسوس کرتی ہے اور مشاہدہ کرتی ہے جو لذتیں اور سرور اللہ تعالیٰ اس زندگی
میں انسان کیلئے پیدا کرتا ہے۔روح بغیر جسم کے نہ کوئی کام کر سکتی ہے اور نہ کوئی لذت اور سرور محسوس کر سکتی ہے۔اور اس جسم کا قربانی کے نتیجہ میں ایک بڑا اچھا جسم ہمیں مل جاتا ہے۔اس کے علاوہ خدا تعالیٰ کی جو نعمتیں ہوتی ہیں
ان کا کوئی شمار ہی نہیں۔غرض ہر احمدی کے دل میں یہ یقین ہونا چاہیئے کہ ہماری روح ہلاک ہونے والی نہیں اور ہماری فطرت میں
شکست کا خمیر نہیں ہے۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ دنیا ہمیں شکست دے دے۔ہم بہر حال کامیاب ہوں گے اور
ہمارے اندر یہ یقین پیدا ہونا چاہیئے اور اس کے مطابق ہمارے اندر یہ جذبہ پیدا ہونا چاہیئے کہ ہم نے اپنے رب کی
راہ میں ہر قسم کی قربانی دے دینی ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے بعد ہم نے یہ سمجھنا ہے کہ ہم نے کچھ نہیں کیا کیونکہ
قربانی دینا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں۔جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اتنا بڑا
دعویٰ کیا کہ دنیا کہ میرے ساتھ شامل ہو یا نہ ہو۔مجھے اللہ تعالیٰ نے اس لئے مبعوث کیا ہے کہ میں ساری دنیا میں
اسلام کو غالب کر دوں تو اس وقت حقیقتا آپ کے ساتھ کوئی دنیا نہیں تھی۔ایک آواز تھی جو اٹھی اور اس آواز کو سننے
والا کوئی نہیں تھا آپ کی اپنی آواز تھی اور آپ ہی اس کو سن رہے تھے۔پھر چند آدمی آپ کے ساتھ ہو گئے پھر وہ
آدمی ہزاروں ہو گئے پھر وہ پنجاب اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں پھیلے اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ساری دنیا میں احمدی پائے جاتے ہیں۔(دنیا کے ہر ملک میں قریباً) اور وثوق کے ساتھ یہ کہا جاسکتا ہے کہ
جماعت احمدیہ پر سورج کبھی غروب نہیں ہوتا۔یہ تو خیر ایک پرانا محاورہ ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بہتر
ایکسپریشن (Expression) میں زیادہ اور شوکت میں بڑھی ہوئی جماعت پر طلوع ہوتا ہے۔کوئی ایک دن ایسا
نہیں کہ جماعت ہر لحاظ سے ترقی نہ کر چکی ہو۔یہ ترقی سال کے بعد ایک نمایاں شکل میں ہمارے سامنے آتی ہے۔لیکن میں جو سینکڑوں خطوط روزانہ پڑھتا ہوں میں جانتا ہوں کہ ہر روز دنیا کے مختلف حصوں میں جماعت بڑھ رہی
ہے۔بعض دفعہ یہاں سے سات آٹھ ہزار میل سے مجھے ایک خط آتا ہے اور اس خط کے اندر چھپیں بیعتیں ہوتی
د دمشعل
مل راه جلد دوم
ہیں۔فرمودہ ۱۹۶۷ء
78
اب یورپ میں بھی ایک حرکت پیدا ہوئی ہے اور میرے دورہ کے بعد ایک شور مچا ہے۔سویڈن اور ڈنمارک
میں ہمارے دورہ کے بعد دس بیعتیں ہو چکی ہیں۔جب کہ گزشتہ سارے سال میں دو یا تین بیعتیں ہوئی تھیں۔خالی یہی نہیں بلکہ وہاں کے پادریوں کو بڑی تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ یہ کیا ہونے والا ہے۔اس لئے کہ وہ محسوس کر
رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں سے فرشتوں کے نزول کے ساتھ ان اقوام کے دلوں میں ایک محیر العقول تبدیلی
پیدا کر دی ہے اور وہ یہ کہ ان کے عقائد جو کہ خالص عیسائی پرانے غلط اور نامعقول عقائد تھے۔ان کو بدل دیا ہے
اور ان کے عقائد مسلمانوں کے عقائد سے بہت کچھ ملنے لگے ہیں۔چنانچہ ڈنمارک کا چرچ جو ٹیسٹ چرچ ہے۔ہر
بچہ جو وہاں پیدا ہوتا ہے وہ قانو نالوتھر چرچ کا ممبر ہوتا ہے۔اس کی ایک بلیٹن شائع ہوئی ہے۔اس بلیٹن میں انہوں
نے اس بات
کو تسلیم کیا ہے کہ ڈنمارک کے رہنے والوں کے عام عقائد بالکل ویسے ہیں جیسے مسلمانوں کے عقائد
ہوتے ہیں۔اس فرق کے ساتھ کہ مسلمان اللہ کہتے ہیں اور یہ لوگ لارڈ کہتے ہیں۔مسلمان محمد رسول اللہ علی اللہ کو
اپنا رسول کہتے ہیں۔اور یہ حضرت
عیسی علیہ السلام کو اپنا رسول کہتے ہیں جن پر خدا تعالی کی وحی نازل ہوئی اور انہوں
نے خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق پر لوگوں کو ہدایت دینے کی کوشش کی۔پھر انہوں نے رونا رویا ہے کہ یہ تو
عیسائیت نہیں۔عیسائیت کا اصل اور بنیادی عقیدہ تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ خود آسمان سے زمین پر آیا اور اس نے ایک
انسان کے جسم میں حلول کیا اور پھر پھانسی پر لٹکا۔پھر کفارہ تثلیث وغیرہ وغیرہ عقائد ہیں۔اور لکھنے والے کے دماغ
پر اس حد تک اثر ہے کہ اس نے جہاں یہ کہا ہے کہ ان دونوں مذہبوں ( ڈنمارک کے رہنے والوں کا مذہب اور
اسلام) کے عقائد آپس میں ملتے ہیں وہاں اس نے یہ فقرہ بھی استعمال کیا ہے کہ دونوں مذہبوں کے عقائد اسی
طرح ملتے ہیں جیسے پانی کے دو قطرے آپس میں ملتے ہیں۔وہاں میں نے ان قوموں کو ڈرایا تھا کہ اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور محمد رسول اللہ علیہ کے جھنڈے
تلے جمع ہو جاؤ۔ورنہ ایک عظیم ہلاکت تمہارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔میرے اس اندار کا کئی طور پر اثر ہوا ہے۔ایک اثر یہ ظاہر ہوا ہے کہ ہمارے عبدالسلام صاحب ہیڈ مشن نے پہلے بھی مجھے ایک خط لکھا اور کچھ حوالے بھجوائے
کہ آپ نے جو انذار کیا ہے اس کے مطابق اب لوگوں نے باتیں کرنی شروع کر دی ہیں۔اب ان کا دوسرا خط آیا
ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ انگلستان کے ایک پادری نے یہ اعلان کیا ہے کہ تین مہینہ کے اندر اندر دنیا
انے
تھرمونیوکلیئر وار سے تباہ ہو جائے گی سوائے اس کے کہ وہ اس پادری کے گرجے میں جمع ہو جائے اور اس کی
باتوں کو قبول کرے۔میں نے ان کو خط لکھا کہ ہے آپ ہر ممکن ذریعہ سے اپنے ملک میں یہ اعلان کریں کہ اس
پادری نے جو کچھ کہا ہے غلط ہے۔اس پادری نے یہ بھی لکھا ہے کہ خدائے واحد نے مجھے الہا ما بتایا ہے۔میں نے
انہیں لکھا کہ یہ پادری جھوٹ بولتا ہے اس کو قطعا اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ یہ نہیں بتایا اور اس کی دلیل یہ ہے کہ
اگلے تین مہینے خدا تعالیٰ کے فضل سے امن میں گزریں گے اور دنیا ” تھرمونیوکلیئر وار سے تباہ نہیں ہوگی اور میں
79
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
نے انہیں یہ اس لئے لکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو عظیم اور قیامت کا نمونہ زلزلہ بتایا ہے اس کا
زمانہ بہار بتایا ہے اور بہار کی تعین بھی آپ نے خود کر دی ہے یعنی ضروری اور مئی کے درمیان کا زمانہ اور اس پادری
