سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
174
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع ۱۷ راکتو بر ۱۹۲۹ء کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا ایمان افروز خطاب
تلاوت قرآن
کریم اور نظم خوانی کے بعد خدام نے کھڑے ہو کر حضور کی اقتداء میں اپنا عہد دوہرایا۔عہد کے
بعد حضور نے فرمایا۔اب ہم دعا کریں گے اور اس کے بعد میں انشاء اللہ آپ سے باتیں کروں گا۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ایک
احمدی بچے اور نوجوان کو جس شکل اور صورت اور حسن میں دیکھنا چاہتا ہے وہی شکل ہماری بن جائے وہی صورت
ہماری ہو جائے اور اس کے فضل سے وہی حسن جو اس کی صفات کا جلوہ ہے جو اس النور کا نور ہے۔وہ ہمیں اپنے
ہالہ میں لے لے آؤ اب دعا کر لیں۔اس کے بعد حضور نے لمبی پُر سوز دعا کرائی اور اس کے بعد خدام سے جو نہایت لطیف اور ایمان افروز خطاب
فرمایا۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔إِنَّ اللهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ هُمُ لَا يَشْكُرُونَ۔(یونس آیت: ۶۱)
اس کے بعد فرمایا:
آؤ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے بے شمار عطایا اور بے انتہاء اور نعمتوں کا ذکر کریں اور اس طرح اس کے
ذکر سے اپنے دل کے مشکیزہ کو محبت کے پانی سے بھرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی اس آیت
میں جو ابھی میں نے سورۃ فاتحہ کے بعد تلاوت کی ہے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بڑے ہی فضل انسان پر کئے۔لیکن
کم ہیں جو ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے والے ہیں۔فضل کے معنی جب اسے اللہ کے لئے استعمال کیا جائے۔اس
وقت خصوصاً اس طرف اشارہ کرتے ہیں۔کہ اللہ تعالیٰ کو ایک تو اس کی کوئی ضروت نہیں تھی کہ وہ نعمتیں اپنے بندوں
کو عطا کرے جو اس نے دیں اور دوسرے جن کو اس نے وہ نعمتیں عطا کیں ان کا اللہ تعالیٰ پر کوئی حق نہیں تھی۔احتیاج کا نہ ہونا یعنی کامل غنا کا انسانوں کے ساتھ تعلق نہیں بلکہ بہت سے انسان دوسروں کو دیتے تو عطیہ
کے رنگ میں ہیں۔لیکن امید رکھتے ہیں کہ جب انہیں ضرورت پڑے گی تو وہ ان کا کام کریں گے۔لیکن اللہ تعالیٰ تو
غنی اور بے نیاز ہے اس کو کسی غیر کی ضرورت پڑنے کا امکان ہی نہیں ہے۔اس معنی میں اللہ تعالیٰ کیلئے فضل
استعمال ہوتا ہے۔یعنی اسے ضرورت کوئی نہیں تھی ان عطایا کو بخشنے کی لیکن پھر بھی اس نے اپنی رحمت بے پایاں
سے اپنی مخلوق پر بے شمار فضل کئے۔

175
فرموده ۱۹۶۹ء
دد
دو مشعل راه جلد دو
فضل کے معنی میں دوسری بات یہ پائی جاتی ہے کہ جن کو وہ عطایا نصیب ہوئیں ان
کا اللہ تعالیٰ پر کوئی حق نہیں
تھا اور بغیر استحقاق حق کے اللہ تعالیٰ نے محض رحمت کے جوش میں اور اس محبت کے جوش میں جو وہ اپنے بندوں کے
لئے رکھتا ہے انہیں اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازا۔پس ایک تو اسے کوئی احتیاج اور ضرورت نہیں۔اور دوسرے اس
پر کسی کا کوئی حق نہیں۔لیکن ان ہر دو صورتوں کے باوجود اس نے اپنے بندوں پر بڑے ہی فضل کئے۔لیکن بہت
ہیں جو اس بات کو سمجھتے نہیں اور ناشکری پر اتر آتے ہیں۔فضل کا لفظ ہر قسم کی عطایا پر بولا جاتا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ نے جو زندگی دی اسپر بھی فضل کا اطلاق ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس زندگی کو سنوانے کے لئے اور اس زندگی میں خوشحالی پیدا کرنے کے لئے جو مادی اسباب بنائے
ان پر بھی فضل کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی عزت کے قیام کے لئے جو سامان پیدا کئے اور اسے
اس
دنیا میں محترم اور مختار بنایا۔اس کے لئے بھی فضل کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو قو تیں
اور قابلیتیں اور استعدادیں عطا کی ہیں۔ان قوتوں اور قابلیتوں اور استعدادوں پر بھی فضل کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔غرض ہر وہ چیز (آسمانی ہو یا زمینی ) جو رب کے حکم سے انسان کو ملی وہ فضل ہے۔ایک تو ہمارا کوئی حق نہیں تھا کہ وہ
ہمیں ملتی۔اور دوسرے یہ کہ رب عظیم کو کوئی ضرورت نہیں تھی کہ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے وہ یہ فضل کرتا۔فضل کے جو مختلف معانی ہیں ان میں سے صرف ایک معنی کو میں اس وقت لینا چاہتا ہوں۔اور وہ قوت،
قابلیت اور استعداد ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو جیسا کہ قرآن کریم کے دوسرے مقامات سے ہمیں پتہ لگتا ہے۔چار مختلف بنیادی قابلیتیں اور استعدادیں عطا کی ہیں۔ایک تو اس کی جسمانی قوتیں ، قابلیتیں اور
استعدادیں ہیں جن کی نشو و نما انسان کرتا ہے یا بعض دفعہ وہ ایسا نہیں بھی کرتا۔جب وہ ان
کی نشو و نما کرتا ہے تو وہ
اس سے فائدہ اٹھاتا ہے اور جب نہیں کرتا تو وہ نقصان اٹھاتا ہے۔بہر حال بہت سی قو تیں اور قابلیتیں ، طاقتیں
اور استعداد میں انسان کو جسمانی نشوونما کے لئے ملی ہیں۔ایک اور قسم کی قوتیں اور قابلیتیں ہیں جو انسان کو اس کی
ذہنی نشونما کے لئے ملی ہیں۔پھر ایک اور گروہ قوتوں اور قابلیتوں کا ہے جو انسان کو اس کی اخلاقی نشو ونما کے لئے ملی
اور چوتھی قسم قوتوں اور قابلیتوں کی وہ ہے جو اسے روحانی ارتقا اور روحانی نشو ونما کے لئے ملی ہیں۔جو و تیں جسمانی
نشو و نما کے لئے ملی ہیں وہ ایک لحاظ سے ایک زاویہ نگاہ سے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت
کے پر تو کے نیچے ہیں جو قو تیں اور قابلیتیں اسے ذہنی نشو و نما کے لئے ملی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کے پر تو
کے نیچے ہیں۔جیسا کہ ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرآن اور جو قو تیں اور قابلیتیں اس کی
اخلاقی نشو ونما کے لئے اسے ملی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمیت کے پر تو کے نیچے ہیں اور جو قو تیں اور قابلیتیں
روحانی نشو ونما کے لئے ملی ہیں۔روحانی ارتقاء کے لئے ملی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی صفت مالکیت کے پر تو کے نیچے
،
ہیں۔یہ چار صفات خدا داد ہیں اللہ تعالیٰ کی عطا ہیں اور ان پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا بندہ پر فرض قرار دیا گیا ہے۔اور شکر کے معنے یہ لئے گئے ہیں کہ ایک تو ان ہر چہار قسم کی قوتوں کی صحیح نشو ونما کے لئے کوشش کی جائے اور

د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
176
دوسرے ان
قوتوں اور قابلیتوں کو صحیح مصرف پر خرچ کیا جائے اور صحیح مصرف کے معنی اسلام میں یہ لئے گئے ہیں کہ
ان راہوں پر چلا جائے یا ان طریقوں پر ان قوتوں کا استعمال کیا جائے کہ جو اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق ہوں
اور جس کے نتیجہ میں انسان کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ہر چہار قسم کی قوتوں کی نشوونما ضروری ہے۔اگر آپ غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ خدام الاحمدیہ کے
سارے پروگرام کسی نہ کسی قوت اور طاقت کی نشو ونما کے لئے بنائے گئے ہیں۔خدام الاحمدیہ کے بعض پروگرام
ایسے ہیں جن سے جسمانی نشو ونما ہوتی ہے۔بعض ایسے ہیں جن سے ذہنی نشو و نما ہوتی ہے۔بعض ایسے ہیں جن
سے اخلاقی نشو و نما ہوتی ہے اور جن سے روحانی نشو ونما ہوتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے بڑی تاکید سے فرمایا کہ میں نے تمہیں یہ چار قسم کی قو تیں طاقتیں ، قابلیتیں اور استعدادیں
دی ہیں تم شکر گزار بندے بنا یعنی ان قوتوں کی صحیح اور کامل نشو و نما کے لئے کوشش کرنا اور دوسرے جتنی جتنی قوت
کسی کام کے قابل ہو اس کا استعمال اس رنگ میں ہو کہ جس طرح یہ تو تیں اللہ تعالیٰ کی صفات کے پر تو کے نیچے
آتی ہیں۔اسی طرح تمہارے افعال بھی اللہ تعالیٰ کی صفات اور اس کے اخلاق کا رنگ اپنے پر لئے ہوئے ہوں
اور اسی کا نام قرب الہی ہے۔مثلاً اللہ نور ہے۔اگر بندہ کے افعال میں اور اس کی قوتوں کے اظہار میں نور کا پہلونہ
ہو۔تو اللہ تعالیٰ جو نور محض ہے جونور کامل ہے وہ اس اندھیرے سے محبت نہیں کر سکتا وہ اس کے قریب نہیں آسکتا۔کیونکہ نور اور اندھیرا ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ظلمت یا اندھیرا اللہ تعالیٰ سے دوری کا نام ہے۔ہمارے لئے
ضروری ہے کہ ہم اپنی تمام قوتوں کی (ہر چار قسم کی تمام قوتوں کی ) ایک تو صحیح نشو ونما کرنے والے ہوں اور
دوسرے اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق اس کا صحیح استعمال کرنے والے ہوں۔خدام الاحمدیہ کی تنظیم ہمیشہ یہی
کوشش کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہی کوشش کرتی رہے گی۔اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ اگر تم خداداد قوتوں کا شکر ادا کرو گے تو اس کا فائدہ تمہیں ہوگا۔یعنی اگر تمہاری قوتوں
کی صحیح نشو ونما ہو جائے تو یہ تمہارے لئے مفید ہوگی۔مثلاً تمہارے اندر ایک قوت اللہ تعالیٰ نے تیرا کی کی رکھی ہے
اور یہ ایک جسمانی قوت ہے۔اگر تم اپنی اس جسمانی قوت کو اس کے کمال نشو ونما تک پہنچاؤ گے تو اس کا فائدہ تمہیں
ہوگا۔فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ (فرقان آیت ۱۳) تم میں سے بہت سے سیر کے لئے دریا کے کنارے جاتے ہیں
اور پھر دریا کے کنارے سیر پر جانے والوں میں سے بہت سے خاندانوں کا بعض دفعہ کوئی بچہ پانی میں گر جاتا ہے۔اگر اس جسمانی قوت یعنی تیرنے کی قوت کی صحیح نشو و نما ہو تو اس کا ایک فائدہ تو نمایاں ہے کہ وہ چھلانگ لگاتا ہے
اور اپنے اس بچے یا عزیز کو ڈوبنے سے بچالیتا ہے۔دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ جسمانی قوتوں کی صحیح نشو ونما کے نتیجہ میں
ایک دوسرا قدم اٹھا نا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا یعنی تمہاری یہ جسمانی نشو ونما تمہاری ذہنی نشو ونما کا ذریعہ
بنے گی۔جس طرح ربوبیت کا جلوہ اس صفت کی نشو و نما کے نتیجہ میں ظاہر ہوا۔پھر تمہاری ذہنی ارتقا کے نتیجہ میں
رحمانیت کا جلوہ ظاہر ہو جائے گا۔جس وقت انسان نے اپنی تیرا کی کی قوت کی نشو ونما کرنی شروع کی تو ساتھ ہی

177
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
اس کا ذہن اس کے پہلو میں آ کر کھڑا ہوا اور اس کو کہا کہ تیرا کی میں تم اپنے عضلات ، اعصاب اور دوسری چیزوں
سے کام لیتے ہو ان سے ایک تو اس قوت کی نشو ونما میں مددملتی ہے اور دوسرے اس سے دنیا کو فائدہ پہنچتا ہے۔مثلاً
اب ایک بیٹی ربڑ کی ہوا بھر کے باندھ دی جاتی ہے اور یہ تیرا کی کی قوت کی نشو و نما کا ایک بہتر طریقہ ہے۔اس سے
پہلے ہم بچہ کو اپنے ہاتھ پر رکھتے تھے اور انسان انسان ہی ہے۔ہاتھ بھی نیچے ہوتا تھا اور بھی اوپر ہوتا تھا اور بچہ کو
تیرا کی سکھنے میں پوری مدد نہیں ملتی تھی۔لیکن اس بیلٹ سے یا اس کی بعض اور شکلیں ہیں ان سے اس کو زیادہ فائدہ
پہنچ جاتا ہے۔اب دیکھو پہنی ترقی ہوئی تو ذہن نے سوچنا شروع کیا اور مختلف زاویوں سے سوچنا شروع کیا کہ اچھا
تیر نا کس طرح سیکھا جا سکتا ہے یا سکھایا جا سکتا ہے اور ڈوبنے کے جو خطرے ہیں ان سے زیادہ سے زیادہ کس طرح
بچا جاسکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔انسان نے جب سوچنا شروع کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو اس نے جذب کیا تو اس کے
ذہن نے اور اس کے علم نے بہت سی ایسی چیزیں نکالیں۔جو ایک طرف اس کے جسمانی قوی کی نشو ونما میں مد
ہوئیں اور دوسری طرف وہ اس کی اخلاقی نشو و نما میں ممد ہوئیں۔پھر اخلاق کا تعلق حسن سلوک اور حسن معاملہ سے ہے۔اس لئے یہ سوال پیدا ہوا کہ ان چیزوں کو کس رنگ
میں دوسرے کے فائدہ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور جب اخلاق اچھے ہو گئے تو پھر روحانیت کی طرف توجہ
ہوئی کیونکہ اچھے اخلاق والا انسان ایک احساس یہ بھی اپنے اندر پاتا ہے۔( بداخلاق انسان یہ احساس نہیں رکھتا )
اچھے اخلاق والا انسان اپنے اندر یہ احساس پاتا ہے کہ میں نے اپنے حسنِ سلوک اور حسن معاملہ سے دنیا میں
بہتوں کو دُکھ سے نجات دی۔اور میں بہتوں کے کام آیا۔میں نے اپنے اچھے اخلاق کا اظہار کیا اور میں ہر دلعزیز
بھی بنا۔لیکن ابھی میں نے اپنے رب کی نگاہ میں عزت کا مقام حاصل نہیں کیا۔مجھے روحانیت حاصل نہیں ہوئی۔تب وہ اپنے اخلاق پر زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا نور چڑھانا شروع کرتا
ہے اور اس سے اس کی روحانیت کی نشوونما میں مددملتی ہے۔یہ اخلاق روحانی رفعتوں کے لئے ممد اور معاون
ہوتے ہیں۔پھر جب وہ روحانی طور پر اپنی روحانی قوتوں کو کمال نشو ونما تک پہنچاتا ہے۔تو پھر اس کی روحانیت اپنا
چکر پورا کر کے پھر ربوبیت کی طرف آتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ جب میں نے اپنے رب کی رضا کو پایا تو میں نے
یقین اور عرفان حاصل کیا کہ دنیا کی سب لذتوں اور دنیا کے سب سرور سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے پیار کی لذت اور
سرور ہے اور مجھے اپنے دوسرے بھائیوں کو اس میں شریک کرنا چاہئیے۔پھر تبلیغ کے لئے باہر نکلتا ہے۔پھر وہ
اصلاح کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔پھر وہ ان لوگوں کو جو اپنے رب سے دور ہیں واپس اپنے پیدا کرنے والے کی
طرف لانے کی کوشش کرتا ہے۔اور اس طرح اس کی روحانیت میں ربوبیت کا جلوہ نظر آنے لگتا ہے یعنی اس کے
جسمانی قو می اس کی روحانیت کے تابع ہو کر اپنا کام کرتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم میرے دیئے ہوئے قومی کی ، میری عطایا کی ، میری نعمتوں کی ، میرے
فضلوں کی صحیح نشو ونما کرو گے اور ان سے زیادہ سے زیادہ اور اچھے سے اچھا فائدہ اٹھاؤ گے تو اس میں تمہارا اپنا

فرموده ۱۹۶۹ء
178
د و مشعل راه جلد دوم
فائدہ ہے۔دنیا کے بہت سارے دکھوں سے تم بچ جاؤ گے اور اس دوزخ کی آگ سے تم محفوظ ہو جاؤ گے۔جس
کے تخیل سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔جیسا کہ قران کریم میں بہت جگہ یہ بیان ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے ومن کفر میں نے اپنی نعمتیں دیں لیکن پھر بھی میرے بندوں میں سے بعض ایسے ہو نگے جو میر اشکر ادا نہیں
کریں گے۔جو میری ان نعمتوں کی صحیح نشو و نما نہیں کریں گے۔ان سے صحیح اور حقیقی فائدہ نہیں اٹھا ئیں گے وہ
ناشکری کریں گے اور اس بات کو بھول جائیں گے کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئی تھی۔تو وہ اس وقت بھی
بے نیاز تھا۔اس کو کسی چیز کی احتیاج نہیں تھی جس کی طرف میں نے شروع میں اشارہ کیا ہے اور وہ یہ بھول جاتے
ہیں کہ اس بے نیازی کے باوجود اس کی صفت کریم نے یہ چاہا کہ وہ بے حد و حساب سخاوت کرے اور بخشش کرے
اور اپنی اس صفت کے ماتحت اسنے بخشش کی۔اس کے کریم ہونے کی صفت سے جس کے نتیجہ میں انسان
کو یہ تمام
تو تی اور قابلیتیں ملیں۔اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ اللہ نی نہیں ہے اس
کو کوئی ضرورت
تھی۔اس
کو کوئی احتیاج تھی۔اس لئے اس نے یہ چیزیں دیں۔یہ احمقانہ بات ہے۔اللہ تعالیٰ جہاں غنی ہے۔وہاں وہ کریم بھی ہے اور جہاں وہ
کریم ہے وہاں وہ منی بھی ہے۔یعنی اس کی سخاوت اس کی بخشش اس کی عطا۔اس کا اپنے بندوں پر نعمتوں اور
فضلوں
کو پانی کی طرح بہاد دینا یہ اس کی صفت کریم کے ماتحت ہے لیکن وہ شخص نا شکرا اور احمق ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے اپنی کسی ضرورت کی وجہ سے یا ہمارے کسی حق کے نتیجہ میں ہمیں یہ چیز میں دی ہیں ایسا نہیں ہے بلکہ فنی
خدا نے کریم ہونے کی حیثیت سے تمہیں یہ بخشیں دی ہیں اور تم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ تم اس کا شکر ادا کرو اور
شکر کا جو طریق اس نے بتایا ہے اس کا اسے کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس کو کوئی احتیاج نہیں۔وہ تو غنی ہے اس کا فائدہ
تمہیں ہی ملے گا دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاو من يشكـرفـانـما يشكر لنفسه ومن كفر فان الله غنى
حمید (فرقان:۱۳) یہاں یہ بیان ہوا ہے کہ جو شخص ناشکری کرتا ہے وہ یہ بھول جاتا ہے کہ یہ سب نعمتیں ہمیں بغیر
استحقاق کے ملی ہیں۔وہ یہ بھول جاتا ہے کہ اللہ کے لئے ہر حمد ہے۔ہر حمد اور تعریف اللہ ہی کی ہے۔اصل میں وہی
حقیقی معنی میں حمد کا مستحق اور تعریف کا حقدار ہے۔اگر ایک بندہ اس کی حمد نہیں کرتا۔اگر ایک بندہ اس کی تعریف
نہیں کرتا۔اگر ایک بندہ اس کی عطا پر اس
کی صحیح نشو ونما اور اس کے صحیح استعمال سے اس کا شکر ادا نہیں کرتا۔تو اس
سے خدا تعالیٰ کی تعریف اور حمد میں کوئی فرق نہیں آتا۔اس کے اندر کوئی عیب نہیں پیدا ہوتا۔ہاں اس بندے کے
اندر عیب پیدا ہو جاتا ہے۔بندے کے اندر ایک نقص پیدا ہو جاتا ہے۔اس کے چہرے پر ایک داغ لگ جاتا ہے
اور وہ خدا سے دُوری کا داغ ہے اور اس سے تم کو بچنا چاہئیے۔اللہ کی شان میں اس سے کوئی فرق نہیں آتا۔لیکن
بہت سے لوگ ہیں جو اپنے رب کو بھول جاتے ہیں اور وہ اس کی نعمتوں کی قدر نہیں کرتے۔جیسا کہ قدر کرنی
چاہئیے۔ان کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ میں فرمایا: زين لـلـذيـن كـفـــروا الـحـيــة الدنيا
ويسخرون من الذين آمنوا والذين اتقو افوقهم يوم القيامة والله يرزق من يشاء بغير
حساب (آیت ۲۱۳) که اتنی نعمتوں کے باوجود کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے

179
فرموده ۱۹۶۹ء
دو مشعل راه جلد د
دد
دوم
اور کفر سے کام لیتے ہیں ان لوگوں کی نگاہ میں ان کی اس بدبختی کے نتیجہ میں دنیوی زندگی (ورلی زندگی) کو
خوبصورت کر کے دکھایا گیا ہے اور اس سے ان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔اگر کسی ایک چیز سے آپ سور و پیر کا
فائدہ اٹھا سکتے ہوں۔لیکن اٹھائیں صرف پانچ روپیہ کا فائدہ۔تب بھی یہ بد بختی ہے کہ آپ پچانوے روپے کا اور
فائدہ اٹھا سکتے تھے۔لیکن وہ فائدہ آپ نے اٹھایا نہیں۔ایک شخص کو ایک ایسی عطاملی (ساری عطا یا ہی اس
قسم کی
ہیں ) کہ وہ ان کے ذریعہ سے اس ورلی زندگی کی جنت بھی حاصل کر سکتا تھا۔اور اس اخروی زندگی کی جنت بھی
حاصل کر سکتا تھا۔اور ان دو جنتوں
کا مقابلہ ایک اور سو کا نہیں ایک اور ہزار کا نہیں ایک اور ارب یا کھرب
کا بھی نہیں
بلکہ یہ بغیر حساب کے ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حاصل تو کرتے ہیں ہماری عطا کردہ قوتوں اور استعدادوں سے بے شمار کے
مقابلہ میں صرف پانچ روپیہ کا فائدہ اور تمسخر شروع کر دیتے ہیں مومنوں کی جماعت سے۔جنہوں نے بے شمار
نعمتیں اور فضل حاصل کئے اور ان کے نتیجے اور ثمر اور پھل کھائے ویسخرون من الذين امنوا۔پس لوگ ایمان
کے تقاضوں کو پورا کرنے والے اور بے شمار عطایا اور ان کے ثمرات کے وارث تھے یہ ناشکرے منکر ان سے تمسخر
کرنا شروع کر دیتے ہیں ان کو استہزاء کی نظر سے دیکھتے ہیں ویسخرون من الذين امنوا۔پس جو لوگ ایمان
کے تقاضوں کو پورا کرنے اور بے شمار عطایا اور ان کے ثمرات کے وارث تھے یہ ناشکرے منکر ان سے تمسخر کرنا
شروع کر دیتے ہیں انکو استہزا کی نظر سے دیکھتے ہیں اور استہزا کی نگاہ سے اس لئے دیکھتے ہیں کہ کہتے تم نے دنیا
میں عیش وعشرت سے
فائدہ نہیں اُٹھایا۔دنیوی زینت سے فائدہ نہیں اٹھایا اور یہ نہیں سمجھتے اور ان کی عقلوں پر پردہ
پڑا ہوا ہے کہ ان لوگوں نے دنیا میں بھی لذت پائی جو منکر ناشکرے کو نہیں ملی اور اخروی لذتوں کے سامان بھی ان
کے لئے مقدر کئے گئے جن سے دنیا دار ناشکر امنکر محروم رہے گا اور اس کی بجائے اللہ تعالیٰ کی غضب اور غصے کی جلا
دینے والی آگ میں جو ایک سیکنڈ کے اندر بھسم کر کے رکھ دیتی ہے ایک لمبا عرصہ ان لوگوں کو رہنا پڑے گا۔لیکن یہ
جاہل ناشکرے حیات دنیا کی ظاہری زینت پر فریفتہ ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنے والے پر تمسخر کرتے ہیں اور
حقیقت سے وہ آشنا نہیں۔حالانکہ بات یہ ہے کہ جس دن ایمان لانے والوں کی جزا کا فیصلہ ہوگا اس دنیا میں بھی
اور اس دنیا میں بھی۔اس دن معلوم ہوگا کہ والذین اتقو فونھم کہ ان سے کہیں بلند اور بالا اور ان سے برتر اور ان پر
فوقیت رکھنے والے وہ لوگ تھے جن سے یہ تمسخر کیا کرتے تھے کیونکہ یہ گروہ تو وہ ہے جو خدا تعالیٰ کا پسندیدہ گروہ ہے
اور وَ اللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ جس کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اسے بغیر حساب کے دیتا ہے۔میں نے پہلے بتایا تھا کہ اس دنیا کی دنیوی زینت اور اس دنیا کی دنیوی لذت اور اس دنیا کا دنیوی سرور اس
لذت اور سرور اور اس حسن اور اس نور کے مقابلہ میں جو اللہ تعالیٰ سے اس کا بندہ حاصل کرتا ہے ایک اور ایک
کھرب کی نسبت بھی نہیں رکھتا۔بلکہ ایک کی نسبت جو غیر محدود سے ہے وہ نسبت رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو
کچھ ان کو ملنے والا ہے وہ تو بغیر حساب کے ہے اس کو اعداد وشمار اپنے احاطہ میں نہیں لے سکتے۔غرض ایک نہایت

دومشعل
کل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
180
ہی محدود ظاہری اور صرف چھلکے کی زینت اور ایک عارضی اور فانی آرام اور سکون اور لذت کی خاطر وہ ان راہوں
کو اختیار کرتے ہیں جن راہوں پر چل کر خدا تعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں اور قابلیتوں کی صحیح نشو و نما نہیں ہوسکتی جس
کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کی رضا نہیں ملا کرتی اور بجائے اس کے کہ وہ اپنی حالت پر روئیں وہ ایمان
کے تقاضوں کو پورا کرنے والوں پر استہزا کرتے ہیں ٹھٹھا کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ جن سے وہ ٹھٹھا کرتے
ہیں یہ وہ جماعت ہے کہ جن کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے کہ دنیوی زینت اور دنیوی آراموں کے مقابلہ میں
بغیر حساب ان کو ملے گا ان کا ان سے کوئی مقابلہ نہیں۔میں نے بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب دنیا دار ناشکرے کے
خلاف فیصلہ صادر فرماتا ہے تو اس دنیا کی لذت دکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اس دنیا کا سرور غم میں بدل جاتا
ہے۔اس دنیا کی خوشحالی بد حالی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اور وہ فیصلہ الہی سلسلوں میں اس دنیا میں ضرور ہوتا ہے ہم
یہ نہیں کہ سکتے کہ یہ فیصلہ کس نسل میں ہوگا۔بعض دفعہ یہ فیصلہ پہلی نسل میں ہوتا ہے جیسا کہ قریش مکہ جو مومنوں کی
جماعت کے مقابلہ میں آئے تھے وہ مومنوں کی آنکھوں کے سامنے اور ان کے ہاتھوں سے ذلیل وخوار ہوئے۔بے عزت ہوئے لیکن کبھی یہ فیصلہ کئی نسلیں گزرنے کے بعد ہوتا ہے لیکن اس سارے عرصہ میں پھر بھی بغیر حساب
کے اللہ تعالیٰ سے فضل اور رحمتیں اور ان انعامات کے صحیح استعمال کے نتیجہ میں ان کے جو مرات ملتے ہیں جو پھل
ملتے ہیں وہ بغیر حساب ملتے ہیں اور اسی دنیا میں ملنے شروع ہو جاتے ہیں۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے اس کی ایک
مثال دی ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک الہی سلسلہ قائم ہوتا ہے۔اس پر ایمان لانے والے ایک وقت تک ذلیل بھی کئے
جاتے ہیں۔ان پر پھبتیاں بھی کسی جاتی ہیں۔استہزاء سے بھی کام لیا جاتا ہے۔ان کو دکھ بھی دیا جاتا ہے۔ان کو
چپیڑ میں بھی لگائی جاتی ہیں۔ان کو جوتے بھی پڑتے ہیں۔ان کو قتل بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ اپنا تعلق محبت جو انہوں
نے اپنے رب سے باندھا تھا قطع نہیں کرتے۔دنیا کی کوئی تلوار ایسی نہیں کہ جو اس رشتہ الفت کو قطع کر سکے اور اللہ
تعالیٰ ان کے لئے حقیقی سکون کا اس وقت بھی انتظام کرتا ہے۔پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ دنیا میں اپنا فیصلہ جاری
کرتا ہے وہ ان کو غالب کرتا ہے اور باقی دنیا کو چوہڑے چماروں کی طرح ذلیل اور بے عزت کر دیتا ہے۔پھر اللہ
تعالی کی قوتوں کا وہ صحیح استعمال کرتے ہیں ان
کی صحیح نشو ونما کرتے ہیں اور ایک نہایت ہی حسین معاشرہ اس دنیا
میں پیدا ہو جاتا ہے جس میں کوئی شخص کسی دوسرے کو دکھ پہنچانے والا نہیں ہوتا بلکہ ہر شخص دوسرے کے دکھوں کا
مداوا بنتا ہے اور دراصل یہ دنیوی دکھ بھی سوائے آسمانی ابتلاؤں اور امتحانوں کے باقی نہیں رہتے کیونکہ ہماری دنیا
میں جو دکھ ہیں وہ بنیادی طور پر دو قسم کے ہیں۔ایک وہ دکھ ہیں جو انسان کے ہاتھ کے پیدا کردہ ہیں اور ایک دکھ وہ
ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آسمان سے حوادث کے رنگ میں آتے ہیں اور وہ امتحان کے طور پر ہوتے ہیں۔یہ
امتحان تو ان کے ایمان کی پختگی کے لئے اور ان پر اپنے فضلوں کی بارش میں وسعت اور شدت پیدا کرنے کے لئے
جاری رہتا ہے اور جاری رہے گا لیکن انسان کے ہاتھ سے جو یہ پاک اور مقدس لوگ دکھ اٹھایا کرتے تھے وہ
صورت پھر قائم نہیں رہتی۔ہر انسان کی عزت کی جاتی ہے ہر ایک انسان کا احترام ہوتا ہے۔ہر انسان کی قدر کی

181
فرموده ۱۹۶۹ء
دو مشعل راه جلد دوم
جاتی ہے۔ہر انسان کو اپنے جیسا اشرف الخلوقات کا ایک فرد سمجھا جاتا ہے۔ہر انسان دوسرے انسان سے تعاون
کرتے ہوئے اپنے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے قرب کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش
کرتا ہے۔فیصلے کا وہ دن بھی آتا ہے۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:
وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ امِنَةً مُطْمَئِنَّةً يَّأْتِيْهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِأَنْعُمِ اللَّهِ
فَاذَاقَهَا اللَّهُ لِبَاسَ الْجُوعِ وَالْخَوْفِ بِمَا كَانُو يَصْنَعُوْنَ۔(النحل : ۱۱۳)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نقشہ کھینچا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومنوں کی جماعت کے لئے
آخری فیصلہ ہو جاتا ہے اور اس دنیا میں بھی وہ غالب ہو جاتے ہیں اور امن اور اطمینان اور خوشی اور خوشحالی اور ہزار
قسم کے سرور والی زندگی گزارنے لگ جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ان بے شمار نعمتوں کے نتیجہ میں وہ اور بھی اس کی
طرف جھکتے ہیں۔وہ اپنے نفس سے اور بھی خالی ہو جاتے ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں اور بھی زیادہ فانی ہو جاتے
ہیں۔وہ ہر غیر اللہ سے اور بھی زیادہ دور ہو جاتے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور شکر کا حق ادا کرتے
ہیں تب ایک لمبازمانہ ایسا آتا ہے کہ اس دنیا کا رزق بھی بڑی کشائش کے ساتھ ان کو ملتا ہے اور ان کی زندگی امن
اور اطمینان کی زندگی ہوتی ہے۔پھر کبھی دو نسلیں کبھی چار نسلیں کبھی پانچ نسلیں اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کی پرورش
یافتہ خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکتی رہتی اور اس کے مزید فضلوں کو حاصل کرتی رہتی ہیں۔پھر ایک نسل پیدا ہوتی
ہے اس کے دل میں شکر کی بجائے ناشکری کے جذبات ہوتے ہیں اور وہ یہ مجھے لگتی ہے کہ ہمارے باپ دادا اور ہم
ایسی خوبیوں کے مالک ہیں کہ اللہ تعالیٰ بھی اس بات پر مجبور ہوا کہ وہ ہماری عزت کرے۔اللہ تعالیٰ بھی مجبور ہوا کہ
وہ ہمیں مال دے اور ہمیں اقتدار دے وہ ہمیں عزت دے اور وجاہت دے عاجزانہ راہوں کو چھوڑ کر متکبرانہ اور
مغرورانہ راہوں کو اختیار کرتے ہیں تب جب اللہ تعالیٰ یہ دیکھتا ہے کہ ان کی ناشکری اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی
ناقدری اپنی انتہا کو پہنچ گئی اور وہ جو سمجھ رکھتے تھے وہ جو روحانیت کے نور میں زندگی گزار رہے تھے ان کی آواز کو یہ
سن نہیں رہے تب ایک دوسرا فیصلہ آسمان سے نازل ہوتا ہے اور وہ یہ کہ فأذاقها الله لباس الجوع ایسی بستی کو
ایسی قوم کو ایسی جماعت کو اللہ تعالیٰ سکون اور آرام اور خوشی اور اطمینان کے لباس کی بجائے بھوک اور بے اطمینانی
اور خوف کی چادر پہناتا ہے اور ذلت کا مزہ چکھاتا ہے تب ان کو کہتا ہے دیکھو تمہارے باپ دادا نے میرے فضلوں
کو پایا اور انہوں نے اپنی قوتوں اور قابلیتوں کو اس رنگ میں استعمال کیا کہ میرے مادی اسباب دنیا کے فائدہ کے
لئے اور ان کی روحانی ارتقاء کے لئے کام آئے
کتنا لمبا عرصہ میں نے ان سے پیار کا سلوک کیا۔کتنی بے شمار نعمتیں
میں نے ان کو دیں ایک لمحہ بھی وہ میری محبت کی نگاہ سے محروم نہیں ہوئے کیونکہ مجھ پر نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ۔اور
ایک ذرہ بھی ان کے جسم کا اور ایک پہلو بھی ان کی روح کا مجھ سے دور نہیں ہوا۔ان
کا ہر زاویہ جو تھا ہر رنگ جو تھا وہ
میری طرف اور میرے رنگ سے رنگین تھا۔ایک کے بعد دوسری نسل نے میری محبت کی شان اور میری محبت کے
جلوے اس طرح دیکھے کہ انسانی عقل حیران رہ جاتی ہے لیکن تم ناشکرے پیدا ہوئے کہ تم ان تمام نعمتوں کو بھول

فرموده ۱۹۶۹ء
182
د دمشعل
کل راه جلد دوم
گئے اور ناشکری کی راہوں کو تم نے اختیار کیا اور اب میں تمہیں دوسرا جلوہ جو میرے قہر اور غضب اور غصہ کا جلوہ ہے
دکھاتا ہوں۔تم دنیا میں اگر کوئی چیز حاصل کر سکتے ہو جس کے نتیجہ میں خوش حالی اور آرام ملے تو وہ میری رضا اور
میری مرضی کے بغیر حاصل نہیں کر سکتے۔اب میں تمہارے لئے یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ تم سے دنیا کی عزتیں دنیا کے اموال دنیا کی عقلیں اور وجاہتیں
اور دنیا میں انسان کی۔۔۔زندگی بسر کرنے والے اخلاق اور دنیا میں ان راہوں کو اختیار کرنے کی طاقتیں
جو خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والی ہیں یہ ساری چیزیں چھین لیتا ہوں اور اب تم جسمانی اور روحانی بھوک اور
اس دنیا اور اُس دنیا کے خوف میں اپنی زندگی بسر کرو گے۔ہمیں یہ جلوہ بھی نظر آتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے جو انعامات تم پر کئے ہیں تم نے انعامات کی ناشکری نہیں کرنی۔جب
تک تم شکر گزار بندے بنے رہو گے مزید نعمتیں اور مزید فضل تمہیں حاصل ہوتے رہیں گے۔اور بھی بہت سی
آیات ہیں جو اس مفہوم کو ادا کرتی ہیں۔میں نے چند آیتیں لی ہیں اور یہ جو کچھ میں نے بیان کیا ہے یہ تمہید کے طور
پر ہے اس کے نتیجہ میں ہماری ہر نسل پر جو عمر کے لحاظ سے بڑوں سے تعلق رکھتی ہے اور وہ بھی جو چھوٹوں سے تعلق
رکھتی ہے۔مرد بھی اور عورتیں بھی اور ہم سب پر ہماری ہر نسل پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں بنیادی طور پر تو
ایک ہی ذمہ داری ہے کہ جب اللہ تعالیٰ انسان پر فضل کرے اور اسے اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازے (اور
اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہی فضل کرتا اور ہمیشہ ہی اپنی بے شمار نعمتوں سے اپنے عاجز بندوں کونو از تارہتا ہے ) تو اس کا یہ فرض
ہے کہ ان نعمتوں کا صحیح استعمال کرے۔ان نعمتوں اور فضلوں میں سے ایک نعمت اور ایک فضل ہماری جسمانی
، بہنی، اخلاقی اور روحانی قوتیں ہیں پس جہاں تک ان قوتوں اور استعدادوں
کا تعلق ہے۔ہے۔ہم پر یہ لازم آتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے ایک تو ان کی صحیح نشو و نما کریں اور اس
نشو ونما کو کمال تک پہنچائیں۔یعنی جتنی طاقت اور جتنی قوت اس نے ہمیں دی وہ جس حد تک اپنے کمال کو پہنچ سکتی
ہے اس حد تک اسے پہنچا ئیں۔ہر ایک آدمی کا دائرہ استعداد علیحدہ علیحدہ ہے لیکن ہر فرد واحد کا جو دائرہ استعداد
ہے اس کے اندر جن رفعتوں تک پہنچا اللہ تعالیٰ نے ممکن بنایا ہے ان رفعتوں تک وہ اپنی کوشش تدبیر اور دعا جو اللہ
تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے والی ہے کے ذریعہ پہنچے یہ ہمارا فرض ہے اور اس فرض کی طرف ہمیں متوجہ ہونا
چاہیئے۔یہ فرض صرف بڑی نسل کا نہیں بلکہ یہ فرض ان پر بھی عائد ہوتا ہے۔جو نئے نئے احمدیت میں داخل ہوتے
ہیں اور ان پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے جو احمدیت کے گھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے نئے سرے ( کیونکہ نئے
افراد ہیں) سے اپنی جسمانی اور ذہنی اور اخلاقی اور روحانی قوتوں کی نشو و نما کرنی ہے اور اس نشو ونما کو اس کے کمال
تک پہنچانا ہے۔اس تمہید کے بعد میں انشاء اللہ اللہ تعالیٰ مجھے زندگی اور توفیق دے اپنی آخری تقریر میں جب میں آپ سے
مخاطب ہوں گا جو فرائض عائد ہوتے ہیں ان کی طرف بڑی وضاحت سے اور کھل کے توجہ دلانا چاہتا ہوں۔آپ

183
فرموده ۱۹۶۹ء
اس تمہید کو مجھیں یہ بڑی اہم تمہید ہے۔اب دعا کر لیں اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق دے اور آپ
کو سمجھنے کی بھی توفیق دے۔اس کے بعد حضور نے اجتماعی دعا کرائی۔دد
د و مشعل راه جلد دوم
( بحوالہ روزنامہ الفضل ۱۷ / دسمبر ۱۹۶۹ء)

10 von 10 heute frei