سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثالث کا خدام الاحمدیہ سے بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمودہ
۱۹ اکتو بر۱۹۷۲ کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔سورۃ التین کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا:-
اس سورۃ میں چارا نقلابات کا ذکر کیا گیا ہے۔پہلا انقلاب
363
پہلے انقلاب کی علامت الحنین بیان کی گئی ہے۔اور یہ انقلاب حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوکر
حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ تک رہا۔درمیان میں جو انبیاء کرام ہوئے ، انہوں نے ایک طرف اس انقلاب کو
کامیاب بنانے کے لئے کوشش کی اور دوسری طرف دوسرے انقلاب کے لئے لوگوں کو تیار کیا۔اس انقلاب کے
ذریعہ بنو آدم کو گناہ کا احساس دلایا گیا۔ان کے ننگ یعنی گناہ کی طرف میلان کو ظاہر کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ تم
اس جنگ کو ڈھا نپوور نہ تم گناہگار ہو کر رہ جاؤ گے۔اور اس طرح اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکو گے۔اس انقلاب میں
تین باتیں خاص طور پر ممتاز نظر آتی ہیں۔(۱) شیطان کو یہ ڈھیل دی گئی کہ روحانی انقلاب کونا کام بنانے کے لئے
وہ جو جی چاہے کرے۔اس پر وہ گرفت نہیں آئی جو نوح کے زمانہ میں اس پر آئی۔گو یا اللہ تعالیٰ نے اعلان فرمایا کہ
میں اس پہلے انقلاب کو بغیر گرفت کے کامیاب کروں گا۔(۲) حضرت آدم پر جو ہدایت نازل ہوئی ، وہ گوروحانی
ترقیات کے لئے تھی لیکن اس میں معاشرہ انسانی پر زیادہ زور دیا گیا تھا۔(۳) مادی ضروریات کا اس انداز
میں خیال رکھا جاتا تھا کہ آبادی
کی تقسیم کے نتیجہ میں نفرت پیدا نہ ہو۔دوسرا انقلاب
دوسرا انقلاب جس کا اس سورۃ میں ذکر کیا گیا ہے وہ حضرت نوح علیہ السلام سے شروع ہوا۔اس انقلاب کی
علامت زیتون بیان کی گئی ہے۔اس انقلاب میں جو چیز نمایاں نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ خدا نے شیطان سے کہا میں
تمہیں ایک حد تک ڈھیل دے سکتا ہوں لیکن اگر تو سمجھتا ہے کہ میرے بندوں کو میرے رستہ سے ہٹا دے گا اور
انہیں ہلاک کر دے گا۔تو میں تمہیں ایسا نہیں کرنے دونگا۔کہتے ہیں طوفان نوح کے دوران کشتی نوح کے پاس
سے ایک فاختہ گزری جس کے منہ میں زیتون
کی ٹہنی تھی۔حضرت نوح علیہ السلام نے فاختہ اور زیتون کی ٹہنی سے
دواندازے لگائے۔

364
-1
فرموده ۱۹۷۲ء
د مشعل راه جلد دوم
دد
ان کے قریب ہی خشکی ہے جس پر وہ آباد ہو سکتے ہیں۔کیونکہ فاختہ کی پرواز چند میل سے
زیادہ نہیں ہوسکتی۔یہ کہ اس خشکی پر زیتون موجود ہے جو بہت عمدہ غذا ہے۔یہ انقلاب انسانی ذہن اور قومی کو ایک درجہ اور آگے لے گیا اور اس نے لوگوں کو تیسرے انقلاب کے قبول
کرنے کے لئے تیار کیا اس دوسرے انقلاب کا زمانہ حضرت موسیٰ علیہ السلام تک ممتد ہے درمیان میں بہت سے
انبیاء آئے جن کی بعثت کی دواغراض تھیں۔-1
-۲
تیسرا انقلاب
یہ کہ اس انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے جد و جہد کریں۔اور تیسرے انقلاب کو قبول کرنے کے لئے انسانی ذہن کو تیار کریں۔اس انقلاب کے بعد
انسان کی آبادی جو ایک جگہ اکٹھی تھی اس میں انتشار اور وسعت پیدا ہوگئی۔تیسرا انقلاب حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں پیدا ہوا اور محمد رسول اللہ ﷺ کے زمانہ تک رہا۔اس
روحانی انقلاب کی علامت سورۃ الحسین میں البلد الامین یعنی خانہ کعبہ بیان کی گئی ہے۔اس انقلاب میں بعض
چیزیں نمایاں نظر آتی ہیں۔-1
-۲
دشمنان دین کے مقابلہ میں زیادہ طاقت نظر آتی ہے۔حضرت نوح علیہ السلام کے انقلاب کے زمانہ میں جو گنتی کے لوگ منتشر ہو گئے تھی وہ اس
زمانہ تک قوموں کی شکل اختیار کر گئے اور صرف قوم ہی نہیں بنے بلکہ ان میں نیشنلزم کا رنگ
نمایاں ہو گیا۔حضرت نوح کے زمانہ میں جو ایک قوم تھی وہ اب کئی ایک مخالفت کرنے والی ایک دوسرے
پر سبقت لے جانے والی اور ایک دوسرے کے حقوق کو پامال کرنے والی قوموں کے رنگ
میں آگئی۔چوتھا انقلاب
چوتھا انقلاب محمد رسول
اللہ ﷺ کے زمانہ میں بپا ہوا۔اور یہی وہ انقلاب ہے جس کے لئے تیار کرنے کے
لئے پہلے تینوں انقلاب آئے۔یہ عظیم انقلاب مادی دنیا میں بھی آیا اور روحانی دنیا میں بھی آیا۔کیونکہ اس میں مادی
دنیا اور روحانی دنیا کو اس طرح سمودیا گیا ہے۔ان میں ایسا امتزاج پیدا کر دیا گیا ہے کہ ربنا اتنا فی الدنیا
حسنة و في الاخرة حسنة کی تفسیر انسان کو نظر آتی ہے اور اس انقلاب کا عظیم مقصد یہ تھا کہ دنیا تو حید سے

د دمشعل راه
ل راه جلد دوم
اس طرح بھر جائے جیسے سمندر پانیوں سے بھرا ہوا ہے۔فرمود ۱۹۷۲۵ء
365
ان چاروں انقلابات کا سورہ فاتحہ میں بیان کردہ چار الہی صفات یعنی ربوبیت ، رحمانیت ، رحیمیت اور
مالکیت یوم الدین سے گہرا تعلق ہے۔موجودہ مادی انقلابات
حضور نے موجودہ دنیوی اور مادی تحریکات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا۔سرمایہ داری اشتراکیت اور سوشلزم
( چین ) کے تینوں انقلابات بھی لوگوں کو اس عظیم انقلاب کے لئے تیار کرنے کے لئے آئے ہیں جو محمد رسول
اللہ ﷺ کے ذریعہ بپا ہوا۔سرمایہ داری کے دور میں ریلیں جاری ہوئیں ہوائی جہاز اور سمندری جہاز بنائے گئے،
تار اور ٹیلی فون کی ایجادات ہوئیں صنعتی انقلاب بپا ہوا۔مطبع ایجاد ہوا۔اور یہ ساری وہ چیزیں ہیں جن کی اسلامی
انقلاب کے لئے ضرورت تھی۔اشتراکیت کے نظام نے جہاں مذہب پر حملہ کیا اور خدا کا انکار کیا وہاں اس نے
اسلام کی مخالف مستشرقین کی فوج کو بھی تمہیں نہیں کر دیا سوشلزم کا انقلاب اشتراکی انقلاب سے بڑا مختلف ہے اس
انقلاب کے بپا کرنے والوں نے خدا کا اقرار تو نہ کیا لیکن لا اکراہ فی الدین کی تعلیم پر عمل کروایا۔کیونکہ اس
میں کہا گیا ہے کہ چین میں رہنے والے اپنے عقائد آزادی سے رکھ سکیں گے اور ان پر عمل بھی کر سکیں گے۔گویا
جسمانی، ذہنی، اخلاقی ، اور روحانی چاروں بنیادی صفات میں سے پہلی دو صفات کو اشتراکیت نے پہچانا اور ان پر
اتنا زور دیا کہ مغرب کہنے لگا کہ بہت سے میدانوں میں روس ان سے آگے نکل گیا ہے۔سوشلزم ایک درجہ اور آگے
بڑھی اس نے کہا کہ اخلاق کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے گویا سوشلزم کا انقلاب انسانی ذہن کو ایک درجہ اور آگے لے
آیا۔غرض یہ تینوں انقلاب ایک طرح سے اسلامی انقلاب کے مد و معاون ہیں۔اسلامی جنگ کے ہتھیار
حضور نے تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا جیسا کہ میں نے بتایا ہے لوگوں کو عظیم انقلاب یعنی اسلامی انقلاب
کے قریب تر لانے کے لئے اللہ تعالی نے تین انقلاب بپا کئے۔یہ تینوں انقلاب انسانی ذہن کو اس حد تک لے
آئے ہیں جہاں سے روحانی بادشاہت نے دنیا کو اپنے حلقہ میں لے لینا تھا۔اس لئے تمہارے سامنے جو اصل چیز
ہے وہ یہ ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی فوج کا ایسا سپاہی بنیں جو اسلام کی جارحانہ جنگ لڑ سکے اور اس کے لئے جو
ہتھیار تمہیں دئے گئے وہ مادی نہیں بلکہ روحانی ہیں۔اور وہ ہتھیار قرآنی ہدایت اور قرآنی انوار ہیں۔قرآن کریم پر
غور و فکر کر کے اور اس کی ہدایات سے کام لیتے ہوئے آگے بڑھنا تمہارا کام ہے۔تم فکر سے کام لو اور فکری اتحاد
پیدا کرو اور صحیح نتائج ، دعاؤں اور کوشش سے حاصل کرو۔پھر زندگی کی تجربہ گاہ میں عملاً تجربہ حاصل کرو۔تا علی وجہ
البصیرت اسلامی مساوات کے پیغام کو دنیا تک پہنچا سکو تم آرام سے سو نہیں سکتے کیونکہ اس کام کے لئے مہینوں کی

366
فرموده ۱۹۷۲ء
دو مشعل راه جلد دوم
نہیں سالوں کی ضرورت ہے۔تقویٰ کو ڈھال بناؤ کیونکہ اس روحانی فوج کو جس کا آپ نے سپاہی بننا ہے۔دشمن
سے حفاظت کے لئے تقویٰ کی ڈھال دی گئی ہے اگر تم تکبر اور خود نمائی سے کام لو گے تو یہ ڈھال تمہارے کام نہیں
آئے گی۔پس تم تقویٰ کی ڈھال کو پاس رکھو اسلامی تعلیم سے ہتھیار بند ہو جاؤ۔اور ساری دنیا پر حملہ کرنے کی
طاقت پیدا کرو۔اگر تم نے محمد رسول اللہ ﷺ کی فوج کا سپاہی بننا ہے تو آج یہ عہد کر کے یہاں سے اٹھو کہ قرآن
کریم کے حکم اور تنبیہہ کے مطابق لو ارادوا الخروج لا عدو اله عبدة ( حواله التوبہ آیت نمبر (۴۶) جنگ
کرنی ہے تو اس
کیلئے تیاری بھی کرنی پڑتی ہے ) تم عمل کرو گے۔کیونکہ جس شخص نے سپاہی بننا ہوتا ہے، اس کے
لئے سپاہی کی صفات کو پیدا کرنا ضروری ہے۔پھر یہ عہد محض زبانی نہ ہو بلکہ تمہیں عمل کر کے دکھانا پڑے گا اس رستہ
میں تکالیف بھی آئیں گی۔مصائب کا سامنا بھی کرنا پڑے گا لیکن ان سے گبھرانے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ خدا
تعالیٰ بغیر امتحان لئے اور ابتلاؤں میں ڈالے اپنی رضا کی جنتوں کا وارث نہیں بنایا کرتا۔پھر جتنا بڑا کام ہوگا اتنا ہی
بڑا امتحان بھی ہوگا۔اس روحانی جنگ میں حصہ لینے کے لئے تمہیں ظاہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں اور نہ یہ
ہتھیار تمہارے پاس موجود ہیں۔تمہاری تیاری یہ ہے کہ قرآن کریم کے ہتھیار سے لیس ہو جاؤ۔اور بداخلاقی سے
بچنے کے لئے تقوی کواپنی ڈھال بنا لو۔پھر خدا تعالیٰ سے ذاتی محبت پیدا کرو۔کیونکہ تم نے اسلام کا جھنڈا گھر گھر ،
قریہ قریہ، شہر شہر، ملک ملک میں گاڑنا ہے۔تم خدا تعالیٰ سے ایسی محبت اور تعلق پیدا کرو کہ وہ خود بلا کر تمہیں اسلام کا
جھنڈا دے دے تا ہماری زندگی کا مقصد پورا ہو۔تا ہماری یہ خواہش پوری ہو جائے کہ ہماری زندگی میں اسلام کو
غلبہ نصیب ہواور تا دوسری قوموں کو یہ پتہ لگ جائے
کہ وہ غلطی پر ہیں اور وہ تمہارے پاس آئیں اور تمہارے نمونہ کو
دیکھ کر صداقت قبول کریں اور محمد رسول اللہ ﷺ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔میری دعا ہے اور ہمیشہ رہے گی
اور تمہاری بھی دعا ہے اور ہمیشہ ہی رہے گی کہ خدا کرے ایسا ہی ہو۔اس کے بعد حضور نے خدام الاحمدیہ کا عہدد ہروایا اور بہی اور پر سوز دعا کروائی جس کے ساتھ خدام الاحمدیہ کا
تیسواں سالانہ اجتماع بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گیا۔( بحوالہ روزنامه الفضل ۱۰ اکتوبر ۱۹۷۲ء)

10 von 10 heute frei