کے اعلان پر تین ماہ پندرہ یا میں دسمبر کو ختم ہوتے ہیں اور چونکہ یہ عرصہ بہار کا نہیں ہوتا اس لئے اس پادری کی
پیشگوئی پوری نہیں ہوگی۔دوسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس قسم کی پیشگوئی کے بعد لکھا ہے کہ
اگر کوئی میرے مقابلہ میں اس قسم کی پیشگوئی کرے گا تو وہ جھوٹا ثابت ہوگا اور نادم ہوگا اور اس کی یہ پیشگوئی پوری
نہیں ہوگی۔ان دو چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے انہیں کہا تھا کہ ان لوگوں کو جو اس پادری کی طرف متوجہ
ہورہے ہیں آپ یہ کہیں کہ تین مہینے کوئی لمبا عرصہ نہیں۔بیشک آپ انتظار کر کے دیکھ لیں اور اگر اس پادری کی
باتیں جھوٹی نکلیں تو پھر اس صداقت کی طرف لوٹیں جو اسلام تمہارے سامنے پیش کرتا ہے اور جس کو اسلام کے ایک
عظیم جرنیل نے آج دنیا کو پکار کے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یعنی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ پیغام
جو میں انہیں وہاں دے کر آیا تھا۔عیسائیت کی قابل رحم حالت
غرض اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایک عظیم انقلاب بپا کر دیا ہے اور یہ انقلاب ہماری کوشش اور محنت
کا نتیجہ نہیں
بلکہ اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے۔اس نے ان لوگوں کے دلوں سے عیسائیت اور حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی غلو
والی محبت کو مٹا کر تختی کو بالکل صاف کر دیا ہے اور اب عوام ہی نہیں بلکہ پڑھے لکھے اور پادری لوگ ان کے خلاف
ایسی باتیں کہہ دیتے ہیں جن کو سن کر ہمیں بھی شرم آتی ہے کیونکہ ہم بھی حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا برگزیدہ
اور پیغمبر یقین کرتے ہیں۔میں نے ان پادریوں کو جو ڈنمارک میں مجھ سے ملنے کیلئے آئے تھے بڑی سنجیدگی کے
ساتھ اور جذبہ کے ساتھ کہا کہ اس وقت در حقیقت عیسائیت کی حالت بڑی قابل رحم ہو چکی ہے۔ہمیں تم لوگوں پر
رحم آتا ہے۔تو وہ سارے میرا منہ دیکھنے لگے کہ یہ کون سی قابل رحم حالت اب بیان کرے گا۔میں نے ان سے
پوچھا کہ کیا تمہیں علم ہے کہ ڈیفینڈر آف فیتھ (Defender of Faith) یعنی محافظ عیسائیت اور محافظ کلیسا
کس کا لقب ہے۔انہوں نے اپنے سر نیچے پھینکے اور سارے پادری سوچ میں پڑ گئے کہ یہ ہم سے کیوں یہ سوال
کر رہے ہیں۔کوئی تمیں سیکنڈ کے بعد ایک پادری نے سراٹھا کر صرف اتنا کہا آئی نو ( I know) میں نے اس سے
کہا۔بتاؤ وہ کون ہے اس پر وہ کہنے لگا کوئین آف انگلینڈ (Queen of England کوڈیفینڈ رآف فیتھ
(Defender of Faith) کا خطاب دیا ہوا ہے۔تب میں نے انہیں کہا۔تمہاری حالت قابل رحم اس لئے
ہیں کہ وہ جوڈیفینڈ رآف فیتھ ہے (He has to sign sodomy bill) اسے بدمعاشی کے قانون پر دستخط
کرنے پڑتے ہیں۔وہ خدام جو اجتماع کی غرض سے یہاں جمع ہوئے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ تاریخ انسانی کا
بڑا افسوسناک واقعہ ہے کہ انگلستان نے بدمعاشی کی قانونی اجازت دے دی ہے۔اور اس قانون پر اس ملکہ نے
د و مشعل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
80
دستخط کئے ہیں جس کو عیسائیت ڈیفینڈ رآف فیتھ کہتی ہے۔جب میں نے اسے یہ کہا کہ تمہاری یہ حالت ہوگئی ہے
اور تم ہمارے نزدیک قابل رحم ہو۔تو وہ پادری جو تعداد میں بارہ تھے ان کے چہرے سرخ ہو گئے اور ان سے بات
نہیں کی جاتی تھی۔ان کے ہونٹ پھڑ پھڑاتے تھے۔میں جب انگلستان گیا تو گلاسگو میں ایک صحافی نے مجھ سے پوچھا کہ یہاں آپ نے اس زمانہ کے بعد جو
طالب علمی کا زمانہ تھا نہ ہب میں کیا کیا تبدیلی محسوس کی ہے۔میں نے کہا۔میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ اس ملک
کے رہنے والے اب عیسائیت میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے۔اس نے کہا کہ آپ نے یہ استدلال کس چیز سے کیا ہے
میں اسے بہت سی باتیں کر سکتا تھا لیکن موقع کے لحاظ سے میں نے کہا کہ میں نے اس چیز سے استدلال کیا ہے کہ
لنڈن میں گر جاؤں کے سامنے فارسیل ( For Sale) کے بورڈ لگے ہوئے ہیں۔یعنی یہ گر جا کی عمارت بکاؤ
ہے۔قابل فروخت ہے اور لنڈن کے بہت سے گر جا فروخت ہو چکے ہیں جن میں اب شراب خانے ہیں یا کوئی
فیکٹری لگی ہوئی ہے۔میں نے بھی ایک سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک گر جا کے سامنے اس قسم کا ایک بورڈ لگا ہوا
دیکھا ہے۔کہ یہ گر جا قابل فروخت ہے۔اور میں نے اسی بات سے استدلال کیا ہے اور نتیجہ اخذ کیا ہے کہ تمہاری
قوم کو اب مذہب سے کوئی دلچپسی باقی نہیں رہی۔اس نے پوچھا آپ کے نزدیک اگر گر جا کو مسجد بنادیا جائے تو کوئی
حرج تو نہیں۔میں نے کہا جہاں تک مسئلہ کا تعلق ہے میرے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں لیکن میں اس بات کو
اپنی جماعت کیلئے پسند نہیں کروں گا۔اس لئے کہ اس کے نتیجہ میں بہت ساری غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ
ہمیں توفیق دے تو ہم تمہارے ملک میں نئی مسجد بنائیں گے ہم کوئی گر جا خرید کر اسے مسجد میں کیوں
کنورٹ (Convert) کریں۔ایک پادری کا عیسائی عقائد سے بکلی دستبرداری کا اعلان
میں بتا رہا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک زبر دست پیشگوئی کی تھی اور وہ یہ تھی کہ ان
اقوام تک میرے دلائل پہنچیں یا نہ پہنچیں اللہ تعالیٰ آسمان سے فرشتوں کو نازل کرے گا اور ان کے دلوں سے
گندے خیالات کو مٹا دے گا۔اور عیسائیوں کے عقائد مثلاً الوہیت مسیح، تثلیث اور کفارہ وغیرہ قائم نہیں رکھے
جائیں گے۔چنانچہ ہم نے کوشش تو کی ہے لیکن ہمارے پاس نہ تو ایسے مینز (Means) ہیں نہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں
اسباب دیئے ہیں اور نہ اس نے ہمیں اتنا پیسہ دیا ہے کہ ہم ان ذمہ داریوں کو جو ہم پر ہیں اس حد تک پورا کر سکیں
جس حد تک ہمارا دل چاہتا ہے۔ہمیں ان ذمہ داریوں کو اس حد تک پورا کرنا چاہیئے جس حد تک ہماری استعداد
ہے ، قوت ہے، اختیار ہے لیکن جس حد تک ہم چاہتے ہیں اس حد تک نہ تو ہمارے پاس پیسہ ہے ، نہ آدمی ہیں لیکن
قوموں
کی تختیاں جو ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے صاف کر دی ہیں۔انگلستان کے ایک پادری نے اعلان کر دیا
ہے کہ نہ میں حضرت مسیح علیہ السلام
کو اللہ مانتا ہوں نہ یہ مانتا ہوں کہ آپ بن باپ تھے نہ یہ مانتا ہوں نہ وہ مانتا
