سالانہ تربیتی کلاس اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

338
فرموده ۱۹۷۲ء
دومشعل راه جلد دوم
سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مورخہ ۱۸ حسان ۱۳۵۱ بهش بمطابق ۸ جون ۱۹۷۲ ، بعد ء
نماز عصر ایوان محمود میں خدام الاحمدیہ کی سالانہ تربیتی کلاس سے جو اختتامی خطاب فرمایا تھا اس کا
مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔یہ خطاب غیر مطبوعہ ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: -
آئندہ سالوں سے انشاء اللہ کچھ نئی باتیں اس تربیتی کلاس کے کورس میں رائج کی جائیں گی۔اس وقت تک
جس طرح اسکول میں کلاسز لی جاتی ہیں اسی طرح آپ
کو لیکچر دیئے گئے اور کتابوں کا کورس پڑھایا گیا اور اس کا
امتحان لیا گیا لیکن جس طرح سکولوں اور کالجوں میں بعض ایسے مضامین بھی ہوتے ہیں جن کا ایک خاص معنی میں
عملی زندگی سے تعلق ہوتا ہے اور جنہیں پریکٹیکل مضمون بھی کہا جاتا ہے۔اسی طرح آئندہ سے اس کلاس کے بھی
ابتدا پریکٹیکل ہوا کریں گے۔ابتداء میں تھوڑے پیمانہ پر پھر تجربے کے بعد دیکھیں گے کہ کم کرنا ہے یا زائد
سر دست اس کلاس کے لئے تین پریکٹیکل ہوا کریں گے۔اور اس کے لئے صدر صاحب پانچ آدمیوں کی ایک کمیٹی
بنالیں اور مجھ سے مشورہ لے لیں۔جو میرے ذہن میں ہے وہ آپ کو ابھی نہیں بتاؤں گا۔پھر ان کو بتاؤں گا پھر وہ
غور و فکر کریں اور مشوروں کی ضرورت ہو تو مشورہ کرنے کے بعد پورا Work Out کریں گے اور اگلے سال
سے پریکٹیکل حصے شروع کئے جائیں گے اس کلاس کے لئے ایک تو یہ نئی ہدایت ہے۔ایک نئی چیز اس کلاس کے
لئے اور وہ بھی پہلی دفعہ دی جارہی ہے۔کل میں نے جو تقریر کی تھی اس کا خلاصہ شعبہ زودنویسی نے تیار کیا اور ان کی
طرف سے شائع ہوا ہے۔اور میری طرف سے آپ کو ابھی مل رہا ہے۔یہ خلاصہ ہے ان بنیادی نکات کا جو میں نے
کل تقریر میں بیان کئے تھے۔اگر کسی غیر احمدی سے بات ہو جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ میں سے سمجھدار بچے
اس سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔مثلاً لوگ ہم پر یہ جھوٹا الزام لگاتے ہیں کہ ہم ختم نبوت کے منکر ہیں۔ہمارا تو یہ
دعوی ہے کہ ہم ہی ختم نبوت کے قائل اور خاتم النبین کو پوری شان سے تسلیم کرنے والے ہیں۔اور آپ کی تمام
صفات اور آپ کے سارے حسن و احسان کے ساتھ آپ پر ایمان لانے والے اور آپ کی تمام صفات اور آپ
کے سارے حسن واحسان کے ساتھ آپ پر ایمان لانے والے ہیں۔بہر حال سات آٹھ صفحے کا یہ خلاصہ ہے میری
کل کی تقریر کا جس کے متعلق ارادہ تو بہت مختصر کرنے کا تھا لیکن بہر حال لمبی ہوگئی۔اس کا خلاصہ آپ کے سامنے
ہے اس کو آپ دیکھیں گے۔تو کچھ نہ کچھ باتیں آپ کے ذہن میں آجائیں گی۔آج کل ویسے ہی دنیا میں تھے
دینے کا رواج ہے۔سیاح چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں بھی جائیں تو کوئی نہ کوئی چیز وہاں سے خرید لیتے ہیں
چنانچہ یہاں سے آپ اور بہت ساری چیزیں جو تحفہ لے جارہے ہیں ان میں ایک یہ بھی ہے۔

کل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
339
دومشعل
اللہ تعالیٰ نے انسان کو کچھ ایسا بنایا ہے کہ کچھ وقت اس کو کھانے کے لئے ملنا چاہئے اور کچھ وقت اس کو ہضم
کرنے کے لئے ملنا چاہئے۔کھانے کی نسبت ہضم کرنے کا انتظام زیادہ اہم اور ضروری ہے۔کیونکہ جو لوگ موٹے
ہو جاتے ہیں اور چربی چڑھ جاتی ہے ان میں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب زیادہ موتیں واقع ہو جاتی ہیں۔گو
اس کی اور بھی بہت ساری وجوہات ہیں۔لیکن ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ عمدہ اور اور مرغن کھانے کھاتے ہیں لیکن ہضم
نہیں کرتے۔حالانکہ کھانے اور ہضم کا میزان قائم رہنا چاہیئے۔ہمارے زمیندار دوست خوب محنت کرتے ہیں وہ بعض دفعہ ایک سیر آٹا کھا جاتے ہیں اور آسانی سے ہضم
کر لیتے ہیں لیکن جو لوگ شہروں میں رہتے ہیں ان میں سے بعض چار چار پتلی پتلی چپاتیاں کھاتے ہیں۔جن کا
وزن تین چار چھٹانک سے زیادہ نہیں ہوتا۔وہ انہیں بھی ہضم نہیں کر سکتے اور موٹے ہو جاتے ہیں۔کیونکہ ان کے
کھانے اور ہضم کا توازن قائم نہیں رہتا۔یہ توازن قائم رکھنا چاہئے کیونکہ اس کے بغیر صحت قائم نہیں رہتی۔غرض اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو ذہنی ، اخلاقی اور روحانی صلاحیتیں دی ہیں ان کا بھی یہی حال ہے۔کچھ وقت
ان کو چاہئے سیکھنے کے لئے کچھ وقت ان کو چاہئے اپنانے کے لئے۔مثلاً طلبہ کو دلچسپی ہوگی اس بات میں کہ نفسیات
کے ماہرین نے یہ تجربہ کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک دفعہ اپنے کورس کے دو صفحے پڑھے اور اس کے بعد کتاب بند
کر دے اور سات دن کے بعد پھر پڑھے تو بظاہر وہ سمجھے گا کہ مجھے بہت کم یاد ہے۔اور لیکن بس صفحہ کھلتا ہے تو اس
کے حافظے کے صفحے پر کچھ حروف تو بڑے جلی اور کچھ بڑے پھیکے آتے ہیں۔پھر جب دوبارہ پڑھے گا تو جو حروف
جلی نہیں پھیکے آئے ہوتے ہیں وہ نمایاں ہو جائیں گے اور زیادہ جلی ہو جائیں گے۔دراصل انسان کا ذہن بھی
جانوروں کی طرح جگالی کرتا ہے یا انسانی جسم کی طرح ذہنی نظام ہضم بھی ہضم میں لگا رہتا ہے۔یہی حال اخلاقی اور
روحانی قوتوں بھی کا ہے یہ نہیں کہ اگر آپ کسی پندرہ بیس سال کے خادم کو صبح سے لے کر اگلی صبح تک اور پھر اگلی صبح
تک۔گویا چوبیس گھنٹے تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھانے یا سنانے لگ جائیں تو دو تین مہینے کے
بعد اسے کوئی پتہ نہیں ہو گا کہ اس کے اندر کیا ڈال دیا گیا ہے۔کیونکہ اس کے اندر جو ڈالا گیا ہے اس کے حافظے میں
اور اس کے حواس میں محفوظ نہیں رہا۔حافظے کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ نے انسان کو اور بہت سی حسیں دی ہیں۔لیکن
اس
کو ہضم کرنے کا موقعہ نہیں دیا گیا تو ہضم کرنے کا موقعہ جس طرح جسم کو ملنا چاہئے اسی طرح روح کو ملنا چاہئے۔اسی طرح ذہن کو بھی ملنا چاہئے۔اسی طرح جو اخلاق سے تعلق رکھنے والا نفس انسانی ہے اس کو ملنا چاہئے۔اس کے
لئے ہم کبھی پڑھاتے ہیں اور کبھی چھوڑ دیتے ہیں۔علم میں اضافہ کرنے کا طریق
جہاں تک عملی زندگی کا تعلق ہے اس میں ہضم کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔قادیان میں نو جوانوں کے لئے
ہضم کے زیادہ مواقع تھے۔مثلاً دلیل سیکھ لی وفات مسیح کی۔اس قسم کی کوئی ایک دلیل سیکھ لیتے تھے اور پھر اس پر
تبادلۂ خیال ہوتا رہتا تھا۔وہ دلیل ان کو بار بار اپنے ذہن میں حاضر کرنی پڑتی تھی۔اس سے دلیل کی تمام فروغ

340
فرموده ۱۹۷۲ء
دو مشعل راه جلد دوم
ذہن میں آجاتی تھیں۔مجھے یاد ہے جب میں اسکول میں پڑھا کرتا تھا مسجد مبارک کے نیچے ایک بلیک بورڈ ہوتا
تھا۔جس پر ہمارے چھوٹے ماموں جان حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی نہ کوئی حدیث یا ارشاد لکھ دیا
کرتے تھے۔لوگ اس کو پڑھتے۔آپس میں باتیں کرتے ایک دوسرے سے اس کا مضمون دریافت کرتے اور اس
طرح گویا آپس میں تبادلہ خیال سے علم میں اضافہ ہوتا تھا۔پھر قادیان میں دوست باہر جاتے تھے۔گاؤں والوں
سے ملتے تھے اور یہ ملاپ قائم رہتا تھا۔اب مجھے یہ شبہ ہے کہ ربوہ کا ملاپ اپنے ماحول سے اس سے کم ہے جتنا
قادیان کا ملاپ اپنے ماحول کے ساتھ تھا۔واللہ اعلم بالصواب
عزیزان من! صرف دعوئی یا تعلیم کافی نہیں ہے۔تمہاری زندگیوں میں تمہارے اخلاق میں تمہاری عادات
میں اس کا رنگ نظر آنا چاہئے۔قادیان میں چونکہ اس کا موقعہ ملتا تھا دوستوں پر چاروں طرف سے دباؤ پڑتا تھا۔وہ
صرف علم میں ہی ترقی نہیں کرتے تھے بلکہ اپنے عمل میں بھی پختہ ہو جاتے تھے اور اس طرح قول و فعل میں توازن
و یک رنگی پیدا ہو جاتی تھی۔اسی واسطے اب میں نے یہاں باہر کی جماعتوں میں ایک تحریک شروع کی ہے اگر آپ
ہمت کریں تو میرے لئے خوشی اور آپ کے لئے بھلائی کا موجب ہوگی وہ یہ ہے کہ ہمارا ہر عزیز بچہ جس نے اس
کلاس میں شمولیت اختیار کی ہے وہ اگلے دو تین مہینے کے اندر کوشش کر کے دس غیر احمدیوں کو اپنا دوست بنائے۔آپ ان کے ساتھ متنازعہ فیہ مسائل پر جھگڑمیں نہیں۔دوستانہ ماحول میں ان کے ساتھ باتیں کریں ان کو پیار سے
سمجھا ئیں کبھی ان کو چائے پر بلا لیں۔نیکی کی باتیں کریں۔قرآن کریم کی تعلیم سے انہیں روشناس کرائیں۔ان کو
یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کیا دلائل ہیں۔احمدیت کے کیا دلائل ہیں اور
احمدیت کو کیوں قبول کرنا چاہیے۔شروع شروع میں ان مسائل کو لینے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ ان کو عملاً یہ
بتائیں کہ ایک احمدی کس قسم کا وجود ہے جو پیار کرتا ہے خدا تعالیٰ سے پیار کرتا ہے خدا کے پیارے محمد صلی اللہ علیہ
وسلم سے پیار کرتا ہے خدا کی مخلوق سے پیار کرتا ہے خدا کی تعلیم سے جو قرآن کریم کی شکل میں کامل طور پر ہمیں ملی
ہے اور خیر محض ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ کیا ہے؟ قرآن کریم کی شکل میں مکمل ضابطہ
حیات ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو حکم نازل فرمایا ہے آپ نے وہ کر دکھایا یہی آپ کا اسوہ حسنہ ہے اسی
واسطے جب آپ کے اخلاق کے متعلق حضرت عائشہ سے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ کے اخلاق کیسے تھے۔انہوں
نے کہا قرآن دیکھ لو جو قرآن میں خلق بیان ہوئے ہیں وہ آپ کی زندگی میں ہمیں نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔پس قرآن کریم نے جو اخلاق بتائے ہیں ان کا خلاصہ خیر کے ایک لفظ میں بیان کر دیا گیا ہے۔چنانچہ جب
مسلمانوں سے سوال کیا گیا ماذا انزل ربكم قالو اخیرا۔بھلائی ہی بھلائی ہے۔قرآن
کریم کی تعلیم ہر قسم کی
مخلوق کے لئے خصوصاً انسان کے لئے بھلائی ہی بھلائی پر مشتمل ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری
زندگی بنی نوع انسان کی خدمت میں گزری ہے۔آپ نے ہر کس و ناکس کے لئے بھلائی ہی بھلائی چاہی ہے۔اپنوں
کیلئے بھی۔غیروں کے لئے بھی آپ کا وجود مجسم ہمدردی اور شفقت تھا۔مکہ والوں نے آپ کی مخالفت میں

دومشعل
ان جلد دوم
صلى الله
فرمود ۱۹۷۲۵ء
341
اپنا پورا زور گایا حتی کہ آپ ﷺ کو اور آپ کے دو تین سوصحابہ کواڑھائی سال تک شعب ابی طالب میں قید رکھا
اور کھانے کے سارے راستے بند کر دیئے گواڑھائی سال کی اس قید میں اللہ تعالیٰ نے بھوکے مرنے سے تو ان کو
بچالیا۔لیکن ان کے جسم کمزور ہو گئے۔ان کی طاقتوں میں ضعف پیدا ہو گیا۔چنانچہ اتنی لمبی بھوک کی اور دوسری
اذیتیں برداشت کرنے کے باوجود جب خدا تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ماننے والوں کے اخلاق کو
دنیا پر ظاہر کرنے کا ارادہ فرمایا اور خدائی منشاء کے مطابق سکے والوں کو قحط کا سامنا کرنا پڑا۔خوراک کی کمی ہوگئی تو وہ
جنہوں نے اڑھائی سال تک مسلمانوں کو شعب ابی طالب میں بند کر کے بھوکا مارنے کی کوشش کی تھی ان کی بھوک
کو محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن بھی برداشت نہیں کیا بلکہ جوں ہی پتہ لگا ان کی بھوک دور کرنے کے سامان پیدا
کرنے کی کوشش شروع کر دی۔گومدینے سے مکے تک سامان کے پہنچنے میں اور اس سے پہلے سامانوں کو اکٹھا
کرنے اور اس کا اانتظام کرنے میں وقت تو لگا لیکن ایک دن ضائع کئے بغیر ان کی بھوک کو دور کرنے کے سامان
کرنا شروع کر دئیے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اڑھائی سال تک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
ماننے والوں کو بھو کے مارنے کی کوشش کی تھی۔یہ وہ خیر ہے جس کے متعلق قرآن کریم میں آیا ہے: - ماذا انزل
ربكم قالو اخیرا۔بھلائی ہی بھلائی ہے۔قرآن کریم کی تعلیم کو دیکھ لو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو
دیکھ لو ہر ایک لئے بھلائی ہی بھلائی نظر آتی ہے۔یعنی خیر محض اس خیر محض سے مختلف پہلوؤں میں ہزاروں
شعائیں نکلیں۔گویا آپ
کیا وجود منبع ہے خیر محض کا۔آپ کے دل میں ہر کس و ناکس کی فکر تھی۔کسی کی روحانیت کی
فکر کسی کے اخلاق کی فکر کسی کے نفاق کے درست کرنے کی فکر کسی کے ایمان کی کمزوری دور کرنے کی فکر کسی
کے بھوکا مرنے سے بچانے کی فکر کسی کی عزتیں خطرے میں تھیں ان کی عزتوں کی حفاظت کی فکر۔بعض تو میں تھیں
جو اپنے لئے جہنم کے سامان پیدا کر رہی تھیں ان کی فکر کہ وہ خدا کے عذاب سے بچ جائیں۔چنانچہ کسری اور
قیصر نے حملے کئے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کویہ فکر تو پیدا نہیں ہوئی تھی کہ میں نہ مارا جاؤں گو ان کے ساتھ لڑائیاں تو
خلافت راشدہ کے زمانہ میں ہوئیں لیکن اس فتنہ کے آثار آپ کے زمانہ ہی میں افق پر نظر آنے لگ گئے تھے۔کہ
ان قوموں کے ساتھ واسطہ پڑے گا۔سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ شروع ہو گئی تھی۔اسی طرح آپ کے خلفاء کو یہ فکر نہیں
تھی کہ ابو بکر مارا جائے گا یا عمر مارا جائے گا یا عثمان مارا جائے گا یا علی مارا جائے گا اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ان پر ہوں
اللہ تعالیٰ کی رضا انہیں حاصل ہوں)۔انہیں فکر تھی تو اس بات کی یہ تو میں جہنم کے دروازے اپنے لئے کھول رہی
ہیں کہیں یہ ماری نہ جائیں۔چنانچہ ایک وقت تک اندھیرا تھا اور انکار تھا۔لیکن انکار پر اصرار نہیں تھا اور بظاہر کچھ
شرارت اور فتنہ اور فساد نہیں تھا۔لیکن بعد میں ننگے ہو کر سامنے آگئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نام
لیواؤں کو مٹانے کے لئے سارا عرب اکٹھا ہو گیا۔انہوں نے مدینہ کو گھیرے میں لے لیا اور مسلمانوں کے خلاف
آخری اور فیصلہ کن جنگ شروع کر دی۔بعد میں یہود بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ایسے خطرناک موقع پر بھی
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں صرف یہ نہیں تھیں کہ مدینہ میں بسنے والے مسلمانوں کی اللہ تعالیٰ

342
فرموده ۱۹۷۲ء
د و مشعل راه جلد دوم
حفاظت کرے بلکہ اس وقت بھی دعا ئیں تھیں کہ دنیا میں بسنے والے انسان کی اللہ تعالیٰ جہنم میں جانے نے
حفاظت کرے۔کیونکہ جس قسم کی دعا ہوتی ہے اسی قسم کی قبولیت ہوتی ہے۔اس موقعہ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے نہایت تڑپ اور الحاح کے ساتھ جو دعائیں کیں ان
کا تو ہمیں نہیں پتہ کیونکہ تاریخ نے ان کو پوری شکل میں
ریکارڈ نہیں کیا۔ممکن ہے کہیں چھوٹے چھوٹے اشارے ہمیں مل جائیں میرے ذہن میں اس وقت نہیں لیکن ان
دعاؤں کی جو قبولیت تھی وہ ہمارے سامنے ہے۔جو بھی دعائیں کیں۔یعنی مدینہ میں مسلمان گھرا ہوا ہے اس کی
وہ
جان خطرے میں ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں یہ تڑپ ہے کہ کسری کی حکومت میں بسنے والے اور
قیصر کی بادشاہت میں زندگی میں گزارنے والے خدا تعالیٰ سے دوری اختیار کر کے اس کے غضب کے جہنم
میں، دوزخ میں نہ جائیں۔بلکہ خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کریں اور اس کی رحمت سے حصہ پائیں۔کیونکہ
)
قبولیت یہ ہمیں نظر آئی کہ سر کی اور قیصر کی حکومتیں مسلمانوں کو مل جائیں گی۔مسلمان کو ان کے خزانوں سے تو کوئی
دلچسپی نہیں تھی۔مسلمانوں کو ان کے دلوں سے دلچسپی تھی اور مسلمانوں کو اس چیز سے دلچسپی تھی کہ وہ اندھیرے دل
جو ظلمت میں اس طرح پھنسے ہوئے تھے کہ ان
کو اپنی بھلائی یا اپنی نیکی کا بھی پتہ نہیں تھا ان کے لئے نیکی اور بھلائی
کا سامان پیدا ہو جائے۔تو جو بھی دعائیں کیں جن کا ہمیں پتہ نہیں وہ محض مدینہ کے مسلمانوں کے ساتھ تعلق نہیں
رکھتیں کیونکہ جو اس کی قبولیت ہے اس کا دائرہ اس وقت کی معلوم دنیا کی وسعتوں پر پھیلا ہوا ہے۔یہ دو ہی تو بڑی
سلطنتیں تھیں یعنی قیصر اور کسریٰ کی ان کے لئے بھی دعا کی اور اس طرح اپنا خیر محض ہونا ثابت کیا یہ وہ بنیادی راہ
عمل ہے جس کو اختیار کر کے ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ اسلام ہی زندہ مذہب ہے۔جب ہم کہتے ہیں کہ قرآن کریم
ہر ایک کے لئے بھلائی ہے ان معنی میں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر ایک کے لئے بھلائی لائے۔آج
ہی مجھے ایک غیر احمدی دوست ملنے آئے تھے میں نے ان سے کہا جو ہمیں گالیاں دیتے اور کفر کے فتوے لگاتے
ہیں ان کے لئے بھی ہمارے دلوں میں نفرت اور حقارت کے جذبات نہیں ہیں بلکہ اخوت اور شفقت کے جذبات
پیدا ہوتے ہیں اور ہمارے دل ان کے لئے بے چین ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کے غضب کو مول لے رہے ہیں۔اللہ
تعالیٰ ان کو ہدایت دے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے بنیں۔ہمیں ان پر کوئی غصہ نہیں۔ہمیں ان کی فکر ہے ہمارے دل ان کے لئے بھی تڑپ رہے ہیں۔جو ہمیں
گالیاں دے رہے ہیں ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے لئے ہدایت اور نور کے حصول کے سامان پیدا
کرے۔یہ ہے وہ اسوہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری خدمت انسانی کا نچوڑ ہے کہ سوائے خدمت کے اور
کوئی جذ بہ نہیں ہے۔ساری دنیا کی بادشاہتیں آپ کے قدموں پر ڈال دی گئیں اور اللہ تعالیٰ کا سارا پیار آپ کو
حاصل ہو گیا۔لیکن سر اونچا نہیں ہوا۔اور کسی سے نفرت اور حقارت کا سلوک نہیں کیا۔آپ کی زندگی میں فروتنی
اور ہمدردی کے بے مثال مظاہرے اس بات کا زندہ ثبوت ہیں۔یہی زندگی ایک احمدی کی ہونی چاہئے۔اس کے
لئے آپ کو اپنی زندگی کی تربیت اس رنگ میں کرنی چاہئے کہ جب آپ سے کوئی یہ پوچھے کہہ ماذا انزل ربكم

فرموده ۱۹۷۲ء
343
د و مشعل راه جلد دوم
کہ تمہارے رب نے قرآن کریم میں کیا تعلیم نازل کی ہے تو آپ میں سے ہر ایک شخص زبان حال سے یہ کہے کہ
میری زندگی دیکھ لو میں نے اسوۂ نبوی پر عمل کر کے جو کچھ خو کو بنایا وہ تمہارے لئے ہی نہیں ہر غیر کے لئے خیر ہی خیر
ہے۔اس زندگی کے لئے آپ کو تیار ہونا چاہئے۔دنیا بڑی پر کشش ہے۔وہ لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے مگر
سب کچھ دیکھنے کے بعد ( جو آپ دیکھ رہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو سمجھ کی توفیق دے) دنیا کا پیار ہمارے اندر نہیں
پیدا ہوسکتا۔دنیا کا پیار ٹھنڈا ہو گیا۔ایک ہی گرمی ہے جو ہمارے سینوں کو اورہ ہماری روح کوگر مائے ہوئے ہے اور
وہ گرمی ہے خدا اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کی گرمی اور ہمارے دل میں یہ تڑپ ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا جو اسوہ حسنہ تھا ہم اس کی تصویر بن جائیں۔کامل طور پر تو ہم نہیں بن سکتے۔ہم محمد صلی اللہ علیہ
وسلم تو نہیں بن سکتے لیکن اپنی استعداد کے مطابق اس کی تصویر بن سکتے ہیں۔ہمارے نفس کے آئینہ میں اس کا عکس
آ سکتا ہے۔آئینہ اگر خراب ہے اور دھندلا ہے تو اس میں شکل اچھی طرح نظر نہیں آ سکتی لیکن سوائے اس تصویر کے
ہماری روح کے آئینہ میں کوئی اور تصویر نہیں آنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔کھڑے
ہوں اور اپنے عہد کو دھرائیں۔تجدید عہد اور دعا کے بعد فرمایا:-
مجھے یاد ہے انگلستان میں پڑھائی کے دوران دو سال کے بعد میں نے جرمنی کے بعض علاقوں میں دیکھا۔مجھے کوئی دبلا اور کمزور نظر نہیں آیا میں نے سوچا اور ان سے پوچھا کہ ان کو کھانے کو تو زیادہ نہیں ملا لیکن کھانا ہضم
کرنے کے زیادہ سامان پیدا کئے گئے۔صبح چار بجے جگا دیا کرتے تھے نوجوانوں کو اور جس وقت ہمیں تہجد پڑھنی
چاہئے اس وقت ان کی ایک خاص قسم کی پریڈ ہوتی ہے جو جرمنی میں بڑی مقبول تھی وہ کروایا کرتے تھے۔جس سے
کھانا ہضم ہو جاتا تھا اور رات کو آٹھ بجے کے بعد کوئی گھر یہ جرات نہیں کرتا تھا کہ اونچی آواز سے ریڈیو بجائے
کیونکہ اگر ہمسایہ شکایت کر دے تو اگلے دن وہ پکڑا جاتا تھا۔کہ تم آرام میں خلل ڈالتے ہو اور ہمارے یہاں تو
کہاں سے کہاں پر لوگ اکٹھے ہوتے اور دوکانوں پر رات کے بارہ بجے تک جب تک ریڈیو بند نہیں ہوتا شور مچتا
رہتا ہے اور اس جگہ کوئی ہمسایہ کا خیال نہیں رکھتا وہ غیر مسلم ہونے کے باوجود ہمسائے کا خیال رکھتے ہیں۔رات کو
دیر تک نہ جا گنا سوائے ضرورت کے یہ بھی صحت کیلئے خصوصاً اس عمر میں بڑا ضروری ہے۔آپ میں سے بہت
سے بعض تو بڑی عمر کے ہیں لیکن بہت سے ایسے ہیں جن کو آٹھ گھنٹے روزانہ اچھی نیند آنی چاہئے۔یہ بڑا ضروری
ہے۔لیکن جن کو عادت نہیں مارنے کی پڑ جاتی ہے یا جن کے گھر میں ماں باپ کو عادت ہوتی ہے شہروں میں کہیں
مارنے کی بیچارہ پانچ چھ سال کا بچہ اونگھ رہا ہوتا ہے ماں کے پاس ہوتا ہے بھی آدھا منٹ سوتا ہے پھر جاگ اٹھتا
ہے۔کیونکہ ماں مشغول ہے باتیں کرنے میں باپ مشغول ہے گئیں مارنے میں یا ٹیلیوژن دیکھنے میں یا اور
خرافات نکل آئی ہیں۔خرافات اس معنی میں کہ ان کا استعمال خرافت ہے۔ورنہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز ہمارے فائدہ
کے لئے پیدا کی ہے۔لیکن ہمیں یہ اجازت دی ہے کہ ہر چیز کو اگر ہم برے بنا چاہیں تو غلط کاموں میں بھی استعمال

344
فرموده ۱۹۷۲ء
دو مشعل راه جلد دوم
دد
کر لیں۔بہر حال آپ کو پوری نیند آنی چاہئے اور اپنی ضرورت کے مطابق اور اپنے معدے کی طاقت کے مطابق
ماں باپ کی جیب کی طاقت کے مطابق نہیں ) معدے کی طاقت کے مطابق کھانا کھانا چاہئے۔اور کھانا کھانے
کے بعد اس کو ہضم کرنا چاہئے۔کئی دفعہ مجھے خیال آتا ہے کہ پندرہ میں دن کی کلاس یا تین ہفتے کی ایک کلاس منعقد
کی جائے۔جس میں بھلائی اور نیکی کی باتیں بتائی جائیں۔ساتھ ہی کھانا اور کھانے کے ہضم کا انتظام ہو۔اصل
خوراک اس بات کی ہے۔پھر دیکھیں کیا فرق پڑتا ہے۔جو انفرادی طور پر میں بھی کبھی تجربے کیا کرتا ہوں وہ تو بڑا
اچھا نتیجہ پیدا کرتے ہیں۔ہماری جو جسمانی طاقتیں ہیں وہ اس طرح جس طرح اس ہال کے نیچے روڑی کوئی گئی
تھی اسی طرح انہیں طاقتوں کے اوپر پھر ذہنی طاقتوں کی ایک منزل بنی ہے۔پھر اخلاقی طاقتوں کی دوسری منزل
بنتی ہے۔پھر اوپر بالا خانہ روحانی طاقتوں کا بنتا ہے۔اگر بنیاد ٹھیک طرح کوئی نہ گئی ہو تو وہ عمارت کا بوجھ برداشت
نہیں کر سکتی۔باقی چیزوں کو مثلاً عمر کے لحاظ سے آدمی ایک ایسی عمر میں داخل ہوتا ہے کہ اس کی خواہش بہت زیادہ
ہوتی ہے جوانی سے بھی زیادہ نیکیاں کرنے کی لیکن جسمانی طاقت ساتھ نہیں دیتی اور کئی انبیاء کی طرف یہ بات
منسوب ہو کر یہ روایت آئی ہے کہ خواہش تو ہے اے رب تیری راہ میں قربانی کرنے کی مگر جسم ساتھ نہیں دے رہا۔اسی مفہوم کی باتیں پہلی کتابوں میں پائی جاتی ہیں۔پس جہاں تک ممکن ہے جسم کو اس قابل بناؤ کہ دینی اور اخلاقی
اور روحانی جد و جہد اور مجاہدہ کے قابل بن جائے یہی مجاہدہ ہے جس میں آپ نے ایک نہ ایک دن پڑنا ہے۔آپ
کا جسم اس قابل ہوگا تبھی اس کو برداشت کر سکے گا۔ورنہ نہیں۔میں نے کئی بڑے اچھے ذہین اور صاحب فراست
بچے دیکھے ہیں۔آٹھویں دسویں میں پڑھتے ہیں لیکن چونکہ ان کی جسمانی طاقت اتنی کمزور ہوتی ہے کہ وہ پڑھائی کا
بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔اگر کوئی ان کو سنبھال لے تو وہ آسانی سے برداشت کر جائیں گے۔شاید یونیورسٹی میں
فرسٹ آجائیں۔اب ہم جو دعا کریں گے اس میں یہ بھی دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ
ہماری تمام صلاحیتوں کا ایک متوازن ارتقاء ہو اس کے اللہ تعالیٰ سامان پیدا کرے اور ان سامانوں میں اپنی سمجھ اور
عقل بھی ہے۔کیونکہ انسان خود ہی اپنے آپ کا دشمن بن کے اپنے آپ کو نقصان پہنچا تا ہے۔خدا کرے ایسا نہ
ہو، نہ ہم اپنے دشمن ہیں اور نہ کوئی دشمن ہماری صلاحیتوں کے ارتقاء میں ہمیں نا کام کرنے میں کامیاب ہو۔اس
کے فرشتے ہر قوت کی جو ہمیں عطا کی گئی ہے حفاظت کرنے کے لئے آئیں۔اور تمام قولی ہمارے جو اللہ تعالیٰ کی
از بر دست عطا ہیں وہ متوازن ترقی کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے اس پیار کو حاصل کر لیں جو پیارا اللہ تعالیٰ انفرادی
حیثیت میں ہراحمدی کی استطاعت کے مطابق اسے دینا چاہتا ہے۔آؤدعا کر لیں“۔

آج 10 میں سے 10 باقی