سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ

مشعل راہ۔ جلد دوم

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
118
سالانہ اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ مرکز یہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۶۸ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ پڑھیں۔وَاصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي
رب هب لي مِن لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةٌ طَيِّبَةً۔اس کے بعد فرمایا:-
عزیز بچو!
امام وقت اور بچوں کا روحانی تعلق
صلى الله
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
(الاحقاف: ۱۶)
(آل عمران (۳۹)
آپ بچے مجلس خدام الاحمدیہ کی تقاریر میں بھی شامل ہوتے ہیں۔لیکن چونکہ اس وقت میرے مخاطب نسبتا
بڑی عمر کے نوجوان ہوتے ہیں اس لئے ہو سکتا ہے کہ بعض باتیں وہاں ایسی کی جائیں جو آپ کی عمر اور سمجھ سے بالا
ہوں۔دوسرے آپ کو یہ شوق ہوتا ہے کہ امام جماعت آپ میں آکر براہ راست آپ سے بھی خطاب کریں۔اور
امام کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ نے بچوں کیلئے انتہائی شفقت اور پدرانہ روحانی محبت کو قائم کیا ہوتا ہے۔ان
وجوہات کی بناء پر یہاں آ کر بھی بعض باتیں آپ کے سامنے کہی جاتی ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ وہ باتیں آسان
زبان میں کہی جائیں تا کہ آپ انہیں سمجھ سکیں۔اس پدرانہ روحانی تعلق کی وجہ سے آپ کے متعلق خصوصاً اس لئے
بہت فکر رہتی ہے کہ آپ صرف اپنے والدین کے یا امام جماعت کے بچے نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ
صلى الله
نبی اکرم ﷺ کے بچے ہیں اور ہمیں یہ فکر رہتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بچوں کی تربیت ایسے رنگ میں کی جائے
کہ وہ آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔اللہ تعالیٰ نے از خود ہمیں یہ دعا سکھائی ہے کہ اے ہمارے رب ایسے
سامان پیدا کر دے۔ہمیں اس بات کی توفیق دے اور ہمارے بچوں کو سمجھ اور طاقت دے کہ ان کے اندر نیکی کی
صلى الله
بنیاد قائم ہو جائے اور اس رنگ میں نیکی کی بنیاد قائم ہو کہ وہ ذریت طیبہ بن جائیں اور نبی اکرم ہی ہے اپنے ان
بچوں پر فخر کریں۔نیکی کی بنیاد بچپن ہی میں پڑ سکتی ہے۔کیونکہ ساری عادتیں بچپن ہی میں پڑتی اور پختہ ہوتی ہیں۔مثلاً ذریت
طیبہ بنے کیلئے اور نیکی کی بنیاد کو قائم کرنے کیلئے جسم کی اور کپڑوں کی صفائی ہے۔ہم نے دیکھا ہے کہ بعض والدین
بہت چھوٹی عمر میں جب بچے کو ہوش ہی نہیں ہوتی اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ ان کا ناک صاف کر دیا جائے۔نزلہ ہمارے ملک میں عام ہے۔ناک جب بہتا ہے تو ماں باپ، بہن بھائی یا گھر کے دوسرے بڑے افراد جو پاس

119
فرموده ۱۹۶۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
ہوتے ہیں وہ ناک صاف نہیں کرتے اور اس کے نتیجہ میں اس بچے کو ایسی گندی عادت پڑ جاتی ہے کہ جب وہ ۲۵ ،
۴۰،۳۰ یا ۰ ۵ سال کا ہو جاتا ہے تب بھی اس کو یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ناک بہہ کر میرے ہونٹوں پر آ گیا ہے اور
دیکھنے والوں کے دل متلا جاتے ہیں۔دیکھ کر بڑی گھن پیدا ہوتی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے صفائی کو قائم
رکھنے کیلئے یہ انتظام کیا ہے کہ جب ناک بہتا ہے تو ہونٹ کے اوپر کے حصہ میں گدگدی ہوتی ہے۔اور فوراً انسان کا
رومال او پر اٹھتا ہے اور وہ ناک کو صاف کر دیتا ہے۔لیکن بچپن میں جب ماں باپ یا گھر کے دوسرے افراد چھوٹے
بچوں کا ناک صاف نہیں کرتے تو آہستہ آہستہ یہ حس ماری جاتی ہے یا دب جاتی ہے۔احساس باقی نہیں رہتا اور
چونکہ احساس باقی نہیں رہتا اس لئے یہ گندگی بڑی عمر تک ساتھ چلتی ہے۔پھر بڑی مشکل سے اس عادت کو اور اس
بے حسی کو دور کیا جاتا ہے۔جسم کی صفائی اہم ہے
غرض بچپن کا زمانہ ہی بنیادوں کو قائم کرنے کا ہے اور بچپن ہی میں نیکی کی بنیاد قائم کی جاسکتی ہے۔ہمیشہ آپ
بچوں
کو یہ وعظ اور نصیحت کرتے رہتے ہیں کہ صاف رہا کرو۔مناسب وقتوں پر نہانا ضرور چاہیے تاکہ جسم کی گندگی
دور ہو جائے۔جسم کے جو حصے ہر وقت ننگے رہتے ہیں۔مثلاً چہرہ ہے، ہاتھ ہیں، پاؤں ہیں ان کو دن میں کم از کم
پانچ بار وضو کرتے ہوئے اچھی طرح دھونا چاہیے۔نبی اکرم ﷺ نے صفائی پر اس قدر زور دیا ہے کہ آپ نے
فرمایا اپنے مخنوں کو جہنم کے عذاب سے بچاؤ۔یہ نہ ہو کہ دھوتے وقت بے خیالی میں پاؤں کے کچھ حصے بغیر ڈھلے
کے رہ جائیں اور اس طرح تم اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لے لو۔منہ کو دھونا چاہیے ناک میں پانی ڈال کر اسے
صاف کرنا چاہیے۔آنکھوں کو مل کر دھونا چاہیے تا کوئی گند نظر نہ آئے۔اچھی طرح کلی کر کے دانتوں کو صاف
کرنا چاہیے اور اگر ہو سکے تو ہر کھانے سے پہلے دانتوں اور منہ کو صاف کرنا چاہیے اس سے دانت بڑے مضبوط
رہتے ہیں۔اس میں جسمانی فائدہ بھی ہے اور معاشرہ میں بھی اس کا بڑا فائدہ ہے۔آپ تو نبی اکرم ﷺ کے وہ
بچے ہیں جنہوں نے ساری دنیا کو اپنے سینہ سے لگانا ہے۔ہم نے پیار کے ساتھ ساری دنیا کو محمد رسول اللہ ہی اللہ
کیلئے جیتنا ہے اور اس پیار کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کے قریب جائیں اور ان کو اپنے سینہ سے لگائیں۔اگر کوئی
عیسائی یا د ہر یہ ہم سے زیادہ صاف ہو تو وہ کہے گا یہ میرا دل جیتنے آئے ہیں لیکن انہوں نے منہ اور جسم کی بدبو سے
میرے دماغ کو پریشان کر دیا ہے۔پس اگر ہم صفائی کی عادت نہ ڈالیں تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں
ہو سکتے۔بظاہر یہ ایک چھوٹی سی چیز ہے اور دنیوی چیز ہے لیکن دنیا کی کوئی چھوٹی چیز بھی نہیں جس کا ہمارے مذہب
نے یا نبی اکرم ﷺ نے حکم نہ دیا ہو۔ہر چیز ہی اہم ہے اور ہر چیز ہی موثر ہے اور ہر چیز کا ایک نتیجہ نکلتا ہے جو اسلام
کے حق میں اچھا ہوتا ہے۔ذریت طیبہ بنے اور نیکی پر قائم رکھنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ بنیاد مضبوط ہو جو مکان

د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
120
مضبوط بنیادوں پر کھڑے کئے جاتے ہیں ان کی دیواروں کو بارشوں، آندھیوں اور زلزلوں کے نتیجہ میں بعض دفعہ
بلکا سا نقصان تو پہنچ جاتا ہے لیکن وہ اپنی بنیادوں پر قائم رہتے ہیں لیکن اگر اوپر کی دیوار میں بڑی مضبوط ہوں اور
بنیاد کمزور ہو تو تھوڑی سی آفت ہی اس مکان کو گرا دے گی۔کیونکہ جب بنیاد ہلے گی تو دیوار کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو
وہ گر جائے گی۔اسی طرح اگر ہم خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کی پوری تربیت کر لیں تو ٹھیک ہے لیکن اطفال کے دور
میں سے گزر کر جب وہ ہمارے پاس پہنچیں اور ان کی بنیادیں مضبوط نہ ہوں تو بڑی دقت پیش آئے گی۔پھر
بنیادوں کوکھودنا پڑے گا۔ان میں سیمنٹ بھرنا پڑے گا۔( میں ظاہری مثال دے رہا ہوں ) اور بڑی کوشش کے نتیجہ
میں ان کی حفاظت کی جاسکے گی۔لیکن اگر بنیاد مضبوط ہو تو اوپر کی مرمتیں تو نسبتا کم خرچ اور سہولت کے ساتھ کی
جاسکتی ہیں۔غرض جہاں تک آپ کا تعلق ہے نیکی کی بنیاد آپ کی عمروں میں قائم ہو جانی چاہیے اور اس لئے قائم
ہو جانی چاہیے کہ اسلام کے قائم کرنے اور محمد رسول اللہ ﷺ کے مبعوث کئے جانے کا یہ مقصد نہیں تھا کہ صرف
ایک نسل کی اصلاح کی جائے۔اصل مقصد تو یہ تھا قیامت تک ہر نسل جو پیدا ہو اس میں نیکی کی بنیادیں بڑی مضبوط
ہوں اور نیکی کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہو کر وہ اپنی زندگیوں کو اس رنگ میں گزار ہیں کہ وہ دنیا کیلئے ایک نمونہ
بنیں۔اس بنیادی اصول کو بھولنے کا نتیجہ
ایک وقت کے بعد مسلمان اس بنیادی اصول کو بھول گیا نتیجہ یہ ہوا کہ باوجود اس کے کہ ساری دنیا میں سب
سے زیادہ اثر مسلمانوں ہی کا تھا۔لیکن اس بنیادی اصول کو بھولنے کے نتیجہ میں بعد کی نسلیں جب پیدا ہوئیں تو
آہستہ آہستہ ان کی تربیت میں کمی واقع ہوتی گئی اور جوں جوں ان کی تربیت میں کمی ہوئی نیکی کی بنیادیں کمزور ہوتی
گئیں اور جوں جوں نیکی کی بنیاد میں کمزور ہوتی گئیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے اس قدر وارث نہ رہے کہ جس
قدر ان کے باپ دادا تھے اور غیروں کو ان پر فوقیت حاصل ہوگئی۔اس دنیا میں (اخروی زندگی میں ) کسی کو جنت کا
نچلا حصہ ملے گا اور کسی کو اوپر کا حصہ ملے گا لیکن ہماری جنت اسی دنیا سے شروع ہو جاتی ہے اور اس دنیا کی جنت
کیلئے اللہ تعالیٰ نے یہ شرط لگائی ہے کہ دنیا بھی تبھی ملے گی جب تم اس دنیا میں میری جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔یہ
شرط غیر مسلموں پر نہیں لگائی۔غیر مسلموں
کیلئے اللہ تعالیٰ نے یہ اصول بنایا ہے کہ اگر وہ دنیا کمانے کی صحیح تدبیر
کریں گے تو انہیں دنیا مل جائے گی۔لیکن آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔وہاں انہیں جہنم میں جلنا پڑے گا۔اس دنیا میں ان کی کوشش اور تدبیر کے مطابق انہیں دنیوی انعام ملتے رہیں گے اور مل رہے ہیں۔لیکن مسلمان کیلئے
اللہ تعالیٰ نے یہ شرط لگائی ہے کہ تمہیں دنیا صرف اس وقت ملے گی جب تم دینی اور روحانی لحاظ سے میری رضا کی
جنتوں میں داخل ہو جاؤ گے۔جب آہستہ آہستہ بنیاد کمزور ہونی شروع ہوئی اور بہت ہی کمزور ہوگئی تو ہم مسلمانوں
کو دنیا کی ذلتیں اٹھانی پڑیں۔ان ذلتوں کو سوچ کر بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔دماغ بڑا پر ایشان

121
فرموده ۱۹۶۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
ہوتا ہے کہ وہ قوم جس سے اللہ تعالیٰ کے بے شمار وعدے تھے اگر وہ ان شرائط کو پورا کرتی جو اللہ تعالیٰ نے عائد کی
تھیں اور ان ذمہ داریوں کو نبھاتی جو ان پر ڈالی گئی تھیں اور وہ کام کرتی جن کے کرنے کا ایسے حکم دیا گیا تھا تو ساری
دنیا میں قابل عزت صرف یہی ایک قوم تھی۔لیکن اس نے اپنے رب کے احکام کی پرواہ نہ کی اور اس کے ساتھ
اپنے تعلق
کو پختہ نہ رکھا۔نتیجہ یہ ہوا کہ دین تو گیا ہی تھا دنیا بھی ساتھ ہی گئی کیونکہ مسلمان کیلئے یہ شرط تھی کہ اسے دنیا
تبھی ملے گی جب وہ دینی اور روحانی لحاظ سے اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت میں داخل ہو جائے۔ہمیں فکر ہے اس لئے
کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ پھر غلبہ اسلام کے سامان پیدا کئے ہیں اور اس نے آپ سے یہ وعدہ
کیا ہے کہ اگر مسلمان اسلام کی اس تعلیم پر جسے آپ نے بڑا روشن اور نمایاں کر کے اور دلائل اور آسمانی تائیدوں
کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے مضبوطی پر قائم ہو جائیں تو انہیں دین بھی ملے گا اور دنیا بھی ملے گی اور یہ غلبہ
اسلام کا ، یہ غلبہ تو حید باری کا، یہ غلبہ نبی اکرم ﷺ کی محبت کا دنیا میں اس وقت تک قائم رہے گا جب تک کہ
قیامت نہ آ جائے بشرطیکہ شرائط پوری ہوتی جائیں۔احمدیوں کے لئے خوشخبری
غرض یہ وعدہ دہرایا گیا ہے اور نئے سرے سے اسلام کے غلبہ کے سامان پیدا کئے گئے ہیں۔اس لئے ہمیں
اپنی نسل کی بھی فکر ہے اور اس نسل
کی بھی فکر ہے جس نے ہماری جگہ لینی ہے کیونکہ یہ دنیا تو فانی ہے۔باپ مر جاتا
ہے اور بیٹا اس کی جگہ لیتا ہے۔باپ چاہے اللہ تعالیٰ کے فضل کا وارث ہو اور اللہ تعالی اس سے محبت کر رہا ہو۔لیکن
بیٹا اپنی نالائقیوں کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے فضل سے محروم ہو جائے تو اسلام کا غلبہ وہاں اس نسل میں ختم ہو جاتا ہے۔اس لئے ہمیں ہر وقت یہ فکر رہتا ہے کہ ہماری اگلی نسل ہر لحاظ سے پاک اور صاف ہو۔جسمانی لحاظ سے بھی ، اخلاقی
لحاظ سے بھی اور روحانی لحاظ سے بھی۔یہاں بھی اب بڑی شکایتیں آنے لگ گئی ہیں۔کیونکہ ہر سال بہت سے
دوست باہر سے یہاں آجاتے ہیں چونکہ ان کے بچوں کی تربیت نہیں ہوتی۔اس لئے وہ ہمارے ماحول کو بھی
خراب کر دیتے ہیں۔بچے اور گالیوں کی عادت
دیہات میں گندی گالیاں دینے کی عادت عام ہے۔ہر سیال یہاں پندرہ میں نئے گھرانے بلکہ شاید اس
سے بھی زیادہ آجاتے ہیں۔ان کے بچوں کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔انہیں گالیاں دینے کی عادت ہوتی ہے تو وہ
ہمارے ماحول میں بھی گالیوں کا رواج ڈال دیتے ہیں۔یہ آپ بچوں کا، کہ جو یہاں کے رہنے والے ہیں فرض
ہے کہ جہاں بھی اس قسم کی بات دیکھیں وہ اس کی اصلاح کی کوشش کریں یا مجھے رپورٹ کریں۔ایک چھوٹا سا بچہ
بھی میرے پاس آکر کہہ سکتا ہے کہ فلاں فلاں بچے غیر تربیت یافتہ ہیں۔ان کی اصلاح کا انتظام کریں۔آپ مکہ

د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
122
دکھا کے اصلاح کی کوشش نہ کریں بلکہ پیار سے اصلاح کرنے کی کوشش کریں اور پیار میں جتنی طاقت ہے وہ مادی
ذرائع میں نہیں۔نہ سکے میں ہے، نہ چھپڑ میں، نہ لاٹھی میں، نہ بندوق میں اور نہ ایٹم بم میں کسی میں بھی وہ طاقت
نہیں۔اسلام کی طاقت
میں یورپ کے دورہ پر گیا تو وہاں کے لوگوں کے سامنے میں نے یہ بات رکھی۔دینی لحاظ سے وہ بھی بچے
ہیں ناں۔آپ سے بھی کم عمر بچے۔دین ان کی عقلوں میں بمشکل آتا ہے۔میں یہ بات ان کے سامنے بار بار رکھتا
تھا کہ دلوں کو بدلنا مذ ہب کا کام ہے اگر ہم ساری دنیا کے ایٹم بم لا کر بھی کسی ایک دل میں نیک تبدیلی پیدا کرنے کی
کوشش کریں تو ایسا نہیں کر سکتے۔ایٹم بم لاکھوں کروڑوں آدمیوں کی جان تو لے سکتے ہیں لیکن ایک دل میں نیک
تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے۔لیکن اسلام اتنا ز بر دست اور طاقتور مذہب ہے کہ اس نے کروڑوں کے دلوں میں
تبدیلیاں پیدا کر دیں۔ایسی نیک تبدیلیاں کہ وہ دل جو سیاہ تھے اللہ تعالیٰ کی ذات تو خیر بہت ہی پاک ہے۔انسان
کی نظر بھی جب ان پر پڑتی تھی تو گھن آنے لگی تھی اور طبیعت متلا جاتی تھی لیکن اب وہی دل جن کو اسلام نے بدلا
ہے اتنے حسین ہو گئے ہیں کہ الفاظ ان کے حسن کو بیان نہیں کر سکتے۔وہ سچ بولنے والے ہیں۔ہمدرد اور لوگوں کی
خدمت کرنے والے ہیں۔لوگوں کو آرام پہنچانے والے ہیں میٹھی زبان رکھنے والے ہیں۔اپنے نیک نمونہ سے
دلوں کو کھینچنے والے ہیں۔یہ لوگ مخلوق کے ایک حصہ کو بھینچ کر محمد رسول اللہ ﷺ کے قدموں میں لے آئے ہیں اور
کہا ہے کہ یہ ہے تمہارا نجات دہندہ۔پہلے مسلمانوں کی نسل تو چند صدیوں بعد کمزور ہوگئی تھی لیکن ہماری نسل کمزور
نہیں ہونی چاہیے ہم سے اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پھر اسلام کو اپنے فضل اور رحم سے غالب کرے گا اور اگر
ہم اپنی نسلوں کی صحیح تربیت کرتے چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کے انعامات ہم پر قیامت تک بارش کے قطروں کی
طرح برستے رہیں گے۔اب ہر بچہ اگر اس وقت سوچے تو اسے سمجھ آجائے گا کہ جب تیز بارش ہورہی ہو تو اس کے
قطرے گنے نہیں جا سکتے۔لیکن ہو سکتا ہے کہ انسان کوئی ایسا آلہ ایجاد کر دے کہ وہ بارش کے قطرے گن اور معلوم
کرلے کہ ایک منٹ میں ایک فٹ جگہ میں اتنے سو یا اتنے ہزار قطرے پڑ رہے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اس
قد را ور اس تعداد میں نازل ہو رہی ہیں کہ دنیا کا کوئی ایسا آلہ نہیں بنایا جا سکتا جو خدا تعالیٰ کے فضلوں کی گنتی کر سکے۔اللہ تعالیٰ کے فضل بے شمار ہیں۔دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ بعض زمینیں بنجر ہوتی ہیں اور بعض علاقے ایسے ہوتے ہیں کہ وہاں بارش نہیں
ہوتی۔مثلاً صحرا ہیں کہ سالہا سال گزر جاتے ہیں وہاں بارش نہیں ہوتی۔نہ وہاں بوٹیاں اگتی ہیں نہ گھاس۔لیکن
بعض علاقے ایسے ہوتے ہیں جو ہر وقت سرسبز رہتے ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ ہم
روحانی طور پر وہ علاقے ہیں کہ جہاں ہر وقت سرسبزی اور شادابی رہتی ہے۔خوبصورتی رہتی ہے۔کہیں اعمال صالحہ

123
فرموده ۱۹۶۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
دد
کے درخت اگے ہوئے ہیں، کہیں اقوال طیبہ کے درخت اگے ہوئے ہیں۔کچی اور میٹھی باتیں ، دل موہ لینے والی
باتیں ، خدا تعالیٰ کی حمد وثنا کے بول یہ ساری باتیں جو اسلام نے سکھائی ہیں ان کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ انعام دیتا
ہے۔ان انعاموں کی مثال ہم درختوں پھولوں اور دوسری چیزوں سے دے سکتے ہیں۔کوئی ہماری کسی حس کو آرام
پہنچا رہا ہے اور کوئی کسی حس کو آرام پہنچارہا ہے۔دنیا میں مثلاً آم ہیں ان کے مقابلہ میں روحانی طور پر ایک درخت
ہے جو ہمیں روحانی غذا مہیا کر رہا ہے۔یا مثلا گلاب کا پھول ہے جو آنکھوں کو بھی اچھا لگتا ہے اور اس کی خوشبو بھی
بڑی اچھی لگتی ہے۔اسی طرح بعض اعمال کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ روحانی طور پر گلاب کے پھول پیدا کر دیتا ہے اور
جب ہم اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں
کو دیکھتے ہیں تو ہماری آنکھیں بھی خوش ہوتی ہیں۔ہمارا ناک بھی بڑا خوش ہوتا ہے
کہ نہایت اچھی اور بھینی بھینی خوشبو آ رہی ہے۔غرض ہم سرسبز علاقے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں کہا ہے کہ اگر تم اپنی نسل میں نیکی کی بنیاد کو قائم کر کے اگلی
نسل کو ذریت طیبہ بنانے کی کوشش نہیں کرو گے اس حد تک جتنا تمہارے ہاتھ میں ہے۔جتنی تمہارے لئے ممکن
ہے۔تو پھر میں یہ سر سبز علاقے بنجر کر دوں گا۔پھر یہ عمتیں یہاں نازل نہیں ہوں گی۔پس ہمیں ہر وقت یہ خطرہ رہتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعاموں سے ہمیں یہ ایک سرسبز علاقہ ملا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے گناہوں کے
نتیجہ میں یہ سرسبز علاقہ بنجر بن جائے۔حضرت آدم اور حوا نے گناہ کیا تھا اور اس کی وجہ سے عارضی طور پر ان سے بھی
سرسبز علاقے چھین لئے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ پھر نیکی کرو تو سر سبز علاقہ تمہیں ملے گا۔اللہ تعالیٰ تمثیلی زبان
میں باتیں کیا کرتا ہے یہ بھی ایک تمثیلی زبان ہے۔میں بھی آپ سے تمثیلی زبان میں باتیں کر رہا ہوں یعنی میں ایک
مثال دے رہا ہوں۔ویسے تو روحانی انعام الفاظ میں نہیں بتائے جاسکتے۔خصوصاً بچوں کیلئے ان کا سمجھنا مشکل
ہے۔ممکن ہے آپ میں سے بعض ایسے بچے ہوں کہ جن کے والدین کے پاس عمدہ باغ ہوں ان میں بڑا اچھا پھل
لگتا ہو۔اللہ تعالیٰ نے پانی با افراط دیا ہو۔زمین اچھی دی ہو۔فراست دی ہو۔موقع پر اور وقت پر پانی دیا جاتا ہو۔کھاد دی جاتی ہو۔پودے سرسبز اور پھلوں سے بھرے ہوئے ہوں مگر یہ دنیوی باغ تو ایک وقت میں پھل دیتے
ہیں لیکن جو روحانی باغ میں وہ سدا بہار ہیں ان میں سے جن درختوں کو آم لگتے ہیں ان
کو بارہ مہینے ہی ہم لگتے ہیں
ان میں انگور کی بیلوں کو بارہ مہینے ہی انگور لگتا ہے۔آپ جن کے والدین کے پاس باغات ہیں کبھی یہ نہیں سوچیں گے کہ اپنے باغ کو کا ٹیں آپ سمجھیں گے کہ
یہ خدا کی نعمت ہے ہم اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔مزیدار اور خوشبو دارسیب اور لذیذ آم ہمیں کھانے کو ملتے ہیں۔اسی طرح ہم دوسرے پھل ان سے حاصل کرتے ہیں ہم انہیں کیوں کاٹیں۔غرض جو عارضی چیزیں ہیں جو وقتی
لذتیں ہیں ان کو ضائع کرنے کیلئے ایک بچہ بھی کم عقل ہونے کے باوجود تیار نہیں ہوگا۔بلکہ میں نے دیکھا ہے کہ
بعض چھوٹے چھوٹے بچے (چھ سات برس کی عمر کے بچے) ان کی کسی چیز کوغیر ہاتھ لگانے لگے اور وہ سمجھیں کہ وہ
چیز ٹوٹ نہ جائے تو وہ اسے کھانے کو پڑتے ہیں اور کہتے ہیں پرے ہٹ کہیں میری یہ چیز نہ تو ڑ دینا۔تو دیکھو دنیا کی

دومشعل
راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
124
چیزوں کیلئے تو اتنی غیرت اور جوش ہوتا ہے لیکن جو روحانی نعمتیں اللہ تعالیٰ نے دی ہیں ان
کیلئے اتنا جوش بھی نہیں پایا
جاتا کہ ہم نے انہیں ضائع نہیں ہونے دینا۔پس یہ عہد ہونا چاہیے۔یہ پختہ ارادہ ہونا چاہیے۔یہ کوشش ہونی
چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں انہیں ضائع نہیں ہونے دینا۔خدا تعالیٰ کہتا ہے پاکیزہ جسم سے
رہو جس کا جسم پاکیزہ نہیں ہوگا وہ ہمارے ماحول میں نہیں پنپ سکے گا۔ہم اسے اپنے باغ میں داخل نہیں ہونے
دیں گے جن کے خیالات پاکیزہ نہیں ہوں گے ان کو بھی ہم اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے باغ میں آکر اس
کی خرابی کا باعث بنیں۔جس طرح دیمک مادی درختوں کو کھا جاتی ہے اسی طرح یہ دیمک ہے جو روحانی درختوں کو
کھا جاتی ہے۔اس لئے ہمیں بھی فکر ہے اور آپ
کو بھی یہ فکر ہونی چاہیے۔ہم یہ جانتے ہیں کہ آپ حقیقتا محمد رسول
صلى الله
اللہ عیہ کے بچے ہیں اور آپ کے دل میں بھی ہمیشہ یہ احساس زندہ اور بیدار رہنا چاہیے کہ آپ نبی اکرم ہی اللہ
کے بچے ہیں اور آپ کی نسل میں بھی اور آپ کی زندگی کے اس حصہ میں بھی نیکی کی بنیادیں قائم ہونی چاہئیں اور
آپ کو کوشش کرنی چاہیے کہ آپ محمد رسول اللہ ﷺ کی ذریت طیبہ بن جائیں۔ایک ایسی پاک اور صاف نسل بن
صلى
الله و
جائیں جس پر آنحضرت ﷺ فخر کریں اور ساری دنیا (ہم سب نے قیامت کے دن اکٹھے ہو جانا ہے ) سے
کہیں تم
دیکھتے ہو میری اس امت کو۔دوسرے بچے اپنی نا مجھی اور جہالت کی وجہ سے ہر قسم کے گند میں ملوث تھے۔ان کے
جسم اور کپڑے غلیظ تھے۔ان کے اخلاق ، ان کے اقوال، ان کی باتوں اور ان کے کاموں میں گندگی نظر آرہی تھی
لیکن اس وقت بھی میرے یہ بچے اتنے صاف ستھرے تھے کہ تم اس کا تصور نہیں کر سکتے۔آپ غیر قوموں کو مخاطب
کر کے
کہیں گے کہ دیکھو میری برکت سے اور میرے فیوض سے اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں جاری کی تھیں ان کے نتیجہ
میں اس عمر میں بھی ان بچوں کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ سمجھ دی تھی کہ کوئی گندگی ان کی زندگیوں میں داخل نہ
ہواور وہ ہمیشہ خدا تعالیٰ کی نظر میں پاک اور ستھرے بچے رہیں اور اس میں وہ کامیاب ہوئے اور دیکھو میری امت
کو اس کے کتنے انعامات مل رہے ہیں۔پہلی امتیں ان انعامات کے قریب بھی نہیں آئیں۔ان کے انعامات
امت محمدیہ کے انعامات کے مقابلہ میں اتنے تھوڑے ہیں کہ ان کا ان سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔غرض ہمیشہ یہ سوچتے رہا کرو ہمیشہ یہ دعائیں کرتے رہا کرو اور ہمیشہ یہ کوشش کرتے رہا کرو کہ اللہ تعالی آپ
کو محمد رسول
اللہ ﷺ کے ایسے بچے بنائے کہ آپ ﷺ آپ بچوں پر فخر کریں اور وہ نیکی کی بنیادوں کو آپ میں
قائم کر کے آپ کو ذریت طیبہ بنادے اور آپ دین اور دنیا کی نعمتوں کے وارث ہوں
اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی رحمت
کا سایہ آپ پر رکھے۔اللھم آمین۔اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی اور پر سوز دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۳ ، نومبر ۱۹۶۹ء)

آج 10 میں سے 10 باقی