81
فرموده ۱۹۶۷ء
دو مشعل راه جلد دوم
ہوں۔اس نے عیسائیت کے سب موجودہ عقائد کا انکار کر دیا ہے اور اعلان کر دیا ہے۔اس پر وہاں بڑا شور مچا۔بڑی لے دے ہوئی اور ایک کمیشن بھی بیٹھا ہے جو نومبر میں اس پادری کا انٹرویو لے گا۔اخباروں میں خط و کتابت
شروع ہوگئی۔اس کے جواب میں اس نے بھی ایک اخبار کو خط لکھا جو شائع ہو چکا ہے۔اس پادری نے اس خط میں
لکھا کہ اگر تم ایسے پادریوں کی تلاش کرو گے کہ جو ور جن برتھ (Virgin Birth) پر یقین رکھتے ہوں اور تثلیث
وغیرہ عقائد مانتے ہوں تو تمہیں کوئی ایسا پادری نہیں ملے گا۔گویا ان پادریوں کے عقائد بدل گئے ہیں۔انہوں نے
مسیح کی محبت کو غلط انتہاء تک پہنچایا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس غلط محبت کو زائل کر دیا اور اب وہ لوگ جو مسیح علیہ السلام کو
خداوند مسیح خداوند یسوع اور خداوند یسوع مسیح کہتے تھے ان کی زبانیں (عوام ہی کی نہیں بلکہ پادریوں کی زبانیں)
صحیح کو گالیاں دے رہی ہیں اور ان کے حق میں ایسے الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں جو ہم برداشت نہیں کر سکتے۔پس محبت تو ختم ہوگئی اور تختی صاف ہے۔اب دوسرا قدم یہ ہے کہ اس تختی پر اللہ اورمحمد ﷺ کی محبت کو ثبت کیا
جائے اور اسی کیلئے ہمیں قربانیاں دینی پڑیں گی۔عیسائیت کے پاس کوئی دلیل نہیں
باقی جو قربانیاں ہیں میں اس وقت انہیں چھوڑتا ہوں وقت بھی زیادہ ہو گیا ہے۔میں صرف ایک چیز بڑے
درد کے ساتھ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جب میں نے ایک دو مثالیں بھی دی ہیں ( میں اور
بھی بہت سی باتیں بیان کر سکتا تھا لیکن اب وقت نہیں ہے ) کہ جہاں تک دلائل کا سوال ہے۔عیسائیت کے پاس
اب کوئی دلیل اسلام کے خلاف موجود نہیں اور جہاں تک دلائل کا سوال ہے ہمارے دلائل کو توڑنے کی اب ان
میں سکت نہیں۔وہ بارہ پادری جو ڈنمارک کے نمائندہ تھے اور وہ مجھے ملنے کیلئے آئے تھے۔ڈیڑھ گھنٹہ کے انٹرویو
کے بعد میں نے ان کے ہاتھوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دو پینج پکڑا دیئے۔جو میں نے پہلے
سے ٹائپ کروالئے ہوئے تھے۔میں گفتگو کے دوران ان سے ان کے متعلق کوئی بات نہیں کرنی چاہتا تھا۔اس
لئے جب ڈیڑھ گھنٹہ گزر گیا اور میں وہاں سے اٹھنا چاہتا تھا تو میں نے ان کے لیڈر سے کہا۔دیکھو مذہب کا معاملہ
دل سے تعلق رکھتا ہے اور دل مادی طاقتوں سے فتح نہیں کئے جایا کرتے اگر دنیا کے سارے ایٹم بم اور دنیا کے
سارے ہائیڈ روجن بم مل کر بھی کسی ایک دل میں تبدیلی پیدا کرنا چاہیں تو یہ ممکن نہیں۔لیکن جب دنیا میں ایک سچا
مذہب قائم ہوتا ہے تو وہ لاکھوں، کروڑوں اور اربوں کے دلوں کو بدلتا چلا جاتا ہے اور جب مذہب کا معاملہ دل
سے ہے تو مذہب کے معاملہ میں لڑائی اور جھگڑے کی کیا ضرورت ہے۔اسلام اور عیسائیت میں طریق فیصلہ
مذہب کے معاملہ میں مادی طاقت کے استعمال کا کیا مطلب۔امن اور صلح اور آشتی کے فضا میں ہمیں آج
د
مشعل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
82
فیصلہ کرنا چاہئے کہ اسلام سچا مذ ہب ہے یا عیسائیت کچی ہے۔گو امن میں بات کرنے کیلئے کئی طریق فیصلہ ہو سکتے
