سالانہ تربیتی کلاس۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
86
۲۶ را پریل ۱۹۶۸ ء سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ساڑھے
پانچ بجے شام ایوان محمود ( ہال مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان مرکز یہ ) مجلس خدام الاحمدیہ کی
پندرھویں تربیتی کلاس کا افتتاح فرمایا۔حضور نے کلاس میں شامل ہونے والوں کو جو خطاب فرمایا
اس کا متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔( غیر مطبوعہ )
تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اس وقت جو مختصر سی رپورٹ آپ کے سامنے پڑھی گئی ہے۔اس کلاس کے تدریجی تنزل کی تصویر بڑی نمایاں
ہمارے سامنے آئی ہے۔وہ عہدیدار ( ضلع یا مقام کے جو عملاً اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھاتے انہیں اپنے کاموں
سے فارغ کر دینا چاہیئے اور مستعد خدام سامنے آنے چاہیں جو نمائش کی بجائے کام کے عادی ہوں اور کام کر کے
دکھانے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے بڑے زبر دست اور بڑے
روشن دلائل ہمارے ہاتھ میں دیئے ہیں۔اور وہ اس قدر زبر دست اور مؤثر ہیں کہ جہاں تک عقائد کا سوال ہے دنیا
میں ایک عظیم تبدیلی رونما ہو چکی ہے۔لاکھوں آدمی پاکستان میں ایسے موجود ہیں جو ان عقائد کی وجہ سے ان دلائل
کے زیر اثر اپنے عقیدوں کو جن پر وہ پہلے قائم تھے بدل چکے ہیں اور اس حد تک وہ احمدی ہو چکے ہیں۔اتنا
ز بر دست اثر ہے ان دلائل کا کہ ابھی چند ہفتوں کی بات ہے کہ مشرقی افریقہ کے ایک چھوٹے سے بچے (جو ابھی
خادم بھی نہیں۔اطفال میں ہے ) کا خط مجھے ملا اس نے لکھا کہ میں ایک جگہ لٹریچر ( کتب رسائل وغیرہ جو مفت تقسیم
کرنی چاہئیں تقسیم کر رہا تھا۔وہ لٹریچر فروخت بھی کرتا ہے اور بڑا مخلص اور جوشیلا احمدی بچہ ہے ) کہ ایک بڑی
عمر کا عیسائی وہاں سے گذرا۔میں نے اسے کوئی کتاب دی ( وہ اپنے سلسلہ کی کتب یا رسائل میں سے کوئی ایک تھی
مجھے اس وقت اس کا نام یاد نہیں) تو اُس نے وہ کتاب اپنے ہاتھ میں لی اور اسے دیکھا اور پھر ( اُس بچہ کو ) کہنے لگا
کہ تم احمدی ہو میں نے جواب دیا کہ ہاں میں احمدی ہوں۔اُس کے جواب میں اُس نے کہا کہ تمہیں معلوم ہونا
چاہیے کہ میں کیتھولک عیسائی ہوں اور ہمیں یہ ہدایت ہے کہ احمدیت کی کوئی کتاب نہیں پڑھنی اور کسی احمدی سے
بات
نہیں کرنی۔اب
دیکھ لو اس عیسائی کا مخاطب دس گیارہ سال کا بچہ تھا مگر وہ اس سے بات کرنے کی جرات نہ
کر سکا۔پس یہ حقیقت ہے کہ عیسائی دنیا میں ہمارے دلائل کی تاب نہیں لاسکتی۔پرسوں ہی ایک خط انگلستان سے آیا ہے۔ایک دوست نے لکھا ہے کہ میں ایک گرجا میں گیا۔اور میں نے
پادری کو علیحدہ کر کے اس سے کہا کہ قرآن کریم بڑی عظیم کتاب ہے اس کے شروع ہی میں بہت سی آیات کا ایک

87
فرموده ۱۹۶۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
خلاصہ سورۃ فاتحہ کی شکل میں
اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کیا ہے۔تمہارا جو دعویٰ بھی ہو تم اسے اپنی کتب سے ثابت کرو
اور میرا جود عولی بھی ہو گا میں اسے سورۃ فاتحہ سے ثابت کروں گا۔شروع میں تو اس نے بڑی تیزی دکھائی لیکن جب
میں نے یہ بات کی تو اس کا چہرہ زرد ہو گیا اور اس سے کوئی بات بن نہ آئی۔غرض جہاں تک دلائل کا تعلق
ہے ( عقلی اور نقلی دونوں قسم کے دلائل کا ) وہ تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ذریعہ
دیئے ہیں اور وہ اس قدرز بر دست دلائل ہیں۔دشمن اسلام ان
کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔اور لاکھوں انسان ایسے ہیں جو
ان سے متاثر ہو چکے ہیں۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ
اس کے باوجود دنیا اسلام اور احمدیت کی طرف متوجہ نہیں ہورہی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے اعمال میں اس
مقام تک نہیں پہنچے جس مقام تک جماعت کو پہنچنا چاہیئے۔جب تک دنیا کے سامنے ہم اسلام کا عملی نمونہ نہیں
رکھتے۔ہم دنیا کو اسلام اور احمدیت کی طرف کھینچنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس لئے میں اس وقت اپنے
بچوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تقاریر تو آپ بہت سنتے ہیں۔ان کے مواقع بھی آپ کو میسر آتے ہیں۔آپ میں
سے اکثر ایسے ہیں جو اغلباً جلسہ سالانہ میں شریک ہوتے ہوں گے۔آپ کے اپنے علاقہ میں یا جماعت میں یا
قصبہ شہر اور دیہات میں سال دوران مختلف تقریریں ہوتی رہتی ہیں۔جو آپ سنتے ہیں۔مثلاً اس کلاس میں تو آپ
آئے ہوئے ہی ہیں۔آپ میں سے بعض یا آپ کے بہت سے بھائی قرآن کریم کی اس کلاس میں بھی شامل
ہوں گے۔جو جماعت کی طرف سے غالباً جولائی کے مہینہ میں منعقد ہوتی ہے۔غرض بیسیوں مواقع آپ کو اسلام
کی تعلیم سنے اور اسلام کے حق میں مضبوط دلائل کو سننے کے مواقع میسر آتے ہیں لیکن اگر آپ سنیں تو سہی مگر کریں
نہ۔آپ کا ذہن ان دلائل کو یاد بھی رکھے۔آپ امتحانوں میں کامیاب بھی ہو جائیں لیکن آپ کا عملی نمونہ اسلام
کے مطابق نہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق نہ ہو تو پھر اس سننے کا کیا فائدہ۔سننا یا
نہ سننا برابر ہو جاتا ہے۔آپ
کو اپنے عمل سنوارنے کی طرف پوری توجہ دینی چاہیئے۔مجھ سے بہت سے دوست ملتے ہیں۔احمدی بھی اور دوسرے بھی اور جو ابھی احمدی نہیں ہوئے وہ مجھ سے
یہی کہتے ہیں کہ قوم کی عملی حالت درست کرنے کیلئے کیا کیا جائے مثلا دیانت داری ہے۔اسلام نے دیانت داری
ر بڑا زور دیا ہے۔اور رزق حلال کو ضروری قرار دیا ہے اور ہمیں یہ سمجھایا ہے کہ جب تک رزق حلال ہمارے
جسموں کا حصہ نہ بنے اس وقت تک ہم اعمال صالحہ بجا نہیں لا سکتے۔لیکن ہمارے ملک میں دیانت کی طرف توجہ
نہیں، اس کی وہ قدر نہیں جو ہونی چاہئے۔پھر اس کے بدنتائج جو اس دنیا میں ہمارے لئے دوزخ پیدا کر رہے ہیں
ان کی واقفیت نہیں یا اس دوزخ پر ہم راضی ہو جاتے ہیں حالانکہ اگر ہم دیانتداری سے کام لیں ، اگر قوم کا ہر پیسہ بیح
مصرف میں خرچ ہو تو اس ملک کی شکل ہی بدل جائے اور دنیا کیلئے ہم اور ہمارا ملک ایک نمونہ بن جائے۔لیکن
ہمیں صرف اور صرف ملک ہی کی فکر نہیں۔ہم نے تو ساری دنیا کو صیح اسلامی معاشرہ میں لے کر آنا ہے اور اس کیلئے
یہ ضروری ہے کہ وہ لوگ جو اس وقت سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہیں یا وہ بچے جو احمدیت میں پیدا ہوئے ہیں اور

دومشعل
ن راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
88
آٹھویں، نویں ، دسویں یا گیارہویں، بارہویں، تیرھویں کلاس میں پڑھ رہے ہیں ان کے دلوں میں یہ بات
پختگی سے قائم ہو جائے کہ اپنی عمر کے لحاظ سے جو اسلامی ذمہ داریاں ہم پر پڑتی رہیں گی ہم ان کو بجالائیں گے اور
ان کے بجالانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔یع ملی کمزوری بڑے بھیانک نتائج پر منتج ہوتی ہے۔یعنی جب ہم اچھے عقائد کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے
ہوں لیکن اس کے مطابق اچھا عمل دنیا کے سامنے پیش نہ کریں تو دنیا ہمیں یہ کہے گی اور اب بھی کہتی ہے (جہاں
جہاں جماعتوں میں کمزوری ہے) کہ ہم احمدی بن کر کیا کریں۔تمہارے عقائد اچھے سہی۔صحیح سہی۔قرآن کے
مطابق سہی لیکن جب تمہارے اندر وہ عملی نمونہ نہیں۔جب تم نے اسلام کے مطابق زندگیاں نہیں گزارنی۔جب
تمہارے چہروں پر اسلام کی روشنی نہیں جب مخلوق کے ساتھ تمہارا سلوک وہ نہیں جس کا تم دعوی کرتے ہو کہ اسلام
اس
کی تعلیم دیتا ہے تو پھر نہیں احمدیت میں داخل ہو کر کیا فائدہ حاصل ہوگا۔اور بات ان کی معقول ہے۔اس کا
جواب ہم میں سے کوئی بھی نہیں دے سکتا۔سو آج میں آپ کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔کہ آپ خود جب
گھروں
کو واپس جائیں۔تو اپنے گھروں میں تمام بچوں کو اور تمام خدام کو خصوصاً اور تمام جماعت کو عموماً میرا یہ
پیغام پہنچائیں کہ اپنے اعمال کو درست کرنے کی فکر کرو کہ تمہارے عقائد کے نتیجہ میں تمہاری بہشت کے جو درخت
ہیں وہ تر و تازہ نہیں رہ سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس دنیا کے اچھے عقائد درختوں کی شکل
اس دنیا میں اختیار کریں گے اور ان درختوں کو ترو تازہ رکھنے کیلئے اور پھل دار بنانے کیلئے اعمال صالحہ کا پانی انہیں
دیا جائے گا۔پس جس شخص کا ایک اچھا باغ ہو۔بڑی محنت اس نے اس پر کی ہو اس لحاظ سے کہ اچھے درخت اس
میں لگائے ہوں اور کھا د بھی اس نے پوری دی ہو لیکن اگر وہ ان کو پانی نہیں دیتا اور اپنے باغ کو خشک رکھتا ہے تو اس
کے عقائد کے جو درخت ہیں وہ خشک ہو جائیں گے۔ان کے پتے سوکھ جائیں گے اور ان درختوں کو پھل نہیں
آئے گا۔پس بڑا ہی بیوقوف وہ شخص سمجھا جائے گا جس نے بڑا روپیہ خرچ کر کے اور محنت کر کے اور محنت سے ایک
باغ لگایا لیکن وقت پر اس کو پانی نہ دیا اور اسے سو کھنے دیا۔اور اس سے جو فائدہ وہ حاصل کر سکتا تھا وہ اُسے نہیں
ہوا۔اگر آپ کوئی ایسا باغ دیکھیں تو آپ میں سے ہر شخص یہی کہے گا کہ اس باغ کا مالک کوئی مجنون ہے جس نے
