ایبٹ آباد۔ علاقائی اجتماع سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
د را
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷ء
238
۲۶ ستمبر ۱۹۷۰ ء ایبٹ آباد کے اجتماع کے شرکاء کو نصائح
مورخہ ۲۶ رتبوک ظہر کی نماز کے بعد حضور محترم چوہدری ناصر احمد صاحب ( برادر خورد ومحترم مولانا عطاء اللہ
قائد علاقائی مجلس خدام الاحمدیہ سے ضلع ہزارہ کی مجالس کے دوروزہ تربیتی اجتماع کے بارے میں
گفتگو فرماتے رہے۔یہ اجتماع آج پچھلے پہرا یبٹ آباد میں شروع ہونے والا تھا۔اس روز مغرب کی نماز کے بعد بھی حضور ا حباب میں تشریف فرما ہوئے۔تربیتی اجتماع میں شامل ہونے والی
نو مجالس کے قریباً ۵۰ اطفال اور خدام اپنے قائد علاقائی کی سرکردگی میں حضور کے ارشادات سے بہرور ہونے کے
لئے حاضر تھے۔حضور نے پہلے اس حلقہ کی مجالس اور ان کے متعلقہ کو ائف دریافت فرمائے نیز اس بات کا بھی
جائزہ لیا کہ گزشتہ سالانہ اجتماع کے موقعہ پر جو ہدایات دی گئی تھیں مثلاً سورۃ بقرۃ کی ابتدائی سترہ آیات یاد کرنی
تھیں اس پر کہاں تک عمل ہوا ہے۔ازاں بعد حضور نے نہایت مؤثر اور دلنشیں پیرا یہ میں نونہالان جماعت کو اپنے
روح پرور ارشادات اور بیش قیمت نصائح سے نوازا۔حضور اقدس نے اس موقعہ پر فرمایا جسمانی قوتوں اور طاقتوں کو برقرار رکھنے کے لئے انسان کھانا کھاتا ہے
اور پھر کئی گھنٹے نیند اور آرام لیتا ہے تا کہ نظام ہضم درست اور صحت برقرار رہے۔مذہبی لحاظ سے اخلاقی اور روحانی
قوتوں اور استعدادوں کی نشو و نما اور انہیں برقرار رکھنے میں بھی یہی اصول کارفرما ہے۔اگر انسان دینی اور اخلاقی
لحاظ سے جو کچھ سکھے اور پڑھے مگر اسے یاد نہ رکھے اور اس پر عمل پیرا نہ ہوتو یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ کھانا کھایا اور ہضم
نہ کیا۔اس لئے احمدی بچوں اور جوانوں کو میری یہ فصیحت ہے کہ جس طرح بعض جانور جگالی کرتے اور اپنی خوراک
کو جزو بدن بناتے ہیں۔اسی طرح انہیں بھی چاہئے کہ دینی اور روحانی علوم سیکھیں۔انہیں پوری طرح ذہن نشین
کریں اور پھر سوچنے اور غور کرنے کی عادت ڈالیں تا کہ مذہبی علوم ان کے اخلاق اور روح کا حصہ بن جائیں۔نشانات اور دعاؤں کے آسمانی ہتھیار
حضور نے فرمایا ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا کام اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے سپر دفرمایا ہے۔یہ بہت بڑا کام ہے جسے ہم نے نسلاً بعد نسل انجام دینا ہے اس میں ہم اسی صورت میں کامیاب ہو سکتے ہیں کہ
اسلام کے مخالفین جن ہتھیاروں کے ساتھ اسلام پر حملہ آور ہیں ہمارے پاس ان سے کہیں زیادہ اچھے اور مضبوط
ہتھیار ہوں۔مثلاً معاندین اسلام ہمارے خلاف دلائل دیتے ہیں۔گو ان کے دلائل فرسودہ ہوتے ہیں اور ان میں
جھوٹ اور دجل سے کام لیا جاتا ہے۔پھر بھی ان دلائل کا مقابلہ کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو
239
فرموده ۱۹۷۰ء
دو مشعل راه جلد دوم
سچی دلیلیں بتائی ہیں وہ یاد ہونی چاہئیں۔دوسرے یہ بھی علم ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو آسمانی
نشانات اور معجزات سے نوازا ہے۔اسلام کے مخالفین علمی دلیل کے مقابلے میں تو شاید کوئی دلیل پیش کر سکیں لیکن
آسمانی نشانات دکھانے سے قاصر ہیں۔دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے کثرت سے آسمانی
نشانات اور معجزات عطا کئے ہیں۔حضور نے بعض کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا انہیں بار بار سامنے لانا چاہئے تاکہ اللہ
تعالیٰ کی ہستی اور اس کے وعدوں پر ایمان تازہ اور یقین پختہ ہوتا رہے اور انہیں بطور دلیل کے پیش کر کے مخالف کا
منہ بند کیا جائے۔حضور نے فرمایا مخالفین کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو تیسرا ہتھیار دیا ہے وہ دعا ہے۔حضرت بانی
سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کے اس شعر میں اسی طرف اشارہ ہے۔آپ فرماتے ہیں
عدد جب بڑھ گیا شور و فغاں میں
نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں
سلسلہ احمدیہ کی مخالفت میں لوگوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر چونکہ جماعت احمدیہ کا سہارا اللہ تعالیٰ کی
ذات پر ہے اس لئے ہم نے ہر مشکل اور ایذا دہی کے وقت اسی سے مدد طلب کی اور اسی کو اپنی پناہ گاہ بنایا بلکہ اسی
میں اپنے آپ کو فنا کر دیا اس لئے ہمارے مخالفین ہمیشہ نا کام رہے اور جماعت اپنی تعداد اور قربانیوں کے معیار
میں ترقی کرتی ہوئی کہیں سے کہیں تک جا پہنچی۔خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسی دلیلیں سکھائی ہیں جن کا بڑے سے بڑا عالم یا فلسفی بھی مقابلہ نہیں
کر سکتا۔ہمیں آسمانی نشانات عطا فرمائے ہیں جن کے مقابلے میں دوسرے مذاہب عاجز اور بے بس ہیں۔ہمیں
دعا کا ایسا گر سکھایا ہے جس کے مقابلے میں مخالفت ہمیں کوئی نقصان پہنچا ہی نہیں سکتی بلکہ وہ ہمارے لئے کھاد
کا کام دیتی ہے اور ہماری ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔حضور نے نوجوان نسل کو یہ نصیحت فرمائی کہ وہ اپنے علم کو ان دلائل کے ساتھ پختہ بنا ئیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی کتب بالخصوص در مشین کو کثرت سے پڑھیں اور دعا کرنے کی عادت ڈالیں اور پکے ، بچے اور سیدھے
سادے مسلمان احمدی بن کر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول میں کوشاں رہیں۔آخر میں حضور نے از راہ شفقت تمام اطفال اور خدام کو شرف مصافحہ بخشا۔اس دوران دانہ کی مجلس کی
نمائندگی نہ ہونے پر قائد عمومی کو یہ ہدایت فرمائی کہ دانہ کے سارے خدام سالانہ اجتماع پر ربوہ ضرور پہنچیں میں
انہیں علیحدہ ملاقات کا موقعہ دوں گا۔( بحوالہ روزنامه الفضل ربوه ۱۱ / اکتوبر ۱۹۷ء)