ہیں لیکن اس وقت یہ دو طریق فیصلہ ہیں۔سورة فاتحہ بطور چیلنج
میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ غور کریں اور اگر آپ یہ فیصلہ کریں (اور خدا کرے) کہ آپ یہ
باتیں مان لیں تو ہمارا فیصلہ ہو جائے گا۔ایک دعوت فیصلہ میں نے ان کے ہاتھ میں یہ پکڑائی کہ سورۃ فاتحہ کے
مضامین کے ساتھ اپنی تمام الہامی کتب کے مضامین کا مقابلہ کر کے دیکھ لو۔اگر سورۃ فاتحہ اپنے روحانی مضامین
میں اور ترتیب محکم میں اور پھر جو روحانی مضامین کے نشانات ہوتے ہیں ان میں ان تمام الہامی کتب کے مضامین
سے بڑھ کر ہو جن میں گوردو بدل ہو چکا ہے مگر آپ انہیں الہامی کتب مانتے ہیں۔تو ہمارے درمیان فیصلہ
ہو جائے گا۔میں نے انہیں کہا کہ تم یہ مقابلہ کر لو اگر اس میدان میں ( کہ جو امن سے تبادلہ خیالات کرنے کا
میدان ہے ) تمہاری الہامی کتب مقابلہ نہ کر سکیں اور تم شکست کھا لو تو پھر تم قرآن کریم کی طرف رجوع کرو کہ جس
کی سورۃ فاتحہ ایک چھوٹی سی سورۃ ہے۔اس کی صرف سات آیات ہیں اور سارے قرآن کے مقابلہ میں یہ چھوٹی
سی سورۃ ہے۔وہ مجھ سے بات کرنے لگا تو میں نے کہا۔تمہیں یہاں بات کرنے کی ضرورت نہیں تم مجھ سے ملنے
کیلئے بڑی میٹنگیں کر چکے ہو۔یہ دعوت ہائے فیصلہ ہیں مجھے ان کے متعلق جلدی نہیں تم ان کے متعلق آپس میں سر
جوڑو۔آپس میں مشورہ کرو ایک کمیٹی آف ایکولز (Committee of Equals) ہے وہاں جو سٹیٹ چرچ کی
مجلس منتظم ہے۔اس میں سات آٹھ بشپ ہیں۔میں نے ان سے کہا کہ تم اسے کمیٹی آف ایونز کے سامنے رکھو۔وہ مشورہ کریں اور پھر ہمیں بتاؤ۔اگر مقابلہ کی تاب ہو تو ہم سے مقابلہ کریں۔جماعت احمدیہ کی ذمہ داری
جہاں تک دلائل کا سوال ہے ، جہاں تک مضامین کی برتری کا سوال ہے اس میں شک نہیں کہ دنیا یہ محسوس
کر چکی ہے کہ اسلام کے دلائل مضبوط ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکت کے طفیل دنیا اسلامی
دلائل کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔لیکن صرف دلائل کافی نہیں ہوتے۔کئی دفعہ اشاروں اور کنایوں میں اور بعض دفعہ وہ کھل
کر بھی اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسلامی تعلیم کا ہمیں کوئی نمونہ دکھاؤ۔میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت جماعت
احمدیہ پر یہ سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ دنیا کو اپنی زندگی میں اسلام کی عملی تصویر اور شکل دکھائیں۔کیونکہ
اگر آج ہم اس میں کامیاب ہو جائیں تو کل یہ دنیا ہمارے قدموں میں ہے۔ہمارے قدم تو کیا ہیں ! ہمارے قدم تو
خاک ہیں! دنیا ہمارے خدا کے قدموں میں ہے۔غرض اس وقت اشاعت اسلام اور غلبہ اسلام کے راستہ میں جو بڑی روک ہے وہ عملی نمونہ کا نہ ہونا ہے۔
83
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د مشعل راه جلد دوم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار اس کثرت سے اس
چیز پر زور دیا ہے کہ ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اصل
حقیقت یہی ہے۔مذہب کوئی فلسفہ نہیں مذہب کوئی کلب نہیں۔جہاں چند آدمی جائیں، کہیں ماریں اور واپس
آجائیں۔یا کوئی مجلس مذاکرہ قائم کرنے کی مجلس نہیں ہے۔مذہب تو زندگی میں ایک انقلاب عظیم پیدا کرنے کا
نام ہے۔دنیا میں انبیاء اس لئے مبعوث کئے جاتے ہیں کہ وہ اپنا نمونہ دنیا کے سامنے رکھ کر اس اسوہ پر ہزاروں
زندگیوں کو ڈھال دیں (اپنی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ) اور پھر وہ بطور نمونہ کے پیش ہوں۔قرآن کریم نے تعلیمی
لحاظ سے دنیا پر اتنا احسان کیا ہے کہ دنیا اس احسان کو ماننے پر مجبور ہو جاتی ہے۔کسی کو آپ لے آئیں میں اس کو
قائل کروں گا کہ قرآن کریم نے تم پر احسان کیا ہے لیکن اگر ہم علی احسان کے مقابلہ میں عملی حسان دنیا پر نہ کریں
و وہ لوگ کہیں گے اس احسان کا کیا فائدہ۔قرآن کریم کا احسان۔۔۔۔انسانیت پر
ساؤتھ ہال فیلڈ لندن میں مجھے اچانک جماعت والوں نے بلایا اور انہوں نے وہاں ایک ہال میں میرے
ایک مختصر لیکچر کا انتظام کیا تھا جس کی اطلاع مجھے انہوں نے اس دن دی تھی۔بہت سے غیر مسلم بھی وہاں تھے عیسائی
بھی اور دوسرے مذاہب کے بہت سے لوگ بھی۔میں نے ان کو کہا۔دیکھو تم گو مسلمان نہیں اور تمہیں قرآن کریم
کی طرف توجہ نہیں لیکن اس کے باوجود قرآن کریم تم پر احسان کرتا چلا جارہا ہے۔کیونکہ قرآن کریم نے ذمہ لیا ہے
تمہاری عزت کا، تمہاری حفاظت کا، تمہاری جان کی حفاظت کا، تمہارے جذبات کی حفاظت کا تمہارے مال کی
حفاظت کا تمہاری صحت کی حفاظت کا تمہارے بچوں کو کھانا کھلانے کی حفاظت کا۔غرض ہر قسم کا احسان تم پر کر دیا
ہے۔میں نے انہیں کہا کہ قرآن کریم نے صرف ایک مسلمان کی جان کی حفاظت کا ہی ذمہ نہیں لیا کیونکہ قرآن
کریم نے یہ نہیں کہا کہ ایک مسلمان
کو قتل کرنا حرام ہے بلکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ ایک انسان کو قتل کرنا حرام ہے خواہ
وہ خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے والا دہر یہ ہے یا مشرک ہے یا خدا کے ساتھ بہت سارے خداؤں کو مانتا ہے۔پھر بھی
قرآن کریم کہتا ہے کہ اس
کو قل نہیں کرنا۔اس کی جان نہیں لینی۔غرض وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کو گالیاں دیتا ہے اس کے
گرد بھی خدا تعالیٰ کے فرشتے (مسلمان) کھڑے ہیں۔وہ کہتے ہیں اس کی جان کی حفاظت ہم نے کرنی ہے۔قرآن کریم نے اتنا صبر بتایا ہے، اتنا حمل اور ٹالرنس (Tolerance) بتائی کہ کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔اب
دیکھو نڈ ہی لحاظ سے ایک مسلمان کیلئے سب سے مقدس جگہ مسجد ہے۔میں نے جب مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن
میں کھڑے ہو کر یہ اعلان کیا أَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا قرآن کریم نے تعلیم دی ہے کہ
مسجد کا مالک حقیقی چونکہ اللہ تعالیٰ ہے ہم انسان تو اس کے کسٹوڈین۔نگران اور محافظ کے ہیں اور چونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا
گھر ہے اس کیلئے اسلام نے اس اللہ کے گھر کے دروازے ہر اس موحد اور ایک خدا کی پرستش کرنے والے کیلئے
کھول دیئے ہیں جو نیک نیتی سے آئے۔اس کے دل میں کوئی شرارت نہ ہو۔وہ یہاں آئے اور عبادت کرے
الله
فرمودہ ۱۹۶۷ء
84
د دمشعل را
مل راه جلد دوم
جیسے نجران کا ایک وفد جو نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا۔گفتگو کے دوران ان کی عبادت کا وقت ہو گیا۔آپ نے فرمایا
تم یہاں اس مسجد میں عبادت کرو۔بعض صحابہ کو یہ بات بری لگی کہ نبی اکرم ﷺ کی مسجد میں یہ عیسائی عبادت
کریں گے۔جب آپ کو پتہ لگا تو آپ نے ناراضگی کا اظہار کیا اور آپ نے فرمایا۔یہ ٹھیک نہیں۔اسلام کی تعلیم
ہے اس پر عمل ہونا چاہیئے۔اس احسان کا یہ اثر ہوا مذہبی جذبات کی حفاظت کی گئی ہے اس اعلان میں ) کہ وہاں
کے بہت سے عیسائی ہمارے ساتھ نماز میں اور دعا میں شامل ہو جاتے تھے اور وہ کہتے تھے کہ انہوں نے یہ کہہ دیا
ہے کہ اَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا به خدا تعالیٰ کا گھر ہے۔جو موحد یہاں آکر عبادت کرنا
چاہے وہ آئے اور اپنی عبادت کرے۔جو شخص ایک خدا کی عبادت کرنا چاہتا ہے تو بیشک یہاں آکر عبادت کرے۔اور چونکہ یہ لوگ ایک خدا کی پرستش کرتے ہیں اور چونکہ ہم بھی ایک خدا کی پرستش کرتے ہیں اس لئے کوئی حرج
نہیں کہ ہم بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں۔وہ لوگ با قاعدہ رکوع وسجود میں ہمارے ساتھ شامل تھے ویسے سر جھکا
کر دعا کے وقت تو سارے ہی شامل ہو جاتے تھے۔غرض مذہبی جذبات سب سے زیادہ نازک ہوتے ہیں۔بڑی جلدی انہیں ٹھیس لگ جاتی ہے۔غرض دیکھو
قرآن کریم نے جذبات کا اتنا خیال رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعہ بنی نوع انسان پر اتنے احسان
کئے ہیں کہ دنیا کے سارے فلسفی مل کر بھی ایسی کوئی راہ تلاش نہیں کر سکتے جو اس سے بڑھ کر دنیا پر احسان کرنے والی
ہو۔لیکن آج ایک ہندو، آج ایک عیسائی ، آج ایک سکھ ، آج ایک دہریہ، آج ایک لا مذہب، آج ایک بد مذہب ہم
سے یہ پوچھتا ہے کہ تعلیم تو اسلام کی ٹھیک ہے لیکن کہاں ہیں اس پر عمل کرنے والے۔ہمیں کوئی عملی نمونہ دکھاؤ اور
سوائے آپ کے عملی نمونہ دکھانے کے قابل آج کوئی نہیں ہے۔اگر آپ آج سستی دکھا ئیں گے تو اللہ تعالیٰ کا بڑا
غضب آپ پر نازل ہوگا۔اور یہ یاد رکھیں کہ خالی بیعت کافی نہیں ہے۔اتنے احسان کرنے والے نبی سے ہم
کیوں دور رہیں۔پس یہ ایک ذمہ داری ہے جس کی طرف ہمارے بڑوں اور چھوٹوں ، مردوں اور عورتوں کو توجہ دینی
چاہیئے اور پوری توجہ کے ساتھ اور پوری کوشش کے ساتھ اور پوری قربانی کے ساتھ اسلام کا عملی نمونہ دنیا میں پیش
کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔اگر ہم ایسا کرنے میں آج کا میاب ہوجائیں تو میں یقین سے آپ
کو کہہ سکتا ہوں
کہ دنیا میں انقلاب عظیم اتنا جلدی پیدا ہوگا کہ دنیا کے مورخ اس واقعہ پر ہزاروں سال حیرانی کا اظہار کرتے
جائیں گے۔دیکھنے والے دیکھیں گے کہ ایک چھوٹی سی جماعت تھی جس نے خدا سے بڑا پیار کیا اور اپنے خدا کے
اخلاق میں وہ رنگے گئے اور قرآن کریم کا نمونہ انہوں نے دنیا کے سامنے رکھا۔تب یہ ایک انقلاب عظیم دنیا
ہو گیا۔روس میں ریت کے ذروں کی طرح احمدی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کواللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ روس میں ریت کے ذروں کی طرح احمدی