اپنا روپیہ ضائع کیا اور جس نے اپنی غفلت اور عملی کو تاہی کے نتیجہ میں خود اور اپنے خاندان کو اس شمر سے، اس پھل
سے محروم کر دیا۔جو اس کا حق بنتا تھا۔اس عطا سے محروم کر دیا جو اس اللہ تعالیٰ اسے دینا چاہتا تھا۔میں نے غور کیا ہے اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اعمال صالحہ کی بنیاد اعتقادات صحیحہ پر نہیں بلکہ اسلام کے اوپر
ہے اور اسلام کے معنی یہ ہیں کہ انسانوں کی روح میں ایک ایسا تغیر پیدا ہو کہ وہ اپنے مالک حقیقی اپنے خالق حقیقی
اپنے رحمان و رحیم اور مالک یوم الدین کو پہچاننے لگے اور اپنے اللہ کا صحیح عرفان حاصل کرے اور پھر یہ حقیقت
اسے اچھی طرح سمجھ میں آجائے کہ میرا سارا وجود اور میری ساری کوششیں اور میرے سارے اعمال اور میری
جان اور میری عزت سب کچھ اس اللہ پر قربان ہے اور ہر وقت اس کی گردن اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے

89
فرموده ۱۹۶۸ء
دو مشعل راه جلد د
دوم
جھکی رہے اور اس کی روح پکھل کر اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر بہہ نکلے۔یہ اسلام ہے اور جتنا جتنا کسی کو اسلام حاصل
ہو جائے اتنے اتنے ہی اس کے اعمال صالحہ بن جاتے ہیں اور بنتے رہتے ہیں۔پس اپنے اندر یہ روح پیدا کر دیا
مجھے یوں کہنا چاہئیے کہ اپنی روح میں یہ جلا پیدا کرو اور اس عرفان پر قائم ہونے کی کوشش کرو کہ ہمیں ایک اللہ نے
پیدا کیا ہے اور وہ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور کوئی نقصان اور برائی اس میں پائی نہیں جاتی اور اس نے
ہمیں اس لئے پیدا کیا ہے کہ ہم اس کی صفات کے مظہر بنیں۔ہمارا کوئی عمل ایسا نہ ہو جو اس کی کسی صفت سے متضاد
ہو بلکہ ہمارا ہر عمل ایسا ہو جو ہمارے ذریعہ اس کی کسی صفت کا جلوہ ظاہر کر رہا ہو۔اگر ہم اس عرفان کو حاصل کر لیں۔اگر ہم اپنے رب کو پہچان لیں۔اگر ہم اس حقیقت کو پالیں۔اس مقصد کو حاصل کر لیں جس کیلئے اُس نے ہمیں پیدا
کیا۔اور ایک دن ہم نے اس کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دہی کرنی ہے۔اس نے ہم سے جواب لینا ہے کہ
میں نے تمہیں ایک خاص مقصد کیلئے پیدا کیا تھا اور میں نے تمہیں قو تیں اور استعدادیں بھی بخشی تھیں جن کے بغیر
تمہارے لئے اس مقصد کا حصول ناممکن تھا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی سے ایسی چیز کا مطالبہ نہیں کرتا جو اس کے بس میں
نہ ہو۔اس کی طاقت میں نہ ہو۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس بات کیلئے طاقت دی ہے اور استعداد دی ہے کہ ہم
اس کی صفات کے مظہر بنیں لیکن اگر ہماری روح اس عرفان کو حاصل نہ کرے۔اگر ہماری روح ہر وقت اس کے
آستانہ پر بہہ نہ نکلے۔اگر ہماری گردن اس کے سامنے ہر وقت جھلی نہ رہے تو جو تو ہم سے چاہتا ہے۔ہم وہ کرنے
کیلئے تیار ہیں۔جب تک یہ کیفیت روح میں پیدا نہ ہو اس وقت تک اعمال صالحہ ہم سے سرزد نہیں ہو سکتے۔دکھاوے کا کام، نمائش کا کام تو ہم ویسے بھی کر سکتے ہیں۔لیکن دکھا وا نمائش اور ریاء کے کام خدا تعالیٰ کے مقبول
نہیں ہیں خدا تعالیٰ کو تو وہی عمل مقبول اور محبوب ہیں جو محض اس کی خاطر اور اس کی رضاء کے حصول کیلئے کئے
جائیں اور جب انسان کی روح میں یہ تڑپ اور یہ عاجزی اور یہ انکسار اور یہ حقیقت پیدا ہو جائے کہ اس نے اپنے
پیدا کرنے والے کی رضاء کو حاصل کرنے کی ضرور کوشش کرنی ہے اور وہ اس دعا میں ہمیشہ مشغول رہے۔کہ اے
خدا تو نے مجھے قو تیں اور استعداد میں تو دی ہیں لیکن میں بہر حال تیرا کمزور بندہ ہوں اگر کبھی غلطی کروں تو اپنی
مغفرت کی چادر کے نیچے مجھے ڈھانپ لے۔اگر مجھ سے کوئی کوتاہی ہو تو تو خود فضل کر کے اس کے بدنتائج سے
مجھے محفوظ کر لے۔اور مجھے توفیق عطا کر کہ جو قو تیں اور استعداد میں تو نے مجھے عطا کی ہیں ان کو صحیح راہوں پر میں
خرچ کرنے والا بنوں تا کہ میرا ارتقائے روحانی درجہ بدرجہ تیرے قرب کی منازل طے کرتے ہوئے مجھے تیرے
قریب ترلے آئے اور تا اس کے نتیجے میں اس دنیا میں مجھ سے وہ اعمال صالحہ سرزد ہوں کہ جو اس باغ کیلئے ایک
اچھے پانی کا کام دیں جو تو نے صحیح اعتقادات ہمیں عطا کر کے ہمارے لئے جنتوں کی شکل میں لگایا ہے۔پس آج اور آج کے بعد بھی میں آپ ( جو میرے چھوٹے بچے ہو ) پر یہ زور دیتا رہوں گا۔کہ اعتقادات
سیکھو مگر عمل کرنے کیلئے جو اسباق آپ یہاں لیتے ہیں وہ فلسفیانہ نہیں بلکہ وہ زندگی کا ایک جزو ہیں۔فلسفہ کی کتب
سے تھیوریز Theories ایسی بھی ہوتی ہیں جن پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اسلام نے جو احکام ہمیں

فرموده ۱۹۶۸ء
90
د و مشعل راه جلد دوم
دئے ہیں ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں جس سے ہم مستغنی ہو سکیں۔ہر حکم کے نیچے ہم نے اپنی گردن کو رکھنا ہے
اور ہر حکم کے بجالانے کیلئے ہم نے پوری سعی کرنی ہے تا کہ اللہ تعالیٰ کی سرسبز جنتیں تمہارے نصیب میں رہیں۔اللہ
تعالی اسلام کا عملی نمونہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کی توفیق عطا کرے۔اور آپ کیلئے ایسے سامان پیدا کرے کہ
آپ
سیکھیں بھی بہت اور عمل بھی بہت کریں اور اپ کو اپنے فضل سے وہ اسلام کا مقام عطا کرے۔آپ کی روح
وہ عرفان حاصل کرے جو اس حقیقت پر قائم ہو کہ یہ ورلی زندگی چنددنوں کی زندگی ہے بچپن میں بھی بچے مرجاتے
ہیں۔آپ میں سے بہت سے ہیں جن کے ساتھی یا جن کے گھروں میں ان کے بہن بھائیوں میں سے کچھ بچپن
میں فوت ہو گئے۔اس زندگی کا کیا اعتبار ! بچپن میں اگر مر گئے تب بھی یہاں سے چلے گئے۔اگر کچھ دیر زندہ رہے
تو نو جوانی میں بھی بہت سے مرجاتے ہیں پھر اگر جوانی میں بھی زندگی کے دن گزارے تو کسی نے یہاں ہمیشہ کیلئے
نہیں رہنا جو زندگی انسان کی گزر جاتی ہے پیچھے مڑ کر آپ اس کی طرف دیکھیں تو وہ چند منٹ کی یا چند گھنٹوں کی
زندگی محسوس ہوتی ہے۔ہمارا احساس یہ نہیں ہوتا کہ ہم نے پندہ سال یا بیس سال کی زندگی گزاری یا تمہیں یا پینتیس
سال کی زندگی گزاری ہے یا ساٹھ سال یا ستر سال کی زندگی گزاری ہے۔بلکہ جوں جوں ہماری زندگی کے دن
بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ہمارا یہ احساس اور پختہ اور زندہ ہوتا چلا جاتا ہے کہ یہ زندگی عارضی ہے میری زندگی کا کوئی
اعتبار نہیں اس زندگی میں اگر ہم خدا کے کہنے پر اس کی رضا کے حصول کیلئے اعمال صالحہ بجالائیں اور اس کے نتیجہ
میں اپنے لئے جنت میں ایک مقام اور ٹھکانہ بنالیں تو وہ اس سے کہیں بہتر ہے کہ ہمیں ساری دنیا کے عیش نصیب
ہوں۔اس سے کہیں بہتر ہے کہ ہمارے پاس ساری دنیا کی دولت ہو اور اپنی مرضی کے مطابق ہم اس کو خرچ
کریں۔اس سے کہیں بہتر ہے کہ ساری دنیا کی عزتیں ہمیں عطا ہوں۔اس سے کہیں بہتر ہے کہ دنیا میں سیاسی طور
پر ہم صاحب اقتدار سمجھے جائیں کیونکہ یہ دس پندرہ سال یا تیں پینتیس سال یا ساٹھ ستر سال گزارنے کے بعد ہم
نے ایک اور دنیا میں داخل ہونا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔دنیا کے لاکھوں کروڑوں خدا
کے بزرگ بندوں نے اس حقیقت کو پایا اور مشاہدہ کیا اور خدا تعالیٰ کی اس جنت کے وہ عینی شاہد ہیں جو مرنے کے
بعد انسان کو دی جاتی ہے اور اس لئے ہماری یہ کوشش ہونی چاہئیے کہ ہم اس دنیا کے عارضی اور وقتی آراموں کو قربان
کر کے ابدی سرور اور ابدی راحتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اگر آج احمدی جماعت کے نوجوان اور بڑے
عملی طور پر اسلام کے مطابق اور خدا میں ہو کر اپنی زندگیاں گزارنے والے ہو جا ئیں تو عنقریب ساری دنیا میں
انقلاب عظیم بپا ہو جائے۔آج اسلام کی طرف جو مخالف اور منکر متوجہ نہیں ہورہے تو اس کی ذمہ داری ہم پر ہے وہ ہم سے پوچھتے
ہیں۔مجھ سے بھی یورپ کے دورے میں بعض نے یہ سوال کیا کہ وہ نمونہ کہاں ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ اسلام دنیا
میں قائم کرے صحیح ہے کہ ہم تھوڑے ہیں۔صحیح ہے کہ اس ملک میں بھی ہماری تعداد اتنی کم ہے کہ بظاہر ہمارا کوئی
اثر نہیں لیکن ہم دنیا کے اثر اور دنیا کی عزت اور دنیا کے اقتدار کے پرستار نہیں۔ہمیں تو اپنے خدا کی رضا چاہئیے۔

91
فرموده ۱۹۶۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
اگر ہم تھوڑے ہیں تو کیا ہوا۔کیونکہ اگر ہم تھوڑے ہوتے ہوئے بھی خدا میں ہو کر زندگی گزارنے لگیں تو ساری دنیا
کو خدا تعالیٰ ہماری طرف متوجہ کرنے اور ہمارے عملی نمونہ کو دیکھ کر اسلام کی فتح اور کامرانی کے دن بہت قریب
آجائیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو صحیح مسلمان احمدی بچہ صحیح مسلمان احمدی نوجوان صحیح مسلمان احمدی
بوڑھا بننے کی توفیق عطا کرے اور اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کو آپ قریب پائیں اور آپ کو خدا
ساری دنیا کو اسلام کی طرف لانے کا ذریعہ بنائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا کرے۔آمین

10 von 10 heute frei