سالانہ اجتماع خدام الاحدمیہ۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
435
فرمودہ ۱۹۷۷ء
دومشعل راه جلد دوم
مورخہ ۴، نبوت ۱۳۵۶ بهش بمطابق ۴ ، نومبر ۱۹۷۷ء مسجد اقصی کے صحن میں سید نا حضرت خلیفہ
المسیح الثالث نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے جو خطاب
فرمایا تھا اس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: -
خدام الاحمدیہ کے نمائندے ہر سال اپنے سالانہ اجتماع میں شمولیت اختیار کرتے تھے اور یہاں ان کو ان
کے کاموں اور ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی جاتی تھی۔لیکن درمیان میں ایک لمبا وقفہ آ گیا اور اس وقفے کی
بعد اب چوتھے سال یہ اجتماع ہورہا ہے۔اس دوران عمر کے لحاظ سے چار گروہ اطفال سے خدام میں شامل ہو چکے
ہیں اور چار گر وہ خدام الاحمدیہ سے نکل کر انصار اللہ میں جاچکے ہیں اور جو دوسرے خدام ہیں ان کو بھی اس اجتماع
کے موقعہ پر مرکز میں آنے کے بعد نیکی کی باتیں اور اسلام کی باتیں سننے کے جو مواقع ملتے تھے ان سے وہ حصہ نہیں
لے سکے۔اس لئے آج اس وقت میں مختصر ا آپ کو آپ کا مقام یاد دلانے کی کوشش کروں گا۔خدام الاحمدیہ کا مقام اور ذمہ داری
جب تک انسان کو یہ پتہ نہ ہو کہ اس کا مقام کیا ہے اور اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں اور اس پر بوجھ کیا ڈالا گیا
ہے اور اس کیلئے انعام کیا مقرر کئے گئے ہیں اس وقت اس کے دل میں کام کیلئے دلچسپی اور بشاشت پیدا نہیں
ہوتی۔اسی وجہ سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو لوگ اسلام کی تعلیم کو سمجھنے لگ جائیں اور فرائض اسلام کو
اسلامی ہدایت و شریعت نے ان پر جوفرائض ڈالے ہیں ان کو پہچانے لگیں اور جو انعام اس پر دیئے گئے ہیں وہ ان
کی نظر کے سامنے ہوں تو ان کے دل میں ایک بشاشت پیدا ہوتی ہے کہ کام تو ہم نے تھوڑا سا کیا ہے لیکن اس کے
بدلے میں غیر متناہی انعامات کا ہم سے وعدہ کیا ہے اور آپ نے فرمایا کہ جس مسلمان کے دل میں اسلام کیلئے
بشاشت پیدا ہو جائے تو اس کو کوئی خطرہ نہیں رہتا کہ کہیں وہ گمراہ نہ ہو جائے یا اسے ٹھوکر نہ لگ جائے اور شیطان کا
حملہ اس پر کامیاب نہ ہو جائے کیونکہ بشاشت ان ساری چیزوں کے بعد پیدا ہوتی ہے یعنی ایک انسان اسلام کی
ذمہ داریوں
کو سمجھتا ہے پھر ان کو تولتا ہے پھر ان کا اندازہ لگاتا ہے کہ کس قسم کی ذمہ داریاں ہیں اور پھر وہ اس نتیجہ پر
پہنچتا ہے کہ ہماری طاقت سے زیادہ کوئی بوجھ ہم پر نہیں ڈالا گیا بلکہ خدا تعالیٰ نے جو قو تیں اور استعدادیں ہر میدان
میں آگے بڑھنے کیلئے ہمیں عطا کی تھیں ان کے عین مطابق ہم پر ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں پھر وہ یہ جانتا ہے کہ جو
کچھ بھی ہم اس چھوٹی سی زندگی میں کریں اس کے مقابلہ میں ابدی جنتوں کا وعدہ ہے نہ ختم ہونے والے انعامات کا
فرمودہ ۱۹۷۷ء
436
و مشعل راه جلد دوم
وعدہ۔جن کی آپس میں نسبت ہی کوئی نہیں۔یہ محض فضل الہی اور خدا تعالیٰ کی رحمت ہے جو انسان کو اتنے بڑے
انعامات کا وارث بنادیتی ہے ورنہ اردو میں ایک محاورہ مشہور ہے کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ہمارے اعمال کیا
حیثیت رکھتے ہیں۔اگر انہی کے مطابق جزا دی جاتی تو اس عمر کے مطابق ہو جاتی۔مثلاً اگر کسی نے ساٹھ سال
نیکیاں کی ہیں تو اسے ساٹھ سال کیلئے جنت مل جاتی اگر کسی نے اسی سال خدا تعالیٰ کی خاطر تقوی شعاری سے کام
لیا ہے تو اسی سال کیلئے خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتیں اس کے نصیب میں لکھ دی جاتیں۔لیکن یہاں تو معاملہ یہ ہے کہ
انسان اس مختصری زندگی میں جو کچھ تھوڑا بہت خدا کے حضور پیش کرتا ہے۔جب اللہ تعالیٰ اس کی کوشش کو قبول
کر لے تو اسے وہ جنتیں ملتی ہیں اور وہ انعامات ملتے ہیں جن کی کوئی انتہا نہیں جن کا کوئی خاتمہ نہیں اور پھر مرنے
کے بعد نہیں بلکہ اس زندگی میں اس کیلئے ایک جنت شروع ہو جاتی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی رحمت کے سائے تلے
ہنستا مسکراتا، مخالف قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا
ہے۔پس میرا مقصد اس وقت مختصر تقریر سے یہ ہے کہ میں کوشش کروں کہ آپ اپنے مقام کو پہنچاننے لگیں۔نب کریم ﷺ کی بعثت کے ساتھ نوع انسانی جس کا تعلق ہمارے آدم کے ساتھ ہے کی زندگی میں ایک ایسا
