محمود ہال لندن میں خدام الاحمدیہ سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
دمشعل راه جلد دوم
د را
فرموده ۱۹۷ء
230
سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحم اللہ تعالی الیہ دورہ مغربی افریقہ کے اختتام پرلندن
تشریف لے گئے تھے۔وہاں قیام کے دوران مجلس خدام الاحمدیہ کی خواہش پر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ
نے محمود ہال میں مجلس خدام الاحمدیہ لندن کے اراکین سے ایک روح پرور خطاب فرمایا۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:-
بنی نوع انسان کے خادم بن جائیں
خطبہ جمعہ میں زیادہ تر آپ خدام کو ہی میں نے خطاب کیا تھا۔اس وقت مختصراً بعض باتیں اور کہ دیتا ہوں۔اول یہ کہ خدمت جس کا بیج آپ نے لگایا ہے ایک ایسی طاقت اپنے اندر رکھتی ہے جو دلوں کو موہ لیتی ہے۔بنی نوع کے خادم بن جائیں
اگر آپ حقیقی معنوں میں بنی نوع انسان کے خادم بن جائیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ
کو بنایا ہے تو یہ ہو ہی
نہیں سکتا کہ دنیا کے دل آپ کی طرف متوجہ نہ ہوں اور آپ کے نور سے نور لینے کی خواہش ان کے دلوں میں پیدا
نہ ہو۔دنیا میں نفرت اور دشمنی زوروں پر ہے۔محبت ہمدردی غمخواری اور خدمت کے جذبات بہت کم نظر آتے
ہیں۔بسا اوقات منہ پر تو محبت، ہمدردی یا خدمت کے کلمات ہوتے ہیں لیکن جب ہم انہی لوگوں کے اعمال کو
دیکھتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ ان حسین الفاظ کے پیچھے ایک نہایت ہی قابل نفرت رُوح کام کر رہی ہے۔افریقہ میں جہاں کا دورہ کر کے ابھی میں آیا ہوں بظاہر محبت کا پیغام لے کر ہی ان ممالک کی فوجوں کے
آگے چلنے والے پادری وہاں پہنچے تھے مگر اس آواز کے پیچھے جو بھیانک کھیل کھیلا گیا۔آج اس کا احساس ان
اقوام کو ہو گیا ہے اور وہ سمجھ گئی ہیں کہ محبت کا دعوی تھا مگر Exploitation ان کا مقصد تھا۔ان ممالک کے رہنے
والوں کو میں نے بڑے پیار کے ساتھ مگر بڑے زور کے ساتھ یہ سمجھایا کہ جو ہونا تھا ہو چکا۔اپنے ماضی کی طرف
اب مت دیکھو مستقبل کی فکر کرو اور آگے بڑھو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں دماغ بھی دیئے ہیں اور مادی ذرائع
بھی۔جو اقوام آج تمہیں اپنے سے صدیوں آگے نظر آتی ہیں ان اقوام کے پہلو بہ پہلو تم بھی ترقی کر سکتے ہو
بشرطیکہ تم اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرو۔محنت سے کام لو اور دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکوتا کہ تمہاری
محنت ثمر آور ہو اگر تمہاری نیتیں درست اور تمہارے دلوں میں اخلاص ہو تو تمہیں اللہ تعالیٰ ان سے بھی بڑھ کر علوم
دے دے گا۔
231
فرموده ۱۹۷۰ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
احمدی نے آگے ہی آگے بڑھنا ہے
ہم نے جواحدی ہیں ساری دنیا سے آگے بڑھ جانا ہے یا یوں کہو کہ ساری دنیا کو ساتھ لے کر آگے ہی آگے
ڑھتے چلے جانا ہے۔پہلے ہم آہستہ چلا کرتے تھے۔مگر اب میں سمجھتا ہوں کہ دوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ہمیں
ارنى حقائق الاشیاء کی دعا سکھائی گئی ہے۔یعنی اے خدا ہمیں ” حقائق زندگی کا علم اور شناخت عطا کر۔اگر
ہم حقائق زندگی کو سمجھیں تو یہ بات سمجھنی مشکل نہیں کہ دنیا اس وقت محبت پیار ہمدردی، غمخواری اور مساوات کے
پیغام کی پیاسی ہے اور صرف ہم ہی ان کی پیاس کو بجھا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے جس رنگ میں دلوں میں
تبدیلی پیدا کر رہے ہیں اسے دیکھ کر انسانی عقل حیران رہ جاتی ہے۔میں نے شاید پہلے بھی بتایا تھا کہ نائیجیریا میں
ان ہزاروں احمدیوں کے علاوہ جن سے میں نے ملاقات کی سڑکوں کے کناروں پر بلا مبالغہ ۵۰٬۰۰۰ سے ایک لاکھ
تک عیسائیوں کو خوشی سے اچھلتے اور ناچتے ہوئے میں نے دیکھا ہے وہ ہمیں دیکھ کر اپنے طریق پر خوشی کا اظہار
کرنے لگ جاتے تھے۔ایسا کیوں کرتے تھے شاید انہیں بھی معلوم نہ ہو لیکن ہمیں معلوم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے
ہمیں یہ وعدہ دیا ہوا ہے کہ آسمان سے فرشتے نازل ہوں گے اور لوگوں کے دلوں میں اللہ اور محمداور محمد کے عظیم فرزند
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت پیدا کریں گے۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے
کہ ایک عارف کی دُعا عارفانہ ہوتی ہے لیکن وہ لوگ جو خدا کو نہیں پہچانتے وہ بھی علوم کے میدانوں میں آگے
بڑھتے ہوئے ایک ایسے مقام پر پہنچتے ہیں کہ اندھیرے کی دیوار ان کے سامنے آجاتی ہے اور آگے بڑھنا ناممکن
ہو جاتا ہے۔تب وہ ایک غیر مرئی طاقت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اس وقت اللہ تعالیٰ باوجود اس کے کہ وہ جانتا
ہے کہ یہ لوگ مجھے شناخت نہیں کرتے لیکن اس لئے کہ اندھیرے میں بھٹک رہے ہیں اور اپنی طاقت کے علاوہ کسی
اور غیر مرئی طاقت سے نصرت حاصل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں وہ اسی کو دعا سمجھتا ہے اور اس دعا کو قبول کرتا ہے۔اس طرح روشنی ان پر ظاہر ہو جاتی ہے اور علوم کے دروازے ان پر کھل جاتے ہیں۔پس اگر چہ وہ لوگ نہیں جانتے تھے کہ کیوں خوش ہوئے مگر ہمیں معلوم ہے کہ وہ کیوں خوش ہوئے۔ان کے
درمیان نبی کریم علیہ کے عظیم روحانی فرزند کا نائب اور خلیفہ موجود تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقام نہیں
-
بھولنا چاہیئے۔جسے دیکھ کر وہ خوشی کا اظہار کئے بغیر نہ رہ سکتے تھے۔حضرت مسیح موعود کا مقام جو نبی اکرم علی
اللہ
نگاہ میں ہے وہ ہمیں نہیں بھولنا چاہیئے۔نبی کریم صلعم کو اللہ تعالیٰ نے کوثر کا وعدہ دیا تھا اور اس وعدہ کو پورا کیا۔اس
وقت سے لے کر اس وقت تک اربوں ارب انسان اس بات پر فخر کرتے رہے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کی غلامی
صلى الله
میں ہیں اور خدا جانے کتنے ارب انسان قیامت تک پیدا ہوں گے جن کو اس بات پر فخر ہوگا کہ وہ نبی کریم علیہ
کی طرف منسوب ہورہے ہیں۔ان تمام اربوں ارب انسانوں میں سے نبی کریم ﷺ نے صرف ایک روحانی
فرزند کو منتخب کیا اور اپنی اُمت سے کہا کہ تم میں سے جس کو بھی اللہ تعالیٰ توفیق دے اور وہ اُس کا زمانہ پائے تو میرا
سلام اُسے پہنچانا۔ساری امت محمدیہ میں سے صرف ایک کا انتخاب کیا اور اسے سلام پہنچانے کی تاکید کی۔
فرموده ۱۹۷ء
232
مشعل راه جلد دوم
یہ
کوئی معمولی مقام نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کی نگاہ میں
دیا۔ہم احمدی بسا اوقات اس بات کو بھول جاتے اور دنیا کی الجھنوں میں پھنس جاتے ہیں۔اگر ہمیں یہ احساس ہو
اگر ہمارے دل اس بات پر یقین رکھتے ہوں کہ ہم نبی اکرم کے اس روحانی فرزند کی طرف منسوب ہونے والے
ہیں جو امت محمدیہ میں ایک فرد یکتا تھا تو ہم اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھنے لگ جائیں۔ہر نسل کو ایک انقلاب پہنی میں
سے گزرنا ضروری ہے۔اس کے بغیر محبت پیار، مساوات کا پیغام ایک نسل سے دوسری کی طرف منتقل نہیں ہو سکتا۔ہمارے نوجوان کو یہ احساس ہونا چاہیئے کہ ایک عظیم ذمہ داری اُس کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے اور وہی اس کا ذمہ دار
ہے۔دوسروں کی طرف نہ دیکھے بلکہ ہر شخص اپنی طرف دیکھے اور یہ سمجھے کہ وہی اس بات کا ذمہ دار ہے کہ نبی اکرم
کے عظیم پیغام کو دنیا تک پہنچائے۔اگر یہ احساس پیدا ہو جائے اور یہ احساس
تبھی پیدا ہوسکتا ہے اگر ہم یہ سمجھیں کہ
ہم اس عظیم روحانی فرزند کی طرف منسوب ہونے والے ہیں جس اکیلے نبی کریم ﷺ نے اپنے سلام کے لئے
چنا۔اگر تمام نو جوانوں میں یہ احساس پیدا ہو جائے تو ہم جو بڑی عمر کے ہیں ان کی فکر دور ہو جاتی ہے اور ہم اس
یقین کے ساتھ اس دنیا سے جائیں گے کہ ہمارے بعد کوئی خلا پیدا نہیں ہوگا بلکہ اس نسل کے بعد اگلی نسل ہم سے
بہتر طور پر اپنی ذمہ داریوں کو نباہنے والی ہوگی۔پس بڑوں، چھوٹوں، مردوں، عورتوں سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے
کہ وہ انتہائی کوشش کر کے اسلام اور احمدیت کو دنیا میں غالب کریں۔افریقہ احمدیت کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے
صلى الله
جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس وقت افریقہ احمدیت کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کے
دلوں میں ایک تبدیلی پیدا کی ہے۔احمدیت سے ان کا پیار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ان کا عشق
صلى الله
اس وجہ سے ہے کہ حضرت مسیح موعود کی بدولت انہوں نے حضرت محمد ﷺ کا نور اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کیا اور
اُس پیار کو دیکھا جو سمندر کی طرح تمام بنی نوع انسان کے لئے حضرت رسول کریم صلعم کے سینہ میں موجیں مار رہا
تھا۔متعدد مقامات پر جب میں نے ان کو یہ کہا کہ صرف تھیوری کے طور پر نہیں بلکہ نبی اکرم اللہ نے عملاً تمہارے
اور غیر کے درمیان مساوات کو قائم کیا ہے۔اور میں نے انہیں بتایا کہ کس طرح فتح مکہ کے موقع پر آپ نے ایک
جھنڈا تیار کیا اور اس جھنڈے کا نام بلال کا جھنڈا رکھا اور سرداران مکہ میں اُن کو اُن کی زبان میں کہا کرتا تھا
(Paramount Chiefs Of Mecca) سے کہا کہ تم اسے غلام سمجھتے تھے اور حقیر جانتے تھے۔تم اس کے
رنگ کو دیکھتے تھے اور دل کے نور کو نہیں پہنچانتے تھے۔تم نے اسے ذلیل سمجھا اور ہزار قسم دیکھ اسے پہنچائے۔ایسے
ایسے دکھ کہ جن کے تصور سے بھی ہمارے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں آج میں یہ جھنڈا بلال کا جھنڈا کھڑا کرتا ہوں
اور تمہیں یہ کہتا ہوں کہ انسان اور انسان میں کوئی فرق نہیں ہے اگر آج تم اپنی جان کی حفاظت اور اپنی عزت کی
امان چاہتے ہوں تو اس جھنڈے کے نیچے جمع ہو جاؤ۔کتنا عظیم مظاہرہ تھا مساوات انسانی کا۔اور جب میں دس
233
فرموده ۱۹۷۰ ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
بارہ ہزار کے احمدی مجمع میں یہ بات کہتا تھا تو ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ اچھل پڑے ہیں اور آسمانوں کی طرف بلند ہونا
شروع ہو گئے ہیں اور جب غیر یہ بات سنتا تھا تو اثر قبول کئے بغیر نہ رہ سکتا تھا۔ان کی سمجھ میں یہ آ گیا ہے کہ اس
وقت تک جتنے پیار اور مساوات کے پیغام ہم تک پہنچے ہیں وہ سب دجل کے پیغام تھے عملاً ہمارے ساتھ کسی نے
پیار نہیں کیا، کسی نے محبت نہیں کی کسی نے ہمیں اپنے جیسا نہیں سمجھا کسی نے ہمارے ساتھ مساوات کا سلوک
نہیں کیا، کسی نے ہمیں اپنا بھائی نہ جانا۔ہر ایک جو آیا وہ لوٹ مار کی طرف متوجہ رہا۔اُس نے ہمیں حقیر جانا اور
ہماری کوئی خدمت نہیں کی لیکن یہ ایک ایسی جماعت ہے جو ۵۰ سال یہاں موجود ہے اور ہماری خدمت کر رہی
ہے۔اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ ۵۰ سالہ جماعت احمدیہ کی خدمت کے بعد اللہ تعالیٰ نے جماعت
ریہ کے خلیفہ کو موقع دیا کہ وہ وہاں جائے اور انہیں مخاطب کرے اور میرے پاس یہ ایک زبردست دلیل تھی۔میں انہیں کہتا تھا کہ ہم ۵۰ سال سے تمہارے پاس ہیں اور تم میں سے ہر ایک اس بات کا گواہ ہے کہ تمہارے مالوں
سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔ہمارے Clinics اور ہیلتھ سینٹروں نے بہت کمایا۔صرف کا نو کے ایک سینٹر نے ہی
تقریب ۱۵ ہزار پونڈ سٹرلنگ کمایا اور ایک ایک پیسہ وہیں انوسٹ کر دیا۔اب وہ ایک نہایت خوبصورت ہسپتال ہے۔تمہاری حکومتیں جانتی ہیں کہ ہم نے تمہاری سیاست میں کبھی دخل اندازی نہیں کی۔خدا کی شان عجیب ہوتی ہے
بندہ تو بڑا عاجز ہے اور غیب کا علم نہیں رکھتا۔اب جب نائیجیریا میں باغیوں نے ہتھیار ڈالے تو اس وقت اللہ تعالیٰ
نے میرے دل میں یہ ڈالا کہ میں اپنی جماعت کو ایک خاص پیغام بھیجوں۔یہ سفر پر روانگی سے چند روز قبل کی بات
ہے۔چنانچہ میں نے ربوہ سے تار کے ذریعہ جماعت کے نام پیغام بھیجا اور ان کو کہا کہ تم آزادانہ طور پر
Rehabilitation کا کام مت کرو بلکہ رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات حکومت کو پیش کر دو اور جو مالی قربانی تم
کر سکتے ہوحکومت کو دے دو اور یہ یاد رکھو کہ اب اس موقع پر جب جنگ ختم ہو چکی ہے۔امن کی فضا کو قائم کرنے
کی ضرورت ہے اور جو مظلوم ہیں جو جنگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں اور دکھی ہیں ان کے دکھوں کو دور کرنے کے لئے
باہر کی طرف نگاہ نہ رکھنا۔یہ خیال مت کرنا کہ باہر سے تمہارے پاس کوئی آئے گا۔تمہیں اپنے پاؤں پر کھڑا
ہونا چاہیئے اور اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں۔اور اس
کی نقل گوان
کو بھی بھیجی۔اور عین اس وقت جب میری طرف سے یہ تارا نہیں پہنچا پوپ اور دوسرے غیر ملکی مشن اس پر زور دے رہے
تھے کہ ہم تمہیں اپنی خدمات پیش نہیں کریں گے نہ تمہیں پیسے دیں گے۔ہمیں اجازت
دو کہ ہم خود وہاں جا کر اپنی
مرضی سے اور اپنے منصوبہ کے مطابق Rehabilitation کا کام کریں۔مگر چونکہ وہ ان لوگوں کا ستایا ہوا تھا وہ
جانتا تھا کہ کس طرح خانہ جنگی کی ابتدا انہی لوگوں کی شرارت کی وجہ سے ہوئی اگر یہ دخل نہ دیتے تو وہ کبھی کا باغیوں
کی بغاوت کو فرو کرنے میں کامیاب ہو جاتا۔اسی لئے جب میری اس سے ملاقات ہوئی تو حالانکہ وہ ایک عیسائی
اور ایک Sincere عیسائی (یعنی ابھی تک اس پر اسلام کا اثر نہیں ، خدا کرے جلدی اسے ہدایت نصیب ہو) اور
د و را
فرموده ۱۹۷ء
234
مشعل راه جلد دوم
میں ایک مسلمان جماعت کا سر براہ ، بڑی آزادی سے اس نے مجھے کہا کہ ان غیر ملکی عیسائی مشنوں نے ہمارے
ملک کو تباہ کرنے کی انتہائی کوشش کی۔اللہ کا بڑا فضل ہے کہ ہم محفوظ رہے اور بچ گئے ہیں۔اور جاتے ہوئے اس
نے مجھے دعا کے لئے کہا میں تو سمجھا کہ ایک عیسائی تکلف سے کہہ رہا ہے کہ دعا کریں۔میں نے کہا اچھا دعا کریں
گے۔لیکن جب میری نظر اس کے چہرہ کی طرف گئی تو میں نے محسوس کیا کہ میں اس کی بات کو سمجھا نہیں۔پھر میں
نے اس سے پوچھا کہ کیا تمہارا مطلب ہے کہ اسی وقت با قاعدہ فورمل طریق پر دعا کرواؤں تو اس نے کہا ہاں یہی
میرا مطلب ہے۔تب میں نے ہاتھ اٹھا کر دعا کی اور وہ بھی اپنے طریق پر شامل ہوا۔تو اسی ماحول اور بیک گراؤنڈ
میں وہ کہنے لگا کہ ہم آپ کے بہت ممنون ہیں۔آپ کی جماعت یہاں بہت اچھا کام کر رہی ہے۔اس کے برعکس
میرے وہاں پہنچنے سے پانچ روز قبل ویسٹ افریقہ کا آرچ بشپ وہاں پہنچا تھا اور اس نے بھی گوان سے ملاقات کی
اور اخباروں میں مکمل یہ خبر چھپ گئی کہ گوان بڑا روکھا ہے اس نے آرچ بشپ کو دعا کے لئے نہیں کہا۔جب ان کی
ملاقات ختم ہوگئی تو آرچ بشپ نے خود ہی کھسیانے ہو کر کہا کہ میں تمہارے لئے دعا کرتا ہوں لیکن مجھے جاتے ہی
اس نے دعا کے لئے کہا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی طبیعت ایک فرق محسوس کر رہی تھی کہ یہ لوگ صرف خدمت کے
لئے یہاں آئے ہیں ہمارے مالوں سے یا ہماری سیاست سے ان کو دلچسپی نہیں ہے۔محبت کا پیغام لے کر اور
خدمت کا جذبہ لے کر یہ یہاں پہنچے ہیں۔اس کے مقابلے میں کر چین مشن یہاں آئے۔ٹھیک ہے انہوں نے
سکول بھی بنائے اور بھی کام کئے۔مگر انہوں نے ان ملکوں پر جتنا روپیہ صرف کیا اُس سے کہیں زیادہ وہ ان ملکوں
سے باہر لے گئے۔لیکن ہم کچھ لے کر گئے اور ایک دھیلا بھی وہاں سے نہیں لائے۔حکومت کو بھی اس کا علم ہے اور
عوام کو بھی۔اسی وجہ سے خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں احمدیت کا چرچا ہے۔اس لئے کہ ہم نے اسلام کی تعلیم پرعمل
کیا، ان سے بھائیوں جیسا سلوک کیا، ان سے محبت کی ان کی خدمت کی۔انہیں یہ احساس نہیں دلایا کہ ہم میں کوئی
برتری ہے بلکہ یہ احساس دلایا کہ ہم بھی ان جیسے ہیں۔اور یہی احساس دلانا چاہیئے تھا کیونکہ مسلمان کے لئے اس
کے سوا اور کوئی چارہ ہی نہیں سوائے اس کے کہ وہ محمد ﷺ کے ساتھ بغاوت کر رہا ہو۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ
تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ سے یہ اعلان کروایا۔قل انما انا بشر مثلکم۔جب نبی کریم ﷺ جیسا عظیم اور ارفع
انسان بنی نوع انسان کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں تو کون
انسان ہے جو یہ کہے کہ میں چوہڑے اور چہار سے ارفع اور اعلیٰ ہوں۔چند نو جوانوں نے سوال کیا تھا۔میں نے
کہا بچوں والا سوال ہے۔اس لئے کہ اگر اس کا تجزیہ کیا جائے تو یہ بنتا ہے کہ ہم ایک جمعدار سے محبت نہیں
کر سکتے۔اس لئے اس سے یہ پیشہ چھڑایا جائے تا کہ ہم اس سے پیار کرنے لگ جائیں۔ایک جمعدار سے ایک
احمدی کو محبت کرنی پڑے گے۔اگر اس نے محمد کا پیار اور خدا کا پیار حاصل کرنا ہے۔لیکن ہم نے ان کو بے روزگار
نہیں کرنا۔بحیثیت انسان ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں۔ربوہ کا ہر جمعدار اس بات کا گواہ ہے کہ ہم ان کا خیال
رکھتے ہیں۔صلى الله
235
فرموده ۱۹۷۰ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
ضرورت کے وقت ہمدردی کرتے اور ہر قسم کی مدد کرتے ہیں۔بتانے کی بات نہیں اور نہ میں تفصیل میں
جاؤں گا مگر یہ حقیقت ہے کہ ہم ان کی ضرورتوں کے وقت ان کے کام آتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ
ان کی عزت اور احترام کرتے ہیں۔اصل مسئلہ اقتصادی نہیں بلکہ محبت اور مساوات کا ہے
میں نے گزشتہ چھ ماہ سے ایک مہم چلائی۔پاکستان میں اور اب اس دورے کے موقع پر باہ بھی اور میں نے
یہ کہا کہ دنیا کا سب سے پہلا مسئلہ اقتصادی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ انسان انسان سے پیار نہیں کرتا اور مساوات
نہیں ہے۔ہمارے ملک میں ایک غریب آدمی چیتھڑوں میں ملبوس ڈی سی صاحب سے ملنے جاتا ہے تو اس کا
چپڑاسی ہی اسے اندر نہیں جانے دیتا اور بعض دفعہ دھکے دے کر باہر نکال دیتا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان
کی بحیثیت انسان قدر نہیں کی گئی اس کی عزت اور احترام نہیں کیا گیا۔اگر پاکستان کے افسر اور اسی طرح دنیا کے
دوسرے افسر جو اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں وہ رسول کریم کے فرمان کے مطابق عمل کریں اور ایک غریب ان پڑھ
جاہل بظا ہر گندا کام کرنے والے سے انسانیت کا سلوک کریں تو دنیا کے مسائل خود بخود حل ہو جاتے ہیں۔جس
شخص کو پیارل جاتا ہے اس کی آدھی سے زیادہ بھوک یقینا جاتی رہتی ہے۔اگر میں اپنے حالات کی وجہ سے مثلاً
اتنے آدمیوں کو روٹی نہ دے سکوں جتنے میرے پاس آ جاتے ہیں۔مثلاً میں ۵۰۰ کو روٹی کھلا دوں اور میرے پاس
۶۰۰ آجائیں تو باقی ۱۰۰ کو بڑے پیار کے ساتھ بڑی معذرت کے ساتھ معافیاں مانگتے ہوئے یہ کہوں کہ دل تو
چاہتا ہے کہ تمہارے پیٹ بھی پالوں مگر میرے پاس اس کی توفیق نہیں تو وہ بڑے خوش ہو کر چلے جائیں گے۔لیکن
اگر میں ان کی عزت نہ کروں ان
کا احترام نہ کروں خود کو ان سے ارفع جانوں تو ان
کی تسلی نہ ہوگی نہ ہونی چاہیئے۔اس اعلان کے ہوتے کہ انما انا بشر مثلکم ان کی تسلی نہیں ہونی چاہیئے۔اس اعلان کے بعد آپ کو ہر انسان
سے پیار کرنا پڑے گا۔اگر آپ نے محمد اور اس کے اللہ کا پیار حاصل کرنا ہے ورنہ دنیا کو تسلی نہ ہوگی۔اور فتنہ فساد جو
ہر جگہ ظاہر ہورہا ہے اس ملک میں بھی فرانس میں بھی، جرمنی میں بھی، غرضیکہ مشرق اور مغرب میں، اس کی اصل وجہ
یہ ہے کہ انسان انسان سے پیار نہیں کرتا اس کو اپنے جیسا نہیں سمجھتا اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے۔حالانکہ خدا تعالیٰ
نے بطور بشر کے اس کو بڑا نہیں بنایا کیسے بنا سکتا تھا بڑا جبکہ اس محمد صلعم کے منہ سے خود یہ کہلوایا کہ میں تمہارے جیسا
انسان تم میرے جیسے انسان۔اس انسانیت کے مقام سے پھر اخلاقی اور روحانی رفعتوں کے حصول کا سوال پیدا
ہوتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ان رفتعوں کے حصول میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر انسان سے آگے
نکل گئے اور ایک بلند تر مقام عزت اور احترام اللہ تعالیٰ کے پہلو میں حاصل کیا لیکن وہ انسانیت کے مقام سے بلند
ہونے کے بعد تھا انسانیت کے مقام پر سارے انسان برابر ہیں۔آج وقت ہے کہ دنیا اس پیغام کو سمجھے اور اس
سے فائدہ اٹھائے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ دنیا اس پیغام کو سمجھے اور اس سے فائدہ اٹھائے آپ احمد یوں پر ہے۔صلى الله
فرموده ۱۹۷ء
236
د : مشعل راه جلد دوم
خصوصاً احمدی نوجوانوں پر۔کیونکہ ہماری زندگیوں کا یہ آخری دور اور آپ کی زندگیوں کا یہ پہلا دور Over
lap کیا ہوا ہے۔یہ بڑا نازک دور ہے اس وقت یا ہم دنیا کے دل جیتنے میں کامیاب ہوں گے یا دنیا کو انتہائی
خطرناک حالات کی طرف دھکیلنے کا ہم موجب ہونگے۔انسانیت کے لئے اب دور استوں میں سے ایک راستہ
ہے یا تو وہ مکمل تباہ ہو جائے گی یا پھر اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرلے گی۔ہمارا دل تو نہیں کرتا کہ خدا تعالیٰ کا قہران پر
نازل ہو دل تو یہی کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوں۔کسی نے مجھ سے اسرائیل کے متعلق سوال کیا۔ویسے تو میں بیان نہیں دیا کرتا مگر قرآن کریم نے ہمیں ایک
چیز بتائی ہے۔قرآن نے کہا ہے کہ آخری زمانہ میں یہود کو اس علاقہ میں حکومت حاصل ہوگی۔پھر اس کے بعد ان
سے حکومت چھین لی جائے گی۔اور قیامت تک ان کو غلبہ نصیب نہیں ہوگا۔یہ دو طرح ہو سکتا ہے۔ایک اس طرح
کہ وہ مٹادیئے جائیں اور ایک اس طرح کہ وہ مسلمان ہو جائیں۔تو ہمارے دلوں میں ان کے خلاف کوئی دشمنی
نہیں ہے۔اس لئے ہماری تو دعا ہر وقت یہ رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اسلام قبول کرنے کی توفیق دے۔آج اگر
اسرائیل مسلمان ہو جائے تو سارے جھگڑے ساری لڑائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔سو ہم تو یہ دعا کرتے ہیں کہ مسلمان
ہو جائیں ہلاک نہ ہوں۔لیکن ہوگا یہ ضرور کہ یہودی بحیثیت یہودی وہاں نہیں رہ سکے گا۔بحیثیت مسلمان تو ہر جگہ
رہ سکتا ہے۔یہ قرآن مجید کی پیشگوئی ہے۔ہو ہی نہیں سکتا کہ مل جائے۔پیشگوئی یہ ہے کہ یہودیوں کو ایک موقع دیا
جائے گا اس علاقے میں حکومت کرنے کا۔پھر اس کے بعد اسلام غالب آئیگا اور قیامت تک غالب ہی رہے گا اور
پھر یہودی اس چھوٹے سے خطے میں بھی اسلام پر غالب نہیں آسکیں گے۔سو آپ بھی دعا کریں میں بھی دعا کرتا
ہوں خدا تعالیٰ ان کو ہدایت دے۔ہمیں انسان سے دشمنی کرنے کا سبق نہیں دیا گیا
ہمیں انسان سے دشمنی کرنے کا سبق نہیں دیا گیا لیکن بد اعمالیوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے کا سبق دیا گیا ہے
ان دو چیزوں میں بڑا فرق ہے۔زید سے ہم نے نفرت نہیں کرنی لیکن اگر زید بد اخلاق ہے تو اس کی بد اخلاقیوں کو
ہم نے اچھا نہیں سمجھنا۔زید سے اگر ہم نفرت کریں تو اس کی بداخلاقی کو دیکھ کر ہم اس کی اصلاح کی کوشش نہیں
کریں گے۔اگر ہم زید کے ساتھ پیار کریں اور اس کی بداخلاقی کو بھی برا نہ سمجھیں تب بھی ہماری توجہ اس کی
اصلاح کی طرف نہیں ہوگی۔پس دنیا کی اصلاح کے لئے بنیادی اصول یہ ہے کہ انسان کو ہم برا نہ سمجھیں۔اس
سے ہمارا تعلق ہمدردی، اخوت، محبت اور پیار کا ہو اور اس کی جو برائیاں ہیں ان کو ہم برداشت نہ کریں اور اس کی
محبت میں اس کو اس کی برائیوں سے بچانے کی کوشش کریں۔یہی اصلاح ہے یہی اشاعت اسلام ہے۔یہ جو محبت پیار غمخواری ہمدردی کا پیغام اسلام نے دیا ہے۔اس
نے آج غالب آنا ہے اس کو غالب کرنے کے لئے آسمان سے فرشتوں نے نہیں آنا کیونکہ اگر آسمان سے
237
فرموده ۱۹۷۰ء
د و مشعل راه جلد دوم
فرشتوں نے اترنا ہوتا تو جنت فرشتوں کے لئے بنتی۔میرے تمہارے جیسے انسانوں کے لئے کیوں بنائی جاتی۔تو
جنت تو انسان کے لئے بنائی گئی ہے اور جنت میں داخل ہونے کے لئے جو شرائط ہیں ان کی بنیاد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
کے لئے سب کچھ پیش کر دیا۔اور اللہ کے حضور سب کچھ پیش کرنے کی مختلف شکلیں ہیں۔ایک یہ ہے کہ اس کے
بندوں کی اصلاح کی جائے پیار کے ساتھ ان کے دلوں کو جیتا جائے۔یہ ساری ویسٹرن طاقتیں جو اس وقت Civilized کہلاتی ہیں۔ان کے دل میں انسان کا پیار نہیں اگر ان
کے دل میں انسان کے لئے پیار ہوتا تو وہ ایچ بم (Hydrogen Bomb) اور اے بم (Atom Bomb)
نہ بناتے۔انہوں نے ہلاکت کے سامان بنادئیے۔صرف ایک بم لاکھوں انسانوں کو ختم کر سکتا ہے۔کروڑوں
آدمی اس سے نقصان اٹھا سکتے ہیں مگرکسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ابھی اسی سفر میں Lufthansa میں دو امریکن بیٹھے ہوئے تھے۔بڑے بے تکلف بوڑھے سے تھے اور
آپس میں باتیں کر رہے تھے اور تصویریں لے رہے تھے۔میں نے ان کو یہی کہا کہ تمہارے دل میں انسانیت کے
لئے پیار ہے ہی نہیں۔تم نے انسان کو ہلاک کرنے کے لئے سامان بنا دئیے مگر اس کی حفاظت کے لئے اس کے
مقابلہ میں اتنی بڑی تدبیر نہیں کی۔کوئی کہہ سکتا ہے کچھ تدبیر کا سوال ہی نہیں۔سوال یہ ہے کہ جتنی بڑی تدبیر انسان
کو ہلاک کرنے کے لئے کی اتنی بڑی تدبیر انسان کی حفاظت کے لئے نہیں کی۔اور میں نے کہا یہ عجیب ہے کہ ایک
انسان دوسرے انسان سے نفرت کرتا ہے ایک قوم دوسری قوم سے اور ایک ملک دوسرے ملک سے نفرت کرتا
ہے۔وہ پڑھے لکھے لوگ سمجھ گئے کہنے لگے اب تو ہمارا روس کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے حالانکہ میں نے روس کا نام
بھی نہیں لیا تھا۔میں نے کہا out of fear not of love ڈر کے مارے تم نے سمجھوتہ کر لیا اس میں کیا خوبی
ہے۔وہ کھسیانے سے ہو گئے اور کہنے لگے بہر حال۔یہ ایک قدم آگے ہے میں نے کہا ٹھیک ہے دعا کرتا ہوں خدا
تعالیٰ تمہیں صحیح قدم آگے اٹھانے کی توفیق دے۔تو دنیا نے بظاہر بڑی ترقی کی لیکن دنیا نے دنیاوی ترقیات میں جو
قدم بھی آگے بڑھایا اس نے ثابت کیا کہ ان اقوام کے دل میں انسانیت کی محبت یا پیار نہیں ہے۔آج دنیا کو
بچانے کے لئے صرف ایک جماعت موجود ہے اور وہ جماعت احمدیہ ہے۔جماعت احمدیہ سے باہر ہمیں کوئی ایسی
جماعت نظر نہیں آ رہی جس کے دل میں انسان کا پیار ہو اور یہ بڑی اہم ذمہ داری ہے جو ہم پر عائد ہوتی ہے۔نوجوان طبقے کو یہ مجھنا چاہیئے اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا چاہیئے۔اللہ تعالیٰ توفیق دے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ میری آپ کے لئے سب سے بڑی دعا یہ ہے کہ میرے دل
میں اللہ تعالیٰ نے جو خواہش پیدا کی ہے آپ ایسے بن جائیں خدا کرے آپ ویسے بن جائیں۔( بحوالہ ماہنامہ خالد اکتوبر ۱۹۷۰ )