سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

مشعل راه جلد دوم
د را
فرموده ۱۹۷ء
266
۱۸ اکتوبره ۱۹۷ء کوسید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث رحم اللہ تعالی کا جلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ
کے اٹھائیسویں سالانہ اجتماع پر اختتامی خطاب
ساڑھے تین بجے حضور نے تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد خدام کو ایک روح پر ورا اور ولولہ انگیز
اختتامی خطاب سے نوازا جو سوا گھنٹے سے کچھ زائد وقت تک جاری رہا۔تقریر کے آغاز میں حضور نے یاد دہانی کے
رنگ میں اس بنیادی حقیقت کو بڑی تفصیل سے ذہن نشین کرایا کہ احمدی ہونے کی حیثیت میں ہمارے اموال و
ہماری جانیں ، ہمارے نفوس، ہماری قوتیں اور استعداد میں غرض ہمارا سب کچھ ہمارا نہیں بلکہ ہمارے آقا محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ہماری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جلال دنیا
میں قائم ہو۔اس خواہش اور اس جدو جہد میں ہم اس دنیا سے گذر جائیں گے اور ہمارے بعد ہماری نسلیں اس
جد و جہد کو جاری رکھ کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں بلند سے بلند تر کرتی چلی جائیں گی۔اس کے بعد حضور نے واضح فرمایا کہ خدام الاحمدیہ کا قیام بھی اس غرض سے ہوا کہ آنے والی نسلوں کی تربیت
اس رنگ میں کی جائے کہ وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جلال کے اظہار کے لئے قربانیاں دیتی چلی
جائیں لیکن جس طرح انسان کے جسم کو بیماری لگ جاتی ہے اس طرح بعض اوقات جماعتی جسم کو بھی بیماریاں لگ
جایا کرتی ہیں۔خدام الاحمدیہ کا بھی ایک جسم اور ایک روح ہے اس کی تنظیم کو بھی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے اور کبھی
کبھی اس کی تنظیم بیمار بھی ہوتی رہی ہے۔حضور نے خدام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تین سال (۶۴ ء تا۶۶ ء ) کا
عرصہ سخت بیماری کا آپ پر گزرا ہے۔بیماری کے اس تین سالہ دور کا اگر ہم جائزہ لیں اور اجتماع میں سال بہ سال
شمولیت کرنے والی مجالس کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں تو پوزیشن یہ بنتی ہے:۔سال شرکت کر نیوالی مجالس کی تعداد
۱۹۶۳ء
١٩٦٤ء
۲۱۰
۲۰۱
۱۹۶۵ء (اس سال اجتماع منعقد نہیں ہوا)
١٩٦٦ء
١٩٦٧ء
١٩٦٨ء
١٩٦٩ء
1+1
۲۲۶
۲۳۵
۲۴۷

د و مشعل راه جلد دوم
دد
۴۰۱
فرموده ۱۹۷۰ء
8192▾
267
اس گراف سے عیاں ہے کہ ۱۹۶۶ ء تک اجتماع میں شامل ہونے والی مجالس کی تعداد گرتی رہی تھی حتی کہ ۲۱۰
سے گر کر ۱۹۶۶ء میں یہ تعداد ء ا رہ گئی تھی۔اس کے بعد تین سال تک آپ کو گو یا ہسپتال میں رکھا گیا اور خدا کے
فضل سے یہ تعداد بڑھنی شروع ہوئی اور رفت رفته ۱۹۲۹ تک یہ ۲۷ تک جا نچی۔یہ بتدریج ترقی واضح طور پرصحت
کی علامت تھی۔اس کے بعد میں نے ایک مخلص بچہ کو جس کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جسمانی تعلق تو نہ تھا
لیکن روحانی تعلق بہت پختہ تھا خدام الاحمدیہ کی صدارت سونپی۔اللہ تعالیٰ نے اسے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی
اس کی کوششوں میں برکت ڈالی اور ہماری دعاؤں کو قبول فرمایا۔۱۹۷۰ء میں یہ تعدا یکدم ۲۴۷ سے ۴۰۱ تک جا
پہنچی ہے۔اس لحاظ سے آپ
کا یہ اجتماع آپ کے حق میں غسل صحت کا درجہ رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس فضل اور
احسان
کو دیکھ کر میرا دل اپنے رب کی حمد سے معمور ہے اور میری روح سے خوشیوں کے دھارے بہہ رہے ہیں۔خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا یہ خوشی کا مقام ہے کہ خدام الاحمدیہ کی تنظیم کا جسم صحت یاب ہو گیا
ہے اب آپ غلبہ اسلام کی کوششوں کی شاہرہ پر انشاء اللہ العزیز آگے ہی آگے قدم بڑھاتے چلے جائیں گے۔اللہ
تعالیٰ خلوص نیت کی وجہ سے ہماری کوششوں
کو قبول فرمائے گا اور ان کا وہ نتیجہ نکالے گا جو ہم چاہتے ہیں کہ ہماری
حقیر کوششوں کا اس کے فضل خاص کے ماتحت نتیجہ نکلے۔لیکن ہمیں یہ امر فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ جو نتیجہ ہم
چاہتے ہیں کہ نکلے وہ توحید پر پختگی سے قائم ہونے سے نکل سکتا ہے۔ضروری ہے کہ ہم تو حید پر اس قدر پھنگی سے
قائم ہوں کہ شرک کی کوئی ملونی اس میں نہ پائی جائے۔سب سے خطر ناک شرک خود اپنے نفس کا شرک ہے۔عاجزی کی راہیں اختیار کر کے اور نیستی کا جامہ پہن کر ہی ہم نفس کے شرک اور اس کی ہلاکت آفرینی سے محفوظ رہ
سکتے ہیں جب ہم عاجزی کی راہیں اختیار کرینگے تب ہی غلبہ اسلام کے وعدے ہمارے حق میں پورے ہوں گے
جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ ہم سے کئے ہیں۔دنیا میں غلبہ اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و جلال کے قیام سے متعلق خدائی وعدوں کا ذکر
کرتے ہوئے حضور نے واضح فرمایا کہ غلبہ اسلام کے لئے جس پاک جماعت کی ضرورت تھی اور اس جماعت کی
کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لئے جس خدائی تائید و نصرت اور نزول برکات کی ضرورت تھی اللہ تعالیٰ نے ان
سب ضرورتوں کو پورا کرنے کا بھی وعدہ فرمایا۔اس ضمن میں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات اور
ارشادات کی روشنی میں جماعت احمدیہ کو قیامت تک غلبہ عطا ہونے اس غلبہ کے زمین کے کناروں تک وسیع ہونے
اور خالص دلی محبتوں کے نفوس و اموال میں برکت عطا ہونے سے متعلق خدائی وعدے پڑھ کر سنائے اور ساتھ کے
ساتھ اپنے سفر مغربی افریقہ کے ایمان افروز واقعات بیان کر کے اور اس کے نتیجہ میں ملنے والی غیر معمولی برکات پر
روشنی ڈال کر ان وعدوں کے پورے ہونے کو بہت مسحور کن انداز میں واضح فرمایا۔خدائی وعدوں کے پورا ہونے
اور ان کے مہتم بالشان عملی ظہور کا یہ تذکرہ جمیل اس قدر ایمان افروز اور روح پرور تھا کہ ہزاروں ہزار سامعین فرط

دد
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۰ء
268
سرت سے جھوم اٹھے اور وہ خدا تعالیٰ کے ہر نئے فضل اور انعام کے ذکر پر وقفہ وقفہ سے بار بار پر جوش نعرے بلند
کرتے رہے۔اس ولولہ انگیز و پر اثر خطاب کے بعد حضور نے جملہ خدام سے ان کا عہدد ہروایا۔آخر میں حضور نے اجتماعی
دعا کرائی۔بعدہ حضور نے خدام کو بلند آواز سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہ کر اور نہایت ہی بیش قیمت دعاؤں
سے نواز کر انہیں بہت ہی محبت و شفقت کے ساتھ رخصت فرمایا۔(بحوالہ روزنامه الفضل ۲۰ /اکتوبر ۱۹۷۰ء)

آج 10 میں سے 10 باقی