ابادان نائیجیریا یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
د مشعل راه جلد دوم
د را
فرموده ۱۹۷ء
220
۱۳ اپریل ۱۹۷ء کو حضور نے ابادان نائیجیریا میں دانشوروں دیگر اہل علم حضرات اور
یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب فرمایا حضرت خلیفہ اُسیح الثالث کے اس معرکۃ الآراء خطاب
کا انگریزی سے ترجمہ کیا گیا ہے۔بصیرت افروز اور معرکۃ الآراء خطاب
حضور ۱۳ شہادت کو لیگوس سے ابادان تشریف لے گئے۔یہ فاصلہ ۱۰۸ میل کے قریب ہے۔ابادان کے
احباب شہر سے باہر حضور کے استقبال کے لئے پہنچے ہوئے تھے۔ماپو ہال میں حضور کا لیکچر تھا۔ہال کھچا کھچ بھرا ہوا
تھا۔لوگ گیلریوں میں بھی کھڑے تھے اور کھڑکیوں کے باہر بھی اچھا خاصہ جمگھٹا تھا۔حاضری ایک ہزار سے زائد
تھی۔خطاب سے قبل حضور کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا گیا۔حضور کا خطاب انگریزی زبان میں تھا۔جس کا
ترجمہ مقامی زبان میں کیا گیا۔سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: -
دو عظیم سرزمین کے عظیم فرزندانِ گرامی !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔میں آپ سب کی خدمت میں سلامتی کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔میں بیان نہیں
کر سکتا کہ آپ کے ملک میں آ کر اور اپنے آپ کو آپ لوگوں کے درمیان پا کر میں کس قدرخوش ہوں۔مغربی افریقہ سے پچاس سال پرانا لگاؤ
مغربی افریقہ کا علاقہ اور بالخصوص نائیجریا کا ملک پہلے پہل میرے شعوری ذہن میں آج سے پچاس سال
قبل اُس وقت اُبھرا تھا جب کہ ابھی میں دس گیارہ سال کا تھا۔یہ اُس زمانہ کی بات ہے کہ جب جماعت احمدیہ کے
پہلے مبلغ اور معلم و مدرس نے آپ کی سرزمین پر قدم رکھا۔اُس زمانہ میں سفر کرنا آسان نہ تھا اور فاصلے بہت طویل
تھے۔اُس وقت ایک مسافر یہاں سکول کھولنے مسجد میں تعمیر کرنے اور جماعتی مراکز قائم کرنے آپ لوگوں کے
درمیان اکیلا اور تن تنہا آوارد ہوا۔اُس اکیلے انسان کا یہ عزم کتنا عجیب اور دل پر اثر کرنے والا تھا! جیسا کہ آپ
میں سے اکثر جانتے ہیں اس کے بعد سے دنیا کے اُس حصہ سے چل کر جس میں ہم رہتے ہیں اور زیادہ تعداد میں
لوگ آپ لوگوں کے درمیان کام کرنے اور خدمات بجالانے یہاں آئے ہیں۔اس عرصہ میں ہمارے اور آ
221
فرموده ۱۹۷۰ ء
د و مشعل راه جلد د
دد
، دوم
کے درمیان تعلقات اور روابط میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے نتیجہ میں ہم ایک دوسرے کو زیادہ بہتر طور پر جاننے اور
سمجھنے لگے ہیں اور اسی طرح باہمی اعتماد میں بھی ترقی ہوئی ہے۔۱۹۲۰ ء اور اس کے بعد کے زمانہ میں آپ صاحبان اور آپ کے دیگر ہم وطنوں کے متعلق جو معلومات ہم
تک پہنچیں ان سے ہمارے جذبۂ شوق اور اشتیاق میں اضافہ ہوا۔خاص طور پر جہاں تک میرا تعلق ہے میں اس
وقت سے ہی اس بات کا متمنی تھا کہ میں جا کر بچشم خود اس ملک کو دیکھوں اور ان لوگوں کے حالات و واقعات سے
بالمشافہ آگاہی حاصل کروں جن کی مہمان نوازی اور دیگر نوازشات کے ہم اُس زمانہ سے ہی مورد چلے آرہے
ہیں۔اپنے آپ کو یہاں آپ صاحبان کے درمیان پا کر مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ خدا نے میرا ایک پرانا خواب
پورا کر دکھایا ہے۔افریقہ کا روشن اور درخشندہ مستقبل
مجھے یہاں آ کر آپ کی تاریخ اور ثقافتی لحاظ سے آپ کے گرانقدر ماضی سے بہت کچھ آگاہی حاصل ہوئی
ہے۔میں بصیرت کی نظر سے دیکھ رہا ہوں اور یقیناً اور بہت سے لوگوں
کا بھی یہ یہی خیال ہے کہ آپ کا
مستقبل آپ کے ماضی سے کہیں زیادہ روشن اور درخشندہ و شاندار ہے۔میں محسوس کرتا ہوں کہ افریقہ میں بادصبا
کی مانند ایک عجیب خوشگوار ہوا چلنی شروع ہو چکی ہے۔یہ ہوا ایک نئی تبدیلی کے آثار نیز نئی امیدوں اور امنگوں
سے بھر پور و معمور ہے۔یہ اہل افریقہ کو ایک نئی بیداری اور نئے حوصلوں سے ہمکنار کرنے والی ہے اور ساتھ ہی ایسے شواہد کی آئینہ
دار ہے جن سے اہل افریقہ کے حق میں اللہ تعالیٰ کے خوش آئند مقدرات کی نشاندہی ہوتی ہے۔اس سے آپ
اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ تمام باتیں آپ کے لئے اور میرے لئے کس درجہ اہمیت کی حامل ہیں۔اور آ
ملاقات اور با ہم تبادلۂ خیالات کا یہ موقع میرے لئے کس درجہ مسرت انگیز ہوسکتا ہے۔آپ کا روشن اور درخشندہ تر مستقبل جسے میں اپنی بصیرت کی آنکھ سے دیکھ رہا ہوں۔نوجوانوں کے ہاتھوں
میں ہے۔اور چونکہ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ نو جوانوں کے درمیان کام کرنے میں ہی گزارا ہے اس لئے
میری طرح آپ کو بھی اس بات پر منتجب نہیں ہونا چاہیئے کہ میں ایک خاص باطنی تحریک کے ماتحت فی الوقت بعض
ایسی باتیں کہنا چاہتا ہوں جو نو جوانوں کے دلوں کو متاثر کرنے اور انہیں حرکت میں لانے والی ہوں۔علمی ترقی کی جدو جہد اور اس کی اہمیت
ނ
جو چیز میرے قلب و ذہن پر سب سے زیادہ چھائی ہوئی ہے اور اس کے سوا اور کچھ کہنے یا بیان کرنے کی
خواہش میں کر بھی کیسے کر سکتا ہوں؟ اور وہ یہ ہے کہ میں آپ لوگوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ علمی ترقی کے لئے
دو مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷ء
222
جد و جہد کرنا کس درجہ اہم ہے۔اور یہ کہ اس جدو جہد کو کامیابی سے جاری رکھنے اور اسے مثمر ثمرات بنانے کا اسلامی
طریق کیا ہے؟
آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے تذکرے ہر شخص کی زبان پر ہیں۔میں اس کے خلاف نہیں ہوں اور نہ اس
سے بے رخی برتنے کا قائل ہوں اور میں اس سے بے رخی برت بھی کیسے سکتا ہوں۔جب کہ میں جانتا ہوں کہ
خدائے قادر مطلق نے آسمانوں اور زمین کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ انسان انہیں مسخر کر کے ان سے فائدہ اٹھائے۔اور ان
کی تسخیر بجز اس کے کیسے ممکن ہو سکتی ہے کہ علم حاصل کرنے میں صبر، ہمت اور استقلال سے کام لیا جائے اور
پھر اس حاصل کردہ علم کو انسانی زندگی کی فلاح و بہبود نیز اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ مقصد کی تکمیل کے لئے استعمال کیا
جائے۔الہذا میں سب سے پہلے تو حصول تعلیم کی جدو جہد میں آپ کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے
ہوئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس جدوجہد میں بامراد کرے۔خواہ آپ قوانین قدرت اور ان کی
کارفرمائی سے متعلق سائنسی علوم کا مطالعہ کر رہے ہوں یا پھر سوشل سائنس ، تاریخ اور ادب وغیرہ مضامین کے
مطالعہ میں مصروف ہوں یا عملی اور پیشہ ورانہ سائنس کے مطالعہ میں منہمک ہوں یاد مینیاتی اور مذہبی سائنس میں
درک حاصل کرنا آپ کا مطمع نظر ہو۔الغرض علم کے کسی بھی شعبہ میں آپ مصروف کار ہوں میری دلی تمنا اور دعا
ہے کہ تحصیل علم کے ہر میدان میں آپ کا قدم ترقی کی طرف بڑھتا چلا جائے اور کامیابی آپ کے قدم چومے۔اس میں شک نہیں کہ علمی میدان میں ترقی کرنے اور کرتے چلے جانے کے لئے جدو جہد کرنا دنیا بھر کے نو جوانوں
کا خصوصی حق ہے۔لیکن اس ضمن میں جو بات میں آپکے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ سچائی یا صداقت ہی
کا دوسرا نام علم ہے اور یہ کہ اسے حاصل کرنے کی مساعی اور جد و جہد کا ایک وہ طریق بھی ہے جس کی اسلام نشاندہی
کرتا ہے۔میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ اسلام کے پیش کردہ طریق کو اپنائیں اور پھر خود تجربہ کر کے
دیکھیں
کہ علمی جد و جہد کے بار آور ہونے کے لحاظ سے یہ بہترین طریق ہے یا نہیں۔علمی ترقی کو مثمر ثمرات بنانے کا اسلامی طریق
حصول علم کی جد و جہد کو بار آور کرنے کے سلسلہ میں اسلام نے جو طریق پیش کیا ہے۔وہ دعا کے ذریعہ
استمداد کا طریق ہے۔میں ابھی آپ کو بتاؤں گا کہ دعا سے فی الاصل میری کیا مراد ہے؟ اور جب کہ آپ مطالعہ
اور تحقیق کے میدان میں مصروف کار ہیں میں اس مخصوص طریق کو اپنانے کی طرف آپ کو کیوں متوجہ کر رہا ہوں؟
میرا نظریہ یہ ہے کہ آڑے وقتوں میں جب کہ علمی تحقیق کے دوران تمام راستے مسدود نظر آنے لگتے ہیں اور عقل
اندھی اور بے بس ہو کر رہ جاتی ہے علم حقیقی تک رسائی دعا کے ذریعہ ہی ہوتی رہی ہے۔بڑے بڑے دریافت کنندہ موجد اور عظیم سائنسدان دنیا میں ایسے گزرے ہیں جنہوں نے دعا کے ذریعہ
223
فرموده ۱۹۷۰ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
عقدہ کشائی کی گواہی دی ہے۔لیکن آپ بجا طور پر ایسے سائنسدانوں
کی بھی نشاندہی کر سکتے ہیں جو سرے سے اللہ
تعالی کی ہستی پر ایمان ہی نہیں رکھتے یا اس قسم کے ایمان کو چنداں اہمیت نہیں دیتے اور نہ ہی وہ دعا اور اس کی اہمیت
کے قائل ہیں۔میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ بات صحیح ہے۔یقین دنیا میں اس قسم کے سائنسدان بھی موجود ہیں۔لیکن یہ
بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ ایسے موجدوں اور سائنسدانوں کو بھی بسا اوقات غیب کے دروازے کو اس التجا اور
درخواست کے ساتھ کھٹکھٹانا پڑا ہے کہ وہ اپنے غیب کے بعض راز ان پر منکشف کر کے ان کی عقدہ کشائی کرے۔مشکل وقت میں غیبی مدد کے لئے ان کی یہ تڑپ اور لگن اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان رکھنے والے کی دعا سے بلحاظ
مقصد و مدعا چنداں مختلف نہیں ہوتی۔ایمان رکھنے والا یقین پر قائم ہو کر خدا تعالیٰ سے استمد ادکرتا اور اکثر اس کی
جناب سے اپنی مراد پاتا ہے۔وہ تجربہ کی رو سے جانتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندے کی پکار کوسنتا اور اس کے جواب
میں رجوع برحمت ہوتا ہے اور اسے اپنے افضال وانعامات سے نوازتا ہے۔ایمان نہ رکھنے والا بھی آڑے وقت میں غیر شعوری طور پر غیب سے استمد اد کا طالب ہوتا ہے اور بسا اوقات
وہ بھی جناب الہی سے اپنی مراد کو پالیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان رکھنے والا اور ایمان نہ رکھنے والا دونوں ہی
استمداد کے لئے غیب کی طرف رجوع کرتے ہیں اور دونوں ہی کو مدددی جاتی ہے۔صرف فرق اتنا ہے کہ ایمان نہ
رکھنے والا نہیں جانتا جب کہ ایمان رکھنے والا جانتا اور اس یقین پر قائم ہوتا ہے کہ وہ غیبی مددجس کے وہ دونوں میجی
ہوتے ہیں اور جو انہیں میسر بھی آجاتی ہے قادر مطلق خدا کی طرف سے ہی آتی ہے جو ہم سب کا خالق اور پر وردگار
ہے۔اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان رکھنے والا اور ایمان نہ رکھنے والا دونوں ہی اس امید کے ساتھ دعا کا سہارا
ڈھونڈتے ہیں کہ کہیں نہ کہیں سے ان کی دستگیری ہوگی اور اس طرح عقدہ کشائی کی صورت نکل آئے گی۔ایمان نہ
رکھنے والے کو خود اس کا علم نہیں ہوتا کہ وہ دعا کرتا ہے نہ اسے یہ پتہ ہوتا ہے کہ وہ کس کے حضور دعا مانگتا ہے اور نہ وہ
یہ جانتا ہے کہ وہ کونسی ہستی ہے جو اس کی دعا کوسنتی اور اسے قبولیت کے شرف سے نوازتی ہے۔برخلاف اس کے
ایمان رکھنے والا اپنے لیے تجربہ کی بناء پر جانتاہے کہ وہ دعا کرتا ہے اور کرتا بھی ہے اپنے خالق و مالک اور اپنے آقا
سے جو اس پر عم اور تحقیق و دریافت کے دروازے کھولتا ہے۔سوگو یا ایمان نہ رکھنے والا لاعلمی میں دعا مانگ رہا ہوتا
ہے اور ایمان رکھنے والا یقین اور اعتماد کے ساتھ اپنے قادر و توانا خدا کو پکار رہا ہوتا ہے۔دونوں ہی کی دعائیں
قبولیت کے شرف سے نوازی جارہی ہوتی ہیں لیکن کتنا فرق ہے دونوں کی دعاؤں میں! اور وہ کتنی مختلف ہوتی ہیں
ایک دوسرے سے!
ہماری علمی پسماندگی اور اس کا علاج
دونوں کی دعاؤں کا یہ باہمی فرق ہی ہے جس کی طرف فی الوقت میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔فرق یہ
ہے کہ اگر تم عرفان ، اعتماد، بھروسہ اور یقین کے ساتھ دعا کرتے ہو تو اس امر کا زیادہ امکان ہے کہ تمہاری دعاسنی
مشعل راه جلد دوم
اور قبول کی جائیگی۔فرموده ۱۹۷ء
224
اعتماد، بھروسہ اور یقین سے لبریز دعا کا ہماری پسماندگی کی موجودہ حالت کے دور ہونے سے گہرا تعلق ہے۔آپ اور ہم اور اسی طرح ایشیا اور افریقہ کی دوسری قوموں پر علمی پسماندگی کا اعتراض وارد کیا جاتا ہے لیکن نہ آپ
اور نہ ہم سدا علمی پسماندگی کا شکار رہے ہیں۔ماضی میں ایک زمانہ ایسا بھی گزرا ہے جب ہم ہی ترقی یافتہ شمار
ہوتے تھے۔اپنی ترقی کے اُس دور میں ہم نے نہ صرف الہیات کا عرفان حاصل کرنے میں دنیا کی رہنمائی کی بلکہ
اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے مادی علوم میں بھی ہم نے دنیا کی راہبری کا فرض خوش اسلوبی سے
ادا کیا۔ہماری ترقی اور عروج کا وہی زمانہ اب پھر لوٹ کر آنے والا ہے۔آپ کے اور ہمارے لئے ایک دفعہ پھر
روحانی اور مادی علوم کا مشعل بردار بننا مقدر ہے۔جب وہ وقت آئے گا تو ہم میں سے وہی لوگ جو قدرتی وسائل و
ذرائع اور قدرت کے وضع کردہ طریقوں کو جو ہم کو اور دوسروں
کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کئے گئے ہیں۔دعا سے
متحد کر دکھا ئیں گے یعنی جو علمی ترقی کی مادی کوششوں پر ہی اکتفا نہیں کریں گے بلکہ ساتھ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے
قادرانہ تصرف فضل اور رحمت پر ایمان لا کر اور اس بارہ میں یقین سے مالا مال ہو کر دعا کے ذریعہ آسمانی مدد اور
راہنمائی کے طالب ہوں گے وہی لوگ ترقی کے میدان میں پہلے سے کہیں بڑھ کر تیز رفتاری کے ساتھ آگے ہی
آگے بڑھتے چلے جائیں گے اور دنیا کے رہبر و راہنما ثابت ہوں گے۔وہ ایسے لوگ ہوں گے جنہیں اپنی طاقتوں
اور صلاحیتوں کے بارہ میں کوئی مغالطہ نہیں ہوگا۔وہ ہر گز ایسے خود سر نہیں ہوں گے کہ ہر بات کو اپنی ہی طرف
منسوب کر کے یہ دعوی کریں کہ انہوں نے اپنی طاقت اور اپنی صلاحیت کے بل پر سب کچھ کیا ہے۔وہ عاجزی اور
انکساری کے اوصاف سے متصف ہوں گے۔وہ نہ خود تباہی کی سمت میں قدم اٹھائیں گے اور نہ دوسروں کو تباہی کی
طرف لے جانے والے ہوں گے۔برخلاف اس کے وہ تو دوسروں کو اس تباہی سے بچانے اور محفوظ کرنے والے
ہوں گے جس کے غار میں حصول علم کی اندھی اور بے لگام جد و جہد کا ہم سب کو دھکیل دینا یقینی ہے۔قرآن مجید کا ایک تاکیدی حکم اور اس کی حکمت
بعض اور باتیں بھی ہیں جن پر غور کرنے کی میں آپ کو دعوت دینا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن
مجید میں بار بار توجہ دلائی ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اس پر پوری توجہ کے ساتھ غور
کرتے رہیں۔اس کا منشاء یہ ہے کہ ہم خود اپنے وجود اپنے بے حیثیت آغاز اپنی ہر آن بڑھتی ہوئی امنگوں اور
خواہشات اپنی زندگی اور اپنی موت اور اگلے جہان کی غیر محدود حیات پر غور کریں اور ہمیشہ ان تمام امور کا گہری نظر
سے مطالعہ کرتے رہیں۔مدعا اور مقصد یہ ہے کہ ہمارے خصوصی مفادات کچھ ہی تقاضا کریں اور ہمارے مطالعہ
اور دریافت کی مخصوص راہیں خواہ کوئی ہوں ، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ماحول اور ارد گرد کی اشیاء سے خواہ وہ انسان
ہوں یا جانور پرندے ہوں یا بے جان مادی چیزیں ہم ان سے بیگانہ اور لاتعلق نہ رہیں۔مشہور مقولہ ہے کہ اچنبہ اور
225
فرموده۰ ۱۹۷ ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
استعجاب
علم کی کنجی ہے۔ہمیں اپنے ہم جنس بنی نوع انسان کے مفادات اور ان کی امنگوں اور خواہشات سے کسی
حال میں بھی بے رخی نہیں برتنی چاہیئے۔ہمیں ان ذمہ داریوں اور فرائض سے ہمیشہ باخبر رہنا چاہیئے۔جو انفرادی سطح
پر باہمی تعلقات کے ضمن میں نیز اجتماعی سطح پر بنی نوع انسان کے مجموعی مفادات کے ضمن میں اور ہم سب کے
خالق و مالک کے حقوق یعنی حقوق اللہ کے ضمن میں ہم پر عائد ہوتے ہیں۔اگر ہم اس صاف اور سیدھی سی بات کا
خیال رکھیں اور اس بارہ میں پوری احتیاط سے کام لیں تو ہم ان تمام خطرات سے جو پر مسرت اور خوشحالی کی بھر پور
زندگی کو لاحق ہیں اور جو تہذیب نو کے سر پر منڈلا رہے ہیں بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور تخلیق کائنات
کے عظیم مقصد سے ہم آہنگی ہمیں نصیب ہو جائیگی۔ہمیں سوچنا اور غور کرنا چاہیئے کہ ہم ہیں کیا اور ہماری ہستی کیا
ہے؟ ہم اللہ تعالیٰ کی عاجز مخلوق ہی تو ہیں جسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے محدود اختیارات سونپے گئے ہیں اور جو جز وی
طور پر آزاد پیدا کی گئی ہے۔اس عاجز مخلوق (یعنی انسان ) کو اس غرض کو پورا کرنا چاہیئے جس غرض کے ماتحت اللہ
تعالیٰ نے اسے پیدا کیا ہے اور وہ یہی ہے کہ وہ اپنے خالق کے حضور کمال عاجزی اور تذلیل کے ساتھ جھکے۔اگر ہم
اپنے ماحول اور گردو پیش سے تخلیق کائنات کے عظیم مقصد سے اور اپنے خالق سے باخبر ہو جاتے ہیں اور ان سب
سے آگاہی حاصل کر لیتے ہیں تو پھر اس کا لازمی نتیجہ یہ ہونا چاہئے کہ ہم دنیا میں اس طرح زندگی نہ بسر کریں کہ گویا
ہمیں اس امر کا کوئی احساس ہی نہ ہو کہ یہاں دوسرے لوگ بھی موجود ہیں یا یہ کہ ظلم
کے ہمارے اپنے میدان کے
علاوہ بعض اور میدان بھی ہیں یا یہ کہ ہماری پیدائش اور ہمارے وجود کی کوئی علت غائی بھی ہے۔یعنی یہ کہ رضائے
الہی کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کر کے خدا سے صلح کرنا۔ایسی صورت میں تو ہمیں بدرجہ اولی ان سب باتوں کا پورا
پورا احساس ہونا چاہیئے۔جدید سائنسی علوم کی ظاہری واقفیت بھی اچھا اثر پیدا کئے بغیر نہیں رہتی۔تمام سائنسی علوم ہم پر اللہ تعالیٰ کی
صفت خلق میں کارفرما مقصدیت اور معنویت کو واضح کرتے ہیں۔بایں ہمہ سائنس سائنس میں بھی فرق ہوتا ہے۔ایک فرق یہ ہے کہ بعض سائنسی علوم نسبتا زیادہ خصوصیت کے حامل ہوتے ہیں اور بعض میں نسبتا زیادہ عمومیت پائی
جاتی ہے۔زیادہ عمومیت کے حامل وہ سائنسی علوم ہوتے ہیں جو انسان پر بحیثیت مجموعی بحث کرتے ہیں۔میں یہ
کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے سائنسی علوم میں آپ کو زیادہ دلچسپی لینی چاہیئے اور ان کے مطالعہ کی طرف آپ کو زیادہ
راغب ہونا چاہیئے۔کیونکہ یہ علوم آپ کو اُس علت غائی اور مقصد کے زیادہ قریب لے جانے والے ہیں جس سے
ہماری زندگی میں معنویت پیدا ہوتی ہے اور اس زندگی کی اہمیت ہم پر آشکار ہوتی ہے۔لہذا علوم کے ایسے میدانوں
میں آپ کے لئے زیادہ جاذبیت ہونی چاہیئے اور ان کے مطالعہ کی طرف آپ کو زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔حياة الآخرة کا عقیدہ اور علمی ترقی پر اس کا اثر
ہمارا علوم جدیدہ کی رسمی اور روایتی تقسیم سے زیادہ متاثر ہونا سود مند نہیں ہے۔ہمیں ان علوم کا اپنے مخصوص
د
د مشعل راه جلد دوم
فرموده۰ ۱۹۷ء
226
طریق سے جائزہ لینا چاہیئے۔ہمیں اگر موقع ملے تو ایسے علوم منتخب کرنے چاہئیں جو انسان سے یہ ہیت مجموعی
واقفیت پیدا کرنے والے ہوں۔یعنی جن سے انسان کی صلاحیتوں، دلچسپیوں امنگوں ذمہ داریوں اور فرائض وغیرہ
سے آگاہی حاصل ہوتی ہو حتی کہ ہمیں ایسے علوم اور کتب کے مطالعہ کو بھی ترجیح دینی چاہیئے جو ہم میں اگلے جہاں
کی زندگی کے متعلق فکرمندی پیدا کرنے والے ہوں۔اگر ہم حصول علم کی جدوجہد کے متعلق اپنے نظریہ اور رویہ
کی اس طرح اصلاح کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو پھر ہمیں بہت جلد یہ احساس ہو جائے گا کہ اس دنیا کی
زندگی حیاۃ الآخرۃ کے مقابلہ میں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتی حتی کہ ان میں تقابل کے لئے پہاڑ اور رائی کی مثال بھی
یکسر نا کافی ہے۔اس حقیقت سے آگاہ ہونے کے بعد وقتی مفادات باہمی جھگڑوں نفرت و حقارت اور ایک
دوسرے کو گرانے کے متعلق ہمارے نقطۂ نظر میں ایک انقلاب آئے بغیر نہیں رہتا۔اس ایمان ویقین کو اپنانے
سے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے نو جوانوں کی حصول علم کی جدوجہد میں ایک نئی کیفیت
ایک نئی وسعت اور ایک نئی گہرائی و گیرائی پیدا ہوسکتی ہے۔ابھی ہم اس حقیقت سے پوری طرح باخبر نہیں ہیں کہ اس
دنیا کی تمام اشیاء اپنے اندر غیر محدود خواص اور غیر محدود قو تیں رکھتی ہیں۔اگر علم کی اور خواص الاشیاء معلوم کرنے کی
دوڑ میں ہم کسی نہ کسی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں تو پھر ہمیں محض اس بناء پر ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں۔ہمیں ہرگز
بھی یہ خیال نہیں کرنا چاہیئے کہ ہراہم بات دریافت کی جاچکی ہے اور اب کوئی ایسی اہم بات باقی نہیں ہے جسے ہم
دریافت کریں یا کر سکیں۔ایک حقیقی سائنسدان جس نے نیچر کی لامحدود وسعتوں اور ان لا محدود خواص کا جو نیچر کی
جملہ اشیاء میں ودیعت کئے گئے ہیں کچھ بھی مطالعہ کیا ہے نہ کبھی ایسی بات سوچے گا اور نہ کبھی اسے زبان پر لائے
گا۔سائنس کے صرف کمتر اور گھٹیا درجہ کے طلباء ہی ایسی بات سوچ سکتے ہیں اور زبان پر لا سکتے ہیں۔کم تر درجہ کے
ایسے سائنسدانوں کو جاننا اور یا درکھنا چاہیئے کہ ہمارے خالق و مالک خدا کی بنائی ہوئی کائنات اپنی وسعت کے لحاظ
سے غیر محدود ہے اور اس کی پیدا کردہ جملہ اشیاء کے خواص اور طاقتوں کی بھی کوئی انتہا نہیں ہے اور یہ سب کچھ خدا
تعالیٰ کی غیر محدود طاقتوں اور صفات کے ایک جلوہ کی حیثیت رکھتا ہے۔خواص الاشیاء دریافت کرنے کا سفر کبھی ختم
نہیں ہو سکتا۔نوجوان طلباء کے نام ضروری پیغام
لہذا میرا پیغام یہ ہے کہ اپنی پوری ہمت اور پوری طاقت کو مجتمع کر کے علمی تحقیق میں لگ جاؤ۔ماضی میں جو
کچھ بھی دریافتیں ہو چکی ہیں تمہارے لئے ان سے کہیں بڑھ کر دریافت کرنے کا ابھی موقع ہے اور ہمیشہ رہے گا۔تمہارے لیے علمی تحقیق کے میدان میں اپنے جو ہر دکھانے کے لئے بہت کچھ محفوظ ہے بلکہ اتنا کچھ محفوظ ہے کہ تم
اسے تصور میں بھی نہیں لا سکتے۔دعا کی اہمیت اور اللہ تعالیٰ کی غیر محدود صفات اور قدرتوں سے آگاہ ہونے کے نتیجہ
میں اس وقت جو علم تم حاصل کرو گے وہ نہ صرف پہلے کی نسبت زیادہ وسیع اور عمیق ہوگا بلکہ وہ زیادہ بامعنی اور
227
فرموده ۱۹۷۰ء
دو مشعل راه جلد دوم
دد
با مقصد ہوگا اور تخلیق کائنات کے عظیم مقصد سے زیادہ مطابقت اور ہم آہنگی رکھنے والا ہوگا اور اس طرح ہمارے
خالق و مالک ہمارے آقا اور ہمارے معبود حقیقی کی رضا اور خوشنودی پر منتج ہو کر صحیح معنوں میں فائز المرام کرنے والا
ہوگا۔پس علمی ترقی کی جدوجہد میں دعا کی اہمیت اور اس کی برکات سے متعلق میں نے جو کچھ بیان کیا ہے اس پر
سنجیدگی سے غور کرو اور یاد رکھو کہ دعا اس وقت تک اپنے کمال کو نہیں پہنچتی جب تک کہ خدا تعالیٰ کی جو آسمانوں اور
زمین اور ان میں موجود ہر شے کا خالق و مالک اور پرورش کرنے والا ہے، صحیح معرفت حاصل نہ ہو۔میری یہی
نصیحت ہے کہ اس کی طرف جھکو خواہ ابھی تمہیں کامل معرفت حاصل نہ ہوئی ہو۔وہ تمہاری طرف متوجہ ہوگا اور
تمہاری دعا کا جواب دے گا اور ان تمام علمی کاوشوں میں جو تم اس کی خاطر اور اس کی مخلوق کی خاطر اٹھاؤ گے تمہارا
ہادی اور تمہارا راہنما بن جائے گا۔یہ ایک ایسا طریق عمل ہے جو حصول علم کی جدوجہد کو حقیقی کامیابی سے ہمکنار
کرنے اور ایسے مثمر ثمرات بنانے کے لحاظ سے بہت موزوں اور مناسب
ند ہی تعلیم اور اس کی بے انداز اہمیت
ایک اور کام بھی ہے جو آپ لوگوں کو اس ضمن میں کرنا چاہیئے اور وہ یہ ہے کہ دوسرے علوم کو یکسر نظر انداز
کر کے کسی ایک علم میں خصوصی مہارت پیدا کرنے کی خاطر اس پر ضرورت سے زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے طریق
اور اس کے غیر صحت مندانہ اثر کو زائل کرنے کی آپ کوشش کریں۔اس قسم کی مہارت جدید علم اور جدید تعلیم کی
ایک ناگزیرو ناگوار خصوصیت بن کر رہ گئی ہے۔میں جانتا ہوں کہ اس قسم کی مہارت ایک حد تک ناگزیر بھی ہوتی
ہے اور مفید بھی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر شعبہ علم میں اس کی بڑھتی ہوئی وسعت کے پیش نظر بہت کچھ جاننا اور اس پر
عبور حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔اور پھر علم کے نئے نئے شعبے نکلتے چلے آتے ہیں نتیجتاً کوئی شخص بھی علم کے ایک یا
دو شعبوں سے زیادہ شعبوں کی طرف پوری طرح متوجہ نہیں ہو سکتا۔پھر بھی میں یہ محسوس کرتا ہوں
کہ تعلیم اور تحقیق
کے میدان میں موجودہ صورت حال کی اصلاح کے لئے کچھ نہ کچھ کیا جاسکتا ہے اور کرنا چاہیئے تا کہ انسان یک
طرفہ علوم میں ہی گم ہو کر نہ رہ جائے۔ایک مناسب نقطہ نظر اور طرز عمل اختیار کرنے سے بہت کچھ اصلاح کی
صورت پیدا ہو سکتی ہے۔اس سلسلہ میں میں جس نقطہ نظر اور طرز عمل کا حامی ہوں وہ ایک ایسا نقطہ نظر اور طرز عمل
ہے جو آپ کے اندر اپنے شعبہ علم کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی تیر انگیز دلچسپی کو ابھارنے والا ہے۔یہ ایک ایسا
نقطہ نظر اور طرزعمل ہے جو بالآ خر آپ میں یہ صلاحیت پیدا کر دیتا ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق اور پوری کی
پوری کا ئنات کو بمع اس کے حسن، اس کے جاہ و جلال اور اس کی مقصدیت کے یہ ہیت مجموعی دیکھیں اور اسی اعتبار
سے اس پر غور کریں۔اس نقطہ نظر اور اس طرز عمل کو ہم آزادانہ ماحول میں مذہبی تعلیم کو تمام سطحوں اور تمام درجوں
میں رائج کر کے فروغ دے سکتے ہیں۔مذہبی تعلیم کا جدید نظام تعلیم میں از خود در آنے والی اس نا گوار صورت حال
فرموده ۱۹۷۰ء
228
د مشعل راه جلد دوم
پر بہت صحت مند اور متوازن اثر پڑے گا۔تعلیم یافتہ مردوں اور عورتوں کی آئندہ نسلوں کے ذہنوں
کو نہ ہی تعلیم اللہ
تعالیٰ کی طرف جو ہمارا خالق و مالک اور پروردگار ہے پھیر دے گی۔ذرا سوچئے اور غور کیجئے اس کا کیا نتیجہ ہوگا؟
اس
کا نتیجہ یہ ہو گا کہ نئے حقائق دریافت کرنے کی رفتار بہت تیز ہو جائے گی۔نئے علم کی تلاش ایسی سمتوں میں کی
جائے گی اور ایسے خطوط پر آگے بڑھے گی جو ہماری جسمانی اخلاقی اور روحانی بہتری اور خوشحالی کے عین مطابق
ہوں گے۔اس کے نتیجہ میں ہم ایک دوسرے کے متعلق اور دنیا کے کل انسانوں کے متعلق یہ سوچنا اور سمجھنا شروع
کردیں گے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ایسی مخلوق ہیں جنہیں زندہ رہنے اور خوشحالی سے ہمکنار ہونے کا مساویانہ حق حاصل
ہے اور یہ کہ ان سب پر خود اپنے بارہ میں اپنے ہم جنس ساتھیوں کے بارہ میں اور اللہ تعالیٰ کے بارہ میں بعض
فرائض عائد ہوتے ہیں جنہیں بجالانا ضروری ہے۔ایسا نقطہ نظر اور رویہ ہماری حصول علم کی جد و جہد کو بہر نوع
مناسب مقامات پر اور مناسب حدود کے اندر رکھنے میں بہت ممد ثابت ہوگا۔اس کے نتیجہ میں ہماری حصول علم کی
جد و جہد ہم میں عجز وانکسار پیدا کرے گی نہ کہ کبروغرور اور نخوت۔ہماری زندگیاں خود ہمارے لئے اور تمام
دوسرے انسانوں کے لئے زیادہ اہم اور زیادہ مفید بن جائیں گی۔علم ہمیں ضرور حاصل کرنا چاہیئے لیکن جوعلم ایسا
کر دکھانے میں ناکام رہتا ہے۔اس کی ناکامی ظاہر وباہر ہے۔بنیادی طور پر ہی وہ ناکامی سے دوچار ہوئے بغیر
نہیں رہ سکتا۔اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دُعا
میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارا رحمن و رحیم خدا ایک بہتر زندگی کے لئے ہماری کوششوں کا رُخ مناسب سمت کی
طرف پھیر دے۔وہ اپنے فضل سے ہمیں اُن غلطیوں سے بچالے جو ہم سے سرزد ہوسکتی ہوں اور ہماری ان
غلطیوں کو معاف کر دے جو ہم سے سرزد ہو چکی ہوں۔وہ ہماری اچھی نیتوں اور نیک ارادوں پر نظر کرتے ہوئے
ہماری حقیر کوششوں اور تھوڑے اعمال کو ہی اپنے فضل سے قبول فرمالے۔اور خواہ ہم اس کے مستحق ہوں یا نہ ہوں وہ
محض اپنے فضل سے ہی ہمیں اپنی تائید و نصرت اور اپنی رضا اور اپنی خوشنودی سے نوازے۔وہ ان لوگوں کے
قلوب واذہان میں دوبارہ جا داخل ہو۔جنہوں نے اسے بھلا دیا
ہے اور اپنے خیالات تک سے اسے باہر نکال دیا
ہے۔وہ انہیں اپنے آپ پر اور ان اسباب پر جو انہیں حاصل ہیں بھروسہ کرنے کی حماقت اور اس کے برے انجام
سے بچالے۔اے قادر و عزیز خدا! اے تمام اشیاء اور ان کے خواص کے خالق ! اے ہمارے ہادی و ناصر ! حقیقی اور کار آمد
علم کے دروازے ہمیشہ تیرے ہی فضل اور تیری ہی رحمت کے نتیجہ میں کھلتے رہے ہیں۔ان دروازوں کو ہم میں
سے ان پر کھول دے جو تلاش علم کی جدوجہد میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ان دروازوں کو ہم پر بھی کھول اور ہماری آئندہ
پر کھولتا رہ تا کہ تیری پیدا کردہ ہر چیز کی ماہیت کو سمجھنے والی بصیرت ہمیں ملے۔تاکہ ہم ہر اس چیز سے آگاہ
نسلوں پر
229
فرموده ۱۹۷۰ء
د مشعل راه جلد دوم
دد
اور باخبر ہوں جسے تو پسند کرتا اور جس سے تو خوش ہوتا ہے اور تا کہ ہم ان راستوں پر چلیں جو ان مقاصد کو پورا کرنے
والے ہیں جن کی خاطر تو نے ہمیں پیدا کیا ہے۔اے ہمارے آقا اور اے ہمارے مالک ! ایسا کر کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں اور ایک دوسرے
کی خدمت بجالائیں اور سب سے بڑھ کر ہم پر یہ فضل فرما کہ ہم تجھ سے محبت کرنے والے ہوں اور ہمیں اپنا حقیقی
عبد بنے کی توفیق عطا کر اور ایسا کر کہ ہم ہمیشہ ہی تیرے احسانوں کو یاد کر کے تیرے شکر گزار بندے بنے رہیں۔اور ہم علم اور نئی دریافتوں کی تلاش کے اہل ثابت ہوں جس کی تڑپ اور لگن اپنے فضل اور اپنی حکمت بالغہ کے
ما تحت تو نے ہمارے اندر پیدا کی ہے۔اور جو علم ہمیں حاصل ہوا اور جونئی دریافتیں ہم کریں وہ ہمیں ایک دوسرے
کے قریب لانے میں اور تیرے مقاصد تیری منشاء اور تیرے ارادہ کے آگے سر تسلیم خم کرنے میں ہمارے لئے مدد
معاون ثابت ہوں۔آمین۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔( ترجمه از مسعود احمد دہلوی۔الفضل ۹ر جون ۱۹۷۰ء)