خطبہ جمعہ

مشعل راہ۔ جلد دوم

97
فرموده ۱۹۶۸ء
دومشعل راه جلد دوم
خطبه جمعه فرموده ۱۸ ۱۷ کتوبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:
ولا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا الهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَّهُمْ
بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ ، سَيُطَوَتُونَ مَا يَخِلُوابِه يَوْمَ الْقِيمَةِ وَلِلَّهِ مِيرَاتُ
السموتِ وَالأَرْضِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرات
لقد سمع الله قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ فَقِيرُ ونَحْنُ أَغْنِيَاءُ
(آل عمران آیات ۱۸۱ ۱۸۲)
يَايُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاء إلى اللهِ وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
إن يَشَا يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيد
ومَا ذَلِكَ عَلَى اللهِ بِعَزِيزِك
اس کے بعد فرمایا:-
(فاطر آیات ۱۶ تا ۱۸)
اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں
سب کچھ دیتا ہے لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی اس دین میں سے مالی قربانیاں پیش نہیں کرتے بلکہ بخل سے کام لیتے ہیں اور
یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا اپنے اموال کو خدا کی راہ میں خرچ نہ کرنا نیوی فوائد پر منتج ہوگا اور اسی میں ان کی بھلائی ہے۔اگر وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کریں گے تو انہیں نقصان ہو گا۔ان کا خدا کی راہ میں اموال خرچ کرنا
ان کیلئے خیر کا موجب نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ خیال درست نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ (شرلهم) ایسا
کرنا ان کیلئے بہتر نہیں بلکہ ان کیلئے ہلاکت اور برائی کا باعث بنے گا اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو وہ مول لینے والے
ہوں گے۔اس بخل کے دو قسم کے نتائج نکلیں گے۔ایک اس دنیا میں اور ایک اُس دنیا میں۔خدا کی راہ میں خرچ کرنے میں بخل
جو شخص بخل سے کام لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ نہیں
کرتا وہ اس دنیا میں جہنم میں پھینکا جائے گا اور وہاں اسے ایک نشان دیا جائے گا جس سے سارے جہنمی سمجھ لیں

فرموده ۱۹۶۸ء
98
د مشعل راه جلد دوم
گے کہ وہ اس لئے اس جہنم میں آیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال خرچ نہیں کیا کرتا تھا۔سیطوقون
ان کے گلے میں ایک طوق ڈالا جائے گا۔اور وہ طوق تمثیلی زبان میں ان اموال کا ہو گا جو اس دنیا میں خدا کی راہ
میں خرچ نہ کر کے وہ بچایا کرتے تھے۔اور اس طوق کی وجہ سے ہر وہ شخص جو جہنم میں پھینکا جائے گا جان لے گا کہ
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کہا گیا تھا کہ اپنی عاقبت سنوارنے کیلئے اور خدا کو راضی کرنے کیلئے اپنے اموال اس کے
سامنے پیش کرو مگر انہوں نے اس کی آواز نہ سنی اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک نہ کہا اور دنیا کے اموال کو اخروی
بھلائی پر ترجیح دی اور نتیجہ اس کا یہ ہے کہ آج یہ جہنم میں ہیں اور ذلت کا عذاب انہیں دیا جارہا ہے۔جہنم کے عذاب
میں تو سارے شریک ہیں لیکن یہ طوق بتارہا ہوگا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اموال کی تو حفاظت کیا کرتے تھے لیکن
اپنی جانوں کی حفاظت نہیں کیا کرتے تھے۔اپنی ارواح کی حفاظت نہیں کیا کرتے تھے۔ایک نتیجہ اس بخل کا اس دنیا میں نکلے گا اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الله ميراث السموت والارض
آسمانوں اور زمین کی ہر شے اللہ کی میراث ہے اور میراث کے ایک معنی لغت نے یہ بھی کئے ہیں کہ ایسی چیز جو بغیر
کسی تکلیف کے حاصل ہو جائے۔پس اللہ جو خالق ہے۔رب ہے اور جس کی قدرت میں اور طاقت میں ہر چیز
ہے جس کے محسن کہنے سے ساری خلق معرض وجود میں آئی ہے۔کسی چیز کے پیدا کرنے یا اس کے حاصل کرنے
میں اسے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی اور جب ہر چیز اللہ ہی کی میراث اور ملکیت ہے تو جو شخص بھی اللہ کو ناراض کرے
گا وہ اس دنیا میں اموال کی برکت سے محروم ہو جائے گا یا کوئی اور دکھ اس کو پہنچایا جائے گا۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایک
مثال دی اور وہ یہود کی مثال ہے کہ جب مسلمانوں کو یہ کہا جاتا ہے کہ خدا کی راہ میں اپنے اموال خرچ کرو تو یہود
میں سے بعض کہتے ہیں کہ اچھا۔اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ اللہ ہو فقیر اور ہم ہوئے بڑے امیر۔ہمارے اموال کی
خدا کو ضرورت پڑ گئی ہے اس لئے وہ ہم سے مانگ رہا ہے۔اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا چونکہ بل کے ساتھ ذات
باری کا استہزاء بھی شامل ہو گیا ہے اس لئے انہیں عذاب حریق یعنی ایک جلن والا عذاب دیا جائے گا اور ان لوگوں
پر جنہوں نے اس قسم کے فقرے مسلمانوں کو ورغلانے اور بہکانے کیلئے کہے تھے اسی دنیا سے جلن کا عذاب شروع
ہو گیا تھا۔اسلام ترقی کرتا چلا گیا اور وہ لوگ جو غریب تھے اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے ساری
دنیا کے اموال ان کے قدموں پر لا ر کھے۔اور جو مخالف بھی خدا تعالیٰ کے ان فضلوں اور انعاموں کو دیکھتا تھا وہ اس
بات کا مشاہدہ کرتا تھا کہ سچا ہے وہ جس نے یہ کہا تھا کہ اللہ میراث السموت والارض اور جو شخص مخالفت کو
چھوڑنے کیلئے بھی تیار نہیں تھا اس کے دل میں ایک جلن پیدا ہوتی تھی۔یہ دیکھ کر کہ یہ لوگ غریب تھے، ہمارے
محتاج تھے ، ہم ہی ان کی ضرورتیں پوری کرتے تھے اور ہمارے بغیر ان کی ضرورتیں پوری نہیں ہو سکتی تھیں (ان
دنوں جو یہود عرب میں آباد تھے وہ عربوں کو قرض دیا کرتے تھے ) غرض ان کے دلوں میں یہ دیکھ کر جلن پیدا ہوتی
تھی کہ یہ بہت تھوڑے عرصہ میں یعنی چند سال کے اندر اندر اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی
قربانیوں کو قبول کر کے اس قسم کے نتائج نکالے ہیں کہ ساری دنیا کی دولت ان کے قدموں پر لا ڈالی ہے۔

99
فرموده ۱۹۶۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
دد
خدا محتاج نہیں ہم محتاج ہیں
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو مضامین بیان کئے ہیں وہ ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں اور دوسرے
مضامین کیلئے دلائل مہیا کرتے چلے جاتے ہیں۔چنانچہ سورہ فاطر میں اللہ تعالی انہی لوگوں کے خیالات کی تردید
کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ سچ تو یہ ہے کہ انتسم الفقراء الی اللہ تم خدا کے فضلوں کے حاجتمند ہو۔تم اس احتیاج
کا احساس پیدا کر لوتم یہ سمجھ لو کہ دنیا کی کوئی نعمت اور کوئی اخروی نعمت ہمیں اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب
تک اللہ تعالیٰ اس کا فیصلہ نہ کرے۔کیونکہ اس دنیا کی ملکیت بھی اس کے قبضہ میں ہے اور اس دنیا کی نعمتیں بھی اس
کے ارادہ اور منشاء کے بغیر کسی کومل نہیں سکتیں۔تمہیں (جیسا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے ) جوتی کا ایک تسمہ بھی
اس وقت تک نہیں مل سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا منشاء نہ ہو۔ہر چیز میں ہر وقت اور ہر آن تم محتاج ہو۔تمہارے اندر
اپنے رب کی احتیاج ہے۔خدا تمہارا محتاج نہیں۔خدا تعالیٰ تو غنی ہے والله هو الغنی حقیقی غنا اسی کی ذات میں
ہے
کوئی اور بستی ایسی نہیں جس کی طرف ہم حقیقی غنا کو منسوب کر سکیں اور کہہ سکیں کہ اس کے اندر غنا پائی جاتی ہے اور
وہ غنی ہے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نیک بندہ صفات باری کا مظہر بنتے ہوئے غنا کی صفت بھی اپنے اندر
پیدا کرنے کی توفیق اپنے رب سے پائے۔پھر وہ ایک معنی میں غنی بھی بن جاتا ہے۔ایک معنی میں وہ ربوبیت بھی
کرتا ہے اور رحمانیت کے جلوے بھی دکھاتا ہے اور رحیمیت کے جلوے بھی دکھاتا ہے۔وہ معاف بھی کرتا ہے اور
مالک یوم الدین کے جلوے بھی دکھاتا ہے لیکن یہ سب نسبتی اور طفیلی چیزیں ہیں۔انسان
اللہ تعالیٰ کے منشاء کے
مطابق اور اس کی دی ہوئی توفیق سے صفات باری کا مظہر بنتا ہے۔اگر خدا کا سہارا نہ ہو تو پھر خدا تعالیٰ کی صفات کا
کون مظہر بن سکے؟ ہاں جب اللہ تعالیٰ خود اپنا سہارادیتا ہے اور اپنے فضل سے نوازتا ہے تو انسان اس کی صفات
کا ملہ کا محدود دائرہ میں اور طفیلی طور پر مظہر بھی بنتا ہے اور اپنی اپنی استعداد کے مطابق بنتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا الکسیسٹی یعنی کامل غناوالی ذات تو اللہ کی ہے۔اور وہ فنی ہونے کے لحاظ سے تمہارا
محتاج نہیں اور الغنٹی کے اندر یہ مفہوم بھی آ گیا ( جس کو پہلے فقرہ میں کھول کر بیان کیا گیا تھا) کہ تم میں سے ہر
ایک کو اس کی احتیاج ہے تم زندہ نہیں رہ سکتے جب تک حسی خدا تمہاری زندگی کی ضرورت کو پورا کرنے والا نہ
ہو۔اور اپنی حیات کا ملہ سے تمہیں ایک عارضی زندگی نہ عطا کرے۔تمہاری استعداد میں اور قو تیں قائم نہیں رہ سکتیں
جب تک کہ خدائے قیوم کا تمہیں سہارا نہ ملے۔سب تعریفوں کی مالک اس کی ذات ہے۔اس لئے وہ تمہاری
احتیاجوں کو پورا کرتا ہے اور تمہارے دل سے یہ آواز نکلتی ہے کہ الحمدللہ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہیں۔اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے چونکہ تم اس کے محتاج ہو اور وہ تمہارا محتاج نہیں اس لئے تم اپنی فکر کرو۔ان يشأ يذهبكم اگر وہ
چاہے
تو روحانی حیات سے تمہیں محروم کر دے۔ویسات بخلق جدید اور ایک اور ایسی قوم پیدا کر دے جو اپنے
کو اس کیلئے فنا کر دے اور اس میں ہو کر ایک نئی زندگی پائے۔خلق جدید کا ایک نظارہ دنیا دیکھے گی۔پھر وہ اپنا سب
کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہو جائیں گے۔

د دمشعل
ل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
100
صحابه رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مالی قربانیاں
جیسا کہ نبی اکرم ﷺ کے صحابہ نے فنافی الرسول اور فنافی اللہ کے نتیجہ میں ایک نئی زندگی پائی اور ان کی خلق
جدید ہوئی۔یہودیوں کے برعکس ان کا یہ حال تھا کہ ایک موقعہ پر ایک جنگ کی تیاری کیلئے بہت سے اموال کی
ضرورت تھی اور ان دنوں کچھ مالی تنگی بھی تھی اور دنیا ایسی ہی ہے۔کبھی فراخی کے دن ہوتے ہیں اور کبھی تنگی کے دن
ہوتے ہیں۔اس موقعہ پر بھی تنگی کے ایام تھے اور جنگی ضرورت تھی۔نبی اکرم ﷺ نے صحابہ کرام کے سامنے
ضرورت حقہ کو رکھا اور مالی قربانیاں پیش کرنے کی انہیں تلقین کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تو اپنا
سارا مال لے کر آگئے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنا نصف مال لے کر آگئے۔حضرت عثمانؓ نے عرض کیا کہ میری یہ
پیشکش قبول کر لی جائے کہ میں دس ہزار صحابہ کا پورا خرچ برداشت کروں گا۔اور اس کے علاوہ آپ نے ایک ہزار
اونٹ اور ستر گھوڑے دیئے۔اسی طرح تمام مخلص صحابہ نے اپنی اپنی توفیق اور استعداد کے مطابق مالی قربانیاں پیش
کیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے بہترین نتائج نکالے۔ایک موقعہ پر ایک نو مسلم قبیلہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ آگیا اور ان کو آباد کرنے کا سوال تھا۔وہ اپنا سب کچھ
چھوڑ کر آئے ہوں گے کیونکہ ان دنوں وہاں بھی مخالفت بہت زیادہ تھی جیسا کہ کبھی کبھی ہر زمانہ میں اسلام کے
خلاف ہر ملک میں مخالفت پیدا ہوتی رہتی ہے اور مومن ان مخالفتوں کی پرواہ نہیں کیا کرتے کیونکہ ان کا بھروسہ اللہ
پر ہوتا ہے دنیوی سامانوں پر نہیں ہوتا۔بہر حال ایک قبیلہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ آیا تو ان کے آباد کرنے کیلئے مال
کی ضرورت تھی۔آنحضرت ﷺ نے صحابہ کرام کو مالی قربانیاں پیش کرنے کی تلقین کی۔آپ کی اس اپیل کے نتیجہ
میں ہر شخص نے یہ سوچا کہ میرے پاس جو چیز زائد اور فاضل ہے وہ میں لا کر پیش کر دوں لیکن ” فاضل“ کے معنی
انہوں نے وہی کیئے تھے جو ایک مومن کیا کرتا ہے انہوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ ہمارے پاس دو درجن کوٹ ہونے
چاہئیں اور پچاس
قمیصیں ہونی چاہئیں اور ایک دو پھٹی پرانی قمیصیں جو بریکار پڑی ہیں اور استعمال میں نہیں آتیں وہ
لا کر دے دی جائیں بلکہ ان میں سے اگر کسی کے پاس کپڑوں کے دو جوڑے تھے تو اس نے کہا میں ایک جوڑے
میں گزارا کر سکتا ہوں دوسرا جوڑا زائد ہے چنانچہ اس نے وہ جوڑ پیش کر دیا۔ایک صحابی کے پاس کچھ سونا تھا
انہوں نے یہ سوچا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا یہ عمدہ موقع ہے۔رسول کریم ﷺ نے ضرورت ہمارے
سامنے رکھی ہے اور ہمیں تلقین فرمائی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال خرچ کریں چنانچہ و
اشرفیوں کا ایک تو ڑا ( جو وہ اچھی طرح اٹھا بھی نہیں سکتے تھے ) لے آئے اور رسول کریم علیہ کی خدمت میں پیش
کر دیا اور اس طرح غلہ، کپڑوں اور روپے کے ڈھیر لگ گئے اور خدا تعالیٰ نے مومنوں کے اس ایثار کے نتیجہ میں
ایک پورے
قبیلہ کی جائز ضرورتوں کو پورا کرنے کے سامان کر دئے۔ان دو واقعات کے بیان کرنے سے اس وقت میری یہ غرض نہیں کہ میں یہ بتاؤں
کہ صحابہ کرام کس قسم کی
قربانیاں کیا کرتے تھے بلکہ میری غرض یہ بتانا ہے کہ ان قربانیوں کے پیچھے جس روح کا صحابہ کرام نے مظاہرہ کیا
وه

101
فرموده ۱۹۶۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
تھا وہ کیا تھی۔تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے اور ان مثالوں سے صاف ظاہر ہے کہ ان قربانیوں کے پیچھے
جو روح تھی وہ یہ تھی کہ نحن الفقراء الى اللہ ہم اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں اور الله هو الغنی الحمید اللہ کوکسی کی
احتیاج نہیں۔تمام تعریفوں کا وہ مالک ہے۔ہمیں اپنی دنیوی اور اخروی ضرورتوں کیلئے یہ قربانیاں دینی چاہئیں اور
دنیوی اور اخروی انعاموں کے حصول کیلئے ان قربانیوں کا پیش کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ان مثالوں سے روز
روشن کی طرح یہ بات واضح ہوتی ہے کہ صحابہ کے اندر جو روح تھی وہ یہ تھی کہ الفقراء الی اللہ۔منافق ہر جگہ
ہوتے ہیں اس وقت میں ان کی بات نہیں کر رہا۔ان میں سے جو خلص اور ایثار پیشہ تھے اور بھاری اکثریت انہی
لوگوں کی تھی۔ان کی زبان پر یہودیوں کی طرح یہ نہیں آتا تھا کہ ان اللہ فقیر و نحن اغنیاء بلکہ ان کی زبان پر
یہ تھا۔ان کے دل میں یہ احساس تھا اور ان کی روح میں یہ تڑپ تھی کہ وہ الفقراء الی اللہ ہیں۔نہ ان کی کوئی مادی
ضرورت پوری ہوسکتی ہے اور نہ روحانی جب تک کہ اللہ تعالیٰ ان کی ضرورت کو پورا نہ کرے۔غرض جس سے ہم نے ہر شے کو حاصل کرنا ہے اس کی رضا کے حصول
کیلئے پانچ روپیہ یا پانچ لاکھ روپیہ قربان
نہیں کیا جا سکتا ؟ میں نے صحابہ کرام کی ایک مثال دی ہے کہ جس کے پاس دو جوڑے کپڑے تھے اس نے ایک
جوڑا کپڑے پیش کر دیئے۔تفصیل تو نہیں ملتی لیکن یہ امکان ہے کہ ان میں سے کسی کو اس قربانی کی توفیق ملی ہو اور
اس کے بعد وہ مثلاً فوت ہو گیا ہو اور مزید قربانی کا اس کو موقع نہ ملا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا
اسے تو اس قربانی کے نتیجہ میں اخروی انعامات مل گئے لیکن اس کی اولاد کو اس ایک جوڑے کپڑوں کے نتیجہ
میں اتنے اموال دیے گئے کہ اگر وہ چاہتے تو اس قسم کے ایک ہزار جوڑے بنالیتے۔پس ہم خدا تعالیٰ کے محتاج
ہیں۔ہم فقیر ہیں۔خدا تعالیٰ ہمارا محتاج نہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بڑی پیاری بات کہی ہے جو قرآن
کریم نے بھی نقل کی ہے اور وہ یہ ہے رَبِّ إِنِّی لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِیر کہ ہر چیز کی مجھے احتیاج ہے۔جو بھلائی بھی تیری طرف سے آئے میں اس کا محتاج ہوں۔میں اسے اپنے زور سے حاصل نہیں کر سکتا۔جب تک تو
مجھے نہ دے وہ مجھے نہیں مل سکتی۔غرض حقیقی خیر چاہے دنیوی ہو یا اخروی وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر نہیں ملا کرتی۔ویسے اللہ تعالیٰ کتوں کو بھی بھوکا نہیں مار رہا۔سؤر بھی اس کی بعض صفات کے جلوے دیکھتے ہیں۔ان کو بھی خوراک
مل رہی ہے اور ان کی ( مثلاً بیماریوں سے حفاظت بھی ہو رہی ہے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کسی زمانہ میں وباء
کے طور پر اس قسم کے جانوروں
کو ہلاک کر دے جس طرح وہ بعض دفعہ انسان کی بعض گنہ گار نسلوں کو فنا کر دیتا ہے
لیکن جو سلوک ان جانوروں سے ہو رہا ہے وہ اس سلوک سے بڑا مختلف ہے جو انسان سے ہو رہا ہے اور جو سلوک
ایک کتے سے ہو رہا ہے جو سلوک ایک سور سے ہو رہا ہے جو سلوک ایک گھوڑے یا بیل یا پرندوں سے ہورہا ہے اس
کے مقابلہ میں جو سلوک ایک انسان سے ہو رہا ہے اس کو ہم خیر کہہ سکتے ہیں۔باقی عام سلوک ہے گو ایک لحاظ سے
ނ

فرموده ۱۹۶۸ء
102
دو مشعل راه
شعل راه جلد دوم
وہ بھی خیر ہے۔لیکن صحیح اور حقیقی معنی میں وہ خیر نہیں اور انسان خیر کا محتاج ہے۔اگر اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خیر
نہ ملے بلکہ اس سے عام سلوک ہو تو اس دنیا میں تو اس کا پیٹ بھر جائے گا مگر اس دنیا میں بھوک کیسے دور ہوگی۔یا
مثلاً اس دنیا میں سورج کی تپش ہے۔اگر اسے ایک چھوٹایا بڑا مکان مل گیا تو وہ اس
تپش سے محفوظ ہو جائے گا لیکن
اس دنیا میں جہنم کی آگ سے اسے کون بچائے گا۔اس دنیا میں اسے کوئی بیماری ہوئی تو کسی حکیم نے اسے روپیہ کی
دوائی دے دی یا کسی ڈاکٹر نے دو ہزار روپیہ کی دوائی دے دی اور اسے آرام آ گیا۔یہ درست ہے لیکن اس دنیا میں
جہنم میں جو بیماری ظاہر ہوگی۔جسم میں پیپ پڑی ہوئی ہوگی۔کسی کو کوڑھ ہوا ہو گا۔کسی کو فالج ہوگا اور کسی کو پتہ نہیں
کون سی بیماری ہو۔روحانی طور پر جو اس کی یہاں حالت تھی وہ وہاں ظاہر ہورہی ہوگی۔وہاں کون ڈاکٹر اس کے
علاج کیلئے آئے گا۔پس انسان کو ہر کام کیلئے اللہ تعالیٰ کی احتیاج ہے اور ہمیں ہر قسم کی قربانیاں اس کی راہ میں دینی چاہئیں۔اس
وقت اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر مجھ پر بھی اور آپ پر بھی بڑا فضل کیا ہے اور ہمیں تو فیق عطا کی ہے کہ ہم
اس کے مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائیں اور اس کی راہ میں اس نیت سے قربانیاں دیں کہ اس کی رضا ہمیں
حاصل ہو اور دنیا میں اسلام غالب آجائے۔اس وقت غلبہ اسلام کے راستہ میں جتنی ضرورتیں بھی پیش آتی ہیں وہ
آپ لوگوں نے ہی پوری کرنی ہیں۔اگر آپ ان ضرورتوں کو پورا نہیں کریں گے تو کھڑے ہو کر یہ تقریر میں کرنا کہ
اسلام کا غلبہ مقدر ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے گا کہ ہمارے ذریعہ سے اسلام غالب آئے بے معنی
چیز ہے۔اللہ تعالیٰ دنیا میں اسلام کو غالب تو کرے گا لیکن اگر ہم بحیثیت جماعت خلق جدید کے مستحق نہیں ٹھہریں
گے تو دنیا میں کسی اور قوم میں خلق جدید کا نظارہ نظر آئے گا۔اسلام تو بہر حال غالب آئے گالیکن کیوں نہ وہ ہمارے
ہاتھ سے غالب آئے۔کیوں غیر اللہ کے فضلوں کے وارث بنیں اور ہم محروم رہ جائیں۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے
کہ ہم بھی اور ہماری بعد میں آنے والی نسلیں بھی اور وہ لوگ بھی جو ہمارے ساتھ بعد میں آکر شامل ہوں گے
سارے ہی خدا کے فضلوں کے وارث بنیں اور اس کے انعامات کے مستحق ٹھہریں۔پس بخل کو دل سے نکال دینا
چاہیے اور اس یقین کامل کے ساتھ نکال دینا چاہیے کہ خدا کی راہ میں بخل دکھانا جہنم کو مول لینا ہے اور اس سے
زیادہ شر اور کوئی ہے نہیں۔خدا کی راہ میں بخل
غرض اگر ہم خیر چاہتے ہیں تو ہمیں دل سے بخل نکالنا پڑے گا اور خدا تعالیٰ کے در پر کھڑے ہو کر یہ کہنا پڑے
گا کہ اے خدا سب کچھ تو نے ہی ہمیں دیا ہے ہم سے جتنا تو چاہتا ہے لے لے۔ہم جانتے ہیں کہ زمین و آسمان کی
میراث تیری ہی ہے۔سب کچھ تیرا ہے۔تو ہمارا امتحان لیتا ہے آزماتا ہے اور تو ہم سے یہ چاہتا ہے کہ ہم ان
چیزوں کو جو تیرے فضل نے ہمیں دی تھیں تیرے حضور ساری (اگر ساری کی ساری دینے کا حکم ہو) یا کچھ (اگر کچھ

103
فرموده ۱۹۶۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دینے کا حکم ہو ) پیش کر دیں۔سو ہم یہ چیزیں اس یقین پر اور اس دعا کے ساتھ پیش کر رہے ہیں کہ تو ہم پر رحم کرے
اور اپنی دینی اور دنیوی نعمتوں سے ہمیں نوازے اور اس دنیا میں بھی تیری رضا کی نظر ہم پر رہے اور اُس دنیا میں بھی
ہم تیری رضا حاصل کرنے والے ہوں۔تحریک جدید
اس وقت میں احباب جماعت کو دو چندوں کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ایک تو چندہ تحریک جدید ہے اور
دوسرا چندہ وقف جدید - تحریک جدید کی آمد اب تک جو ہوئی ہے وہ تسلی بخش نہیں۔گو وہ ہے کافی (جماعت بڑی
قربانی کرنے والی ہے لیکن بعض دفعہ احباب جماعت تو چست ہوتے ہیں۔مگر مقامی طور پر نظام جماعت سست
ہوتا ہے اور اس طرح کاغذوں میں کمی نظر آجاتی ہے۔ہماری دو جماعتیں ہیں جن کا چندہ زیادہ ہوتا ہے اور ان کے
تحریک جدید کے وعدے بھی زیادہ ہیں وہ دو جماعتیں ربوہ اور کراچی ہیں۔ربوہ ابھی تک اس وعدہ سے بھی پیچھے
ہے جو اس نے پچھلے سال انصار اللہ کے اجتماع کے موقع پر کیا تھا اسی طرح کراچی کی جماعت بھی ابھی اس وعدہ
سے پیچھے ہے ( وعدوں کے لحاظ سے۔ادائیگی کے لحاظ سے نہیں) جو مجموعی طور پر کراچی کی طرف سے پچھلے سال
انصار اللہ کے اجتماع کے موقع پر ہوا تھا۔کراچی کی جماعت نے یہ مجموعی وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم احباب جماعت
میں تحریک کر کے ایک لاکھ ایک ہزار روپیہ تحریک جدید کی مد میں ادا کریں گے۔اس وعدہ میں ابھی سات آٹھ ہزار
روپیہ کی کمی ہے ربوہ کا وعدہ ستر ہزار روپیہ کا تھا اس وعدہ کے لحاظ سے ربوہ بھی سات ہزار پیچھے ہے یعنی ابھی تک
۶۳ ہزار روپیہ کے وعدے ہوئے ہیں۔غرض وعدے بھی بڑھانے ہیں اور ادائیگیاں بھی تیز کرنی ہیں تا کہ جو کام
خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیابی کے ساتھ تحریک جدید کی قربانیوں کے نتیجہ میں ساری دنیا میں ہو رہا ہے وہ جاری رہ
سکے اور ترقی کر سکے۔تحریک جدید کے کام نے آہستہ آہستہ ترقی کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری ضرورتیں بھی
بڑھ رہی ہیں۔جب یہ کام شروع ہوا تھا تو سارا مالی بوجھ ہندوستان (اس وقت تقسیم ملک نہیں ہوئی تھی) کی
جماعتوں پر تھا۔پھر بیرونی جماعتیں بڑھیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں بھی اخلاص اور ایثار کا جذبہ پیدا کیا
اور اس وقت وہ (غیر ممالک کے احمدی ) پاکستان کے کل چندہ تحریک جدید سے آٹھ گنا زیادہ چندہ ادا کر رہے
ہیں۔گویا پاکستان کی جماعتیں اخراجات ( جو بیرونی ممالک میں ہو رہے ہیں ) کا آٹھواں حصہ بلکہ اس سے بھی کم
شاید نواں حصہ) ادا کر رہی ہیں۔پھر اس رقم میں سے بھی کچھ رقم با ہر نہیں جاسکتی کیونکہ اس وقت فارن ایچینج پر
پابندی لگی ہوئی ہے۔پھر یہاں کے اخراجات بھی ہیں مثلاً مبلغوں کی تربیت ہے۔مبلغ پیدا کرنے۔یہاں کے
کارکنوں کی تنخواہوں وغیرہ اور خط و کتابت پر بہت سے اخراجات یہاں کرنے پڑتے ہیں۔غرض ہمارا چندہ تحریک
جدید کے کل چندہ کا کوئی آٹھواں یا نواں حصہ بنتا ہے۔اگر ہم اس کی ادائیگی میں بھی سنتی کریں تو ہم سلسلہ کی
بڑھتی ہوئی ضرورتوں
کو کیسے پورا کریں گے۔حالات بدل رہے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ ہماری ضرورتیں بھی

فرموده ۱۹۶۸ء
104
د دمشعل ن راه جلد دوم
بڑھ رہی ہیں مثلاً آپ دیکھیں ایک ملک میں آپ نے کام کیا وہاں عیسائیت بڑے زوروں پر تھی اور وہ امید رکھتی
تھی کہ عنقریب وہ سارا ملک عیسائی ہو جائے گا پھر ہمارے مبلغ خدا کی توفیق سے وہاں پہنچے اور خدا کی توفیق ہی سے
ان کے کاموں میں برکت پیدا ہوئی اور آج وہاں کے حالات بدلے ہوئے ہیں اور اس قدر بدلے ہوئے ہیں کہ
ایک ملک سے بہت سے خطوط آتے رہتے ہیں۔میں ایک مثال دے رہا ہوں) مجھے مطالبہ آیا کہ یہاں کے
حالات کے لحاظ سے آپ فورا ۹ (نو) اور مبلغ ہمارے ہاں بھجوا دیں۔یہ افریقہ کا ایک ملک ہے اور لکھنے والے بھی
افریقن احمدی ہیں۔غرض دنیا کے حالات بدل رہے ہیں
غرض دنیا کے حالات بالکل بدل رہے ہیں اور جب حالات بدلے ہیں تو ہماری ضرورتیں بھی بدلیں گی۔مثلاً ایک ملک میں ہمارا مبلغ گیا اس نے کام کی ابتداء کی اور اس وقت وہ کام تھوڑا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس میں
برکت ڈالی اور وہ پھیلا اور اب ہم الحمد للہ کہتے کہتے تھکتے ہیں اور اسی کا وہ سزاوار ہے اور جب ہمارا کام پھیلا اور
بڑھا تو ہمیں اور زیادہ روپیہ کی ضرورت ہوئی۔لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ ہم تو یہ ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیار نہیں تو یہ
کئے کرائے پر پانی پھیر نے والی بات ہے۔اسی لئے خدائے قادر و توانا نے کہا ہے کہ کام تو نہیں رکے گا لیکن پھر
مجھے خلق جدید کرنی پڑے گی۔ہمیں یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اندر ہی زندگی قائم رکھے اور ہماری
حیات روحانی ہم سے نہ چھینے اور ہمیں تحریک جدید کے چندوں کو بڑھانے کیلئے کوشش کرنی چاہیے کیونکہ میں نے
بتایا ہے کہ بہت سی جماعتوں نے ابھی وہ وعدے بھی پورے نہیں کئے جو انہوں نے مجموعی لحاظ سے پچھلے سال
انصار اللہ کے اجتماع پر کئے تھے اور پھر ادائیگیاں بھی جلد تر پوری کرنی چاہئیں دفتر کا اندازہ ہے کہ اگر سال رواں
کی آمد پچھلے سال کی آمد سے دس فیصدی نہ بڑھی تو ہماری بڑھتی ہوئی ضرورتیں پوری نہیں ہو سکیں گی۔وقف جدید
دوسرے میں وقف جدید کے چندہ کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وقف جدید کا سال رواں کا چندہ
تو خدا تعالیٰ کے فضل سے پچھلے سال سے کچھ اچھا ہے اور امید ہے وہ سال کے آخر تک پورا ہو جائے گا۔سال
رواں کا بجٹ آمد ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپیہ تھا۔اس میں سے ایک لاکھ دس ہزار روپیہ ۱/۸ خاء تک وصول ہو چکے
تھے۔گزشتہ جمعہ میں میرا خیال تھا کہ جماعت کو خطبہ جمعہ میں اس چندہ کے متعلق تحریک کروں لیکن میں بیمار ہو گیا
اور جمعہ میں نہ آسکا۔بہر حال ۱۷۸ خاء کو ایک لاکھ دس ہزار روپیہ وصول ہو چکا تھا اور اس عرصہ میں اور وصولی بھی
ہوئی ہوگی اور امید ہے ساری رقم وصول ہو جائے گی انشاء اللہ۔لیکن جنہوں نے وعدے لکھوائے ہیں وہ اپنے
وعدے پورے کریں۔اگر سارے وعدے پورے ہو جائیں تو بجٹ سے کہیں زیادہ وصول ہو جائے گا۔اطفال

105
فرموده ۱۹۶۸ء
دو مشعل راه جلد د
، دوم
الاحمدیہ کا جو پچاس ہزار روپیہ چندہ تھا اس میں سے صرف گیارہ ہزار روپیہ وصول ہوا ہے میری یہ خواہش بھی ہے اور
میں دعا بھی کرتا ہوں کہ جماعت کے نوجوان بچے اور چھوٹے بچے جنہیں میں نے اس میں شامل کیا ہوا ہے وقف
جدید کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا ئیں اور میرے نزدیک ایسا ممکن ہے لیکن ان کے والدین اور سر پرست اپنی
ذمہ داری کا احساس نہیں رکھتے یا انہیں ذمہ داری کا اتنا احساس نہیں جتنا ہونا چاہیے۔انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ وہ دو
چیزوں میں سے کون سی چیز پسند کریں گے۔ایک یہ کہ ان کے بچے بچپن کی عمر سے ہی بجل کی عادتوں سے چھٹکارا
حاصل کر کے اس دنیا میں اور اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوتے چلے جائیں۔یا وہ یہ پسند کریں
گے کہ جہنم کے اندر ان بچوں کی گردنوں میں وہ طوق ہو جس کا ذکر قرآن کریم کی اس آیت میں کیا گیا ہے جس کی
میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔آپ یقیناً پہلی بات کو ہی پسند کریں گے لیکن صرف دعوئی سے نتیجہ نہیں نکلا کرتا۔یہ
مادی دنیا عمل کی دنیا ہے جو شخص عمل ( دعا بھی ایک عمل ہے جب میں عمل کہتا ہوں تو میری مراد ہر اس عمل سے ہے
جس کے کرنے کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی ہے اور جس کے کرنے کا اس نے ہمیں حکم فرمایا ہے ) کرتا ہے تو
اس عمل کا ہی نتیجہ اسے ملتا ہے۔جو شخص یہ کہے کہ مسجد میں باجماعت نماز پڑھنی چاہیے سوائے عذر معقول کے اور صبح
سے شام تک وہ یہ وعظ کرتا رہے لیکن ایک نماز بھی مسجد میں پڑھنے نہ آئے تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس کو باجماعت
نماز کا ثواب مل جائے گا اس لئے کہ بارہ گھنٹے اس کے منہ سے ایسے فقرات نکلتے رہے کہ مسجد میں جا کر نماز پڑھنی
چاہیے۔ہرگز نہیں۔وقف جدید اور بچے
پس اگر آپ کے دل میں یہ احساس ہو کہ کہیں ہمارے بچوں کو بخل کی عادت نہ پڑ جائے اور اس عادت میں
وہ پختہ نہ ہو جائیں تو مہینہ میں ایک اٹھنی ( یا جو اور بھی غریب ہیں یعنی جو خاندان اقتصادی لحاظ سے اچھے نہیں ان
کے متعلق میں نے کہا ہے کہ ایک خاندان کے سارے بچے مل کر ایک اٹھنی مہینہ میں دیں) ایسی چیز نہیں جو بوجھ
معلوم ہو۔صرف توجہ کی کمی ہے اور یہ حالت دیکھ کر مجھے شرم آتی ہے۔پس میں بچوں کو بھی اور ان کے والدین اور
سر پرستوں کو بھی اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے آہستہ آہستہ عادت ڈال کر وقف جدید کے نظام کو مالی
لحاظ سے بچوں کے سپر د کر دینا ہے۔ابھی تو ابتداء ہے اور پچاس ہزار روپیہ کی رقم ان کیلئے مقرر کی گئی ہے لیکن یہ رقم
دولاکھ، اڑھائی لاکھ یا تین لاکھ ہو جائے گی۔ضرورتیں بڑھیں گی تو قربانی کا جذبہ بھی بڑھے گا اور ایثار بھی بڑھے گا
اور چندہ بھی بڑھتا جائے گا۔اللہ تعالیٰ جماعت کے بچوں کو توفیق دے گا کہ وہ اس چندہ میں زیادہ سے زیادہ حصہ
لیں۔اور یہ کوئی ایسی رقم نہیں ہے جو ادا نہ ہو۔اس وقت جماعت کی جو اقتصادی حالت ہے اس کو سامنے رکھیں تو یہ
مشکل امر
نہیں کہ بچے اس بوجھ کو اٹھا لیں لیکن وہ تو بچے ہیں اصل ذمہ داری تو ان کے سر پرستوں اور والدین پر
ہے۔ایک بچہ مثلاً پانچ سال کا ہے اب اللہ تعالیٰ اس سے یہ نہیں پوچھے گا کہ تم نے میری راہ میں قربانی کیوں نہیں

د مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
106
دی۔کیونکہ ہر نیک عمل کی ایک بلوغت ہوتی ہے اور وہ ابھی مالی قربانی کی بلوغت کو نہیں پہنچا۔جب وہ اس بلوغت کو
پہنچے گا تو اگر آپ نے اس کی تربیت نہیں کی اور اس میں بخل پیدا ہو گیا اور بجل کی عادت پختہ ہوگئی تو پھر جس طرح وہ
خدا کے سامنے جواب دہ ہوگا آپ بھی جواب دہ ہوں گے۔پس ابھی سے اپنی اور اپنے بچوں کی تربیت کریں اور ان کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی عادت ڈالیں۔وقف جدید کی رقم اس قدر تھوڑی ہے کہ میں سمجھا تھا اسے بچوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کی عادت ڈالنے
کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔ڈیڑھ دولاکھ روپیہ چندہ تو کچھ بھی نہیں اور پھر خاص طور پر جماعت کی موجودہ اقتصادی
حالت کے لحاظ سے۔خدا تعالیٰ کا جماعت پر بڑا فضل ہے۔پچھلے سال میں نے ایک ضلع کی زمین کی ملکیت کے
متعلق اندازہ لگایا تھا کہ اگر ہمارے دوست دیسی بیج کی بجائے میکسی پاک یا انڈس بیج بوئیں تو اگر اخلاص اتناہی
رہے جتنا اب ہے تو اس ضلع کی جماعت کی آمدنی گندم سے اتنی بڑھ جاتی ہے کہ اس کا چندہ بڑھ کر دس لاکھ
ہو جائے گا۔غرض اللہ تعالیٰ نے اتنا فضل کیا ہے اور یہ کوئی بڑی رقم نہیں جو بچوں سے مانگی جارہی ہے۔یہ رقم مانگی
بچوں سے جارہی ہے اور بچوں کے ہاتھ سے ہی ہمیں ملنی چاہیے۔ایک بچہ جو بالکل چھلے کا ہی ہو ماں اگر چاہے تو
اس کے ہاتھ سے چندہ دلوا سکتی ہے۔کیا ہم پیدائش کے وقت اس کے کان میں اذان نہیں کہتے۔آپ اس کے
ہاتھ میں اٹھنی پکڑا دیں یا دو مہینہ کا چندہ اکٹھا دینا ہو تو روپیہ کا نوٹ اس کے ہاتھ میں دے دیں اور آگے کر دیں اور
لینے والے سے کہیں اس سے لے لو۔اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے گا مگر لینا ہم نے بچہ سے ہی ہے ہاں
ذمہ داری بہر حال والدین اور سر پرستوں پر ہے۔پس میں جماعت کے احباب
کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اس طرف فوری طور پر متوجہ ہوں کیونکہ ابھی پچاس
ہزار روپیہ میں سے گیارہ ہزار وصول ہوا ہے اور وصولی کو سال رواں میں پچاس ہزار تک بہر حال آپ کو پہنچانا
چاہیے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی توفیق دے اور مجھے بھی توفیق دے کہ ہم اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اسے اس رنگ میں
نبھائیں کہ وہ ہم سے خوش ہو جائے اور اس کی رضا ہمیں حاصل ہو جائے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ ، اکتوبر ۱۹۶۸ء)

آج 10 میں سے 10 باقی