سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

297
فرمودہ۱ ۱۹۷ ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
۱۰ اکتو برا ۱۹۷ کو حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے انیسویں سالانہ اجتماع میں جو
اختتامی خطاب فرمایا پیش خدمت ہے۔سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
بعض باتیں تو میں تنظیمی کرنا چاہتا ہوں۔ہمیں یہ احساس تھا اور انصار اللہ کے تجربہ سے یہ یقین ہو گیا کہ
شہروں میں جہاں بڑی جماعتیں ہیں مثلاً کراچی یالا ہور یا اور بڑی جماعتیں ہیں وہاں کے قائد خدام الاحمد یہ ساری
جماعت کے خدام کو صحیح طور پر منظم کر کے ان کی استعداد کے مطابق کام لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔میں نے
بتایا ہے کہ ہم نے انصار اللہ پر تجربہ کیا مجلس انصار اللہ کراچی کو تقسیم کر کے کئی مجالس میں بانٹ دیا۔جس کا ایک
ظاہری اور مادی نتیجہ جو ٹھوس شکل میں ہمارے سامنے آیا وہ یہ تھا کہ انصار اللہ کراچی کا چندہ ایک مجلس کی حیثیت میں
جتنا تھا بٹنے کے بعد اس سے تین گنا زیادہ ہو گیا۔خدام الاحمدیہ کے متعلق بھی یہ تاثر پیدا ہوا کہ ایک نوجوان شخص کو تنظیم کے بارے میں بہر حال اتنا تجربہ نہیں
ہے جتنا پرانے احمدیوں کو ہے کہ جماعت کو اکٹھا کر کے ان میں بشاشت پیدا کر کے ان کی قیادت کرے۔وہ خود
آگے بڑھیں اور جماعت سے کہیں کہ میرے پیچھے آؤ اس لحاظ سے قائد کو ایسا تجربہ نہیں ہوتا اس واسطے نتیجہ اتنا اچھا
نہیں نکلتا رہا جتنا نکلنا چاہئے تھا۔کراچی میں چند کمزور ایمان والوں کا ایک ٹولا ہے انہوں نے Manoeuvre (مینور ) کر کے آگے آنے
کی کوشش کی چنانچہ وہی ٹولا آگے آ گیا ان کے متعلق باتیں پہنچیں یہ ایک وجہ بن گئی فوری توجہ کرنے کی ویسے اصل
وجہ یہ ہے کہ ہم نے سوچا بھی یہ اور تجربے سے بھی یہی ثابت ہوا کہ اس قسم کی بڑے شہروں میں مجالس خدام الاحمدیہ
ایک نہیں بلکہ ایک سے زائد ہونی چاہئیں۔چنانچہ میں نے صدر صاحب خدام الاحمدیہ سے کہا تھا کہ مشورہ کے بعد
قیادت کراچی کو مختلف قیادتوں میں بانٹ دیں۔ان کی یہ رپورٹ میرے سامنے ہے جس کی میں نے منظوری دے
دی ہے۔(1)
کراچی میں اب ایک قیادت کی بجائے پانچ قیادتیں ہونگی۔عزیز آباد کی قیادت جس میں عزیز آباد، دستگیر کالونی، النور اور النصرت کے علاقے شامل ہوں گے۔(۲) ناظم آباد کی قیادت جس میں ناظم آباد شمالی ، ناظم آباد وسطی، ناظم آباد جنوبی ، ماڑی پور اور لی مارکیٹ کے
حلقے شامل ہوں گے۔(۳) کراچی صدر کی قیادت جس میں، کیماڑی، منوڑہ ، رام سوامی ، جیکب لائنز۔ایسے سینیا لائنز محمود آباد اور

د و مشعل راه
دوم
کورنگی کر یک شامل ہوں گے۔فرموده ۱۹۷۱ء
298
(۴) حلقہ سوسائٹی کی قیادت جس میں ہوسنگ سوسائٹی، محمد علی سوسائٹی، یونیورسٹی کے حلقے شامل ہوں گے۔(۵) مارٹن روڈ کی قیادت جس میں مارٹن روڈ اور لیاقت آباد شامل ہوں گے۔اس کے مطابق پندرہ دن کے اندر انتخاب ہو جانا چاہئے اور تین ہفتہ کے اندراندر یہاں سے منظوری چلی
جانی چاہئے تا کہ تقسیم ہونے کے بعد یہ پانچوں حلقے اپنا اپنا کام شروع کر دیں۔اسی طرح لاہور کی قیادت
کو بھی چھ قیادتوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔(1) حلقہ دارالذکر کی قیادت جس میں دارالذکر، مصطفی آباد، چھاؤنی، محمدنگر، انجنیئر نگ یونیورسٹی، سلطان
پورہ اور مزنگ شامل ہیں۔(۲) ماڈل ٹاؤن کی اپنی مستقل قیادت ہے جس میں ماڈل ٹاؤن، وحدت کالونی، رحمانپورہ ، احمد یہ ہوٹل،
نیو کیمپس ، شادمان کا لونی ، گلبرگ اور والٹن شامل ہیں۔(۳) دہلی دروازہ جس میں دہلی دروازہ ہمصری شاہ ، بھاٹی گیٹ ، رتن باغ، نیلا گنبد ، قلعہ گوجر سنگھ، پرانی
انار کی اور چاہ میراہ شامل ہیں۔(۴) اسلامیہ پارک جس میں کرشن نگر سنت نگر، راجگڑھ، اسلامیہ پارک، سمن آباد، مسلم کالونی اور شیزان
فیکٹری شامل ہیں۔مغلپورہ جس میں مغلپورہ، باغبانپورہ اور شالا مار ٹاؤن شامل ہیں۔(۲) شاہدرہ جس میں شاہدرہ ٹاؤن اور شاہدرہ فیکٹری ایریا شامل ہیں۔شاہدرہ ٹاؤن مستقل قیادت ہوگی اور
شاہدرہ فیکٹری ایریا بھی مستقل قیادت ہوگی جس طرح پہلے بھی یہی ہوتا چلا آیا ہے۔راولپنڈی کو دو حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔وہاں اب دو قیادتیں ہوں گی۔ایک سیٹلائٹ ٹاؤن شرقی ، اصغر
مال شرقی اور غربی مسجد شمالی، مسجد جنوبی، سید پوری ہسٹیلائٹ ٹاؤن غربی اور مورگاہ اور دوسرا مین حلقه مغل آباد، اردو
منزل ، صدر، گوالمنڈی ، احمد کمرشل، چک لالہ اور ڈھوک رتہ شامل ہوں گے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے پندرہ دن کے اندر انتخاب اور تین ہفتے کے اندر منظوریاں ہو جانی چاہئیں تا کہ
فوری طور پر یہ قیادتیں اس نئی شکل میں کام شروع کر دیں۔آپ نے پڑھا ہوگا چند دن ہوئے ہماری حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہمارا ملک اس وقت ایک نازک دور
میں سے گزر رہا ہے اس لئے عوام کو چاہئے پاکستانی شہریوں کو چاہئے کہ وہ ایسی باتوں سے اجتناب کریں جن کے
نتیجہ میں دلوں میں گھبراہٹ پیدا ہو یا مایوسی پیدا ہوتی ہو یا بد دلی پیدا ہوتی ہو یا ایسی افواہیں جس سے دشمن فائدہ اٹھا
سکتا ہے کیونکہ ہر ملک میں دوسرے ملک کی جاسوسی ہو رہی ہے۔تمہاری ماں یعنی مادر وطن آج تمہیں بلا رہی ہے

299
فرموده ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
بہر حال حکومت نے قوم کو اپنے اعتماد میں لے کر ان سے کہا تھا کہ ہر اس قول اور ہر اس فعل سے بچیں جس
کے نتیجہ میں پاکستان میں کمزوری پیدا ہو اور دشمن کے لئے وہ خوشی کا موجب بن جائے یاوہ بات ان کے منصوبوں
میں مدد پینے والی ہو۔مارشل لا اتھارٹی کوجو باتیں معلوم ہوئی ہیں، وہ ہمیں تو معلوم نہیں جس حد تک مناسب سمجھا
اور مصلحت سمجھی اس کے مطابق انہوں نے اصولی طور پر قوم کو متوجہ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں میں جماعت احمدیہ کو عموماً اور اپنے عزیز نو جوان بچوں اور بھائیوں کو خصوصاً اس طرف توجہ دلانا
چاہتا ہوں
کہ تمہاری ماں یعنی مادر وطن آج تمہیں بلا رہی ہے اور وہ تم سے
قربانی چاہتی ہے پاکستان کی سالمیت اور
اس کی حفاظت کے لئے ہماری طاقتوں کا آخری جز و خرچ ہو جانا چاہئے۔ہمارے ذہن ہر قربانی کے لئے تیار
رہنے چاہئیں اور ہمارا عمل ہمارے ذہنی فیصلوں کی ہر وقت تائید کرنے والا ہونا چاہیئے۔اللہ تعالیٰ بڑے فضل کرنے
والا ہے پچھلے دنوں غالباً مشرقی پاکستان ہی میں ہماری ایک احمدی بہن نے خواب دیکھی اور مجھے بھی لکھی۔وہ کہتی
ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہیں اور میں نے (یعنی اس بنگالی
بہن نے ) کہا کہ ۶۵ ء کی جنگ میں آپ ہمارے درمیان تھے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا جماعت کی دعائیں قبول
فرما ئیں خدا تعالیٰ نے پاکستان
کو فتح دی اور ہندوستان اپنے بد منصوبوں میں ناکام ہوا۔اب پھر جنگ کے آثار
ہیں اب کیا ہوگا۔مطلب یہ تھا کہ آپ تو وصال کر گئے آپ نے بڑے جوش میں آ کر کہا کہ ہندوستان کی حکومت
پاکستان کی ایک چپہ زمین بھی نہیں لے سکتی۔( خواب تعبیر طلب ہوتی ہے۔خدا جانے کس شکل میں پوری ہو) یہ تو
ایک بشارت ہے اور جتنی بڑی بشارت ہوتی ہے۔وہ اتنی ہی بڑی ذمہ داری انسان پر ڈالتی ہے۔اسی لئے میری
توجہ اس طرف پھری کہ میں آپ کو یہ کہوں کہ اگر مادر وطن نے ہم سے قربانی مانگی تو خدا کرے کہ سارے پاکستانی
ہی اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک کی حفاظت کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہو جائیں۔لیکن جو احمدی ہے اس نے
بہر حال کسی سے پیچھے نہیں رہنا صرف یہی نہیں کہ نسبتا پیچھے نہیں رہا بلکہ دوسروں کی طرف دیکھے بغیر قربانیوں میں
آگے سے آگے ہی بڑھتے چلے جانا ہے۔انشاء اللہ
آپ کے سر خدا کے حضور شکر کے طور پر زیادہ سے زیادہ جھک جانے چاہئیں اور دنیا کو خوش ہونا چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ نے یہ فضل کیا کہ آپ کو خدمت اسلام اور خدمت انسان کے مقام پر کھڑا کر دیا یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان
ہے۔جو لوگ آقا ہوتے ہیں ان میں سے ایک حصہ تو وہ ہوتا ہے جو اپنے زور بازو سے جنگ کے نتیجہ میں یا
اقتدار
کے لحاظ سے یا دولت کی وجہ سے خود آقا بن جاتے ہیں۔دوسرے وہ آقا ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ آقا
بنا دیتا ہے۔پس جنہیں اللہ تعالیٰ آقا بناتا ہے وہ بھی اور جو خود آقا بن جاتے ہیں وہ بھی بڑے نازک مقام پر ہوتے
ہیں۔یہ جو خدا کے فضل اور اس کی مدد سے بڑے ہو کر پھر اپنی بداعمالیوں کے نتیجہ میں نیچے گرتے ہیں ان
کا تو کچھ
باقی نہیں رہتا اور جو اس دنیوی نظام کے ماتحت خود آقا بن جاتے ہیں ان کا حشر ہماری آنکھوں نے دیکھا ہے۔ساری دنیا میں انگلستان میں بھی اور امریکہ میں بھی یہی ہو رہا ہے۔دیگر ممالک میں بھی یہی ہو رہا ہے کہ ان کے

فرموده ۱۹۷۱ء
300
د و مشعل راه
ل راه جلد دوم
اندر لالچ پیدا ہو جاتا ہے وہ نا جائز ذرائع سے مال اکٹھا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔رعب ڈالنے کیلئے ظلم کرنا شروع
کر دیتے ہیں۔حق دار کو حق ادا کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔انسان کو اپنا بھائی نہیں سمجھتے اور اس طرح بجائے اس
کے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک حاکم اور آقا پر جوذمہ داریاں ڈالی ہیں ان کو ادا کریں، وہ اپنے نفس کی پرستش میں لگے
رہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بھی دھتکارے جاتے ہیں۔وہ تو دھتکارے ہی جاتے ہیں۔لیکن انسان کی نگاہ
بھی انہیں حقیقی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتی۔میں نے کہا ہے کہ امریکہ میں بھی یہی ہو رہا ہے۔یہ فقرہ کہتے ہوئے مجھے ایک مثال یاد آ گئی۔ایک امریکن
بڑا امیر تھا وہ امریکہ کی ایک ریاست میں بڑا مقبول تھا کیونکہ وہ غریبوں کی مدد کرتا تھا۔عوام سے پیار کرتا تھا۔سب
کو گلے لگاتا تھا لیکن سیاست میں حصہ نہیں لیتا تھا۔انتخاب کے وقت اس کے دوست ہمیشہ اسے کہتے کہ تم گورنر
کے عہدہ کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔اول تو کوئی تمہارے مقابلے میں کھڑا نہیں ہوگا اور اگر کھڑا ہوا تو اس کے جیتنے کا
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کیونکہ تم قوم کی خدمت کرتے ہو اور ان میں بہت مقبول ہو وہ آگے سے کہتا کہ نہیں میں
کھڑا ہونا نہیں چاہتا اس لئے کہ:
Power corrupts you use it۔Abuse it and then lose it۔کہ جب کسی کو اقتدار ملتا ہے تو وہ انسان کے ذہن کو اور اس کی روح کو بددیانت بنا دیتا ہے۔تم اس کو
استعمال کرتے ہو لیکن صحیح استعمال نہیں کرتے اس کا غلط استعمال کرتے ہو اور پھر اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تمہارے
ہاتھ سے طاقت چھین لی جاتی ہے۔چنانچہ امریکہ کا ہی حال ہے۔کبھی کوئی پارٹی اوپر آ جاتی ہے اور کبھی کوئی کبھی
دنیا کے کسی حصے میں ظلم ہورہا ہوتا ہے اور کبھی کسی حصے میں ظلم ہورہا ہوتا ہے۔انہوں نے سینکڑوں سال تک بعض
لوگوں پر اس لئے ظلم کیا کہ وہ رنگ دار تھے۔وہ سمجھتے تھے کہ ہم چونکہ بے رنگ ہیں اس لئے ہمارا مقام اونچا ہے۔چنانچہ وہاں بڑا ہنگامہ رہا اور بڑی لڑائیاں ہوتی رہیں اور ابھی تک وہ لڑائیاں جاری ہیں گو اس شدت کی اور اس
شکل کی تو نہیں۔لیکن وہ جنگ ابھی تک جاری ہے۔سفید فام یا جن کو میں بے رنگ کہا کرتا ہوں۔انہوں نے سمجھا
کہ ہمارا یہ حق ہے کہ ہم دوسرے انسان پر ظلم ڈھائیں اور ان سے پیار نہ کریں۔نفرت اور حقارت کی نگاہ سے انہیں
دیکھیں یہ دنیا داروں کا حال ہے۔جو دیندار ہیں مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام کو لے لو۔اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کو
طاقت دی اور جیسا کہ قرآن کریم نے کہا ہے اللہ تعالیٰ نے ان کے اندر بادشاہت کا سلسلہ بھی جاری کیا اور ان میں
انبیاء کا ایک سلسلہ بھی جاری ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ صلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ایک ایک وقت میں سینکڑوں
ہزاروں انبیاء پیدا ہو جاتے تھے کیونکہ یہ قوم یعنی بنی اسرائیل تربیت کی بہت محتاج تھی۔ایک وقت تک وہ ٹھیک
رہے لیکن پھر ایک وقت ایسا آیا جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کو ناراض کر لیا اور ان کو سنبھالنے والے باقی نہ رہے اور
انبیاء پیدا نہیں کئے گئے۔چنانچہ اتنا بڑا ظلم کرنے والی قوم دنیا میں اور کوئی نہیں ہے۔آسمان سے یہ گری ہے۔قرآن کریم نے کہا ہے کہ ان کے اوپر زمین اور آسمان کی لعنت ہے (سوائے اس کے کہ بدقسمتی سے اس سے زیادہ

301
فرموده ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد د
دد
دوم
کوئی مغضوب ہو جائے) لیکن کوئی بھی ان کو پیار سے نہیں دیکھتا اور میں اس بات کا ذاتی گواہ ہوں۔جب میں انگلستان میں پڑھا کرتا تھا اس وقت یہ (یہودی) جرمنوں پر ظلم کر رہے تھے اور جرمن ان پر ظلم کر
رہے تھے۔نہ جرمنوں کے متعلق یہ کہا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ظلم سے ہاتھ نہیں رنگے اور نہ بنی اسرائیل یعنی
یہودیوں کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے جرمنوں پر ظلم نہیں کیا۔دونوں ایک دوسرے پر ظلم کر رہے تھے اور
انگریز کی حکومت یہودیوں کی پوری تائید کر رہی تھی۔لیکن آکسفورڈ جیسی جگہ جہاں سادہ طالب علم ہوتے ہیں
انگریز میں یہ بڑی خوبی ہے کہ وہ اپنی طالب علمی کے زمانہ میں بڑا سادہ رہتا ہے یعنی ایک کروڑ پتی آدمی کا بیٹا
وہاں معمولی سی قمیص اور پتلون اور ایک موٹی سی فضول سی ٹائی پہن کر آ جاتا ہے اور یہ بالکل پتہ نہیں لگ سکتا کہ اس
کا خاندان کروڑ پانڈ کا مالک ہے ) اس سادگی کے باوجود وہ یہودیوں کے پاس سے گزرتے تھے تو سیدھے مندان
سے بات نہیں کرتے تھے وہ ان سے نفرت کرتے تھے حالانکہ ان کا ملک اور ان کی حکومت یہودیوں کی تائید میں
لڑنے مرنے کیلئے تیار ہو گئی تھی لیکن ان کے دل میں ان کی عزت نہیں تھی اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ سے گر گئے
تھے۔خدا تعالیٰ نے جس شکل میں اور جب ان کو اقتدار دیا ہے انہوں نے بنی نوع انسان کے فائدے کی بجائے بنی
نوع انسان کے نقصان اور بنی نوع انسان کو فساد میں مبتلا کرنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ یا مال و دولت استعمال کیا ہے۔اب بھی یہ ہمارے عرب ممالک کو ناحق تنگ کر رہے ہیں۔پیسے کے زور سے بڑی بڑی حکومتیں فضول خرچ
بن گئی ہیں۔فضول خرچی صرف یہ نہیں ہوتی کہ آدمی عیش کرے بلکہ فصول خرچی یہ بھی ہے کہ آدمی سمجھے کہ میں نے
دنیا پر تسلط جمانا ہے۔دنیا پر میں نے قبضہ کرنا ہے اور اس لئے میرے پاس اتنے ہوائی جہاز ہونے چاہئیں۔کئی سو
سب میرین (آبدوزیں) ہونی چاہئیں۔اتنا بیڑا ہونا چاہئے۔اتنی بڑی فوج ہونی چاہئے۔اتنی تو ہیں اور ٹینک
ہونے چاہئیں اور پھر ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم ہونے چاہئیں لیکن اتنا اس کے پاس پیسہ نہیں ہوتا۔یعنی جتنی
خواہش پیدا ہوتی ہے کہ طاقت کے لحاظ سے ہمیں اتنا بڑا ہو جانا چاہئے ، اتنے ان کے پاس
پیسے نہیں ہوتے۔پیسہ
انہوں (یعنی یہودیوں) نے دبا کر رکھا ہوا ہے۔پھر یہ لوگ جو بڑے طاقت ور بننا چاہتے ہیں) ان سے پیسے
لیتے ہیں اور فساد کی راہیں نکالتے ہیں۔چنانچہ بعض انگریزوں نے کتابیں لکھی ہیں کہ دنیا میں جہاں بھی فساد ہوا
ہے، اس کے پیچھے یہودی تھا اور اس وجہ سے دنیا انہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے دنیا ان سے پیسے لیتی ہے اور
جس طرح مزدور کام کر دیتا ہے اسی طرح دنیا ان کا کام کر دیتی ہے۔مگر ہر مزدور اپنے آقا سے پیار تو نہیں کرتا۔لوگ پیسے لے کر ان کا کام تو کر دیتے ہیں مگر ان سے پیار نہیں کرتے۔پس یہ ایک بڑا نازک مسئلہ ہے یعنی جب اللہ تعالی اقتدار دیتا ہے جب اللہ تعالیٰ ملک دیتا ہے۔جب اللہ
تعالیٰ صاحب اثر و رسوخ بناتا ہے۔جب اللہ تعالیٰ دولت دیتا ہے یا کسی کو بڑا بنا دیتا ہے یا آقا بنا دیتا ہے تو اس
وقت بھی اس کے لئے بڑا خطرہ رہتا ہے۔اسی واسطے مسلمانوں نے مظلومیت کے زمانے میں ضعف کے زمانے
میں یعنی جب دنیا کی ہر طرف سے دھتکارے ہوئے تھے۔جتنی اس زمانے میں استغفار کی ہے اس سے زیادہ

فرموده ۱۹۷۱ء
302
د و مشعل راه
شعل راه جلد دوم
انہوں نے اس وقت کی ہے جب قیصر و کسری کے تاج ان کے قدموں میں گرے۔کیونکہ حضرت نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان کے ذہن میں یہ بات ڈال دی تھی۔”خادم“ کا مقام
پس خادم کا جو یہ مقام ہے کہ سر ہر وقت زمین پر سجدہ ریز رہے وہ خود ساختہ آقا کا مقام نہیں ہے۔خدا تعالیٰ کا
بڑا ہی احسان ہے اس قوم پر اور اس نسل پر جس کو ”خادم“ کا مقام دیا اور خادم کا احساس دیا اور خدمت کا جذ بہ عطا
کیا۔یہ مقام اللہ تعالیٰ نے آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو دیا ہے۔یہ مقام حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں خلیفہ وقت نے نوجوانانِ احمدیت کو دیا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی احسان
ہے۔اس لئے تم حمد کے ترانے گاؤ اور اپنے سر کو اونچانہ کرو اور خدمت کے مقام کو بھول نہیں خواہ کوئی ہی کیوں نہ ہو
آپ اس کی خدمت کیلئے پیدا کئے گئے ہیں۔آپ للناس ہیں آپ کو خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ میں نے تمہیں
انسانوں کی خدمت کیلئے پیدا کیا ہے اور ساتھ یہ بشارت بھی دی تھی کہ اگر تم اپنے اس مقام کو نہ بھولے تو تم
خیر امت ہو گے۔دنیا میں کوئی ایسی امت پیدا نہیں ہوئی اور نہ آگے پیدا ہوگی کیونکہ اسلام میں خدمت کی جو تعلیم
ہے اور پیار کی جو تعلیم ہے اور اخوت کی جو تعلیم ہے وہ ہمہ گیر اور عالمگیر ہے۔اس نے کسی قوم کو نظر انداز نہیں کیا۔اس نے کسی ملک کو نہیں چھوڑا اور اس نے کسی زمانے سے غفلت نہیں برتی۔اسلام نے یہ نہیں کہا کہ پہلی صدی میں
انسان سے پیار کرنا ہے اور چودہویں صدی میں نہیں کرنا بلکہ اسلام نے یہ کہا ہے کہ پہلی صدی میں بھی انسان سے
پیار کرنا ہے اور چودہویں صدی میں بھی پیار کرنا ہے اور اس دنیا کی زندگی کی آخری صدی میں بھی پیار کرتا ہے۔اسلام نے یہ نہیں کہا کہ میں نے صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہر انسان
کو تمہارا بھائی بنایا ہے اور بعد
میں اگر تم نے اس اخوت کے مقام کو چھوڑ دیا تو میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا۔اسلام نے یہ نہیں کہا بلکہ اسلام نے یہ کہا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں بنی نوع انسان کی خدمت کیلئے اخوت کے مقام پر کھڑا کیا ہے۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم اور اسلام کے ذریعہ سے فرمایا کہ میں نے انسان کو بھائی بھائی بنا کر مساوات کے
مقام پر کھڑا کر دیا ہے۔بحیثیت بشر نہ کوئی کسی سے اونچا اور نہ کسی سے نیچا ہے اور عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنے والا
جو سر سجدوں میں پڑا ہوا ہے وہ ساتو میں آسمان پر بھی ہے لیکن میں ان وجوہ کی بات نہیں کر رہا۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ
بحیثیت بشر اسلام کامل اور مکمل اور حسین اور احسن مساوات قائم کرتا ہے۔اسلام نے یہ نہیں کہا کہ اگر کسی کا رنگ
کالا ہو تو وہ تمہارے برابر نہیں۔تم اس سے بلند ہو۔اسلام نے یہ نہیں کہا کہ اگر کسی کے ہونٹ لٹک رہے ہوں جس
طرح انگریزوں نے تصویروں میں افریقنوں کے ہونٹ لٹکے ہوئے دکھا دئیے تھے اور وہ عملاً اس طرح نہیں ہیں۔شاید ہزارافریقنوں میں سے ایک افریقن ہوگا جس کے ہونٹ لٹکے ہوئے ہونگے وہ بھی میری اور آپ کی شکلوں
جیسے ہیں۔غرض افریقنوں سے اپنے بچوں کو ڈرانے کے لئے انگریزوں نے ان پر ایک یہ ظلم بھی کیا تھا مگر انہوں

303
فرموده ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
نے یہ نہ سوچا کہ ایک وقت ایسا بھی آجائے گا کہ انگریزوں کے بچوں کو واقعی ہی افریقنوں سے ڈرنا پڑے گا۔اس
وقت انہوں نے اندھیرے میں تمہید باندھ دی لیکن اب وہی اپنے پاؤں اور اپنے مقام پر کھڑے ہو گئے ہیں۔ایک وقت تک یہ ظالم ان سے ڈریں گے۔پھر افریقہ میں بسنے والوں کو مغرب میں جا کر کہنا پڑے گا۔تم کیوں
ڈرتے ہو۔ہم کوئی عیسائی تھوڑے ہیں ہم سے کیوں ڈرتے ہو ہم کوئی دہریہ تھوڑے ہیں ہم سے کیوں ڈرتے
ہو۔ہم کوئی یہودی تھوڑے ہیں ہم سے پیار لو کہ ہم احمدی ہو کر تمہارے پاس آئے ہیں۔پس اسلام نے جب یہ کہا کہ تمام انسان بشر کی حیثیت سے مساوی اور برا بر ہیں تو یہ نہیں کہا کہ ملک ملک میں
فرق کیا جائے گا یا نسل نسل میں فرق کیا جائے گا یا قبیلہ قبیلہ میں فرق کیا جائے گا یا زمانہ زمانہ میں فرق کیا جائے گا
جس وقت حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو مخاطب کر کے انہیں خدائی حکم بنایا۔قل انما انا بشر
مشلکم اس وقت سے لیکر اس وقت تک کہ اس کرہ ارض پر آخری انسان آخری سانس لے گا یہ مساوات قائم رکھی
گئی ہے اور قائم رہے گی۔غرض جو خدمت کا مقام ہے جس کے لئے مساوات ضروری ہے جس کے لئے خدمت کی بھی ضرورت
ہے۔جس کیلئے حقوق کی ادائیگی کی بھی ضرورت ہے۔یہ بڑا ہی عجیب مقام ہے اور جب میں یہ سوچتا ہوں تو میرا
دل خدا کی حمد سے بھر جاتا ہے۔ہر قسم کے گند سے نکال کر اس نے ہمیں ایک حسین مقام پر لا کھڑا کیا اور فرمایا کہ تم
اپنے زور اور طاقت سے بلند نہیں ہو سکتے۔میں نے تم پر ظلم نہیں کہ میں نے یہ حکم دیا کہ تمہاری جبین نیاز زمین سے
بلند نہ ہو بلکہ تم پر احسان کیا ہے کیونکہ جتنا تم اپنے زور سے بلند ہو سکتے تھے اور ارفع مقام تک جاسکتے تھے۔میں
تمہیں اس سے بے شمار گنازیادہ اوپر اٹھا کر اپنے قریب لے آؤں گا تم میرے قریب ہو جاؤ گے۔خدا تعالیٰ تو بہت بلند ہستی ہے اس کی رفعت تک تو کوئی اور پہنچنے والا نہیں ہے۔تمثیلی زبان میں کہا گیا ہے کہ
کوئی پہلے آسمان پر پہنچے گا کوئی دوسرے پر کوئی تیسرے پر کوئی چوتھے پر کوئی پانچویں پر کوئی چھٹے پر اور کوئی
ساتویں پر اور کوئی اس کے عرش پر جا کر بیٹھ جائے گا۔یعنی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جولوگ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کو ماننے والے ہیں۔وہ اس رفعت اور آسمان تک نہیں جاسکتے جہاں تک حضرت موسیٰ علیہ السلام نہیں پہنچے اور جو
لوگ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ماننے والے ہیں وہ عقلاً یا مذ ہبا یا شرعاً اس بلندی ، اُس آسمان تک نہیں پہنچ سکتے
جہاں تک ان کے نبی متبوع حضرت عیسی علیہ السلام نہیں پہنچے لیکن حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے رفعتوں
کے عروج کو حاصل کیا یعنی جو سب سے ارفع جگہ تھی جس کے پرے انسانی تخیل نہیں پہنچ سکتا آپ وہاں تک پہنچے
اور وہ اللہ تعالیٰ کا عرش ہے۔جہاں اس کی قدرتوں کے کامل نظارے ظاہر ہوتے ہیں اور جس جگہ خدا تعالیٰ کی
صفات کے نظاروں کے لئے اس مادی دنیا کی بھی ضرورت نہیں اور جس کو ہم آج نہیں پہچان سکتے۔خدا کرے کہ
اس کی ایک جھلک مرنے کے بعد ہم بھی دیکھ لیں۔بہر حال حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جہاں تک پہنچے، وہ انتہائی نقطہ عروج ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ

دد
د مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۱ء
304
جس آدمی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں اپنا سر رکھا اس کا مقام بھی انتہائی نقطہ عروج سے متصل
ہے۔لیکن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں سر رکھنا ضروری ہے۔اس کے بغیر وہ مقام حاصل نہیں ہو
سکتا۔پس ہمارے رب نے ہم پر یہ بڑا احسان کیا جب کہ اس نے ہمیں خدمت کے مقام پر کھڑا کر دیا۔آپ اس
مقام کو کبھی نہ بھولیں۔اب جیسا کہ حکومت وقت نے کہا ہے ہمیں ملک کی خدمت کرنی پڑے گی۔اور کئی قسم کی خدمت کرنی پڑے
گی۔میں اس وقت تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔آپ ہر خدمت کیلئے تیار ہو جائیں۔ہر انسان جس حیثیت میں بھی
ہو آپ نے اس کی خدمت کرنی ہے۔ان کی بھی خدمت کرنی ہے جو آپ پر بھائی بھائی ہونے کی حیثیت سے
جانیں شار کرنے والے ہیں اور آپ نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ان کی بھی خدمت کرنی ہے جنہوں
نے ساری عمر میں آپ کی دشمنی میں ضائع کر دیں۔کوئی آدمی بھی اس خدمت سے محروم نہیں رہے گا اور نہ ہمارے
اس پیار سے محروم رہے گا (اردو میں جو پیار کے معنی ہیں وہ مراد ہیں۔عربی میں اس کے معنی اور ہوتے ہیں) اور نہ
اس مساوات سے محروم رہے گا۔نہ ہمارے ہاتھ سے ان کے حقوق مارے جائیں گے کیونکہ ہم تو کچھ بھی نہیں۔لاشی محض ہیں۔زمین پر پڑے ہوئے ہیں۔ایک ہی حقیقت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام عرش رب العلمین پر
اور ہمارا سر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر۔اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان فرمایا کہ ہمیں آقا بننے سے بچالیا اور
( بایں ہمہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی میں) وہ بزرگی اور وہ تزکیہ اور وہ طہارت اور وہ بلندی اور وہ
رفعت عطا فرمائی کہ جو صرف اس وقت ملتی ہے کہ جس وقت اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنے دونوں ہاتھوں سے سہارا دیا
ہو۔حسی اللہ ونعم الوکیل۔اس کے بعد انسان کو کسی اور سہارے کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے۔اب آپ یہاں
سے واپس جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہی جانے کہ وہ آپ سے کیا کیا نئی خدمتیں لینا چاہتا ہے۔اس کے لئے آپ کو
تیار ہونا چاہئے اور آپ نے ہر شخص کی ہر جاندار کی اور ہر بے جان کی بھی خدمت کرنی ہے۔اب مثلاً درختوں کے
کاٹنے سے روک دیا نو درخت کاٹے گئے تھے۔جن کا ذکر قرآن کریم میں بھی کیا گیا ہے۔اتنی حرمت مفید چیزوں
کی اسلام نے قائم کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے کہا تھا تب کاٹے گئے۔انسان کی جان بچانے کے لئے کہا
تھا تب کاٹے گئے تھے اور وہ بھی صرف نو درخت تھے۔جو ایک جنگ کے موقع پر کاٹے گئے تھے۔یہ نہیں کہ
ہزاروں کی تعداد میں درخت کاٹ دیئے گئے ہوں صرف نو درخت تھے اور قرآن کریم نے ان
کا ذکر کر دیا۔خلق جو
ہے یعنی ہر وہ چیز جو ہمارے محبوب اور مطلوب پیارے رب کے ہاتھوں خلق ہوئی ہے ہمارا اس کے ساتھ الفت اور
خدمت کا تعلق ہے یہ صحیح ہے کہ وہ ہمارے لئے مسخر ہے لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ ہمیں کسی حلال جاندار کی گردن پر چھری
رکھنے کی بھی اپنے طور پر اجازت نہیں ہے۔جب تک کہ خدانہ کہے اور اسی لئے فرمایا اس موقع پر بسم اللہ پڑھو ورنہ
تمہارے ایمان کمزور ہو جائیں گے۔بسم اللہ پڑھنے کے نتیجہ میں آپ نے جس بکرے کو یا جس دنبے کو یا جس
اونٹ، گائے یا بھینس کو یا جس مرغ کو یا کسی اور پرندے کو ذبح کیا ہے اس کے گوشت میں صرف اس

305
فرموده ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
لذت نہیں پیدا ہوگی۔بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرنا گوشت میں لذت پیدا کرنے
کیلئے نہیں۔لیکن بسم اللہ پڑھنے سے
آپ کے ذہن اور آپ کی روح میں سرور پیدا ہوتا ہے اور اس میں آپ کو خدمت والے مقام کی یاد دہانی کرائی گئی
ہے کہ ایک مرغی یا ایک بطخ ہے تو بظاہر ایک حقیر چیز۔مگر اس کی بھی حرمت کا تم نے خیال رکھنا ہے اور خدمت کرنی
ہے۔فرمایا جانور کو بھوکا نہیں رکھنا۔پیاسا نہیں رکھنا ورنہ اللہ تعالیٰ ناراض ہو جائے گا۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
جب میں کہوں کہ تمہاری صحت کے قیام کیلئے میں نے اسے تمہارے لئے تسخیر کیا ہے کہ جس حد تک تمہیں گوشت کی
ضرورت ہے میرا نام لو اور ذبح کر کے
کھا لوتاکہ تمہیں یادر ہے کہ میرے نام سے تمہیں اختیار ملتا ہے ورنہ نہیں ملتا۔فرمایا اتنے جانور ذبح نہ کرو یا اتنے جانور قتال نہ کرو جو تمہیں ضائع کرنے پڑیں اور ان کا گوشت انسان کے
استعمال میں نہ آئے یعنی اسلام اتنی باریکیوں میں گیا ہے اور ان میں یہی بتایا کہ انسان کا مقام ہی یہ ہے کہ اس کا
سر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے قدموں میں پڑا رہے۔آپ کے قدموں کو انسان چھوئے اور ان سے اپنا سر
رگڑتا رہے تا کہ اسے اپنا اصل مقام مل جائے۔اور
پس اللہ تعالیٰ نے خدمت کا مقام دے کر احسان عظیم فرمایا مجھ پر بھی اور آپ پر بھی اور بشارت دی ارفع
مقام کی اور یہ بشارت ساری امت کے لئے ہے۔یہ
نہیں فرمایا کہ میں نے موسیٰ علیہ السلام کو جتنا دیا اس سے زیادہ
دوں گا بلکہ فرمایا کہ جتنی نیکی ، بڑائی اور بزرگی کسی کے دماغ میں آسکتی ہے اس سے بھی زیادہ دوں گا۔تم خیر امت
ہو اس لئے میں تمہیں اپنے اس معیار کے مطابق دوں گا۔جب خیر کا معیار مقرر کرنے کا کام اللہ تعالیٰ نے انسان
کے سپرد نہیں فرمایا تو وہ کہاں سے مقرر کرے گا۔قرآن کریم نے فرمایا ہے كُنتُمْ خَيْر أُمَّة اس میں جو خیر ہے اس
کی تعیین ہم نے کرنی ہے؟ تم نے نہیں کرنی۔خیر کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جس کو میں خیر سمجھتا ہوں وہ خیر ہے
اور میں تمہیں ایسی امت بنانا چاہتا ہوں جو خیر ہو۔جس کو اللہ تعالیٰ خیر یعنی بہترین امت سمجھتا ہو۔انسان کا دماغ
وہاں تک کیسے پہنچ سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بڑا ہی فضل کیا کہ خدمت کا مقام دیا اور بڑا ہی فضل کیا کہ اتنی بڑی
بشارت دے دی۔یعنی خیر امت بنادیا اور خیر امت ہے ہی وہ امت کہ جو اس پاک بزرگ ہستی محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کے قدموں میں پڑی ہو جس کا مقام عرش رب العلمین ہے کیونکہ اس سے بہتر تو کوئی اور چیز نہیں ہے۔عام لوگ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔زیادہ پڑھے ہوئے لوگ بھی تصور میں نہیں لا سکتے۔کیونکہ انسانی عقل وہاں
تک نہیں پہنچ سکتی۔لیکن ہماری عقل میں اتنا آتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہم سے جو وعدہ کیا ہے وہ بڑا عظیم ہے اور یہ خیر
امت ہونے کا وعدہ ہے۔اور اتنا بھی ہمیں سمجھ آتا ہے کہ اس بشارت کے حصول کے لئے جو ذمہ داری ہم پر عائد
کی گئی ہے وہ بھی بہت عظیم ہے۔پہلی کسی امت پر وہ ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کو یہ
نہیں کہا گیا تھا کہ جو یہودی نہیں ہیں۔ان سے بھی پیار کرو۔بائیبل ایسی آیات سے بھری پڑی ہے۔جن میں یہ کہا
گیا ہے کہ مثلاً یہود سے سود نہ لے یعنی اپنے بھائی سے سود نہ لے لیکن جو یہودی نہیں ہے اس سے سود لے۔اسی قسم
کی اور بہت ساری آیتیں ہیں جن میں جانے کی اس وقت ضرورت نہیں ہے۔

فرموده ۱۹۷۱ء
306
دو مشعل راه جلد دوم
پس جو ذمہ داری حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم پر ڈالی گئی جو ذمہ داری حضرت نوح علیہ السلام کی قوم پر ڈالی
گئی جو ذمہ داری حضرت آدم علیہ السلام کی قوم پر ڈالی گئی، اس سے کہیں زیادہ ذمہ داری ہم پر ڈالی گئی ہے مگر ہمیں
فرمایا تم گھبراؤ نہیں اپنی طاقت کے مطابق جب تم کوشش کر لو گے تو جو زیادہ سے زیادہ ضرورت کے مطابق تمہیں
چاہئے وہ میں تمہیں دے دوں گا۔خود ہی دیا اور خود ہی انعام کے سامان پیدا کر دئے یعنی خیر امت بنادیا۔جہاں
تیک محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پہنچی اور پہنچ سکتی ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت اور دوسرے انبیاء علیہم
السلام کی امتیں تو اس کی گرد کو نہیں پہنچ سکتیں۔غرض بڑی عظیم بشارت دی گئی ہے اور ساتھ ہی بڑی عظیم ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں۔اب میں اللہ تعالیٰ سے
دعا کروں گا آپ بھی میرے ساتھ شامل ہوں خدمت کے نقطۂ نگاہ سے جو عظیم ذمہ داریاں ہم پر ڈالی گئی ہیں ان
کے پورا کرنے کی ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق ملے اور پھر اس کے بعد محض اپنے فضل سے نہ کہ ہماری کسی
خوبی کے نتیجہ میں ، ہمیں اس نے جو بشارتیں دی ہیں ان کے مطابق انعام دے دے۔یہ کتنے فخر کی بات ہے کہ ہم
یہ محسوس کریں کہ ہمارا سر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں پڑا ہوا ہے۔اس سے زیادہ اور کوئی خوشی نہیں ہو سکتی۔خدا کرے کہ مجھے بھی اور آپ کو بھی وہ خوشی اور وہ لذت حاصل ہو۔آؤ اب کھڑے ہو کر عہد دہراتے ہیں اور پھر
دعا کریں گے۔عہد دہرانے کے بعد حضور نے خدام کو ارشاد فرمایا کہ وہ بیٹھ جائیں۔پھر فرمایا دعا کرانے سے قبل ایک بات
یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ موجودہ حالات میں خیال یہی تھا کہ خدام کی مجالس اس اجتماع میں شاید کم شامل ہوں نیز
خدام بھی۔مگر جہاں تک مجالس کا تعلق ہے پچھلے سال ۵۵۲ مجالس میں سے ۴۱۵ مجالس اجتماع میں شامل ہوئی تھیں
اور اس سال ۵۵۲ مجالس میں سے ۴۲۶ مجالس شامل ہوئی ہیں۔امجالس کی زیادتی ہوئی ہے۔الحمد للہ علی ذلک۔خدام کی تعداد کچھ کم ہے لیکن بڑی ہمت ہے جس تعداد میں وہ آئے ہیں کیونکہ آج کل کے حالات میں اتنے خدام
کی توقع نہیں تھی۔آپ
کا قدم پیچھے نہیں ہٹا آگے بڑھا ہے اور ہم خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں
اس
کی توفیق عطا فرمائی۔اب آؤ دعا کر لیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اپنے پیار کا مستحق بنائے اور اس کے
پیار میں زیادتی ہی زیادتی ہوتی چلی جائے۔اجتماعی دعا کے بعد حضور نے فرمایا۔جہاں بھی آپ ہوں۔جہاں بھی آپ واپس اپنے گھروں کو جائیں اللہ
تعالیٰ کی حفاظت اور امان میں رہیں۔اس کے فرشتے آپ کی ہدایت کے لئے بھی موجود ہوں اور آپ کی حفاظت
کیلئے بھی موجود ہوں۔یہ خطاب روزنامه الفضل ۲۷، ۲۸ جنوری اور ا ،۲ فروری ۱۹۷۲ ء کے شماروں میں قسط وار شائع ہوا)

آج 10 میں سے 10 باقی