سالانہ تربیتی کلاس۔ اختتامی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
269
فرموده ۱۹۷۱ء
دد
دو مشعل راه جلد دوم
سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مجلس خدم الحد یہ مرکزیہ کی اٹھارہویں سالانہ تربیتی کلاس
کے اختتام کے موقعہ پر مورخہ ۱ جون ۱۹۷۱ ء ایوان محمود میں جو ایمان افروز خطاب فرمایا اس کا
مکمل متن درج ذیل ہے ( غیر مطبوعہ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: -
مجلس خدام الاحمدیہ کی یہ کلاس سال بسال ترقی کر رہی ہے پچھلے پانچ سالوں کا نقشہ یہ ہے۔۱۹۶۷ء میں ۳۰ مجالس اور ۱۰۱ نمائندگان اس کلاس میں شامل ہوئے تھے۔۱۹۶۸ء میں ، ۷ مجالس اور ۱۷۰
نمائندوں نے شمولیت کی تھی اور ۱۹۶۹ء میں۱۷۰ مجالس اور ۳۵۰ نمائندوں نے شرکت کی تھی۔۱۹۷۰ء میں مجلس
پھر نیچے چلی گئی۔اس سال صدارت بدلی ہے۔معلوم یہ ہوتا ہے کہ نئے صدر کو کام سنبھالنے میں کچھ وقت لگتا ہے جو
درست نہیں ہے۔یہ نقشہ انتظامی کمزوری کی طرف دلالت کرتا ہے کیونکہ گذشتہ برس مجالس، ۱۷ سے گر کر ۱۳۹ تیک
پہنچ گئیں اور نمائندے ۳۵۰ کی بجائے ۲۱۷ شامل ہوئے۔لیکن امسال یعنی 1951 ء میں تعداد مجالس نہ صرف سے
۱۳۹ سے بڑھ گئی بلکہ اس سے پہلے کی سب سے بڑی تعدادہ ۷ سے بھی آگے نکل کر ۲۶۵ مجالس شامل ہوئی ہیں
اور ۱۹۶۹ء کے۰ ۳۵ نمائندوں کے مقابلہ میں ۴۳۴ نمائندے شامل ہوئے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ پچھلے سال تعداد گری ہے لیکن مجموعی اثر یہ ہے کہ پھر سنبھالا لے لیا اور ۱۹۶۷ ء سے
لگا تار ترقی کرتے چلے آئے ہیں اور تعداد مجالس ۲۶۵ تک اور نمائندگان کی تعداد ۴ ۴۳ تک پہنچ گئی ہے۔۲۶۵ کی
تعداد بھی میرے لئے تسلی کا باعث نہیں۔اس وقت مغربی پاکستان میں ۰۴ ۷ مجالس ہیں۔ان سب کے نمائندے تو
آنے چاہئیں بہر حال مجلس کا قدم ترقی کی طرف ہے۔کوشش یہ کرنی چاہئے کی قریباً ہر مجلس سے نمائندے آئیں
کیونکہ جس طرح ہماری بعض جماعتیں چھوٹی ہیں اسی طرح بعض مجالس بھی بہت چھوٹی ہیں اس لئے ہو سکتا ہے کہ
بعض مجالس کے حالات ایسے ہوں کہ ہر جگہ سے نمائندہ نہ آسکے اور ان کی جائز مجبوری ہو۔اس موقعہ پر محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے حضرت امیر المومنین کی خدمت میں عرض کیا
امیرالمونین کی۔کہ سندھ میں ابھی میٹرک کے امتحانات نہیں ہوئے۔)
فرمایا:-
یہ کہتے ہیں کہ سندھ میں میٹرک کے امتحان ابھی نہیں ہوئے اور ایک وجہ یہ بھی ہوگئی ہے۔گو میرا خیال ہے
کہ سندھ کے سارے خدام و اطفال میٹرک کا امتحان دینے والے نہیں۔بہر حال کافی ترقی ہے اور کافی ترقی کی
گنجائش بھی موجود ہے۔اللہ تعالیٰ منتظمین کو یہ مسئلہ سمجھنے اور اس کا حل پالینے کی توفیق عطا کرے۔پس آپ
د
د مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۱ء
270
(نمائندگان) ہر جگہ سے آئیں خواہ بیچ میں دو ایک مکے باز بھی آجائیں۔کوئی حرج نہیں۔آپ جو چھوٹی عمر کے ہیں آپ کے سمجھنے کی بات یہ ہے کہ جب ہم اسلام کی تاریخ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو اسلام
میں بعض چھوٹے چھوٹے ایسے زمانے آتے ہیں جن میں اسلام بعض جگہوں اور بعض علاقوں سے پیچھے ہٹ رہا
ہوتا ہے لیکن شروع سے لیکر اس وقت تک صرف اسلام ہی ایک مذہب اور امت محمدیہ ہی انسانوں کا ایک گروہ ہے
جو آگے ہی آگے بڑھتا چلا آیا ہے اور تاریخ اس پر شاہد ناطق ہے۔اسلام دل جیتنے کی طاقت رکھتا ہے
تاریخ کی آنکھ نے ہلا کو اور اس کی اولاد کے گھوڑوں کے ٹاپوں کے نشان ہمیشہ کے لئے صرف ایک سمت
میں چلتے ہوئے نہیں دیکھے بلکہ کچھ عرصہ کے بعد جب مسلمانوں کو بعض علاقوں میں ان کی غفلت اور ان کے
گناہوں کی سزا دی جا چکی تو اس وقت ہمیں پھر یہ نظر آتا ہے کہ مسلمانوں کے گھوڑوں نے ہلاکوں خان اور اس کی
اولاد کے گھوڑوں
کا پیچھا کیا اور گوبی کے صحرا تک ان کا پیچھا کرتے چلے گئے۔کہتے ہیں (واللہ اعلم ) کہ انہوں نے
ہلا کو اور اس کی اولاد) نے مفتوحین کے سروں کے ڈھیر لگائے اور مینارے بنائے۔اس کے مقابلہ میں اسلام
نے ہلا کو کی اولا د اور اس کے قبائل کے دل جیتنے کے بعد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر بے شمار مغل دل
لا کر رکھ دیا۔اسلام میں یہ طاقت تھی۔اس نے دل کا ٹا نہیں۔دل جیتا ہے اور ہمیشہ یہی مقابلہ اسلام کا کفر کے
ساتھ نظر آتا ہے۔کفر تلوار سے گردن اڑاتا ہے اور اسلام اپنے حسن کے جلووں کے ساتھ دلوں کو جیتتا ہے۔پس صرف ایک حرکت نہیں تھی کہ ہلا کو اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے قبائل گوبی کے صحراء سے گھوڑے
دوڑاتے ہوئے بغداد تک پہنچ گئے اور زمانہ ختم ہو گیا بلکہ پھر ایک وقت آیا کہ امیر تیمور (اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوان
پر اور دوسرے لوگ پیچھا کرتے چلے گئے۔خود ہلاکو خان اصل نہیں بلکہ اصل چنگیز ہے کیونکہ پہلے چنگیز ہی نکلا ہے ویسے ہلا کو زیادہ اندر تک گیا ہے اس
واسطے زبان پر اس کا نام آ گیا۔اس چنگیز کے ایک پوتے نے اسلام قبول کر لیا تھا اور ان کی شکستوں کی ابتداء اس
طرح ہوئی ہے کہ چنگیز کے اپنے قبائل اور اس کی اپنی اولاد میں سے ایک گروہ مسلمانوں کے ساتھ مل کر کفر کے
مقابلہ میں نبرد آزما ہو چکا تھا۔اسلام قیامت تک کے مسائل کو حل کرنے کے قابل ہے
اسلام آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا اور اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسلام ایک انقلابی مذہب ہے۔جب
سے انسان پیدا ہوا انسان کے حالات بدلتے رہے ہیں اور بدلتے رہیں گے۔انسانی زندگی کو بحیثیت انسان کے
کسی جگہ قرار نہیں اور اسلام نے یہ دعویٰ کر دیا کہ قیامت تک کے لئے قرآنی تعلیم انسانی مسائل کو حل کرنے کے
قابل ہے اور حل کرے گی۔ہمیں انسان کے حالات نظر آ رہے ہیں کہ بدل رہے ہیں۔اس سے ہماری عقل یہ نتیجہ
271
فرموده ۱۹۷۱ء
دو مشعل راه جلد دو
دوم
نکالتی ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم جو قیامت تک کے بدلے ہوئے حالات کے لئے کافی وشافی سمجھی گئی اور انسان
کے دل اور دماغ اور اس کی روح کو تسلی دلانے والی سمجھی گئی تو اس لئے کہ قرآن کریم کتاب مکنون کی حیثیت سے ہر
بدلے ہوئے حالات کی الجھنوں کو سلجھانے کی طاقت اپنے اندر رکھتا ہے۔دوسری شکل یہ بنتی کہ قرآن کریم اس
لئے آخری تعلیم ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد انسان ایک جگہ ٹھہر جائے گا اور اس کا ذہن ترقی
نہیں کرے گا اور اس کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں پیدا ہو گی تب بھی قرآن کریم کی تعلیم ایک آخری شریعت
ہوتی جو انسان کے لئے کافی ہوتی کیونکہ اس کے بعد انسان نے بدلنا نہیں تھا اور وہ اس وقت کے حالات کے
مطابق نازل ہو چکی تھی۔چونکہ عملاً یہ نہیں ہے اور ہمیں نظر آ رہا ہے کہ انسان بدل رہا ہے اور بدلتا چلا آیا ہے اور
ہمیں کوئی معقول وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ وہ آئندہ ٹھہر جائے گا۔پیچھے چودہ سو سال گذر گئے ہیں اور وہ اس میں بدلا
ہے۔چونکہ انسان نے بدلتے ہی رہنا تھا اس واسطے اس کو تسلی دینے کے لئے ایسے حالات پیدا ہونے چاہئیں تھے
کہ اسلامی تعلیم اس کے لئے کافی ہوتی چلی جاتی۔سب سے بڑا حملہ جو کسی مذہب پر کیا جاسکتا ہے وہ یہ ہے کہ
بدلے ہوئے حالات اور بدلے ہوئے تقاضوں کو یہ پورا نہیں کرتا۔اور اس کی تعلیم بدلے ہوئے حالات کے
مطابق نہیں۔پس خدا نے کہا کہ یہ کتاب مکنون ہے اور فرمایا :-
انا نحن نزلنا الذكر وانا له لحافظون (الحجر: ١٠)
کہ ہم اس ذکر کی حفاظت کریں گے اور اس کی حفاظت کے سامان کریں گے۔یعنی ایسے لوگ پیدا کریں
گے جو قرآن کریم کے چھپے ہوئے خزانوں میں سے معاشرے کی گتھیوں کو سلجھانے کے لئے وہ باتیں وہ دلائل اور
وہ بیان نکالیں گے کہ انسان کا ضمیر اور انسان کا دماغ اور اس کی روح تسلی پکڑ جائیں گے۔ہمیں یہ نظر آ رہا ہے کہ اگر حقیقی معنی میں کوئی اصل انقلابی دنیا میں پیدا ہوا ہے تو وہ مذہب اسلام ہے اور اگر
کوئی گروہ اپنے آپ کو انقلابی کہنے کا حقدار ہے تو وہ امت محمدیہ ہے کیونکہ اسلام نے ہر آدمی کی ضرورت کا خیال
رکھا ہے۔اب حالات اس طرح بدل گئے ہیں۔میں آپ کو اس کی ایک موٹی مثال دیتا ہوں کہ دو اڑھائی سو سال
پہلے ہماری یعنی انسان کی (انڈسٹری ) صنعت ترقی یافتہ نہیں تھی۔اڑھائی سو سال سے ایک تبدیلی پیدا ہونی شروع
ہوئی اور حالات بالکل بدل گئے۔پہلے تو مزدور کا دماغ میں تصور ہی نہیں تھا لیکن اب مزدور کا تصور آ گیا۔حالات
کے بدلنے کی وجہ سے مزدور کا جو نیا تصور پیدا ہوا اس تصور کی بدولت بڑا ز بر دست مسئلہ پیدا ہو گیا۔بڑی تباہیاں
آئیں اور عارضی طور بڑے انقلاب بھی پیدا ہوئے۔مزدور کے تصور میں سب سے بڑا انقلاب اشتراکیت کا
انقلاب ہے۔اس وقت انہوں نے کارخانے کے مزدور کے ساتھ کھیتوں پر کام کرنے والے زراعت کے مزدور کو
بھی بریکٹ یعنی متحد کر دیا تھا۔انہوں نے اپنی طرف سے بڑا معرکہ مارا اور ایک انقلاب بپا کیا۔لیکن خود
د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۱ء
272
اشتراکیت کے اندر بڑے مضبوط گروہ اور اقوام ایسی پیدا ہوئیں اور کچھ ایسے ملک بن گئے جنہوں نے انقلابی
اشترا کی روس پر اعتراض شروع کر دئے۔کہ انہوں نے مسائل حل نہیں کئے۔مثلاً چین اب روس پر اعتراض کر رہا
ہے کہ تم مزدور کے مسائل حل نہیں کر سکے۔اسلام نے مزدور کا مسئلہ حل کر دیا ہے لیکن اسلام کو عارضی طور پر ایک جگہ ٹھہر نا پڑا جو ہمارے اپنے گناہوں کا
نتیجہ ہے۔میں نے بتایا ہے کہ اسلام ہی بدلے ہوئے حالات کا مقابلہ کرتا چلا آیا ہے اور کرتا چلا جائے گا۔ہمیں
کچھ ایسے زمانے اور کچھ ایسے ملک بیچ میں نظر آتے ہیں کہ وہاں کے مسلمانوں کے گناہوں کے نتیجہ میں اور اللہ
تعالیٰ کے اس فیصلہ کے مطابق کہ انہوں نے مجھے چھوڑ دیا اور بھلا دیا اس لئے میں ان کو سزا دوں گا اس زمانہ میں
اور ان ملکوں میں ہمیں اسلام ٹھہرا ہوایا پیچھے ہٹتا ہوا نظر آتا ہے لیکن بحیثیت مجموعی انسانی تاریخ کی نگاہ نے اسلام
اور امت محمدیہ کو آگے ہی آگے بڑھتے دیکھا ہے اور بھی پیچھے ہٹتے نہیں دیکھا۔یہ دوصدیوں کا جو پچھلا زمانہ ہے اس کے متعلق بھی پیشگوئیاں تھیں۔یہ بھی اسلام کی شان ہے کہ جب تنزل
آیا تو پہلے سے بتادیا کہ اس زمانے میں ایسے حالات پیدا ہوں گے جب کہ بظاہر اسلام پر اعتراض آئے گا لیکن وہ
اعتراض سچا نہیں ہوگا کیونکہ انسانی زندگی میں صدی دوصدی کی مدت بے معنی ہے۔حضرت آدم علیہ السلام کے
زمانہ سے جو حالات پیدا ہوتے رہے ہیں اس میں تو صدی دوصدی کچھ چیز نہیں اور خود اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ
میں بھی یہ کچھ نہیں پھر اس صورت میں کہ صرف ایک ملک کے حالات ایسے تھے اور اسی زمانہ میں اسلام بعض
دوسرے ملکوں میں آگے بڑھ رہا تھایا چھوٹے چھوٹے Pockets(پاکٹس ) آگے بڑھنے والے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ جو تنزل کا زمانہ اسلام پر آیا تھا اس میں اللہ تعالیٰ سے
پیار کرنے والوں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والوں کی تعداد سمندر
کے قطروں کی تعداد کی طرح تھی لیکن ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جیسے امت محمدیہ کو بڑے زور سے دھکا لگا ہو اور ذرا سا
پیچھے ہٹ گئی ہو لیکن بے شمار Pockets (پاکٹس) ایسی تھیں اور ملک ایسے تھے جہاں اسلام ترقی کر رہا تھا تاہم
ہمیں اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی حجاب نہیں کہ خدا کی بتائیں ہوئی پیشینگوئی کے مطابق ماضی قریب میں ایک
زمانہ ایسا بھی آیا جس میں بظاہر اسلام کو پیچھے ہٹنا پڑا لیکن اسلام کی یہ آخری شکست نہیں تھی کیونکہ آخری شکست
اسلام کا مقدر نہیں بلکہ آخری فتح اسلام کا مقدر ہے۔آخری فتح اسلام کا مقدر ہے
جس طرح ایک وقت میں چنگیز اور ہلاکو اور اس کے دوسرے بچوں اور اس کے Tribes ( ٹرائیز ) یعنی
قبیلوں نے بعض مسلمان ملکوں اور بغداد کی اس وقت کی حکومت کو جو خلافت کہلاتی تھی پامال کیا اور مسلمانوں
کو وقتی
طور پیچھے ہٹنا پڑا لیکن پھر مسلمان آگے بڑھے اور اپنے فاتح کی تلوار کو پیار سے مفتوح کر لیا اور ان کے دل جیت
273
فرموده ۱۹۷۱ء
ود مشعل راه جلد دوم
دد
لئے اور روس تک وہ سارے علاقے جہاں یہ آباد ہوئے تھے ( روس میں بھی چنگیز کی اولاد گئی تھی اور وہاں کی فاتح
ہوئی تھی۔یہ سارے علاقے مسلمان ہوئے اور وہاں کے سرداروں نے مسلمانوں کا ساتھ دیا۔اسلام کے خلاف
ان کی جو ایک حرکت تھی پہلے اسے روکا پھر پیچھے ہٹایا اور پھر ان کے دل جیتے چلے گئے۔یہ بڑا لمبا اور دلچسپ مضمون
ہے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی شان کے نظارے اور اسلام کے ساتھ اس کے پیار کے جلوے ہمیں اس تاریخ
میں نظر آتے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ ماضی قریب میں ایک زمانہ اس زمانہ سے ملتا جلتا ہے جو چنگیز اور اس کی اولاد اور
اس کے قبیلوں کی یلغار کے نتیجے میں اسلام کے تنزل کی شکل میں ظاہر ہوا اگر چہ شکل بدلی ہوئی ہے۔یہ زمانہ اس
سے کچھ ملتا جلتا تو تھا لیکن ظاہر کچھ بڑے پیمانے پر ہوا۔پیشینگوئیوں نے ہمیں یہ بتایا تھا کہ وہ زمانہ ہزار سال کے
بعد کی دو تین صدیاں ہے ( چودہویں صدی تو اب ہماری شروع ہو چکی ہے ) اور وہ دو تین صدیاں بڑی تنزل کی
اور پشیمانی اور پریشانی کی صدیاں ہیں لیکن گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ یہ تنزل عارضی ہے اور پھر اسلام غالب
آئے گا۔یہ زمانہ جس میں اسلام نے غالب آتا ہے اس میں آپ داخل ہو چکے ہیں اور آپ کو اس کا احساس ہونا
چاہئے صرف یہ احساس اگر آپ کے دل یعنی ہر احمدی بچے اور نو جوان خادم کے دل میں پیدا ہو جائے کہ ہم اس
زمانہ میں داخل ہو چکے ہیں کہ جس میں اسلام کے مقدر میں عظیم فتوحات
اور عظیم غلبہ ہے تو یہ احساس آپ کو ایسی
تربیت پر مجبور کرےگا کہ اللہتعالی کی نگاہ میں صیح معنی میں اسلام کے سپاہی بن جائیں اور یہی چیز ہم دیکھنا چاہتے
ہیں۔دنیا تو اس وقت پاگل ہوئی ہوئی ہے۔میں نے بڑا غور کیا ہے اس وقت دنیا میں عقلمند صرف احمدی ہے۔دنیا
اس دنیا کے پیچھے لگی ہوئی ہے جو عارضی اور بے اطمینانیوں سے بھری ہوئی اور پریشانیوں سے معمور دنیا ہے جہاں
ہلاکتیں ہی ہلاکتیں نظر آ رہی ہیں۔یہ وہ دنیا ہے جہاں نشوں کے ذریعہ اپنے آپ کو بھلانا چاہتے ہیں اور بھلا نہیں
سکتے ہر دل میں بے اطمینانی ہے۔ہر روسی کے دل میں بھی بے اطمینانی ہے کہ ہم نے کیا کرنا چاہا تھا اور کیا ہورہا
ہے؟ ہم اپنے مقصد کو نہیں پا سکے۔اگر انسان کا مقصود یہ ہو کہ اس دنیا میں بھی اس کا دل مطمئن رہے اور بشاشت کے ساتھ اپنی زندگی کے دن
گزار رہا ہو تو سوائے اسلام کے کہیں اور یہ بشاشت اور اطمینان حاصل نہیں ہوسکتا۔انسان
پیار تو اللہ تعالیٰ سے حاصل کرتا ہے جو حقیقی پیار ہے اور اسی پیار کے نتیجہ میں اطمینان اور بشاشت پیدا
ہوتی ہے۔ورنہ جس قسم کی یلغار اس وقت اسلام کے خلاف ہو رہی ہے اس سے تو بظاہر اس شخص کے دل میں مایوسی
پیدا ہوتی ہے جو کہلا تا تو مسلمان ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے قرب
کا تعلق نہیں رکھتا۔کئی لوگ مجھ سے بھی اور دوسرے احمدیوں سے بھی پوچھ لیتے ہیں کہ آپ لوگ جو ہر وقت بولتے رہتے ہیں
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۱ء
274
کہ اسلام غالب آئے گا تو کیسے اسلام غالب آئے گا ؟ ان کا یہ سوال اس وجہ سے ہے کہ ان کے دل مطمئن نہیں
کیونکہ اللہ تعالیٰ سے قرب اور محبت انہیں حاصل نہیں لیکن ایک احمدی کا دل مطمئن ہے۔ہم تو اس کی قدرت کے
نظارے دیکھتے ہیں مثلاً آج ہی ایک تار آئی ہے وہ میں بتاؤں گا اور اس سے پتہ چلے گا کہ ہمارے دل کس طرح
مطمئن ہیں اور کیوں ہیں۔افریقہ میں جماعت کی طبی خدمات
عیسائیت افریقہ میں صدیوں سے اپنے اور کاموں اور سکول کھولنے کے علاوہ ڈاکٹر بھی بھیج رہی ہے۔اللہ
تعالیٰ نے ہمارے لئے اب یہ دروازہ کھولا۔پچھلے سال جب میں وہاں گیا اور میں نے وہاں کے حالات دیکھے تو
میں سمجھا کہ ہمیں ان لوگوں کی اس طرح بھی خدمت کرنی چاہئے جیسا کہ اسلام ہم سے چاہتا ہے یعنی ہم طبی میدان
میں بھی ان کی خدمت کریں اور ڈاکٹر بھیجیں۔اس وقت جو فرق عیسائی مشنری ڈاکٹر اور ہمارے ڈاکٹر میں نظر
آتا ہے۔میں آپ کو اس کی ایک مثال میں دیتا ہوں جو مجھے ایک عیسائی امریکن نے بتائی ہے وہ آج کل غانا میں
مختلف Projects ( پراجیکٹس ) پر ریسرچ کا کام کر رہے ہیں۔وہ پیچھے یہاں آئے ہوئے تھے اور مجھے بھی ملنے
آئے تھے۔میں نے ان سے ایک بات کی تو کہنے لگے آپ کو پھر پورا علم نہیں ہے۔غانا میں ایک جگہ کے عیسائیوں
کے ہسپتال کے ایک پادری ڈاکٹر نے ایک افریقن کو ٹھڈے مار مار کر اپنے ہسپتال سے باہر نکالا اور اسے کہا کہ تم
سارے افریقن وحشی درندے ہوتے ہو۔ان میں انسانیت کی محبت کوئی نہیں۔دعوے تو تھے لیکن وہ کھوکھلے دعوے
تھے جو ہمیں نظر آ رہے ہیں۔اس کے مقابلے میں ابھی چند دن ہوئے ہمارا ڈاکٹر غا نا میں پہنچا۔ابھی اس ہیلتھ سنٹر کا
افتتاح بھی نہیں ہوا لیکن اللہ نے یہ فضل کیا کہ جن مریضوں کو اس پادری ڈاکٹر نے لا علاج قرار دے دیا تھا۔ان
مریضوں
کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے ڈاکٹر کے ہاتھ سے شفاء دینی شروع کر دی۔اب یہ میری طاقت یا آپ میں سے
کسی کی طاقت یا ہم سب کی مل کر بھی طاقت نہیں ہے کہ یہ ایک نظارہ دنیا کو دکھائیں کہ جو مریض بڑے بڑے ماہر
سمجھے جانے والے ڈاکٹروں کی نگاہ میں لاعلاج ہیں اللہ تعالیٰ ایک احمدی ڈاکٹر کے ہاتھ میں ان کے لئے بھی شفاء
دے دے۔طبی میدان میں جو پہلا درجہ ہماری کوشش کا تھا یعنی First phase for the project (فرسٹ فیز
فاری دی پرا جیکٹ وہ یہ تھا کہ ان چار ملکوں میں ہم چار چار ڈاکٹر بھیج دیں گے۔غانا میں چار پورے ہو گئے ہیں
کیونکہ وہاں ضرورت زیادہ تھی۔عیسائی وہاں زیادہ زور میں ہیں۔سیرالیون اور بعض دوسرے ممالک کچھ پیچھے رہ
گئے ہیں اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی تقدیر اور حکمت کا ملہ ہی کام کر رہی ہے۔سیرالیون میں دو پہنچ گئے ہیں اور امید
ہے کہ دور اور جلد ہی پہنچ جائیں گے۔انشاء اللہ۔گیمبیا میں مجموعی طور پر سات جانے تھے دو پہنچ چکے ہیں اور باقی
تیار ہیں۔سیرالیون میں جو پہلے ڈاکٹر پہنچے ہیں ان کو جو رو کے علاقہ میں کام دیا گیا۔جہاں ہمارا ہائر سیکنڈری سکول
275
فرمودها ۱۹۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
یعنی انٹر میڈیٹ کالج ہے۔سیرالیون کے دارالخلافہ فری ٹاون سے ۱۷ میل دور ایک جگہ بو ہے یہاں تک میں
گیا تھا اس سے آگے میں نہیں گیا۔بو سے ستر میل شمال مغرب میں ایک طرف جو رو“ ہے اور دوسری طرف قریباً
ستر میل ” بو آ جے بو ہے۔ہمارے پہلے ڈاکٹر نے اپنا سنٹر جو رو میں کھولا ہے۔ہمیں ایک اور مشکل یہ پڑتی ہے کہ ہم سادہ لوگ ہیں شعر ہمیں پسند نہیں ہے۔دنیا کے اظہار بشاشت کے یہ
جو طریق ہیں یہ بھی ہمیں اچھے نہیں لگتے۔چنانچہ جب ڈاکٹر پہنچا تو وہاں کے پیراماؤنٹ چیف کئی سو آدمیوں کے
ساتھ ناچتے ہوئے پہنچ گئے۔یہ ان کا اپنا طریق ہے۔ویسے وہاں کے پیرا ماونٹ چیف مسلمان ہیں لیکن ان کے
قریب بہت ساری گندی رسوم آئی ہوئی ہیں جن سے ہماری جنگ ہے۔ہم نے انہیں کہا بھی کہ تم یہ کیا کر رہے ہو
ہمیں یہ یہ پسند نہیں ہے۔کہنے لگے آج تو ہماری خوشی کا دن ہے اس لئے ہمیں ناچ لینے دو۔آج وہاں سے تار آئی ہے کہ ہیلتھ سنٹر کے افتتاح پر پانچ ہزار آدمی وہاں جمع ہوا جس میں درجنوں چیف
پیراماؤنٹ چیف اور پادری ( پادریوں کو بھی وہاں آنا پڑتا ہے ) اور پروفیسر اور سکالر وغیرہ شامل تھے۔انہوں نے
وہاں
اتنی خوشی منائی ہے کہ کوئی حد نہیں۔جہاں بھی ہمارا ڈاکٹر جاتا ہے اللہ تعالیٰ وہاں شفاء بھی دیتا ہے۔ایک تو ہماری کوشش ہے جو ہر آدمی کرتا ہے ایک عیسائی بھی کرتا ہے ان کے پاس دولت زیادہ ہے اور ان کی
ظاہری کوشش ہم سے بڑھی ہوئی ہے۔ہمارے پاس مال کم ہے اور ہماری ظاہری کوشش عیسائیوں سے کم ہے۔پس ایک تو یہ ظاہر کی چیز یعنی چھلکا ہے اور ایک اندر کی بات ہے کہ پادری کا ذہن جس کو لا علاج قرار دے دے
اللہ تعالیٰ اس کے لئے ایک احمدی کے ہاتھ میں شفاء ڈال دے۔یہ جو باطنی چیز ہے یہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر
حاصل نہیں ہو سکتے۔خدا تعالیٰ نے اس وقت رحم کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھیجے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے اس باطنی تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا پیار
اللہ تعالیٰ اس جماعت سے پیار کرتا ہے اور اس پیار کے جلوے بڑوں کو بھی اور چھوٹوں کو بھی دکھاتا ہے۔جب ہم سوچتے ہیں تو ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اتنا عظیم پیار ہے کہ اگر ساری زندگی بھی ایک پیار کا
بدلا دیتے ہوئے گزار دی جائے تو بدلہ ادا نہیں ہوتا۔انسان بدلہ تو دے ہی نہیں سکتا اسے شکر کا حکم ہے اور اگر ہم شکر
کے طور پر الحمد للہ پر ہتے رہیں تو ایک پیار کے مقابلے میں بھی ہماری وہ حمد اور ہمارا وہ شکر کافی نہیں بلکہ وہ ایک پیار
اس سے زیادہ ہے۔اس کے مقابلہ میں ہمارا حال تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض دفعہ ایک ایک دن میں بے شمار محبت اور
پیار اور اپنی قدرتوں کے جلوے ہمیں دکھا رہا ہے۔یہ احساس ہے جو آپ کے دل میں پیدا ہونا چاہئے۔آپ ادھر ادھر نہ دیکھیں کیونکہ آپ کا رستہ بالکل سیدھا
ہے اور آپ کا یہ سیدھا رستہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی طرف لے جانے والا ہے۔آپ پہلے جلووں کی طاقت اور ان
دد مشعل راه
فرموده ۱۹۷۱ء
276
نعل راه جلد دوم
کے بل پر آگے بڑھیں اور مزید جلووں کو حاصل کریں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا وہ جلوہ میسر آجائے جسے ہم خاتمہ
بالخیر کہتے ہیں۔جس کے بعد خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے اس کے غضب کے جلووں میں
تبدیل نہیں ہوا کرتے۔یہ جلوے بعض دفعہ اس زندگی میں تبدیل ہو جاتے ہیں مثلاً آج ایک شخص بڑے جوش سے تبلیغ کر رہا ہے کل
وہ مرتد ہو جاتا ہے۔یہ نفاق اور ارتداد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ سے نہیں بلکہ پہلی نبوت سے لے کر
آج تک کے الہی سلسلوں کے ساتھ ہے۔اس کے اندر بھی ہمیں ایک عجیب شان نظر آتی ہے۔بعض بچے گھبرا کر
مجھے بھی لکھ دیتے ہیں کہ فلاں شخص نے منافقانہ باتیں کیں حالانکہ یہ منافقانہ باتیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ سے ہوتی چلی آرہی ہیں۔ایسے شخص یا ایسے نو جوان پر ہمیں رحم آتا ہے غصہ نہیں آتا کیونکہ جو چیز دیکھنے کی
تھی وہ اس نے دیکھی نہیں۔دیکھنے کی چیز تو میرے نزدیک ایک ہی ہے اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کا پیار باقی سب چیزیں
دیکھنے کی نہیں ہیں یعنی اس قابل نہیں ہیں کہ انسان اپنا وقت ضائع کر کے ان کی طرف نگاہ اٹھائے۔پس پیارمل رہا ہے اور دیکھنے کی چیز موجود ہے لیکن ایک شخص اس کو دیکھتا نہیں اور جو چیز دیکھنے کی نہیں اس کو
دیکھتا ہے۔یہ تو نتیجہ ہے غلط ذہنیت اور غلط تربیت کا۔آپ کے لئے راستہ ایک ہی ہے اور وہ بڑا سیدھا ہے۔یعنی
صراط مستقیم جو آپ کو آپ کے خدا کے اس پیار تک لے جانے والا ہے جس کے بعد کوئی تکلیف کوئی گھبراہٹ اور
کوئی پریشانی باقی نہیں رہتی اور خاتمہ بالخیر ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کا بھی اور ہمارا بھی خاتمہ بالخیر کرے اور آپ کو بھی اور ہمیں بھی یہ توفیق دے کہ اس کی راہ میں
وہ کام کریں اور کرتے چلے جائیں جس کے نتیجہ میں وہ ہمیں اپنا وہ پیار دے کہ جس کے بعد نہ صرف کوئی اور پیار
بلکہ دنیا کی کسی اور چیز کی کوئی حقیقت باقی نہ رہے۔اللہم آمین۔اب دعا کر لیتے ہیں۔اس کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ حضور نے اجتماعی دعا کروائی۔