سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ

مشعل راہ۔ جلد دوم

دمشعل راه جلد دوم
د را
فرموده ۱۹۷ء
سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے خدام الاحمدیہ مرکزی کے سالانہ اجتماع کے
موقعہ پر مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۰ اطفال الاحمدیہ سے جو خطاب فرمایا تھا۔اس کا مکمل متن پیش
خدمت ہے۔( غیر مطبوعہ )
تشهد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
260
اس اجتماع میں آپ کی دلچسپی پہلے سے زیادہ ہے کیونکہ پہلے سے زیادہ مجالس اور اطفال شریک ہوئے
ہیں۔لیکن ابھی یہ تسلی بخش شمولیت نہیں۔اس اجتماع میں ہر جماعت احمدیہ کے اطفال کی نمائندگی ضروری ہونی
چاہیے اور اسکے لئے عہد یداران کو کوشش کرنی چاہیے۔اس سال میرے لئے جو بہت خوشی کی بات ہے وہ یہ ہے کہ صوبہ سرحد کے اطفال اور خُذ ام نمایاں طور پر
اور بڑی کثرت سے شریک ہوئے ہیں۔میں ایبٹ آباد میں کچھ عرصہ رہا تھا۔وہاں کے قائد علاقائی کو میں نے
تاکید کی تھی کہ کوئی مجلس ایسی نہ رہے جسکے نمائندے اس اجتماع میں شامل نہ ہوں۔ضلع ہزارہ کے متعلق انکی کوششیں
بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی جزائے خیر عطا فرمائے اور انہیں بھی جنہوں نے بڑے شوق
اور رغبت سے اس اجتماع میں حصہ لیا ہے۔کل میری طبیعت ضعف کی تکلیف کی وجہ سے کچھ خراب ہوگئی۔اور آج مجھے ابھی لجنات کی طرف تقریر کے
لئے جانا ہے۔اگر منتظمین سہولت کے ساتھ اطفال میں میری تقریر کا وقت تیسرے دن صبح رکھ لیا کریں تو میرے
لئے شاید زیادہ سہولت رہے بشرطیکہ خدام الاحمدیہ کا اجتماع عصر کے قریب ختم ہوا ہو۔صبح میں یہاں آ سکتا ہوں اور
زیادہ وقت دے سکتا ہوں اور شام کو خدام الاحمدیہ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔اس وقت تو میں چند منٹ بعض ضروری
باتیں آپ سے کہنا چاہتا ہوں۔حضرت نبی اکرم محمد ﷺ نے بنی نوع انسان پر بڑے احسان کئے ہیں اور آپ کے احسانوں کا یہ دریا یا
آپ کے احسانوں کی یہ برکت صرف اس زمانہ کے ساتھ تعلق نہیں رکھتی جس میں آپ اُس جسد عنصری کے ساتھ
اس دنیا میں موجود رہے بلکہ اس احسان کا تعلق آپ کے افاضہ روحانی ( یا آپ بچوں کو سمجھانے کے لئے یہ کہا جا
سکتا ھے کہ ) کے جب تک آپ کے احسانات کا شمار نہیں ہو سکتا یعنی آپ کے احسانات کو گنا نہیں جا سکتا جو انسان
کے اوپر ہوتے رہے ہیں اور ہور ہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔حضرت نبی اکرم ﷺ نے خود ہمیں بتایا ہے کہ میرا احسان آدم علیہ السلام پر بھی تھا اور نوح علیہ السلام پر بھی
تھا موسی پر بھی تھا اور عیسی پر بھی تھا اور بعد میں آنے والے پر بھی ہوگا۔آپ کے بعض احسان تو اُن افراد پر بھی

261
فرموده ۱۹۷۰ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
ہیں جنہوں آپ سے انتہائی محبت کی اور اللہ تعالیٰ نے اس محبت کے نتیجہ میں اور ان کی استعدادوں اور زمانے کی
ضرورت کو دیکھتے ہوئے انکو ایک مامور کا نظام عطا کیا اور ان کے سپرد یہ کام کیا کہ جو لوگ مجھے بھول گئے ہیں میرا
وجود انہیں یاد کرواؤ۔ان
کو بتاؤ کہ یہ اللہ ہے اور یہ اس کی صفات ہیں۔وہ قادر مطلق ہے کوئی چیز اس کے علم سے
با ہر نہیں اور کوئی چیز اس کے تصرف سے باہر نہیں۔وہ تو چاہتا ہے۔ہر ایک پر اس کی گرفت ہے کوئی شخص اس سے یہ
پوچھ نہیں سکتا کہ تو نے ایسا کیوں کیا ہے؟ کیونکہ وہ مالک ہے۔اگر آپ کی جیب میں چند آنے ہوں اور آپ چنے
خریدنا چاہیں تو بعض دفعہ ماں باپ ٹوکتے ہیں اور بچہ کہدیتا ہے کہ آپ کو اس سے کیا۔میرے پاس پیسے ہیں میں
جہاں مرضی خرچ کروں۔بعض دفعہ وہ غلطی بھی کر رہا ہوتا ہے کیونکہ بہر حال وہ بچہ ہے اور انسان کا بچہ ہے۔اسے
بہت ساری چیزوں کا پوری طرح علم نہیں ہوتا اور اپنے مفاد کا پوری طرح احساس بھی نہیں رکھتا لیکن اللہ تعالیٰ کا علم تو
ہر چیز پر حاوی ہے کیونکہ اس نے ہر ایک چیز کو پیدا کیا ہے اور وہ ہر چیز کی جان ہے۔وہ ہر چیز کا سہارا ہے۔اس کی
منشاء کے بغیر کوئی چیز نہ زندہ رہ سکتی ہے اور نہ قائم رہ سکتی ہے۔غرض ایک تو افراد پر آپ کا احسان ہے۔دوسرے اقوام پر آپ کے احسان ہیں مثلاً حضرت موسیٰ کی امت
پر آپ کے احسان ہیں اور شاید یہ بات آپ کو سمجھانا مشکل ہو کیونکہ آپ کے ذہنوں کی نشو ونما ابھی پوری طرح
مکمل نہیں ہوئی لیکن جو بعد میں آنے والے ہیں اُن کے اوپر تو آپ کے احسان بڑے واضح ہیں۔یہ آپ بھی
بچے ہونے کے باوجود سمجھتے ہیں۔حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ امت محمدیہ پر میرے احسان خاص طور پر بڑی شان سے ظاہر ہوں
گے۔ایک پہلی تین صدیوں میں یعنی جس صدی میں آنحضرت علے آئے اور آپ کے بعد کی دوصدیوں میں
اور پھر امت پر تنزل کا ایک زمانہ ہوگا گو اس وقت بھی وہ افراد امت جن پر آپ احسان کر رہے ہوں گے۔اور جو
آپ کے احسان کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر رہے ہونگے ان کی تعداد بھی سمندر کے قطروں کی طرح
ہوگی۔لیکن بہر حال بحیثیت امت اس زمانہ میں ان کی اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کے نتیجہ میں ایثار اور قربانی کے
جذبہ کے فقدان کی وجہ سے انہوں نے اپنے آپ کو آنحضرت ﷺ کے احسانات سے محروم کر لیا تھا اور اس کے وہ
خود ذمہ دار ہیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ پھر پہلا دور امت مسلمہ پر آئے گا۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر پھر اسی طرح اپنا
فضل کرنے لگے گا جس طرح آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں کیا تھا۔آپ نے فرمایا کہ جب میرا محبوب روحانی بیٹا
سیح موعود اور مہدی معہود کی شکل میں دنیا کی طرف مبعوث کیا جائے گا اس وقت وہ لوگ جو اس کی جماعت میں
داخل ہونگے یا آپ کی جماعت میں داخل ہونے والوں کی اولاد ہونگے ان
پر اللہ تعالیٰ کا اسی طرح فضل ہوگا جس
طرح صحابہ حضرت نبی اکرم ﷺ اور آپ کے سوسال کے ساتھ جو ملے ہوئے دوسو اور سال تھے ان میں اللہ تعالیٰ
کا فضل ہوا۔ہم انہیں تابعین یا تبع تابعین کہتے ہیں لیکن آپ کو ان اصطلاحوں میں الجھنے کی ضرورت نہیں آپ یہ
الله

د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷ء
262
سمجھ لیں کہ آنحضرت ﷺ کا زمانہ تین صدیوں تک ایسا زمانہ تھا جس میں اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ پر خاص طور پر
بے شمار فضل کئے اور اب پھر ان فضلوں کی بارش جماعت احمدیہ پر ہوگی چنانچہ جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کی اتنی عظیم بارش ہے کہ جو ہمارے سب سے اچھے ذہن ہیں یا جو حساب میں بڑے ماہر ہیں مثلاً ڈاکٹر عبدالسلام
ہیں وہ سائنس میں بڑے اونچے گئے ہیں اسی طرح حساب میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑے ذہین بچے دیئے ہیں۔وہ
پھر جتنا مرضی حساب لگا لیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو نہیں گن سکتے۔فضل تو ایک طرح دنیوی رنگ میں دوسروں پر بھی
ہیں اور بے شمار ہیں لیکن آنحضرت ﷺ کے طفیل روحانی طور پر ہم پر ہوتے ہیں وہ تو انسانی ذہن میں بھی
نہیں آسکتے۔آپ بچے ہیں۔آپ کے بزرگ یا آپ کے والدین اگر وہ پرانے احمدی ہیں یا آپ کے دادا اور
دادی جو بزرگ ہیں جنہیں ہم آپ کے بزرگ کہتے ہیں انہوں نے اپنی زندگیوں میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو
موسلا دھار بارش کے قطروں سے زیادہ نازل ہوتے دیکھا ہے۔لیکن آپ کو اس کا احساس نہیں نہ ہونا چاہئے
کیونکہ اس چھوٹی عمر میں تو احساس پختہ نہیں ہوتا لیکن جو آپ
کا حق ہے آپ کو یہ بات اچھی طرح سے ذہن نشین
کر لینی چاہیئے کہ یہ آپ کا حق ہے آپ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے اسی طرح وارث ہوں جس طرح جماعت
احمدیہ کے وفادار حضرت محمد اللہ کے فدائی اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوتے رہے ہیں اور
ہورہے ہیں یہ آپ کا حق ہے۔یہ حق جو ہے۔ایک تو آپ کو اس پر پختہ یقین ہونا چاہیئے دوسرے آپ کو یہ بات
سمجھ لینی چاہیئے کہ جو چیز آپ کو اس حق سے محروم کرنا چاہتی ہے اس سے آپ کو محفوظ رکھنا آپ کے خاندان کا اور
جماعت احمدیہ کا فرض ہے۔اگر ہم اس بات میں کامیاب ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو روحانی طاقتیں اور اخلاقی
استعداد میں آپ کو دی ہیں ان کی نشو نما کمال تک پہنچ جائے اور آپ کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی پیدا
ہو جائے اور حضرت محمد رسول اللہ علے کے لئے آپ کے دل میں عشق پیدا ہو جائے اور حضرت مسیح موعود اور
مہدی معہود علیہ السلام سے آپ کا عاشقانہ تعلق قائم ہو جائے اگر آپ کے قوئی آپ کی استعداد میں اس طرح
نشو و نما پاتی ہوئی اپنے کمال کو پہنچ جائیں تو میں آپ کو پورے وثوق کے ساتھ بتاتا ہوں کہ یقینا آپ بھی اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کے اسی طرح وارث ہونگے جس طرح آپ سے پہلے بزرگ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوتے
رہے۔یہ ماحول جس میں آپ رہ رہے ہیں۔اس میں تو لوگ خدا کو نہ اس طرح پہچانتے ہیں نہ اس کے فضلوں کو
جانتے ہیں جس طرح خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم اس کی صفات کی معرفت رکھیں اور اس کو پہچانیں اور اس کے فضلوں
کو دیکھیں۔اس واسطے سے ماحول کے بداثرات اور گندی باتیں آپ پر اثر انداز ہوتی رہتی ہیں اور ان سے آپ
کو محفوظ رکھنا یہ جماعت کا اور خدام الاحمدیہ کا اور اطفال الاحمدیہ کا اور انصار جو بزرگ ہیں غرض ساری تنظیموں کا یہ
کام ہے۔آپ اگر یہ یقین رکھیں اور کوئی وجہ نہیں عقلا کہ آپ یہ یقین نہ رکھیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سے پیار کرنا چاہتا ہے

263
فرموده ۱۹۷۰ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
اور اپنے رضا کے عطر سے معطر بنانا چاہتا ہے۔یہ ہمارا محاورہ ہے جس طرح بعض خوشبوئیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر
آدمی لگالے تو اُن سے سیا را کمرہ مہک اُٹھتا ہے۔ابھی چند دن ہوئے میں ایک صاحب سے ملنے گیا تھا تو وہ کہنے
لگے کہ ایسا عطر تو میں نے کبھی نہیں سونگھا ویسے تو وہ عطر لگانے کے شوقین ہیں لیکن شاید ان کو اچھا عطر ملا نہیں۔پس
خوشبو تو دور دور تک پھیل جاتی ہے۔اگر آپ یہ یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے ساتھ جو وعدے کئے گئے ہیں وہ ضرور پورے
ہونگے تو آپ کی خوشبو آپ کے ماحول میں پھیلے گی اور ماحول کو گندی بد بو پر آپ اثر انداز نہیں ہوگی اور یہ ہمارا
کام ہے کہ ہم آپ کو ہر وقت تھامتے رہیں۔اس لئے آپ آج یہاں سے یہ عہد کر کے اٹھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہم
سے جو وعدے کئے ہیں ہم کوشش کریں گے کہ ہم ان کے وارث بنیں۔اگر آپ اپنی تربیت کے لحاظ سے یا اپنی
استعدادوں کی صحیح اور کامل نشو ونما کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے وارث بن جائیں تو پھر اللہ تعالیٰ کے فضل
اس طرح دیکھیں گے جن کا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔ایک میں تنبیہ بھی آپ کو یہاں کر دوں کہ پہلے آپ تھے اور آپ کا مقابلہ کسی سے نہیں تھا۔اب دُنیا کی
اقوام کے بچے آپ کے رقیب یا مد مقابل بن کر میدان میں آگئے ہیں اور وہ بڑے سنجیدہ ہیں۔مثلاً افریقن بچے
اتنے سنجیدہ ہیں کہ اس کا دسواں حصہ سنجید گی مجھے اس وقت اس ہال میں نظر نہیں آرہی کوئی ہنس رہا ہے، اسے یہ
خیال ہی نہیں ہے کہ مجھے سنجیدہ ہو کر بیٹھنا چاہیے لیکن وہاں ساڑھے تین سال کی ایک افریقن بچی ہمارے جلسے
میں آئی اور تین گھنٹے کے جلسے میں اس نے اپنی لاتیں بھی نہیں ہلائیں بڑی سنجیدگی سے بیٹھی رہی حالانکہ وہ زبان
بھی نہیں سمجھ رہی تھی اور اس کے پلے کچھ نہیں پڑرہا تھا لیکن اس کے پہلے ایک چیز بندھی ہوئی تھی اور وہ یہ تھی کہ میرا
خاموشی کے ساتھ اس مجلس میں بیٹھنا اللہ تعالیٰ کی برکتوں کو جذب کرے گا۔ساڑھے تین سال کی بچی اور اس کا اس
طرح خاموشی کے ساتھ بیٹھے رہنا اس بات کی علامت ہے کہ افریقین بچے بڑے سنجیدہ ہیں۔ایسے سنجیدہ بچوں کی
نسل آپ کے مقابلے میں آگئی ہے۔آپ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی کوئی رشتہ داری نہیں۔اگر وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں
سیکھنے اور سکھانے کے میدانوں میں آپ سے زیادہ آگے بڑھ جائیں گے تو وہ آپ سے زیادہ فضلوں کے وارث
ہونگے۔پس وہ زمانہ تو گذر گیا جب برصغیر پاک و ہند میں یہ سمجھتا تھا یا اس برصغیر کے احمدی بچے یہ سمجھ سکتے تھے کہ
صرف ہم ہیں ہمارے مقابلے میں کوئی نہیں ہے اللہ تعالیٰ کے جو بھی فضل نازل ہونگے ہم ان کے وارث
ہوں گے۔اب دنیا کی دوسری اقوام کے احمدی بچے آپ کے مقابلے پر آگئے ہیں اور آپ کو للکارتے ہیں اور
آپ کو چیلنج دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ صرف تمہارا حق نہیں ہے ہم تم سے آگے نکلیں گے اور اگر وہ تم سے دین کا زیادہ
علم سیکھیں آپ سے زیادہ اپنے اخلاق درست کریں اور اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی آپ سے زیادہ کوشش کریں تو
اللہ تعالیٰ ان سے زیادہ راضی ہوگا اور ان پر اللہ تعالیٰ کے فضل زیادہ ہونگے وہ آپ کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کی

تل راه جلد دوم
د دمشعل را
فرموده ۱۹۷ء
264
نعمتوں کے زیادہ وارث ہونگے لیکن انسان کی فطرت ہی ہے کہ جب اسے چیلنج کیا جائے للکارا جائے مقابلے پر
بلایا جائے تو اس کی طبیعت میں ایک جوش پیدا ہوتا ہے۔یہ جوش آپ کے اندر پیدا ہونا چاہیئے۔بعض دفعہ ایک
چھوٹی عمر کے بچے کو جسے جسمانی طاقت بھی نہیں ہوتی اسے بڑی عمر کا طاقتور بچہ للکارتا ہے اور کہتا ہے میں تجھے
تھپڑ ماروں گا۔کرے گا مجھ سے کشتی۔اس قسم کی بات کہتا ہے تو وہ چھوٹا ہونے کے باوجود اس بڑے پر حملہ کر دیتا
ہے خواہ نتیجہ کچھ ہو۔یہ انسان کی فطرت ہے۔یہاں بھی ممکن ہے ایسا واقعہ ہوا ہو۔ایک واقعہ مجھے یاد آ گیا وہ بچوں
کا تو نہیں نو جوانوں کا واقعہ ہے۔ایک دفعہ کسی خادم کو دوسرے نے للکارا اور جو للکار نے والا تھا یعنی چیلنج کرنے والا تھا وہ بہت طاقتور اور
پہلوان ٹائپ کا تھا اور جس سے اس نے کہا تھا کہ آمیرا مقابلہ کر وہ بڑا منحنی اور کمزور جسم کا مالک تھا لیکن جس وقت
اسے یہ چیلنج ملا تو اس نے چھلانگ لگائی اور اس جوش کی وجہ سے جو اس کے اندر پیدا ہو گیا تھا اس نے اپنے سے
زیادہ طاقتور خادم کوگر الیا اور اس کے سینے پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور اسے شرمندہ کر دیا۔پس یہ تو فطرت کا تقاضا ہے۔یہ پینج آپ کو مل چکا ہے۔پہلے آپ
کو چیلنج نہیں ملا تھا اب تو ہم اپنی آنکھوں
سے دیکھ آئے ہیں۔منہ سے تو وہ کچھ نہیں کہتے لیکن زبان حال سے یہ کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستانی بچوں سے آگے
نکل جانا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا زیادہ وارث بننا ہے۔اس لئے آپ میں سے ہر ایک دل میں یہ جوش پیدا
ہونا چاہیئے کہ ہم تم سے زیادہ قربانیاں دیں گے اور آگے نہیں نکلنے دیں گے۔جرات یعنی اچھی باتوں میں آگے نکلنے کی تعلیم قرآن کریم نے ہمیں دی ہے۔اور اس کے مطابق ہمارا عمل
ہونا چاہیئے۔اس واسطے بڑی متانت اور سنجیدگی کے ساتھ اپنی زندگیوں کو اس رنگ میں بناؤ کہ اللہ تعالیٰ کے وہ فضل
جواحمدی بچوں پر ہونے چاہیں ان فضلوں کو حاصل کرنے میں دوسرے آپ سے آگے نہ نکل جائیں۔ہماری جماعت کے نظام کا یہ فرض ہے کہ وہ آپ کو گندے ماحول کے بداثرات سے محفوظ رکھنے کی کوشش
کرے اور آپ کے دلوں میں اور آپ کے سینے میں یہ بات شیخ کی طرح گاڑ دی جائے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے بچے
ہیں۔احمدیت کے بچے اللہ تعالیٰ کے بچے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر یہ
بچے میرے بچے بہنیں رہیں تو ان کے اوپر اتنے فضل نازل کروں گا کہ جتنے فضل میں نے پہلی صدی کے بچوں پر
نازل کئے تھے پھر دوسری اور پھر تیسری صدی میں شاید انیس بیس کے فرق کے ساتھ لیکن وہ بھی ان کی اپنی غلطی تھی
وہ چاہتے تو بالکل ویسے ہی ہو جاتے لیکن آپ وہ غلطی نہ کریں۔خلاصہ یہ کہ آپ احمدی بچے ہیں۔آپ سے اللہ تعالیٰ کے بڑے وعدے ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ آپ
کی ساری استعدادوں کی صحیح اور کامل نشو و نما ہو خصوصاً اخلاقی اور روحانی قومی کی۔اور اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ اگر تم
میرے کہنے کے مطابق اور بتائے ہوئے طریق پر اپنی قوتوں اور استعدادوں کی نشو ونما کرو گے اور میرا پیار اپنے
دل میں پیدا کرو گے اور جو تمہارے ذریعہ سے یہی کام لینا چاہتا ہوں وہ بشاشت کے ساتھ کروگے اور میری راہ

265
فرموده ۱۹۷۰ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
میں ہر قسم کی قربانیاں دو گے تو پھر میں تمہیں اپنے فضلوں سے نواز دوں گا ور دنیا میں اس کی مثال سوائے پہلی تین
صدیوں کے اور کہیں نظر نہیں آئے گی یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم پر بھی جو فضل نازل ہوئے ان سے زیادہ
فضلوں کے آپ حق دار ہیں اور وارث بن سکتے ہیں۔حق دار اس لئے ہیں کہ خدا نے فرمایا ہے کہ یہ میں تمہیں
دینے کے لئے تیار ہوں اس کے لئے آپ کو کوشش کرنی پڑے گی۔افریقہ والوں کو میں نے یہ بات اس طرح سمجھائی کہ تقدیر کے درخت پر تمہارے لئے پھل پکے ہوئے
موجود ہیں لیکن تقدیر کے درخت کے پھل پکے ہوئے آم کی طرح جھولیوں میں نہیں گرا کرتے ان کے حصول کے
لئے درخت پر چڑھنا پڑے گا تدبیر کرنی پڑے گی تب تم تقدیر کے پھل حاصل کرو گے۔یہ میں آج آپ کو سمجھاتا
ہوں اللہ تعالیٰ نے مقرر کر رکھا ہے کہ آپ پر بڑے ہی فضل کرے لیکن تقدیر کا یہ پھل جو ہے وہ بغیر قربانی دینے کے
بغیر اپنی تربیت کرنے کی گندے ماحول کے مقابلہ میں ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑے ہوئے بغیر آپ حاصل
نہیں کر سکتے۔خدا جو چاہتا ہے وہ کرو اور خدا سے جو تم چاہتے ہو وہ تم پا ؤ اور اس زمانہ میں سب سے زیادہ نعمتوں
کے تم وارث بنو۔خدا تعالیٰ تمہیں اس کی توفیق عطا کرے۔اب میں دعا کرا دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو آپ وارث بنیں اور سنجیدگی آپ کے دل میں پیدا ہو اور
آپ کی روح کے اندر ایک تڑپ ہو کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنا ہے۔آداب
دعا کر لیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی