سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

382
فرموده ۱۹۷۳ء
دومشعل راه جلد دوم
۲ نومبر ۱۹۷۳ء کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے اکتیسویں سالانہ اجتماع سے
سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے جو افتتاحی خطاب فرمایا۔اس کا متن پیش
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے یہ حصہ آیت تلاوت فرمایا: -
کنتم خير امة اخرجت للناس (ال عمران: ١١١ )
اور فرمایا:-
قرآن عظیم کی ایک آیہ کریمہ کے اس ٹکڑے میں جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔دوباتیں بیان ہوئی
ہیں۔ایک یہ کہ امت مسلمہ خیر امت ہے۔اور دوسرے یہ کہ امت مسلمہ نوع انسانی کی خدمت اور بھلائی کے لئے
بنائی گئی ہے۔پچھلے دو خطبات جمعہ میں اصولی اور تعلیمی لحاظ سے خیر امۃ کی جو بہت سی خیر کی صفات ہیں ان میں
سے دو بنیادی صفات کے متعلق میں نے کچھ بیان کیا تھا۔اس امت کی ایک بنیادی صفت یہ ہے کہ یہ ایک ایسی امت ہے کہ جوز بر دست استعدادیں اور صلاحیتیں
رکھتی ہے۔اور ان صلاحیتوں اور استعدادوں کی صحیح اور پوری نشو و نما کر کے انہیں اپنے معراج تک پہنچاتی ہے۔اس نقطہ نگاہ سے خیر امت کا ہاتھ ہمیشہ اوپر کا ہاتھ دینے والا ہاتھ خدمت کرنے والا ہاتھ۔احسان کرنے والا ہاتھ
ہوگا۔احسان لینے والا یا مانگنے والا یا دوسروں پر انحصار کرنے والا یا غیر اللہ کی احتیاج دل میں رکھنے والا نہیں ہوگا۔اور خیر امت کی دوسری بنیادی صفت یہ ہے کہ وہ امین ہے۔یعنی قرآنی تعلیم کو بجھتی اور اس پر عمل کرتی اور
اسے دوسروں کو سمجھاتی اور اس عظیم تعلیم اور ہدایت اور شریعت پر دنیا کو عمل کروانے کی کوشش کرتی ہے۔خدام الاحمدیہ کی اہمیت
دام الاحمد یہ بڑی ذمہ داریوں کی حال ہماری ایک مجلس ہے۔نوجوان نسل جس نے اس رنگ میں تربیت
حاصل کرنی ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی ذمہ داریاں اور بڑھتے ہوئے بوجھ کو برداشت کرنے کی طاقت رکھتی ہو۔سائیکل چلانے کی تحریک
انسانی جسم پر بنیادی طور پر دو قسم کے بوجھ پڑتے ہیں۔ایک وہ بوجھ ہے جو براہ راست اس کے جسمانی اور
ذہنی قولی پر پڑتا ہے اور ایک وہ بوجھ ہے جو بالواسطہ اس کے جسمانی اور ذہنی قومی پر پڑتا ہے۔اس کے لئے جو
تربیت جماعت اپنے ان پیارے بچوں کو دینا چاہتی ہے وہ یہ ہے کہ ان کے جسمانی قوئی اپنی نشو و نما کے کمال کو اس

فرموده ۱۹۷۳ء
383
و مشعل راه جلد دوم
رنگ میں پہنچا ئیں کہ دوسری ذمہ داریاں نبھانے کے بوجھ کو وہ برداشت کر سکیں۔ان میں سے ایک طریق جو ماضی
قریب میں جاری کیا گیا ہے وہ سائیکل کا استعمال ہے۔میں نے جب ابتداء یہ تحریک کی تو مختصرا یہ اشارہ کیا تھا کہ
اپنی صحتوں
کو برقرار رکھنے کے لئے سائیکل کی طرف متوجہ ہوں۔کیونکہ آج کی سائنس اور علمی تحقیق نے ہمیں یہ بتایا
ہے کہ سائیکل چلانے سے عام صحت بھی اچھی ہوتی ہے اور انسانی جسم کو دل کی بیماریوں سے کافی حد تک حفاظت مل
جاتی ہے۔اس وقت بعض عمر رسیدہ سائینسدان یا ڈاکٹر جن کو دل کی تکلیف تھی۔خود سائیکل چلاتے ہیں تا کہ دوائی
کے علاوہ سائیکل کا چلانا ان کے دل کی بیماریوں کو دور کرنے کا باعث بنے۔سائیکل چلانے میں صرف یہی فائدہ
نہیں اور بھی ہزاروں فوائد ہیں۔مثلاً آپ میں سے بہتوں کو اپنے گھر کے کام کاج کے لئے یا خریداری کے لئے
بازار جانا پڑتا ہے۔اگر آپ کے پاس سائیکل ہو تو آپ اپنا بہت سا قیمتی وقت بچاسکیں گے۔اور وہ بشارت آپ
کے وجود میں بھی پوری ہوگی جو مہدی معہود کو ان الفاظ میں دی گئی تھی کہ تو ایک شیخ ( بزرگ ) مسیح ہے جس کا وقت
ضائع نہیں کیا جائے گا“۔پس ہمیں خاص طور پر اپنے اوقات کو معمور رکھنے کی طرف توجہ دینی چاہیے اور دوسرے کم
سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے تا کہ وہ برکات ہمارے وجود میں بھی
پوری ہوں۔دیہاتی جماعتوں میں سے بعض نے اس طرف بڑی توجہ کی اور بعض نے اتنی توجہ نہیں کی۔میں بہت ہی خوش
ہوں کہ جھنگ کے ہمسایہ ضلع ( یعنی سرگودھا) نے اس سکیم پر اس سے زیادہ عمل کیا جتنا بہت سے دوسروں نے کیا
ہے اور بہت سے فوائد اس منصوبہ کے ان کے یا دوسرے افسروں کے سامنے آئے جن کی طرف انہیں پہلے توجہ نہیں
تھی اور قریباً ہر گاؤں میں سرگودھا کا احمدی جو ان سائیکل سوار پہنچا ہے۔یہ ابھی ابتداء ہے۔ابھی آپ کو تربیت دی
جارہی ہے اور ہم پہلے مرحلے میں سے گذررہے ہیں اور اگر ربوہ کے سائیکل اسی طرح اس اجتماع میں شامل سمجھے
جائیں جس طرح کہ ربوہ کے خدام اس اجتماع میں شامل سمجھے جاتے ہیں۔تو اس اجتماع میں شامل ہونے والے
سائیکلوں کی تعداد ایک ہزار سے کہیں بڑھ جاتی ہے۔باہر سے آنے والے سائیکل سواروں کی تعداد جو اس وقت
تک علم میں آئی ہے وہ تو چھ سو باسٹھ ہے لیکن کچھ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے نام ابھی تک رجسٹر نہیں کروائے اور
توقع ہے کہ کچھ آج پہنچیں گے۔ان میں سے وہ ہیں جو کراچی سے سائیکل پر قریباً ۱۹۰ اور ۱۰۰ میل روزانہ طے
کر کے آئے۔اور کچھ وہ ہیں جو تھر پارکر یا سندھ ( جو کہ قریباً کراچی جتنا فاصلہ ہے۔میرے خیال میں تمیں چالیس
میل کا فرق ہوگا) وہاں سے آئے اور بڑی تیزی سے انہوں نے سفر کیا۔اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے۔ایک گروپ کو
وہاں کی جماعت نے ہدایت کی کہ تم دن کو سفر کر نا رات کو نہ کرنا۔اور دوسروں کو یہ ہدایت نہیں تھی۔کراچی والوں
نے دن کو سفر کیا۔تھر پار کر والوں نے اکثر رات کو سفر کیا۔دونوں وقتوں کے سفروں کے حالات ہمیں معلوم ہوئے
کیونکہ ہر دو کو جس دن وہ یہاں پہنچے میں نے کہا تھا کہ ایک مختصری رپورٹ اپنے سارے احوال کے متعلق مجھے دو
دن کے اندر لکھ کر دو۔انہوں نے دونوں مجلد رپورٹیں مجھے جمعرات کو پہنچا دی تھیں۔وہ بڑی دلچسپ ہیں میں نے

384
فرموده ۱۹۷۳ء
پڑھی ہیں۔صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ مجھ سے لے لیں اور اپنی فائل میں رکھیں۔اپنا وقت ضائع نہ ہونے دیں
د و مشعل راه جلد دوم
دد
پھر ساہیوال سے خدام سائیکلوں پر آئے اسی طرح دوسرے ضلعوں سے بھی آئے۔تھر پار کر کے علاوہ کہ ان
کی ٹیم میں اکثر دیہاتی سائیکل سوار تھے۔سوائے دو ایک افراد کے جو حیدر آباد سے ان کے ساتھ ملے ہیں۔عملاً
فائدہ اس کا دیہاتیوں کو شاید اس سے زیادہ ہو جتنا شہریوں کو ہے۔ایک تو شہر میں سڑکیں اچھی ہیں۔اور ویسے بھی
سائیکل کے استعمال کی پرانی عادت ہے میں اپنے دیہاتی بچوں سے کہتا ہوں کہ یہ جو آپ اڈہ پر بس کے انتظار میں
کھڑے ہو جاتے ہیں اور ایک گھنٹہ بھر انتظار کرتے ہیں۔پھر بس آتی ہے اور بعض دفعہ اتنی بھری ہوئی ہوتی ہے کہ
آپ سوار نہیں ہو سکتے اور اس طرح آپ کا وقت ضائع ہوتا ہے اور ابھی میں نے بتایا ہے کہ ایک احمدی کا وقت
ضائع ہونے سے بچنا چاہیئے یعنی و لنفسک علیک حق ہر احمدی کا فرض ہے کہ اپنا وقت ضائع نہ ہونے دے
اگر اس کے پاس سائیکل ہو تو وہ اپنے نفس کا حق بھی ادا کر سکے گا یعنی اس کی ورزش بھی ہو جائے گی اور کام بھی جلد
ہو جائے گا میرے اندازے کے مطابق الا ما شاء اللہ ہر گاؤں سے ہیں یا چھپیس میل کے اندر اندر کوئی نہ کوئی بڑا
قصبہ ہے جہاں ایک دیہاتی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔یہ درست ہے کہ بعض ایسی ضروریات ہیں جو صرف
تحصیل کے ہیڈ کوارٹر سے پوری ہوتی ہیں مثلاً قانونی ضروریات یا مقدمات کی ضروریات یا زمینداروں وغیرہ کی
ضروریات ہیں۔لیکن عام ضروریات پندرہ یا بیس میل کے فاصلوں سے پوری ہو سکتی ہیں۔اس لئے آپ بسوں کا
انتظار کیوں کرتے ہیں اپنا وقت بچائیں۔ورزش کریں صحت مند ہو جائیں اور آپ سائیکل سواری کریں۔میں
نے بتایا تھا اور آج دہراتا ہوں کہ مجھے بڑی جلدی ایک لاکھ احمدی سائیکل چاہیے احمدی سائیکل وہ ہے جسے احمدی
چلاتا ہو۔اور ایک لاکھ ایسا احمدی سائیکل چاہیئے جسے قریباً سو میل روزانہ چلنے کی عادت ہو میں نے بتایا تھا کہ اگر
ایک لاکھ سائیکل ہو اور سومیل روزانہ چلے تو ایک دن میں ہمارا احمدی ایک کروڑ میل کا سفر کر رہا ہوگا اور یہ بڑی
حرکت ہے اور حرکت میں بڑی برکت ہے۔اور اب جو ہم نے تجربہ کیا تو ہر شخص نے الا ماشاء اللہ پسندیدگی کی نگاہ
سے اسے دیکھا اور سب ہی بہت خوش ہوئے۔ان
کو غصہ نہیں آیا بلکہ حیرت ہوئی اور ہمت کی بہت داد دی۔یہ ایک
اچھا اثر آپ نے چھوڑا اس کے بہت سے اور بھی اثرات ہیں یہ کام آنے والی چیز ہے۔اگر جماعت اور خدام
الاحمدیہ کوشش کریں تو سات سال کے اندر اندر ایک لاکھ احمدی سائیکل ہو جائے۔یہ بڑا ضروری ہے۔اس لئے
بھی کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر جو میں آپ لوگوں کے سامنے ایک بڑا منصوبہ پیش کرنے والا ہوں۔اس کے لئے
بھی تیاری کر رہا ہوں اور آپ کے ذہنوں کو بھی اس کے لئے تیار کر رہا ہوں۔پس یہ جسمانی قوت کو مضبوط کرنے
کے لئے ایک پروگرام ہے۔

دومشعل
تل راه جلد دوم
ایک احمدی نوجوان کی غیرت کا تقاضا
فرموده ۱۹۷۳ء
385
ہلاکو خان اور چنگیز خان جو دنیا فتح کرنے کے لئے اپنے ملک سے نکلے تھے اور ایک دنیا کو انہوں نے فتح کیا
تھا ان کے پاس ایسے گھڑ سوار تھے جن کو سات سات آٹھ آٹھ سو میل تک گھوڑے سے اترنے کی اجازت نہیں تھی
انہوں نے قاصدوں کی ایسی ٹیمیں بنارکھی تھیں جنہوں نے جلدی خبریں پہنچانی ہوتی تھیں۔وہ ایک گھوڑے سے
چھلانگ لگا کر دوسرے گھوڑے پر سوار ہو جاتے تھے۔کیونکہ ایک گھوڑا اتنا لمبا فاصلہ بیک وقت طے نہیں کر سکتا اور
گھوڑے پر ہی ان
کو کھانا ملتا تھا۔ان
کو اترنے کی اجازت نہیں تھی اور پیشاب وغیرہ بھی وہ گھوڑے پر ہی کر دیتے
تھے۔اور اس کام کو اتنی اہمیت دی گئی تھی کہ اگر کسی قاصد کا گھوڑا تھک کر گر جاتا اور مرجاتا تھا تو اگر وہاں کوئی جرنیل
کھڑا ہوتا تو اسے حکم تھا کہ قاصد کا حکم مانے اور اپنا گھوڑا اسے پیش کر دے۔کیونکہ وقت بچانے کا گر انہوں نے
مسلمانوں سے سیکھا تھا۔بعد میں اللہ تعالیٰ نے انہیں مسلمان کر دیا اور یہ برکت بھی انہیں مل گئی۔لیکن بڑے بڑے
علماء انہوں نے اپنے درباروں میں رکھے ہوئے تھے ان سے وہ یہ باتیں سیکھتے تھے اور چونکہ وہ اسلام نہیں لائے
تھے اس لئے بعض حرام چیزیں کھا جاتے تھے۔مثلاً خون حرام ہے لیکن قاصدوں کو یہ حکم تھا کہ اگر تمہیں پیاس لگے
اور اتنی پیاس ہو کہ تم صبر نہ کر سکو تو اس صورت میں ایک خاص قسم کا سوراخ دار سوا ان کے پاس ہوتا تھا اور گھوڑے
کی گردن کی ایک خاص رگ ان کو بتائی جاتی تھی اور حکم تھا کہ اس کے اندر سوا ڈالو اور سرپٹ دوڑتے گھوڑے کا دو
چھٹانک یا ایک پاؤ خون پی کر اپنی پیاس بجھالو اور اپنی طاقت کو قائم رکھو ہمیں جائز ذرائع استعمال کرنے ہوں گے
لیکن میری غیرت تو یہ برداشت نہیں کرتی۔کیا آپ کی غیرت یہ برداشت کرے گی کہ چنگیز خان کا قاصدا تناقوی
اور مضبوط ہو کہ اس قسم کے کام کرے اور ایک احمدی نوجوان کہے کہ میں نہیں کر سکتا۔اس لئے ہماری غیرت کا تقاضا
یہ ہے کہ اسلام سے باہر دنیا میں جتنی ترقی کرنے والی اقوام نے اسلام کی باتیں سیکھ کر اپنے نفوس کو سختیوں کے
برداشت کرنے کی اور اپنے ”ڈولوں کو مضبوط بنا کر سختیاں جھیلنے کی عادت ڈالی ہے وہ ہم میں نہ ہو۔یہ ہماری
غیرت برداشت نہیں کرتی۔پس زیادہ سے زیادہ سات سال میں۔ویسے تو آپ تین سال میں بھی کر سکتے ہیں
لیکن بعض مشکلات ہیں مثلاً خرچ کے لحاظ سے آج کل سائیکل مہنگا ہو گیا ہے۔چار سو روپے سے اوپر ایک سائیکل
کی قیمت ہے۔ایک لاکھ سائیکل کا مطلب ہوا چار کروڑ روپے۔ایک وقت میں جماعت یہ برداشت نہیں کر سکتی۔یہ درست ہے لیکن آپ نیت کر لیں کہ جس وقت بھی خدا نے آپ کو توفیق دی آپ سائیکل خریدلیں گے تو سائیکل
خریدنے کا ثواب انما الاعمال بالنیات کے مطابق ابھی سے ملنا شروع ہو جائے گا۔دوسرے اس لئے کہ
قرآن کریم نے ایک مسلمان
کو جن میں نفاق کا کوئی شائبہ نہیں یہ حکم دیا ہے کہ اگر تمہاری نیت کسی مقصد کے حصول
کی ہے۔تو اس کے لئے جس قسم کی تیاری چاہیئے وہ تم کرو گے منافق کے متعلق کہا لوارادو الخروج لا عدوا له
عدة کہ اگر میدان جہاد میں جانے کا ان کا ارادہ ہوتا تو وہ اس کے لئے تیاری کرتے۔ان کا جہاد کے لئے تیاری
نہ کرنا ان کا اس وقت کے لحاظ سے تیر کمان نہ خریدنا تلوار ان کے پاس نہ ہونا، تلوار چلانے کی مشق نہ کرنا۔تیر

386
فرموده ۱۹۷۳ء
دو مشعل راه جلد دوم
چلانے کی مشق نہ کرنا۔اپنے نشانوں کو درست نہ کرنا اپنے پٹھوں کو مضبوط کرنے کی کوشش نہ کرنا اور پھر کہنا کہ
دیکھیں نیت تو جہاد میں شامل ہونے کی بہت تھی لیکن دیکھیں ناں! ہماری بیوی بیمار ہے۔ہمارے بچے کو کھانسی ہوگئی
ہے۔اس لئے ہم جہاد کے لئے نہیں جاسکتے۔یہ ماننے والی بات نہیں۔اگر تمہاری تیاری ہوتی اور پھر تمہارا عذر بھی
معقول ہوتا تو خدا کا رسول ﷺ بھی تمہارے عذر کو قبول کر لیتا اور اللہ تعالیٰ بھی اس عذر کو قبول کر لیتا۔پس مسلمان
کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ جن مقاصد کے حصول کا تم ارادہ اور عزم رکھتے ہو ان مقاصد کے حصول
کے لئے جسم قسم کی تیاری کی ضرورت ہے۔وہ تمہیں کرنا پڑے گی۔ورنہ خدا کے نزدیک تم جھوٹے اور دروغ گو اور
کذاب ٹھہرو گے۔پس ہمارا مقصد اس دنیا پر ان کے دل جیت کر غالب آتا ہے کہ جو دنیا آج دنیا وی لحاظ سے اتنی ترقی کر گئی
ہے کہ دنیا کی ساری دولتیں انہوں نے اپنے خزانوں میں سمیٹ لیں مگر ہم ان دونوں حالتوں سے خائف نہیں
ہیں۔اس لئے کہ ہم نے اس دنیا میں اس حقیقت پر اور اس یقین کے ساتھ آنکھ کھولی ہے کہ تمام خزانوں کا مالک
اللہ تعالیٰ ہی ہے اور وہی خزانے دینے والا اور وہی دولت چھینے والا ہے۔آخر تاریخ انسانی واقعات سے بھری نہیں
پڑی۔ایک قوم کو ایک وقت میں اللہ تعالیٰ نے اتنے خزانے دیئے کہ وہ ان سے گنے نہیں جاتے تھے اور دوسرے
وقت میں وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے۔ہمارے اپنے ملک میں مغل بادشاہوں کے متعلق میں نے کئی جگہ پڑھا ہے کہ ایک وقت میں وہ حاکم تھے اور
ان کے پاس اتنی دولت تھی کہ جب ان کی سخاوت جوش میں آتی تھی تو وہ اپنے سرداروں میں ایک ایک وقت میں
دس دس نہیں بیس لاکھ روپیہ ایک ایک میں سوسو امراء اور درباریوں میں تقسیم کر دیتے تھے۔لیکن کچھ اور گناہ تھے کچھ
اور غلطیاں تھی جو ان سے سرزد ہوئیں اور اللہ تعالیٰ کی گرفت نے ان کو ان کی غلطیوں کی وجہ سے پکڑا اور دوسروں
کے عبرت کا سامان پیدا کرنے کے لئے ان کو یہ سزا ملی کہ ان کی اولاد میں سے ان کی پوتیوں یا پڑ پوتیوں پر ایسا وقت
آیا کہ انہیں دیکھنے والوں نے گلیوں میں بھیک مانگتے دیکھا۔پس یہ تو درست ہے کہ غیر اسلامی دنیا نے آج دنیا کی
دولتیں سمیٹ لیں مگر ایک احمدی دل کو یہ دولتیں خائف نہیں کر سکتیں۔کیونکہ احمدی کا دل اس یقین سے معمور ہے
کہ تمام خزانوں کا مالک خدا کی ذات ہے اور جسے خدامل جائے اس نے ان خزانوں کو لے کر کیا کرنا ہے اور تمہیں
تو خدا کہتا ہے کہ میرے لئے قربانیاں دو۔میرے پیار اور میری رضا کی جنتوں کو تم پا لو گے۔اس آواز کے بعد کسی
احمدی کو دنیا کے خزانوں سے کیا تعلق۔اس کو کیا حرص اور کیا خواہش دنیا کے خزانوں کی ؟ ان لوگوں نے دن رات
ایک کر کے نہایت سخت محنت کر کے۔اپنے شہروں اور وطنوں کو چھوڑ کر رضا کارانہ طور پر جنگلوں میں جا کر اپنی قوم کی
خاطر قربانیاں دے کر یہ دولتیں جمع کی ہیں۔یہ نہیں کہ گھر بیٹھے آسمان سے یہ دولتیں گریں میں نے آئس لینڈ اور
گرین لینڈ کے متعلق دو تین بڑی مشہور کتابیں پڑھی ہیں۔وہاں ان کے پاس سمندری جانوروں کی کھالیں تھیں
جن سے وہ اپنے خیمے بھی بناتے تھے اور بڑی صحت مند زندگی وہ لوگ گزار رہے تھے۔پھر یہ لوگ وہاں پہنچے بالکل

فرموده ۱۹۷۳ء
387
د و مشعل راه جلد دوم
ایسی جگہ جہاں بالکل وحشیوں والی زندگی تھی برف کے تودوں کے اندر وہ اپنے کھوہ بنا کر رہتے تھے کیونکہ سال میں
ایک ایسا وقت آتا تھا کہ کھالوں کے خیمے بھی کام نہیں دیتے تھے۔بڑی مشقت سے وہ سمندری جانوروں کا شکار
کر کے کھانے کا انتظام کرتے تھے اور ان کی چربی اپنے جسموں پر ملتے تھے۔یہ عیش پرست لوگ ان کی دولت
سمیٹنے کے لئے اپنے گھروں کو چھوڑ کر ان کے پاس گئے اور ایک ایک سگریٹ دے کر ایک ایک کھال ان سے لے
لی اور وہ جنہوں نے شراب کا نام نہیں سنا تھا ان کو شراب کا عادی بنادیا اور ان کی ساری دولت سمیٹ کر لے آئے۔دنیا کی دولت اکٹھی کرنے کی خاطر انہوں نے یہ قربانیاں دیں کیا خدا کو پانے کے لئے ہم اس سے زیادہ قربانیاں
نہیں دیں گے؟ انشاء اللہ ضرور دیں گے۔پس اپنے آپ کو القوی بنانے کے لئے اپنی جسمانی قوتوں کی نشو ونما
کو عروج تک پہنچاؤ۔یہ ٹھیک ہے کہ خدا تعالیٰ نے بعض کو جسمانی قومی کو بڑھانے اور نشو ونما دینے کی استعداد کم دی
ہے اور کسی کو یہ استعداد زیادہ ملی ہے لیکن جتنا کسی کو دیا اس سے متعلق خدا کہتا ہے کہ یہ میری عطا ہے تو نا شکر ابندہ نہ
بن اور میری اس عطاء سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر اور زیادہ سے زیادہ فائدہ اسی صورت
میں حاصل ہو سکتا ہے۔جب ان کی نشوونما کامل ہو اگر کامل نہیں تو پورا فائدہ نہیں ہوسکتا۔جب تک جسم مضبوط نہ ہو
اس وقت تک وہ مذہبی قربانیاں نہیں دی جاسکتیں جن کا آج اسلام مطالبہ کر رہا ہے میں نے بڑا غور کیا اور میں اپنے
اس مسلمان بزرگ کی قوت کو دیکھ کر بڑا حیران ہوا کہ شروع میں چند ہزار مسلمان سپاہی حکومت کسری کی حرکتوں
کے نتیجہ میں مجبور ہوئے کہ وہ جنگ لڑیں۔اس حکومت اور سلطنت سے جو دنیا کی سب سے بڑی دو طاقتوں میں
سے ایک تھی اور فوجوں کا بہت فرق تھا کہ ایک ایک دن کی دو دو دن کی لڑائی ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے دشمن کو شکست
دی لیکن فوجوں کا اتنا فرق تھا کہ ایک مسلمان سپاہی کو صبح سے لے کر جب جنگ شروع ہوتی۔دست بدست جنگ
تلوار کی جنگ، تو صبح سے لے کر شام تک تلوار چلانی پڑتی لیکن کسری کی فوجیں تعداد میں اتنی زیادہ تھیں کہ ہر گھنٹے
دو گھنٹے کے بعد لڑنے والی اگلی صف پیچھے ہٹ جاتی اور ایک تازہ دم فوج اس فوج کے مقابلے میں جواب تازہ دم
نہیں رہی تھی آکھڑی ہوتی اسی طرح وہ اپنی صفیں بدلتے رہتے اور یہ مسلمان صبح سے لے کر شام تک تلوار چلاتے
رہتے۔تم کبھی ہاکی لے کر گھماؤ تو دس منٹ گھما سکتے ہو۔یا پندرہ منٹ یا ہمیں منٹ تم تھک جاؤ گے لیکن وہ جس نے
خدا کی خاطر صبح سے لے کر شام تک تلوار چلائی اس نے خدا تعالیٰ کے قانون کے مطابق کتنی محنت دعا اور تدبیر اپنے
ان بازوؤں کو مضبوط اور طاقتور بنانے کے لئے کی ہوگی؟ تاریخ میں ہم پڑھتے ہیں کہ ان لوگوں
کو اپنی قوتوں کی
نشو ونما کا اتنا شوق پیدا ہو گیا تھا کہ بارہ بارہ سال کے بچے بھائی کے سر پر سیب رکھ کر تیر سے اس کا نشانہ لیتے تھے
اپنے نشانہ پر اتنا اعتماد تھا اور اتنی مشق تھی۔اتنی ساری محنت انہوں نے نشانہ سیکھنے پر اور اپنے ہاتھ سے تیر بنانے پر
خرچ کی۔وہ اپنے ہاتھ سے اپنا اسلحہ بناتے تھے۔کوئی امریکن کارخانہ تو انہیں سامان حرب سپلائی نہیں کرتا تھا۔جس
طرح اس لڑائی میں انہوں نے اسرائیل کو سامان جنگ دے دیا وہ مسلمان تو آپ ہی اپنے ہاتھوں سے کمانیں
بناتے اور تیر تیار کرتے تھے اور بھائی کے سر پر سیب رکھ کر اس کا نشانہ کرتے تھے۔

388
فرموده ۱۹۷۳ء
د و مشعل راه جلد دوم
میں نے کہا ہے کہ تم اپنے پاس غلیل رکھو تا تازہ گوشت کھاسکو میں ایک دوسری مثال آپ کو بتا تا ہوں۔ہمارے ایک احمدی سندھ میں رہتے تھے اب تو وہ بوڑھے ہو گئے ہیں اور سندھ سے آ بھی گئے ہیں۔غالباً
۴۹-۵۰ ء کی بات ہے۔غلیل رکھنے کی تحریک
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے زمینوں کے ہی کسی کام کے لئے مجھے وہاں بلوایا کہ چند دن آؤ اور یہ کام
کرو۔ایک دن میں شام کو ڈیرے کے باہر کھڑا ہوا تھا۔وہ شخص گھوڑے پر آئے انہوں نے چار پانچ بھٹ تیتر
ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھے وہ کہنے لگے کہ میں حضرت صاحب کے لئے شکار کر کے لایا ہوں۔میں نے کہا آپ
کے پاس بندوق تو ہے نہیں۔آپ نے یہ مارے کس چیز سے ہیں! جیب میں سے غلیل نکال کر کہنے لگے اس چیز
سے مارے ہیں۔میں نے پوچھا کیسے مارے ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ جہاں وہ بھٹ تیتر بیٹھا ہوا دیکھتے تھے اس
کے قریب اپنا گھوڑالے جاتے تھے۔یہ ایک ایسا جانور ہے جو عمو ماریتلی زمین پر بیٹھتا ہے۔بھٹ تیتر کی کئی قسمیں
ہوتی ہیں۔سندھ میں دو قسم کا ہوتا ہے ایک کو امپریل کہتے ہیں جو سائز میں بڑا ہوتا ہے اور اس کی گردن میں بڑی
خوبصورت مٹھی ہوتی ہے۔ایک چھوٹا ہوتا ہے۔وہ ہماری سندھ کی زمینوں میں کافی ہوتا ہے۔اس وقت میں نے
بھی شکار کیا تھا۔لیکن بندوق سے غلیل سے نہیں۔تو انہوں نے بتایا کہ جہاں انہوں نے دیکھا کہ چھوٹے بھٹ تیتر
بیٹھے ہوئے ہیں تو وہ اپنی گھوڑی اس کے قریب لے جاتے تھے۔اور عام طور پر یہ جانور گھڑ سوار سے نہیں ڈرتے۔جب بالکل قریب پہنچ جاتے تھے تو اپنا گھوڑا اس کے پیچھے دوڑاتے تھے نیچے گھوڑا دوڑ رہا ہے اور اوپر بھٹ تیتر
پرواز کر رہا ہے۔اور یہ دوڑتے ہوئے گھوڑے سے اڑتے بھٹ تیتر کو غلیل کے نشانے سے گرا لیتے تھے۔ایسا اچھا
نشانہ تھا۔مثال میں نے اس لئے دی ہے کہ کہا تو میں نے یہ ہے کہ تم غلیل رکھو۔کیونکہ الامــام جـنـة يقتل من
وراء ہ ایک مسلمان کو امام کی ڈھال کی نیچے لڑنا پڑتا ہے اور مصلحتیں نہیں پوچھی جاتیں اس لئے مصلحت نہ پوچھو۔لیکن اگر چاہو تو تمہیں غلیل سے بھٹ تیتر کا شکار بھی مل سکتا ہے۔امریکہ میں اس وقت ہرنوں اور ریچھوں کا شکار تیر
کمان سے کیا جارہا ہے اور جو تیر کمان کا بادشاہ تھا یعنی مسلمان وہ اس ہنر کو بھول چکا حالانکہ آج دنیا پھر اس طرف
آ رہی ہے۔میں نے گھڑ سواری کا کہا ہے اس میں بھی اچھی ترقی ہے لیکن ایک ہزار گھوڑے یہاں آنے کی ابھی ہم
امید نہیں رکھتے کیونکہ اس پر خرچ زیادہ ہوتا ہے۔اور ” بیکو والے یا رستم “ اور ” سہراب “ والے گھوڑے نہیں
بناتے ورنہ تو بہت سارے گھوڑے جلدی مل جائیں کیونکہ گھوڑیاں پالنا پھر ان کے بچے ہوں پھر وہ بڑھیں تین چار
سال
کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔بہر حال اس کو وقت لگے گا۔لیکن تسلی بخش طریقہ پر وہ کام بھی چل رہا ہے۔کسی دن
آپ کے ساتھ یہ مقابلہ بھی ہو جاتا ہے کہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں گھوڑے زیادہ آتے ہیں یا سائیکل زیادہ
تے ہیں۔تو جو سائیکلسٹ ہیں وہ اس مقابلہ کے لئے بھی تیاری کریں۔یورپ کے اس دورہ میں یہ سوال کیا گیا
وو

د دمشعل را
مل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
389
کہ آپ نے جس ملک میں ایک مسجد بنائی اور مشن ہاؤس بنایا۔اور جو باتیں آپ کر رہے ہیں بڑی اچھی ہیں اور
ہمارے ملک کے عوام کے سامنے پیش ہونی چاہیں لیکن اتنی چھوٹی سے کوشش سے اتنے بڑے نتائج کیسے نکلیں گے؟
نتائج تو اللہ تعالیٰ نکالتا ہے اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں سے واقف نہیں لیکن میں نے انہیں ایک بات کہی اور
آپ کو اس لئے بتارہا ہوں کہ آپ اس کے لئے تیار رہیں۔میں نے کہا بات یہ ہے کہ یہ ہمارے مشن ہاؤس
دراصل ہماری (Observation Post) یعنی دیکھ بھال کی چوکیاں ہیں یہاں سے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ تمہارے
ملک میں کس قسم کی تبدیلی پیدا ہورہی ہے اور اس سے ہمیں بڑا فائدہ ہے کیونکہ تمہاری ذہنیت اور تمہارا رجحان کس
طرح بدل رہا ہے؟۔کدھر جا رہا ہے؟ کس طرح تم عیسائیت کو دل سے چھوڑ رہے ہو؟۔اور دھریت کو تم پسند نہیں
کر رہے یہ جو ایک Vacum (ویکیوم) یعنی خلاء پیدا ہورہا ہے۔یہ حالت ہمارے علم میں آرہی ہے۔جس وقت
جماعت احمدیہ کو یہ پتہ لگا کہ تمہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی جگہ پر اس طرح جھنجھوڑا ہے کہ تمہارے درخت، گندگی اور
دہریت اور مشرکانہ زمین سے اکھیڑ کر اسلام کے باغ میں لگائے جاسکتے ہیں اس وقت میں ایک ہزار احمدی کو کہوں
گا کہ تمہارے ملک میں آجائے۔وہ آجائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ ایک ہزار احمدی تو آئے گا۔مجھے یقین ہے اور
یقین کی بناء پر ہی میں نے کہا۔لیکن میری یہ خواہش ہے کہ اگر کبھی یہ آواز امام وقت کو دینی پڑے تو ایک آدمی بھی
پیچھے نہ رہے بلکہ سب میدان میں آجائیں۔میں نے جیسا کہ ابھی بتایا اور اپنے خطبہ میں بھی یہ کہا تھا کہ امت
مسلمہ اگر صحیح معنوں میں امت مسلمہ بنا چاہتی ہے تو ان کو دوسروں کی امداد سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا۔کیونکہ
ہمارے خدا ہمارے محبوب اور پیارے رسول ﷺ اور قرآن نے یہی کہا ہے یہ تو ایک اصولی تعلیم ہے لیکن تمہیں
میں یہ کہوں
گا کہ تمہیں خدا نے پیدا ہی اس لئے کیا ہے کہ تم دنیا کے دل اسلام کے لئے جیتو اور تمام نوع انسانی کو
کے جھنڈے تلے لا جمع کرو تم اپنی جسمانی اور ذہنی قوتوں کی نشو ونما کو اپنے کمال تک پہنچاؤ۔اب ہمارے کالج میں ایم ایس سی فزکس کا نتیجہ بہت اچھا نکلا ہے۔اور ہمارے یہاں کے ایک نوجوان بچے
نے یو نیورسٹی کا ریکارڈ توڑا ہے۔مجھے بتایا گیا ہے کہ ( واللہ اعلم بالصواب) اس موقع پر بعض لوگ بڑے گھبرائے
بعض چالا کیاں بھی انہوں نے کیں لیکن اس بات میں تو وہ عام کامیاب نہیں ہوئے کہ اس
کو نمبر کم کر کے پیچھے ڈال
دیں۔لیکن انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ دس نمبر Grace Marks ( گریس مارکس) فی پر چہ دیں گے اور جب
ہمارے بچے کے نمبر سامنے آئے تو انہوں نے سوچا کہ اس کو عام قاعدہ کے مطابق نمبر مل گئے تو یہ ایک ایسار یکارڈ
قائم ہو گا جو بعد میں کبھی ٹوٹے گا ہی نہیں۔اس لئے انہوں نے بیچارے دوسروں کو نقصان پہنچا کر اس کو وہ نمبر نہیں
دیئے۔پھر بھی ریکارڈ تو اس نے توڑ ہی دیا مگر جو چیز انہوں نے سوچی نہیں وہ یہ ہے کہ انہیں کس نے یہ یقین دلایا
ہے کہ بعد میں آنے والا نوجوان جو اس ریکارڈ کو توڑے گا وہ ربوہ کا احمدی نہیں ہوگا ! انشاء اللہ وہ ربوہ کا ہی ہوگا۔

390
فرموده ۱۹۷۳ء
ساری دنیا سے آگے نکلنا ہے
دومشعل راه جلد دوم
تم نے سب سے آگے نکلنا ہے! نکلتا ہے! نکلنا ہے! اور اس کے لئے تمہیں تیاری کرنا ہو گی۔ورنہ خدا تعالیٰ
تمہیں منافق کہے گا۔لو ارادوا الخروج لا عدوا له عدة میں خدا نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص میری آواز
پر لبیک کہتا ہے لیکن اس کے لئے ان قربانیوں کے لئے تیار نہیں ہوتا جن کا میں مطالبہ کرتا ہوں وہ میری نگاہ میں
منافق بن جاتا ہے۔کیونکہ مومن وہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کے حصول کا ارادہ اور عزم کرلے تو اس کے حصول کے
لئے جس قسم کی اور جتنی قربانی دینی پڑے اور تیاری کرنی پڑے وہ کرتا ہے۔اور پھر وہ اللہ کے فضل سے کامیاب
ہوتا ہے کامیاب تو اللہ کے فضل سے ہوتا ہے لیکن اپنی طرف سے کوئی کمی نہیں چھوڑتا۔اس لئے ہم نے کہا کہ آپ
سائیکل لیں اور میں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سات سال تک انتہا ہے لیکن اگر ہو سکے اور جماعت ہمت
کرے اور خصوصاً جماعت کے دیہاتی احمدی کوشش کریں تو تین چار سال میں۔ایک لاکھ سائیکل سوار بن جائیں
گے۔بہت سے فائدے ہوں گے صحت اچھی ہوگی۔وقت بچے گا۔کھیتوں میں برکت ہوگی مال زیادہ ہو گا۔مال
میں برکت ہوگی اور پھر اولاد میں بھی برکت ہوگی۔صحت مند قوم بن جاؤ پھر دیکھو دنیا تمہیں اپنا حقیقی اور سچا خادم او
رغمخوار سمجھنے لگے گی۔ہم خادم کی حیثیت سے پیدا ہوئے اور خادم کے مقام پر کھڑے رہنا ہماری زندگی کا معراج
ہے۔جتنا ہم بڑھیں گئے جتنا ہم طاقتور ہوں گے جتنا ہم علم میں ترقی کریں گے جتنا ہماری فراست کا نور آسمان کی
بلندیوں کو چھوئے گا اتنا ہی وہ جو خود کو ہمارا دشمن سمجھتا ہے ہمیں پہلے سے زیادہ اپنا دوست پائے گا۔اپنا خادم اور ہمدر
د پائے گا۔پس آگے بڑھنا ہے اور ساری دنیا سے آگے نکلنا ہے۔پاکستان تو بہت پیچھے ہے پاکستان نے تو اس
طرف توجہ نہیں کی لیکن احمدی ( اور میرا یہ پیغام دنیا بھر کے احمدیوں کو ہے کیونکہ خدام الاحمدیہ بین الاقوامی خدمت
پر مامور ہیں)۔دنیا کے احمدی کو میں کہتا ہوں کہ اگر تم نے خدمت کی ذمہ داریاں نوع انسانی سے ہمدردی کی ذمہ
داریاں ان کے دکھوں کو دور کرنے کی ذمہ داریاں اور قرآن کریم سکھانے کی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں تو اپنے
جسموں اور ذہنوں کو طاقتور بناؤ تا کہ تم قوی ہو جاؤ۔دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ نہ صرف قومی بنو بلکہ ”آمین“ بنو۔اس کا تعلق اسی دوسری چیز
سے ہے جس کا ذکر آج کے خطبہ جمعہ میں میں نے کیا تھا۔یعنی قرآن کریم کی تعلیم سمجھنا اور دوسروں کو سمجھانا اور اس
پر عمل کرنا اور دوسروں
کو تیار کرنا کہ اس پر عمل کریں۔امین کے ایک معنی یہ ہیں جس کی تفسیر ایک دوسری آیت میں
بھی ہے قرآن کریم اپنی آیات کی تفسیر خود بھی کرتا ہے بلکہ تفسیری معانی میں آیات ایک دوسرے کی مد اور معاون
ہیں۔اور انسان کے ذہن کو اس طرف متوجہ کرنے والی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارے پاس ایک امانت تھی ہم
نے آسمانوں کو کہا اسے اٹھا لو۔انہوں نے انکار کر دیا۔ہم نے زمین سے کہا اسے اٹھا لو تو زمین نے بھی انکار
کر دیا۔ہم نے پہاڑوں سے کہا تم بلند و بالا پہاڑ میل میل بھر لمبے پتھر تمہارے اندر ہیں، جو تمہاری جان ہیں تو تم
بڑے مضبوط ہو۔اس امانت کو اٹھا لو تو انہوں نے بھی انکار کر دیا۔تب ہم نے انسان کو کہا تو اس امانت (یعنی ذمہ

فرموده ۱۹۷۳ء
391
د دمشعل
شعل راه جلد دوم
داری) کو اٹھا اور اس نے اٹھا لیا۔یہ امانت جو خدا تعالیٰ نے آسمانوں کو پیش کی اور انہوں نے انکار کیا مطلب یہ کہ
انہوں نے کہا کہ خدایا! تو نے ہم میں وہ طاقتیں ہی پیدا نہیں کیں جو اس امانت کو اٹھا سکیں۔وہ امانت کہ زمینوں کو
کہا گیا کہ اٹھاؤ تو انہوں نے کہا خدایا ہمارے اندر اس قسم کی طاقت پیدا کرنے کے مادی سامان تو ہیں لیکن طاقت
ہم میں نہیں ہے کہ تیری اس امانت کو ہم برداشت کر سکیں۔پہاڑوں نے اپنی بلندیوں اور اپنی سختی کے باوجود اور
اپنی گرمی اور اپنی سردی کے باوجود کہا خدایا! ہمیں تو نے یہ طاقت نہیں دی لیکن انسان نے کہا اے میرے رب! تو
نے مجھ میں یہ طاقت رکھی ہے کہ تیری دوسری مخلوق نے جس امانت کو اُٹھانے سے انکار کیا میں اس امانت کو اگر
تیری عطا کردہ طاقتوں کا صحیح استعمال کروں اٹھا سکتا ہوں۔اس لئے میں اٹھاتا ہوں۔سو یہ امانت انسان نے
اٹھالی اور یہ امانت جس کے اٹھانے کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر آئے تا کہ نوع انسانی کو درجہ بدرجہ
ہزاروں سالوں میں تربیت دے کر اس مقام تک پہنچا دیں کہ جس مقام پر کھڑے ہوکر محمد ﷺ کی امت پہ کہہ سکے
کہ اے خدا! تیرا درود اور سلام ان انبیاء پر جن کی مسلسل تربیت کے نتیجہ میں ہمارے آباؤ اجداد نسلاً بعد نسل اس
قابل ہوئے کہ محمد اللہ کی آخری شریعت یعنی اس کامل امانت کو اُٹھانے کے قابل ہمیں بنا دیں اور تیرا درود اور
سلام محمد ﷺ پر جو ایک محسن اعظم کی حیثیت میں ایک کامل اور حسین نور لے کر آئے کہ جس کو ہم اپنی طاقتوں اور
استعدادوں کی صحیح نشو ونما کر کے بشاشت کے ساتھ اور مسکراتے چہروں کے ساتھ محمد علیہ کی تربیت اور آپ کی
تعلیم کے نتیجہ میں اٹھا سکتے ہیں۔آپ پر درود ہو اور ہم امت محمدیہ یہ کہنے کے قابل ہوئی کہ اے ہمارے رب! اس
امانت کو ہم کامل طور پر اٹھاتے ہیں تو ہم سے جو بھی مطالبہ کرے گا ہم تیری راہ میں اسے پورا کریں گے تب تمہارا
نام خدا نے ”امین رکھا۔اس امین کے طفیل جسے دنیا نے محمد اللہ کے نام سے بھی یاد کیا اور جس کے بلند وارفع
مقامات اور نام اور بھی ہیں جس کی برکتیں اور قوت قدسیہ اپنی وسعت کے لحاظ سے اور اپنی تیزی کے لحاظ سے
قیامت تک کے زمانہ کو چھید تی چلی جارہی ہیں اور گھائل کرتی چلی جارہی ہیں اور اس نے دنیا کو اپنے احاطہ میں لیا
ہوا ہے۔وہ امین تھے محمد ﷺے اور ان کے طفیل تم امین ہو۔اس معنی میں کہ تمہیں خدا آج یہ آواز دے رہا ہے کہ وہ
امانت جس کو دوسری مخلوق نے اُٹھانے سے انکار کیا تھا اور جس کے قبول کرنے کی اہلیت پیدا کرنے کے لئے
ہزاروں ہزار پیغمبر دنیا کی طرف آئے اور ایک امت محمدیہ اور امت مسلمہ خیر امت پیدا ہوئی۔یہ امانت ہے جس کو
آپ نے اٹھانا ہے اور جس کی ذمہ داریوں کو آپ نے نباہنا ہے۔یہ وہ امانت ہے جس کی طرف موسیٰ کو اس وقت میں ایک چھوٹے دائرہ کے اندر القوی الامین“ کہا
گیا تھا۔لیکن تمہارا دائرہ وسیع ہو گیا۔صرف یہود تمہارے مخاطب نہیں۔نہ تمہاری کوششوں کے نہ تمہاری توجہ کئے نہ
تمہاری دعاؤں کے کہ اللہ تعالیٰ ان کے نفوس سے ان کے شر کو نکالے اور محمد اللہ کا نور ان کے دلوں میں بھر دے
اور نہ صرف عیسائی تمہاری اس جدوجہد سے باہر ہیں دنیا کی کون سی قوم اور ملک ہے جو تمہاری اس عظیم جد و جہد
سے باہر رہنے والا ہے۔اتنی بڑی جدو جہد جس قوم کے بچوں نے کرنی ہو اور جس قوم کے بچوں کی ہر نسل کے بعد

392
فرموده ۱۹۷۳ء
دو مشعل راه جلد دو
اس بڑھتی ہوئی کوششوں کے اوقات میں ایک وقت میں تو انشاء اللہ جب اپنے عروج
کو پہنچ جائیں گے تو کوششوں
کی شکلیں بدل جائیں گی۔لیکن جب تک عروج کا وہ آخری نقطہ میں نہیں ملتا جب تک دنیا کے گھر گھرپر محمد نے کا
جھنڈا انہیں لہرا تا جب تک تو حید کی تعلیم ہر دل میں گھر نہیں کر جاتی اور شیخ کی طرح گڑ نہیں جاتی اس وقت تک اس
مہم کی کوشش میں ہر نسل پر پہلی نسل سے زیادہ ذمہ داری پڑ رہی ہے اور جس طرح پہلے انبیاء نے دوسری امتوں کو
درجہ بدرجہ تربیت کرتے ہوئے اس مقام تک پہنچایا تھا کہ وہ محمد ﷺ کی لائی ہوئی ذمہ داری نباہ سکیں اسی طرح
آپ نے اپنی تربیت بھی کرنی ہے اور اپنے بعد نسلاً بعد نسل زیادہ سخت بوجھ اٹھانے کی تربیت بھی کرتے چلے جانا
ہے۔یہاں تک کہ اسلام اپنے اس معراج کو پالے جو معراج محمد مصطفی صلی اللہ کے قدموں کو چھونے والا اور اللہ
تعالیٰ کی برکتوں کو کامل طور پر نوع انسانی کے لئے حاصل کرنے والا ہو۔ہماری نوجوان نسل بہت ہی اچھی نسل
پس یہ دوذمہ داریاں ہیں جن کی طرف آپ
کو توجہ کرنی چاہیے۔یہ ذمہ داریاں ہیں جن کے لئے ہم آپ کو
سائیکل سواری، گھڑ سواری اور ورزش وغیرہ کی طرف توجہ دلا رہے ہیں اور میں سوچتا ہوں تو میرا دل خدا کی حمد سے
بھر جاتا ہے۔میں نے یورپ میں اور انگلستان میں اُن لوگوں کو کہا کہ میں نے بہت سوچا اور بہت غور کیا اور میں
اس نتیجہ پر پہنچا ہو کہ اللہ تعالی نے ہمیں نو جوان نسل بہت ہی اچھی نسل، بہت ہی قربانیاں دینے والی اور جذبہ
رکھنے والی نسل دی ہے۔اور اس واسطے میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوشش میں برکت بھی ڈالے گا اور اچھے
نتائج بھی نکالے گا۔کیونکہ جب قوم قربانیاں دینے کے لئے تیار ہو جاتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کی وارث
بنتی ہے جن کا تصور بھی وہ لوگ جن کو خدا کے فضلوں کی پہچان نہیں اپنے ذہنوں میں نہیں لا سکتے۔اللہ تعالیٰ میری
اس خواہش اور میری اس امید اور میرے جائزہ کے مطابق بلکہ اس سے بھی بڑھ کر آپ کو اپنا خادم بنائے اور ہر
ایک کو اپنی راہ میں قربانیاں دینے کی ہمت دے اور آپ کی قربانیاں قبول فرمائے۔اور مقبول قربانیوں کے نتیجہ میں
اور مقبول عبادات کے نتیجہ میں اور مقبول دعاؤں کے نتیجہ میں جو ان گنت اور بے شمار برکات آسمانوں سے نازل
ہوتی ہیں وہ برکات موسلا دھار بارش سے بھی تیزی کے ساتھ آپ پر آپ کے خاندانوں پر آپ کے علاقوں پر
آپ کے گھروں پر آپ کی نسلوں پر برسیں اور اللہ تعالیٰ کے پیار کی جنتوں میں آپ رہنے والے ہوں اور دوسروں
کے لئے نمونہ ہوں اور خدا کی جنتوں کی طرف دوسروں کو بلانے والے ہوں اور اس کوشش میں آپ
اللہ کے فضل
سے کامیاب ہوں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب میں دعا کر وا دیتا ہوں۔دعا تو ہم ہر وقت کرتے ہیں۔یہاں بھی کبھی میں پہلے دعا کروادیتا ہوں آج
بعد میں کروارہا ہوں۔یعنی پہلے تلاوت کے بعد ہی کبھی دعا ہو جاتی ہے لیکن ایک احمدی اور دعا یہ ایک ہی چیز کے دو
نام سمجھنے چاہیں۔کیونکہ وہ احمدی کیسا جو ہر وقت دعا میں لگا نہیں رہتا۔ہم تو ہر وقت دعا کرتے ہیں۔ہماری توجہ

دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
393
دومشعل
خدا کی طرف ہے لیکن دعا کا ایک روایتی طریق ہے۔اس کے مطابق اب میں دعا کروادیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو
اس اجتماع سے بھی زیادہ سے زیادہ برکات حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ ربوہ کی پاک فضا سے
پاکیزگی کے حصول کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ آپ کے نفوس اور آپ کی روحانیت ہر دو میں بہت برکت
ڈالے اور اللہ تعالیٰ آپ
کو محمد اللہ ( جو دنیا کے محسن اعظم تھے ) کے نقوش پر چل کر ایک محسن وجود بنائے اور دنیا
اپنی آنکھوں سے دیکھے اور دنیا کا ذرہ ذرہ اس بات پر گواہ ہو کہ آپ دکھ پہنچانے کے لئے نہیں بلکہ سکھ پہنچانے کے
لئے پیدا کئے گئے ہیں اور دنیا نے آپ سے بہت کچھ لیا۔آپ نے دنیا سے کچھ نہیں لیا۔یہ چیز ہے جو کامیاب
ہوتی ہے اور انشاء اللہ ہوگی۔آؤ دعا کر لیں !
(روز نامه الفضل ۲۲ دسمبر ۱۹۷۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی