سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ
مشعل راہ۔ جلد دوم
دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
184
سید نا حضرت
خلیفہ امسح الثالث" نے اطفال الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کے موقع پر مورخہ
۱۸ ۱۷ خاء ۱۳۴۸ ہش (۱۸/اکتوبر ۱۹۲۹ء) کو جو تقریر فرمائی تھی اس کا مکمل متن درج ذیل ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے پہلے سورہ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات کے
متعلق جو ہدایت دی گئی تھیں اس کے متعلق اطفال سے دریافت فرمایا کہ کس کو اس ہدایت کا علم ہوا ہے۔اور کس کو
ابھی تک علم نہیں ہوا۔اس جائزہ کے بعد حضور نے فرمایا :-
ابتدائی سترہ آیات یاد کریں
میں نے اس سے ایک عام اندازہ یہ لگایا ہے کہ باہر سے آنے والے بچوں کی اکثریت ایسی ہے جن کو یہ پتہ
ہی نہیں ہے کہ میں نے حال ہی میں جو ہدایت دی تھی وہ کیا تھی۔لیکن ربوہ میں رہنے والے اطفال میں سے بھی
ایسے ہیں جنہیں اس بات کا ابھی تک علم نہیں ہوا۔میں نے یہ ہدایت دے رکھی ہے کہ ساری جماعت چھوٹے بھی
اور بڑے بھی سورۃ بقرہ کی پہلی سترہ آیات زبانی یاد کر لیں۔اب آپ نے میرے منہ سے بھی یہ ہدایت سن لی
ہے۔دسمبر کی ۲۶۔۲۷ کو جب ہمارا جلسہ سالانہ ہوگا اس وقت تک آپ سب ان آیات کو حفظ کر لیں۔اور جو
اطفال باہر سے آئے ہوئے ہیں وہ واپس جا کر تمام دوسرے اطفال کو بھی یہ بتا دیں کہ سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ
آیات زبانی یاد کریں یا آپ خود بھی ان کو شوق سے یاد کریں اور دوسروں میں بھی یاد کرنے کا شوق پیدا کریں۔کیونکہ آپ تو خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس اجتماع میں شرکت کا موقع عطا کیا ہے۔باقی دوسرے
بچے اپنی مجبوریوں کی وجہ سے اس اجتماع کی برکتوں سے محروم رہے ہیں اور میری اس ہدایت کو نہیں سن سکے آپ
ان کو جا کر بتا ئیں تا کہ وہ اس سے محروم نہ رہیں اور دسمبر تک یہ سترہ آیات آپ سب کو یاد ہو جانی چاہئیں۔آ
میں مختلف عمروں کے اطفال ہیں۔بعض تو بہت چھوٹی عمر کے ہیں بعض درمیانی عمر کے ہیں۔لیکن جو بڑے ہیں ان
کو قرآنی آیات کا ترجمہ بھی سیکھ لینا چاہیئے۔البتہ چھوٹے بچے ان آیات کو صرف حفظ کر لیں۔کیونکہ اس عمر کے
لحاظ سے حفظ کرنا بڑا آسان ہوتا ہے۔در اصل سات سے پندرہ سال کی عمر کا عرصہ حافظہ کی عمر ہے۔اس عمر میں بچوں کے ذہنوں پر حافظہ حکومت
کرتا ہے۔پھر جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ایک اور اچھا حاکم انہیں عطا کرتا ہے اور یہ ذہن اور
فراست کی حکومت ہوتی ہے اس وقت ذہن اور فراست حاکم بنتا ہے یعنی سوچنا اور استدلال کرنا یا اس کو سمجھنا اور
پھر اس سے فائدہ اُٹھانا۔وغیرہ
185
فرموده ۱۹۶۹ء
بچپن میں تربیت کرنے کی ضرورت
د و مشعل راه جلد دوم
