سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
433
فرموده ۱۹۷۶ء
دومشعل راه جلد دوم
ربوه ۱۸، شهادت ۱۳۵۵ بهش ( ۱۸ اپریل ۱۹۷۶ء بروز اتوار ) اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان کے
ساتھ مجلس خدام الامہ یہ مرکز یہ کا بتیسواں سالانہ اجتماع شروع ہو گیا۔اجتماع کا افتتاح سیدنا
حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے نہایت بصیرت افروز خطاب اور اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد پہلے یہ بتایا کہ خدام کا یہ اجتماع پورا اجتماع نہیں ہے
کیونکہ دراصل یہ گزشتہ سال منعقد ہونا چاہیے تھا مگر اس وقت چونکہ یہ کسی غلط نہی کی وجہ سے منعقد نہ ہو سکا اس لئے
اب تلافی مافات کے طور پر یہ یک روزہ اجتماع منعقد ہوا ہے۔اسی سال کے دوران اپنے وقت پر خدا تعالیٰ کے
اسے پھر خدام کا سالانہ اجتماع اپنی جملہ روایات کے مطابق منعقد ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اس کے بعد حضور نے فرمایا نو جوان خادم کی عمر در اصل عمل کی عمر ہے۔جہاں ذہنی اعمال
کیلئے ذہنی شعور و
فراست کی ضرورت ہوتی ہے وہاں جسمانی عمل کیلئے جسمانی طاقت درکار ہوتی ہے۔اس وقت میں خدام کو ان کی
ان ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جن کا تعلق جسمانی طاقت سے ہے۔قرآنی اصطلاح میں اعمال
مختلف قسم کے ہوتے ہیں ایک عمل صالح اور ایک عمل سدیم۔پھر اعمال صالح میں سے بھی ایسے ہوتے ہیں جو حسن
عمل کی تمام رعنائیاں لئے ہوئے ہوتے ہیں۔دراصل اسلام کے نزدیک روحانی ترقیات کی کوئی انتہاء نہیں ہے
یہی وجہ ہے کہ اس کے نزدیک اعمال کا سلسلہ مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے اور ہر لحظہ انسان قرب الہی کی طرف
حرکت کرتا چلا جاتا ہے۔البتہ یہ فرق ضرور ہے کہ مرنے کے بعد امتحان کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے۔اس دنیا میں جو
اعمال ہیں ان میں سے بعض ایسے ہوتے ہیں جو معاشرہ میں فساد، قانون شکنی اور دوسروں کے حقوق کو غصب
کرنے کا موجب ہوتے ہیں۔مومن ہمیشہ ایسے اعمال سے اجتناب کرتا ہے۔وہ پہلے عمل صالح کرنے کی کوشش
کرتا ہے اور پھر وہ احسن عمل یعنی بہترین اور آئیڈیل عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔حقوق اللہ اور حقوق العباد سے تعلق رکھنے والے بعض ظاہری اور بعض منفی اعمال کی تشریح اور ان کی حکمتیں
بیان کرنے کے بعد حضور نے فرمایا حقوق العباد کی ادائیگی کا جو حصہ خاص طور پر خدام الاحمدیہ کے سپر د کیا گیا
ہے
اس کی طرف میں اس وقت خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں پیش آمدہ حالات کی کوئی ایسی تلخی ہر گز تمہارے ذہنوں
میں نہیں ہونی چاہیے جو تمہارے خدمت کے جذبہ میں کمی کا موجب ہوں۔ہمیں جو کا فرکہا جاتا ہے یہ ہمارے لئے
کوئی نئی بات نہیں ہے۔قرآن کریم کی رو سے حقیقی مسلمان وہ ہے جو تقی ہو اور یہ فیصلہ کرنا کسی انسان کا کام نہیں
بلکہ صرف خدا تعالیٰ کا کام ہے کہ کون متقی ہے اور کون متقی نہیں ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔فـلا تـــز کــو
انفسكم هو اعلم بمن اتقى (سورۃ النجم آیت ۳۳) خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں غلبہ اسلام کیلئے جس مہدی
فرمودہ ۱۹۷۶ء
434
د دمشعل را
ل راه جلد دوم
موعود کو مبعوث کیا ہے اس پر خدا تعالیٰ نے وحی اور الہام کے ذریعہ یہ ظاہر کیا اور یہ گواہی دی کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ
سے تعلق رکھنے والے لوگ مسلمان ہیں۔لہذا ہمارا یہ ایمان ہے اور ہم اپنے اس ایمان پر علی وجہ البصیرت قائم ہیں
کہ خدا نے ہمیں مسلمان قرار دیا ہے۔بیشک ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ملک کی قومی اسمبلی نے ہمیں صرف قانونی یا
دستوری اغراض کیلئے مسلمان نہیں سمجھا لیکن ایک مسلمان اپنے اسلام کیلئے کسی قانون یا دستور کا محتاج نہیں ہے۔اس کی تو ساری کوشش دعاؤں اور مجاہدات کے ساتھ یہ ہوتی ہے کہ کسی طرح وہ خدا کی نگاہ میں مسلمان قرار پائے۔اس کے نزدیک تو زندگی کا مزا ہی اس میں ہے کہ اسے خدا کا پیار حاصل ہو جائے اور جسے خدا کا پیار حاصل
ہو جائے اور وہ خدا کی نگاہ میں منتقی اور مسلمان قرار پائے اسے بھلا اور کیا چاہیے۔آخر میں حضور نے فرمایا پس کسی تلخی کی وجہ سے بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت کے جذبہ میں ہرگز کوئی
کمی نہ آنے پائے۔تمہارا فرض ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی پوری بشاشت ،شرح صدر اور وقار کے ساتھ اور
والہانہ جذبہ کے ماتحت بلا امتیاز ہر انسان کی خدمت کرو۔تمہیں یہ خیال تک نہیں آنا چاہیے کہ لوگوں نے تمہیں کیا
کہا یا کیا سمجھا۔یاد رکھو کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے۔ہم نے کسی سے نہیں لڑنا البتہ باطل خیالات کو ہم مٹانا چاہتے ہیں
اور یہ دشمنی نہیں بلکہ سراسر خیر خواہی ہے۔پس جس حد تک بھی اللہ تعالیٰ نے تمہیں طاقت دی ہے تم بلا امتیا ز سب کی
خدمت کرنے کی کوشش کرو، حسن عمل کا اعلیٰ نمونہ پیش کرو اور اپنے تئیں حقیقی معنوں میں خادم سمجھو۔اگر تم ایسا کرنے
میں کامیاب ہو گئے تو سمجھ لو کہ تم نے اپنے مقصد کو پا لیا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔اس کے بعد حضور نے پر سوز اجتماعی دعا کرائی اور پھر پونے دس بجے کے قریب واپس تشریف لے گئے۔حضور کے تشریف لے جانے کے بعد پروگرام کے مطابق اجتماع کی کارروائی دن بھر جاری رہی۔(الفضل ۱۹، اپریل ۱۹۷۶ء)