حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ کی الوداعی تقریب سے خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
210
مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے ایوان محمود میں محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب
( جو تین سال تک صدر مجلس کی حیثیت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے بعد اب
انصار اللہ میں شامل ہورہے ہیں) کے اعزاز میں ۲۹ را کتوبر۱۹۶۹ءکو الوداعی دعوت دی گئی۔جس میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقعہ پر
حضور نے جو تقریر فرمائی وہ درج ذیل کی جاتی ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کی بعد فرمایا:-
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو ایک عظیم وعدہ یہ بھی دیا ہے کہ
حضور علیہ السلام کے وصال کے بعد جماعت احمد یہ اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی قیامت تک اللہ تعالیٰ
کی قدرتوں کا مشاہدہ کرتی رہے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسالہ الوصیت میں اسے قدرت
ثانیہ یعنی خلافت حقہ قرار دیا ہے۔چونکہ آپ نے فرمایا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی ایک مجسم قدرت ہوں۔اس پر یہ
سوال پیدا ہوتا تھا کہ آپ بہر حال انسان ہیں۔ایک وقت میں آپ نے اس دنیا سے کوچ کر جانا ہے۔کیا آپ کی
وفات کے بعد جماعت اس مجسم قدرت سے محروم ہو جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
نہیں جماعت اس سے محروم نہیں ہوگی۔آپ نے اس خوف کو دور کرنے کے لئے ہمیں اللہ تعالیٰ کی یہ بشارت
سنائی کہ میرے بعد بھی جماعت میں اللہ تعالیٰ کی قدرتیں اپنی پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہوتی رہیں گی اور یہ
سلسلہ جب تک کہ جماعت احمدیہ پر قیامت نہیں آجاتی اور روحانی طور پر یہ جماعت مردہ نہیں بن
جاتی (والعیاذ باللہ ) اس وقت تک یہ جماعت خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا مشاہدہ کرتی رہے گی۔قرآن کریم میں خلافت کے دو کام بتائے گئے ہیں ایک ہے تمکین دین اور دوسرا ہے خوف سے حفاظت۔اور قرآن کریم کی رو سے یہ دونوں کام جب تک خلافت ہے کسی اور کے ذریعہ سے سرانجام نہیں پاسکتے۔اس
لئے ( جس طرح پہلے الہی سلسلوں میں ہمیشہ یہ ہوتا رہا ہے ) جماعت احمد یہ میں بھی مختلف تنظیمیں تمکین دین اور
خوف کو امن سے بدلنے کے سامان پیدا کرنے کے لئے بطور ہتھیار کے ہوتی ہیں۔اور یہ ہتھیار خلیفہ وقت کے
ہاتھ میں ہوتا ہے۔ذیلی تنظیموں کی اہمیت
ہماری جماعت میں اس وقت مختلف تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔مثلاً صدر انجمن احمد یہ ہے۔یہ سب سے پرانی

211
فرموده ۱۹۶۹ء
دد
دو مشعل راه جلد د
، دوم
تنظیم ہے اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی موجود تھی۔پھر تحریک جدید ہے۔حضرت مصلح
موعود نے دنیا بھر میں اشاعت اسلام کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور جماعت کی جدوجہد کو تیز اور اس کے
جہاد بالقرآن میں ایک شدت پیدا کرنے کے لئے تحریک جدید کو قائم کیا۔پھر وقف جدید ہے۔اسی طرح وقف
عارضی کا نظام ہے۔پھر موصیوں کی انجمن ہے۔گو اس کے کام کی بھی ابتداء ہے اور جو اس کی ذمہ داریاں ہیں ان کو
نباہنے کے لئے یہ تنظیم بھی انشاء اللہ اپنے وقت پر نمایاں شکل میں سامنے آجائے گی۔خدام الاحمدیہ کے ساتھ مجلس
اطفال الاحمدیہ ہے۔اس واسطے میں نے اس کا ذکر نہیں کیا۔پھر لجنہ اماءاللہ کی تنظیم ہے۔یہ نظمیں خلیفہ وقت کے
اس ذکر کیا۔پھر
ہاتھ میں ایک ہتھیار کی حیثیت میں بڑے ہی مفید کام کرتی رہی ہیں اور اب بھی کر رہی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی
کرتی رہیں گی۔لیکن ہر تنظیم میں بعض دفعہ وقتی طور پر بعض کمزوریاں بھی آجاتی ہیں۔یہ خلیفہ وقت کا کام ہوتا ہے
کہ ان کمزوریوں کو جس طرح وہ مناسب سمجھے اور جس طرح اللہ تعالیٰ کی اسے ہدایت ہو دور کرنے کی کوشش
کرے۔بسا اوقات ایک ظاہر بین آنکھ اس کوشش کو دیکھ ہی نہیں سکتی۔جو کسی کمزوری کو دور کرنے کے لئے کی جاتی
ہے۔لیکن بہر حال خلیفہ وقت تو کسی وقت بھی اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہوسکتا خواہ دنیا دیکھے یا نہ دیکھے اور
سمجھے یا نہ مجھے۔غرض جماعت کی کسی تنظیم میں بعض دفعہ عارضی کمزوری پیدا ہو جاتی ہے۔اسے دور کیا جاتا ہے۔مجلس خدام
الاحمدیہ میں بھی بعض کمزوریاں پیدا ہوئیں۔اس ہال پر بھی بعض بد نما داغ لگے لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔یہ داغ
صاف کر دیئے گئے اور ان پر خوبصورت رنگ وروغن کر دیا گیا اور مجلس خدام الاحمدیہ جو آہستہ آہستہ غیر محسوس طور پر
(آپ کے نقطہ نگاہ سے غیر محسوس طور پر ) تنزل کی طرف جارہی تھی۔اس میں زندگی کی رو پیدا ہوئی اور اس کے
کاموں میں وسعت پیدا ہوئی۔کچھ اعداد و شمار آپ کے سامنے ہیں۔گو اس وقت زیادہ تفصیل سے تو نہیں بتائے
جاسکے لیکن ہر لحاظ سے کمزوریاں جو تھیں وہ دور ہوئیں لیکن ابھی ہم اپنے کام میں سو فیصدی کامیاب نہیں ہو سکے اور
میرے خیال میں انسان سو فیصدی کامیاب ہو بھی نہیں سکتا۔ورنہ اس کی جد و جہد ختم ہو جائے۔پس ابھی مزید ترقی
بھی کرنی ہے۔اس لئے ایک طرف تو ہم سب کو ممنون ہونا چاہیے کہ آپ کے بے نفس صدر کا جن کو اللہ تعالیٰ نے
یہ توفیق دی کہ وہ بہت سی غلطیوں اور غفلتوں کو دور کرسکیں۔نیز بعض بدنما دھبوں کو اس مجلس کے چہرے پر سے
دھو سکیں۔اور ایک خوبصورت رنگ میں ایک فعال جماعت کی حیثیت میں ایک تیز دھار والے روحانی آلہ کے طور
پر اسے خلیفہ وقت کے ہاتھ میں رکھ سکیں۔کیونکہ بہر حال یہ روحانی تلوار خلیفہ وقت نے چلانی ہے زید یا بکرنے
نہیں چلانی۔اور دوسری طرف مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ایک لمبے عرصہ کے بعد اب ایک مخلص اور بے نفس نوجوان صدر بنے
ہیں۔جن کا جسمانی رشتہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے نہیں لیکن جواللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس ذمہ داری کو نباہنے
کی اہلیت رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی مرضی اور منشاء اور اس کی مدد اور نصرت کے بغیر کوئی شخص صحیح اور صالح عمل نہیں

فرموده ۱۹۶۹ء
212
د و مشعل راه جلد دوم
کر سکتا۔اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو عمل صالحہ کی اہلیت تو عطا کر رکھی ہے۔مثلا یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکے۔لیکن انہی انسانوں میں سے جن میں سے ہر ایک قرب الہی کے حصول کی قابلیت اور اہلیت رکھتا ہے۔ابو جہل بھی
پیدا ہو جاتا ہے۔اس قسم کے اور بھی کئی بدقسمت لوگ پیدا ہو جاتے ہیں حالانکہ ان میں قرب النبی کے حصول کی
اہلیت بھی پائی جاتی ہے۔لیکن محض اہلیت کا ہونا کافی نہیں ہے۔اہلیت کے ساتھ جب تک تدبیر اور دعا کے ذریعہ
اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی نصرت کو حاصل نہ کیا جائے۔اس وقت تک اہلیت کھلتی نہیں بند کلی کی شکل میں رہتی ہے
اور بعض دفعہ وہیں ختم ہو جاتی ہے۔حالانکہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل ہو۔تو وہی گلاب کا ایک خوبصورت پھول بن
جاتا ہے۔پس صدر بننے والے نوجوان
کیلئے بھی دعا کرنی چاہیے اور اس عہدہ سے سبکدوش ہونے والے مخلص نوجوان
کے لئے بھی دعا کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو قبول کرے اور آنے والے
کو یہ توفیق دے کہ وہ اللہ تعالی
کی مدد سے پہلوں سے زیادہ کام کر کے دکھا ئیں۔ہم کسی جگہ پر ٹھہر نہیں سکتے۔ہمارا ہر فر د جس پر نئے سرے سے
ذمہ داری عائد کی جاتی ہے۔ان کو پہلوں سے آگے نکلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔کیونکہ جماعت میں اللہ تعالیٰ کے
نل سے پھیلا ؤ اور وسعت آ رہی ہے۔جماعت کے کام بھی بڑھ رہے ہیں۔اس کی ذمہ داریاں بھی بڑھ رہی
