سالانہ تربیتی کلاس۔ اختتامی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۷۴ء
416
رگی کی سالانہ کی سے خلیات میں ۲ مئی ۱۹۷۴ء کی اکیسویں سالانہ تربیتی کلاس کی اختتامی تقریب سے حضرت خلیفہ مسیح الثالث
کا مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کو خطاب - مکمل متن
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔مجھے افسوس ہے کہ بیماری کی وجہ سے میں اس سے قبل آپ سے مل نہیں سکا۔نہ باتیں کر سکا ہوں۔کئی سال
میرے لئے گرمی مستقل بیماری بن گئی ہے۔گرمی لگ جاتی ہے جس کو انگریزی میں ہیٹ سٹروک Heat
Stroke کہتے ہیں اور وہ بڑی تکلیف دہ چیز ہے۔گرمی کا بھی اثر ہے۔میں باہر گیا ہوا تھا۔راولپنڈی میں مجھے
Summer Diarrhoea سمر ڈائیریا جو وبا کی صورت میں پھیلا ہوا ہے اس کا حملہ ہو گیا۔اس نے بڑا کمزور کر
دیا اور کبھی بیچ میں دوران سر یعنی چکروں کی تکلیف بھی ہو جاتی ہے جو کل بہت زیادہ تھی۔مجھے خوف لاحق ہوا کہ
یہاں آج میں آ سکوں گا یا نہیں۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور ایک مختصر سی ملاقات کا موقع مل گیا ہے۔احمدی کی زندگی
جو بنیادی حقیقت ایک احمدی کی زندگی کی ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے اور آپ کے سامنے بڑے اہم کام ہیں جو
ہم نے کرنے ہیں۔بڑی وزنی ذمہ داریاں ہیں جو ہم پر ڈالی گئی ہیں۔بہت بوجھ ہیں جنہیں اٹھانے کی ہمیں تلقین
کی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے۔اگر صرف یہ بات ہوتی تو ہمارے دل دھڑ کنے لگتے ، خوف ہم پر طاری ہوتا، لیکن
جہاں
اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کا ملہ سے ایک احمدی کو اس آخری انتہائی جنگ کیلئے منتخب کیا جو اس زمانہ میں ہونے
والی تھی اور جس کے نتیجہ میں ہمیشہ کیلئے اسلام ساری دنیا پر غالب آنے والا تھا۔وہاں اس نے ہمیں یہ خوشخبری بھی
دی کہ تمہارے اوپر بوجھ تو بہت ڈالا جارہا ہے لیکن جتنا بھی بوجھ ڈالا جائے گا اور حالات تم سے جتنی بھی قربانیوں کا
مطالبہ کریں گے اتنی ہی طاقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں دے دی جائے گی۔اب دیکھو میرے اس زمانہ
خلافت میں سب سے پہلے ایک تحریک فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام سے حضرت مصلح موعود کی یاد میں ہوئی۔کچھ
خدمت انسانی کے کام اور کچھ بھلائیوں کے تسلسل کو قائم رکھنے کا کام ذہن میں تھا اور کچھ قربانی اس وقت جماعت
نے تین سال سے کچھ زائد عرصہ میں دی ( تقریباً ۳۷ لاکھ )۔اس کے بعد نصرت جہاں کا منصو بہ اللہ تعالیٰ نے
ذہن میں ڈالا اور اس کے لئے جماعت نے علاوہ دیگر چندوں کے ۵۳ لاکھ سے کچھ زائد ، رضا کارانہ اور طوعی ، مالی
قربانی میں حصہ لیتے ہوئے رقم جمع کی۔اور ۱۹۷۰ ء کے اس منصوبہ کے بعد ۱۹۷۳ء کے جلسہ سالانہ پر جوصد سالہ
جو بلی اور دوسری صدی کے استقبال کا منصوبہ جماعت کے سامنے رکھا گیا۔اس کے لئے جیسا کہ الفضل میں آپ
417
فرموده ۱۹۷۴ء
دومشعل راه جلد دوم
پڑھ چکے ہوں گے یا آپ کے علم میں لایا جانا چاہئے تھا ( کیونکہ جماعت پر جو اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں
جماعت کے بڑے چھوٹے مردو زن کو اس کا علم ہونا چاہئے ) میری طرف سے اڑھائی کروڑ روپے کا اعلان ہوا
تھا۔اور پھر جوں جوں حالات واضح ہوتے گئے اور میں نے جماعت میں جذبہ دیکھا۔میں نے اپنے اندازے
لگائے۔دعاؤں کے بعد اس وقت جلسہ سالانہ پر بھی میں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کر دیا تھا کہ اگر چہ اڑھائی
کروڑ روپے کی میں اپیل کرتا ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ یہ رقم پانچ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔یہ دسمبر ۱۹۷۳ء میں میرا
اندازہ تھا لیکن دسمبر ۱۹۷۳ء کے بعد اپریل تک چار مہینے گزرے ہیں۔اس عرصہ میں جوں جوں حالات سامنے
آتے رہے اور دعاؤں کی توفیق بھی ملتی رہی ، خواہش بھی بڑھتی گئی اور جماعت کا جذبہ بھی بڑھتا گیا۔مشاورت
کے موقعہ پر اللہ تعالیٰ نے ایک خوشخبری دی تھی اور اسی کی تائید میں جماعت کو اللہ تعالیٰ نے رویا صالحہ کے ذریعہ
خوشخبریاں دیں۔اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرنے والا ہے اور مشاورت پر میں نے اعلان کیا کہ غالباً 9 کروڑ 53 لاکھ کے
وعدے آچکے ہیں اور اب اس سے بڑھ گئے ہیں۔جس کا اعلان میں کل انشاء اللہ تعالیٰ جمعہ میں کروں گا۔بہر حال
9 کروڑ سے اوپر وعدے مشاورت کے موقعہ پر پہنچ گئے تھے۔اتنے تھوڑے عرصہ میں یعنی تین سال کے اندر بیس گنا زیادہ ترقی کر جانا اور پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دینا خدا
تعالیٰ کے خاص فضل کے بغیر ممکن نہیں۔آپ یہاں کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔اگر کھیلوں کی زبان میں بات کریں
تو کوئی پانچ فی صد سے کوئی دو فیصد سے کوئی ایک فیصد سے اور کوئی اعشاریہ کچھ فیصد کے فرق سے ریکارڈ توڑا کرتا
ہے۔لیکن جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیں گنا یعنی دو ہزار فیصد یعنی سو کے مقابلہ میں دو ہزار کی نسبت سے
اپنے طوعی اور رضا کارانہ جذبہ اور ایثار کا مظاہرہ کیا اور ۵۳ لاکھ سے بڑھ کر مشاورت پر یہ رقم ساڑھے نو کروڑ تھی جو
اب بڑھ چکی ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ جو بوجھ اٹھانے کی توفیق عطا کرتا ہے وہ ہمیں بتارہا ہوتا ہے کہ کس نسبت سے بوجھ ہم پر زیادہ
ڈالا گیا ہے۔جہاں یہ حقیقت ہے کہ نصرت جہاں منصوبہ کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو محض اپنے
فضل سے نہ ہماری کسی خوبی کے نتیجہ میں ) سو کے مقابلہ میں دو ہزار یعنی ۲۰ سو فیصد زیادہ قربانیوں کی توفیق دی تو
اس اصول کے مطابق جو میں نے ابھی بتایا کہ اللہ تعالیٰ جتنا بوجھ ڈالتا ہے اس کے مطابق توفیق اور طاقت بھی عطا
کرتا ہے۔ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ جو قربانیاں ہم نے دی ہیں اور جو بوجھ ہم پر ڈالا گیا ہے جس کے نتیجہ میں عام
مالی قربانی کے علاوہ ہم نے قربانی دینی اور ایثار کا اظہار کرنا ہے اور جو ہم نے جدوجہد کرنی ہے وہ ۷۰ء کے مقابلہ
میں اس زمانہ میں جس میں ہم داخل ہو چکے ہیں ہیں گنا زیادہ ہے یعنی اس میں ۲۰ سو فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔عمر کے لحاظ سے اس کا اثر ہماری جماعت پر دو قسم کا پڑتا ہے۔ایک وہ لوگ ہیں جو بلوغت کو پہنچنے کے بعد
جماعت احمدیہ کے ایک عظیم انقلابی جہاد میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کو پہلے سے ہیں گنا زیادہ قربانی کے ساتھ اور
جذبہ کے ساتھ اور عزم کے ساتھ اس جہاد میں حصہ لینا پڑے گا۔یہ آثار ہیں کیونکہ اتنی طاقت ہمیں مل گئی۔جہاں
دومشعل
قل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۴ء
418
بوجھ دیکھتے ہیں اس کے مقابلہ میں ہم خدا تعالیٰ کے وعدے کے مطابق یہ امید رکھتے ہیں کہ جماعت کو اتنی زیادہ
توفیق مل جائے گی۔اور جب ہم توفیق دیکھتے ہیں تو جو اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دیتا ہے اور ہماری نظر کے سامنے آتی
ہے۔اس سے ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اسی نسبت کے ساتھ ہم پر زیادہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک
منصوبہ بنایا اور وہ منصوبہ ہے اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنے کا۔وہ منصوبہ یہ ہے تمام ملکوں اور ان میں بسنے
والے انسانوں کے دل جیت کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دینے کا۔یہ اتنا بڑا ز بر دست منصوبہ
ہے کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں اور آج پھر کہتا ہوں آپ کے کانوں میں بار بار یہ بات ڈالنا چاہتا ہوں کہ آدم کی
پیدائش کے بعد سے اتنا بڑا منصوبہ بھی نہیں بنایا گیا۔آدم سے لے کر آج تک اتنی زبر دست جنگ روحانی جنگ
(مادی ہتھیاروں سے نہیں ) شیطانی قوتوں کے خلاف نہیں لڑی گئی جتنی اس زمانہ میں جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ
ہے لڑی جانے والی ہے۔ہمارا ہادی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارا سپہ سالار، ہمارا سپریم کمانڈر، ہمارا ہادی، ہمیں راہ راست دکھانے والا اور اپنی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں
اس پر قائم رکھنے والا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔باقی جس طرح سپریم کمانڈر کے ماتحت ایک زمانہ میں مختلف محاذوں
پر مختلف جرنیل لڑ رہے ہوتے ہیں مثلاً ہمارے ہاں اس وقت پاکستان کی بری فوج کو جو د نیوی فوج ہے پانچ حصوں
میں تقسیم کر کے پانچ کور کمانڈرز مقرر کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ فضائیہ کا ایک انچارج ہے اور بحریہ کا ایک
انچارج ہے۔تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ جو کمانڈر انچیف یا سپریم کمانڈر یا سپہ سالار اعظم ہے اس کے
اختیارات میں فرق پڑ گیا یا اس کی کمان اس سے چھین لی گئی۔یہ مطلب نہیں نکلتا ہم پر مخالف اعتراض کرتے ہیں
اس لئے میں یہ بات آپ کو سمجھا رہا ہوں۔اس سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو سپریم کمانڈر ہے اس کا مقام بہت بڑا
ہے مثلاً پاکستان میں اگر پانچ کور کمانڈر ہیں تو امریکہ میں میرے خیال میں سو کے قریب یقینا ہوں گے۔پھر جو
ہتھیار ہیں اس لحاظ سے فوج کی تقسیم ہے۔مثلاً بری فوج ہے۔فضائیہ ہے، بحریہ ہے، اور اب انسان نے ترقی کی
اور نئے سے نئے ہتھیار بنالئے۔پہلے لڑنے والی فوج کے یہ تین باز و سمجھے جاتے تھے اور اب دنیا کے بعض ملکوں
نے تین کی بجائے پانچ باز و بنالئے ہیں۔میزائل جو زمین سے اڑ کر جہازوں کو نشانہ کرتی ہے یاز مین سے زمین پر
نشانہ کرتی ہے۔وہ اتنی ترقی کر گئی ہے کہ جس طرح فضائیہ کا ایک علیحدہ بازو ہے میزائل کا بھی علیحدہ باز و بنالیا گیا
ہے اور ابھی ماضی قریب میں Rocketory را کٹری جو میزائل سے مختلف ہے ایک ملک نے اس کا علیحدہ باز و بنا
لیا۔اور پانچ بازو ہو گئے۔جب فوج کے تین باز و تھے اس وقت سپریم کمانڈر کا یا سالار اعظم کا جو مقام تھا وہ دنیاوی
لحاظ سے اتنا بڑا نہیں تھا جتنا بڑا مقام اب اس ملک کے سپریم کمانڈریا کمانڈر انچیف کا ہو گیا ہے جس میں تین کی
بجائے پانچ باز و فوج کے ہیں۔لیکن ہم روحانی جہاد اور روحانی مقابلوں اور عظیم روحانی جنگ اور روحانی قربانیوں
419
فرموده ۱۹۷۴ء
دو مشعل راه جلد دوم
کی بات کر رہے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک کے لئے روحانی فوجوں کے سالار اعظم بنا دیئے گئے
ہیں یعنی آپ کو خاتم النبیین کا لقب عطا ہوا ہے۔اور آپ کے ماتحت جن سالاروں نے پیدا ہونا تھا ان کی تعداد
تین، چار، دس یا دس سو نہیں بلکہ ایک زمانہ ایسا بھی آیا کہ جب تنزل کے آثار تھے۔اس وقت بھی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ امت محمدیہ میں لاکھوں لاکھ مقربین الہی پیدا ہوئے اور مقرب الہی ہی روحانی
فوج کا سالار ہوتا ہے اور اس وقت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہو گئے۔مسیح دنیا کی طرف آگئے۔اس
عظیم جنگ کا معرکہ۔جنگ تو شروع ہوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ لیکن۔اس جنگ کا آخری معرکہ
جس کی شدت انسانی عقل اپنے تصور میں نہیں لاسکتی وہ زمانہ آگیا مہدی آگئے اور اسلام کے اندر شیطان سے جو
آخری معرکہ ہونا تھا اس کا زمانہ آ گیا۔اسی لئے ہمارے چودہ سو سالہ عرصہ میں جو کتب مسلمان علماء اور اولیا ء اور
خدا کے برگزیدہ اور مقربین نے لکھی ہیں اللہ تعالیٰ نے اتنا عظیم مقام ان کو مہدی کا بتایا ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
سے
خود انہیں علم دیا تھا کہ اس کا مقام اور شان کیا ہوگی اتنا عظیم مقام اور شان بتائی ہے کہ ہم حیران ہوتے ہیں جب
ان کتب کو پڑھتے ہیں کہ ان بزرگوں کی طرف منسوب ہونے والوں نے مہدی کا زمانہ تو پایا مگر اسے شناخت نہیں
کیا اور ان کے جو ہادی اور رہنما تھے جن کی طرف یہ منسوب ہوتے ہیں انہوں نے مہدی کا زمانہ تو نہیں پایا مگر
اسے شان اور مقام کے لحاظ سے شناخت کیا اور اس کی عظمت اور شان کے متعلق اپنی کتب میں لکھا۔یہ جنگ
شروع ہو چکی ہے اور جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں اس جنگ میں اس آخری معرکہ میں جو معرکہ مہدی موعود نے
اسلام کی خاطر اور تو حید کو قائم کرنے کیلئے اور نوع انسانی کے دل جیت کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع
کر دینے کیلئے لڑنا تھا اس معرکہ میں بھی یہ وقت جس میں ہم اس جلسہ سالانہ کے بعد داخل ہو گئے ہیں یہ بڑی ہی
اہمیت کا مالک ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو میں دیکھ رہا ہوں اور جو میرے کان آسمانی آواز سن رہے ہیں
اور جو میری قوت شامہ خوشبو سونگھ رہی ہے وہ یہ ہے کہ جو اس صدی کے یعنی جماعت احمدیہ کی زندگی کی پہلی صدی
کے یہ آخری پندرہ سال ہیں اس صدی کے یہ پندرہ سال اس لحاظ سے سب سے اہم ہیں کہ اس صدی میں اس
سے قبل وہ تیاری جو دوسری صدی کیلئے ہمیں پہلی صدی میں کرنی تھی اتنی شدت اور اتنی وسعت کے ساتھ اور اتنے
بڑے پیمانہ پر بھی نہیں کی جو ان پندرہ سال کے اندر ہم نے کرنی ہے اور پھر اس کے بعد ہماری زندگی کی اس---
معرکہ کی زندگی کی یہ معرکہ جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا اور جیسا کہ قرآن کریم میں اشارے پائے
جاتے ہیں قریباً دوصدیوں اور کچھ سالوں تک پھیلا ہوا ہے ) جو چیز میں دیکھ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ پہلی صدی تیاری
کی تھی چنانچہ ہم مثلاً پچاس ملکوں میں چلے گئے۔اب ان اگلے پندرہ سال میں ہم امید کرتے ہیں کہ دنیا کے ہر
ملک میں ہم چلے جائیں گے۔ہم پچاس ایسے ملکوں میں چلے گئے جہاں کے چندے بھی ہمارے رجسٹروں پر آتے
ہیں اور دنیا کا بہت بڑا حصہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس عظیم جہاد کے احاطہ میں اور دائرہ کے اندر لے لیا ہے
لیکن کچھ ملک ابھی ایسے ہیں جہاں اکا دُکا احمدی ہو گا لیکن وہاں جماعتیں نہیں ہیں۔نہ جماعت فی الحال بن سکتی
ل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۴ء
420
دومشعل
ہے کیونکہ کوئی ایک احمدی ایک شہر میں اور کوئی دوسرا دو سو میل دور۔میں نے بتایا تھا کہ سوڈان میں ایک ہی خاندان
۱۹۳۰ ء میں احمدی ہوا اور وہ ابھی تک احمدی ہے اس کا رابطہ مرکز سے کوئی نہیں تھا۔اب اچانک ہوا وہ بھی مغربی
افریقہ کے ایک ملک میں۔تو اس طرح احمدی تو شاید ہر ملک میں ہوگا لیکن جہاں جماعتیں بنائی جاسکیں ایسے
حالات میں وہ کام بھی ہم نے ان پندرہ سالوں میں کرنا ہے اور بہت سی تیاری کرنی ہے تو یہ صدی دوسری صدی
کے استقبال اور اس کی تیاریوں کی تکمیل کیلئے ہے اور تیاری کے نقطہ نگاہ سے اس صدی کے یہ سال بہت اہم ہیں
آپ خود سوچیں اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی ، صحت مند، تقویٰ کی بنیادوں پر گذرنے والی زندگی عطا کرے آپ میں سے
ایسے بھی ہیں کہ جب وہ اس صدی میں داخل ہو رہے ہوں گے تو تمیں پینتیس سال کے ہوں گے، کوئی چالیس
سال کی عمر کو پہنچ رہے ہوں گے اور اس صدی میں داخل ہو رہے ہوں گے بہر حال جونئی اور جوان نسل ہے اس کی
ذمہ داریاں بڑوں کی نسبت بہت زیادہ ہیں کیونکہ بڑے تو اپنی عمر کے لحاظ سے اپنے وقت میں اس دنیا کو چھوڑ کر
اللہ تعالیٰ سے انعام حاصل کرنے کیلئے دوسری دنیا میں چلے جاتے ہیں یہی اللہ تعالیٰ کا قانون ہے لیکن اکثر
نوجوان اور بچے ( اطفال بھی یہاں آئے ہوئے ہیں) جس وقت اپنی بھر پور جوانی میں پہنچیں گے اور جس وقت
انتہائی قربانیوں کا وقت آئے گا اور وہ اللہ کے فضل سے قربانیاں دے رہے ہو نگے۔ان کے اوپر بڑا بوجھ پڑے گا
اسی لئے ہماری یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ ہمارے بچے اور خدام آئیں اور خدام الاحمدیہ کے
منتظمین کو اللہ تعالی زیادہ سے زیادہ صحیح رنگ میں آپ کی تربیت کرنے کی توفیق دے بہت سے مضامین ہیں جو
نئے ہیں اس لئے کہ نئے مسائل کو ان کے ذریعہ ہم نے حل کرنا ہے ان کی طرف معلوم نہیں آپ کو توجہ دلائی گئی
ہے یا نہیں مجھے تو افسوس ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے زیادہ آپ کے پاس
نہیں آسکا۔بہر حال ذمہ داریاں آپ
پر بے حد پڑنے والی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہم سب کو یہ بشارت دی ہے کہ جتنی بھی زمانہ کے حالات کے مطابق اللہ
تعالیٰ جماعت احمدیہ پر ذمہ داریاں ڈالے گا اسی کے مطابق اپنے فرشتوں کی افواج کو بھیج کر اور اپنی رحمت کے
دروازے آسمانوں سے کھول کر آپ کے لئے ان ذمہ داریوں کے اٹھانے کی توفیق و ہمت حاصل کرنے کے
سامان بھی پیدا کرے گا اور آپ کی طاقتوں میں اضافہ کرے گا اور کوئی بوجھ جو آپ کے کندھوں پر ڈالا جائے گا وہ
نا قابل برداشت نہیں ہوگا۔یہ آپ
کبھی نہیں کہیں گے کہ بوجھ تو زیادہ ڈال دیا گیا مگر اس کے مقابلہ میں ہمارے
رب نے ہمیں طاقت نہیں دی کہ حالات کے مطابق اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ پر ذمہ داریاں ڈالے گا، اسی کے
مطابق اپنے فرشتوں کی افواج کو بھیج کر اور اپنی رحمت کے دروازے آسمانوں سے کھول کر آپ کے لئے ان ذمہ
داریوں کے اٹھانے کی توفیق و ہمت حاصل کرنے کے سامان بھی پیدا کرے گا اور آپ کی طاقتوں میں اضافہ
کرے گا اور کوئی بوجھ جو آپ کے کندھوں پر ڈالا جائے گا وہ نا قابل برداشت نہیں ہوگا۔یہ آپ
کبھی نہیں کہیں گے
کہ بوجھ تو زیادہ ڈال دیا گیا مگر اس کے مقابلہ میں ہمارے رب نے ہمیں طاقت نہیں دی کیونکہ اسلام کہتا ہے کہ
جتنا بوجھ ہمارا رب ہم پر ڈالے گا اسی کے مطابق ہمیں طاقت بھی دیتا چلا جائے گا۔اسی کے لئے ہمیں یہ دعا سکھائی
421
فرموده ۱۹۷۴ء
د و مشعل راه جلد دوم
گئی ہے وَلَا تَحْمِلُ علينا اصرا كما حملته على الذين من قبلنا ربنا ولا تحملنا مالا طاقة لنابه -
اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری طاقت میں تو اضافہ نہ کر لیکن ہمارے بوجھ میں کمی کر دے اس آیت کا یہ مفہوم
نہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے بوجھ میں تو اضافہ کر لیکن ہماری طاقتوں میں اسی کے مطابق اضافہ کرتا چلا جا
اور یہ نسبت قائم رہے کہ جتنی ذمہ داری ڈالی گئی اتنی طاقت بھی دے دی گئی۔اس کے لئے بھی دعا کیا کرو۔اللہ
تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو اسلام اور احمدیت کی روح کے سمجھنے کی توفیق عطا کرے اور آپ کے دلوں میں یہ
بشاشت بھر دے کہ اس دنیا کی قربانیاں اور تکالیف کو برداشت کرنا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے مقابلہ میں کوئی چیز ہی
نہیں اور ہر قربانی دے کر ہر چیز اس کے حضور پیش کر کے عاجزانہ اس کے سامنے جھکتے ہوئے اس سے دعائیں
کرتے رہیں۔ہم بھی اور آپ بھی یعنی بڑی نسل بھی اور چھوٹی نسل بھی ، سب مرد و زن عاجزانہ دعائیں کرتے
رہیں کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق جوں جوں ہماری ذمہ داریاں بڑھاتا چلا جائے اور ہمارے بوجھوں
کو اور بھی
بو جھل کرتا چلا جائے اس کے مقابلہ میں اسی کے مطابق ہماری طاقتوں میں اضافہ کرنے والا ہو۔ہماری بشاشتوں
میں اضافہ کرنے والا ہو۔گذشتہ تین ساڑھے تین سال میں جماعت احمد پر پر (چونکہ اس منصوبہ کے ماتحت نئی ذمہ داریاں پڑنے
جماعت احمد مجیدی
والی تھیں) میں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہیں گنازیادہ اپنا فضل کیا اور یہ فضل نمایاں کر کے آپ کے سامنے کر دیا۔آپ کے دل اس کی حمد سے بھر گئے اور آپ کے سر اُس کے آستانہ پر پہلے سے بھی زیادہ جھک گئے۔لیکن وہ جو
پ کو پہچانتے نہیں آپ
کی مخالفتوں میں لگے ہوئے ہیں وہ پہلے سے ہیں گنا سے بھی زیادہ گھبرا گئے کہ یہ کیا ہو گیا
اور عجیب و غریب باتیں انہوں نے اب کرنی شروع کی ہیں جو نہ عقل کے معیار پر پوری اترتی ہیں نہ انصاف کے
معیار پر پوری اترتی ہیں، نہ اخلاق کے معیار پر پوری اترتی ہیں۔نہ تقویٰ کے معیار پر پوری اترتی ہیں۔نہ
انسانیت کے معیار پور پوری اترتی ہیں۔ان کے لئے بھی دعائیں کریں کہ خدا نے آپ کے دل میں کسی شخص کی
دشمنی نہیں پیدا کی بلکہ آپ حقیقی معنی میں وہ قوم ہیں جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہمرنگ ہو کر حقیقتا اخر جت
للنَّاس کے مصداق دنیا کی بھلائی اور بہبود کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنے
اور نباہنے کی توفیق عطا کرے اور اپنے فضلوں کا زیادہ وارث بنائے۔آواب دعا کرلیں۔( بحوالہ روز نامہ الفضل ۱۴ مئی ۱۹۷۴ ء )