سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

107
فرموده ۱۹۶۸ء
دومشعل راه جلد دوم
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یر کےسالانہ اجتماع ۱۸ اکتو بر ۱۹۲۸ء کے افتتاح کے موقعہ پر حضرت
خلیفة اصبح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی ایمان افروز تقریر
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔كُنتُمْ خَيْرٌ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ
المُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَلَا مَنْ أَهْلُ الكتب لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ ، مِنْهُمْ
الْمُؤْمِنُونَ وَاكْثَرُهُمُ الْفَسِقُوْنَ
ان خير من استأجرت القوي الأمين
(آل عمران: ۱۱۱)
(القصص: ۲۷)
أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا
(البقرہ: ۱۶۶)
يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا آمَنَتِكُمْ وَ انْتُمْ
تعْلَمُونَ
اس کے بعد فرمایا:
(انفال: ۲۸)
انبیاء علیہم السلام کی بعثت کی ایک بڑی غرض یہ ہوتی رہی ہے کہ ایک ایسی قوم پیدا ہو جو ایک طرف حقوق اللہ
کو ادا کرنے والی ہو تو دوسری طرف حقوق العباد کی ادائیگی میں بھی ہر طرح کوشاں رہے۔اس آیت کریمہ میں جو
ان آیات میں سے میں نے پہلے پڑھی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پہلی امتیں بھی لوگوں کی بھلائی کے لئے ہی پیدا
کی گئی تھیں۔لیکن امت مسلمہ محمد رسول اللہ اللہ کے ذریعہ پیدا کی جارہی ہے وہ ان تمام امتوں سے بہتر اور
بزرگ تر ہے۔اس لئے کہ پہلے انبیاء کو ” کامل معروف عطا نہیں ہوا تھا اور پہلے انبیاء کو منکر کی وہ باریک باتیں
نہیں بتائی گئی تھیں جن کو چھوڑنے کے بغیر اللہ تعالیٰ سے کامل تعلق پیدا نہیں ہو سکتا۔لیکن چونکہ تم اے امت مسلمہ
کے افراد اس امت کی طرف منسوب ہو رہے ہو۔جسے المعروف اور المنکر کا علم دیا گیا ہے۔اور تم سے یہ توقع
رکھی جاتی ہے کہ تم السمعروف کے مطابق عمل کرو گے اور کرواؤ گے اور تم سے یہ امید رکھی جاتی ہے کہ تم السمنکر
کے مطابق بدیوں اور کوتاہیوں سے بچو گے۔اور دوسروں کو بھی بچنے کی تلقین کرتے رہو گے۔اس لئے تم ہی وہ

فرموده ۱۹۶۸ء
108
د دمشعل را
کل راه جلد دوم
امت ہو جو تمام پہلے انبیاء کی امتوں سے بہتر اور بزرگ تر ہے اور آپ جو امت مسلمہ کے نوجوان ہیں آپ کو میں
یہ
کہتا ہوں کہ اپنے مقام کو پہچانیں کیونکہ آپ کی عمر کے نوجوان تو پہلی امتوں میں بھی گزرے ان قوموں میں بھی
گزرے جو اپنے انبیاء کی تعلیم کو بھول چکی تھیں اور خدا سے دور جا پڑیں تھیں۔اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان
کا کوئی زندہ
تعلق نہ رہا تھا۔القوى الامين
پس عمر کی جوانی تو کوئی شے نہیں لیکن اس عمر میں بھی اس امت مسلمہ کی طرف منسوب ہونا جسے اللہ تعالیٰ نے
خیر الام قرار دیا ہے۔کوئی معمولی مقام نہیں ہے۔جس پر آپ کو کھڑا کیا گیا ہے۔اس لئے جو ذمہ داریاں آپ پر
عائد ہوتی ہیں انہیں سمجھنے اور ان ذمہ داریوں کو پوری کوشش اور پوری جد و جہد سے نباہنے کی طرف آپ کو متوجہ ہونا
چاہیئے اور بنیادی طور پر دو خصوصیتیں آپ کے اندر پیدا ہونی چاہئیں جو اس آیت کریمہ میں بیان ہوئی ہیں کہ اِنَّ
خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرُتَ الْقَوِيُّ الاَمِينُ جب حضرت موسی علیہ السلام مدین کے پانی پر اپنے تربیتی اور مجاہدانہ سفر
میں پہنچے تو وہاں خدا تعالیٰ کی حکمت کا ملہ نے آپ کو ایک نیکی کی توفیق عطا کی اور وہ یہ کہ کچھ عورتیں اپنے جانوروں
کو پانی پلانا چاہتی تھیں۔لیکن چونکہ ان کے ساتھ کوئی مرد نہ تھا اس لئے وہ ایک طرف کھڑی ہوئی اس بات کا انتظار
کر رہی تھیں کہ جب مرد چلے جائیں تو پھر آرام سے اپنے جانوروں کو پانی پلائیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے
ان کی مدد کی اور ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا جب وہ اپنے گھر گئیں تو انہوں نے اپنے والد سے کچھ باتیں کی ہونگی
ان باتوں میں سے بعض باتیں اصولی تھیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی کامل کتاب میں پر حکمت زبان میں بیان
کیا ہے اور ایک چھوٹے سے فقرہ میں بیان کیا ہے کہ ان میں سے ایک لڑکی نے اپنے والد سے کہا کے جسے خادم
رکھنا ہو اُس کے متعلق پر دیکھ لینا چاہیے کہ وہ السقوی اور الامین ہے یا نہیں کیونکہ بہتر خادم وہی ہوا کرتا ہے جو قوی
اور امین ہو۔جب ایک شخص کسی کو خادم رکھتے ہوئے ان دو صفات کو دیکھتا ہے تو وہ جو خدا کے خادم بننے کا دعویٰ
کرتے ہیں انہیں اپنے اندر ان صفات کو بدرجہ اولی پیدا کرنا چاہئیے ایک القوی اور دوسرے الا مین ہونا۔اسی طرح
بالواسطہ امت مسلمہ کے خدام کا ذکر قرآن کریم میں آجاتا ہے۔کیونکہ جو اجرت پر رکھا جاتا ہے۔وہ خادم ہوتا ہے
اور اگر چہ اللہ تعالیٰ سے انسان اجرت تو مقرر نہیں کروا تا کہ اس کا حق نہیں لیکن اللہ تعالیٰ جو بے انتہاء فضل اور رحم
کرنے والا ہے اس نے اپنے بندوں سے یہی وعدہ کیا ہے کہ اگر تم میری خدمت میں مصروف رہو گے تو میرے
انعامات کے وارث بنتے چلے جاؤ گے۔القوی اور الامین کے جو معنی اس لڑکی کے دماغ میں آئے ہوں یا اُس کے والد کے دماغ میں آئے ہوں
وہ تو محدود ہی ہو نگے لیکن جس معنی میں قرآن کریم نے ان الفاظ کو بیان کیا ہے وہ ایسے معنی ہیں کے خدام الاحمدیہ
کے سارے پروگرام پر حاوی ہیں۔

109
فرموده ۱۹۶۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
پہلی صفت ایک خادم میں القوی کی ہونی چاہیئے جب ہم لغت کو اور قرآن کریم کی اصطلاح کو دیکھتے ہیں تو
ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ السقوۃ کے ایک معنی المقدرة کے ہیں اور یہ دونوں لفظ ہم معنی ہیں لیکن آگے پھر ہر قسم کی
قوتوں کی معنی میں اس لفظ کو عربی زبان اور اللہ کی اصطلاح استعمال کرتی ہے۔اس کے معنی بدن کی قوت کے بھی
ہیں۔اس کے معنی دل کی قوت اور مضبوطی کے بھی ہیں۔اس کے معنی اس قوت کے بھی ہیں جو خارجی اموال اور
اسباب سے حاصل کی جاتی ہے اور اس کے معنی اللہ تعالیٰ کی قوت اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کے بھی ہیں اس معنی میں
بھی قرآن کریم میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ تو ایک بے مثل رنگ میں کامل قدرتوں اور طاقتوں کا مالک
ہے اس لئے اس معنی میں تو انسان کے متعلق اس لفظ کو استعمال نہیں کیا جا سکتا سوائے ظلی طور پر لیکن جو تین معنی
دوسرے ہیں ان میں یہ لفظ انسان کے لئے استعمال ہو سکتا ہے اور قرآن کریم ان تینوں معنوں میں اسے استعمال
کرتا ہے۔جسمانی طور پر مضبوط
پہلے معنی ہیں جسم کی قوت یعنی صحت ہو اور مضبوط قوی ہوں مضبوط جسم ہو محنت کرنے کے قابل جو ہر قسم کی
سختیاں برداشت کر سکے خدام الاحمدیہ کے پروگرام میں مختلف شعبوں میں اس بات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے مثلاً ہم
ورزشی مقابلے کرواتے ہیں اور وقار عمل کرواتے ہیں اور ہم یہ وعظ کرتے ہیں کہ کھانے میں توازن کو قائم رکھا کرو
اور اس متوازن غذا کو ہضم کرنے کے سامان پیدا کیا کرو غذا کے ہضم کرنے کا ایک سامان تو ورزش ہے اور ایک
سامان یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے تو بھوک ہو تو کھاؤ اور ابھی بھوک ہو تو کھانا چھوڑ دو اس سے بھی کھانا
جلدی ہضم ہو جاتا ہے اور جزو بدن بن جاتا ہے جوشخص بغیر بھوک کے کھالیتا ہے اور پھر کھاتا چلا جا تاہے بھوک اس
کی ختم ہو جاتی ہے لیکن زبان کے چسکہ کی وجہ سے وہ ضرورت سے زیادہ غذا کھا لیتا ہے ایسے شخص کا معدہ خراب
ہو جاتا ہے۔سوہ ہضم میں وہ مبتلا ہو جاتا ہے اور کھانا جزو بدن نہیں بنتا اور انسانی جسم کی صحت کو قائم رکھنے کی بجائے
اسے بیمار کر دیتا ہے۔غرض ایک خادم کے لئے القوی کے ایک معنی یہ ہوں گے کہ وہ اپنی زندگی کو اس طرح
الله
گزارے کے مناسب وقت میں وہ ورزش کر رہا ہو کھانے میں محتاط ہو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ کا فر کھانے کی
مقدار کے لحاظ سے کبھی عقل سے کام نہیں لیتا کیونکہ جب وہ کھانے پر آتا ہے تو کھاتا چلا جاتا ہے لیکن ایک مومن
عقل سے کام لیتا ہے اور جتنی غذا کی اس کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے اور جتنی اس کا نظام ہضم جزو بدن بنا سکتا ہے
اس کے مطابق وہ غذا استعمال کرتا ہے۔کھانے کے ہضم کے لئے اور صحت کو برقرار رکھنے کے لئے مناسب آرام
کی بھی ضرورت ہے اس لئے اطباء یہ کہتے ہیں کہ دو پہر کے کھانے کے بعد کچھ آرام کر لینا چاہیئے اور رات کے
کھانے کے بعد کچھ ورزش کر لینی چاہئیے چاہے وہ ہلکی ہی کیوں نہ ہو غرض میں نے بتایا ہے کہ القوی کے اس معنی
کے مطابق خدام الاحمدیہ کے بعض پروگرام ہیں مثلا ورزشی مقابلے ہیں وقار عمل ہے۔

د دمشعل
نل راه جلد دوم
دل کی مضبوطی کے لئے تقوی ضروری ہے
فرموده ۱۹۶۸ء
110
القوی کے ایک دوسرے معنی ہیں دل کا مضبوط اور دل کی مضبوطی کے لئے تقویٰ کی ضرورت ہے کیونکہ جو
شخص اس معرفت کو حاصل کرلے وہ اللہ کی پناہ میں آ گیا ہے ( جو تقویٰ کے معنی ہیں ) اور خدا کی ڈھال اس کے
سامنے ہے اس کے دل میں بزدلی پیدا نہیں ہو سکتی۔کسی قسم کی کمزوری نہیں پیدا ہوسکتی۔یہی وجہ ہے
کہ انبیاء علیہم
السلام کے مخلصین پیروکار اور تبعین کبھی بھی اپنے مخالفوں کی طاقت اور ان کے مادی سامانوں سے گھبرائے نہیں
بلکہ بے خوف ہو کر وہ خدا تعالیٰ کے ایسے احکام کی اطاعت کرتے رہے ہیں کہ دنیوی قواعد کی رو سے وہ کام خالص
موت نظر آتے تھے۔کمزورں کو موت نظر آتی تھی قرآن کریم میں بھی ذکر ہے کے بعض نے کہہ دیا کے لڑائی ہوتی تو
ہم لڑتے لیکن تم تو ہمیں موت کے منہ میں دھکیل رہے ہو پھر کیسے ہم سے توقع رکھتے ہو کہ ہم موت کے منہ میں چلے
جائیں گے اب دیکھو منہ تو وہی تھا لیکن ایک کو وہ موت کا منہ نظر آ رہا تھا اور ایک کو اللہ کی محبت کا جلوہ وہاں نظر آتا تھا
وہ ان کے لئے کوہ طور بن گیا تھا پھر جس طرح
اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کی جماعتوں کی حفاظت کی ہے اور
خصوصا نبی اکرمﷺ کے متبعین کی جانوں کی حفاظت کی ہے وہ حیران کن ہے۔جتنا زور نبی اکرم ہے کے خلاف آپ کے دشمنوں نے لگایا اور کسی نبی کے خلاف اُس کے دشمنوں نے نہیں
لگایا اور ظاہر ہے کہ یہ کوئی ایسی چیز نہیں کہ کوئی شخص ہم پر یہ اعتراض کرے کہ اپنے متعلق تمہارا یہ دعوی ہے حضرت
موسٹی اور ان کی قوم کے خلاف زور لگانے والوں پر قرآن کریم اور تاریخ نے جو روشنی ڈالی ہے اس کے مطابق وہ
فرعون تھا یا اُس کی قوم تھی یا پھر خود یہودیوں میں سے بعض گروہ تھے جو انہیں ہر وقت تنگ کرتے رہتے تھے لیکن نبی
اکرم کے خلاف زور لگانے والی ساری دنیا تھی اور اسی زمانہ کے قیصر و کسری جن کی طاقت اس زمانہ کے
امریکہ اور روس کی طاقتوں کے برابر تھی۔مقابل پر آئے اور مسلمانوں کی مٹھی بھر جماعت تھی لیکن ہم ان کے متعلق
القوی کا لفظ استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ دلوں کے بڑے مضبوط تھے اس لئے کے وہ اس یقین پر قائم تھے کے گوہم
کمزور اور کم مایہ ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کے میں تمہاری ڈھال بن کر تمہارے سامنے آؤں گا تم
میں بعض کو بے شک شہادت کا انعام مل جائے گا لیکن بحیثیت مجموعی دنیا کی کوئی طاقت تمہیں تباہ نہیں کر سکتی پھر اس
زمانہ کی تاریخ سے آگے چلیں تو ہم دیکھتے ہیں کے ساری دنیا نے ہر قسم کا زور لگا یا مادی طاقت یا مادی زور صرف
تلوار، بندوق ، یا ایٹم بم کا ہی نہیں بلکہ دجل کا بھی ہے اسلام کے خلاف جو کثرت اشاعت دجل کی گئی ہے کسی اور
مذہب کے خلاف نہیں کی گئی۔لاکھوں کروڑوں اور اربوں کتابیں اسلام کے خلاف شائع کی گئی ہیں یہ کتابیں محض
جھوٹ کے پلندے تھے جو دشمنوں نے شائع کئے اور ساری دنیا میں دنیا کے کونہ کونہ میں ، ہر شہر اور ہر قریہ میں ان کو
پھیلایا اور انہوں نے اپنا سارا زور لگایا لیکن وہ لوگ جن کے دلوں میں حقیقی تقویٰ تھا وہ گھبرائے نہیں۔

111
فرموده ۱۹۶۸ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد
د مشعل راه جلد دوم
دد
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعوی کیا ہے کے اللہ تعالیٰ نے آپ کو دنیا میں اسلام کو غالب
کرنے کے لئے معبوث فرمایا ہے اور نبی کریم ﷺ کے ایک روحانی فرزند جلیل کی شکل میں معبوث فرمایا ہے۔کچھ
لوگ آپ کے گرد جمع ہو گئے۔ہم میں سے بعض تو وہ ہیں جو نئے نئے احمدیت میں داخل ہوئے ہیں اور بعض وہ
ہیں جو احمدیوں کے بچے ہیں۔دیکھو! اس زمانہ میں بھی جہاں تک مادی ذرائع کا تعلق ہے یا تعداد کا تعلق ہے
ہماری کوئی حیثیت نہیں۔ساری دنیا اسلام پر حملہ آور ہے اور اس کے مقابل مٹھی بھر چند دل ہیں جو اسلام کی حقیقی
ہمدردی اور خیر خواہی رکھنے والے ہیں۔لیکن اس یقین پر قائم ہیں کہ اللہ ہماری ڈھال اور ہمارا مددگار اور محمد اور
معاون ہے اس لئے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ان کے دل میں کوئی خوف نہیں پیدا ہوتا۔ہمارے کم عمر کم
علم ، غریب، بے کس، بے چارے نوجوان جاتے ہیں اور دھڑلے کے ساتھ ان پادریوں سے بھی ٹکر لیتے ہیں جن
کو پوپ بھی ملاقات کا وقت دینے پر مجبور ہوتا ہے۔جن سے امریکہ کا پریذیڈنٹ بھی گھنٹہ گھنٹہ بات کرتا ہے۔جن
سے ملنا بڑا مشکل ہے۔اتنا رعب ہوتا ہے ان کا لیکن ہمارے اس نوعمر مبلغ کے دل پر ان کا رعب طاری نہیں ہوتا۔اس لئے کہ وہ نو جوان اسلام کا خادم ہونے کی وجہ سے القوی ہے۔دل کا مضبوط ہے وہ اس معنی میں مضبوط ہے
کہ وہ جانتا ہے اللہ میری ڈھال ہے اور جس کی ڈھال اللہ ہو اس کو کون نقصان پہنچا سکتا ہے۔دل کی مضبوطی کے لئے تو کل بھی چاہیئے یعنی انسان تدبیر اور کوشش کو انتہا ء تک پہنچائے اور نتیجہ کو خدائے قادر
وتو انا کی ذات پر چھوڑ دے تو کل کے یہ معنے ہیں کہ جس وقت انسان اپنی پوری کوشش کر لیتا ہے لیکن سمجھتا ہے کہ یہ
کوشش اتنی حقیر سی ہے۔تعداد میں ہم کم ہیں۔اموال کم ہیں۔ذرائع کم ہیں۔وسائل کم ہیں لیکن انسان کی اس
کوشش کا نتیجہ اور اس کی تدبیر کا نتیجہ اس کی تدبیر کی وجہ سے نہیں نکلتا۔بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نکلتا ہے۔کامل
تو کل دل کو مضبوط کرتا ہے اور اصولاً ہم کہ سکتے ہیں کہ ایمان کا کمال انسان کے دل کو مضبوط کرتا ہے اور ایمان کو صحیح
طور پر تربیت دینے کے لئے قرآن کریم کے علوم کا سیکھنا ضروری ہے۔اس لئے ہم خدام الاحمدیہ کو ہر وقت یہ کہتے
بھی رہتے ہیں اور انتظام بھی کرتے ہیں کہ قرآن کریم پڑھو قرآن کریم پڑھو قرآن کریم پڑھو۔اس پر غور کرو اور
اس کے سمجھنے کی کوشش کرو۔اور جنہوں نے اس پر پہلے غور کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جن کو فراست عطا کی ہے۔اور اپنی
طرف سے انہیں بہت سا علم عطا کیا ہے۔ان کی تفاسیر کو پڑھو۔ان پر تدبر کرو۔ان تفاسیر کا مطالعہ دل کو مضبوط کرتا
ہے۔کیونکہ اس کے نتیجہ میں انسان تو کل اور تقویٰ کے مقامات حاصل کر سکتا ہے۔القوی یعنی دنیوی ساز وسامان والا
تیسرے معنی القوی کے اس شخص کے ہیں جس کے پاس خارجی طاقت ہو قوت ہو مال ہود نیوی

فرموده ۱۹۶۸ء
112
د دمشعل
مل راه جلد دوم
ساز وسامان اور اسباب ہوں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیوی ساز و سامان اور اموال ہمارے پاس نہیں۔اس کے
باوجود میں آپ سے کہتا ہوں کہ اس لحاظ سے بھی آپ کو القوی بننا چاہیئے۔اور وہ اس طرح کہ وہ مال جو طیب
راہوں سے کمایا جائے۔اور پسندیدہ اور حمید راہوں پر خرچ کیا جائے۔وہ اس مال سے
کہیں زیادہ اچھے نتائج نکالتا
ہے جو حرام راہوں سے کمایا جائے اور ان راہوں پر خرچ کیا جائے جو اللہ کی نگاہ میں ناپسندیدہ ہوں اس لئے ہر
احمدی نوجوان کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ اس کے پاس حلال اور طیب مال ہو اور جن راہوں پر وہ خرچ کیا
جائے وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ ہوں۔قرآن کریم نے ہمیں بڑی عجیب چیز بتائی ہے اور وہ یہ کہ اس نے
مومن کو صرف صالح نہیں کہا بلکہ هُدُوا إِلَى صِرَاطِ الْحَمِيدِ (الحج : ۲۵ ) بھی کہا ہے۔پس مال جو طیب اور
حلال ہوا سے ایسے راہوں پر خرچ کرو جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں پسندیدہ ہیں اور اس کے لئے دعا کی بڑی ضرورت
ہے کیونکہ انسان بڑا کمزور ہے اور اس کا علم بڑا ناقص ہے۔وہ یہ فیصلہ ہی نہیں کر سکتا کہ وہ کونسی راہ ہے جو میرے
رب کے نزدیک پسندیدہ ہے۔اس لئے اسے یہ دعا کرنی چاہیئے کہ اے خدا تو میری مدد کو آ۔تو مجھے وہ راہیں دکھا
جن پر چل کر میں حلال اور طیب مال جمع کر سکوں اور مجھے وہ راستہ دکھا جو تیرے نزدیک پسندیدہ ہو اور جس پر میں
خرچ کرسکوں۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ مال جو میرے بتائے ہوئے طریق پر جمع کیا جاتا ہے اور جو میرے بتائے
ہوئے طریق پر خرچ کیا جاتا ہے اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے انسان القوی بن جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقَوَّةِ الْمَتِينُ۔(الذاریات آیت ۵۹)
یعنی اللہ تعالیٰ ہی رزق کا منبع اور سرچشمہ ہے اور جو رزق اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں سے حاصل کیا
جائے اور اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ راہوں پر خرچ کیا جائے وہ انسان کے اندر قوت پیدا کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ رزاق
ہونے کے ساتھ ساتھ ذوالقوۃ المتین بھی ہے۔یہاں فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ رزاق ہے اور ذوالقوۃ ہے اور ہمیں بتایا
ہے کہ وہ رزق جو حلال اور طیب ہو یعنی اس کے حاصل کرنے میں خدا تعالیٰ کے تقویٰ سے کام لیا گیا ہو اور جس
کے خرچ کرنے میں اللہ تعالیٰ کے تقویٰ سے کام لیا گیا ہو وہ چاہے تھوڑا ہو اس کے نتیجہ میں انسان خدائے ذوالقوة
کی قوتوں اور طاقتوں کے جلوے دیکھتا ہے۔اور جس وقت انسان خدا تعالیٰ کی قوت اور قدرت کے جلوے دیکھتا
ہے تو وہ خارجی اسباب کے لحاظ سے القوی بن جاتا ہے۔دیکھو بدر کے میدان میں کچھ ظاہری سامان تو استعمال
کئے گئے تھے لیکن دنیوی لحاظ سے ان کی کوئی وقعت نہیں تھی۔اگر وہ سامان ایسے ہاتھوں میں نہ ہوتے جو تمثیلی
زبان میں اللہ کے ہاتھ تھے تو اس تھوڑے اور معمولی سامان سے اس قوت کا مظاہرہ نہ ہوتا جو بدر کے میدان میں
ہوا۔غرض خارجی سامان اور خارجی اسباب تھوڑے ہونے کے باوجود اس قسم کے بھی ہوتے ہیں کہ جن کے نتیجہ

113
فرموده ۱۹۶۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
میں انسان القومی بن جاتا ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے بتایاہے کہ تم اس معنی میں بھی القوی بنے کی کوشش کرو۔آپ میں سے ایک حصہ تو ابھی طالب علم ہے۔کمانے والا نہیں لیکن ایک حصہ ( اور میرے خیال میں وہ کافی
بڑا حصہ ہے ) ایسا ہے جو کمانے والا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو کہتا ہے کہ خارجی سامانوں کے لحاظ سے بھی القومی بنیں
تب آپ میرے محبوب بنیں گے۔اور وہ اس معنی میں القوی بنیں کہ جو کمائیں حلال
کمائیں اور جب خرچ کریں تو
صراط حمید کا خیال رکھیں یعنی ان راہوں پر خرچ کریں جو میری نگاہ میں پسندیدہ ہوں۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
صحت ہو یعنی جسمانی توانائی اور قوت ہو۔دل مضبوط ہو اور پھر خارجی قوت بھی ہو اور قرآن کریم میں دوسری جگہ
فرمایا ہے کہ یہ تینوں چیزیں خدا تعالیٰ سے ہی حاصل کی جاسکتی ہیں۔کیونکہ فرمایا
اَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ( البقرة: ١٦٦ )
اور اور
قوت اور قدرت کا سر چشمہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے اور ایک اور جگہ فرمایا کہ جب تم اپنے کھیت میں جاؤ تو
یہ دعا کرو۔مَا شَاءَ اللهُ - لَاقُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ (الكهف : ٤٠)
یعنی تمام طاقت اور قدرت اللہ تعالیٰ ہی سے حاصل کی جاسکتی ہے اور ہوتا وہی ہے جو اللہ تعالیٰ چاہے اور اس
کا ارادہ ہو۔اگر چہ اس آیت میں باغوں کا ذکر ہے لیکن قرآن کریم ہمیں اصولی تعلیم دیتا ہے اس لئے ہم اصولی
لحاظ سے اس کے یہ معنی کریں گے کہ جب بھی تم کسی ذریعہ آمد سے آمد کے حصول کی کوشش کرو تو اس بات کو یا درکھو
کہ ہر قسم کی قوت ، قدرت اور طاقت کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور ہوتا وہی ہے (ماشاء اللہ ) جو خدا تعالیٰ
چاہتا ہے۔اس لیئے اس کے حضور جھکو اور اس سے عاجزانہ دعائیں کرو کہ وہ اپنی قوت کا سہارا تمہیں دے اور اپنی
طاقت کے جلوے تمہیں دکھائے اور پھر تمہیں اپنی اور صفات کے علاوہ ان دونوں صفات کا مظہر بننے کی توفیق عطا
کرے غرض اس معنی میں خدام
کو القومی بننا چاہئیے۔میں نے بتایا ہے کہ خادم کی دو صفات ہوتی ہیں۔۱۔القوی ۲۔الا مین اور آپ کا سارا پروگرام ان دوصفات
کے گردگھومتا ہے۔القوی پر میں نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔الا مین کے معنی صرف یہ نہیں کہ کسی نے آپ کے پاس کوئی امانت رکھی اور آپ نے اس میں خیانت کئے
بغیر اسے واپس لوٹا دیا۔اس بات کے لئے بلندی اخلاق کی زیادہ ضرورت نہیں۔عام شریف آدمی خواہ وہ کسی
مذہب سے تعلق رکھتے ہوں اس قسم کی خصلتیں اپنے اندر رکھتے ہیں۔کوئی خبیث الفطرت ہی ایسا ہوگا جو امانت
میں خیانت کرتا ہو لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم الامین یعنی صاحب امانت یا امانت دار بنو گے تو میرے
خادم کہلاؤ گے ورنہ میں اپنے خدمت گزاروں کی فہرست سے تمہارا نام کاٹ دوں گا۔اس دنیا کی فہرست میں اپنا
نام خادم لکھا کر تو ہمیں کوئی فائدہ نہیں۔ہمیں تو تبھی فائدہ پہنچ سکتا ہے اور بھی خوشی پہنچی سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
فہرست میں بھی ہمارا نام خدام میں شامل ہو۔اگر ہمارا نام خدا تعالیٰ کی فہرست میں بطور خادم درج نہیں تو پھر جہاں

د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
114
بھی وہ درج ہو، ہمیں اس سے کیا فائدہ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا اَمَانَا تِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (انفال: ۲۸)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اصولی طور پر تین باتوں کو بیان کیا ہے اور بتایا ہے کہ الامین کے معنے اس
نوجوان (ویسے تو اس کے معنے بچے بڑی عمر کے آدمی اور عورت کے بھی ہیں جو مومنوں میں شمار ہوتے ہیں اس لئے
اس وقت میرے مخاطب آپ نوجوان ہیں اس لئے میں اس وقت نوجوان کا لفظ ہی استعمال کروں گا) کے ہیں
جس میں اصولی طور پر تین قسم کی امانتیں پائی جاتی ہیں۔یعنی وہ تین قسم کی امانتوں کا حق ادا کر رہا ہو یعنی
اللہ کی امانت
رسول کی امانت اور
آپس کی امانت
چنا نچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ایماندارو۔اے مومنو! اگر تم ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہتے ہو تو
تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ تم تین معنی میں الامین بنو۔ایک یہ کہ اللہ کی امانت میں خیانت نہ کرو۔دوسرے یہ
کہ رسول کی امانت میں خیانت نہ کرو، تیسرے یہ کہ آپس کی باہمی امانتوں میں خیانت کرنے والے نہ بنو۔خدا کا بنیادی حق عبودیت ہے
اللہ تعالیٰ کی امانت میں خیانت نہ کرنے والے کے معنے حقوق اللہ کو پوری طرح ادا کرنے والے کے ہیں۔جو شخص احمدی ہوتا ہے یا احمدی کہلاتا ہے یا احمدی ماں باپ کے ہاں پیدا ہوتا ہے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ
اللہ تعالیٰ کے حقوق کو ادا کرے۔اللہ تعالیٰ کا بنیادی حق عبودیت ہے یعنی انسان خدا تعالیٰ میں ہو کر ایک نئی زندگی
پائے ( خدا تعالیٰ میں ہو کر زندگی پانا خدا تعالیٰ کا حق ہے ) یعنی کامل بندہ بنے۔جو شخص عبودیت کے مقام کو حاصل
کرنے کی کوشش نہیں کرتا وہ حقوق اللہ کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے والا ہے۔حقوق العباد
دوسراحق حقوق العباد کوادا کرنا ہے اور حقوق العباد میں پہلا حق نفس کا حق ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر کوئی
گنہ گار ہوتا ہے تو اس سے تمہیں کیا نقصان پہنچ سکتا ہے اذا اھتدیتم اگر تم ہدایت پر قائم رہو تو تمہیں اس کا کوئی
نقصان
نہیں پہنچے گا۔پس اپنے نفس کو ہدایت پر قائم رکھنا حقوق العباد میں سے پہلا حق ہے نبی اکرم اللہ نے بھی
یہی فرمایا ہے کہ و لنفسک علیک حق اپنے نفس کا بھی تم پر حق ہے نفس کے دوسرے حقوق کی تفصیل میں
میں نہیں جاؤں گا۔میں اس وقت اصولی باتیں کرنا چاہتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ ان بہت سے حقوق میں۔

115
فرموده ۱۹۶۸ء
دو مشعل راه جلد د
دوم
ایک بنیادی حق یہ ہے کہ ہدایت پر اپنے نفس کو قائم رکھو۔اور اس کا ذکر بعد میں اس لئے آیا ہے کہ ہر حق کی ادائیگی
کے لئے اور ہر ذمہ داری کو نباہنے کے لئے قوت کی ضرورت ہے۔بعض لوگ نفس کے
کمزور ہوتے ہیں اور وہ نفس
کی بدخواہش کو دبا ہی نہیں سکتے۔انسان کو کوشش کر کے یہ عادت ڈالنی چاہیئے کہ وہ ہوائے نفس، یعنی نفسانی
خواہشات پر غالب رہے۔اللہ تعالیٰ کے جو مقرب بندے گزرے ہیں ان میں تمہیں نمایاں طور پر یہ صفت نظر آتی
ہے کسی چیز کے ساتھ کوئی لگاؤ نہیں یہ نہیں کہ اگر کسی خادم کو دودھ پینے کی خواہش پیدا ہو تو چاہے چرا کر دودھ پیا
جائے ، پیئے۔نفس کی غلامی انسان
کو تباہ کر دیتی ہے۔اگر انسان اپنی خواہشات
کو دبا نہیں سکتا اور نفس کا غلام بنا رہتا
ہے تو وہ الامین نہیں رہتا۔دوسرا حق ( حقوق العباد میں سے) جو میرے نزدیک نفس ہی کا حق ہے یہ ہے کہ اخلاقی ذمہ داریوں کو نبھایا
جائے اگر چہ صحیح اخلاق، نیک اخلاق، اچھے اخلاق اور احسن اخلاق دکھانے کا اثر غیر پر بھی پڑتا ہے لیکن سب سے
بڑا اثر ان کا اپنے نفس پر پڑتا ہے۔انسان کو عزت نفس اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک کہ وہ اخلاق کے
بلند مقام پر نہ کھڑا ہو کیونکہ عزتوں کا سر چشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور حقیقی عزت وہی ہے جو انسان اللہ تعالیٰ کی
نگاہ میں حاصل کرے۔اگر کوئی شخص اخلاق فاضلہ پر مضبوطی سے قائم ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں وہ معزز بن
جاتا ہے تبھی وہ اپنی نگاہ میں معزز بنے گا۔اور نفس کا ایک حق یہ بھی ہے کہ جسم کو پاکیزہ رکھا جائے جسم پر کوئی گندگی نہ
ہو یہ بات صحت جسمانی میں آجاتی ہے اور ماحول کو صاف رکھنا وقار عمل میں آجاتا ہے۔پھر روح کی پاکیزگی
ہے۔یہ بھی بڑی ضروری چیز ہے اور روح کی پاکیزگی میں پہلے نمبر پر خیالات کی پاکیزگی ہے اور یہ بڑی ضروری
چیز ہے بعض لوگ ویسے برائی نہیں کرتے لیکن ان کے خیالات زیادہ پاکیزہ نہیں ہوتے وہ پراگندہ ہوتے ہیں۔بعض دوست ان پراگندہ خیالات کا ذکر اپنے دعائیہ خطوط میں بھی کر دیتے ہیں۔روزانہ ڈاک میں ایک آدھ خط
ایسا بھی آجاتا ہے جس میں پراگندہ خیالات کا ذکر ہوتا ہے میں اسے پسند نہیں کرتا کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ کسی کی پردہ
پوشی کرتا ہے تو اسے چاہیئے کہ وہ خود بھی اپنی پردہ پوشی کرے۔بہر حال روح کی پاکیزگی کے لئے ضروری ہے کہ
انسان کے خیالات پاکیزہ ہوں۔مثلا ایک شخص کسی مجلس میں بیٹھ کر خلافت پر اعتراض کرتا ہے اور جب اسے ٹو کا جاتا ہے تو کہتا ہے دیکھو میں
تو ہمیشہ اطاعت کرتا ہوں۔مجھے جب بھی کوئی حکم ملتا ہے میں اس کی تکمیل کرتا ہوں لیکن میں کہوں گا کہ اگر تم
اطاعت کرتے ہو تب بھی تم اپنے آپ کو ایک خطرہ میں ڈال رہے ہو۔کیونکہ تمہارے خیالات پاکیزہ نہیں اور روح
اس وقت تک پاکیزہ نہیں ہو سکتی جب تک خیالات پاکیزہ نہ ہوں۔اس لئے خدام الاحمدیہ میں ہم یہ کوشش کرتے
ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کو کپیں مارنے یا سینمادیکھنے کی عادت نہ پڑے ہر وہ چیز جو خیالات کو پاکیزہ نہیں رہنے
دیتی۔اس سے بچنا ہمارے لئے ضروری ہے۔اس کے بغیر روح پاکیزہ نہیں رہ سکتی اور جب تک روح پاکیزہ نہ ہو اور روح کو پاکیزہ رکھنے کی کوشش نہ کی

فرموده ۱۹۶۸ء
116
د و مشعل راه جلد دوم
جائے اس وقت تک حقوق العباد میں سے جو پہلا حق نفس کا حق ہے۔اسے ہم پورا نہیں کر سکتے اور جب تک ہم یہ
حقوق پورے نہ کریں ہم الامین نہیں کہلا سکتے اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں الامین بنے بغیر ہم اس کے فضلوں اور
انعاموں کے وارث نہیں بن سکتے۔پھر حقوق العباد میں سے معاملات کی ذمہ داری ہے معاشرہ کی ذمہ داریاں ہیں۔اور شہری ذمہ داریاں
ہیں۔جب میں نے کراچی میں خدام کو خطاب کیا تھا تو اس وقت میں نے شہری ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی تھی۔میری یہ تقریر انشاء اللہ چھپ جائے گی۔معاملات کے حقوق میں سے بیع وشراء کے حقوق ہیں۔اس بارہ میں اسلام
کی نظر باریکیوں میں گئی ہے اور اس نے ہمیں پاک رکھنے کے لئے اور ہمیں الامین بنانے کے لئے ہر اس راہ کو بند
کر دیا ہے جس پر چل کر انسان بھٹک جاتا ہے اور الامین نہیں رہ سکتا اور اس طرح بند کیا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ
جاتی ہے۔تول پورا کرنا۔ملاوٹ نہ کرنا وغیرہ موٹی موٹی برائیاں تھیں اور ان سے اسلام سے پہلے انبیا علیہم السلام
نے بھی اپنی امتوں
کو منع کیا تھا لیکن اسلام بہت باریکی میں گیا ہے۔اگر ہم نے اسلام کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق
معاملات اور معاشرہ کی ذمہ داریوں کو نباہنا ہے تو ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اسلامی تعلیم پر تفصیل سے عبور
حاصل کرنے کی کوشش کریں یا اگر یہ مکن نہ ہو اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ ایسا کرنا بعض احمدیوں کے لئے ناممکن
ہے ) تو ان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ان لوگوں کی باتوں
کو تسلیم کریں جو اسلامی تعلیم پر ایک حد تک عبور حاصل
کر چکے ہیں مثلاً اگر انہیں جماعت کا امیر یا کوئی عہدیدار کسی طرف توجہ دلاتا ہے تو انہیں اس کی اطاعت کرنی
چاہیئے اور اس کی بات
کو تسلیم کر لینا چاہیئے اور دین العجائز کو اختیار کرنا چاہیئے۔اس وقت تک میں نے ذمہ داریاں بیان کی ہیں یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد ایک تیسری ذمہ داری اس
آیت میں جو میں نے تلاوت کی ہے یہ بیان ہوئی ہے کہ انسان رسول کی امانت میں خیانت نہ کرے۔اس ذمہ
داری کے متعلق میں مختصر ابتا دیتا ہوں کہ یہاں اس کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی سنت کو قائم کیا جائے
میں نے بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی امانت جیسا کہ آیت إِنَّا عَرَضْنَا الْآمَانَةَ عَلَى السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ
فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا (الاحزاب : ۷۳) میں بیان کیا گیا ہے اللہ تعالی کی تو حید اور اس پر پختگی سے قائم ہونا اور اللہ
تعالیٰ کی دی ہوئی استعدادوں اور قوتوں کو اللہ کے بتائے ہوئے طریقوں پر استعمال کرنا ہے اور آپس کی اور باہمی
امانتیں یہ نہیں کہ کسی نے آپ
کو پانچ روپے دئے تھے اور وہ آپ نے واپس کر دیئے بلکہ ہر وہ چیز جس میں خیانت
کی جاسکے اس میں خیانت نہ کرنا امانت کے اندر آجاتا ہے کیونکہ خیانت کا لفظ عربی زبان میں امانت کی نفیض کے
طور پر استعمال ہوتا ہے۔پس تیسری چیز جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رسول کی امانت
میں خیانت نہ کرو رسول کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں قرآنی احکام کا عملی نمونہ ہمارے سامنے پیش کیا ہے اس لئے
اتباع سنت اور اجرائے سنت ضروری ہے جو شخص اس کا خیال نہیں رکھتا وہ رسول کی امانت میں خیانت کرنے والا
ہے اور وہ الامین نہیں اور ہم خدام کو ہر سہ معنی میں الامین دیکھنا چاہتے ہیں اور اس یقین اور معرفت پر کھڑے ہیں

117
فرموده ۱۹۶۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دو
کہ جب تک ایک احمدی نوجوان ہر سہ معنی میں الامین نہیں بنتا وہ خدا تعالیٰ کے ان انعامات اور فضلوں کا وارث
نہیں بن سکتا جن کے وعدے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں دئے گئے ہیں۔بی کریم ﷺ کی سنت پر جب ہم نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں اتنی گہرائی اور وسعت اس میں نظر آتی ہے کہ عقل
دنگ رہ جاتی ہے۔میں اس کی ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔نبی کریم ﷺ کی ایک سنت یہ ہے کہ کھانا اس وقت
تک شروع نہ کیا جائے جب تک سامنے پانی نہ پڑا ہو۔اب دیکھیں آپ
کتنی بار یکی میں گئے ہیں۔بعض دفعہ کھانا
کھاتے ہوئے انسان کو اچھو آ جاتا ہے اور کئی آدمیوں کی موت محض اس وجہ سے واقع ہوگئی کہ انہوں نے کھانا
شروع کر دیا تھا اور ان کے پاس پانی موجود نہ تھا۔انہیں اچھو آیا اور پھر موت سے انہیں بچایا نہ جاسکا۔صلى الله
غرض رسول کریم ﷺ نے چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی ہمارے لئے ایک ایسا نمونہ قائم کیا ہے کہ اگر ہم اس
کی اتباع کریں تو دنیوی فوائد بھی ہمیں حاصل ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور پیار بھی ہمیں ملے گا۔کیونکہ یہاں
یہ جو کہا ہے کہ تم رسول کی خیانت نہ کیا کرو اس کا انعام دوسری جگہ بیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم میری
محبت حاصل کرنا چاہتے ہو تو بی کریم ﷺ کے رنگ میں رنگین ہونے کی کوشش کرو۔آپ کی محبت کا رنگ اپنے
اوپر چڑھاؤ اور آپ کی سنت کی اتباع کرد بھی اور صرف اسی وقت تمہیں میری محبت مل سکتی ہے۔غرض اگر ہم نے
الا مین بننا ہے تو اتباع سنت نبوی اور اشاعت وا جراء سنت نبوی ضروری ہے۔پس خدام الاحمدیہ سے بنیادی طور پر جماعت احمدیہ اور خلفائے احمدیت دو مطالبے کرتے ہیں ایک یہ کہ وہ
حقیقی معنی میں القوی بنے کی کوشش کریں اور دوسرے یہ کہ بچے معنی میں الامین بننے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ ہم
سب کو یہ توفیق عطا کرے کہ ہم اس کی نگاہ میں القوی اور الائین بن جائیں اور اگر ایسا ہو جائے تو پھر ہمیں کوئی
خوف و خطرہ باقی نہیں رہتا۔(بحوالہ روزنامه الفضل ۱۵ /اکتوبر ۱۹۶۹ء)

آج 10 میں سے 10 باقی