تربیتی کلاس۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
369
سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے مورخہ ۱۸ مئی ۱۹۷۳ء ایوان محمودر بوہ میں خدام الاحد یہ
مرکزیہ کی سالانہ تربیتی کلاس کا افتتاح کرتے ہوئے جو خطاب فرمایا تھا۔اس کا مکمل متن درج کیا
جاتا ہے۔( غیر مطبوعہ )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: -
تربیتی کلاس میں نمائندگی کی اہمیت
خدام الاحمدیہ کی یہ تربیتی کلاس جو مرکز میں ہر سال ہوتی ہے دو ہفتے تک رہے گی۔وہ خدام جو اس کلاس
میں شمولیت کے لئے آئے ہیں مگر ابھی تک رجسٹر نہیں ہوئے۔یعنی ان کے نام نہیں لکھے گئے اور پیچھے علیحدہ ان کو
بٹھایا گیا ہے وہ ذرا کھڑے ہو جائیں تاکہ اندازہ ہو جائے کہ وہ کتنے ہیں (حضور کے ارشاد پر چند خدام کھڑے
ہو گئے حضور نے فرمایا تشریف رکھیں)۔اس وقت تک جو احمدی بچے مرکز میں اس کلاس میں شمولیت کے لئے آچکے ہیں، وہ گذشتہ سال کے مقابلہ
میں برابر برابر ہیں کچھ تھوڑا سا فرق ہے۔اگر مجالس کی شمولیت کی تعداد تسلی بخش ہو جائے تو پھر تسلی بخش زیادتی
ہو جائے گی۔ویسے تو یہ نمائندہ کلاس ہے۔اس کے افراد کی تعداد کے مقابلہ میں جماعت کی شمولیت، مجالس کی
شمولیت سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔تعلیم و تربیت کی اصل بنیاد قرآن کریم
قرآن کریم ہی ہماری تعلیم و تربیت کی اصل بنیاد ہے۔باقی تمام علوم اس کی تفاصیل ہیں۔قرآن کریم نے
یہ دعویٰ کیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس کتاب عظیم کے ذریعہ انسان کو عزت و شرف کے سامان مہیا کئے ہیں۔پھر بھی
فهم عن ذكر هم معرضون“ یعنی طرفہ تماشہ یہ ہے کہ انسان جس کے شرف کے سامان مہیا کئے گئے ہیں
اپنے شرف کے سامانوں سے اعراض کر رہا ہے۔پہلو تہی کر رہا ہے۔اس کامل اور حسین شریعت کے نزول کا اصل
مقصد یہ ہے کہ انسان شرف کے اس مقام کو حاصل کر سکے جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہے۔جماعت احمدیہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ الہام اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ الخير كله فی
القرآن ہر قسم کی بھلائی قرآن کریم میں پائی جاتی ہے۔اور اس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔اس میں دین کی بھلائی
بھی ہے اور دنیا کی بھلائی بھی۔اس میں دنیا کی عزت و شرف کے سامان بھی ہیں اور روحانی طور پر عزت و شرف
370
کے سامان بھی ہیں۔فرموده ۱۹۷۳ء
دو مشعل راه جلد دوم
اس وقت دنیاوی لحاظ سے جو اقوام ترقی یافتہ کہلاتی ہیں ان کے معاشرہ کو ہم دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ایک وہ حصہ جو اقوام کی خوبیوں پر مشتمل ہے اور ایک وہ حصہ جو ان کی برائیوں پر مشتمل ہے۔جو حصہ تو ان کی
بد عملیوں سے تعلق رکھتا ہے۔وہ انہیں ہلاکت کی طرف لے جارہا ہے۔اور جو حصہ ان کی خوبیوں پر مشتمل ہے وہ
انہیں ہلاکت سے محفوظ رکھ رہا ہے۔گویا ایک قسم کا مقابلہ ہے جو ان کی زندگی اور ان کے معاشرہ کی بدی اور خوبی
کے درمیان ہورہا ہے اور ہمیں یہ نظر آ رہا ہے کہ آہستہ آہستہ ان کی بدیاں ان کی خوبیوں سے زیادہ ہو جانے کی
طرف مائل ہو رہی ہیں۔جس وقت برائی نیکی سے بڑھ جائے اور دنیا میں فساد پیدا ہو تو اس وقت اقوام اللہ تعالیٰ کی
قہری گرفت میں آ جاتی ہیں۔جو حصہ ان کی خوبیوں پر مشتمل ہے اس پر جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا
ہے کہ ان کے سارے کے سارے اصول قرآن کریم سے اخذ کئے گئے ہیں۔مثلاً جب تجارت میں بعض اقوام
نے دنیا میں ترقی کی اور ان کی تجارت ساری دنیا میں پھیل گئی یہیں سے دولت مشترکہ کی ابتداء ہوئی یعنی مختلف
یور بین اقوام تجارتی اغراض کے لئے اکٹھی ہو گئیں پھر جب امریکہ کی یا جاپان کی اجارہ داری قائم ہوئی اور اب
چین میدان میں آرہا ہے۔ان کی تجارت کی بنیاد دیانت پر اور صداقت پر تھی۔اس لئے کہ پہلی دفعہ انسان نے
ہزاروں میل دور سے مال منگوا نا شروع کیا۔اور اس کے لئے اپنا اعتبار جمانا ضروری ہو گیا۔انہیں یہ معلوم تھا کہ
اس میں صداقت اور دیانت سے کام لینا ضروری ہے۔اور جھوٹ نہیں بولنا۔صداقت چھوڑ کر ہم دنیا کی تجارت پر
قبضہ نہیں کر سکتے۔یہ دراصل اسلام سے اپنایا ہوا اصول ہے۔معاشرے کی اصلاح اور ترقی کے لئے بنیادی اصول
یہ ایک بنیادی تعلیم اور اصول ہے جو اسلام نے معاشرہ کی اصلاح اور ترقی کے لئے دیا ہے۔اسلام نے اس
