سالانہ تربیتی کلاس۔ اختتامی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
92
خدام الاحمدیہ کا پندرہویں تربیتی کلاس کے اختتام پر حضور پر نور کا طلبہ سے خطاب
بتاریخ ۱۰ رمئی ۱۹۶۸ء بمقام ایوان محمو در بوہ۔یہ خطاب غیر مطبوعہ ہے۔تشهد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تنزل کی تصویر تو ترقی میں بدل گئی ہے۔الحمد للہ لیکن سو کی تعداد جو مقررکی گئی تھی اس کے مطابق مجلس نے
اس کلاس میں حصہ نہیں لیا۔یہ مسیح ہے۔کہ زمیندار جماعتیں آج کل بہت مشغول ہیں اور ان کے نوجوانوں کے
لئے کھیل کود کا زمانہ ہے۔اور اس لئے ان کا ہر موسم میں کلاس کے لئے آنا نسبتا مشکل ہے۔اگر ناممکن ہے تو اس
کلاس کو آگے پیچھے کیا جانا چاہیئے۔اس کی تعداد بھی کم ہے۔ضرورت تو یہ ہے کہ تمام جماعتوں کے نمائندے
آئیں لیکن بعض حالات ایسے پیدا ہو جاتے ہیں کہ تمام جماعتوں کے نمائندے نہیں آسکتے۔اس لئے کم از کم ۹۰
فیصد جماعت کے نمائندے آنے چاہئیں۔اس وقت سو ۱۰۰ کی تعداد اس لئے مقرر کی گئی تھی کہ زیادہ بوجھ کارکنوں
ظمین پر نہ پڑے اور اس میں کم از کم کامیاب ہو جائیں۔صرف یہ بات ہماری لئے خوشی کا موجب نہیں کہ
گذشتہ سال یا اس سے پہلے سال کے مقابلہ پر تعداد زیادہ ہو۔ہمارے سامنے ایک ضرورت ہے۔اس ضرورت کو
پورا کیا جانا ہے۔آئندہ سال کے لئے یہ خیال رکھا جائے کہ سوائے شہری جماعتوں اور ایسی دیہاتی جماعتوں سے
یہاں طالب علم آنے چاہئیں۔جو امسال اس کلاس میں شامل نہیں ہوئے۔اور سو کی تعداد ان کی نہیں ہے۔یعنی
بڑے شہر اور نئی دیہاتی جماعتیں۔لیکن اگر وہ دیہاتی جماعتیں جنہوں نے اس سال بھی طلبہ بھیجے ہیں۔وہ آئندہ
بھی بھیجنا چاہیں تو ان کے راستہ میں روک کوئی نہیں۔لیکن سو کی تعدا دنئی دیہاتی جماعتوں اور شہروں کی طرف سے
آنے والے طلبہ سے پوری ہونی چاہیئے۔میں نے اس کلاس کے افتتاح کے موقع پر بھی اپنے بچوں کو اس طرف متوجہ کیا تھا۔کہ جب تک ہم دنیا کے
لئے عملی زندگی میں اسلام کا نمونہ قائم نہ کریں اس وقت تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔قرآن کریم
نے کسی جگہ بھی زبان کے دعووں پر جنتوں کا وعدہ نہیں دیا۔بلکہ بڑی وضاحت سے ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے۔کہ ایسے دعاوی اور ایسی باتیں جن کے پیچھے عمل اور حقیقت نہ ہو وہ بے معنی ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی درگاہ سے
دھتکار دیئے جاتے ہیں۔قرآن کریم نے ایک تو ہمیں یہ بشارت دی کہ کم از کم جو تمہارے اعمال اخلاص نیت کے ساتھ کیے جائیں
گے ضائع نہیں ہو نگے۔مومن اس مقام تک پہنچتا ہے۔کہ اللہ تعالیٰ اس کے دل میں اپنی محبت کو پیدا کرتا اور اس
حقیقت سے وہ آگاہ ہو جاتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی اس کی راہ میں گزارنی ہے، تو باوجود اس کے کہ اپنی طرف
93
فرموده ۱۹۶۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
سے وہ پوری کوشش کرتا اور اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق ڈھالتا ہے۔اس کے دل میں بڑا خوف پیدا
ہوتا ہے کہ اس محدود زندگی میں خواہ کتنے ہی اعمال کیوں نہ کر لیں اس کے نتیجہ پر ہم ابدی جنتوں کے وارث نہیں
بن سکتے۔جب وہ دعا کے ساتھ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔اور اس کے حضور یہ فریاد کرتا ہے۔کہ اے
میرے رب! یہ زندگی تو نے محدود بنائی تیر افضل تھا کہ ہم نے تجھے پہچانا تیر افضل تھا کہ ہم نے تیرے محمد مال اللہ کو
پہچانا تیر افضل تھا کہ ہم نے حقیقت کو پایا کہ قرآن کریم کے سب احکام پر عمل کرنا چاہئے۔لیکن اگر ہم نے کوتاہی کی
تو ہو ہم بشر ہیں۔بہت سی کوتاہیاں بھی ہوئی ہوگی۔لیکن اگر ہم نے کوتاہی نہ کی ہو۔تب بھی اس محدود زندگی کا اگر
اتنا ہی بدلہ ہمیں ملنا ہے تو ایک محدود جزاء ہمیں ملے گی ابدی جنتوں کے ہم وارث نہیں ہو نگے۔اس لئے ہم پر فضل
کر اور ایسے سامان پیدا کر دے کہ عمل خواہ محدود ہی کیوں نہ ہوں اس کے بدلے میں ہمیں تیری رضاء جو ملے اور
تیری رضاء کی جنتیں جو حاصل ہوں
وہ غیر محدودزمانہ پر متد ہوں اور پھیلی ہوئی ہوں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی اس کمزور اور ان حالات کی وجہ سے کہ اس زندگی میں اس نے بڑے محدود زمانہ میں
اعمال صالحہ بجالانے ہیں۔اپنی طرف سے یہ انعام کیا ہے۔کہ بَشِّرِ الَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ اَنَّ لَهُمْ
جَنَّاتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ اور ان صفات کے متعلق ہمیں یہ بتایا کہ وہ ہمیشہ رہنے والی ہوگی۔اور انسان
بھی جب ان پر داخل ہوگا۔تو ہمیشہ ان پر رہے گا۔دراصل اس ابدی حیات طیبہ کی ابتداء اسی زندگی میں ہو جاتی
ہے۔اور سوائے اس کے کہ انسان اپنی غفلت اور کوتاہی کے نتیجہ میں یا اپنی تکبر اور نخوت اور فخر کے خیالات کے نتیجہ
میں اپنے آپ کومحروم کرے، وہ اس دنیا میں داخل ہو جاتا ہے۔جنتوں کو اپنے ساتھ ہی لے جاتے ہوئے۔نئے سرے سے وہ جنت میں داخل نہیں ہوتا۔جنت میں وہ اسی
دنیا میں داخل ہو جاتا ہے۔اور پھر ابد تک اس کو جنت کی خوشیاں حاصل رہتی ہیں۔اللہ قرآن کریم میں فرماتا ہے
کہ اگر تم ایمان لاؤ اور ایمان کے مطابق عمل کرو۔تو تمہیں حیات طیبہ عطا کی جائے گی۔حیات طیبہ اس زندگی کو کہتے ہیں کہ جو ہر قسم کے گند اور ناپاکی سے پاک ہو جس کے اندر اطاعت کے خلاف
کوئی بات نہ ہوا باء اور استکبار نہ ہو۔کوئی ایسی چیز نہ ہو جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والی ہوا اور تمام نیکیاں اور خوبیاں
اس میں پائی جائیں۔یہ زندگی مجاہدہ کی زندگی ہے۔اس زندگی میں ہم پر ہر آن شیطان حملہ آور ہوتا ہے۔اور ایک
مسلسل جد و جہد اور جنگ شیطانی وساوس شیطانی ماحول غلط قسم کے دوستوں کے مقابلہ پر کرنا پڑتا ہے۔لیکن اللہ
تعالی کا یہ وعدہ ہے کہ اگر تم قرآن کریم کے مطابق عمل کرو گے تو شیطان کا کوئی وارتم پر کا میاب نہیں ہوگا۔اور اللہ
تعالیٰ کے فرشتے تمہاری حفاظت کریں گے۔اور تمہیں حیات طیبہ دی جائے گی۔حیات طیبہ اس دنیا سے شروع
ہوتی اور اُس دنیا میں جا کر بھی ختم نہیں ہوتی۔اور یہ حیات طیبہ اس کو ملتی ہے۔جو ایمان کے مطابق اعمال صالحہ
بجالاتا ہے۔اسلام نے نیک عمل عمل صالح کی یہ تعریف کی ہے کہ جس عمل میں کسی قسم کا کوئی فساد یا شر نہ ہو۔اور جو عمل
دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
94
وہ
دومشعل
قرآن کریم نے بتایا ہو۔اور موقعہ اور محل پر کیا جائے۔جو عمل موقعہ اور محل کے مطابق نہیں کیا جاتا وہ اسلامی
اصطلاح میں عمل صالح نہیں ہوتا۔اسی طرح پر جہاں ایک طرف اس زندگی میں بہت سی لچک پیدا کروائی وہاں ہم
به ی ذمه داری عائد کر دی کہ دعا کے ساتھ اور فکر اور تدبر کے ساتھ تم صیح نتیجہ پر پہنچو۔کہ ان حالات پر جن میں سے
تم گزررہے ہو۔اس وقت اس مقام کے مناسب کون ساعمل ہے۔جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتایا ہے۔ایک احمدی نے ایک مسلمان نے اگر حیات طیبہ حاصل کرنی ہو۔تو اس کے لئے یہ ضروری ہے۔کہ و
قرآن کریم پر غور کرے اور قرآن کریم نے جو احکام بھی دیئے ہیں ان کے مطابق اپنی زندگی گزرانے کی کوشش
کرے۔اور قرآن کریم نے جن باتوں سے روکا ہے۔ان باتوں سے وہ رکے۔قرآن کریم کے کسی حکم کو خواہ وہ
منفی ہو یا مثبت یہ کہہ کے ٹالا نہیں جاسکتا۔کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔بچے بعض دفعہ اس گندی عادت میں مبتلا
ہو جاتے ہیں کہ حقارت سے دوسروں کے نام رکھتے ہیں۔خدا کہتا ہے کہ ایسا کرو گے میں ناراض ہو جاؤں گا کوئی
احمدی نوجوان اپنے ہوش میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ اتنی چھوٹی سی بات ہے کہ اگر میں اس پر عمل نہ بھی کروں حرج
نہیں ہے۔کیونکہ کوئی ایسی بات جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینی پڑے چھوٹی نہیں ہوتی۔اس میں تو
ہمارے دلوں میں کسی قسم کی تسلی کا سامان نہیں کہ اپنے نزدیک جس بات کو ہم نے چھوٹی پایا۔اس بات میں ہم نے
خدا کی نافرمانی کی۔اور اس کے غضب کا مورد بن گئے۔پس چھوٹے سے چھوٹا حکم جو ہے۔وہ کرنا ہے۔چھوٹے
سے چھوٹا حکم جو کسی بات کو کرنے سے روکتا ہو۔اس کے مطابق ہم نے رکنا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جب تک
ہم اسلام کے تمام احکام پر عمل کر کے دنیا کے سامنے اسلام کا ایک زندہ نمونہ پیش نہیں کرینگے۔اسلام کا غلبہ تمام ادیان باطلہ پر ممکن نہیں۔پس اس حقیقت کو اپنے سامنے رکھو۔اور اس حقیقت کے نتیجہ
میں جو ذمہ داریاں تم پر عائد ہوتی ہیں۔ان ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کرو۔اور اس مقام پر کھڑے ہو کہ ہم
بالکل ہی کمزور ہیں۔جب تک اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی طرف سے طاقت عطا نہ کرے ہم میں کسی قسم کی کوئی طاقت کوئی
خوبی پیدا نہیں ہوسکتی۔اس لئے ہر وقت دعاؤں میں لگے رہو۔دعا ایک عجیب ہتھیار ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے
ہاتھ میں دیا ہے۔اگر چہ دعا کے لئے خدا تعالیٰ نے نماز کو صلوٰۃ کو رکھا ہے۔لیکن نفلی دعاؤں کے لئے اس نے کوئی
وقت مقر نہیں کیا۔حقیقت یہ ہے کہ اگر انسان چاہے تو ہر کام کرنے سے قبل اور اکثر کاموں کے کرنے کے دوران
میں بھی دعاؤں میں مشغول رہ سکتا ہے۔اور اس کے نتیجہ میں اس کے کام کو نقصان نہیں پہنچے گا۔بلکہ فائدہ پہنچے
گا۔بہت سے یہاں زمیندار بچے بھی آتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ زمینداروں میں بھی دو قسم کے انسان
ہوتے ہیں۔ایک وہ جو ہل چلاتے ہوئے۔اپنے بیلوں کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں اور ایک وہ جو ہل چلاتے ہوئے
