سالانہ تربیتی کلاس۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
130
اار جولائی ۱۹۶۹ء کو بعد نماز مغرب مسجد مبارک میں مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے زیرا ہتمام
جاری ہونے والی سولہویں تربیتی کلاس کا افتتاح کرتے ہوئے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث
نے کلاس میں شامل ہونے والے خدام
کو مخاطب کرتے ہوئے ساری جماعت کو بعض قیمتی نصائح
سے نوازا۔حضور کی اس تقریر کا متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔( غیر مطبوعہ )
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
مجلس خدام الاحمدیہ کی سولہویں تربیتی کلاس کا آج اس وقت میں افتتاح کر رہا ہوں۔گذشتہ سالوں میں
خدام الاحمدیہ اپنی اس کلاس کی طرف پوری توجہ نہیں دیتے رہے۔اس لئے میں نے اس دفعہ مرکزیہ سے یہ کہا تھا
کہ اگر سو مجالس کے نمائندے کلاس میں شامل نہ ہوئے تو اس کا افتتاح نہیں کروں گا۔مجلس مرکز یہ نے دعاؤں
کے ساتھ کوشش کی اور اللہ تعالیٰ نے فضل کیا کہ آج بڑی خاصی تعداد میں خدام اس کلاس میں شامل ہورہے ہیں
اور خاصی زیادہ مجالس کے خدام اس میں شامل ہورہے ہیں۔جو نقشہ اس وقت میرے سامنے رکھا گیا ہے۔اس
کے مطابق ۱۳۴۵اھش ۱۹۶۶ ء میں اس کلاس میں صرف ۴۱ مجالس نے حصہ لیا تھا۔۱۳۴۶ ھش ۱۹۶۷ء میں صرف
۳۰ مجالس نے اس میں حصہ لیا تھا اور ۱۳۴۷ چش ۱۹۶۸ ء میں، ۷ مجالس نے حصہ لیا تھا اور امسال یعنی ۱۳۴۸ ھش
۱۹۶۹ء میں ۱۳۱ مجالس اس کلاس میں شامل ہو رہی ہیں۔یعنی پچھلے سال سے تقریبا دگنی تعداد میں ہیں۔یہی حال
شامل ہونے والے خدام کی تعداد کا ہے۔ربوہ سے صرف پانچ خدام کو اس میں شمولیت کی اجازت دی گئی ہے۔جو
خدام باہر کی مجالس سے آئے ہیں۔ان میں سے بعض کو ابھی یہ پتہ نہیں کہ مسجد میں باتیں نہیں کرنی چاہئیں ان کی
آواز کی بھنبھناہٹ کانوں کو بُری لگ رہی تھی اور دل کو تکلیف دے رہی تھی لیکن ایک پہلو خوشی کا بھی تھا۔کہ کثرت
سے خدام اس کلاس میں شامل ہوئے ہیں۔گو ابھی وہ تربیت چاہتے ہیں اور یہ ہمارا کام ہے کہ ان کی تربیت کریں
اور ہم امید رکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں تربیت حاصل کرنے کی توفیق دے۔عزیز بچو! آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں بہت سے لوگ خادم رکھا کرتے ہیں اور جو بڑے امیر لوگ ہیں ان
کے بہت سے خادم ہوتے ہیں۔اور وہ امیر ہر ایک خادم سے پوری خدمت لے رہے ہوتے ہیں۔مثلاً جو خادم
اپنے آقا کو کھانا کھلانے پر مامور ہے۔اس سے یہ امید رکھی جاتی ہے کہ وہ وقت پر کھانا کھلائے گا۔برتن پوری
طرح صاف کرے گا۔ان کی رکابی یا گلاس پر میل کا ذرا سا نشان بھی نہیں ہوگا۔وغیرہ۔غرض بہت سے کام زندگی
سے تعلق رکھنے والے اس چھوٹے سے معاملہ کے متعلق اس کے سپرد ہوتے ہیں۔مثلاً اس نے اپنے مالک کو کھانا
کھلا نا ہوتا ہے۔مالک پوری تاکید کے ساتھ اسے ہدایتیں دیتا ہے اور اس سے یہ امید رکھتا ہے کہ وہ پوری توجہ محنت

131
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
اور پیار کے ساتھ کام کرے گا۔پھر وہ تنخواہ بھی اسے دوسروں سے زیادہ دیتا ہے۔اس کے کپڑوں کا بھی وہ خیال
رکھتا ہے۔اس کے بچوں کے کھانے اور پڑھائی کا بھی وہ خیال رکھتا ہے۔اسی طرح اس کے جو دوسرے خادم ہیں
ان -
ن سے بھی وہ کام لیتا ہے۔لیکن ان لوگوں کی نسبت جو اس سے کم دولت مند ہیں۔اپنے خادموں سے زیادہ پیار
کرتا اور ان کا زیادہ خیال رکھتا ہے۔اب دیکھو! آپ لوگ اللہ اور اس کے دین کے خادم ہیں اور اللہ تعالیٰ نے
آپ پر اور مجھ پر کہ میں بھی اس کا ایک ادنیٰ خادم ہوں۔بہت سی ذمہ داریاں ڈالی ہیں۔جو دنیا دار شخص ہے وہ تو
اپنے خادم سے ظاہری پاکیزگی اور صفائی کی توقع رکھتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ اپنے خدام سے نہ صرف ظاہری بلکہ
باطنی صفائی اور پاکیزگی اور طہارت کی امید رکھتا ہے اور جو اللہ کا خادم ہو وہ اس کی ساری مخلوق کا خادم ہے اور بہت
بڑی ذمہ داریاں ہیں جو اس خدمت کی ہم پر ڈالی گئی ہیں۔مثلاً ہم صرف انسان کے خادم نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے
خادم ہونے کی حیثیت سے ہم ان کے بھی خادم ہیں جو انسان نہیں بلکہ جو جاندار بھی نہیں۔مثلاً ہمیں خدا نے کہا کہ
اگر تم میرے خادم بننا چاہتے ہو تو تمہیں درختوں کے خادم بننا پڑے گا اور اسی نے حکم دیا ہے کہ پھلدار درختوں کو کائنا
نہیں۔ان
کی ٹہنیوں
کو توڑنا نہیں۔ان
کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا۔پھر سب درختوں کے اندر نشو ونما بڑھنے ، پھلنے اور
پھولنے کی اور بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کی جو طاقت اللہ تعالیٰ نے رکھی ہے۔اس طاقت کے نشو و نما میں ان کا
ہاتھ بٹانا اور ان کی خدمت کرنا ہے۔اسلام میں اس بات کی بڑی تاکید کی گئی ہے۔ایک دفعہ ایک جنگ کے موقعہ
پر مسلمانوں کی جانیں بچانے کے لئے رسول کریم ﷺ کو گنتی کے چند درخت کاٹنے پڑے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے
اس معاملہ کو اتنی اہمیت دی کہ قرآن کریم میں یہ ذکر کیا کہ وہ درخت میرے حکم سے کاٹے گئے تھے تا دنیا اور دنیوی
نگا ہیں محمد ﷺ پر یہ اعتراض نہ کریں کہ خدا کے حکم کے بغیر اور خدا کی مرضی کے خلاف آپ نے ان درختوں کو
کاٹ دیا۔پس ہمیں اللہ تعالیٰ نے درختوں کا بھی جو غیر جاندار ہیں خادم بنایا ہے۔پھر سڑکیں ہیں آپ کو اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے ان سڑکوں کا بھی خادم بنایا ہے۔اور کہا ہے کہ اگر تم میرے خادم
بنا چاہتے ہو تو تمہیں سڑکوں کی خدمت بھی کرنی پڑے گی۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ راستوں پر سے گندگی
اور تکلیف پہنچانے والی چیزوں کو پرے ہٹادینا بھی ایمان کا ایک جزو ہے اور جوایسا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے خوش
ہوتا ہے اور وہ اللہ تعالی کی رضا کو حاصل کر لیتا ہے، کیونکہ وہ اس کے حکم سے اور اس کی منشاء کے مطابق اور اس کو
خوش کرنے کے لئے سڑک کی خدمت میں لگ گیا۔ماحول کی صفائی
اب آپ اپنے ماحول میں دیکھیں کہ کتنے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو جانتے سمجھتے اور پھر اس پر عمل
کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں اور اس گندے ماحول میں ہمارے بہت سے احمدی خدام بھی ایسے ہوں گے جن کو
یہ خیال نہیں آتا ہو گا کہ سڑک پر کوئی تکلیف دہ چیز نہ پھینکیں۔اوّل تو سڑک پر کھانا پسندیدہ نہیں۔لیکن اگر کہیں

فرموده ۱۹۶۹ء
132
د دمشعل را
قل راه جلد دوم
ضرورت پڑ جائے ( بعض دفعہ مسافروں کو سڑک کے کنارے پر کھانے کی جائز ضرورت پڑ جاتی ہے )۔تو وہ
تربوز کھائیں گے تو اس کے چھلکے وہیں سڑک پر پھینک دیں گے۔آم کھائیں گے تو اس کی گٹھلیاں وغیرہ وہیں
سڑک پر پھینک دیں گے۔کیلا کھائیں گے تو اُس کے چھلکے وہیں سڑک پر پھینک دیں گے اور بعض دفعہ آٹھ دس
منٹ کے بعد کوئی بچہ دوڑتا ہوا وہاں سے گزرے اور کیلے کے چھلکے یا آم کی گٹھلی یا تربوز کے چھلکے پر سے پاؤں
پھیلے اور اور تو نے
پھیلے اور گرے اور اس کی کوئی ہڈی ٹوٹ جائے تو ایسے شخص نے اس سڑک کی خدمت نہیں کی۔نیز اس نے بنی نوع
انسان میں سے کسی کو تکلیف پہنچانے کا امکان پیدا کر دیا۔اللہ تعالیٰ بعض دفعہ ایسے لوگوں کو اپنے فضل سے بچا بھی لیتا ہے لیکن اگر کسی ایک شخص کو بھی اس کی وجہ سے
دکھ پہنچا تو اپنے رب سے وہ کیا کہے گا کہ میں نے دعویٰ تو کیا تھا کہ میں تیرا خادم ہوں۔لیکن میں نے خدمت کے
تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔پھر جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے۔اس نے ہمیں ہر مخلوق کا خادم بنادیا لیکن چونکہ ہر چیز کو
اس نے انسان کے لئے یعنی اس کے فائدہ کے لئے ، اس کے آرام کے لئے اور اس کی قوتوں کی نشو ونما کے لئے
پیدا کیا ہے تا کہ وہ اپنے رب کی رضا زیادہ سے زیادہ حاصل کرتا چلا جائے۔اس لئے سب سے بڑا خادم اس نے
ہمیں انسان کا بنایا۔جتنے احکام ہمیں قرآن کریم کی تعلیم میں اور نبی کریم ﷺ کے اسوہ اور ارشادات میں نظر
آتے ہیں۔ان سب
کا تعلق بالواسطہ یا بلا واسطہ بنی نوع انسان کی خدمت سے ہے۔اگر ہم ہر حکم کو لے کر غور کریں
الله
تو بات ثابت تو ہو سکتی ہے لیکن اس کے لئے بڑا وقت چاہیے۔ہاں چند مثالیں دی جاسکتی ہیں۔اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے یہ اعلان بھی کیا کہ ساری زمین اور اس کی ساری اشیاء آسمان اور اس
کے سارے ستارے اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے مسخر کئے ہیں۔پھر اس نے اپنے خادموں اور اپنی طرف
ہونے والوں
کو بھی کہا کہ تم نے یہ خدمت کرنی ہے اور جو حکم اللہ تعالیٰ نے دیئے ہیں وہ ایسے نہیں۔جو ایک مسلمان
میں اور ایک غیر مسلم میں (جہاں تک خدمت کا تعلق تھا) فرق کرنے والے ہوں۔مثلاً اس نے یہ کہا کہ کسی پر
بہتان نہیں تراشنا اور اس نے یہ نہیں کہا کہ کسی مسلمان پر بہتان نہیں تراشنا بلکہ اس نے کہا کہ کسی انسان کے خلاف
بہتان نہیں تراشنا پھر مثلاً اس نے کہا کہ ظلم نہیں کرنا تو اس نے یہ نہیں کہا کہ اپنے بھائیوں پر ظلم نہیں کرنا۔جیسا کہ
بعض دوسرے مذاہب نے اگر سود کی ممانعت کی تو صرف یہ کہا۔کہ اپنے ہم مذہبوں سے سود نہیں لینا۔غیروں کو
بے شک لوٹو اور ان کے اموال پر نا جائز قبضہ کرو اور بغیر حق کے ان کے اموال کھاؤ بلکہ اسلام نے یہ کہا کہ ظلم نہیں
کرنا اور جب یہ کہا کہ ظلم نہیں کرنا تو ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس سے میرا مطلب صرف یہ نہیں کہ مسلمان پر ظلم نہیں
کرنا۔بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ کسی انسان پر ظلم نہیں کرنا اور جب اسلام نے سود کی ممانعت کی تو اس نے یہ نہیں کہا
مسلمان سے سود نہیں لینا ہاں یہودی سے سود لینا جائز ہے یا ہندو سے سود لینا جائز ہے۔بلکہ یہ کہا کہ یہودی ہو یا
عیسائی یا ہندو ہو یاد ہر یہ ہو جواللہ تعالیٰ کو برا کہنے والا ہو۔تم نے ان میں سے
کسی سے بھی سود نہیں لینا تم نے کسی
انسان سے سود نہیں لینا پھر جب اس نے یہ کہا کہ اگر کوئی بھوکا تمہیں نظر آئے تو تم پر یہ ذمہ داری ہے کہ تم اسے کھانا

133
فرموده ۱۹۶۹ء
د مشعل راه جلد دوم۔تو۔کھلاؤ تو اس نے یہ نہیں کہا کہ کوئی تمہیں مسلمان بھوکا نظر آئے تو تم اسے کھانا کھلا ؤ بلکہ اس نے یہ کہا کہ کوئی دہریہ
بھوکا تمہیں نظر آ جائے کوئی یہودی بھوکا تمہیں نظر آ جائے کوئی عیسائی بھوکا تمہیں نظر آ جائے۔کوئی ہندو بھوکا تمہیں
نظر آ جائے۔کوئی امیر بھو کا تمہیں نظر آ جائے ( وقتی طور پر ایک امیر بھی بھوکا ہوسکتا ہے۔مثلاً وہ ابن سبیل ہے اور
اس کی جیب کتری گئی ہے اور وہ وقتی طور پر غریب ہو گیا ہے کیونکہ وہ غیر جگہ ہے اور اس کی جیب میں پیسے نہیں)
تمہیں کوئی غریب بھوکا نظر آ جائے تو ہر دو کا تم نے پیٹ بھرنا ہے ہر دو کا تم نے خیال رکھنا ہے۔ہر دو کو تم نے آرام
پہنچانا ہے۔پھر جب اس نے کہا کہ تم نے کسی انسان
کو بھی دکھ نہیں پہنچانا تو اس نے یہ نہیں کہا کہ تم نے کسی مسلمان کو
دُکھ نہیں پہنچانا بلکہ اس نے یہ کہا کہ کسی انسان
کو بھی دکھ نہیں پہنچا نا خواہ اس
کا تعلق کسی مذہب سے ہو یا وہ لامذہب
دہر یہ یا بت پرست ہو۔خوا وہ انبیاء کو برا بھلا کہنے والا ہو۔خواہ وہ اپنی جہالت کی وجہ سے نبی کریم جیسے محسن کے
خلاف نفرت کے جذبات رکھنے والا ہو تم نے کسی کو بھی دکھ نہیں پہنچانا کیونکہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں نے اس
جنس (بنی نوع انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔وہ اپنی بدقسمتی سے اور اپنی جہالت کے نتیجہ میں اپنے اس
شرف کو بعض دفعہ کھو دیتے ہیں۔اس کی سزا میں انہیں دوں گا۔لیکن تمہاری نگاہ میں ایسے انسان کے لئے جس نے
اپنی عزت کے جامہ کو اپنے ہاتھ سے پھاڑ دیا ہو۔حقارت نفرت اور بے غیرتی کے جذبات پیدا نہیں ہونے
چاہئیں۔اللہ تعالیٰ کا یہ بڑا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنا خادم (اگر ہم واقعی اس کی نگاہ میں خادم بن جائیں تو اس
سے بڑا احسان اور کیا ہوسکتا ہے ) بنا کر اپنی ہر مخلوق کی خدمت پر لگا دیا۔اور اس کے مقابلہ میں ہم سے اس کی جزا
کا ان انعامات کا وعدہ کیا کہ بڑے سے بڑا امیر بلکہ دنیا کے سارے امراء اور دولتمند ا کٹھے ہو کر بھی اس جزا کا
کروڑ واں حصہ بلکہ اربواں حصہ جزایا بدلہ یا اجرت یا تنخواہ (جو نام بھی آپ رکھ لیں ) نہیں دے سکتے۔اللہ تعالیٰ نے بڑا ہی فضل کیا ہے کہ اس نے ہمیں اپنا خادم بنالیا ہے۔اگر ہم خدمت کے تقاضوں کو پورا
کریں تو جو اجرت یا جو انعام یا جو فضل یا محبت کا جو سلوک اللہ تعالیٰ ہم سے کرے گا۔وہ اتنا بڑا ہے اجر۔اتنا بڑا
انعام۔اتنی اچھی اور پیاری اور خوبصورت چیز ہے کہ اگر ہم اس کو پالیں تو اس دنیا کی اور اس دنیا کی ساری نعمتوں کو
ہم نے پالیا۔کیونکہ ساری مخلوق مل کر بھی عزت کی اس نگاہ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔جو انسان اپنے رب کی نگاہ میں پاتا ہے
اور اس کی قدر اور قیمت کو وہ سمجھتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے
کہ ہم خدمت کی ذمہ داریوں کو پوری طرح نبا ہیں مختلف پہلوؤں سے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی
خدمات کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کر دیا ہے۔ہم اسلام کی تعلیم کو سنے اور سمجھنے اور یادر کھنے کے لئے یہاں

د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
134
اکٹھے ہوئے ہیں۔اس نیت کے ساتھ ہم اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے احکام اور اس کی ہدایات کو پورا کرنے کی
کوشش کریں گے۔یہ توفیق پانا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہو سکتا ہے۔اس لئے اب میں دعا کراؤنگا۔آپ
بھی دعا کریں اور سب احمدیوں کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خادم ہونے کی حیثیت سے جو ذمہ
داریاں جماعت احمدیہ پر ڈالی ہیں۔وہ خود اپنے فضل سے توفیق دے۔کہ ہم ان کو ادا کرسکیں اور خلوص نیت سے ادا
کر سکیں تا کہ جن نعمتوں کا اور جن رحمتوں کا، جن فضلوں کا ، جس پیار کا ہمیں اس کے بدلہ میں وعدہ دیا گیا ہے۔ان
نعمتوں کو ، ان رحمتوں کو ، ان فضلوں کو اور اس پیار کو ہم پانے والے ہوں۔(اس کے بعد حضور نے سب حاضرین سمیت ایک لمبی اور پرسوز دعا کرائی)

آج 10 میں سے 10 باقی