سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

125
فرموده ۱۹۶۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
۲۰ اکتوبر ۱۹۶۸ کو بعد دو پہر سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مجلس خدام الاحمدیہ کے
سالانہ اجتماع کے اختتامی اجلاس میں خدام سے ایک نہایت روح پرور اور پر ولولہ خطاب فرمایا
جس کا ملخص پیش کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ علیہ نے اپنے گزشتہ خطاب کے تسلسل میں جو
اجتماع کے افتتاح کے موقعہ پر آپ نے فرمایا تھا فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی ، اس کے رسول کی اور باہم ایک دوسرے کی
امانتوں کو پورے طور پر ادا کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بہت سی بشارتیں دی ہیں۔اللہ امانت ادا
کرنے والوں کو بشری للمومنین اور بشری للمحسنین کے الفاظ میں ، رسول کی امانت ادا کرنے والوں
کوبشرا لمحسنین اور باہمی امانت ادا کرنے والوں کو لتبشر به المتقین کے الفاظ میں بشارت دی گئی
اہے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان امانتوں کو بجالانے کا طریق کیا اختیار کیا جائے؟ اس کا جوا۔بشر المخبتين کے الفاظ میں ہے کہ عاجزی کی راہوں کو اختیار کر ک نیز فرمایا کہ حکم کی بہترین اطاعت کر کے۔بشارتوں کے وعدے
اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ اگر چہاللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے وعدے حق ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا
ہے کہ میری بشارتوں کے وارث بننے کیلئے تمہیں میری راہ میں تکالیف اور مصائب کو بھی بشاشت سے قبول کرنا
ہوگا۔جیسے فرمایا:
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ
وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
(البقرة: ۱۵۶ - ۱۵۷)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی قرآنی تعلیم کے مطابق اور حضرت نبی کریم ﷺ کی سنت کی اتباع میں
ہمیں خدائی بشارتوں کے وعدے بھی دیئے ہیں اور ابتلاؤں اور مصائب کی خبریں بھی دی ہیں۔اس ضمن میں حضور
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب سے چند اقتباسات پیش فرمائے۔جن میں یہ ذکر ہے کہ تم خوش
ہوا اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تم کو تعلیم دیں گے۔پس ماریں کھاؤ اور صبر کرو۔اس کے بعد حضور نے ان خدائی بشارتوں اور وعدوں کا ذکر فرمایا جو اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ سے کئے تھے اور کفار کے ان لرزہ خیز مظالم کا تذکرہ فرمایا جنہیں آنحضرت مایا اللہ
عليم

دومشعل
حل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۸ء
126
آپ کے صحابہ نے خدا کی راہ میں بشاشت قلبی کے ساتھ قبول فرمایا اور یہ کہ ان مصائب اور مظالم کے وقت
صلى الله
تہ اپنے صحابہ کو صبر کی تلقین فرماتے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خدائی وعدے پورے ہوئے چنانچہ اسلام
الب آگیا اور معاندین کے منصوبے خاک میں مل گئے۔مومنوں پر ابتلاء کیوں آتے ہیں
اپنا روح پرور خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ جب انسان اپنے رب سے دور ہو جاتا ہے اور
اس کی بدبختی انتہاء کو پہنچ جاتی ہے تو خدا تعالیٰ اپنے رسولوں کو بھیجتا ہے۔اس وقت دنیا کی سب طاقتیں ان کے
خلاف صف آراء ہو جاتی ہیں۔لیکن رسول کی حسین اور سریلی آواز دیتی نہیں بلکہ ساری دنیا میں پھیلنی شروع ہو جاتی
ہے۔تب مخالفین کا جوش بھی بڑھ جاتا ہے۔اس وقت اللہ تعالیٰ مومنوں کو ابتلاء میں ڈالتا ہے۔لیکن انہیں ہلاک
کرنے کیلئے نہیں بلکہ دنیا پر یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ انہیں میرے ساتھ پختہ تعلق حاصل ہے۔یہ ان ابتلاؤں میں مجھے
چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔نیز یہ کہ میرے انعام وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں جو میری خاطر دکھ قبول کرتے ہیں۔اس کے بعد مومنوں کیلئے وعدہ پورا ہونے کا وقت آتا ہے تو ان کے چہرے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ صَاحِكَةٌ
مُسْتَبْشِرَةٌ کے مصداق ہوتے ہیں۔یعنی ان کے چہرے اطمینان کامرانی اور اللہ کی عظمت کے جلووں سے چمکنے
والے ہوتے ہیں جن پر مسکراہٹ کھیل رہی ہوتی ہے اور وہ رحمت الہی کے سایہ میں خوش اور شاد ہوتے ہیں۔صبر کی تلقین
صلى الله
علوم
اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ دنیا اس وقت بھی اسلام پر بڑی طاقت سے حملہ آور ہے۔آنحضرت علی
کے زمانہ میں تلخیاں اور رنگ کی تھیں۔اب اور رنگ کی ہیں۔اب دنیا دجل کے ہتھیاروں کے ساتھ اسلام پر حملہ
آور ہے۔ہزاروں میل دور بیٹھے ایذاء پہنچانے والے آنحضرت علی پر ایسے ایسے الزام لگاتے ہیں جن سے
ہمارے دل چھلنی ہو جاتے ہیں اور آنکھیں خون کے آنسو روتی ہیں۔لیکن ہمیں گالی کے مقابل گالی کا حکم نہیں۔تمسخر
کے مقابل تمسخر کا حکم نہیں۔بلکہ ہر ایذاء کے مقابل صبر کی تعلیم ہے۔گالیاں سن کر دعائیں دینے کا حکم ہے اور دکھ
پہنچانے والوں کو آرام دینے کی تعلیم ہے۔حضور نے خدام سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ تم اس مقام پر قائم رہوتا
خدا تعالیٰ اپنی بشارتوں کے وعدے پورے کرے۔فرمایا کہ میں تو دیکھ رہا ہوں کہ وہ وقت بڑا قریب ہے جب
اسلام ساری
دنیا میں پھیل جائے گا جب ہر دل میں نبی اکرم ﷺ کی محبت قائم ہو جائے گی۔جب تمام دہریہ اور
بت پرست اور بدھ مذہب اپنی بدیوں اور بت پرستیوں اور شرک کو چھوڑ کر خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے لگیں
گے۔فرمایا کہ کامیابی بہر حال اسلام کو ہونی ہے۔غلبہ بہر حال اسلام کا ہے سارے معاند ناکام رہیں گے اور یہ غلبہ
خدائی وعدہ کے مطابق جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہوگا۔پھر وہ ہمارے بھائی جو ہم سے ناراض ہیں ہم سے گلے مل
صلى الله

127
فرموده ۱۹۶۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
جائیں گے اس وقت ہم بھی خوش ہوں گے اور وہ بھی خوش ہوں گے۔فرمایا کہ دنیا جاہل اور کم علم ہے۔ہم اس سے
ناراض نہیں کیونکہ ہم ظالم کے دشمن نہیں بلکہ اس کے ظلم کے دشمن ہیں۔آخر میں حضور نے خدام سے فرمایا کہ میرا
سلام اللہ آپ تک پہنچائے گا۔کیونکہ زبانی سلام پہنچنے کا تو کوئی
فائدہ نہیں۔اللہ تعالیٰ اگر میری سلامتی کی دعا کو آپ کے حق میں قبول کرے اور آپ کو سلامتی سے یہاں رکھے،
سلامتی سے گھروں کو واپس لے جائے اور وہاں بھی سلامتی سے رکھے تو اس میں فائدہ ہے۔میری دعا ہے اور یہی
میری دعا ہے کہ اللہ میرے سلام کو آپ تک پہنچائے اور آپ کے ساتھ رکھے، میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ
ہیں۔اس کے بعد حضور نے ایک پر سوز اجتماعی دعا کرائی جس میں مقام اجتماع میں حاضر جملہ خدام، اطفال و
زائرین شامل ہوئے۔دعا میں سوز و گداز اور در دو الحاح کا یہ عالم تھا کہ رقت قلب سے ہر آنکھ اشکبار اور پرنم تھی۔دعا کے بعد حضور تقریباً پانچ کے بعد دو پہر مقام اجتماع سے تشریف لے گئے اور جملہ خدام کو واپس جانے کی
اجازت مرحمت فرمائی۔( بحواله روزنامه الفضل ۲۲ اکتوبر ۱۹۶۸ء)

آج 10 میں سے 10 باقی