اپنے لئے بھی اور جو مال اللہ تعالیٰ نے ان کو بیل کی یاز مین کی یافصل کی شکل میں دیا ہے اس مال کے لئے دعا ئیں
کر رہے ہوتے ہیں۔تو ہل چلاتے وقت، گہائی کرتے وقت ، بیج ڈالتے وقت ، پانی دیتے وقت ، زمیندارہ پر کام
95
فرموده ۱۹۶۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
کرتے وقت ، آپ اپنے اوقات کو دعا سے معمور رکھ سکتے ہیں۔استغفار سے معمور رکھ سکتے ہیں۔استغفار بھی ایک
دعا ہے۔جس کے معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے انسان عاجزانہ پر گزارش کرتا ہے کہ اے ہمارے رب! ایک انسان کی
حیثیت سے ہم میں بہت سی کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔تو ایسا افضل کر کہ ہماری کمزور یوں کو اپنے فضل میں ڈھانپ
لے اور اس کے بدنتائج سے ہمیں محفوظ کرلے۔استغفار ہے۔لاحول ہے۔زمیندار کے لئے تو بڑی حسین اور بڑی پر اثر دعا اللہ تعالیٰ نے یہ سکھائی ہے کہ
کھیتوں میں ماشاء الله لاقوۃ الا بالله العلی العظیم پڑھا کرو تا کہ تمہاری فصلیں جو ہیں وہ محفوظ رہیں۔اور
اگر اللہ تعالیٰ تمہارا امتحان کبھی کرے تو تمہارے دل شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہیں۔اس کے نتیجہ میں بڑا ہی سکون
قلب پیدا ہوتا ہے۔اور اطمینان پیدا ہوتا ہے۔اور انسان کا دل اپنے رب کی حمد سے بھر جاتا ہے۔کہ جو کچھ وہ دیتا
ہے۔یہ اس
کا فضل ، اسکی رحمت اور اس کی عطا ہے۔اس کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ہم اپنے نفسوں میں کوئی
ایسی بات نہیں دیکھتے۔کہ ہم خود کو اس بات کا مستحق قرار دیں کہ اللہ تعالیٰ پر یہ فرض عائد ہو گیا ہے کہ ہمارے جیسے
انسان پر اپنی نعمتوں کی بارش کرے سب خدا تعالیٰ کی عطا ہے۔اور خدا تعالیٰ ہر ایک سے پیار کا سلوک کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس جگہ بعض لوگوں کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ جب وہ دنیا کی نعمتیں ان لوگوں کو عطاء کرتا ہے تو وہ کہتے
ہیں کہ میرا رب میرے جیسے انسان پر نعمتیں کرنے کے لئے مجبور ہو گیا۔میرے اندر کچھ ایسی خوبیاں تھیں۔کہ خدا
کے لئے ضروری ہو گیا کہ وہ میری عزت کو دنیا میں قائم کرے اور ایسے بیوقوف نہیں سمجھتے کہ انسان کا خدا کے ساتھ
مقابلہ ہی کیا ہے۔جو اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔وہ اپنے فضل اور رحم سے دیتا ہے۔جب وہ دیتا ہے تو ہماری غفلتوں کو
اور کمزوریوں کو اور کوتاہیوں کو اور سستیوں کو پہلے ڈھانپ لیتا ہے۔اپنی مغفرت کی چادر میں۔پھر وہ کہتا ہے کہ
اے میرے پیارے بندے! مجھے تیرے اندر خوبیاں نظر آتی ہیں۔تو نے میری نعمتوں کا شکر ادا کیا۔تو نے میرے
کہنے کو مانا۔تو نے میری رضا کو دنیا کی ہر چیز پر مقدم کیا۔تیرا دل ہر وقت اس عزم پر تڑپا کہ اس کا سب کچھ میری راہ
پر قربان ہو جائے۔اس لئے میں تجھ پر خوش ہوتا ہوں اور اپنی نعمتوں سے تجھے نوازتا ہوں اللہ تعالی بڑا ہی فضل
کرنے والا بڑا ہی رحمتیں کرنے والا ہے۔جماعت پر بحیثیت اجتماعی اور جماعت کے افراد پر انفرادی حیثیت میں
اللہ تعالیٰ اتنا فضل کر رہا ہے کہ جب انسان ان فضلوں کو دیکھتا ہے تو اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ اگر ساری جماعت ہر
تو
وقت اور ہر آن اس کا شکر ادا کرتی رہے تب بھی اس کا شکر ادا نہیں ہوسکتا۔یہ کوئی مبالغہ نہیں یہ ایک حقیقت ہے اور
اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ میرے شکر گزار بندے بنو اور ہم سے یہ وعدہ کیا ہے کہ اگر تم میرے شکر گذار
بندے بنو گے۔تو میں تمہاری مدد کروں گا۔میں بھی شکور ہوں۔اس شکر کے بدلے میں میری طرف سے مزید نعمتیں
پہلے سے زیادہ انعام تمھیں حاصل ہوتے رہیں گے۔ہم جب اپنا وقت اس کی حمد میں خرچ کرتے ہیں۔جب ہم
اپنی زندگی کے ہر لحہ کو اس کے حضور دعا کرتے ہوئے معمور رکھتے ہیں جب ہم اس کے لئے اپنے اموال کو خرچ
کرتے ہیں۔جب ہم اس کی خاطر اپنی عزتوں کو قربان کرتے ہیں۔جب ہم اس کے لئے اپنے جسمانی آراموں
د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
96
کو قربان کرتے ہیں اور ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ وہ ہم سے خوش ہو جائے۔اگر ہماری نیتوں میں کوئی فساد نہیں۔اگر ہمارے دلوں میں تکبر و نخوت نہیں ، اگر ہمارے دل میں اپنے بھائیوں کے لئے حقارت کے جذبات نہیں۔تو
ہماری کمزوریوں کے باوجود وہ خوش ہوتا ہے۔اور ہمیں اتنا دیتا ہے۔اتنا دیتا ہے کہ ہمارا رواں رواں ، ہمارا ذرہ
ذرہ بھی اگر اس کی راہ میں خرچ ہو جائیں اور ہوا میں اڑا دیا جائے ، تب بھی ہم اس کا شکر ادا کرنے کے قابل نہیں
ہوتے۔پس جو اللہ تعالیٰ نے نعمتیں دی ہیں۔ان کو دیکھتے ہوئے اس کے شکر گزار بندے بہنو۔اور اس کے لئے اپنی
زندگی گزارو خدا تعالیٰ نے بڑا احسان کیا ہے۔کہ تمہیں دنیا پر اسلام کو غالب کرنے کے لئے چنا ہے۔اور یہ وعدہ دیا
ہے کہ تمہارے ہاتھ سے وہ اسلام کو تمام ادیان باطلہ پر غالب اور فاتح کرے گا۔کمزوریوں کی طرف کیوں دیکھتے
ہو؟ خدا کے وعدوں کی طرف دیکھو شیطان اور شیطانی وساوس سے کیوں پیار کرتے ہو۔رب اور اس کی رضا سے
تعلق حاصل کرو۔اللہ تعالیٰ سے میری یہ دعا ہے کہ ہمارے بچوں کو بھی اور بڑوں کو بھی اپنے فضل سے اچھا اور حقیقی احمدی بننے
کی توفیق عطا کرے اور ان فیوض سے حصہ لینے والے ہوں جو ابدی فیوض محمد رسول اللہ ﷺ کو عطا کئے گئے آپ
کے وجود سے جو چشمہ جاری ہوا ہے۔وہ کبھی ختم ہونے والا نہیں۔خود بھی اپنے لئے اس پانی کو بند کر لیتے ہیں۔اور
خود کو اس سے محروم کرتے ہیں۔اگر ہم چاہیں تو دعاؤں کے ذریعہ، اگر ہم چاہیں تو درود کے ذریعہ، اگر ہم چاہیں تو
حقیقی محبت اللہ کے محمد ﷺ کے لئے اپنے دلوں میں پیدا کر کے خدا کے مقرب اور محبوب بندے بن سکتے ہیں۔آج دنیا خدا کو بھول چکی ہے۔تمہیں اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس لئے کھڑا کیا ہے کہ دنیا کو اپنے پیدا کرنے والے کی
طرف واپس لوٹا کر لائیں۔ایک بڑی بھاری ذمہ داری ہے۔اس میں شک نہیں کہ بڑی قربانیاں ہمیں دینی پڑیں
گی۔اس میں بھی شک نہیں۔لیکن اس کے بدلے میں جن انعاموں کا ہمیں وعدہ دیا گیا ہے وہ اتنے عظیم ہیں کہ
ہماری قربانیاں ان کے مقابلہ میں پیچ بن جاتی ہیں۔خدا کرے کہ ہم اور آپ سب ہی اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اچھے
اور حقیقی احمدی مسلمان بنے رہیں۔اور شیطان کو شکست دینے والی جو پیشگوئیاں ھیں۔جو بشارتیں ہیں۔ان کے
ہم وارث ہوں۔اور ہمیشہ ہی وہ ہمارا حافظ و ناصر ہو۔