بات پر بڑاز وردیا ہے کہ دیانت اور صداقت کو بھی نہیں چھوڑنا۔یہاں سے ایک شخص مثلا انگلستان کو دس بیس لاکھ روپے کے سامان کا آرڈردے دیتا تھا۔حالانکہ نہ اسے ان
کے حالات کا پتہ اور نہ ان کے طریق کا پتہ ہوتا تھا۔لیکن ایک چیز کا پتہ تھا کہ یہ ملک تجارت میں غلط بیانی نہیں
کرتے۔اس حد تک صداقت اور امانت کا حال تھا کہ آپ بیتی کی میں ایک مثال دے دیتا ہوں۔بڑی دیر کی بات
ہے غالباً ، ۵ یا ۵۱ء کی۔ہمارا کالج اس وقت لاہور میں تھا اور میں کالج کا پرنسپل تھا۔ہمیں سائنس کے سامان کی
ضرورت تھی۔انگلستان کی ایک فرم کے ساتھ ہم نے خط و کتابت کی اور ان کو سامان بھجوانے کا آرڈر دیا۔جس
وقت وہ سامان پہنچا تو اس میں دو آ ٹیٹم ITEMS ( جو چھوٹے چھوٹے تھے اپنے حجم کے لحاظ سے۔وہ ) موجود
نہیں تھے۔چنانچہ میں نے انہیں یہ لکھا کہ اس طرح یہ یہ چیزیں نہیں ہیں۔ایک کا نام تو مجھے یاد ہے دوسرا ذ ہن سے
نکل گیا۔آٹھ کے قریب سٹاپ
واچر تھیں جو کہ ہماری لیبارٹریز میں کام آتی ہیں۔اور لیبارٹریز سے باہر بھی کام
فرموده ۱۹۷۳ء
371
د و مشعل راه جلد دوم
آ جاتی ہیں۔وہ موجود نہیں تھیں۔انہوں نے مجھے جواباً لکھا کہ پیکنگ کا جو سامان ہوتا ہے مثلاً باریک باریک
کاغذوں کی کترنیں وغیرہ اگر آپ نے وہ ضائع نہیں کیا تو اس میں تلاش کریں۔چنانچہ اس وقت فزکس
ڈیپارٹمنٹ اور ہمارے کسٹم والوں نے مجھے اس تجارتی فرم سے بہت شرمندہ کروایا۔وہاں بیٹھے کئی ہزار میل دور مجھے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ اپنا پیکنگ کا سامان دیکھو وہ چیز اس کے اندر
ہوگی۔یعنی یہ بات اُن کے تصور میں بھی نہیں آسکتی کہ وہاں رہ گئی ہو۔اس سے اُن کی دیانت اور امانت کے ساتھ
اُن کی اہلیت کا بھی مظاہرہ ہوتا ہے۔خیر میں نے اپنے فزکس کے شعبہ سے کہا یہ خط آ گیا ہے۔تلاش کرو۔جب
انہوں نے تلاش کیا تو ان دو میں سے ایک چیز وہاں سے مل گئی چنانچہ میں ان کو خط لکھا کہ ایک چیز مل گئی ہے اور
دوسری نہیں ملی۔تو انہوں نے مجھے یہ جواب دیا کہ کراچی کسٹم والوں سے پوچھو۔شاید وہاں رہ گئی ہو اور جب میں
نے کراچی کسٹمر کولکھا تو انہوں نے آرام سے
لکھ دیا کہ ہمیں بڑا افسوس ہے کہ متعلقہ چیز یہاں رہ گئی تھی۔انہوں نے
چیزیں دیکھنے کے لئے بکس کھول نگر ساری چیزیں اندر نہ رکھیں۔ایک چیز بے احتیاطی سے باہر رہ گئی۔تجارت کے سنہری اصول
پس دیانت اور صداقت اور امانت کی بنا پر ان اقوام نے دنیا کی تجارت پر قبضہ کیا اور وہ سارے بنیادی
اصول جو تجارت کو فروغ دینے والے اور دنیا کے سامان اور دنیا وی دولت کو اکٹھا کرنے والے ہیں وہ دراصل
اسلامی تعلیم سے ماخوذ ہیں۔مسلمان ان کو بھول گئے۔لیکن انہوں نے ان سنہری اصولوں
کو اپنایا۔اور دنیا کی
تجارت پر قبضہ کر لیا۔اس کے مقابلہ میں جب پاکستان بنا اس وقت یہاں کے بعض تجارتی اداروں کے متعلق پتہ
لگا کہ سامان کا جو نمونہ بھیجتے ہیں وہ کچھ اور ہوتا ہے اور بعد میں جو مال سپلائی کرتے ہیں وہ کچھ اور ہوتا ہے۔بعض
کے متعلق اس وقت اخباروں میں یہ بھی چھپا کہ روٹی کی گانٹھوں کو جب پریس کرتے تو درمیان میں ڈیڑھ ڈیڑھ دو
دوسیر کی اینٹیں رکھ دیتے اور اس طور پر پریس کرتے کہ کسی کو پتہ ہی نہ لگتا کہ ان میں اینٹیں رکھی ہوئی ہیں۔چنانچہ
اس طرح وزن پورا کر دیا جاتا اور اس کو باہر بھیج دیا جاتا لیکن ایک دفعہ تو ایسے تجارتی اداروں نے پانچ اینٹوں کی
قیمت اصل قیمت سے
کہیں زیادہ روئی کی قیمت کی صورت میں وصول کر لی۔یہ تو درست ہے لیکن بعد میں نہ صرف
اپنے تجارتی ادارہ کو نقصان پہنچایا بلکہ اپنی قوم کی تجارت کو بھی نقصان پہنچایا۔اور آئندہ کے لئے تجارت کا دروازہ
بند کر وا دیا۔غرض مسلمان اس چیز کو بھول گئے اور جو غیر اقوام تھیں انہوں نے قرآن کریم کے بتائے ہوئے ان اصولوں
سے جو انسان کو عزت و شرف کے سامان بہم پہنچانے والے ہیں فائدہ اٹھایا اور دنیا میں ترقی کی۔بیسیوں ایسی
مثالیں ہیں جن سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ دنیا میں بھی دنیاوی معیار کے مطابق شرف اور عزت کے سامان اگر کسی نے
لینے ہوں تو اسے قرآن عظیم کی تعلیم کو اپنا نا پڑے گا۔
372
فرموده ۱۹۷۳ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
پس اگر دیانت نہیں ہوگی اگر امانت نہیں ہوگی۔اگر لوگ جھوٹ بولیں گے۔اگر ان میں اہلیت نہیں ہوگی تو
دنیا کے اموال تو ان کو ملیں گے لیکن ایک مسلمان کے لئے محض دنیا کے اموال میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔وہ تو ذریعہ
ہے دنیا میں ترقی کرنے اور اس دنیا میں اور مرنے کے بعد کی جو دنیا ہے جس پر ہمیں ایسا ہی یقین ہے جیسا کہ آج
کی دنیا پر۔اگر وہاں عزت و شرف کے اپنے لئے سامان پیدا کرنے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کے پیار کو ہم
نے لینا ہے تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن کریم سے خیر و برکت کے سامان حاصل کریں۔قوت مشاہدہ کی اہمیت
اس تربیتی کلاس میں آپ سے بہت سے کام لئے جائیں گے۔بہت سے عملی کام۔مثلاً ورزش کے بینائی
سے
کام لینا آنکھیں کھلی رکھنا۔Observe یعنی مشاہدہ کرناوغیرہ۔جہاں تک قوت مشاہدہ کا تعلق ہے (ایک اور
میں مثال دے دیتا ہوں )۔یہ قوت جہاں روحانی اور دینی طور پر شرف کے سامان انسان کے لئے پیدا کرتی ہے
وہاں دنیا میں بھی شرف کے سامان پیدا کرتی ہے۔مشاہدہ دو طرح کا ہوتا ہے ایک آنکھ سے دیکھ کر یعنی موجودہ چیز
کا مشاہدہ دوسرے گذرے ہوئے واقعات کو مشاہدہ کی آنکھ سے دیکھنا۔یہ بھی انسانی مشاہدہ ہی ہوتا ہے مثلاً
انسان تاریخ پڑھتا ہے اور اسے بہت سی چیزوں کا علم ہوتا ہے پس دینی لحاظ سے جب ہم انسانی زندگی پر نوع
انسانی کی زندگی پر غور کرتے ہیں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ ہی جب انبیاء اور اللہ تعالیٰ کے مامور مبعوث
ہوتے رہے اور اس کے مرسل دنیا کی طرف آتے رہے۔اور اس کے پیارے ولی جو ہیں ان کو اللہ تعالیٰ نے کسی
خاص علاقہ چھوٹے علاقے یا بڑے علاقے یا دنیا کی طرف مبعوث کیا مثلاً اب ایک مہدی معہود علیہ الصلوۃ
والسلام ) آ گیا ہے۔غرض جب کبھی کوئی نبی یا ولی لوگوں کی طرف بھیجا گیا تو علاوہ ظاہری مخالفت کے یعنی ایک تو
جنگ ہے۔تلوار نکال لی۔ڈنڈالے لیا کلہاڑی پکڑ لی چھری بغل میں دبالی خنجر ہاتھ میں لیا۔نیزہ ہے تیر کمان وغیرہ
ہے۔مادی سامانوں کے ساتھ ان کی گردنیں اڑانے کی کوشش کی گئی ایک یہ مخالفت ہے۔ایک مخالفت ہے ان کے
خلاف جھوٹ بولا اور افترا باندھا ہے۔کچھ اور کہا کچھ جیسا کہ آج کل آپ دیکھ رہے ہیں۔جب بھی ہمارے
متعلق اخبارات میں ذکر ہوتا ہے آپ کو معلوم ہوگا کہ سچائی کی راہ کو چھوڑ کر کچھ اور ہی ہوتا ہے۔اس کو سچائی ہم نہیں
کہہ سکتے۔نہ دیانت داری ہم اسے قرار دے سکتے ہیں۔بہر حال جھوٹ بھی دراصل غصہ اور تعصب اور نفرت کے
نتیجہ میں بولا جاتا ہے۔نا مجھی اور جہالت کے نتیجہ میں دشمنی اور نفرت پیدا ہوتی ہے حالانکہ معاشرتی زندگی کی پر
امن بقا اور سلامتی کے لئے آپس میں پیار پیدا ہونا چاہیئے۔مگر دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ آپس کے جو تعلقات ہیں
اس میں بھی ہمیں محبت اور حسن سلوک اور پیار کی کمی محسوس ہوتی ہے۔اور اس کے مقابلہ میں جو خدا تعالیٰ کے
پیارے بندے اپنی قوم میں اپنے علاقہ میں اپنے وقت کے لئے یا ساری دنیا کے لئے مثلاً حضرت نبی اکرمی
جیسا وجود دنیا کی طرف مبعوث ہوا۔غرض انبیاء آتے ہیں تو ان
کا بنیادی ہتھیار حسن سلوک خدمت اور پیار ہوتا
فرموده ۱۹۷۳ء
373
دد مشعل راه
تل راه جلد دوم
ہے۔پس جب ہم انسانی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو ایک چیز بڑی نمایاں ہو کر ہمارے مشاہدہ میں آتی ہے۔(میں
مشاہدہ کی بات کر رہا ہوں اور دینی لحاظ سے میں نے پہلے اس کو لے لیا ہے ) ہمارے مشاہدہ میں یہ چیز آتی ہے کہ
کبھی بھی آخر کار نفرت اور تعصب کامیاب نہ ہوا اور نہ ہوتا ہے۔ہمیشہ حسن سلوک اور خدمت اور پیار آخر کار
کامیاب ہوتا ہے۔یہ ایک مشاہدہ ہے۔انسانی تاریخ پر نظر ڈالیں حضرت آدم علیہ السلام سے آج تک اس کے
الٹ اور مخالف نظر نہیں آتا۔جہاں بھی پیار اور نفرت اور دوستی اور دشمنی کا مقابلہ ہوا وہاں پیارا اور دوستی اور استحصال
کے مقابلہ میں خدمت جیتی۔دشمنی اور نفرت اور تعصب اور استحصال کی جتنی بھی کوششیں تھیں وہ نا کام ہوئیں۔روز مرہ زندگی میں بھی ہم ایک مشاہدہ کرتے ہیں۔یہ تو ایک لمبا چوڑا مشاہدہ ہے جس کے لئے میں آپ کو
تیار کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ
کو لمبی عمر دے بڑا المبا عرصہ آپ
کو اللہ تعالیٰ مشاہدہ کی توفیق دے گا۔آپ تاریخ دیکھیں اور مشاہدہ کریں کہ خدا تعالیٰ کا سلوک اپنے بندوں سے کیا رہا ہے؟ کن چیزوں سے وہ
پیار کرتا ہے اور کن چیزوں سے وہ نفرت کرتا ہے تا کہ اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کریں اسی طرح دنیاوی ترقیات
کے لئے بھی مشاہدہ بڑا ضروری ہے۔مثلاً ہم زراعت کو لے لیتے ہیں ( زرعی علاقوں سے بہت سے خدام اس
کلاس میں آئے ہوں گے۔ہمارا ماہر فن خواہ وہ مغربی تہذیب کا تربیت یافتہ ہی کیوں نہ ہو مشاہدہ کی طرف توجہ
نہیں کرتا۔اس کے اندر غرور پیدا ہو جاتا ہے جب کہ مشاہدہ کے لئے تو جھکنا پڑتا ہے۔مگر اس کی گردن اکڑی ہوئی
ہوتی ہے۔وہ جھکتا نہیں اور مشاہدہ نہیں کرتا۔اس لئے وہ دنیاوی لحاظ سے ترقیات نہیں کرتا۔یا ترقیات کے ان
مواقع کو کھو بیٹھتا ہے جو اس شخص کو حاصل ہوتے ہیں۔جوان عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتا ہے جو اسلام نے بتائی
ہیں اور زمین کی طرف جھکتا ہے اور جھک کے وہ مشاہدہ کرتا ہے لیکن وہ شخص جس کی گردن اکڑی ہوئی ہے وہ
مشاہدہ نہیں کر سکتا اور مشاہدے سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔چین کا ایک واقعہ بیان کرتا ہوں۔جو عاجزانہ مشاہدہ کی ایک دلیل ہے۔انہوں نے اسلام کا یہ اصول اپنی
زندگیوں میں اپنا لیا ہے کہ ہر شخص کی زندگی دوسرے کے لئے کچھ اسباق مہیا کرتی ہے۔یہ کہنا کہ میں اتنا اونچا ماہر
زراعت ہوں کہ ہر دوسرے کو مجھ سے سیکھنا چاہیئے اور مجھے کسی دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت نہیں غلط ہے۔کیونکہ
ہر زمیندار کا مشاہدہ ہر ماہر زراعت کے لئے کچھ نہ کچھ اسباق مہیا کرتا ہے اور اسے پتہ لگنا چاہیئے اگر قوم نے یا بنی
نوع انسان نے انفرادی اور اجتماعی بہتری اور بہبودی حاصل کرنی ہے۔چنانچہ اس اصول کو اپنا کر چین نے ایک مہم
جاری کی ہے اس کو وہ اس طرح کہتے ہیں learn from the poor غریب سے علم حاصل کرو۔ان کی
یونیورسٹی کے چوٹی کے جو ماہرین ہیں ان کو وہ گاؤں میں بھیج دیتے ہیں۔ان کے بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں
ہمارے ملک کی طرح بعض لوگ دستخط کرنا بھی نہیں جانتے۔پچھلے دنوں میں نے ایک رسالے میں پڑھا کہ ایک خاص علاقہ جو وہاں کی یونیورسٹی کے ایک چوٹی کے ماہر
زراعت کے سپرد ہے۔وہ وہاں جاتا رہتا ہے۔تاکہ وہ خود مشاہدہ کرے لوگوں سے پوچھے کہ تم نے کیا دیکھا۔
374
فرموده ۱۹۷۳ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
زراعت میں تمہیں کس چیز نے فائدہ پہنچایا کس چیز نے تمہیں نقصان پہنچایا۔چنانچہ ایک دیہاتی سے اس نے
پوچھا۔تو اس نے کہا ہمارا یہ مشاہدہ ہے کہ اگر آندھی اور طوفان کی وجہ سے گندم لیٹ نہ جائے۔زمین کی اوپر کی سطح
خشک نہ ہو ہر وقت نم رہے تو فصل زیادہ ہو جاتی ہے۔اس نے اس بات کو نوٹ کیا اور اس کا مشاہدہ بھی یہی تھا کہ
اس علاقے میں گندم کی فصل بہت زیادہ ہورہی تھی گذشتہ سالوں کی نسبت بھی اور بعض دوسرے علاقوں کی نسبت
بھی۔انہوں نے سب سے کہا کہ ایک غریب زمیندار کا یہ مشاہدہ ہے۔اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔گو انہوں نے
اجتماعی ملکیت کا نظام رائج کر دیا ہے لیکن ابھی تک وہاں اسی طرح کے درمیانہ درجہ کا بلکہ غریب زمیندار بھی ہے
جس طرح پہلے تھا۔اس انقلاب کی وجہ سے وہ بادشاہ تو نہیں بن گئے۔اب دیکھو چوٹی کا ماہر زراعت دیہاتی
لوگوں سے جا کر باتیں کرتا ہے ان سے حالات پوچھتا ہے اور پھر اس مشاہدہ کی رو سے چینی لوگ اس نتیجہ پر پہنچے
کہ لیس للانسان الاماسعی۔کہ انسان جتنی کوشش کرے گا ویسا ہی اس کو پھل ملے گا۔گو اس میں استثناء بھی
ہے لیکن اصول یہی ہے کہ لیس للانسان الا ما سعی۔اگر انسان نے کچھ حاصل کرنا ہے تو جو کچھ حاصل کرنا
ہے اس کے مطابق اسے کوشش کرنی پڑے گی۔چنانچہ چینی لوگ بڑی محنت کرتے ہیں۔وہ قومی لحاظ سے اتنی محنت
کرتے ہیں اور اتنی مشقت اٹھاتے ہیں کہ ہمیں دیکھ کر شرم آتی ہے۔حالانکہ ہم احمدی دوسروں کے مقابلہ میں
بہت زیادہ محنت کرتے ہیں مگر شاید دنیاوی محنت میں وہ ہم سے بھی آگے نکلے ہوئے ہوں۔مجھے یہ سوچ کر تکلیف
ہوتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں لیڈر بنایا ہے بنی نوع انسان کا۔ہر میدان میں ہم نے ہر دوسروں سے آگے نکلنا
ہے۔یہ سبق آپ کو اس عمر میں سیکھنا چاہیئے۔اور اس کے مطابق آج زندگیوں کو ڈھالنا چاہیئے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے زراعت کا ایک استثناء بھی ہے۔اور اسے قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔قرآن کریم
ایک جگہ زمینداروں کو مخاطب کر کے (جن کا کام ہے کھیتی باڑی کرنا ) کہتا ہے انتــم تـــزرعــونـــه أم نـحـن
الزارعون (الواقعہ آیت ۶۵) کہ کیا کھیت تم اگاتے ہو اپنی محنت اور فراست سے اور کھا د وغیرہ استعمال کر کے یا
اچھے بیج کا انتخاب کر کے یا ہم اُگاتے ہیں؟ قرآن کہتا ہے کہ تم پوری محنت کرو۔تم کھیتوں کو وقت پر پانی دو تم
فصلوں کو گرنے نہ دو تم زمین کی سطح کو بے شک گیلا رکھو۔فصلوں کی نگرانی کرو۔مروجہ طریق پر کھا دڈالو۔سب کچھ
کر و مگر پھر بھی اس حقیقت کو یاد رکھو کہ کھیتیاں میں اُگا تا ہوں تم نہیں اُگاتے۔اور یہ ثابت کرنے کے لئے کہ اللہ
تعالیٰ کے حکم کے بغیر فصل نہیں اگتی۔ایسے حادثات جن پر انسان کا اختیار نہیں ہوتا مثلا ژالہ باری ہو جاتی ہے۔زالہ باری سے قبل اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دکھایا کہ بڑی اچھل فصل ہے۔بالیں لدی ہوئی ہیں۔ان کے اندر دانہ موٹا
موٹا ہے۔دس بارہ دن رہتے ہیں اس کے کاٹنے میں۔دس پندرہ منٹ کے لئے چھوٹی سے بدلی آتی ہے اور اس
سے اتنے اولے برستے ہیں۔اتنی شالہ باری ہوتی ہے کہ کسی کھیت کی ( میرا یہ اپنا مشاہدہ ہے ) ۸۰ بائیں جھاڑ
کر چلی جاتی ہے۔جس کا مطلب %۸۰ فصل کا نقصان ہو گیا۔جب کہ ساتھ کے کھیت سے ۵۰۰ جھاڑتی ہے۔اور اس کے ساتھ کے کھیت میں ۲۰۰ نقصان ہوتا ہے۔کسی کا ۱۰۰ نقصان ہوتا ہے۔کسی میں کچھ بھی نہیں ہوتا۔
د دمشعل
دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
375
وہاں ژالہ باری نہیں ہوتی حالانکہ وہ کھیت بیچ میں آیا ہوا ہے۔اب یہ ایک ایسی شکل بنتی ہے کہ آدمی حیران ہوتا
ہے۔لیکن جس کی آنکھ دیکھنے والی اور دماغ سوچنے والا ہے ( یہی مشاہدہ ہے ) وہ قدرت کی اس کرشمہ سازی کو
دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ خدا نے کیا ہی سچ فرمایا ہے۔أأنتم تزرعوونه أم نحن الزارعون (الواقعه:۶۵)
انسان کا کام ہے کوشش کرے۔خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق کوشش کرے اور اپنی کوشش کا
عام حالات میں پھل حاصل کرے۔لیکن وہ اس وقت حاصل کرے گا جب خدا یہ کہے کہ تمہاری کوشش کو میں
بار آور کرتا ہوں تمہیں اس کا پھل مل جائے گا لیکن جب خدا تعالیٰ یہ بتانا چاہے کہ تم مغرور نہ ہو جانا اس پیداوار
میں اس کے حصول میں تمہاری کوششوں کا نتیجہ ضرور ہے۔کیونکہ میں نے تمہیں کہا کہ میرے اصول کے مطابق
کوشش کرو لیکن آخری حکم (جس کے نتیجہ میں مثلاً کسی کو کتنی گندم ملتی ہے ) آسمانوں سے میں نازل کرتا ہوں۔ان
کے کھیتوں کے متعلق اور ان سے حاصل ہونے والے پھلوں کے متعلق میں فیصلہ کرتا ہوں۔جو لوگ آنکھیں کھلی
رکھتے ہیں۔یہ بات ان کے مشاہدہ میں آنی چاہیئے اور قرآن کریم نے جو اصول بیان کیا ہے وہ ان کو نظر انداز نہیں
کرنا چاہیئے۔ان میں قدرت نے ہمارے لئے بہت سے سبق رکھے ہیں۔ان کے پاس سے یونہی گزر نہیں جانا
چاہیئے۔کہ آنکھ کسی چیز کو دیکھے نہیں دماغ کسی چیز کو پکڑے نہیں اور حافظہ کسی چیز کو یاد نہ رکھے اس لئے پریکٹس
کرنے کے لئے مشاہدہ بڑا ضروری ہے۔اس طرح دنیا وی حالات کے مطابق آپ لوگوں کو ان حواس کے ذریعہ
فائدہ اُٹھانے کی عادت پڑ جائے گی۔یہاں مجلس صحت کے زیر انتظام تین سیروں کے مقابلے ہو چکے ہیں اور مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ ہمارے جو
اطفال ہیں ( پندرہ سال سے چھوٹی عمر کے احمدی بچے ) وہ اس میں بڑے شوق سے حصہ لیتے ہیں اور بعض کے تو
مضمون بھی بڑے اچھے ہوتے ہیں۔گوآٹھویں جماعت والے طالب علم کی لکھائی ایسی ہی ہوگی جیسے آٹھویں جماعت کے طالب علم کی ہونی
چاہیئے۔لیکن مشاہدہ والا حصہ بڑا پیارا ہوتا ہے آج کل ایک بہت چھوٹی سی چڑیا جو اڑنے پھرنے کی بڑی شوقین
ہے اس لئے وہ گھومتی رہتی ہے آج کل ربوہ میں آئی ہوئی ہے۔جو خدام پیج پر بیٹھے ہیں ان میں کوئی دوست مجھے
بتائیں وہ کونسی چڑیا ہے۔سٹیج میں سے کوئی خادم مجھے بتائے کہ کیا کسی نے اس کو دیکھا ہے؟ ( کسی نے جواب نہ
دیا۔فرمایا وہ ایک پڑی ہوتی ہے جسے ہم چھوٹی چڑیا کہتے ہیں۔عام چڑیا کا ایک تہائی حصہ جتنا اس کا جسم ہوتا ہے۔چپکتے ہوئے کالے مور کی طرح اس کے پر ہوتے ہیں۔لمبی اس کی چونچ ہوتی ہے۔پنجابی میں اس کو پھل سنکھنی
بھی کہتے ہیں کیونکہ وہ شہد کی مکھی کی طرح پھول کا رس بھی چوس جاتی ہے۔اس کے پروں کے نیچے نہایت تیز شوخ
سرخ اور نہایت خوبصورت زردرنگ کے چند ایک بال بھی ہوتے ہیں۔جب تک وہ اپنے پر پھیلائے نہ اس وقت
تک وہ آپ کو نظر نہیں آئیں گے۔جس طرح مچھلیاں پکڑنے والا جانور جو تالابوں اور دریا کے کنارے ہیلی کاپٹر
376
فرموده ۱۹۷۳ء
و مشعل راه جلد دو
کی طرح پر ہلاتے ہوئے ایک جگہ اڑتا نظر آتا ہے۔اسی طرح یہ چڑیا بھی کھڑی ہو جاتی ہے اور اپنے پر ہلانے لگتی
ہے۔اس میں خدا کی شان دیکھیں کہ چھوٹا سا وجود ہے مگر رنگ اس کے اتنے پیارے اور عادتیں اس کی اتنی پیاری
اور کھانا اس
کا اتنا اچھا ہوتا ہے بلکہ بہترین کھانا ہوتا ہے یعنی وہ پھول کا رس چوس جاتی ہے اور مجھے اس سے بھی
زیادہ پیاری اس کی یہ چی لگتی ہے کہ جس وقت اس کی چھپی ہوئی چیزیں ظاہر ہوتی ہیں تو ان میں ظاہر کی نسبت زیادہ
حسن نظر آتا ہے۔سرخ اور زرد رنگ کا جو حسین امتزاج اس کی بغل کے نیچے چھپا ہوا ہے۔جس وقت وہ ظاہر ہوتا
ہے تو اس کا باطن اس کے ظاہر سے بہت زیادہ حسین نظر آتا ہے۔ہمیں اس سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ ایک احمدی کا
باطن اس کے ظاہر سے بہت زیادہ خوبصورت اور حسین ہونا چاہیے۔بہر حال یہ اور اسی قسم کی بہت سی باتیں مشاہدہ کے اندر آتی ہیں۔اور خدا تعالیٰ کا ایک بندہ جس نے خدا تعالیٰ
کی صفات کی معرفت حاصل کی ہو یا اس طرف متوجہ ہو اور صفات کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہو اس
دنیا کے بہت سے حسین نظارے اس کے سامنے آتے ہیں۔اس کا دل خدا کی حمد سے معمور ہو جاتا ہے۔اُس کی
زبان
اللہ تعالیٰ کی عظمت کا اقرار کرتے نہیں تھکتی۔غرض جب اللہ تعالیٰ کی صفات کی شان انسان کے سامنے آتی
ہے اور اس کے مقابلہ میں وہ اپنی عاجزی کو دیکھتا ہے اور اُسے یہ حقیقت نظر آتی ہے کہ چند ذروں میں جان ڈال
دی۔پھر اس میں اتنا حسن پیدا کر دیا گیا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔اس میں ان لوگوں کے لئے بہت بڑا
سبق ہے جو خدا کو بھول جاتے ہیں حالانکہ ہر وہ چیز جس کا آپ مشاہدہ کرتے اور اس سے سبق حاصل کرتے ہیں
وہ آپ کی استاد ہے۔غرض ہر چیز میں خدا تعالیٰ کی شان بھی نظر آتی ہے۔اور اس میں انسان کے لئے کوئی نہ کوئی
سبق بھی موجود ہوتا ہے۔اسی چڑیا کو دیکھ لو اس میں جہاں قدرت خداوندی جلوہ گر ہے وہاں یہ سبق بھی ملتا ہے کہ دیکھو تمہارا باطن
تمہارے ظاہر کی نسبت زیادہ خوبصورت ہونا چاہیئے۔ورنہ تم مومن نہیں کہلا سکتے جس انسان کا ظاہر اس کے باطن
سے زیادہ خوبصورت ہے تو یہ ریا کاری ہے۔کیونکہ انسان بسا اوقات چرب زبانی سے بظاہر خوبصورت بن جاتا
ہے۔جھوٹے وعدوں سے بظاہر خوبصورت بن جاتا ہے۔اچھے کپڑوں سے بظاہر خوبصورت بن جاتا ہے۔مال
کے ذریعہ دنیا کی خوبصورتیاں جمع کر کے خوبصورت بن جاتا ہے۔اس نے کوئی یہاں سے چیز اٹھالی اپنے ڈرائنگ
روم کو سجانے کے لے کوئی وہاں سے اٹھالی اس سے انسان کے اندر یعنی اس کی زندگی میں دیکھنے والوں کو دنیوی
نقطہ نگاہ سے حسن نظر آتا ہے۔لیکن اگر لوگ اپنی اپنی کوشش اور اپنی ہمت سے ان قومی کے ذریعہ حسن کو پیدا کرنے
کے لئے ( وہ حسن جو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں حسن ہے) کچھ نہیں کرتے۔لیکن اگر ہر ایک آدمی جھوٹ بول لیتا ہے
آسانی سے۔بدیانتی کر لیتا ہے آسانی سے۔یا نا اہل ہے۔سست ہے۔محنت نہیں کرتا دوسرے ظاہری حواس سے
وہ کام نہیں لیتا۔پس یہ ظاہری حالات خواہ کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ دکھائے جائیں اس کے باطن یعنی جھوٹ
اور بددیانتی اور نا اہلی کو چھپا نہیں سکتے۔اصل وہی چیز اچھی ہے۔جس کا باطن ظاہر سے بھی اچھا ہوتا ہے۔
د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
377
الخير كله في القرآن
میں یہ مثالیں آپ کو اس بات کے سمجھانے کے لئے دے رہا ہوں کہ قرآن کریم نے تم میں سے ہر ایک کو
مخاطب کرتے ہوئے یہ کہا کہ دیکھو مجھ میں تمہارے عزت و شرف کا سامان ہے اس سے اعراض نہ کرو۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمارے کانوں میں یہ حسین آواز آئی الخير كله في القرآن ہر قسم کی بھلائی
تمہیں قرآن کریم سے ملتی ہے۔میں نے مثالیں دے کر آپ
کو بتایا ہے کہ یہ محض دعوی نہیں بلکہ جو قو میں بھی
دنیاوی لحاظ سے ترقی یافتہ ہیں۔جب آپ ان کی تاریخ پر اور ان کے موجودہ کردار پر غور کریں گے تو آپ کو معلوم
ہوگا کہ جتنا جتنا کسی نے قرآن کریم کے بنیادی اصولوں کو اپنایا ہے۔اتنا اتنا وہ دنیاوی لحاظ سے ترقی کر گیا۔تاہم
قرآن کریم کے جو روحانی اصول ہیں وہ تو انہوں نے آزمائے ہی نہیں کیونکہ ان سے تو وہ لا پرواہی برت رہے ہیں
ان کا تو وہ انکار کر رہے ہیں۔لیکن جس حصہ سے انہوں نے اعراض نہیں کیا اس حصہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے
دنیاوی لحاظ سے وہ ترقی کر گئے ہیں۔انہوں نے دیانت اور صداقت کے ذریعہ اپنے اندر ایک حسن پیدا کیا اور گویا
خدا تعالیٰ کے کلام کی صداقت پر ایک گواہ بن گئے۔غرض دنیا میں
کسی قوم کی کوئی ترقی ایسی نہیں جس کے متعلق میں اللہ کے فضل سے آپ کو یہ نہ بتا سکوں کہ
انہوں نے فلاں قرآنی اصول
کو اپنایا اور ترقی کی۔جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا۔انسانی معاشرہ کے دو حصے ہوتے ہیں ایک وہ جو خو بیوں سے معمور ہوتا
ہے اور ایک وہ جونہایت بھیانک اور گندا یعنی برائیوں پر مشتمل ہوتا ہے یعنی قومی زندگی کا یہ پہلو ہر قسم کی برائی اور
گندگی سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔جو حصہ خوبیوں سے معمور ہوتا ہے، اس کی ہر خوبی قرآن کریم کے بتائے ہوئے کسی نہ
کسی اصول پر مبنی ہوتی ہے۔اور ان کی ہر گندگی اور ہر بے ہودگی اور ہر برائی اور ہر بدصورتی وہ قرآن کریم کے کسی
نہ کسی اصل کو چھوڑنے کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔قرآن کریم کے جو احکام ہیں ان میں اوامر بھی ہیں مثلاً قرآن
کریم کہتا ہے یہ کرو یہ کرو یہ کرو پھر ان میں موانع بھی ہیں۔مثلاً قرآن کریم کہتا ہے اس سے بچو، اس سے بچو۔تو
جہاں کمزوری ہے وہاں جو کرو کا حکم تھا اس کو پس پشت ڈال دیا گیا۔اور جہاں بدصورتی اور بھیانک گند ہمیں
نظر آتا ہے۔وہاں قرآن کریم نے جو کہا تھا یہ نہ کر اس سے بچو۔اس سے بچا نہیں گیا۔اور جتنی جتنی انہوں
نے دنیاوی لحاظ سے ترقی کی وہ بنیادی لحاظ سے کوشش کا پھل ہے۔کیونکہ خدا نے یہ تو نہیں کہا تھا کہ صرف روحانی
لحاظ سے تمہارے لئے عزت و شرف کے سامان ہیں یا نہیں کہا تھا کہ قرآن کریم میں صرف روحانی بھلائیاں ہیں
بلکہ فرمایا ہے کہ اس میں ہر قسم کی عزت و شرف کے سامان ہر قسم کی خیر کے سامان ہیں دینی خیر ہو یا دنیاوی۔عزت و شرف دینی ہو یاد نیوی ہو۔روحانی طور پر حاصل ہونے والا شرف ہو یا اس دنیا کے معاشرہ کا شرف
ہو۔وہ قرآن کریم کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن ہمارے وہ دوست جو ابھی تک
ہم میں شامل نہیں ہوئے وہ آج کہ سکتے ہیں کہ ہمیں قرآن کریم کی یہ باتیں کسی نے بتائی نہیں اس لئے ہم دنیا
378
فرموده ۱۹۷۳ء
دو مشعل راه جلد دوم
میں ذلیل ہو گئے۔وہ عزت و شرف ہمیں حاصل نہیں ہوا جو قرآن دینا چاہتا تھا۔لیکن آپ میں سے کوئی شخص یہ
نہیں کہ سکتا اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وضاحت کے ساتھ ان چیزوں پر روشنی ڈالی۔اور ہمیں ان کی طرف بلایا ہے آخر اور کس چیز کی طرف آپ لوگوں کو بلا رہے ہیں ؟۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام دنیا کو محض اس طرف بلا رہے ہیں کہ خدا جو تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور حضرت محمد ﷺے جنہوں
نے اپنی زندگی کو خدا تعالیٰ کی صفات کے نمونہ کے طور پر تمہارے سامنے پیش کیا ہے۔اُس خدا کی طرف اُس محسن
کی طرف نہیں محسن اعظم کی طرف آؤ۔تا کہ تمہارے لئے بھی دنیاوی عزت و شرف کے سامان پیدا ہوں۔یہی وہ
حسین راہ ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بلا رہے ہیں۔آپ نے ہر چیز کو کھول کر بیان
کر دیا ہے۔آپ کے خلفاء آپ کو ان چیزوں کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔اور جماعت کے بزرگ بھی تحریروں اور
تقریروں کے ذریعہ آپ کو اس طرف بلاتے ہیں۔آپ کے پاس پہنچتے ہیں۔آپ کے گاؤں میں جاتے ہیں۔پیار کا پیغام لے کے جاتے ہیں تا کہ آپ ایک دوسرے سے پیار کریں علم کے تحفے لے کر جاتے ہیں تا کہ آپ
دوسروں کو علم سکھائیں وہ الا ماشاء اللہ دن رات ایک کر کے محنت اور مشقت کا سبق آپ کو دیتے ہیں اور آپ کو دنیا
کے مقابلہ میں لا کر کھڑا کرتے ہیں۔کہ دیکھو چین اتنا آگے نکل گیا۔امریکہ اتنا آگے نکل گیا۔ہم نے دنیا میں بھی
ان سے پیچھے نہیں رہنا ہم نے آگے نکلنا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے مثلاً علم کے میدان میں ہمیں عقل عطا فرمائی
ہمارے ڈاکٹر سلام ہیں ہمارے اور بھی بہت سارے دوست ہیں لیکن چونکہ عام طور پر لوگ ڈاکٹر سلام کو جانتے
ہیں۔اس لئے ان کی مثال دے دیتے ہیں۔غرض جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے بڑے اعلیٰ دماغ دیئے ہیں۔شاید کوئی ان میں سے ضائع ہو گیا ہو۔اس پر ہمیں انا للہ وانا اليه راجعون پڑھنا پڑے۔لیکن ڈاکٹر سلام ایک
مثال ہیں اس بات کی کہ تم اگر کوشش کرو گے تو ڈاکٹر سلام بن جاؤ گے۔اعلیٰ درجہ کے سائنسدان بن جاؤ گے۔سوشل ویلفیئر یعنی بھلائی کے کاموں میں اعلیٰ پایہ کے انسان بن جاؤ گے۔کنتم خير امة اخرجت للناس کی
رو سے ہم سے زیادہ بھلائی کے کام اور کون کرنے والا ہو سکتا ہے۔ہم بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت کرنے والے ہیں
پہلے بھی میں بتا چکا ہوں کہ ہم تو بھلائی کے کام اس طرح بھی کرتے ہیں کہ جب ۵۰ء میں لاہور میں سیلاب
آیا تو ضلع کے اکثر مقامات چھوٹے چھوٹے جزیرے بن گئے۔جن میں خوردونوش کے سامان کی کمی ہو گئی۔تو
حکومت وقت نے ہمیں کہا کہ ان لوگوں کے لئے بھنے ہوئے چنے اور پکی ہوئی روٹیاں اکٹھی کرو تا کہ ہوائی
جہاز کے ذریعہ گرائی جائیں۔چنانچہ ہمارے کالج کے کچھ طلبہ لاہور شہر کے اندر گئے۔کچھ لوگ کہنے لگے تم مرزائی
کہاں سے آگئے کل پھر آئے تو ہم تمہیں ماریں گے۔وہ آئے اور بتایا کہ اس اس طرح لوگ کہتے ہیں۔میں نے
سے کہا کل تم پھر وہیں جاؤ گے اور مار کھانے کی نیت سے جاؤ گے۔تم ان کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہمارے کچھ
نل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
379
دومشعل
بھائی سیلاب کے پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور بھوکے مر رہے ہیں۔ہوائی جہاز کے ذریعہ انہیں روٹیاں پہنچائی
جارہی ہیں۔ہم تو رضا کارانہ طور پر خدا کی خوشنودی کی خاطر خدمت خلق کا یہ کام کر رہے ہیں۔اگر آپ چاہتے
ہیں کہ ہمیں ماریں تو ہم مارکھانے کے لئے آئے ہیں۔لیکن ایک شرط ہے تم ہمیں جتنی مرضی چپیڑ میں مارلونگر فنی
چیرہ ہمیں ایک روٹی دیتے چلے جاؤ۔جب انہوں نے یہ بات سنی تو چونکہ انسان فی نفسہ شریف ہے کیونکہ وہ اشرف
المخلوقات کا ایک فرد ہے انہوں نے چیرہ میں تو نہیں ماریں گھر سے روٹیاں لا کر دے دیں۔پس ہم ہی بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت کرنے والے ہیں اور کوئی نہیں۔بظاہر امریکہ بھی خدمت کر رہا
ہے۔یورپ بھی بظاہر خدمت کر رہا ہے۔مگر اس کے پیچھے ایک بہت بڑا جل کام کر رہا ہے۔روس بھی بظاہر
خدمت کر رہا ہے۔مگر اس کے پیچھے بھی کچھ اور پر فریب محرکات ہیں۔جنہیں بیان کرنے کا یہ وقت نہیں ہے۔دعا کی اہمیت
بے لوث خدمت جس کے مقابلہ میں آپ کے دل میں ایک دھیلے کے حصول کی بھی خواہش پیدا نہ ہو وہ
صرف آپ کر سکتے ہیں۔کیونکہ آپ کے دل کو خدا تعالیٰ کی تقدیر نے بدل دیا ہے اور اس کے علاوہ آپ پر اور ذمہ
داریاں عائد ہوگئیں۔جنہیں سمجھنے کے لئے اور واپس جا کر اپنے بھائیوں کو سمجھانے کے لئے آپ کو یہاں اکٹھا کیا
جاتا ہے۔یہ دن بڑی محنت سے بڑی فکر اور توجہ سے گزاریں اور کچھ حاصل کر کے یہاں سے واپس اپنے گھروں کو
جائیں۔اور بے معنی میں ایک مسلمان کو جس قسم کا خادم خدا تعالیٰ نے قرآنی تعلیم کے ذریعہ بنایا ہے اللہ تعالیٰ آپ
کی کوششوں کے نتیجہ میں اور آپ کی اور ہماری دعاؤں اور کوششوں کے نتیجہ میں آپ کو ایسا خادم انسانیت بنا
دے۔پھر ہم سمجھیں گے کہ ہماری زندگی کا مقصد پورا ہوگیا اللہ تعالیٰ ہی کی توفیق سے یہ ہوسکتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی
توفیق پر ہی ہم بھروسہ رکھتے ہیں۔اب میں دعا کرا دوں گا۔اس کلاس کا افتتاح تو تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ہی ہو گیا تھا کیونکہ قرآن کریم
ہی سے ہماری ہر چیز کا افتتاح اور اسی پر ہمارا ہر کام ختم ہوتا ہے۔تاہم ایسے موقع پر ہم دعا بھی کرتے ہیں۔ویسے ہر
شخص بغیر بتائے دعا کر رہا ہے اور وہ دل کی دعا ہے جس کی عادت ہر ایک کو ڈالنی چاہیئے۔ہماری زندگی کا ہر لمحہ دعا
سے معمور ہونا چاہیئے۔اسی واسطے خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو الہاما فرمایا:
انت الشيخ المسيح الذي لا يضاع وقته۔اس الہام کی رو سے جس احمدی نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ دعا میں گزارا اس کا وقت گو یا ضائع نہیں گیا۔اس لئے
تم ہر وقت دعاؤں میں لگے رہو۔اب میں اس کلاس کے افتتاح پر حسب معمول ہاتھ اٹھا کر بھی دعا کرا دیتا ہوں۔ویسے عام حالات میں زیادہ تر بغیر ہاتھ اُٹھائے بھی ہم دعا میں کر رہے ہوتے ہیں دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا فرض نہیں
ہے۔عادت ڈالنے کے لئے یاد دہانی کے لئے ہم ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے دعا میں بڑی
380
فرموده ۱۹۷۳ء
دو مشعل راه جلد دوم
برکت رکھی ہے۔یہاں تک کہ ساری نماز دعا ہے۔خود حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ نماز دعا ہے۔اس
میں خوب دعائیں کرو۔تاہم اصل چیز ذکر الہی ہے گویا ہر وقت انسان کا جسم اور روح پوری بیداری کے ساتھ خدا
کے حضور جھکی رہنی چاہیئے۔آؤدعا کرلیں۔( اجتماعی دعا کے بعد رخصت ہونے سے قبل حضور نے مکرم مولوی
عبدالباسط صاحب شاہد کے گلے میں لیٹے ہوئے رومال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے طلبہ کو نصیحت فرمائی کہ وہ بھی
اپنے نشان کے طور پر اسی قسم کا رومال پہنیں )۔