دد
ایک اور ضروری بات جس کی طرف بھی فوری توجہ کرنی ہے اور یہی اس وقت آپ اطفال کے لئے میرا پیغام
یا میری ہدایت ہے کہ دنیا میں بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں عام طور پر بڑے قیمتی پتھر ہیرے جواہرات پائے
جاتے ہیں۔افریقہ میں بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں بعض خاندان تو اپنے بچوں کو بتا دیتے ہیں کہ یہ قیمتی پتھر
ہیں۔یہ عام پتھر نہیں لیکن بہت سے والدین یا گارڈین اس سے غفلت برت رہے ہوتے ہیں اور وہ ان کی اس
رنگ میں تربیت نہیں کرتے اور انہیں یہ نہیں بتاتے کہ یہ ہیرا ہے یہ زمرد ہے یہ یا قوت ہے یا یہ دوسری قسم کے قیمتی
پتھر ہیں اور ان کی کوئی قیمت ہے اور ان کو سنبھال کر رکھنا ہے ایسے بچے بعض دفعہ کھیل رہے ہوتے ہیں کہیں سے
مٹی کو اکٹھا کرتے ہیں تو نیچے ہیرا پڑا ہوا ہوتا ہے یا پھروں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کے ساتھ کھیل رہے ہوتے
ہیں اور ان میں بعض دفعہ ہیرا بھی ہوتا ہے۔لیکن انہیں اس کا پتہ نہیں ہوتا۔یہ میں آپ
کو کہانی نہیں سنار ہا بلکہ واقعہ
بتارہا ہوں دنیا میں اس قسم کے خطے ہیں جہاں یہ پتھر بڑی کثرت سے ملتے ہیں اور وہاں بعض بچے ان پتھروں کی
قدرو قیمت سے غافل ہوتے ہیں۔وہ اس لحاظ سے جاہل ہوتے ہیں ان کو کچھ علم ہی نہیں ہوتا۔کچھ پتہ ہی نہیں ہوتا
کہ ان پتھروں کی کیا قیمت ہے یہ عام پتھر نہیں۔دوسری مثال میں آپ کے سامنے یہ رکھنا چاہتا ہوں (اس اثناء میں ایک بچے کی حرکات کو دیکھ کر حضور نے
فرمایا ) ضمن میں یہ بھی بتا دینا ہوں کہ میری آنکھوں کو یہ عادت پڑ گئی ہے شاید اس کا شکریہ مجھے خدام الاحمدیہ کو ادا
کرنا ہے کہ میرے سامنے جو مجمع ہو اس کی حرکت میری نظر میں ہوتی ہے۔اس واسطے کوئی بچہ یہ نہ سمجھے کہ وہ میری
نظر سے اوجھل ہے سارا مجمع جس سے میں مخاطب ہوتا ہوں وہ میری نظر میں ہوتا ہے۔اور یہ عمر چونکہ تربیت کی ہے
اس واسطے مجھے بولنا پڑے گا اور آپ کو شرمندہ ہونا پڑے گا۔اور میں یہ نہیں چاہتا کہ آپ شرمندہ ہوں۔اس لئے
آپ توجہ سے سنیں اور یہ مثال جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے وہ یہ ہے کہ مثلاً دوچھوٹے کینوس کے تھیلے ہیں جو ہم
نے بازار سے خریدے ہیں۔ان کی قیمت تین چار روپے ہے۔ہم نے ایک تھیلے میں پتھروں کے ٹکڑے بھر لئے
ہیں اور دوسرے تھیلے میں ہیرے اور جواہرات بھر لئے۔ان میں سے ہیرے اور جواہرات سے بھرے ہوئے تھیلے
کی قیمت بہت زیادہ ہے یا پتھروں سے بھرے ہوئے تھیلے کی؟ (سب بچوں نے جوابا عرض کیا جس تھیلے میں
ہیرے جواہرات بھرے ہوئے ہیں )۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا روحانی خزانہ دیا ہے جس میں روحانی ہیرے اور جواہرات پائے جاتے ہیں۔مثلاً ایک ہیرا جو برصغیر پاک و ہند میں تھا اور جسے انگریز یہاں سے غصب کر کے لے گئے۔یہ برصغیر اس کا اصل
مالک ہے۔بہر حال یہ دنیوی دولت تو بے وفا ہے۔ایک گھر سے نکل دوسرے گھر میں چلی جاتی ہے۔پس وہ تھیلا
زیادہ قیمتی ہے جس میں ہیرے جواہرات پڑے ہوں بہ نسبت اس تھیلے کے جس میں پتھر کے ٹکڑے ہوں بلکہ ان
دونوں میں کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔ایک چند روپوں کا ہے اور ایک وہ ہے کہ بادشاہوں کے خزانے خالی ہو جائیں
فرموده ۱۹۶۹ء
186
د دمشعل را
س راه جلد دوم
تب بھی شاید ہی اس کی قیمت ادا ہو سکے۔سنو کہ انسان کا ذہن بھی ایک تھیلے کی حیثیت رکھتا ہے۔جس طرح ہم
تھیلے میں پتھر کے ٹکڑے یا ہیرے جواہرات بند کر دیتے ہیں اسی طرح ہم دماغ میں روحانی ہیرے اور جواہرات
بھی بند کر سکتے ہیں۔پس ایک دماغ وہ ہے جس کے اندر روحانی ہیرے اور جواہرات ہیں اور دوسرا دماغ وہ ہے
جس میں روحانی طور پر چھوٹے چھوٹے بے قیمت پتھر بھرے ہوئے ہیں ان میں سے کون سا دماغ اچھا
ہے ( سب بچوں نے بیک زبان عرض کیا ہیروں اور جواہرات والا)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام روحانی خزائن تقسیم کرنے آئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق حضرت نبی اکرم ﷺ کی یہ پیشگوئی تھی کہ آپ بڑی کثرت
سے روحانی خزائن کو دنیا میں تقسیم کریں گے۔یہ ہم میں سے بڑوں کو بھی ملے اور چھوٹوں کو بھی ملے ہیں۔لیکن چونکہ
آپ کو ورثہ میں ملے ہیں اور آپ کے ماں باپ نے یہ غفلت برتی کہ آپ کو ان ہیروں اور جواہرات کی
قدروقیمت نہیں بتائی۔اس لیے آپ عدم تربیت کی وجہ سے اپنے دماغ کے تھیلے بے قیمت پتھروں سے بھرتے
ہتے ہیں اور ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ آپ اپنے دماغوں کو بے بہا روحانی ہیروں اور بیش قیمت روحانی
جواہرات سے بھریں یہ ایک مقابلہ ہے جو عدم تربیت اور جدوجہد برائے تربیت میں کارفرما ہے۔یعنی آپ کا
ما حول یا آپ کے والدین کی غفلت آپ کو ایک طرف کھینچ رہی ہے اور آپ کو بے قیمت اور کم مایہ بنانا چاہتی ہے
کہ آپ کا کوئی مول نہ ہو۔جس طرح آوارہ کتوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔انسان جب سمجھتا ہے کہ کتے بہت ہو گئے ہیں تو بندوق کے
ساتھ یاز ہر دے کر ان کو مار دیتا ہے۔آپ کا ماحول جس کی ایک حد تک ذمہ داری آپ کے والدین پر ہے آپ کو
ایک ایسا ذہن بنانا چاہتا ہے جس کی اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں کوئی قیمت نہیں اور ہماری کوشش رہتی ہے کہ آپ کے ذہن
کا تھیلا ان روحانی خزائن سے بھر جائے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت محمد مصطفی اللہ کے خزانے
سے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے صرف ہمارے لئے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے لائے ہیں اور جن کا سلسلہ قیامت تک
پھیلا ہوا ہے۔ہماری یہ کوشش جاری ہے۔شیطانی وساوس ہمارے مقابلے میں ہیں اور ہمیں یہ یقین ہے کہ اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ہم ہی جیتیں گے اور آپ معصوم بچے نہیں ضائع ہوں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے سامنے دو
چیزیں رکھی ہیں کہ آپ کی یا تو ایک بندر کی قیمت ( قرآن کریم میں بھی بندر کی مثال بیان ہوئی ہے ) یا ایک انسان
کی قیمت پڑے جس کے ذہن میں روحانی قیمتی جواہرات بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔بچوں کی عمر حافظے کی عمر ہے
ویسے آپ کی جو عمر ہے یعنی سات سے پندرہ سال کی عمر یہ فراست کی یا ذہانت کی عمر نہیں ہے بلکہ حافظہ کی عمر
187
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
ہے۔اس وقت ہم آپ کے ذہن میں روحانی ہیرے Stock ( سٹاک) کر سکتے ہیں۔اس میں یہ روحانی
جواہرات بھر سکتے ہیں۔لیکن وہ پہچان جو ایک جوہری کو ہیرے کی ہوتی ہے وہ آپ کو اس عمر میں حاصل نہیں
ہوسکتی۔ایک جوہری کے پاس مثلا اگر کوئی بڑا سا پتھر یہ سمجھ کر لے جائے کہ اس کی بڑی قیمت ہے تو جو ہری دیکھ کر
کہتا ہے کہ اس کا حجم تو بڑا ہے مگر اس کے اندر ایک بال آیا ہوا ہے اور یہ دراصل ہیروں کے دو چھوٹے ٹکڑوں کا
مجموعہ ہے اس لئے اگر یہ بال نہ ہوتا تو اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہوتی اور اب چونکہ اس کے اندر ایک بال آیا
ہوا ہے اس کی قیمت پچاس ہزار روپے ہے۔پس آپ اس وقت یہ فرق نہیں کر سکتے کیونکہ اس وقت آپ کو اس کی
سمجھ اور فراست عطا نہیں ہوئی۔البتہ ہم امید رکھتے ہیں اور ہماری دعائیں ہیں اور کوششیں بھی جاری ہیں کہ آپ
بڑے ہو کر ایک ماہر جوہری کی طرح ایک قیمتی ہیرے اور ایک ناقص ہیرے میں یا ایک ہیرے اور ایک شیشے کے
ٹکڑے میں فرق کر سکیں گے۔یہ عمر آپ کی ایسی عمر نہیں ہے۔آپ کی اس عمر میں ہمارا یہ کام ہے کہ آپ کے
ذہنوں کو روحانی خزائن میں سے قیمتی ہیرے منتخب کر کے ان سے بھر دیں۔پھر جب آپ بڑے ہوں گے تو پھر
انشاء اللہ ان روحانی ہیروں اور جواہرات کی قدر و قیمت آپ پر خود بخود کھل جائے گی اور آپ ان سے فائدہ
اٹھانے لگ جائیں گے۔حافظے سے کام لے
کر دلائل یا د کر لیں
پس آج آپ کو میرا یہی پیغام ہے کہ آپ اپنے حافظہ سے کام لیتے ہوئے قیمتی اور بنیادی دلائل کو یاد کر لیں
کیونکہ اس وقت آپ کی حافظہ کی عمر ہے ذہانت اور فراست کی عمر نہیں ہے۔ان قیمتی اور بنیادی دلائل (جو دراصل
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے روحانی خزائن کا ایک حصہ ہیں) میں سے نہایت ہی بیش قیمت ہیرا اللہ
تعالیٰ کی معرفت ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسا بیش بہا ہیرا اعطا ہوا ہے جس کے
مقابلہ میں ہر چیز ریت کا ایک ذرہ ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کی معرفت ہے۔یہ ایک وسیع اور بڑا
باریک اور دقیق مضمون ہے جسے سمجھنے کے لئے ذہانت اور فراست کی بھی ضروت ہوتی ہے لیکن آپ اس وقت اس
مضمون کو پوری طرح سمجھنے کے قابل نہیں ہیں لیکن پانچ ، دس، ہیں سال کے بعد انشاء اللہ قابل ہو جائیں گے اور
آپ ایک ما ہر جوہری کی طرح اس ہیرے کی قیمت کو پہچاننے لگ جائیں گے۔اس وقت اس کو آپ اپنے ذہن
میں محفوظ کر سکتے ہیں تا کہ شیطان اس کو چرا کر نہ لے جائے اور آپ کے دل میں وسوسہ نہ پیدا کر سکے اس لئے
آپ کو اللہ تعالی اور اس کی صفات کواز بر یاد کر لینا چاہیئے۔آپ کے حافظہ کی تھیلی میں یہ سب سے زیادہ قیمتی جو ہر
ہے نیز دیگر قیمتی ہیرے جواہرات جو ہیں وہ محفوظ ہو جائیں۔یہ سمجھنے سمجھانے کے لئے دنیوی مثال ہے ورنہ اس
خزانے کی جو اصل اور روحانی قدرو قیمت ہے اس کے مقابلے میں ساری دنیا کی مادی دولتیں نیچے ہیں۔مگر یہ خزانہ
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملتا ہے لیکن اس مضمون سے تعلق رکھنے والی ایسی چیز جو آپ کی اس عمر میں آپ کے
دد مشعل راه دوم
حافظہ میں محفوظ ہوسکتی ہے وہ محفوظ ہو جانی چاہیئے۔فرموده ۱۹۶۹ء
188
آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم مقام اپنے ذہن میں محفوظ کر لیں
ا
الله
اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے علم و عرفان حاصل کر لینے کے بعد حضرت نبی اکرم ﷺ کے بلند مقام کو
جاننا بھی ضروری ہے۔قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے آپ کے مقام کی قدرو قیمت کو سمجھتے ہوئے حسب ضرورت
مقدور بھر قربانیاں دیں مگر بعد میں مسلمان اس حقیقت کو بھول گئے اور محمدیت کے بارے میں ایسی غلط باتیں
اختراع کر لیں اور ایسی عجیب باتیں بنالیں جن سے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ ہیرا تو بہت ہی زیادہ قیمتی تھا لیکن انسان
نے اس کے اوپر پیتل اور تانبے کے خول چڑھانے شروع کر دئیے۔چنانچہ ایک وقت میں جا کر اس کی وہ شان نظر
نہیں آتی تھی جو قرآن کریم نے بیان کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے اور آپ نے
روحانی حربوں کے ساتھ یہ خول اتار پھینکے اور اس طرح آنحضرت ﷺ کا نہایت ہی خوبصورت اور چمکتا ہوا ہیرا
نکھر کر ہمارے سامنے آ گیا۔پس آنحضرت ﷺ کا مقام آپ کے حافظہ کی تھیلی میں محفوظ ہونا چاہئے جس کا ایک
پہلو یہ ہے کہ آپ زندہ نبی ہیں۔آپ کی روحانی برکات آپ کے بچے متبعین کو قیامت تک ملتی رہیں گی۔لیکن
جنہوں نے آپ کے مقام کو نہیں پہچانا وہ آپ کی پیروی کے نتیجہ میں جو فیوض اور برکات مالتی ہیں اور انسان
اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا وارث بنتا ہے۔ان کے نزدیک یہ ماضی کے زمانے کی باتیں ہیں۔اس وقت یہ انعام حاصل
نہیں ہو سکتے۔اور کہنے والوں نے یہاں تک کہ دیا کہ اب کسی مسلمان کو کچی خواب بھی نہیں آ سکتی۔یعنی ان کے
ذہن میں بالکل اندھیرا ہے۔اور یہ اس لئے ہے کہ ان کے ذہن میں آنحضرت امی ﷺ کا اصل مقام محفوظ نہیں رہا
ہے۔قرآن کریم کی عظمت
پھر قرآن کریم ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے علوم اور نشانات کا ایسا خزانہ بھرا ہوا ہے کہ جسے دیکھ کر عقل دنگ
رہ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے جس کو اپنے فضل سے نوازتا ہے اس پر قرآن کریم کا ایک کے بعد دوسرا مضمون
کھلتا چلا جاتا ہے۔بعض دفعہ ایک لمحہ میں اللہ تعالیٰ ایک بڑا لطیف مضمون سکھا دیتا ہے مگر اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا
شاگرد بنا پڑتا ہے۔بہر حال قرآن کریم واقعہ میں ایک عظیم کتاب ہے۔پس قرآن کریم کی عظمت کے جو اصول
ہیں جن سے ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ یہ عظیم ہے وہ آپ کی اس عمر میں آپ کے حافظہ میں ہونے چاہئیں۔حضرت مسیح موعود کا مقام
اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کام کئے یا جو آپ کا مقام ہے وہ بھی ہمارے ذہن
189
فرموده ۱۹۶۹ء
د مشعل راه جلد دوم
میں ہونا چاہیئے۔یہ وہ بنیادی مضامین یا بنیادی اصول یا بنیادی حقیقتیں ہیں جن کا انتخاب کر کے اپنے حافظہ میں
محفوظ کر لینا ضروری ہے۔خواہ اس کی حقیقت پوری طرح واضح ہو سکی ہو یا نہ ہو سکی ہو۔بہر حال ان خزائن کو آج
آپ کے حافظے کی تھیلی میں محفوظ کر دینا چاہیئے تا کہ جس وقت آپ بڑے ہوں آپ
کا فکر و تد بر ترقی کرے اور ان
باتوں کے سمجھنے کے قابل ہو تو یہ نہ ہو کہ آپ کی ذہانت اور آپ کی فراست ان باتوں کے سمجھنے کے تو قابل ہولیکن
آپ کا حافظہ اس خواہش اور کوشش کا ساتھ نہ دے رہا ہو۔اس لئے آج میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ مجلس
اطفال الاحمدیہ اور مجلس خدام الاحمدیہ دسمبر کے ختم ہونے سے قبل میرے مشورہ سے ان بنیادی علوم کا ایک متن تیار
کرے اور یہ زیادہ لمبا بھی نہ ہو۔سترہ آیات تو آپ انشاء اللہ دسمبر تک یاد کر لیں گے (اس پر سب بچوں نے لبیک کہتے ہوئے غرض کیا حضور
ہم انشاء اللہ ضرور یاد کرلیں گے ) اس کے بعد پھر دسمبر تک ایک مختصر سا رسالہ تیار ہو جائے گا اور پھر اسے بھی زبانی
یاد کر لیں۔مثلاً وفات مسیح کا مسئلہ ہے۔ہم وفات مسیح کے قائل ہیں اور یہ مجھتے ہیں کہ باقی انبیا علیہم السلام کی طرح
حضرت عیسی علیہ السلام بھی وفات پاگئے ہیں۔ہمارے ذہن میں اس کے متعلق کوئی الجھن پیدا نہیں ہوتی۔لیکن
بعض ذہنوں میں غلط باتیں بھی ہوتی ہیں۔ہم نے دوسرے کی چیز نہیں لینی صرف مثبت پہلو کو لینا ہے۔مثلاً ہم
وفات مسیح کے قائل ہیں۔قرآن کریم کی ایک دو۔تین۔چار۔پانچ اور چھ آیات یا حضرت نبی کریم علی اللہ
کے بعض
