ربوہ کے اجتماعی وقارِ عمل سے حضور کا خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
367
۱۲۴۲ ۱ پریل نماز مغرب سے قبل حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی از راہ شفقت ربوہ کے
اجتماعی وقار عمل کے مقام پر تشریف لائے اور اپنے خدام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جو خطاب
فرمایا اس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔اہل ربوہ خصوصاً نو جوانان و اطفال ربوہ نے اس وقار عمل کو انجام تک پہنچایا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جس
نے اپنی یہ صفت بھی ہم پر ظاہر کی کہ میں الشکور ہوں آپ کی اس مخلصانہ اور عاجزانہ اور منکسرانہ اور متواضعانہ
خدمت کو قبول کرے اور اپنی بے پایاں رحمت سے احسن جزا آپ سب کو عطا کرے“۔دعا کے بعد حضور نے فرمایا:-
یہ کام تو ختم ہو گیا۔یہ سمجھیں ایک کلاس تھی۔کام کا تجربہ بہت ہو گیا۔سامان جس قسم کا چاہیئے اس کا تجربہ
بھی ہوگیا۔اب ایک اور کام ہے۔یہ تو قریباً ایک مہینے کا کام تھا وہ دو سال کا کام ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ آہستہ
آہستہ وہ ہوگا اور وہ جو ہماری زمین دریا چھین کر لے گیا تھا اس کو ہم نے دریا سے چھیننا ہے۔انشاء اللہ جو پل کے
پاس سے لیکر آگے ایک پتھروں والی جگہ ہے جہاں بعض دفعہ ہمارے دوست ڈوب بھی گئے ہیں اور جہاں نیچے پانی
چکر کا تا ہے وہاں تک انجنئیر وں کے مشورے اور نقشوں کے مطابق پتھر رکھنے ہیں۔جب پانی بڑھے گا تو ریت بیچ
میں ڈالا کرے گا لیکن برسات سے پہلے اس قسم کا اور اتنا کام ہو جانا چاہیئے کہ برسات میں دریا بھی ہماری خدمت
کرے اور بیچ میں بھل اور ریت ڈالے۔باقی کی ہم ڈال لیں گے انشاء اللہ۔اور پھر لیول کر کے نہایت اچھی سیر
گاہ بنائی جائے گی اور یہ جو پکی سڑک ہے اس کو دریا تک لیجانا پڑے گا ( کالج کے سامنے والی سڑک ) ورنہ وہ سیر گاہ
کسی کام نہیں آئیگی۔جماعت کے ہر طبقے کو اس کی ذمہ داری سے آگاہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:-
اگر وہ ذمہ داری جو ہماری چھوٹی سی جماعت پر اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کی شاہراہ فتح ونصرت پر کامیاب
انجام تک پہنچانے کی ڈالی ہے اسے پورا کرنا ہے تو ہماری بہنیں ہمارے ساتھ برابر کی شریک ہونی چاہیئیں۔مجاہدے میں اور عمل میں لیکن ہماری بہنیں اس وقت تک پوری طرح شریک نہیں ہوسکتیں جب تک کہ جماعت
احمدیہ کوتسلی نہ ہو کہ کوئی بھی ہو خواہ وہ احمدی ہے یا دوسرے فرقوں سے تعلق رکھتا ہے یا غیر مسلم ہے کوئی بھی شخص کوئی
بھی انسان ان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھے گا۔یہ تسلی ہونی چاہیئے جماعت کو تب وہ شریک ہو سکتی ہیں۔اور یہ
نہیں ہوسکتا جب تک آپ احمدی جو ہیں وہ غض بصر کی عادت نہ ڈالیں۔کوئی ہندنی سامنے آ جائے یا کوئی
اچھوت سامنے آ جائے۔آپ کی نظر عورت کے چہرے کی طرف نہیں اٹھنی چاہیئے۔تب آپ ان سے یہ ڈیمانڈ
368
فرموده ۱۹۷۳ء
د و مشعل راه جلد د
دوم
کر سکتے ہیں کہ احمدی بچی کی طرف ، احمدی عورت کی طرف تمہاری نگاہ نہ اٹھے۔چنانچہ ہم دعا کریں گے اور
تربیت کی کوشش بھی کریں گے کہ اپنا معاشرہ ٹھیک کر لیں۔لیکن ہماری ہر احمدی بچی اور احمدی عورت کے متعلق
جماعت کو بحیثیت مجموعی یہ تسلی ہونی چاہئے کہ کوئی آنکھ اس پر نہیں اُٹھے گی پھر وہ برابر کی شریک ہوسکتی ہیں۔نہیں تو
اسلامی تعلیم کے خلاف ان کو گھروں کے اندر بند کر دیا گیا ہے۔ٹھیک ہے بڑا میدان عمل ان کا گھر ہی ہے اور انہوں
نے بچوں کی تربیت کرنی ہے وغیرہ۔لیکن جب ضرورت پڑی تو جہاد کے میدان میں انہوں نے پانی بھی پلایا اور
انہوں نے زخمیوں کی دیکھ بھال بھی کی۔علاج کیا مرہم پٹی کی۔جو ان کے کام وہاں جہاد میں ہو سکتے تھے سب
کیے۔اب یہ تو نہیں کہ وہاں جا کے وہ بے پردہ تھیں۔نہیں، وہ پر وہ کرتی تھیں اور نہ یہ تھا کہ پردے کی وجہ سے کام
میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔بہر حال بدلے ہوئے حالات میں جو بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں ان کے ساتھ ساتھ
ہم نے چلنا ہے۔اس طرح سمجھیں کہ ایک فلڈ آیا ہوا ہے۔آپ نے اسے یہاں سے روکا پھر پانی آگے جائے گا لیکن پانی
کے آگے آگے آپ نے جانا ہے تا کہ بند باندھتے چلے جائیں اور گندگی جو ہے وہ بنی نوع انسان کے اندر سرایت
نہ کرے اور جماعت کے مردوزن کو اس گندگی سے ہم محفوظ رکھ سکیں۔میں نے ان بوجھ کر دعا پہلے کرا دی تھی، مگر دل آپ لوگوں کی محبت میں اپنی کیفیت رکھتا تھا۔تو میں
نے کہا کہ وہ حصہ ختم کر کے پھر اگلا پروگرام آپ کو بتاؤں گا۔میں تو جب سے گھوڑے سے گرا ہوں تو میری ریڑھ کی دوہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔بڑا لمبا عرصہ ڈاکٹروں نے
مجھے لٹائے رکھا اس لئے اب میں بوجھ نہیں برداشت کر سکتا۔نہ اس قسم کا کام کر سکتا ہوں اس لئے کڑھتا رہتا
ہوں۔( کیونکہ ویسے میری صحت خدا کے فضل سے اچھی ہے۔میں آپ سے شاید ہر ایک کے ساتھ بینی اب بھی
پکڑلوں کا میابی کے ساتھ ، لیکن یہ ایک مجبوری ہے اور مجھے بڑا دکھ اٹھانا پڑتا ہے اور دکھ کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں
آپکے ساتھ میں بھی شریک ہو جاتا ہوں )۔( خالد مئی ۷۳)