صدقات خدام الاحمدیہ مکرم چوہردی حمید اللّٰہ صاحب کی الوداعی تقریب سے خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

414
فرموده ۱۹۷۳ء
د و مشعل راه جلد دوم
دو
(بحوالہ ماہنامہ خالد دسمبر ۱۹۷۳ء)
مجلس خدام الاحمدیہ کی زندگی قیامت تک ممتد ہے
محترم چوہدری حمید اللہ صاحب کے صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے عہدہ سے سبکدوش ہونے
پر حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ کا خطاب ( یکم دسمبر ۱۹۷۳ء)
حضور نے فرمایا:
آج کی تقریب کے دو پہلو ہیں۔ایک کا تعلق جانے کے ساتھ ہے اور ایک کا تعلق آنے کے ساتھ ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ کے ایک صدر تو کامیاب صدارت کے بعد اس کام کو چھوڑ کر دوسرے کاموں میں مشغول
ہورہے ہیں اور ایک نوجوان ان کی جگہ صدارت کی ذمہ واریاں اُٹھا رہے ہیں۔جانے والے کے متعلق تو دُعا ہے
کہ اللہ تعالیٰ احسن جزاء دے اور آنے والے کے متعلق یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بہترین اور مقبول خدمت کی توفیق
عطا کرے۔مجلس خدام الاحمدیہ مختلف ادوار میں سے گزر کر اس مقام تک پہنچی ہے جہاں دنیا اسے آج دیکھ رہی ہے۔ابتداءاس کی ایک چھوٹے سے بیج کی مانند تھی اور اس وقت ایک صحت مند بھر پور جوانی والے خوبصورت درخت کی
شکل یہ پیج اختیار کر گیا ہے۔ہر صدارت نے اپنی صدارت کے زمانہ میں دو کام کئے۔کسی نے بہت ہی اچھے طریقہ پر اور کسی نے
درمیانے طریقہ پر اور کسی نے اپنا وقت گزارا بعض پہلوؤں کے لحاظ سے۔بہر حال دو کام کئے ہر صدارت نے۔ایک جو روایات بن چکی تھیں ان کو قائم رکھنے کی سعی اور دوسرے جو ضروریات پیدا ہو چکی تھیں ان سے نپٹنے کے
لئے کوشش۔ایک زندہ وجود کو یہی دو کام کرنے پڑتے ہیں۔درخت کی شاخیں تنے سے ابتداء سے ہی نکل آتی ہیں۔مختلف درختوں کی عمروں کے لحاظ سے اپنی عمر کے
مختلف اوقات میں درمیان کا تنا جو ہے وہ اپنی شاخیں نکالتا ہے۔پھر شاخ خود تنے کی طرح اُس تنے سے بھی

فرموده ۱۹۷۳ء
415
د دمشعل را
نعل راه جلد دوم
موٹی ، جو اُس کی شکل ہوتی ہے پھیلتا ہے اور اس کی اپنی شاخیں نکلتی ہیں اور وہ خوبصورتی کا باعث بنتا ہے۔تنا بلند
ہوتا ہے، کچھ اور شاخیں نکالتا ہے۔اسی طرح اپنی زندگی کے دور کو پورا کرتا ہے۔اور مجلس خدام الاحمدیہ کی زندگی
قیامت تک کے لئے ممتد ہے کیونکہ اس تنظیم کا تعلق نبی اکرم ﷺ کے اس مہدی کی جماعت کے ساتھ ہے جس
کے متعلق یہ بشارت دی گئی ہے کہ قیامت تک کی ذمہ واریاں اس کی جماعت پر ڈالی جائیں گی۔قیامت تک وہ
ذمہ داریاں جن کا تعلق اصولاً بھی اور تفصیلا بھی امت محمدیہ سے اور اسلام سے ہوگا۔چونکہ جماعت احمدیہ کی زندگی
قیامت تک ممتد ہے اس لئے جماعت احمدیہ کی تمام ذیلی تنظیموں کی زندگی بھی قیامت تک ممتد ہے۔اور ہر دور
جس میں سے بنیادنی تنظیم، اصلی تنظیم یعنی جماعتی تنظیم یا اس کی ذیلی تنظیمیں جس میں سے گزریں ہر دور میں پہلی
خوبصورتی اور حسن اور جمال کو محفوظ رکھنا اور اس میں زیادتی کرتے چلے جانا یہ فرض بن جاتا ہے ان لوگوں کا جن
کے ہاتھ میں اس کی قیادت دی جاتی ہے۔ہم کہیں ٹھہر نہیں سکتے کیونکہ ٹھہر ناموت کے مترادف ہے۔یہ ایک بنیادی اصول ہے زندگی کا۔جب زندگی
ٹھہر جاتی ہے تو بالکل موت واقع ہو جاتی ہے۔اس لئے ہر نئے آنے والے صدر پر پہلے سے زیادہ ذمہ واریاں
عائد ہوتی ہیں کیونکہ اس سے پہلے کے صدر نے دو سال پہلے سے قبل کی حالت کو قائم رکھ کے آگے بڑھنا ہے۔اور
اس صدر نے اس وقت کے لحاظ سے پہلے کی حالت جس میں مزید دو سال کی کیفیت شامل ہوگئی اسے قائم رکھتے
ہوئے آگے بڑھنا ہے۔کام میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔نئی ہدایات مرکز ہدایت یعنی خلافت سے جاری ہوتی
ہیں۔نئی ذمہ داریاں نئے حالات کے مطابق ڈالی جاتی ہیں۔پرانی روایات کو قائم بھی رکھنا ہوتا ہے اور نئی
ضرورتوں کے حصول کے لئے اور نئے مسائل کے سمجھانے کے لئے نئی کوشش نئے عزم کے ساتھ بھی کی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ عزیز بھائی اور بچے حمید اللہ صاحب کو جو انہوں نے جماعت کے لئے کیا جس رنگ میں ذمہ
داریوں کو نبھا یا اس پر انہیں احسن جزاء دے اور انہیں بھی توفیق دے کہ مزید جوذ مہ داریاں اور دوسرے شعبوں کی
جس رنگ میں بھی ان کے کندھوں پہ پڑیں آخر وقت تک انہیں وہ اسی طرح خوش اسلوبی سے نبھاتے چلے جائیں
اورا دا کرتے چلے جائیں اور جو ان کی جگہ لے رہے ہیں خدا انہیں بھی ہر وقت چوکس رہ کر ہمت اور عزم کے ساتھ
تندہی کے ساتھ ، فراست کے ساتھ ، تقوی اور طہارت کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ کو آگے سے آگے لے جانے
کی توفیق عطا کرے۔(ماہنامہ خالد دسمبر ۱۹۷۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی