سالانہ تربیتی کلاس۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۷۶ء
426
۱۱۶ پریل ۱۹۷۶ ء بعدنمازعصر ایوان محمو در بوہ میں سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث نے مجلس
خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی ۲۳ ویں تربیتی کلاس کا افتتاح کرتے ہوئے جو خطاب فرمایا تھا اس کا
مکمل متن۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
ہمارے نوجوانوں کی یہ ۱۳ ویں تربیتی کلاس ہے۔اس کلاس میں اس وقت تک شامل ہونے والوں کی تعداد
گزشتہ سال سے کم ہے۔باوجود اس کے کہ خدام الاحمدیہ کی مرکزی انتظامیہ کو باہر سے جو اطلاعات موصول ہوئی
تھیں، ان کے مطابق پچھلے سال کے مقابلہ میں تعداد زیادہ ہونی چاہئے تھی۔لیکن عملاً یہ تعداد پچھلے سال جیسی نہیں
ہے۔اس کی کوئی وجہ ہوگی۔اس وجہ کا ہمیں علم ہونا چاہیئے۔مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کو چاہیئے کہ وہ جائزہ لے کر
مجھے رپورٹ کریں کہ کیا وجہ ہے باوجود اطلاع کے باہر سے آنے والے
نمائندگان کی تعداد کم ہے۔یہ ایک تربیتی
کلاس ہے اور ہر تربیتی کام ایک خاص مقصد کے حصول کے لئے ہوتا ہے۔انسان خود اپنے نفس ہی کو تربیت نہیں
دیتا بلکہ قرآن کریم کے اس ارشاد کے مطابق کہ سخر لكم ما فی السموت و ما في الارض جميعاً منه
(الجاثیہ: ۱۴۔خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ ہر شے کو انسان کے خادم کے طور پر بنایا گیا ہے اس لئے انسان اپنے ان
خدام سے یعنی کائنات کی ہر شے کو بتاتا ہے کہ میں تجھ سے کیا خدمت لینی چاہتا ہوں۔جس طرح گھر کے نوکر کو یا
بہتر مثال آج کل کے لحاظ سے یہ ہوگی کہ کسی کارخانے کے مزدور کو مالک کہتا ہے کہ یہ کام کرنا ہے اور وہ اس کے
مطابق کام کرتا ہے۔پس اسی طرح انسان بھی کائنات کی ہر شے کو بتا تا ہے یا بتانے کی کوشش کرتا ہے یا اسے یہ بتانا
چاہیے کہ میں نے تم سے کیا خدمت لینی ہے۔پس جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے انسان کے بہت سے ایسے خدام ہیں۔جن کا خود انسان
کو بھی پتہ نہیں۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔اس کی موٹی مثال یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایٹم
(باریک ذرہ) جس سے ہم بنے ہیں، انسان کو اس کی طاقت کا پتہ نہیں تھا اس لئے اس نے اپنے کام کے لئے
اسے تربیت نہیں دی تھی۔یہ علیحدہ بات ہے کہ جب اسے معلوم ہوا تو اس نے ایٹم سے زیادہ تر جو کام لینا چاہا، وہ
اس کی اپنی ہی ہلاکت کا کام تھا۔یہ ایسی ہی حماقت ہے جیسے کوئی آقا اپنے غلام سے کہے کہ مجھے قتل کر دو۔پرانے
زمانہ میں بادشاہ ہوا کرتے تھے۔ان کے بہت سے غلام ہوا کرتے تھے۔اب
تو غلامی کا زمانہ گزرگیا ہے لیکن اس
وقت اگر کوئی بادشاہ کہتا اے فلاں جو میرے غلام ہو۔تم چھرا اٹھاؤ اور میری گردن کاٹ دو۔چنانچہ ایسے ہی انسان
نے کیا۔ایٹم کی جو طاقت ہے اس کو معلوم کرنے کے بعد اس کو یعنی اپنے خادم کو یہ حکم دیا کہ اے انسان کے خادم ! تو

427
فرموده ۱۹۷۶ء
د و مشعل راه جلد دوم
انسان کی تباہی کے سامان پیدا کر۔یہ بڑی احمقانہ بات ہے لیکن بہر حال انسان ہی سے حماقتیں سرزد ہوتی ہیں اور
اس سے ایک بڑی حماقت یہ سرزد ہوئی کہ خدا نے ایٹم کو اس کا خادم بنایا تھا لیکن بجائے اس کے کہ وہ یہ کہتا کہ
انسان کی خدمت کے لئے تو کوشاں رہ اور تو انسان کی ترقی کے لئے سامان پیدا کر۔اس نے اپنے خادم کو کہا کہ وہ
انسان کو ہلاک کرے۔پس میں اس وقت بتا یہ رہا ہوں کہ ہر وہ چیز جو خدمت پر مامور ہے، اسے بتایا جاتا ہے کہ اس نے انسان کی
کیا خدمت کرنی ہے اور پھر اس کے مطابق اس کی تربیت کی جاتی ہے مثلا گھوڑا ہے اور یہ بھی کائنات کی ایک چیز
ہے اور اسے بھی انسان کی خدمت کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اب یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر جنگی گھوڑا پہلے دن سے انسان
کی خدمت کرنے لگ گیا ہو۔گو اس وقت بھی بعض علاقوں میں جنگلی گھوڑے پائے جاتے ہیں۔لیکن شروع میں تو
کہتے ہیں کہ جنگلی گھوڑے ہی تھے جن کو پھر انسان نے پکڑ کر پالا۔پھر آگے کئی لحاظ سے ان کی تربیت کی مگر یہ ایک
الگ مسئلہ ہے اور ایک علیحدہ مضمون ہے جس میں جانے کی اس وقت ضرورت نہیں ہے۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ
جہاں تک گھوڑے سے خدمت لینے کا تعلق ہے گھوڑے جنگل سے بھاگے ہوئے انسان کی جھونپڑیوں تک نہیں
پہنچے اور اسے یہ نہیں کہا کہ اے انسان! تو ہم سے خدمت لے۔شروع میں تو انسان جھونپڑیوں میں رہتا تھا یا اس
سے بھی پہلے غاروں میں رہتا تھا۔ظاہر ہے ایسا نہیں ہوا۔قرآن کریم نے جہاں یہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے انسان
کے لئے اس کا ئنات کو پیدا کیا ہے وہاں یہ بھی فرمایا لیس للانسان الا ما سعى انسان ان سے حقیقی خدمت
لینے کی کوشش کرے گا اور وہ کوشش صحیح راہ پر ہوگی تو وہ تمہاری اپنی ہی خدمت کریں گے جتنی خدمت ان سے
لو گے۔اسی لئے گھوڑے کو سدھانا پڑتا ہے۔انگریزی میں کہتے ہیں بریک (Break) کرنا لیکن ہم کہتے ہیں
گھوڑے کو سدھانا اور یہی زیادہ اچھا لفظ ہے۔انگریز کہتا ہے گھوڑے کی عادتیں تو ڑنی پڑتی ہیں جب کہ ہم کہتے
ہیں انسان گھوڑے کو اپنے ساتھ مانوس کرتا ہے اور اسے آہستہ آہستہ یہ سکھاتا ہے کہ وہ اس کا کہنا مانے اور ہلکے سے
اشارہ پر دائیں مڑ جائے یا بائیں طرف چلنا شروع کر دے یا ٹھہر جائے۔یا اگر کھڑا ہے تو دوڑنے لگ جائے۔غرض ایک نامعلوم سا اشارہ ہوتا ہے جسے گھوڑا سمجھنے لگ جاتا ہے لیکن یہ اسی صورت میں ہوتا ہے جب وہ تربیت
پا کر اس قابل ہو جاتا ہے کہ وہ انسان کے اشاروں کو سمجھنے لگ جاتا ہے۔اسی طرح ہر چیز جس سے کوئی خدمت لینی
ہوتی ہے، اس کو بتانا پڑتا ہے اور اس کے مطابق اس کی تربیت کرنی پڑتی ہے اور اس معاملہ میں کوئی انسان مستشنیٰ
نہیں۔انسانوں میں سے خصوصاً ہمارے پیارے آقا محمد ﷺ کی امت جسے امت مسلمہ کہتے ہیں۔اس کے افراد
بھی مستثنی نہیں کیونکہ قرآن کریم میں اس امت کے افراد کو جو پہلے دن سے یعنی وہ پہلا شخص جو محمد اللہ کے ہاتھ پر
ایمان لایا اور اسلام لایا۔اس پہلے شخص سے لے کر قیامت تک، اس آخری شخص تک جو اسلام کے اندر رہے گا اور
قیامت آئے گی اور دنیا مٹ جائے گی۔یہ کیسے ہوگا اور کب ہو گا۔اس کے ساتھ ہمیں تعلق نہیں۔اور نہ سوچنے کی
ضرورت ہے۔ہمیں آج کی دنیا کے متعلق سوچنا اور مجھنا ہے اس کے مطابق اپنے آپ
کو تربیت دینا ہے۔بنی نوع

و مشعل راه جلد دوم
انسانی کی خدمت اور بھلائی کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے
فرموده ۱۹۷۶ء
428
بہر حال امت مسلمہ کے ہر فرد کو خواہ اس کا تعلق جب میں بول رہا ہوں یعنی حال سے ہو یا ماضی سے ہو اور یا
مستقبل سے ہو یعنی آئندہ آنے والی نسلوں سے ہو۔ہر شخص کو مخاطب کر کے یہ کہا کسنتم خير امة اخرجت
لسلناس تم بہترین امت ہو اس لئے کہ نوع انسانی کی خدمت اور بھلائی کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے۔غرض نہ
صرف یہ کہ انسان انسان کا خادم بھی ہے بلکہ انسان ، انسان کا سب سے بڑا خادم ہے اور انسانوں ہی سے حضرت
نبی اکرم ﷺ کی طرف منسوب ہونے والے جو خود کو مسلمان کہتے ہیں اور خدائے واحد و یگانہ پر ایمان لاتے ہیں
اور اسلام کی سچائی اور اسکی حقانیت کے قائل ہیں اور قرآن کریم کی عظمت کے آشنا ہیں اور محمد رسول اللہ ہے کے
عشق کا دعوی کرتے ہیں، وہ بنی نوع انسان کے سب سے زیادہ خادم ہونے چاہئیں۔پس آج کی دنیا میں ہمارے
لئے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اور جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے قرآن کریم کی رو سے
ہر احمدی جو اپنے آپ
کو محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کرتا ہے ، اس کی زندگی کا مقصد یہ ہے کہ وہ تمام بنی نوع
انسان کی اس رنگ میں خدمت کرے کہ اس میں ان کی بھلائی پوشیدہ ہو اور یہ کوشش کرے کہ جس طرح اس کے
دل اور اس کی روح نے اپنے پیدا کرنے والے رب کو پہچانا اور اس کے پیار کو حاصل کیا اسی طرح اس کا ہر بھائی
اور اسکی ہر بہن خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات سے واقف ہو۔خدا تعالیٰ کی صفات کا عرفان اور اس کی معرفت
حاصل ہو۔خدا تعالیٰ کی اس معرفت کے نتیجہ میں اسلامی تعلیم کی رو سے جوذمہ داریاں انسان خود محسوس کرتا ہے،
ان کو وہ نباہنے والا اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والا ہو۔پس ہماری زندگی کا مقصد نوع انسانی کی وہ خدمت ہے جس کی طرف اسلام ہمیں بلاتا ہے۔ہماری تربیت
کی یہی غرض ہے۔خواہ اس کا ذریعہ تربیتی کلاسز ہوں۔جمعہ کے خطبات ہوں ، جماعت کی دیگر اجتماعی سرگرمیاں
ہوں
مثلاً مختلف جلسے ہوتے ہیں۔مختلف اجتماعات ہوتے ہیں یا مختلف تنظیمی کاروائیاں ہوتی ہیں اور وہ سب اس
غرض سے ہوتی ہیں کہ ہمارے احمدی بچے جن کو ہم تنظیمی لحاظ سے اطفال الاحمدیہ کہتے ہیں یا ہمارے احمدی نوجوان
جن کو ہم خدام الاحمدیہ کہتے ہیں۔یا وہ بڑی عمر کے احمدی دوست جن کو ہم انصار اللہ کہتے ہیں اور ہماری احمدی
بزرگ مائیں اور ہماری بہنیں اور دوسری مستورات جو مذہبی رشتہ کے لحاظ سے سب ہماری بہنیں ہیں۔غرض ان
سب کی اس رنگ میں تربیت کرنا کہ وہ اس خدمت کو بجالائیں جس کی طرف قرآن کریم ہمیں بلاتا ہے مگر یہ اسی
صورت میں ممکن ہے کہ ہم سب اپنے دل میں اس خدمت کے کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہوں اور اسکے مطابق
ذہنی طور پر ترقی بھی کر چکے ہوں۔اور عملاً ان کو شعور بھی ہو یعنی عمل کرنے کے اہل ہوں اور نوع انسانی کی خدمت
بھی کر سکیں۔اس خدمت کے لئے دو چیزوں کی ضرورت ہے۔اسلام کی حقیقت کو جاننا اور پہچاننا۔چنانچہ یہ تربیتی
کلاس ایک حد تک اسی پہلو کو اجاگر کرے گی۔کیونکہ دو ہفتے کے اس مختصر سے کورس میں سارا اسلام تو نہیں سکھایا
جا سکتا۔ہزاروں چیز میں ہیں جن کے مجموعہ کا نام اسلام ہے۔اگر ایک ایک چیز کو ہم اٹھا کر پرے رکھتے جائیں اور

429
فرموده ۱۹۷۶ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
کہیں یہ نہیں اگلی چیز کو لیتے ہیں تو پھر اسلام کبھی حاصل نہیں ہوتا اور اگر ہم آہستہ آہستہ ان بے شمار حسین چیزوں میں
سے کچھ نہ کچھ لیتے چلے جائیں تو جتنا جتنا ہم اپنے علم میں اور حسن اسلام کی معرفت میں آگے بڑھتے چلے جائیں
گے۔اتنی اتنی اہمیت اس بات کی پیدا ہوتی چلی جائے گی کہ ہم اپنی زندگی کے مقصد کو حاصل کر سکیں۔حضرت مسیح موعود کا ایک الہام اور اس کی تشریح
پس میں اس کلاس کے طلباء سے کہتا ہوں کہ یہاں انہیں دو باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ایک یہ کہ ان کے
اساتذہ یا معلم یا مقررین مختلف موضوعات پر جو تقاریر کریں گے۔ان کو وہ غور سے سنیں اور جن کو لکھنا آتا ہے وہ
مختصر نوٹ لیتے جائیں۔خدا کرے سب کو لکھنا پڑھنا آتا ہو۔لیکن جن کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا وہ غور سے سنیں اور جن
کو آتا ہے وہ مختصر اشارے ضرور نوٹ کرتے چلے جائیں تا کہ آئندہ ان کو مضمون یادرہ سکے۔جب وہ اپنے نوٹ
دیکھیں گے تو بعض باتیں یا ان کی تفاصیل جو انسان کے ذہن سے اتر جاتی ہیں، پھر تازہ ہو جائیں گی۔قرآن کریم
نے ہمیں جو بنیادی باتیں بتائیں ہیں ان میں سے ایک بڑی بنیادی بات کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا یہ الہام اشارہ کر رہا ہے رب ارنی حقائق الاشیاء حقائق حیات یا حقائق اشیاء کو انسان خدا تعالیٰ کی
مدد کے بغیر حاصل نہیں کر سکتا۔ان کا علم حاصل نہیں کر سکتا۔حقائق کا علم حاصل نہیں ہوسکتا اور نہ وہ ان کو جان سکتا
ہے اس لئے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہو لیکن خدا تعالیٰ کی مدد انسان کو دعا کے بغیر حاصل
نہیں ہو سکتی۔چنانچہ میں تو یہ خواہش رکھتا ہوں کہ ایک احمدی بچہ جو بالکل چھوٹی عمر کا ہے اور ابھی اطفال کی تنظیم میں
شامل ہونے کی عمر کو نہیں پہنچا، اس کو بھی اس کی مائیں اور اس کے بزرگ اور بڑے بھائی دعا کی طرف ہمیشہ متوجہ
رکھیں کیونکہ ہماری زندگی کی روح در اصل خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت ہے مگر یہ دعا کے بغیر ، خدا تعالیٰ کی طرف
رجوع کئے بغیر خدا تعالیٰ کے سامنے جھکے بغیر اور خدا تعالیٰ کے حضور عاجزی کئے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی اس لئے
اے عزیز بچو! اگر تم یہاں سے اور سبقوں کے ساتھ یہ بنیادی سبق بھی سیکھ لو۔یعنی یہ کہ خدا تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ
نہیں ہوسکتا۔اور خدا تعالیٰ کی مدد اور اس کی نصرت عاجزانہ دعاؤں کے بغیر مل نہیں سکتی اس لئے ہر وقت اور ہر آن
پنے رب کریم کی طرف جھکتے ہوئے اس سے عاجزانہ دعائیں کرتے رہنا چاہئے۔پس اگر تم بھی عملاً دعا کرنا
شروع کر دو تو سمجھو کہ گویا زندگی کا جو مقصد ہے اس کے حصول کی راہ تمہیں حاصل ہوگئی۔دعا کی اہمیت
پس دعا بڑی ضروری ہے۔یہ ایک بہت وسیع مضمون ہے جسے مختصراً ایک فقرہ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ خدا کی
نصرت دعا کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی اس لئے اے عزیز بچو! تم دعائیں کرو اور بہت دعائیں کرو۔ابھی تو تم بچے
ہو۔جوں جوں تم بڑے ہوگے اور تمہاری عقلیں تیز ہوں گی ( کئی تو اب بھی شعور رکھتے ہیں ) تو دیکھو گے کہ

ل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۷۶ء
430
دومشعل
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعا کے مضمون پر بہت کچھ لکھا ہے۔تم اسے غور سے پڑھو۔یہ مجھے معلوم نہیں کہ
اس عرصہ میں تمہیں مطالعہ کرنے کے لئے کتنا وقت ملے گا۔جب بھی تمہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب
پڑھنے کا موقع ملے اس کلاس کے دوران یا بعد میں کسی اور وقت، تو جہاں اور مضامین پڑھو وہاں خاص طور پر پہلے
دعا کے حصے کو پڑھو اور اس پر غور کرو اور اس کی جو اہمیت ہے، اس کو سمجھنے کے قابل بنو اور اس کے پس پردہ خدا تعالیٰ
کی جوشان نظر آتی ہے اس سے لطف اندوز ہو کہ کس طرح ایک عاجز بندے کی دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے اللہ
تعالیٰ اپنے قانون قدرت کو بھی ایک اور قانون قدرت سے بدل دیتا ہے۔وہ بھی اسی کا قانون ہے۔یہ نہیں کہ کسی
اور ہستی کا قانون ہے مگر جو ظاہری قانون قدرت یا سنت اللہ ہے ایک اور قانون سے بدل جاتی ہے مثلاً آگ
جلاتی ہے اور پانی میں آگ کو بجھانے کی خاصیت ہے۔ان چیزوں کے نیچے خدا کی ایک اور قدرت کام کر رہی
ہے۔گویا بعض اوقات خدا کی ایک اور قدرت اس ظاہری قانون قدرت کو بدل دیتی ہے۔حضرت ابراہیم علیہ
السلام کو جب آگ میں ڈالا گیا تو آگ ٹھنڈی ہوگئی۔اب یہ نئے فلسفہ والے اور دھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن
ہوا۔میں کہتا ہوں یہ اسی طرح ممکن ہو گیا جس طرح کہ آگ کے لئے یہ ممکن ہوا کہ وہ لکڑی کو جلائے۔پس اس
مضمون کو سمجھنا میرے لئے تو کوئی مشکل نہیں۔اس واسطے کہ مجھے یقین کامل حاصل ہے اور میں علی وجہ البصیرت اور
ایک لمحہ کی ہچکچاہٹ کے بغیر کہتا ہوں کہ آگ اس لئے نہیں جلاتی کہ وہ آگ ہے بلکہ آگ اسلئے جلاتی ہے کہ خدا
نے اسے کہا ہے کہ جلائے اور وہ جلانے لگ گئی۔اسی خدا نے جب اسے یہ کہا کہ نہیں جلانا تو نہیں جلائے گی۔اس
واسطے میرے لئے تو کوئی الجھن نہیں ہے اور میں بڑے اطمینان اور دلی سکون کے ساتھ اس حقیقت سے واقفیت
رکھتا ہوں اور اپنی زندگی میں ان چیزوں کا مشاہدہ کرتا ہوں لیکن بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کو ابھی کچھ سیکھنا ہے
اور جس کو یہ نکتہ سمجھ آ جائے کہ خدا کا حکم قانونِ قدرت کو مئوثر بنا تا ہے۔اسی حکم کو ہم قانونِ قدرت کہنے لگ گئے ہیں
یعنی یہ اسی کی سنت ہے اور اسی کا ایک اور قانون ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کہہ دیتا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا تو نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ایک آدمی بیمار ہو جاتا ہے۔اس کی بیماری بڑھتی چلی جاتی ہے۔وہ امیر آدمی ہے بڑے بڑے ڈاکٹروں کے پاس جاتا ہے اور بڑے پیسے خرچ کرتا ہے۔( میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے فرمودات کا مفہوم بیان کر رہا ہوں) روپے پیسے والوں کا جیسا کہ آجکل طریق ہے، وہ انگلستان
چلے جاتے ہیں۔یورپین ممالک میں چلے جاتے ہیں۔امریکہ چلے جاتے ہیں۔خدا نے انہیں دولت دی ہے وہ
بے شمار دولت خرچ کرتے ہیں لیکن ان میں سے کئی ایک کو ڈاکٹر کہتے ہیں تمہارا مرض لاعلاج ہے۔وہ اسے کہتے
ہیں ہمیں جو علم تھا۔جن ادویہ کو ہم جانتے تھے یا جو علاج ہم کر سکتے تھے اور جو تدابیر ہم اختیار کر سکتے تھے وہ ساری
اختیار کی جا چکیں لیکن ہمیں تو یہ نہیں لگتا کہ کیا قصہ ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ قصہ تو
آسان ہے۔خدا تعالیٰ ایسے شخص کے وجود کے ذروں کو حکم دیتا ہے کہ میں نے عام قانون کے مطابق تمہیں ایسا بنایا
تھا کہ یہ ادویہ تمہارے اوپر اس رنگ میں اثر انداز ہوں جس رنگ میں ڈاکٹر سمجھتے ہیں کہ ادویہ مئوثر ہو جاتی ہیں اس

431
فرموده ۱۹۷۶ء
دو
ہوتا
د و مشعل راه جلد دوم
لئے اے انسانی جسم کے ذرو! تم ادویہ کا اثر قبول کرتے تھے اور صحت مند ہو جاتے تھے۔خدا فرماتا ہے میں نے
دواؤں کے اجزاء سے کہا بلکہ حکم دیا ہوا تھا کہ تم انسانی جسم پر اس رنگ میں اثر انداز ہو جس میں وہ چاہتا ہے اور یہ
خدا کا بڑا عجیب حکم ہے۔مثلاً ایک دوائی ہے وہ جسم کے کسی نہ کسی خاص حصہ پر اثر کرتی ہے۔ہمارا جسم گوشت
پوست کا بنا ہوا ہے۔کمر کے بعض حصوں
کا یا ٹانگوں
کا یا دل کا لوتھڑا وہ بھی گوشت ہی کا ٹکڑا ہے یا جگر ہے اور وہ بھی
گوشت ہی ہے۔اب دیکھو بعض ادویہ ایسی ہیں جو صرف جگر پر اثر کرتی ہیں۔پنڈلی کے گوشت پر اثر نہیں کرتیں۔بعض ادویہ پنڈلی کے گوشت پر اثر کرتی ہیں لیکن دل کے گوشت پر اثر نہیں کرتیں کیونکہ خدا تعالیٰ کا ان کو حکم ہے
ہے کہ تم نے فلاں جگہ اثر کرنا ہے اور فلاں جگہ اثر نہیں کرنا اس لئے جب خدا تعالیٰ کسی کو ہلاک کرنا چاہتا ہے یا کسی
پر اپنی عظمت کو ظاہر کرنا چاہتا ہے (دونوں صورتیں ہو سکتی ہیں) تو خدا تعالیٰ پہلے یہ حکم دیتا ہے کہ اے جسم کے ذرو!
ادویہ کا اثر قبول کرنے سے انکار کر دو۔اور ادویہ کے اجزاء کو یہ حکم دیتا ہے کہ تم اب انسانی جسم پر اثر نہیں کرو گے۔یعنی اس مخصوص انسان کے جسم پر اثر نہیں کرو گے جس کا میں مثالاً ذکر کر رہا ہوں۔پھر ساری دنیا کے ڈاکٹر کوشش کر
بیٹھتے ہیں اور اپنی تدبیروں
کو انتہاء تک پہنچا لیتے ہیں لیکن ادویہ کا اس جسم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔پھر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے لکھا ہے کہ خدا کا ایک بندہ وہ خود یا اس کے لئے کوئی اور دردمند انسان خدا کے حضور شفاء کے لئے
دعا کرتا ہے۔اس کی صحت اور اس کی زندگی کے دراز ہونے کی دعا مانگتا ہے تب خدا تعالیٰ آسمان سے دو حکم نازل
کرتا ہے ایک یہ کہ انسانی جسم کے ذروں کو کہا جاتا ہے کہ تمہیں جو حکم دیا گیا تھا کہ ادویہ کے اثر کو قبول نہ کرو وہ حکم
اب واپس لیا جاتا ہے اب تم دواؤں کے اثر کو قبول کرو اور ادویہ کے اجزاء کو آسمان سے اللہ تعالیٰ کا حکم آتا ہے کہ
اب تم اس انسان کے لئے موثر بن جاؤ۔چنانچہ وہ انسان چنگا بھلا ہو جاتا ہے اور ڈاکٹر دیکھ کر حیران ہو جاتے
ہیں۔ان
کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ مریض کیسے ٹھیک ہو گیا۔-
ہماری ایک احمدی خاتون
کو کینسر تھا بیماری بڑھتی چلی گئی۔دوائیں ناکارہ ثابت ہوئیں یہاں تک کہ لاہور کے
چوٹی کے فزیشنز (اطباء) نے جو کینسر کے علاج کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔انہوں نے مریضہ کے رشتہ داروں سے کہا
کہ بیماری اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔اب مریضہ کا بچنا ممکن نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ان کے اندازہ کے مطابق
بس دو چار ہفتے تک اور زندہ ہے۔پھر یہ مر جائے گی۔اب یہ تمہاری مرضی ہے اسے ہسپتال ہی رہنے دو یا اگر چاہو تو
اسے آکے لے جاؤ تا کہ وہ اپنے رشتہ داروں عزیزوں اور سہیلیوں سے مل لے۔زندگی کے ان چند عارضی ہفتوں
میں اپنے عزیزوں اور سہیلیوں میں اس کی طبیعیت بہل جائے گی۔چنانچہ اس کے رشتہ دار اسے اپنے گھر لے
گئے۔اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے ہماری اس بہن کے ایک عزیز کو خواب میں بتایا کہ اسکو فلاں دوائی دو، وہ اثر
کرے گی۔ساری دوائیں تو انسان کے علم میں نہیں ہوتیں۔چنانچہ وہ ہیں جنگل میں وہ بوٹی ملتی تھی۔انہوں نے اس
کو لیا اور استعمال کروایا۔خدا کی یہ شان کہ وہ مریضہ اچھی ہو گئی۔جب دو تین مہینے کے بعد اس میں دوبارہ جان
آگئی اور وہ پوری طرح صحت مند ہو گئی۔تو اس کے رشتے دارا سے اسی چوٹی کے فزیشن کے پاس لے گئے اور بتایا

د
د مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۶ء
432
کہ اسے کینسر ہو گیا تھا اور اب دیکھو یہ کس طرح اچھی ہو گئی ہے۔تو وہی ڈاکٹر جس نے یہ کہا تھا کہ اس کی زندگی کے
چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں اس لئے اس کو ہسپتال سے گھر لے جاؤ ، اسے صحت مند دیکھ کر کہنے لگا کس احمق ڈاکٹر نے
کہا تھا کہ اسے کینسر ہے۔اب
وہ کیا کہتے کہ وہ احمق ڈاکٹر تم ہی تھے۔اس طرح کے ایک نہیں ، درجنوں نہیں ،
بیسیوں نہیں بلکہ سینکڑوں واقعات ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے غیر معمولی طور پر شفاء عطا فرمائی۔اس سے
ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ ہمارا خدا کتنی قدرتوں کا مالک ہے۔اصل حاکم تو وہی ہے۔باقی تو اس دنیا میں سارے
پر دے ہیں۔لیکن جتنا جتنا کوئی اپنی عملی زندگی میں اپنے ماحول میں خدا تعالیٰ کی قدرتوں کے نشان دیکھتا ہے اتنا
زیادہ اس کی طرف کھینچتا چلا جاتا ہے۔میں بتایہ رہاہوں کہ یہ وہ اللہ ہے جسے اسلام نے ہمارے سامنے پیش کیا ہے
اور یہی وہ اللہ ہے جس کی مدد اور نصرت کے بغیر کوئی چیز ممکن نہیں ہے۔اور اس کی مدد اور نصرت کے لئے دعائیں
کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دعائیں اس کی مدد اور نصرت کو جذب کرتی ہیں جب دعا اپنی انتہاء کو پہنچ جاتی ہے اور
عاجزی اپنی حدود کو Touch کرنے لگتی ہے تو اس وقت خدا تعالیٰ کا اگر اور جب رحم جوش میں آجائے تو وہ اپنے
عام قانون کے نیچے ایک خاص قانون چلاتا ہے اور یہ بھی اسی کا بنایا ہوا قانون ہے۔یہ نہیں کہ وہ اپنے قانون کو
توڑتا ہے بلکہ ایک قانون کے نیچے ایک اور قانون کارفرما ہے۔وہ اس پس پردہ قانون کی تاروں کو کھینچتا اور اپنی
قدرت کے معجزانہ تصرفات کو اپنے بندہ کے لئے ظاہر کرتا ہے۔پس یہ وہ خدا ہے جس کی طرف اسلام ہمیں بلاتا ہے اور یہی وہ اللہ ہے جس کے ساتھ تمہارا بھی اور میرا بھی
ایک ذاتی اور زندہ تعلق قائم ہونا چاہیئے۔یہ ٹھیک ہے کہ چھوٹی عمر کے بچے اپنی دینی اور عقلی استعدادوں کے لحاظ
سے ابھی اس قابل نہیں کہ وہ اس کی گہرائیوں اور وسعتوں
کو سمجھ سکیں لیکن اس راہ پر انہیں ضرور اسی کم سنی کے ایام
میں گامزن ہو جانا چاہیئے تا کہ خدا کرے وہ خوش قسمت دن بھی ان پر طلوع کرے جب وہ واقعی میں اپنے زندہ خدا
سے زندہ تعلق رکھنے والے بن جائیں۔آمین
اب ہم دعا کے ساتھ خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی اس تربیتی کلاس کا افتتاح کرتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی