خطبہ جمعہ
مشعل راہ۔ جلد دوم
دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
128
خطبه جمعه فرموده ۴ را پریل ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
خدام الاحمدیہ کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آئندہ اشاعت اسلام کا بڑا بوجھ آپ کے کندھوں پر پڑنے والا ہے
کوئی ایک طفل یا کوئی ایک نو جوان بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے جو احمدیت کے مقصد سے غافل رہے اور اس ذمہ داری
کی ادائیگی سے غافل رہے جو ہمارے رب نے ہمارے کمزور کندھوں پر ڈالی ہے۔گو ہر عمر میں انسان کے ساتھ
موت لگی ہوئی ہے لیکن عام حالات میں ایک ساٹھ سالہ ادھیڑ عمر کے انسان کی طبعی عمر اس نو جو ان کی عمر سے کم ہوتی
ہے جو ابھی سولہ یا سترہ سال کا ہے۔آپ اپنے روحانی بنک یا خزانہ (اگر یہ لفظ اس جگہ کے لئے استعمال ہو جہاں
خزانہ رکھا جاتا ہے ) کو اگر آپ چاہیں تو بہت زیادہ بھر سکتے ہیں لمبی عمر ہے۔جس شخص نے کئی فصلیں کاٹنی ہوں
اس کے گھر میں دانے بہت زیادہ ہوں گے اگر وہ دانے جمع کرے اور اگر دانے بیچے تو مال زیادہ ہوگا۔لیکن جس
شخص نے ایک ہی فصل کاٹنی ہو یا دو فصلیں کاٹنی ہوں تو اگر اس کا پیٹ بھر جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے۔لیکن اس
دنیا میں تو پیٹ بھر جاتا ہے مگر اخروی زندگی کی جو نعماء ہیں ان کے متعلق کوئی شخص یہ سوچ نہیں سکتا کہ بے شک وہ
نعماء ہمیں تھوڑی مقدار میں مل جائیں زیادہ کے ہم امید وار نہیں۔ان نعمتوں کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ کی دی
ہوئی تو فیق کے مطابق کوشش ہونی چاہئے۔پس خدام الاحمدیہ کی تنظیم اپنے طور پر بحیثیت خدام الاحمدیہ اس بات کا
جائزہ لے اور نگرانی کرے کہ کوئی خادم اور طفل ایسا نہ رہے جو قرآن کریم نہ جانتا ہو یا مزید علم حاصل کرنے کی
کوشش نہ کر رہا ہو۔لجنہ اماءاللہ کا فرض
اسی طرح لجنہ اماءاللہ کا یہ فرض ہے۔کہ وہ اس بات کی نگرانی کرے کہ ہر جگہ لجنہ اماءاللہ کی مہرات اور
ناصرات الاحمدیہ ان لوگوں کی نگرانی میں جن کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے قرآن کریم پڑھ رہی ہیں یا نہیں۔میں لجنہ
اماءاللہ پر یہ ذمہ داری عائد نہیں کر رہا کہ وہ سب کو قرآن کریم پڑھائیں۔کیونکہ اس سے تو باہم تصادم ہو جائے گا۔کیونکہ میں نے کہا ہے کہ ہر ایک موصی دو اور افراد کو قرآن کریم پڑھائے اگر مثلاً اس کی بیوی قرآن کریم پڑھنا
نہیں جانتی تو پہلے اپنی بیوی کو ہی پڑھائے گا۔یا میں نے یہ ہدایت دی ہے کہ ہر رکن انصار اللہ اس ماحول میں جس
ماحول کا وہ رائی ہے قرآن کریم کی تعلیم کو جاری کرے۔لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ یہ
دیکھیں کہ جن پر قرآن کریم پڑھانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے (جہاں تک مستورات اور ناصرات کا تعلق
129
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
ہے ) وہ اپنی ذمہ داری کو نباہ رہے ہیں یا نہیں۔اگر وہ اپنی ذمہ داری کو نباہ نہیں رہے تو آپ کی ذمہ داری ہے کہ
آپ اس ذمہ داری کو نبا ہیں اور مستورات اور ناصرات کو پڑھانا شروع کر دیں اور اس کی اطلاع مرکز میں ہونی
چاہئے۔کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ پوری ہمت کے ساتھ اور انتہائی کوشش کے ساتھ تعلیم
القرآن کے اس دوسرے دور میں داخل ہوں اور خدا کرے کہ کامیابی کے ساتھ (جہاں تک موجودہ احمدیوں کا
تعلق ہے ) اس سے باہر نکلیں۔ویسے یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ نئے بچے، نئے افراد بنتی جماعتیں اور نئی قو میں
اسلام میں داخل ہوں گی اور اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا۔تو ساری دنیا کا معلم بننے کی تربیت آپ ہی
کو حاصل کرنی چاہئے۔خدا جانے آپ میں سے کس کو یہ توفیق ملے کہ وہ ساری دنیا میں تعلیم القرآن کی کلاسیں
کھولنے کا کام کرے لیکن اگر ہم آج تیاری نہ کریں تو اس وقت اس ذمہ داری کو جو اس وقت کی ذمہ داری ہوگی ہم
نباہ نہیں سکیں گے۔غرض موصیوں
کی تنظیم بھی اور انصار اللہ کی تنظیم بھی اور خدام الاحمدیہ کی تنظیم بھی اور لجنہ اماءاللہ اور ناصرات
الاحمدیہ کی تنظیم بھی اس طرف پورے اخلاص اور جوش اور ہمت کے ساتھ متوجہ ہو جائیں اور کوشش کریں کہ جلد سے
جلد ہم اپنے ابتدائی کام کو پورا کرلیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے تفسیر القرآن تو نہ ختم ہونے والا کام ہے وہ تو جاری
رہے گا۔اس سلسلہ میں میں سمجھتا ہوں کہ جن دوستوں کے پاس تفسیر صغیر نہیں ہے انہیں تفسیر صغیر خرید لینی چاہئے
کیونکہ وہ ترجمہ بھی ہے اور مختصر تفسیری نوٹ بھی اس میں ہیں۔عام سمجھ کا آدمی بھی بہت سی جگہوں میں صحیح حل تلاش
کر لیتا ہے جو اس کے بغیر اس کے لئے مبہم رہیں۔جماعتی تنظیم کا یہ کام ہے کہ وہ تعلیم القرآن کے کام کو کامیاب بنانے کی کوشش کرے نیز وہ یہ دیکھے کہ
انصار الله ، موصیان ، خدام، لجنہ اور ناصرات کے سپر د جو کام کیا گیا ہے وہ ادا کر رہے ہیں یا نہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب
کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آخری تین چار منٹ سے ضعف کی وجہ سے مجھے چکر آ رہے ہیں کھڑا ہونا بھی مشکل معلوم ہوتا ہے۔دوست
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرے اور صحت عطا فرمائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۰ را پریل ۱۹۶۹ء)