انقلاب بپا ہو گیا اور ایک ایسی انقلابی حرکت پیدا ہوگئی کہ جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی اور نہ قیامت تک اس قسم کا
عظیم انقلاب بپا ہو سکتا ہے۔انقلابی حرکت یا انقلاب (ایک چیز جو آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے وہ نہیں) بلکہ
زمین و آسمان تہ و بالا کر دیئے جائیں اور ایک نئی زمین ہو اور نیا آسمان پیدا ہو جائے۔یہ ہے انقلاب۔تاہم انسان
اپنی کوشش میں انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی زندگی میں بھی ارتقائی مراحل میں سے گذرتا ہے۔ترقی کرتا ہے
چھوٹے سے بڑا ہوتا ہے۔جو کمزور قو میں ہیں وہ طاقتور ہو جاتی ہیں جو سائنس اور تحقیق اور علم میں پیچھے ہوتی ہیں وہ
آگے نکل جاتی ہیں وہ زمین کو چھوڑ کر چاند پر پہنچ جاتی ہیں اور دنیا کو اکٹھا کرنے کے خواب دیکھنے لگتی ہیں۔اشتراکی
انقلاب نے ساری دنیا کے انسان کے ایک حصہ کو جس کو ہم ایک بڑا حصہ کہہ سکتے ہیں اکٹھا کرنے کے خواب دیکھے
تھے۔جب انہوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ Proletariat of world unite کہ سارے غریب اور وہ لوگ
جن پر ظلم ہورہا ہے جن کا استحصال کیا جارہا ہے اکٹھے ہو جاؤ۔ہم تم سب کو ساتھ ملا کر تمہیں ظلم سے نجات دلائیں
گے۔استحصال سے تم چھٹکارا حاصل کرو گے اور پھر ترقیات کی راہ پر اور آگے بڑھیں گے۔لیکن ابھی کتنا وقت
گزرا۔ساٹھ سال کے قریب سمجھ لیں آپ ، اور ابھی سے ان کی حرکت آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے کی طرف ہونی
شروع ہوگئی ہے اور وہ جنہوں نے ساری دنیا کے Proletariat (پرولیٹریٹ ) کو یہ کہا تھا کہ
unite ( یونائٹ) اکٹھے ہو جاؤ ہم تمہارے ساتھ مل کر تمہاری قیادت کر کے تمہیں ہدایت دے کر اوپر ہی اوپر لے
جاتے چلے جائیں گے۔وہی لوگ جو ساری دنیا کے Proletariat کو ، غریب اور مظلوم کو اکٹھا کر رہے تھے
انہوں نے بعض دوسری قوموں کے ساتھ مل کر اپنے تاثرات کا دائرہ مقرر کر لیا کہ دنیا کے یہ حصے میرے
influence ( انفلوئنس) اور یہ حصے تمہارے influence میں ہوں گے۔یعنی جن کے ساتھ لڑائی تھی جن کو
437
فرمودہ ۱۹۷۷ ء
د و مشعل راه جلد دوم
وہ ظالم کہ رہے تھے دنیا کے Proletariat کا ایک حصہ ان کے سپر د کر دیا۔پس وہ جو ساری دنیا کو اکٹھا کر کے
ایک انقلاب بر پا کرنے کا منصوبہ تھا وہ تو زون کی اس تقسیم کے نتیجہ میں دھڑام سے زمین پر گر گیا اور کامیاب نہیں
ہوا۔عظیم انقلاب
نبی اکرم ﷺ کے ذریعہ سے ایک عظیم انقلاب دنیوی بھی اور روحانی بھی باہوا اور کہا گیا کہ یہ آہستہ آہستہ
آگے بڑھتا چلا جائے گا یہاں تک کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ یہ ساری دنیا کے انسانوں کو صرف Proletariat
کو نہیں بلکہ مظلوم کو بھی اور ظالم کو بھی اپنے احاطہ میں لے لے گا۔مظلوم کو مظلومیت سے نجات دلائے گا اور ظالم کو
اس کے اندر جو ظلم کرنے کی خرابی اور بدی پائی جاتی ہے اس سے نجات دلائے گا۔اور ہر دوخدا تعالیٰ کی رحمت کے
سائے تلے اکٹھے ہو جائیں گے۔بتایا یہ گیا کہ یہ عظیم انقلاب جو محمد ﷺ کے ذریعہ شروع ہوا ہے آخری زمانہ کے
آنے تک ( یعنی جس کو آخری زمانہ کہا گیا
ہے اس کی ابتدا ء تک) تو اس کی شکل یہ بنے گی کہ مد و جزر ہوگا۔کبھی دنیا
کے ایک حصہ میں نیکی کا اور تقویٰ کا اور انصاف اور عدل کا اور پیار کا اور بھائی چارے کا اور خیر خواہی کا انقلاب بپا
ہوگا۔اور دوسری طرف ایک تنزل شروع ہو جائے گا۔لیکن مجموعی طور پر آسمانوں کی طرف بلند ہوتا ہوا ایک گراف
بنے گا۔پھر خیر القرون کی تین صدیوں کے بعد یعنی محمد رسول اللہ علیہ کی صدی اور بعد کی دوصدیاں گزرنے کے
بعد پھر ایک تنزل کا زمانہ آئے گا لیکن وہ ناکامی کا زمانہ نہیں ہوگا یعنی وہ زمانہ ایسا نہیں ہوگا کہ ہم کہیں کہ انقلاب
نا کام ہوگیا بلکہ ہم یہ کہیں گے کہ انقلاب کے اندر ایک سستی پیدا ہوگئی اور جس تیزی کے ساتھ وہ آسمانی رفعتوں کی
طرف بڑھ رہا تھا وہ تیزی باقی نہیں رہی اور اس کے ایک حصہ میں بہت سی خرابیاں پیدا ہوگئیں۔بہت سے بد
اثرات آگئے۔بہت سی بدعات آ گئیں بہت سے ظلم داخل ہو گئے لیکن ایک حصہ ایسا بھی رہا جس کو محاورے میں
Hard Core (ہارڈ کور ) کہا جاتا ہے یعنی خدا تعالیٰ کے ایسے فدائی اور جاں نثار کہ جن کا ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ پر
قربان اور اس کی تعلیم اور ہدایت کی اشاعت کیلئے وقف تھا۔ایسے لوگ بھی موجود تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے فرمایا ہے کہ یہ جو تنزل کا زمانہ تھا جس کو نبی اکرم ﷺ نے فیج اعوج کا زمانہ قراردیا ہے۔جس میں
ظلمات میں پھر ایک حرکت پیدا ہوئی، اور انقلاب کی رفتار میں ، اس کی حرکت میں ایک کمی اور سستی پیدا ہوگئی اس
میں بھی خدا تعالیٰ کے مقربین دریائے عظیم کی طرح تھے۔لیکن یہ نہیں ہے کہ اس کی خبر نہ دی گئی ہو بلکہ پہلے سے خبر
دی گئی تھی اور یہ بتایا گیا تھا کہ پہلی تین صدیوں میں یہ انقلاب عظیم ترقی کرے گا۔پھر اس میں ستی پیدا ہوگی۔اور
پھر ایک ہزار سال تک اس میں آہستہ آہستہ ستی بڑھتی چلی جائے گی۔لیکن اس وقت بھی انقلابی گروہ اپنے مقام کو
پہنچانتا ہوگا اور پختگی کے ساتھ اپنے مقام پر کھڑا ہوگا اور پھر ایک حرکت آسمانوں کی طرف شروع ہوگی اور پھر آخری
جنگ ہوگی نیکی کی بدی کے ساتھ اور صلاحیت کی شیطانی طاقتوں کے ساتھ اور نور کی ظلمت کے ساتھ اور پھر وہ بڑھتی
د دمشعل
دوم
فرمودہ ۱۹۷۷ء
438
چلی جائے گی یہاں تک کہ آخری کامیابی محمد رسول اللہ ﷺ کے انقلاب کو حاصل ہو جائے گی اور دوسرے سارے
انقلاب دب جائیں گے اور ناکام ہو جائیں گے اور ختم ہو جائیں گے اور اپنی شکست کو تسلیم کرلیں گے اور پھر وہ
انقلابی بھی محمد رسول اللہ علیہ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔سرمایہ دارانہ انقلاب
خدا تعالیٰ کی یہ عجیب شان ہے کہ محمد رسول اللہ ہے کے ذریعہ دنیا میں جو انقلاب پیدا کیا گیا جو حرکت قائم
کی گئی اس کے اس دور میں جو آخری زمانے کے قرب کا زمانہ تھا اور آخری دور کی ابتداء کا زمانہ تھا (یعنی آخری
زمانے کا ابتدائی حصہ اور اس سے کچھ پہلے کا زمانہ ) اس میں تین زبر دست غیر اسلامی انقلابی حرکتیں پیدا کی گئی۔یعنی وہ انقلابی حرکتیں تو تھیں لیکن اسلامی نہیں تھیں۔ایک حرکت پیدا ہوئی سرمایہ داروں کی سرمایہ دارانہ نظام
انقلابی نظام ہے اور بڑا زبردست انقلابی نظام ہے۔سرمایہ دارانہ انقلابی نظام کے اس دور میں صنعت نے انقلابی
ترقی کی، زراعت نے انقلابی ترقی کی ، علوم نے انقلابی ترقی کی۔ذرائع آمد و رفت اور نقل و حمل نے انقلابی ترقی
کی۔یعنی انسان کو جلد تر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا انتظام ہوا۔اس کی آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ
پہنچانے کا انتظام ہوا ( ٹیلیفون) اس کے پیغام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا انتظام ہوا ( ٹیلیگراف اور
ٹیلیکس وغیرہ ) انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کیلئے موٹر ، ہوائی جہاز اور دخانی کشتیاں بن گئیں۔غرض
سرمایہ دارانہ انقلاب بڑا عظیم انقلاب تھا اس میں چھاپے خانے بن گئے۔کتابیں کثرت سے شائع ہونے کا
امکان ہو گیا اور نوع انسانی کو اس سرمایہ دارانہ انقلاب نے ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا اور سرمایہ دارانہ
انقلاب اگر چه غیر اسلامی انقلاب ہے لیکن اس نے اسلامی انقلاب کیلئے راہ ہموار کر دی اور اس کیلئے سہولتیں بہم
پہنچا دیں۔روسی انقلاب
اس کے بعد جو دوسرا انقلاب آیا وہ Russian Revolution (رشین ریوولیوشن ) کی شکل میں آیا۔روی انقلاب سرمایہ دارانہ انقلاب کی بنیادوں پر علمی تحقیق میں زیادہ توجہ دے کر آگے بڑھا ہے اور اس وقت وہ باہر
کی دنیا میں غالبا سب سے زیادہ آگے نکل چکا ہے۔اس کے بعد پھر اس
کی نقل کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ ممالک
امریکہ اور دوسرے یورپین ممالک اس کے پیچھے چلے۔تاہم روسی انقلاب نے سرمایہ دارانہ مادی انقلاب کے اوپر
ایک ذہنی انقلاب کی عمارت بنائی اور اگرچہ اس ذہنی انقلاب نے نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کی بجائے بہت حد
تک نقصان پہنچایا۔لیکن اس نے بھی محمد اللہ کے عظیم انقلاب کو عروج پر پہنچانے کی جو تحریک شروع ہو چکی ہے
اس کیلئے بہت سی سہولتیں پیدا کر دیں اور اسلام سے باہر تیسرا انقلاب اخلاقی آیا۔یہ اخلاقی انقلاب پہلے دو
439
فرمودہ ۱۹۷۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
انقلابوں کی عمارت پر تیسری منزل ہے۔سوشلزم
سرمایہ دارانہ انقلاب پہلی منزل، پھر علمی اور ذہنی انقلاب یعنی روسی انقلاب دوسری منزل اور اس پر تیسری
منزل اخلاقی انقلاب، وہ ہے Chiness Socialism (چائنیز سوشلزم ) ہر انقلاب نے اپنے سے پہلے منزل
کے اوپر عمارت بنائی۔گویا پہلوں سے بھی فائدہ اٹھایا۔چینی انقلاب Russian Intellectual
Revolution (رشین اسٹیلیکچوئل ریوولیوشن) نے سرمایہ دارنہ انقلاب کے اوپر اپنی عمارت کھڑی کی اور چین
کے اخلاقی انقلاب نے جو ابھی اپنے بچپنے میں ہے سرمایہ دارانہ انقلاب اور ذہنی انقلاب روسی کمیونزم کے اوپر
اخلاق کی ایک منزل کی بنیاد رکھی روسی انقلاب نے اخلاق کی طرف کوئی توجہ نہیں کی اور ان کی کتب میں کبھی ایسے
اقتباسات بھی ہمیں نظر آجاتے ہیں کہ انہوں نے اخلاق کو حقارت سے دیکھا ہو کہ یہ کیا چیز ہے؟ حالانکہ خدا تعالیٰ
نے جو زبر دست صلاحیتیں اور قو تیں انسان کو دی ہیں ان میں سے ایک حصہ اخلاقی طاقتوں کا بھی ہے۔بہر حال
ان تین انقلابوں نے جو کہ غیر اسلامی تھے اسلامی انقلاب کیلئے جو اپنی ذات میں ایک زبردست روحانی انقلاب
ہے راہ ہموار کر دی۔وہ عظیم روحانی انقلاب جس نے اخلاقی قدروں اور ذہنی قوتوں اور سرمایہ دارانہ نظام میں
خدا تعالیٰ کی نعمتوں ان اسباب سے فائدہ اٹھا کر اپنا کام کرنا تھا اور ہر ایک چیز کو انسان کی روح میں جلا پیدا کرنے
کیلئے استعمال کرنا تھا اور اس عظیم انقلاب نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔صلى الله
میں نے بتایا ہے
کہ محمد ﷺ کے زمانہ سے یہ انقلاب شروع ہوا۔تین سو سال تک اس میں بڑی وسعت پیدا
ہوئی۔اس اسلامی انقلاب کی یہ جماعتیں اپنے اپنے قائدین کی قیادت میں دنیا کے مختلف حصوں میں انقلاب کی
شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھ رہی تھیں لیکن محمد اللہ کے انقلاب عظیم کا نوع انسانی کو جو ایک خاندان بناد۔منصوبہ تھا اس مقصد کو پورا کرنے والی کوئی طاقت ہمیں ان کے اندر نظر نہیں آتی بلکہ ان میں اختلاف کی بہت سی
وجوہ پیدا ہوگئیں۔کہا گیا کہ هو الذی ارسل رسوله بالهدی و دين الحق ليظهره على الدين كله
صلى الله
ولو كره المشركون (الصف آیت۱۰ ) کہ محمد ﷺ آگئے۔ایک کامل اور مکمل شریعت اور ہدایت انسان کے
ہاتھ میں دے دی گئی اور ایک انقلاب عظیم بپا ہو گیا۔لیظهره علی الدین کلہ۔اب اس انقلاب عظیم کے نتیجہ
میں اسلام تمام ادیان پر غالب آئے گا۔اور تمام از مز (Isms) اور اصول اور فلسفے جو اخلاقیات پر بحث کر رہے
ہیں اور ذہنی قوتوں پر بحث کر رہے ہیں ان سب کی غلطیوں کو ظاہر کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
کہ میرے ماننے والوں
کو اللہ تعالیٰ اتنا علم دے گا کہ وہ آج کی علم میں آگے بڑھی ہوئی دنیا کے نہ صرف غلط حملوں
سے اسلام کو بچائیں گے بلکہ ان کی تحقیق کی غلطیوں کو ثابت کریں گے اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایسا ہی ہورہا
ہے۔مثلاً میں باہر جاتا ہوں (خدا تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ) اور ان کے بڑے بڑے سکالرز سے بات کرتا ہوں تو
د و مشعل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۷۷ء
الله
440
اللہ تعالیٰ مجھے ان کو یہ بتانے کی توفیق دیتا ہے کہ تم نے جوریسرچ کی ہے اس کے اندر یہ غلطیاں ہیں اور اسلام نے
جو اصول ہمارے سامنے رکھے ہیں وہ ان چیزوں سے
کہیں بالا ہیں جو تمہاری تحقیق نے علم کے میدان میں دریافت
کی ہیں۔ھوالذی ارسل رسوله بالهدى و دين الحق ليظهره على الدين كله - یہ کام اس انقلاب
عظیم کا عروج ہے کہ اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب آجائے اور نوع انسانی کو امت واحدہ بنادے اور یہ اس کی
صلى الله
اصل غرض ہے محمد ﷺ کے ذریعے آپ کی بعثت کے ساتھ جو انقلاب عظیم برپا ہوا اس کا اصل مقصد یہی تھا کہ
سارے کے سارے انسان کیا مغرب میں بسنے والے کیا مشرق میں بسنے والے کیا شمال میں کیا جنوب میں کیا
براعظموں میں کیا جزائر میں سارے کے سارے ایک خاندان کی طرح ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر یہ مقصد آپ
کی زندگی میں ہی یا پہلی تین صدیوں میں پورا
ہو جا تا تو لوگ سمجھتے کہ چونکہ آخری مقصد پورا ہو گیا ہے اس لئے آپ
کا زمانہ بھی ختم ہو گیا۔یہ مدعی اللہ کا انقلاب
ہے اور محمد ﷺ کی قوت قدسیہ اور روحانی افاضہ کے ذریعہ سے ہی اس نے پیدا ہونا ہے۔لیکن اس کے آخری مقصد
کے پورا ہونے کا تعلق آخری زمانہ سے ہے اور وہ یہ زمانہ ہے ( آپ صلعم ) کے ایک خادم مسیح موعود کا زمانہ ! اپس
آپ وہ لوگ ہیں جن کے کندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ محمد ﷺ کو جو بشارت دی گئی تھی کہ آپ کو جو دین دیا
گیا ہے جو شریعت عطا کی گئی ہے۔جو مذہب دیا گیا ہے یعنی اسلام وہ تمام نوع انسانی کو امت واحدہ بنادے گا اس
کیلئے آپ جد و جہد کریں۔اسلام ایک انقلاب عظیم ہے، اتناز بردست انقلاب
کہ نہ پہلے کبھی آیا اور نہ آئندہ کبھی
آئے گا۔اس کے نتیجے میں سارے انسان ہینکڑوں قسم کی بولیاں بولنے والے، جن کی عادتیں مختلف ، جن کا رہن
سہن مختلف، سارے کے سارے انسان اسلام کی روشنی حاصل کرنے کے بعد محمدعلیہ کے جھنڈے تلے جمع
کر دئیے جائیں گے اور یہ کام مہدی کے زمانہ میں مقدر تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے اور صرف
آپ نے ہی نہیں فرمایا بلکہ پہلوں نے بھی لکھا ہے۔امت کے جو بڑے بڑے بزرگ علماء پہلے گزرے ہیں
انہوں نے بھی کہا ہے کہ آیت ھو الذی ارسل رسول بالهدى و دين الحق ليظهره على الدين كله
کے مطابق ساری دنیا میں اسلام کا کامل غلبہ آخری زمانہ میں مہدی کے ہاتھ سے ہوگا جو کہ محمد علیہ کا ایک روحانی
فرزند ہے۔جس کا پیار اپنے آقا محمد اللہ سے اتنا عظیم ہے کہ جب آپ محمد ﷺ کی بات کرتے ہیں تو ہمیں معلوم
ہوتا ہے کہ آپ کی روح کی صرف یہی پکار ہے کہ میں تو کوئی چیز نہیں ہوں سب کچھ محمد یا اللہ کا ہے اور انہی کی
خدمت پر میں مقر ر کیا گیا ہوں۔احمدی کی ذمہ داری
محمد اللہ کے اس خادم نے محمد ی ہے کے اس روحانی فرزند نے ایک ایسی جماعت پیدا کرنی ہے اور خدا کے
منل سے پیدا کی ہے جن کے ذریعہ سے، جن کی دعاؤں کے ذریعہ سے، جن کی مالی قربانیوں کے ذریعہ سے ، جن
441
صلى
الله
فرمودہ ۱۹۷۷ ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
کی وقت کی قربانیوں کے ذریعے سے، جن کے ایثار کے نتیجہ میں ، جن کے مجاہدہ کی وجہ سے دنیا میں یہ انقلاب عظیم
اپنے عروج پر پہنچنے والا ہے اور آپ میں سے ہر شخص اس جماعت کا ایک فرد ہے۔جس کے ذریعہ سے یہ کام ہوگا۔محمد ﷺ نے بھی فرمایا اور پہلے بزرگوں نے بھی آپ کی احادیث اور اقوال کو سمجھ کر یہ فرمایا اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو بھی خدا تعالیٰ نے یہی سمجھایا اور آپ کو یہ بشارتیں دیں کہ یہ وہ زمانہ ہے جس میں بنی نوع انسان
ایک خاندان بنا دئیے جائیں گے۔اب آپ سوچیں کہ اس ذمہ داری کے نتیجہ میں آپ کو کیا کیا کچھ چھوڑنا پڑے گا
اور کیا کیا کچھ لینا پڑے گا۔اصل بات یہ ہے کہ ہر احمدی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا سب کچھ اپنے خدا کے حضور
پیش کر دے اور خدا تعالیٰ سے یہ مانگے کہ اے خدا ہر وہ چیز جس کی اس انقلاب عظیم کو کامیاب کرنے کیلئے ضرورت
ہے وہ ہمیں عطا کر دے۔بڑی ذمہ داری ہے، بڑی ذمہ داری ہے، آدمی سوچتا ہے تو بہت پریشان ہوتا ہے اپنی کمزوریوں کو دیکھتا ہے تو
ہمت ٹوٹنے لگتی ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے جو بشارتیں دی ہیں خدا تعالیٰ نے جو وعدے کئے ہیں اور خدا تعالیٰ نے جو
یہ اعلان کیا ہے کہ میں اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کیا کرتا۔اپنے وعدے پورے کیا کرتا ہوں اس پر ہمارا
بھروسہ ہے۔ایک طرف نیستی کا اقرار ہر احمدی کا اقرار ہے کہ ہم لاشئی محض ہیں اور ہم کوئی چیز نہیں۔اور ایک طرف
یہ اعلان ہے کہ جس عظیم ہستی کا ہم نے دامن پکڑا ہے یعنی اللہ تعالیٰ وہ ساری قدرتوں کی مالک ہے اور اس کے
آگے
کوئی چیز انہونی نہیں اور یہ اعلان کہ جس عظیم انسان محمد خاتم الانبیاء کا عشق ہمارے دل میں پیدا ہوا
ہے
اس کے افاضۂ روحانی کی کوئی حد بست نہیں کی جاسکتی بلکہ وہ قیامت تک پھیلا ہوا ہے اور ہر ضرورت کو پورا کرنے
والا ہے۔دعا اور درود
اسی واسطے میں نے آج کہا تھا کہ ہمارا یہ اجتماع جو کئی سال کے وقفہ کے بعد ہوا ہے اس کی خصوصیت میں
دعا اور درود قرار دیتا ہوں کہ دعائیں کریں اور درود بھیجیں۔دعا آپ سبھی عاجزی سے کر سکتے ہیں جب آپ
اپنے مقام کو پہچانتے ہوں جب آپ اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہوں۔جب آپ اس انقلاب عظیم کا احساس اپنے
دل میں پیدا کریں۔اور جب آپ اس نتیجہ پر پہنچیں کہ اپنی کوشش سے ہم نوع انسان کا دل محمد ﷺ کیلئے نہیں
جیت سکتے۔اور یہ سچی بات ہے کہ نہیں جیت سکتے جب تک آسمان سے فرشتے نازل ہو کر ہماری مدد نہ کریں۔اس
وقت تک ہم نوع انسانی کا دل کیسے جیت سکتے ہیں؟ پیدا کرنے والے رب کیلئے اور محمد مال
اللہ کیلئے محمدمے کے
جھنڈے تلے نوع انسانی ضرور جمع ہوں گی کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے اور یہ پورا ہوکر رہے گا۔لیکن جس چیز کی ہمیں
فکر کرنی چاہیے وہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کی ہرنسل اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور اس کے مطابق قربانیاں دینے کیلئے
تیار ہو۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں کہا تھا۔فلا تخشو هم واخشونی (البقرۃ آیت ۱۵۱) دنیا کی کسی چیز کا
الله
فرمودہ ۱۹۷۷ء
442
د
مشعل راه جلد دوم
رمیرے دل میں پیدا نہ بلکہ میری خشیت پیدا ہو۔اور ہر وقت تمہیں یہ خوف رہے کہ تمہاری کسی غلطی کے نتیجہ میں
کہیں میں تم سے ناراض نہ ہو جاؤں۔اگر یہ احساس دل میں پیدا ہو جائے۔اگر اس احساس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ
ہم سے جو تقاضا کرتا ہے وہ ہم پورا کرنے لگ جائیں۔اگر اس احساس کے نتیجہ میں ہم بنی نوع انسان کے خیر خواہ
بن جائیں۔اگر ہم راتوں کو اُٹھ کر ان لوگوں کیلئے دعائیں کریں جو ہمارا نام بھی حقارت سے لیتے ہیں تو ہم اپنی
ذمہ داریوں کو ادا کرنے والے ہوں گے۔روس میں بسنے والے یا امریکہ میں رہائش پذیر ہمیں حقارت سے دیکھتے
اور اپنے آپ
کو بڑا سمجھتے ہیں۔لیکن وہ نادان ہیں ان
کو پتہ نہیں کہ جو کچھ انہوں نے حاصل کیا ہے وہ کچھ چیز نہیں۔اور جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے وہ اس کے مقابلہ میں ایک عظیم چیز ہے۔لیکن ان
کو بتانا ، ان کو سمجھانا، حسن اور
احسان کے ذریعہ سے ان کے دلوں کو خدا اور اس کے رسول ﷺ کیلئے جیتنا یہ میرا اور آپ کا کام ہے اور ہر آنے
والی نسل کا کام ہے۔غلبہ اسلام کی صدی اور اس کے لئے تیاریاں
صلى
الله
ہم نے کچھ اندازے لگائے میرا اندازہ ہے کہ آنے والی صدی جس میں کہ اب گیارہ بارہ سال رہ گئے
ہیں۔غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اس اگلی صدی میں یعنی جماعت احمدیہ کے قیام کی دوسری صدی میں دنیا میں ایسے
انقلابی حالات پیدا ہو جائیں گے کہ اب جو دنیا کہتی ہے کہ یہ کیا پاگلوں والی باتیں کرتے ہیں۔ایک اتنی سی
جماعت ہے، غریب جماعت، دھتکاری ہوئی جماعت جو برسراقتدار نہیں ہے۔ساری دنیا کی طاقتیں اس کے
خلاف ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ہم نے ساری دنیا کے دل خدا اور اس کے رسول کیلئے جیت لینے ہیں۔اس دنیا کا ایک
حصہ سمجھنے لگے گا کہ جو کچھ کہا گیا اس میں صداقت معلوم ہوتی ہے اور ایک حصہ تو اسلام کی گود میں آجائے گا اور
محمد اے کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گا۔پس اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اور اس سے پہلے پہلے تیاری کا
زمانہ ہے صدی کے آنے میں جو گیارہ بارہ سال رہ گئے ہیں ان میں ہمیں سب سے زیادہ تو دعاؤں کے ساتھ
تیاری کرنی چاہیے دعا اس انسان کیلئے بھی کہ جو آپ کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔دعا اس انسان
کیلئے بھی کہ جو
پ کی باتوں کو جوخدا نے محمد ﷺ کے طفیل آپ کو بتا ئیں سنتا ہے اور آپ
کو پاگل سمجھتا ہے اور دعا اس انسان کیلئے
بھی کہ جو اپنی گندی زیست میں اس طرح پھنسا ہوا ہے کہ اس کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں اور یہ انقلاب اب آہستہ
آہستہ نظر آنے لگ گیا ہے۔جب ان لوگوں سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ تعلیم تو بڑی اچھی ہے لیکن اور
لیکن کے آگے ان کا مطلب ہوتا ہے کہ جس زندگی میں ہم پھنس گئے ہیں اور گندی عادتیں پڑگئی ہیں۔عیش وعشرت
میں ہم پڑے ہوئے ہیں اس زندگی کو چھوڑنے کیلئے ہم تیار نہیں۔تعلیم کے حسن اور خوبی کا اقرار تو بہت سے کر لیتے
ہیں لیکن عملاً اس کو قبول کر کے اس کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال کر اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کو صحیح طور پر نشو و نما
دے کر اس انقلاب عظیم کو پیدا کرنے کی مہم کا ایک حصہ بن جانے کیلئے تیار نہیں ہوتے جو ہر لحاظ سے ایک حقیقی
443
فرمودہ ۱۹۷۷ء
انقلاب ہے۔د و مشعل راه جلد دوم
دد
کتب حضرت مسیح موعود کے مطالعہ کی اہمیت
پس یہ ہے ایک احمدی کا مقام اور اس
کو سمجھنے کیلئے اور اس کو یا در کھنے کیلئے پہلی اور آخری ضروری چیز یہ ہے کہ
آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کو کثرت سے پڑھا کریں۔کیونکہ انہوں نے ہی ہمیں یہ باتیں بتائی
ہیں۔ہمیں یہ بتانے والا کون ہے؟ کہ یہ آخری زمانہ ہے اور وہ انقلاب عظیم جو محمد ﷺ کی بعثت سے شروع ہوا تھا
وہ اس زمانہ میں اپنے عروج کو پہنچنے والا ہے اور نوع انسان امت واحدہ اور ایک خاندان بننے والی ہے۔ہمیں یہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا ہے اور کسی نے نہیں بتایا۔اور پھر اس مقصد کے حصول کیلئے جس چیز
کی ضرورت تھی۔علمی لحاظ سے یا اخلاقی لحاظ سے یا روحانی لحاظ سے یا مجاہدہ کے لحاظ سے یا ایثار کے لحاظ سے یا
قربانی کے لحاظ سے اس کا علم بھی ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ملتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے جو کچھ بھی لکھا یا کہا ہے وہ قرآن عظیم کی تفسیر ہے یا محمد اللہ
کے ارشادات کی شرح ہے اس لئے کہ
قرآن کریم ایک کامل اور مکمل ہدایت ہے اور دنیا میں کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنا اور نہ جن سکتی ہے کہ جو دنیا میں
آکر یہ اعلان کرے کہ میں قرآن کریم سے یہ چیز زائد تمہیں بتا رہا ہوں جو قرآن کریم نے نہیں بتائی تھی اور
تمہارے لئے ضروری ہے۔یا یہ چیز اس میں سے نکال رہا ہوں اس کی اب ضرورت نہیں رہی۔قرآن کریم میں
ہے اور پہلے وقتوں میں اس کی ضرورت ہوگی لیکن اب اس کی ضرورت نہیں۔قرآن کریم میں کوئی ناسخ اور منسوخ
نہیں۔کوئی آیت قرآن کریم کی منسوخ نہیں۔کوئی لفظ قرآن کریم کا منسوخ نہیں۔کوئی حرف قرآن کریم کا منسوخ
نہیں کوئی زیر زبر اور پیش اور کوئی نقطہ قرآن کریم کا منسوخ نہیں۔یہ تعلیم ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔ہمیں دی ہے۔آج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ، آج کی ذمہ داریوں کو نباہنے کیلئے اور یہ انقلاب عظیم جو اپنے
عروج کی طرف حرکت میں آ گیا ہے اس حرکت کا ایک حصہ بنے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا پڑ
ضروری ہے۔ایک بات میں بتادوں اور میں اپنے تجربے سے کہتا ہوں اور علی وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے یہ جوتفسیر قرآنی ہمارے ہاتھ میں دی ہے وہ اتنی عظیم ہے کہ آپ کی کوئی کتاب لے لو چھوٹی ہو یا بڑی
اور اس کو سو دفعہ پڑھو سو دفعہ ہی آپ کو اس میں سے نئے معانی نظر آجائیں گے۔یہ اس قسم کی تفسیر ہے۔آپ کی
کتب عام کتابوں کی طرح نہیں بلکہ خدا سے سیکھی ہیں۔قرآن
کریم کی یہ تیسر محمد اللہ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں
اور آپ پر فدا ہو کر فنافی الرسول کی حالت میں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو خدا نے سکھائی اور خدا خود آپ کا معلم
بن گیا۔اور عظیم ہے آپ کا کلام اور اس میں اتنا پیار ہے ایک طرف اپنے رب کریم کے ساتھ اور دوسری طرف محمد
کے ساتھ کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے اور بات بھی درست ہے کیونکہ اتناعظیم انقلاب بپا کرنے والی
د دمشعل
دوم
فرمودہ ۱۹۷۷ء
444
ہستی یعنی محمدعا ہے کہ تیرہ سو سال سے بلکہ اب چودہ سو سال ہو گئے۔ایک انقلابی حرکت شروع ہوئی لیکن اس پر
بڑے حملے ہوئے اور اس تعلیم پر ہزار ہا اعتراضات ہوئے۔عیسائیت کو چیلنج
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ عیسائیوں کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ ہر سال تم کئی ہزار اعتراض
اسلام پر کر دیتے ہو اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو قیامت تک پتہ نہیں لگ سکتا کہ عیسائیت کچی ہے یا اسلام۔اس
لئے آؤ فیصلہ کرلیں میں تمہیں ایک گر بتاتا ہوں ایک فیصلے کا طریق بتاتا ہوں اور وہ بڑا عظیم ہے۔اللہ تعالیٰ نے
ایک عظیم چیز آپ کو سکھائی۔آپ نے فرمایا کہ ساری دنیا کے پادری سر جوڑیں اور فیصلہ کریں کہ اسلام پر سب سے
زیادہ وزنی اعتراض کونسا پڑتا ہے۔وہ سوچ کر اس نتیجہ پر پہنچیں کہ اس اعتراض سے زیادہ وزنی اور کوئی اعتراض
اسلام پر نہیں۔اور جس کے متعلق تم نے فیصلہ کیا ہو کہ یہ اسلام پر سب سے وزنی اعتراض ہے اس کو میرے سامنے
پیش کرو۔میں اس اعتراض کو رد کروں گا اور جس جگہ تم نے اعتراض کیا ہے اس جگہ سے اسلام کا حسن نکال کر
تمہارے سامنے پیش کروں گا کہ یہ جائے اعتراض نہیں ہے بلکہ بہت عظیم تعلیم اس کے اندر پوشیدہ ہے جس پر تم
اعتراض کر رہے ہو۔اور اگر میں ایسا کردوں اور جس اعتراض کے متعلق تم سب سر جوڑ کر اس فیصلہ پر پہنچے ہو کہ اس
سے زیادہ وزنی اور کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا اگر اس کو میں باطل قرار دے دوں تو جو اعتراضات خود تمہارے
نزدیک اس سے کم وزن والے ہیں وہ خود بخو دور ہو جائیں گے اور لمبی بحث کی ضرورت نہیں ہوگی۔آج سے قریبا ستر سال پہلے عیسائیت کو یہ چیلنج دیا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ چیلنج قبول نہیں کیا۔۶۷ء میں
ڈنمارک میں مجھے عیسائی پادریوں کے دو گروہ ملے تھے۔میں نے ان کو کہا کہ اتنا لمبا زمانہ گزرا تمہیں یہ چیلنج دیا گیا
تھا تم نے اب بھی اعتراض کرنے نہیں چھوڑے اسلام پر۔حالانکہ تمہیں یہ کہا گیا تھا کہ ایک دفعہ فیصلہ کر لو کہ اسلام
سچا ہے یا عیسائیت کچی ہے۔اور میں نے انہیں کہا کہ تم یہ بہانہ نہیں کر سکتے کہ تم یہ کہ دو کہ جس نے پہیلنج دیا تھا اس کا
توبر المبازمانہ گزر ۱۹۹۸ء میں وصال ہو گیا تھا۔اگر آج ہم چیلنج قبول کر لیں تو کس کو جا کر کہیں کہ ہم نے چیلنج قبول
کر لیا ہے۔ہم سے آکر مقابلہ کرو اس لئے کہ میں نائب مہدی ومسیح کی حیثیت سے اور خلیفہ اسیح کی حیثیت سے
تمہیں کہتا ہوں کہ تم چیلنج قبول کرو میں تمہارے اعتراض کا جواب دوں گا۔یہ ۶۷ ء کی بات ہے اس کو بھی دس سال
ہو گئے۔لیکن انہوں نے چیلنج قبول نہیں کیا اور اپنی خفت مٹانے کیلئے انہوں نے کہا یہ کہ :- (ڈنمارک کا ایک صحافی
ہے دو سال ہوئے یہاں بھی آیا تھا۔اس نے مجھے بتایا کہ پادری وہاں کہتے ہیں کہ ) وہ تو ہمارے ساتھ بڑے تیز
ہو گئے تھے۔میں نے اس کو کہا کہ میں تیز نہیں ہوا تھا بلکہ اصل بات یہ ہے کہ میں نے انہیں کہا تھا کہ لمبا زمانہ ہوا یہ
چیلنج دیا گیا تھا تم اس کو قبول کرو اور مقابلہ کرتے ہیں وہ حیران ہو کر کہنے لگا اچھا یہ بات ہے تو میں جا کر اپنے اخبار
میں ان کی خبر لیتا ہوں۔پتہ نہیں خبر ملی یا نہیں لی۔بہر حال اس کو یہ بات سمجھ آگئی تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
445
فرمودہ ۱۹۷۷ء
صلى
دو مشعل راه جلد دوم
والسلام نے اللہ تعالیٰ سے قرآن کریم کا علم حاصل کر کے دنیا کے جس قدر اعتراض اسلام پر پڑ سکتے ہیں ان کو دور
کرنے کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔روس کے اور دہریوں کے اسلام پر بے شمار اعتراضات ہیں لیکن وہ لوگ ہم
سے بات نہیں کر سکتے۔ہم عقلی دلائل دیں گے وہ مذہب کو نہیں مانتے۔لیکن ایک مذہبی دلائل ہوتے ہیں اور ایک
عقلی دلائل ہوتے ہیں۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کی روشنی میں عقلی دلائل سے ثابت کریں
گے کہ اسلام پر تمہارے جو اعتراضات ہیں وہ باطل ہیں اور بودے ہیں اور ان کے اندر ذرہ بھر بھی حقیقت نہیں اور
ساری دنیا کو یہ چیلنج ہے لیکن اس لئے نہیں کہ اس سے میری کوئی بزرگی یا آپ کی کوئی بزرگی ثابت ہو بلکہ اس لیئے
کہ تا خدا تعالیٰ کی توحید قائم ہو اور محمد
ﷺ کی عظمت انسان پر ظاہر ہو اسی لئے یہ سارا انتظام کیا گیا ہے۔محمد اللہ
کی بعثت کے بعد اب ہر دو جہاں ، یہ دنیا اور دوسری دنیا محمد عیہ کی ہے۔ساری کائنات ہی محمد ہ کی ہے لو
لاک لما خلقت الافلاک۔لیکن بعثت نبوی کے ساتھ ایک عقلمند انسان
پر علی وجہ البصیرت یہ ثابت ہو گیا ہے
کہ یہ کائنات واقعی محمد نے کی ہے کیونکہ محد عملے کے مقابلہ میں کسی میدان میں بھی کوئی شخص نہیں ٹھہر سکتا۔اس
قدر عظمت ہے آپ میکی
پس اپنے مقام کو پہچا نو اور دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں بھی اور مجھے بھی محمد دا
اللہ کا سچا خادم بنے کی توفیق
عطا کرے تا کہ مہدی علیہ السلام کی بعثت کا جو مقصد ہے وہ پورا ہو اور نوع انسانی اسلام کے آخری غلبہ کے بعد
محمد علی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے اور ایک خاندان بن جائے۔آمین
صلى الله
(روز نامہ الفضل ربوہ جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۷۷ء)