ارشادت یا امت مسلمہ کے پہلے بزرگوں کے بعض اقوال ہیں۔قرآن کریم حفظ کرانے کے لئے مختصر رسالہ بنا ئیں
قرآن کریم کی آیات تو ویسے بھی چھوٹی ہیں ان میں علوم کے خزانے بھرے ہوئے ہیں۔لیکن ان کے علاوہ
جو اقتباس دیے جائیں وہ ایک دو فقروں سے زیادہ کے نہ ہوں کیونکہ ہم نے ان کو حفظ کروانا ہے۔اس طرح اگر
دو اڑھائی صفحے ہر مضمون کے بنیادی دلائل پر مشتمل ہوں تو سارے پندرہ ہمیں صفحے ہوں گے اور اتنے مختصر رسالہ
کا یاد کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔یہ متن اگلے سال تک ( گو یہ عرصہ بڑا لمبا ہے لیکن چونکہ اطفال مختلف عمروں کے
ہیں اس لئے ان کو از بر یاد کرنے کے لئے زیادہ عرصہ مقرر کیا گیا ہے اور مجلس اطفال الاحمدیہ مرکز یہ اگلے سال اس
رسالہ کا امتحان لے اور اس میں پاس ہونے کے لئے سو فیصدی نمبر لینے ضروری ہوں گے۔چھوٹا سا رسالہ ہوگا اس کو صرف یاد کرنا ہے۔اس کی تفصیل یا تشریح نہیں کرنی۔مثلاً یہ سوال ہوگا کہ حضرت
نبی اکرم ﷺ کا جو مقام اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں تھا جس کا بیان قرآن کریم میں ہے اس کے متعلق دو آیات قرآنیہ لکھ
دو۔اب وہ آپ کے اس مجوزہ متن میں موجود ہوں گی۔وہاں تو شاید زیادہ ہوں گی لیکن امتحان میں تو اتنا لمبا وقت
نہیں ہوتا صرف امتحان لینا مقصود ہوتا ہے جس طرح دیگ کا امتحان لینا مقصود ہو تو اس میں سے چند چاول چکھے
جاتے ہیں۔مگر آپ پاس تب ہوں گے کہ دو آیات بالکل صحیح لکھ دیں۔یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے آپ کا اس عمر
صلى
فرموده ۱۹۶۹ء
190
د دمشعل
کل راه جلد دوم
میں اپنے دائرہ استعداد کے اندر بڑے اعلیٰ درجہ کا ہوتا ہے۔یورپین اقوام نے اپنے بچوں کے متعلق ایک یہ نیا
تجربہ کیا ہے کہ اس چھوٹی عمر میں حافظہ اتنا اچھا ہوتا ہے کہ اگر ایک ہی وقت میں چھوٹے بچے کو جو کہ ابھی اطفال
الاحمدیہ کی تنظیم میں شامل بھی نہیں ہوا ہوتا مثلا دو اڑھائی سال کا ہوتا ہے۔ابھی اس نے اپنی توتلی زبان میں کچھ نہ
کچھ الفاظ بولنے شروع کئے ہوتے ہیں اس وقت اگر دو یا تین یا چار زبانیں بیک وقت سکھانی شروع کر دیں تو
حافظہ پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔اردو فارسی، انگریزی اور عربی بولنی شروع کر دے گا۔لیکن چونکہ گھر میں ایسا انتظام نہیں ہوتا وہ بے چارہ اپنی
طاقت کے استعمال اور اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہتا ہے۔پس آپ
کی یہ عمر حافظہ کی عمر ہے۔اس عمر میں حافظہ بڑا اچھا ہوتا ہے۔سوائے اس کہ کے بعض بچے پیدائشی
لحاظ سے کند ہوتے ہیں یا بعد میں کسی بیماری کی وجہ سے ان کا حافظ متاثر ہوتا ہے لیکن یہ استثناء ہوگی عام طور پر بچے
اس عمر میں بڑا اچھا حافظہ رکھتے ہیں۔اس لئے بچوں کی اس طاقت اور استعداد کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیئے یہ
متن میرے مشورہ کے ساتھ دسمبر کے آخر تک تیار ہو جانا چاہیئے اور اگلے سال تک آپ نے اس کو فر فر زبانی
یاد کر لینا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق قرآنی آیات کو۔حضرت نبی اکرم عہ کے مقام کے
متعلق۔قرآن کریم کی عظمت کے متعلق۔اسلام کی حقانیت کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو
مقام آنحضرت معاوہ کے ایک عظیم روحانی فرزند ہونے کی حیثیت میں ہے اس کے متعلق مختصر حوالے آپ کو زبانی
یاد ہونے چاہئیں۔آپ ان سے استدلال نہیں کر سکیں گے اور نہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ
کوئی استدلال کریں۔لیکن
جب میں یہ کہتا ہوں کہ آپ کوئی استدلال نہیں کر سکیں گے تو آج کے بچے کی بات کر رہا ہوں۔اگر قرآن کریم حفظ ہوتو بڑے ہو کر استدلال کرنا آسانی سے آسکتا ہے
آپ میں سے (اللہ تعالیٰ سب کو زندگی عطا کرے) ہر ایک جب بڑی عمر کو پہنچے گا تو اس کے ذہن میں
آیات ہوں گی یا دوسری دلیلیں ہوں گی۔کتاب دیکھنے کی اسے ضرورت نہیں ہوگی۔ان سے وہ خود بخود بڑی
آسانی سے استدلال کرنا سیکھ جائے گا۔کیونکہ اس نے ایک وقت میں ایک چیز سیکھنی ہے۔اللہ تعالیٰ کا منشاء بھی
یہی ہے کہ ایک وقت میں صرف حافظہ کام کر رہا ہو اور دوسرے وقت میں حافظہ کے ساتھ ذہانت اور فراست بھی
کام کر رہی ہو۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے اس قانون کے مطابق حافظہ کی اس عمر سے پورا پورا کام لینا چاہیئے۔(اس
اثناء میں ایک بچہ پیچھے دیکھ رہا تھا۔حضور نے فرمایا اے بچے! پیچھے کیا دیکھتے ہو۔تمہارے پیچھے دیکھنے میں کوئی
دلچسپی نہیں ہے۔ویسے اصولاً بھی نہیں کیونکہ انسان کے سامنے دلچسپیاں ہیں جو ماضی میں کھو جاتا ہے وہ ہلاک
ہو جاتا ہے۔ہم نے مستقبل بنانا ہے اپنا نہیں اسلام کا اس واسطے ہماری نگاہ ہمیشہ آگے رہنی چاہیئے پیچھے نہیں جانی
چاہیئے۔پس یہ آج کا پروگرام ہے کہ آپ میں سے ہر احمدی بچہ (اور جو یہاں حاضر نہیں ہے وہ آپ کے ذریعہ یہ
191
فرموده ۱۹۶۹ء
دو مشعل راه جلد دوم
سن کر ) اس متن کو جس کی تیاری کے لئے ابھی میں نے ہدایت دی ہے اگلے سال تک ضرور یاد کرے گا۔(اس کے بعد حضور نے اطفال سے اس کا عہد لیا تو تمام بچوں نے اپنے پیارے آقا کے ارشاد پر بدل و
جان لبیک کہا )۔پھر حضور نے فرمایا اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں دعا کر وا دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو
اپنی حفظ وامان میں رکھے اور عمر دے اور صحت دے اور دولت دے اور عزت دے اور اپنا قرب عطا کرے۔وہی
جو سب عزتوں کا سرچشمہ ہے اور آپ کو روحانی طور پر اس قسم کا خوبصورت انسان بنا دے کہ شیطان کی آنکھ آ
پر ٹھہر نہ سکے اور وہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔( بحوالة تشحيذ الاذهان مارچ ۱۹۷۰ء)