ہیں۔غرض میں بتارہا تھا کہ جنہوں نے مجلس کی صدارت کا چارج لیا ہے وہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے خونی رشتہ کے لحاظ سے خاندان کے فرد نہیں ہیں۔لیکن روحانی رشتہ کے لحاظ سے ہر شخص اپنی ہمت اور کوشش اور
اپنی دعا اور عاجزی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی روحانی اولاد بننے کے قابل ہے اور سچا اور حقیقی روحانی بیٹا اسے بننا
چاہیے۔اور بہت سے لوگ ہیں جو جسمانی اولاد سے بھی زیادہ آگے نکل جاتے ہیں۔حالانکہ وہ محض روحانی اولاد
ہوتے ہیں۔جسمانی تعلق تو ایک دنیوی تعلق ہے۔مذہب یا روحانیت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔حضرت صحیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنی اولاد سے اصل تعلق روحانی تعلق ہی ہے۔اسی واسطے کہا گیا ہے کہ انبیاء کسی کے
وارث ہوتے ہیں نہ آگے ورثہ میں کسی کو کچھ دیتے ہیں۔کیونکہ ورثہ کا تعلق جسمانی قرابت سے ہے اس کی نفی
کر دی گئی ہے لیکن جہاں تک روحانی فیوض و برکات کا تعلق ہے وہی حقیقت، وہی صداقت اور وہی حکمت ہے۔و ہی دراصل صحیح معنی ہیں۔کسی شخص کی روحانی اولاد ہے۔جس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کو اس کی منشاء اور فرمان کے
مطابق قائم کیا۔اور ہر شخص اپنے اخلاص اور ایثار کے مطابق اپنا اجر پاتا ہے۔پس اصل میں یہی روحانی اولا دایک
روحانی وجود کی اولاد ہے۔اس کی جسمانی اولاد کوئی نہیں ہوتی۔بہت سی جگہوں پر اس قسم کی غلط فہمی پیدا کی جاتی ہے
اور جس طرح Erosion (اروژن) کے نتیجہ میں دریا کا پانی کاٹ جاتا ہے۔یہاں بھی اس قسم کے
Erosion (اروژن) ہوتے رہتے ہیں۔پھر بارشیں آتی ہیں۔بعض کھیتوں کی حالت خراب کر جاتی ہیں جہاں
پہلے بڑی اچھی کھیتی ہوا کرتی تھی وہاں نشیب و فراز اور بالکل بنجر علاقے بن کر رہ جاتے ہیں۔اس قسم کے

213
فرموده ۱۹۶۹ء
دو مشعل راه جلد د
دوم
بد خیالات کا یہی حال ہے۔ان سے ہمیشہ بچتے رہنا چاہیے۔اصل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
روحانی اولا دہی حقیقی اولاد ہے اسی واسطے آپ نے اپنی جسمانی اولاد کے متعلق فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا
کو قبول کیا اور ان کو روحانی وجود بنادیا۔اگر محض جسمانی اولاد ہونے میں کوئی خوبی ہوتی تو آپ کو نہ ان دعاؤں کے
کی ہو۔کرنے کی ضرورت تھی نہ ان کی قبولیت کی حاجت ہوتی۔پس اصل چیز یہ ہے کہ روحانی رشتہ مضبوط ہو۔خواہ
جسمانی تعلق نہ بھی ہو۔اس واسطے وہ لوگ بھی غلطی پر ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ محض جسمانی اولاد ہونا کوئی بڑائی ہے۔بعض لوگ اسلام میں ایسے بھی ہوئے جنہوں نے آنحضرت ﷺ کی اولاد سے محض اس لئے دشمنی کی کہ وہ آپ کی
جسمانی اولاد تھے لیکن یہ بھی غلط ہے کہ چونکہ جسمانی اولاد تھے اس لئے ان کو عزت حاصل ہوگئی لیکن اس رشتہ کے
نتیجہ میں کوئی انہیں بزرگی دیتا ہے تو وہ جاہل مطلق ہے۔اس کے اندر کوئی روحانیت نہیں ہے۔کوئی عقل نہیں ہے۔اصل تعلق روحانیت کا ہے جسمانی اولاد میں اگر یہ تعلق پختگی کے ساتھ قائم ہو جائے۔ان میں ایثار اور قربانی
اور بے نفسی پیدا ہو جائے تو اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دیتا ہے اور اپنے قرب اور رضا سے نوازتا ہے اور جس نے
جسمانی اولاد نہ ہونے کے باوجو د روحانی اثر کو قبول کر کے اپنے آپ کو دنیا کی نگاہ میں حقیقی اولا د جیسا بنا دیا۔اس
کے متعلق یہ کہنا کہ صرف اس وجہ سے کہ چونکہ جسمانی تعلق نہیں تھا اس لئے وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں عزت اور مرتبہ
نہیں پاسکتا۔یہ بھی غلط ہے۔دونوں باتیں غلط ہیں۔اصل صراط مستقیم یہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت
اور احترام کو حاصل کر لیتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے۔وہ اپنی اپنی استعداد کے مطابق خدا تعالیٰ کے دین کے کام
کرنے کی توفیق پاتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی کوششوں کو قبول کرتا ہے۔خواہ اس
کا مامورزمانہ سے جسمانی تعلق ہو یا نہ
ہو پس وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ چونکہ ان کا جسمانی تعلق ہے۔اس لئے ان کو بڑا کہنا چاہیے۔وہ بھی غیر معقول
بات کرتے ہیں اور وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ جسمانی تعلق ہے اس لئے اچھے ہو گئے ہیں اور انہوں نے ورثہ
میں عزت و احترام کو پالیا ہے۔یہ بھی غلط ہے۔اس طرح پر تو ورثہ میں کسی کو عزت و احترام نہیں ملا کرتا۔پس جو
شخص یہ سمجھتا ہے کہ چونکہ جسمانی رشتہ نہیں ہے۔اس لئے اکرام اور بزرگی نہیں مل سکتی۔یہ خیال غلط ہے۔غرض جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ چونکہ جسمانی تعلق ہے۔اس لئے ضرور بزرگی مل جائے گی۔یہ بھی غلط ہے۔اصل میں روحانی تعلق نام ہے تقویٰ اختیار کرنے کا۔اللہ تعالیٰ سے ذاتی محبت پیدا کرنے کا۔اللہ تعالیٰ کے لئے
ایثار اور قربانی کرنے کا ، اپنے نفس پر ایک موت وارد کرنے کا، اپنے آپ کو کچھ بھی نہ سمجھنے کا، اپنی فنا کے بعد اللہ
تعالی سے ایک نئی اور پاک زندگی حاصل کرنے کا۔یہ اصل تعلق ہے اس کے بغیر تو کوئی تعلق تعلق ہی نہیں۔خدام الاحمدیہ کا کام ختم ہونے والا نہیں
غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلے تین سال میں خدام الاحمدیہ نے خاصی ترقی کی ہے لیکن پہاڑوں کی
بلند چوٹیوں کی طرح خدام الاحمدیہ کے لئے کوئی ایک چوٹی مقرر نہیں کہ جہاں جا کر وہ یہ سمجھیں کہ بس اب ہم

د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
214
آخری بلندی پر پہنچ گئے۔ہمارا کام ختم ہو گیا۔یہ تو ایسے پہاڑ کی چڑھائی ہے کہ جس کی چوٹی کوئی ہے ہی نہیں۔کیونکہ یہ وہ پہاڑ ہے جس کے اوپر عرض رب کریم ہے اور انسان اور اللہ تعالیٰ کے درمیان جو فاصلہ ہے وہ
غیر محدود ہے اور ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے اور اسی میں ہماری زندگی اور حیات ہے کہ ہم کسی جگہ پر تھک کر بیٹھ نہ
جائیں۔یا کسی جگہ ٹھہر کر یہ نہ سمجھ لیں کہ ہم نے جو حاصل کرنا تھا کر لیا۔نہیں ہمارے لئے غیر محدودترقیات اور
رفعتیں مقدر کی گئی ہیں اور اگر ہم کوشش کریں اور واقعہ میں اللہ تعالیٰ ہمارے دل میں اخلاص اور ایثار اور محبت ذاتی
اپنے لئے محسوس کرے تو وہ ہم پر فضل نازل کرتا چلا جائے گا اور کرتا چلا جاتا ہے۔جس کے نتیجہ میں انسان خدا تعالیٰ
سے اور زیادہ پیار حاصل کرتا ہے اور اپنے نفس سے وہ اور زیادہ دور اور بے گا نہ ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ میاں طاہر کو جزا دے
پس کام ہوا اور بڑا اچھا کام ہوا۔انشاء اللہ آگے بھی کام ہوں گے اور بڑے اچھے ہوں گے۔اور تنظیمی لحاظ
سے ہم کچھ اور بلند ہو جائیں گے لیکن چوٹی پر نہیں پہنچ سکتے کہ جس کے بعد ہم سمجھ لیں کہ بس اب ہمارا کام ختم
ہو گیا۔کیونکہ جہاں بھی ہم کھڑے ہوئے وہاں ہم گرے اور ہلاک ہوئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس لغزش اور اس
ہلاکت سے محفوظ رکھے اور اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ ہمارے جیسے کمزور بندوں میں جس کو بھی کسی تنظیم کی
قیادت نصیب ہو۔وہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق اور مدد سے اس کا اہل ثابت ہو اور اللہ تعالیٰ اس کے ذہن میں
جلا پیدا کردے۔اس کے دل میں ایک عزم اور ہمت پیدا کر دے اور جس طرح خلیفہ وقت کا یہ کام ہے کہ تمکین
دین ہو وہ اس کے لئے ایک مضبوط اور قابل اعتماد اور ہمت اور عزم رکھنے والا باز و بن جائے۔وہ بھی اور اس کے
ما تحت تنظیم بھی اور اس طرح اپنی جگہ ایک ایسی تنظیم قائم ہو جائے کہ جس کے ذریعہ سے علاوہ اور ذرائع کے خلیفہ
وقت جماعت کے خوف کو امن سے بدلنے والا اور دشمنوں کے جھوٹے امن کو حقیقی خوف میں تبدیل کرنے والا ہو۔اب ہم دو کے لئے دُعا کریں گے۔اللہ تعالیٰ میاں طاہر احمد کو جزا دیے ہر انسان سے لغزشیں اور غفلتیں ہو
ہی جاتی ہیں۔لیکن جیسا اللہ تعالیٰ انسان کے دل میں اخلاص کو دیکھتا اور بے نفسی کو پاتا ہے تو اس کی مغفرت جوش
میں آتی ہے اور انسان کی بشری کمزوریوں پر اس طرح پردہ پڑ جاتا ہے کہ کئی دفعہ میں نے سوچا ہے کہ ہمارا رب ہم
سے کتنا پیار کرنے والا ہے کہ وہ بعض دفعہ انسانی غفلتوں پر اس طرح پردہ ڈالتا ہے کہ خود غفلت کرنے والے کو بھی
یہ پتہ نہیں ہوتا کہ میں نے کیا غفلت کی ہے۔یہ
کتنی مہربانی اور پیار ہے اس کا۔پس اللہ تعالیٰ مغفرت کی چادر میں ان کو لپیٹے رکھے۔اپنی رحمت سے ہمیشہ ان کو نو از تار ہے۔اور اس عاجزی
کے مقام سے ان
کو کبھی دور نہ کرے اور جس طرح پہلے انہوں نے خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کی توفیق پائی۔اب دوسری راہوں پر دوسرے میدانوں میں بھی وہ خدمت بجالانے کی توفیق پاتے رہیں اور جس طرح جانے
والے صدر نے ایک اور حیثیت سے خدمت کی توفیق پائی اور وہ بہت سے کام کرتے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان

215
فرموده ۱۹۶۹ء
دد
دو مشعل راه جلد دوم
نئے صدر کو بھی بڑی ہمت دی ہے اور بڑا خلاص دیا ہے جو ظاہری آنکھ دیکھتی ہے۔لیکن میری آنکھ یا آپ کی آنکھ
نے تو فیصلہ نہیں کرنا۔فیصلہ تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ نے کرنا ہے۔اس لئے ہم تو صرف دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں اس سے زیادہ اخلاص ہو جو ہمیں نظر آتا ہے۔اس سے بھی زیادہ عزم و ہمت اور بے نفسی و فدائیت ہو جو ہمیں
بظا ہر دکھائی دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت میں سینکڑوں ہزاروں ایسے نوجوان پیدا کرے جو قیادت کرنے کے اہل
ہوں۔یہ جماعت سرداروں کی جماعت ہے
اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو سادات کی یا سرداروں کی یعنی قیادت کرنے والوں کی جماعت بنایا ہے۔ہماری جماعت ایسی جماعت نہیں ہو کہ جس میں سے ایک کے قائد بن جانے کے بعد باقی ساری کی ساری
جماعت میں قائدانہ صلاحیتوں کا فقدان ہو۔کیونکہ پھر تو چوٹی کی بلندیاں اونچی نہیں ہوتیں۔چوٹی کے لیے تو پھرا
تنے ہی بلند زاویئے بھی قائم کرنے پڑتے ہیں اور اس ڈھلوان پر چاروں طرف سے Queue ( کیو ) لگا ہوتا
ہے۔قطار بنی ہوتی ہے جن میں سے ہر ایک اہل ہوتا ہے۔اس بات کا اگر اللہ تعالیٰ منشاء اس طرح ہو کہ اگر مثلاً
ایک نو جوان چالیس سال کا ہو گیا ہے تو اگر وہ اپنی جگہ سے ہٹے تو دوسرا آگے قدم بڑھا کر اس کی جگہ لے لے جس
کی تربیت انتظامی لحاظ سے بھی ہو اور جس پر روحانی لحاظ سے اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت بھی ہو۔پس یہ
جماعت ہے ہی سرداروں کی جماعت۔اس کی راہ میں بے ہوش پڑے ہوئے افراد تو آپ کو نظر آئیں گے۔لیکن
ان کی تعداد بڑی تھوڑی ہے یہ جماعت ایک مضبوط دل رکھنے والی اور بڑی ہی پیاری جماعت ہے مجھے تو ان لوگوں
کے خطوط آتے رہتے ہیں جنہیں غیر بڑی تکالیف پہنچاتے ہیں۔ابھی آج ہی میں ڈاک میں ایک خط پڑھ کر آیا
ہوں کہ اس طرح ہم نئے نئے احمدی ہیں اور اس طرح پر ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے لیکن ہم نے لوگوں کی مخالفت کی
کوئی پرواہ نہیں کی اور ہم پوری مضبوطی کے ساتھ اور علی وجہ البصیرت احمدیت پر قائم ہیں اور مخالفت کی کوئی پرواہ
نہیں کرتے اور حقیقت یہی ہے اور قرآن کریم نے بھی اس پر روشنی ڈالی ہے کہ وہ جماعت جس میں ثبات قدم پایا
جاتا ہے۔اس پر ملائکہ (فرشتے) بھی رشک کرتے ہیں۔آنحضرت ﷺ کے صحابہ کا یہی حال تھا ہمارے متعلق بھی یہی کہا گیا ہے کہ
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی واسطے بار بار فرمایا ہے کہ جس طرح صحابہ رضوان اللہ علیہم
کے
اندر ایک عظیم انقلابی تبدیلی پیدا ہوگئی تھی میری جماعت کو بھی چاہیے کہ اس قسم کی روحانی تبدیلی اپنے اندر پیدا
کریں تا کہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو وہ بھی اپنی زندگیوں میں پورا ہوتے دیکھ لیں۔اللہ تعالیٰ کے وعدے تو ضرور
پورے ہو کر رہتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے وعدے کسی فرد یا کسی قوم یا کسی خاندان کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتے۔

دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
216
د دمشعل
چنانچہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھاؤ گے تو ہم ایک اور قوم لے آئیں گے جو اپنی
ذمہ داریوں کو نبھانے والی ہوگی۔خدا تعالیٰ کے وعدے تو پورے ہو کر رہیں گے لیکن وہ قوم جس نے اپنی ذمہ
داریوں کو نہیں نبھایا اور اللہ تعالیٰ کو اس کی جگہ ایک اور قوم کو لانا پڑا) وہ تو بڑی ہی بد بخت ثابت ہوئی۔اللہ تعالیٰ
نے اس قوم کے لوگوں کو اپنی انتہائی محبت سے نوازنا چاہا مگر انہوں نے اپنے نفس کے موٹاپے کی وجہ سے اس محبت کو
ٹھکرا دیا اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے غضب اور اس کے قہر کا مورد بنا لیا۔پس احمد نی مسلمان تو ایسی قوم ہے جو اللہ تعالیٰ ایک قادرانہ فعل کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہے جو کام اس کے ذمہ
لگایا گیا ہے ( بظاہر کام تو سارے اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے ) وہ تو انشاء اللہ پورا ہوگا اسلام کو ضرور غلبہ حاصل ہوگا دُنیا کی
کوئی طاقت اس کے راستے میں روک نہیں بن سکتی لیکن وہ لوگ بڑے ہی مبارک ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت
کی جنتوں میں لانے کے لئے دُنیا میں ظاہر یہ کرتا ہے کہ ان کی کوششیں کامیاب ہوئیں۔مگر کیا انسان اور کیا اس کی
کوشش وہ دنیا جو اس وقت اسلام کی مخالف ہے اس کے مقابلہ میں ہماری یہ طاقت یا ہماری یہ دولت یا ہمارے
افراد کی یہ تعداد کچھ حیثیت ہی نہیں رکھتی۔لیکن بہت سے لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم تھوڑوں کو یہ توفیق دے دی۔گرچہ وہ اس کو اللہ تعالیٰ ہی کی طرف منسوب کرتے ہیں لیکن اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ نہیں ہوتے۔حقیقت یہ ہے کہ تھوڑوں کو توفیق تو دے ہی دیتا ہے۔مگر اس کے ساتھ اگر اللہ تعالیٰ ہزاروں لاکھوں اور کروڑوں
گناہ اپنی قدرت بیچ میں نہ ملاتا تو وہ نتیجہ نہ نکلتا جو آج ہمیں نظر آ رہا ہے۔ساری دنیا ہماری مخالف ہے اور ساری
دنیا میں ہم خدا کے نام کی آواز کو بلند کرنے کے لئے اور ساری دنیا کے دلوں میں ہم حضرت نبی اکرم ﷺ کی محبت
گاڑنے کے لئے پھر رہے ہیں۔ربوہ کی گلیوں میں بعض نوجوان پھرتے ہیں آپ ان کے پاس سے گزر جاتے
ہیں مگر آپ کے دل میں ان کی کوئی قدر پیدا نہیں ہوتی۔لیکن جب جماعت ان
کو باہر بھیج دیتی ہے۔مثلاً افریقہ
کے کسی ملک میں اور جب وہ وہاں پہنچ کر اسلام کی تبلیغ کا کام شروع کرتے ہیں اور وہاں سے رپورٹیں آتی ہیں کہ
یوں وہاں کے پریذیڈنٹ نے محبت اور عزت کا سلوک کیا تو پھر دیکھنے والی آنکھ اندازہ کر سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کس
قدر محبت اور پیار کرنے والا ہے اور کس طرح ذرہ نا چیز کو جب اپنے ہاتھ میں لیتا ہے تو اس کے ذریعہ سے اپنی
قدرت کو ظاہر کرتا ہے۔پس دنیا کی نظر سے وہ ذرہ پوشیدہ ہو جاتا ہے۔دنیا کو تو اللہ تعالیٰ کی وہ انگلیاں نظر آ رہی
ہوتی ہیں جن سے اس نور السموت والارض کا نور پھوٹ پھوٹ کر نکل رہا ہوتا ہے اور دنیا کی آنکھیں چندھیا
رہی ہوتی ہیں۔تقوی میں ساری عزت ہے
پس اللہ تعالی کے فضل کے بغیر تو کوئی بات ہو نہیں سکتی اور اللہ تعالیٰ کا اب تک یہ فضل رہا ہے۔امید ہے کہ
انشاء اللہ ایک لمبے عرصے تک یہ فضل رہے گا اور یہ جماعت سرداروں اور قائدین کی جماعت رہے گی۔

217
فرموده ۱۹۶۹ء
د مشعل راه جلد دوم
اس جماعت میں کسی خاندان کی اجارہ داری مقرر نہیں کی گئی اس میں ایک ہی اصول مقرر کیا گیا ہے۔جسے
قرآن کریم نے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللهِ أَنقَكُم (الحجرات آیت نمبر ۱۴) کے الفاظ میں بتایا تھا۔پس جو تقویٰ
کے علاوہ کسی اور عزت کا خواہاں ہے وہ جاہل ہے یا مفسدانہ خیالات رکھنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رکھے۔غرض تقویٰ ہی میں ساری عزت ہے۔جس کا مطلب ہے یہ ہے کہ انسان
اپنے آپ کو کسی چیز کے قابل نہ سمجھے۔خود کو خدا تعالیٰ کی پناہ میں لے آئے اور اسی سے طاقت حاصل کر کے دنیا کا
کام کرے اور اسی سے علم پا کر بولے اور اسی کو سب کچھ سمجھے اور ساری دنیا کو ایک مردہ کیڑا سمجھے اور فخر اور معجب اور
تکبر اور ریا اپنے دل کے اندر پیدا نہ ہونے دے۔تب جا کر انسان اللہ تعالیٰ کی محبت کی نگاہ کا مورد بنتا ہے۔اس کے بغیر وہ اللہ تعالیٰ کی محبت کو پاہی نہیں سکتا ایسے ہزاروں لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ کا پیار ملا ہے اور وہ
اپنی اپنی جگہ خاموش زندگی گزار رہے ہیں۔ان میں سے اکثر ایسے بھی ہیں جن کو دنیا پہچانتی ہی نہیں۔ہماری
جماعت کے لوگ بھی ان کو نہیں پہچانتے لیکن خلیفہ وقت اور جماعت تو ایک ہی وجود کا نام ہے اس لئے خلیفہ
وقت کو تو پتہ ہوتا ہے کہ یہ بے نفسی کے لحاظ سے کون کس مقام کا انسان ہے۔پس اس وقت اللہ تعالیٰ کی رحمت آئی ہوئی ہے اس رحمت کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور بہتوں
نے حاصل کی ہے اور کرتے رہیں گے۔اس کی تو فکر نہیں یعنی یہ ڈر نہیں کہ ایسے لوگ کہاں سے پیدا ہوں گے لیکن
جو تد بیر اور کوشش ہے وہ ضروری ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس دُنیا کو اسباب کی دُنیا بنایا ہے جس کا مطلب یہ ہے
کہ یہ دنیا تدبیر کی دنیا ہے کیونکہ اسباب کی دنیا میں بہر حال تدبیر کرنی پڑتی ہے۔جہاں اسباب کی دنیا نہیں وہاں
تدبیر کوئی نہیں۔مثلاً فرشتوں کو کوئی تدبیر نہیں کرنی پڑتی اور اسباب کی دنیا سے مراد دراصل یہ ہے کہ دنیا اسباب کی
ہو اور دل میں یہ احساس ہو کہ یہ اسباب کی دنیا ہے اس لئے میں یہ کام کر رہا ہوں۔شاید کسی کے دل میں یہ خیال
آئے کہ جانور اس طرح کی تدبیر نہیں کرتے۔یہ صحیح ہے کہ انسان کی طرح جانور تدبیر نہیں کرتے لیکن کچھ نہ کچھ
تدبیران
کو بھی کرنی پڑتی ہے لیکن ان کو تو یہ احساس ہی نہیں کہ یہ اسباب کی دنیا ہے اور یہاں کوئی تدبیر ہونی چاہیے
ان کے اندر تو فطرتی جذ بہ پایا جاتا ہے۔میں نے پہلے بھی ایک جگہ بتایا تھا کہ ایک بوٹی ہوتی ہے بکری اس کے
پاس سے گزرتی ہے۔وہ اسے سوکھتی ہے مگر تیوری چڑھاتے ہوئے پرے ہٹ جاتی ہے۔وہ فطرتا یہ جھتی ہے کہ یہ
میرے کھانے کی چیز نہیں ہے۔اس کے پیچھے پیچھے بھیٹر آرہی ہوتی ہے وہ بھی اس بوٹی کو سوکھتی ہے تو اس کے
چہرے پر بشاشت آ جاتی ہے اور وہ بڑے شوق سے اُسے کھانے لگ جاتی ہے۔پس ان کے اندر تو ایک اور قانون
جاری کر رکھا ہے۔لیکن جہاں اسباب کی دنیا ہے وہاں تدبیر کرنی پڑے گی۔لیکن جو تد بیر کرنی پڑے گی وہ کامیاب
صرف اس وقت ہوسکتی ہے جب اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہو۔دنیوی لحاظ سے
تدابیر کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ
قانون بنایا ہے کہ جو لوگ مذہب سے دور چلے جائیں گے اور اس ابتلاء اور امتحان کی دنیا میں اپنے آپ
کو غرق
کر دیں گے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم ان کے لئے ابتلاء کے سامان پیدا کر دیں گے اور یہ دنیا ان کو دے دیں

د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
218
گے۔ایک ایسا شخص جو اسلام کی مخالفت میں دولت
کی قربانی کر رہا ہے۔عیسائیوں میں ایسے بہت لوگ ہیں۔اس
کو جتنی زیادہ دولت ملے گی اتنا ہی وہ زیادہ اسفل السافلین کا مصداق بنے گا یعنی اس کا اس طرح اپنی دولت کو خرچ
کرنا جہنم میں ٹھکانا بنانے کے مترادف ہے۔کیونکہ جس شخص نے اپنی دولت کا 100\1 حصہ اسلام کے خلاف
استعمال کیا اس کے مقابلہ میں وہ شخص جو کروڑ پتی تھا اور جس نے اپنی دولت کا نصف حصہ اسلام کی مخالفت
میں خرچ کر دیا اس سے خدا تعالیٰ کا مواخذہ بھی زیادہ ہو گا۔یہ نسبت امارت اور غربت کے درمیان بڑھتی چلی جاتی
ہے یعنی غریب لوگ کم نسبت سے خرچ کر سکتے ہیں کیونکہ ان پر اور بڑا بار ہوتا ہے۔پس دیکھنے والا کہے گا کہ اس پر
اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے اور یہ بڑا امیر آدمی ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے شخص پر میں نے دولت کے دروازے
جو وا کئے ہیں وہ محبت اور پیار کے اظہار کے لئے نہیں بلکہ اس کی آزمائش کے لئے ہیں اور اس میں اس کے لئے
ایک ابتلاء ہے اور یہ اس حقیقت کو نہیں سمجھتا اور مجھ سے دور ہوتا چلا جاتا ہے اور جہنم کی اتھاہ گہرائیوں میں اور بھی
زیادہ غرق ہوتا چلا جاتا ہے۔لیکن ایک دوسرا شخص ہے اس
کو اللہ تعالیٰ دولت اتنی دیتا ہے کہ اس
کی کوئی حد نہیں۔وہ
ساری دولت لا کر خدا کی راہ میں قربان کر دیتا ہے اپنے پاس کچھ بھی نہیں چھوڑتا کیونکہ اس کا سارا تو کل اللہ تعالیٰ پر
ہوتا ہے۔تاریخ میں حضرت نبی اکرم ﷺ کے صحابہ کی مثالیں بھی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
صحابہ کی مثالیں بھی ہیں اور آپ سے پہلے کے زمانے کی مثالیں بھی ہیں کہ کئی لوگوں نے باوجود بڑے دولت مند
ہونے کے ساری کی ساری دولت اسلام کی راہ میں قربان کر دی یہ لوگ جو ہزاروں کی تعداد میں ایک تھیلا ہاتھ میں
لئے اور ایک جوڑا کپڑے پہنے دنیا میں نکل کھڑے ہوئے تھے۔ان میں سے کئی ایک بڑے امیر بھی تھے لیکن وہ ا
سلام کی تبلیغ کے لئے دُنیا کے مختلف ممالک میں نکل گئے۔اُن کے دلوں میں یہی خیال تھا کہ یہ دولت تو آنی جانی
چیز ہے اس کو چھوڑ و جہاں کی یہ ہے وہیں رہنے دو۔چلو ہم ساری دُنیا میں جا کر خدا تعالیٰ کا نام بلند کریں۔نہیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر کچھ ہو نہیں سکتا تد بیر کا نتیجہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہی نکالتی ہے پس تدبیر تو ہم
کرتے ہیں لیکن نتیجہ خدا تعالیٰ نکالتا ہے۔آخر یہ ساری تنظیمیں کوئی خدام الاحمدیہ کی شکل میں اور کوئی لجنہ اماءاللہ کی
شکل میں تدبیر ہی ہیں لیکن ان تنظیموں کی کوششوں کا نیک نتیجہ صرف اللہ تعالیٰ کے فضل سے نکلتا ہے اور اللہ تعالیٰ
کے اس فضل کو جذب کرنے کے لئے ایسی دعا کی ضرورت ہے جو نہایت متضرعانہ ہو اور خود پر ایک موت وارد
کرنے کے بعد کی جائے جب انسان فنا کی راہوں کو اختیار کرتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اس نیستی میں اپنی قدرت کے
جلووں کو ظاہر کرتا ہے۔غرض نیستی کی راہوں کو اور عاجزی کی راہوں کو اختیار کرنا چاہیے۔مجھے امید ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ
انشاء اللہ ہر نئے دور میں پہلے سے زیادہ ترقی کرتی چلی جائے گی۔جب تک اس مجلس کا کام ختم نہیں ہو جاتا ( تین
سو سال تک یا ہزار سال تک یادو ہزار سال تک اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے ) یہ آگے ہی آگے بڑھتی چلی جائے گی۔لیکن ہماری دعائیں بھی یہی ہیں اور ہماری کوششیں بھی یہی ہیں کہ اس کا ہر قدم پہلے سے زیادہ آگے بڑھنے والا ہو

219
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
اور ہر نیا دور پہلے دور سے زیادہ بلندیوں کو حاصل کرنے والا ہو۔اللہ تعالیٰ پر ہمیں یہی بھروسہ ہے کہ وہ اپنے فضل سے ایسا ہی کرے گا اور ہم جو اس کے نہایت ہی عاجز
بندے ہیں ہماری کوششوں میں وہ برکت ڈالے گا اور ہماری دعاؤں کو وہ قبول فرمائے گا اور اس کے نتیجہ میں
ہمارے کاموں میں وہ عظمت اور وہ شان پیدا ہوگی اور ہماری کوششوں کے وہ بہترین نتائج نکلیں گے جو دُنیا کے
لئے معجزات بن کر ظاہر ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت سے ہمیشہ نواز تار ہے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی