سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
مشعل راه جلد دوم
د را
فرموده ۱۹۷۸ء
سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح
کرتے ہوئے ۱/۲۰اکتو بر ۱۹۷۸ء ۴ بجے شام خدام سے جو خطاب فرمایا اس کا مکمل متن درج
ذیل ہے۔464
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: -
سب سے پہلے تو میں حکومت کا شکر یہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیں پھر سے کھلی فضاء میں خدام الاحمدیہ
کا اجتماع منعقد کرنے کی اجازت دی۔اللہ تعالیٰ انہیں جزاء دے۔میں ایک لمبا عرصہ ملک سے باہر رہا ہوں اور باہر جا کر وہیں کے اخبار دیکھنے ہوتے ہیں جو کہ ہر ملک متعلق
اپنی مخصوص قسم کی باتیں لکھتے ہیں۔یہاں آ کر مجھے اس بات سے خوشی ہوئی کہ حکومت وقت کے نزدیک حالات
اتنے سدھر گئے ہیں کہ پہلے تبلیغی جماعت کا جلسہ ہوا اور وہ پر امن طور پر ہو گیا پھر ملتان میں سنیوں کی طرف سے
بہت بڑا اجتماع ہوا۔میں نے پڑھا تو نہیں کہ اس میں کتنے آدمی تھے لیکن جو تصویر میں نے اخبار میں دیکھی ہے اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کئی لاکھ کا اجتماع تھا اور وہ بڑے امن سے گزر گیا۔حکومت نے اس کی اجازت دی اور اب
یہ ہمارا مختصر سا اجتماع منعقد ہورہا ہے۔یہ واقعات یہ جلسے بتا رہے ہیں کہ ہمارے ملک میں جو ایک غلط قسم کی فضا
پیدا ہوگئی تھی وہ سدھرنے لگی ہے اور حالات پہلے سے بہت بہتر ہو چکے ہیں۔فالحمد للہ علی ذلک
یہ زمانہ اسلام کے غلبہ کا زمانہ ہے
ہم یہ کہتے ہیں اور بشارتوں کے مطابق یہ کہتے ہیں کہ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود مہدی موعود علیہ السلام
اور آپ کی جماعت کو اللہ تعالیٰ نے اس غرض کے لئے آلہ کار بنایا ہے کہ اسلام دنیا میں غالب ہو۔ساری دنیا میں
تمام ممالک میں اس کرہ ارض کے کونے کونے میں براعظموں میں بھی اور جزائر میں بھی۔اس دنیا پر جب ہم نگاہ
ڈالتے ہیں جس کے متعلق ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس میں اسلام اس زمانہ میں غالب آئے گا تو ہمیں بعض تو میں دنیوی
لحاظ سے بہت ترقی یافتہ نظر آتی ہیں اور وہ اتنی مہذب ہیں کہ بہت سے دوسرے ممالک جن کا ان قوموں کے
ساتھ عقیدہ اور عادہ روایۃ اور ثقافتہ کوئی تعلق نہیں ہے وہ بھی ان کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں اور اس نقل پر فخر
کرتے ہیں۔باوجود یہ سمجھے جانے کے کہ وہ بہت ہی مہذب اقوام ہیں اور انہوں نے بعض میدانوں میں بے
شک ترقی بھی کی ہے لیکن ان کی حالت کوئی ایسی اچھی نہیں ہے۔جب ہم انہیں غور سے دیکھتے ہیں اور ان کی زندگی
کا مطالعہ کرتے ہیں تو ان کی تہذیب میں ہمیں بہت سی بنیادی کمزوریاں نظر آتی ہیں۔ان میں ایک یہ ہے جس کا
465
فرموده ۱۹۷۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
میں نے بعض پر یس کا نفرنسز میں ذکر بھی کیا کہ جب ظلم کی انتہاء ہو تو اگر اس کے مقابلے میں ایک اور ظلم ہو اور پھر
اس کے بعد ایک اور ظلم ہو اور اس کے ردعمل میں ایک اور ظلم ہو تو یہ ظلم کا ایک بڑا ہی وسیع دائرہ بن جائے
گا"vicious circle سر ظلم کا ردعمل ظلم ظلم ک ردعمل ظلم ظلم کا ردعمل ظلم اس دائرے کو دوہی چیز میں کاٹ کر
ظلم کی جگہ انصاف کا ماحول پیدا کر سکتی ہیں۔ایک یہ کہ اگر یہ ظلم جنگوں کی شکل میں ظاہر ہو تو جیتنے والی اقوام شکست
خوردہ اقوام کو معاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔اگر وہ معاف کر دیں گی تو ظلم کا خاتمہ ہو جائے گا۔یا اگر یہ نہیں
تو مظلومیت یعنی ظلم سہہ لینا اور اس کا جواب نہ دینا بھی ظلم کا دروازہ بند کر دیتا ہے کیونکہ یہ vicious"
"circle ویشس سرکل چالو ہی تب رہتا ہے جب اس کا رد عمل بھی ظلم ہو۔اسلام کا حسن سلوک اور جنگ عظیم
اس سفر میں ایک پریس کانفرنس میں پہلے تو میں نے صحافیوں سے کہا کہ اسلام کے متعلق مجھ سے جو مرضی
پوچھو میں جواب دوں گا لیکن وہ خاموش رہے تو میں نے کہا کہ اچھا آپ چاہتے ہیں کہ میں پہلے بات کروں۔چنانچہ میں نے یہ بات کی کہ آپ کی تہذیب دنیا میں بڑی اچھی سمجھی جاتی ہے مگر اس میں بنیادی نقائص بھی ہیں۔یہ
فرینکفورٹ (جرمنی) کی بات ہے۔میں نے انہیں کہا کہ آپ لوگوں نے دو عالمگیر جنگیں لڑیں عیسائیوں نے
عیسائیوں سے لڑائی کی اور ایک جنگ میں ایک طرف عیسائیوں کے ساتھ کیمونزم یاد ہر یت بھی شامل ہو گئی۔ان
جنگوں کے جو واقعات محفوظ کئے گئے ان میں مجھے کہیں یہ نظر نہیں آیا کہ اتحادیوں نے جرمنوں اور ان کے ساتھیوں
کے زیادہ آدمی قتل کئے یا جرمن قوم اور اس کے ساتھیوں نے اتحادیوں کے زیادہ آدمی قتل کئے۔یہ کہیں نہیں ملتا کہ
جانی نقصان کے لحاظ سے کس نے دوسرے کی نسبت زیادہ ظلم کیا لیکن جب دو تو میں آپس میں جنگ کرتی ہیں تو
بہر حال ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جب ایک قوم جیت جاتی ہے اور دوسری شکست کھاتی ہے۔میں نے انہیں کہا
کہ دونوں دفعہ ایسا ہوا کہ اتحادی جیتے اور جرمن قوم نے شکست کھائی۔تم لوگوں نے اپنے آدمی بھی مروائے اور
شاید ان سے زیادہ مروائے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جان لینے کے لحاظ سے تم سے زیادہ ظالم تھے مگر وہ جیت گئے
اور انہوں نے تمہیں معاف نہیں کیا۔ان پر اتنا تاوان جنگ ڈالا گیا جو قوموں کی کمر توڑ دینے والا ہے مگر وہ قوم بڑی
سخت ہے اس کو بھی سہہ گئی۔پھر ان کے ساتھ حقارت کا سلوک کیا وہاں پر چھاؤنیاں ڈال لیں اور بہت برا سلوک
ان سے کیا۔پہلی جنگ عظیم کے بعد اسی قسم کا سلوک تھا جس کے نتیجے میں انسان کو دوسری جنگ عظیم لڑنی پڑی اور
دوسری جنگ عظیم کے بعد اسی قسم کا ظلم تھا جس کے نتیجے میں اب وہ ڈر رہے ہیں کہ تیسری جنگ عظیم جو بڑی
ہولناک ہوگی اس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میں نے انہیں کہا کہ یہ تو تمہارے حالات ہیں لیکن انسانی تاریخ میں ایک
اور واقعہ بھی گزرا ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک شخص پر رؤسائے مکہ نے ۱۳ سال تک مکی زندگی میں انتہائی مظالم ڈھائے
اور جب وہ یعنی محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ چلے گئے تو پھر آپ
کا پیچھا کیا اور تلوار کے زور سے دل
فرموده ۱۹۷۸ء
466
د و مشعل راه جلد دوم
کے خیالات کو بدلنے کے لئے انہوں نے گردنیں اڑائیں اور کم و بیش سات سال تک یہ مظلومیت کی حالت مدنی
زندگی میں بھی رہی۔میں سال تک آپ پر مظالم ڈھائے گئے۔دونوں جنگوں میں جو کہ عظیم جنگیں کہلاتی ہیں اتنی
لمبی تکلیف کسی قوم نے نہیں اٹھائی۔لیکن ہیں سالہ مظالم سہنے کے بعد جب خدا تعالیٰ نے اپنی قدرت کا ملہ سے
حالات بدل دیئے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مکہ کی فصیلوں پر کھڑے تھے اور اس
وقت حالات اتنے بدل چکے تھے کہ رؤسائے مکہ میں اتنی سکت بھی نہیں تھی کہ تلوار میان سے نکالتے اور تلوار کا
مقابلہ تلوار سے کرتے جو لوگ ہیں سیال تک لڑتے آئے تھے وہ اس دن بھی خواہ ہارنے والی جنگ لڑتے لیکن
لڑتے۔مگر ان میں اتنی سکت بھی نہیں تھی۔اور آپ میں دنیوی نقطہ نگاہ سے اتنی طاقت تھی کہ جو چاہتے ان سے
سلوک کرتے اور رؤسائے مکہ جب اپنے نفس پر غور کرتے تھے تو یہی خوف رکھتے تھے کہ ان کے ساتھ ویسا ہی
سلوک کیا جائے گا۔لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے جو سلوک کیا وہ یہ تھا کہ ”جاؤ میں تم سب کو معاف کرتا
ہوں اس کے بعد عرب میں جنگ ختم ہوگئی۔پھر کسری نے ایک نئی جنگ کی طرح ڈالی۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی وفات کے بعد اور ان
کو بھی مسلمانوں نے معاف کر دیا۔پھر قیصر سامنے آیا۔جس طرح اب دو عالمگیر جنگیر
ہوئی ہیں اسی طرح اس وقت دنیا کی دو بڑی طاقتیں اسلام کے مقابلہ پر آئیں لیکن ان کے ساتھ اسلام کے ماننے
والوں نے جو حسن سلوک کیا وہ اپنی تاثیر کے لحاظ سے اتنا ز بر دست تھا کہ انہوں نے ان کے دل خدا اور خدا کے
رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لئے۔دوسری بات میں نے انہیں یہ کہی کہ ہیں تو آپ تہذیب یافتہ لیکن آپ کی تہذیب اس بات کو برداشت نہیں
کرتی کہ پورا سچ دلیری کے ساتھ بولیں۔سچ کے اندر تھوڑا سا جھوٹ ملاتے ہیں تب بات کرتے ہیں۔میں نے ان کو کہا کہ یہ Civilization
Compromise of (کمپرومائز ) کرتے ہو اور یہ صرف بولنے کے لحاظ سے نہیں ہے بلکہ ہر شعبہ زندگی میں
ان
کا یہی حال ہے۔میں نے ان کو ایک مثال دی۔میں نے کہا کہ ایک فلم بنانے والی پارٹی امریکہ سے پاکستان
آئی اور وہ لداخ کی طرف جارہی تھی۔لداخ اب دو حصوں میں بٹ چکا ہے۔ایک حصہ پاکستان میں ہے اور دوسرا
ہندوستان میں ہے۔چنانچہ وہ یہاں بھی اور دوسرے حصے میں بھی گئے۔اس فلم کا نام انہوں نے رکھا تھا In
Quest of Christ یعنی مسیح کی تلاش میں چونکہ بعض تاریخوں میں آیا ہے کہ حضرت مسیح واقعہ صلیب کے
برسوں بعد ان علاقوں میں پھرتے رہے اور یہاں انہوں نے یہودیوں کے اندر تبلیغ کی اس لئے ان کے نشان
تلاش کرنے کے لئے ایک ٹیم یہاں بھیجی گئی ان کی لیڈر ایک عورت تھی جس نے پی ایچ ڈی کی ہوئی تھی وہ سارے
اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے میں نے انہیں کہا کہ مجھے ایک بات بتاؤ تم لوگ in quest of Christ یعنی مسیح کی
تلاش میں لداخ جارہے ہو اگر تمہیں واقعہ میں وہاں ایسے ثبوت مل جائیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام واقعہ صلیب
کے ۰،۶۰،۵۰،۴۰،۳۰ ۷ سال کے بعد ان لوگوں میں زندگی گزارتے رہے تو کیا تم یہ ثبوت اپنی فلم میں سینما ہال
467
فرموده ۱۹۷۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
میں جا کر دکھا دو گے؟ تو وہ عورت کہنے لگی کہ لولو ہم نے اپنا سارا سرمایہ ضائع کرنا ہے؟ میں نے کہا کہ یہ تو تمہاری
حالت ہے تم سچ بول ہی نہیں سکتے۔سچ کے ساتھ کچھ جھوٹ بھی ملاتے ہو تب بات کرتے ہو۔سچائی اور قولِ سدید کی تعلیم
قرآن کریم نے ہمیں جو تعلیم دی ہے وہ صرف یہ نہیں کہ سچ بولنا ہے بلکہ اس کے ساتھ کہا کہ قول سدید کہنا
ہے یعنی سچ بھی بڑا اعلیٰ قسم کا جس کے اندر کوئی ہیر پھیر اور چالا کی نہ ہو۔بعض سچ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن میں
بولنے والا چالا کی بھی کر جاتا ہے لیکن اسلام یہ نہیں کہتا بلکہ وہ قول سدید کی تعلیم دیتا ہے۔اور ہم نے سوچا آپ بھی
سوچیں کہ اس کے بغیر دنیا میں امن قائم ہی نہیں ہو سکتا۔اگر ہر شخص دوسرے پر اعتبار ہی نہ کرے تو امن کی فضا
کیسے پیدا ہوگی۔پھر تو بدظنی کی فضا ہوگی کہ میرے ساتھ بات کرتے ہوئے کوئی چالا کی کر گیا ہوگا۔لیکن اگر
طرہ امتیاز یہ ہو کہ یہ قول سدید کہنے والی قوم ہے تو پھر ہر شخص کو پتہ ہوگا کہ جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں۔امن اور
آشتی کی فضا ہوائی باتیں کرنے سے نہیں پیدا ہوتی۔اسلام کا نام اللہ تعالیٰ نے اسلام رکھا ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جو شریعت لے کر آئے اللہ تعالیٰ نے اس مذہب کا نام اسلام رکھا اور اس کے ماننے والوں کا نام مسلم رکھا اور یہ کوئی
منطق یا فلسفہ یا افسانہ یا لطیفہ تو نہیں ہے بلکہ اسلامی تعلیم نے عملاً ایسی فضا پیدا کی کہ یہ امن کا مذہب بن گیا، یہ
آشتی کا مذہب بن گیا، یہ صلح کا مذہب بن گیا، یہ اطمینان قلب کا مذہب بن گیا اور اپنی تعلیم کے لحاظ سے اس نے
اس قسم کی فضا پیدا کی کہ کسی کو کسی سے کوئی خطرہ باقی نہیں رہنے دیا اور میں نے انہیں یہی کہا کہ اگر امن چاہتے ہوتو
سچ بولو اور خالی سچ نہیں بلکہ قول سدید سے کام لو۔سیدھا سچ ہو جس کے اندر کوئی ہیر پھیر نہ ہو۔یہ جو میں نے کہا وہ لوگ Compromise کرتے ہیں یعنی سچ کے ساتھ جھوٹ کی اور قدرتی کھانوں
کے ساتھ بناوٹی کھانوں کی ملاوٹ کرتے ہیں۔اب وہاں شور پڑ گیا ہے ایک دن میرے سامنے ٹی وی tv پر آ گیا
کہ اس کھانے کی وجہ سے اتنی بیماریاں اور فوڈ پوائزنگ کے اتنے کیس ہونے لگ گئے ہیں۔فوڈ پوائزنگ ایک
بڑی سخت قسم کی بیماری ہے جس میں زہریلے کھانے کے ساتھ جسم کے اندر زہر پیدا ہو جاتا ہے اور یہ سب موجودہ
تہذیب کی ایجادات کے نتیجہ میں ہے۔دوائیں لے لیں ، ان میں سچ کے ساتھ جھوٹ۔سچ تو قانون قدرت ہے جب اس سے ادھر ادھر ہو جاؤ گے تو ضرور پھنس جاؤ گے۔مثلاً خدا تعالیٰ نے افیم
پیدا کی ہے اور اس کے بہت سے فوائد ہیں۔یہ ایک مرکب دوائی ہے خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے جو چیزیں پیدا ہوتی
ہیں وہ مفردات نہیں ہوتیں بلکہ مرکب ہوتی ہیں اور افیم ایک بڑا ز بر دست مرکب ہے۔کئی سال ہوئے میں نے
اس کے بارے کسی رسالے میں جو آخری مضمون پڑھا تھا اس کے مطابق ان کی سائنس اس وقت تک افیم کے ۳۴
اجزاء علیحدہ کر چکی تھی اور ابھی اور نکل رہے تھے۔پتہ نہیں اب ان کو ملا کر ۵۰،۴۰ یا ۷۰ ۸۰ ہو چکے ہوں گے۔خدا تعالیٰ نے تو ایک گن کہہ کر ان کو ملا دیا اور میں نے بہت غور کیا اس ترکیب کے اندر اللہ نے بڑا توازن پیدا
دومشعل
کیا ہے۔راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۸ء
468
اربوں بیماروں کو طبیب نے نسخہ میں ڈال کر افیم دی اور دنیا کی تاریخ میں ایک مثال بھی نہیں ہے کہ کسی کو
اس کی عادت پڑ گئی ہو۔اس لئے کہ جس شکل میں خدا تعالیٰ کی قدرت کاملہ نے اس
کو بنایا تھا وہ اس شکل میں اس کو
دی گئی۔پھر ان کے سچ اور جھوٹ کا یہ حال ہے کہ انہوں نے تجزیہ کر کے اور اجزاء علیحدہ علیحدہ کر کے ان کا استعمال
شروع کر دیا اور مرکب تو ان سے صحیح بن ہی نہیں سکتا تھا جو خدا تعالیٰ نے بنایا تھا بنادیا۔اور یہ صرف میری منطقی یا
فلسفیانہ تنقید نہیں ہے بلکہ میں نے لندن میں احمدی ڈاکٹروں کے ساتھ بات کی تو ایک ڈاکٹر میرے پاس ایک
رسالہ لے آیا۔کہنے لگا کہ یہ ہر سال میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے چھپتا ہے اور ہر سال اس میں ۲۰۱۵ نئی
دواؤں کا ذکر ہوتا ہے جو کہ انسان نے تجزیہ کر کے بنائی ہیں اور ۲۰۱۵ ایسی دوائیں ہوتی ہیں جن کی پہلے بڑی
تعریف ہوتی رہی ہے اور اب ان کے متعلق یہ نوٹ ہوتا ہے کہ یہ بڑی خراب ہیں، یہ زہر ہیں ان کو ہاتھ نہ لگانا۔ہر
سال یہ ہورہا ہے اچھی تم نے ترقی کی ہے کہ ایک سال زہر کھلاتے رہے اور اگلے سال معافی مانگ لی۔خدا تعالیٰ نے تو اعلان کیا تھا اور ہمیں بھی نصیحت کی تھی کہ وضع الميزان ( رحمان: ۸) خدا تعالیٰ نے ہر
چیز میں توازن کا اصول قائم کیا ہے الا تطغوا فی المیزان اس اصول کو نہ تو ڑنا۔انہوں نے وہ اصول تو ڑا اور
اب اس کی سزا بھگت رہے ہیں۔نئی سے نئی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں اور ان کو پتہ ہی نہیں لگ رہا اب انہوں نے
ایک اور طریق بنالیا ہے جس بیماری کا پتا نہ لگے کہتے ہیں کہ تمہیں الرجی ہے۔الرجی کے معنی ہوتے ہیں کہ ہمیں
نہیں پتا لگ رہا کہ تمہیں کیا بیماری ہے حالانکہ خدا تعالیٰ نے انہیں رستے بتائے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے قرآن کریم کی تفسیر میں کہا تھا کہ
لكل داء دواء
پھر سچ اور جھوٹ والی بات یہاں بھی آجاتی ہے۔ایک چیز اچھی ہوتی ہے لیکن چونکہ اس میں نفع نہیں ہوتا
کہتے ہیں کہ یہ اچھی نہیں۔ایک بہترین جرم کش دوائی شہد کی مکھی بناتی ہے۔اس میں انسان
کا ہاتھ نہیں ہے اس
لئے کسی کمپنی کو اس کا فائدہ نہیں۔مکھی بیچاری تو پیسے نہیں لیتی وہ مفت بنادیتی ہے قرآن کریم میں اعلان کیا گیا تھا
سخر لكم ما في السموت وما فى الارض جميعا منه (الجاثية: ١٤)
شہد کی مکھی کو بھی ہمارا خادم بنایا گیا ہے اور بحیثیت خادم وہ ہمارے لئے دنیا کی جتنی جرم کش دوائیں انسان
بنا چکا ( اور جو زہر ہیں اور ان کے غلط استعمال سے لاکھوں آدمی مر چکے ہیں ) ان سے ہزار درجے اچھی دوائی بناتی
ہے۔لیکن چونکہ وہ کھی نے بنادی اور اس میں وہ نفع نہیں جو ان کی اپنی بنائی ہوئی گندی ادویہ میں ہے۔اس واسطے
کہتے ہیں کہ اس کو ہم دوائی ہی تسلیم نہیں کرتے۔ان میں سے بعض آدمی نکل آتے ہیں جو اس پر تجربے بھی کر رہے
ہیں اور یورپ میں ہزاروں آدمیوں پر چھپ چھپ کر تجربہ کیا ہے۔ایک شخص پر کسی نے مقدمہ کر دیا تھا کہ یہ دوائی
469
فرموده ۱۹۷۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
نہیں ہے یہ کیوں بنا کر تقسیم کرتا ہے۔میں نے یہاں استعمال کی چونکہ وہ وائرس بھی مارتی ہے اس لئے فلو کے لئے
بہت اچھی ہے اور جرم کش اتنی ہے کہ ہمارے ایک دوست کو ذیا بیطس کی بیماری میں کار بنکل ہو گیا تھا جو کہ مہلک ہوتا
ہے۔وہ کیل والا پھوڑا ہوتا ہے اور اندر ہی اندر پھیلتا رہتا ہے۔ڈاکٹر کئی مہینے تک علاج کرتے رہے اور آرام نہیں
آرہاتھا مجھے پتہ لگا تو میں نے وہی دوائی جو شہد کی مکھی نے بنائی ہے اس کی دو ٹیو میں ان کو دیں اور ابھی وہ دو شیو نہیں
ختم نہیں ہوئی تھیں کہ کار بنکل بالکل صاف ہو گیا۔لیکن وہ مارکیٹ میں نہیں آئی۔پہلے تو بہت چھپ چھپ کر دیتے
تھے اب کچھ تھوڑا سا ظاہر ہونے لگ گئے ہیں۔غرض سچ میں جھوٹ، کھانے میں ملاوٹ یعنی کچھ اچھی چیزیں کچھ بری اور دوائیوں میں ملاوٹ کچھ اچھی
دوائیں کچھ بری دوائیں۔مجھے ۱۹۷۵ ء میں ڈاکٹر نے ایک دوائی دے دی تھی کہ ذیا بیطیس کے لئے بہت اعلیٰ دوائی
ہے آپ ضرور کھائیں اور ابھی ایک سال بھی نہیں گزرا تھا کہ ۱۹۷۶ء میں وہاں سے خط آنے شروع ہو گئے کہ خدا
کے لئے آپ اسے چھوڑ دیں اب سارے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ بعض دفعہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے انسان کو مار دیتی
ہے ایک سال بھی نہیں گزرا تھا کہ وہ مفید دوائی مہلک بن گئی غرض یہ لوگ اس قسم کی زندگی گزار رہے ہیں اور سمجھتے
ہیں کہ ہم بہت تہذیب یافتہ ہیں۔ایک طرف تو کہتے ہیں کہ انسانیت کا احترام قائم ہونا چاہئے اور دوسری طرف وہ
مغربی ممالک جو بڑے اور طاقتور ہیں وہ ان مغربی ممالک کے جو چھوٹے ہیں اور تعداد کے لحاظ سے کم ہیں اور ان
کے ملک کی زمین کم ہے بعض حصوں پر چپ کر کے قبضہ کر لیتے ہیں۔ابھی میرے آنے سے ایک مہینہ پہلے یہ واقعہ
ہوا کہ ایک بہت بڑے ملک نے ایک چھوٹے سے ملک کے ایک جزیرے پر بغیر ایک گولی چلائے آ کر قبضہ کر لیا۔یہ تو احترام کرتے ہو تم ان کی ملکیت کا اور ان کی عزت کا کہ پوچھا بھی نہیں آ کر قبضہ کر لیا اور پھر بھی مہذب کے
مہذب ہو۔یہ چیزیں آدمی کو بڑی پریشان کرنے والی ہیں۔ان ترقی یافتہ اقوام کو اندر سے ایک ایسا گھن کھا رہا ہے
اور ان کی ہلاکت کے دن نزدیک سے نزدیک تر آ رہے ہیں اور ان کے لئے اس ہلاکت سے بچنے کا صرف ایک
راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ اسلام کی تعلیم کو سمجھیں اور اس پر عمل کرنے کے لئے تیار ہوں۔یہ امر کہ وہ اسلام کی تعلیم کو سمجھیں اس کے لئے ضروری ہے کہ کوئی ان کو سمجھانے والا ہو۔اس زمانے کی
ضروریات اور خرابیاں اور بہت سی باتیں میں ان کو بتاتا تھا اور اسلام کی تعلیم بھی بتا تا تھا۔یہ سب کچھ ہم نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سیکھا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ساری دنیا میں اعلان کیا ہے
الخير كله في القرآن
کہ میں اپنے گھر سے کچھ نہیں لایا میں نے جو کچھ پایا ہے وہ قرآن کریم سے ہی حاصل کیا ہے۔
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۸ء
470
ساری خیر قرآن کریم میں ہے
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں قرآن عظیم کی عظیم تعلیم آپ نے پائی ایسی تعلیم کہ
جس میں بے حد حسن پایا جاتا ہے حسن کس کو کہتے ہو تم ؟ سارے بچے بھی سمجھ لیں۔حسن اس چیز کو کہتے ہیں کہ جس
وقت وہ سامنے آئے تو اس میں قوت جذب پائی جائے اور وہ انسان کو اپنی خوبصورتی کے نتیجے میں اپنی طرف کھینچتی
ہو۔سارے حواس کے لئے ایک حسن ہے۔نظر کا بھی حسن ہے۔مثلاً جب گلاب کے پھول کی پتیاں پوری طرح
کھلی ہوئی ہوں اور مرجھانے کی طرف مائل نہ ہوں اور اس کا رنگ بہت اچھا ہو تو نظر اس کو دیکھتی ہے اور اس سے
بڑی لذت اٹھاتی ہے آنکھ اس کو حسین دیکھتی ہے اور اس کی طرف کھنچتی ہے۔لوگ گلاب کا پھول تو ڑ کر اپنے بٹن
ہول میں لگا لیتے ہیں۔پھر کان کا حسن ہے کوئی بڑی اچھی تلاوت کر رہا ہو تو بہت لطف آتا ہے۔کئی دفعہ ہماری مسجد
میں اذان ہوتی ہے تو دوست میرے پیچھے پڑ جاتے ہیں کہ یہ کیسی بدصورت آواز والا آدمی آپ نے یہاں مؤذن
مقرر کر دیا ہے جو اذان ٹھیک نہیں دیتا۔مؤذن اچھا ہونا چاہئے پس کان کا بھی ایک حسن ہے۔اسی طرح سارے
ظاہری اور باطنی حواس کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک حسن پیدا کیا ہے اور سارے ظاہری اور باطنی حواس کے لئے جو
حسن حقیقی ہے وہ قرآن کریم اور اسلامی تعلیم کے اندر پایا جاتا ہے۔اسی واسطے جب ہم اسلام کی صحیح تعلیم اور حسین
تعلیم اور حقیقی تعلیم ان ممالک کے لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں تو باوجود اس کے کہ وہ مفلوج زندگی گزار رہے
ہیں آدھے ٹھیک ہیں اور آدھے غلط ہیں ان کا آدھا جسم ٹھیک ہے اور آدھے جسم پر فالج ہے وہ آگے سے یہ سوال
کر دیتے ہیں جیسا کہ ایک پریس کانفرنس میں ایک سمجھدار اور سلجھی ہوئی طبیعت کا صحافی مجھے کہنے لگا کہ اتنی حسین
تعلیم ہے آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ نے اسے ہمارے عوام تک پہنچانے کا کیا انتظام کیا ہے؟ اس کو میں نے سمجھایا
کہ چھوٹی سی جماعت ہے اتنے پیسے نہیں ہیں لیکن اس کے اس فقرے نے مجھے اتنا جھنجھوڑا کہ میں نے یورپ کے
ہر ملک کے مبلغ کو کہا کہ پتہ کرو کہ اگر اسلام کی تعلیم کے بارہ میں اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے بارے میں ایک خط
ان تک پہنچایا جائے تو کیا خرچ آئے گا۔سوئٹزر لینڈ ایک چھوٹا سا ملک ہے مگر وہاں ہر چیز بڑی منتظم ہے۔وہاں
کے ڈاک خانے نے کہا کہ صرف ایک خط پہنچانے پر ۱۴ لاکھ روپیہ خرچ آئے گا اور ایک خط ڈالنا تو کافی نہیں اور
ڈالنے چاہئیں پھر اور پھر اور ہمارے پاس ابھی پیسے نہیں۔چنانچہ میں نے اس کو کہا کہ ایک دن آئے گا جب ہم کچھ
کریں گے۔لیکن اس نے اس دن مجھے اتنا ہلا دیا تھا کہ میں مجبور ہو گیا سوچنے پر ، اور معلومات حاصل کرنے پر ، اور
دعائیں کرنے پر کہ اللہ تعالیٰ اس کے سامان پیدا کرے۔چنانچہ میں نے پوچھا اور اس کے مطابق کچھ کام کئے۔لیکن بہر حال ابھی ہماری طاقت نہیں ہے۔ہم نے دنیا کو غلط بات تو نہیں کہنی۔یہ حقیقت ہے کہ ابھی ہم ایسا نہیں
کر سکتے۔اس دفعہ ایک صحافیہ ملی۔پر یس کا نفرنس میں آٹھ دس مردوزن بیٹھے ہوئے تھے جب وہ کمرے سے باہر
نکلی تو اس نے آنسوؤں سے رونا شروع کر دیا اور ہمارے آدمیوں میں سے ایک کو کہنے لگی کہ اسلام کی تعلیم ایسی
اچھی ہے مجھے یہ بتاؤ کہ تم اتنی دیر کے بعد ہمارے ملک میں کیوں آئے ہو۔تمہیں پہلے آنا چاہئے تھا۔اس کا
471
فرموده ۱۹۷۸ء
دد
دو مشعل راه جلد د
دوم
مطلب یہ تھا کہ ہم گندگی میں دھنستے چلے جارہے ہیں تم نے ہماری پر واہ ہی نہیں کی کہ ہم کس گندگی کے اندر پھنسے
ہوئے ہیں تم لوگوں نے ہم سے بے اعتنائی کی حالانکہ اتنی اچھی تعلیم تمہارے پاس ہے۔ہر احمدی کا فرض۔۔۔حضور کی کتب پڑھے
میں اپنے متعلق ہی بات کروں گا ہمیں دوسروں سے کیا۔ہمارا یہ ایمان ہے کہ یہ حسین تعلیم ہم ان کو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر قرآنی ( جو آپ نے تفصیلی اور اصولی طور پر بیان کی ) کے بغیر بتا ہی نہیں سکتے۔اس واسطے ہر احمدی کا یہ فرض ہے کہ اگر پڑھنا جانتا ہے تو اسے پڑھے اور اگر نہیں جانتا تو سنے۔بعض دفعہ حضور
ایک فقرہ لکھتے ہیں اور آپ ساری عمر بھی گزار دیں تو اس فقرے کا مضمون ختم نہیں ہوگا۔ایک دفعہ میں نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی ایک کتاب کا ایک فقرہ اٹھایا اور پانچ سات خطبات جمعہ اس ایک فقرے پر دے دیئے۔تنا مضمون اس کے اندر بھرا ہوا تھا۔ایک اور فقرہ ہے اگر آپ سارے جو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ساری عمر اس پر
تحقیق کرتے رہیں تب بھی اس کے معنی ختم نہیں ہوں گے۔مگر میں آج بتاؤں گا نہیں۔عملی نمونہ دکھائیں
جب ہم ان کے سامنے یہ تعلیم پیش کرتے ہیں تو وہ آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں عملی نمونہ دکھاؤ۔اس لئے
ہم پر یہ فرض ہے کہ ہم ان
کو اپنا عملی نمونہ دکھائیں عملی نمونے کے لئے میں مختصر دو تین باتیں کہوں گا۔ایک تو یہ ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے امن کے ، انصاف کے حقوق کی ادائیگی کے، پیار کے، بے لوث
خدمت کے، خیر خواہی کے اور کسی کو دکھ پہنچانے کے لحاظ سے یہ سلامتی کا مذہب ہے۔خدا تعالیٰ نے اسلام کہا ہے۔میں نے بار بار آپ سے کہا اور بیعت میں بھی یہ فقرہ زائد کر دیا کہ میں کسی کو دکھ نہیں پہنچاؤں گا۔پس یہ اسلام ہے
اور اس کے مقابلے میں ”فساؤ ہے۔جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یونہی رنجش پیدا کرنا ادھر کی ادھر لگانا ،
چغلیاں کرنا، غیبت کرنا وغیرہ۔جن چیزوں سے اسلام نے روکا ہے بعض لوگ ان کے مرتکب ہوتے ہیں اور اس
طرح فساد پیدا کرتے ہیں۔قرآن کریم نے بڑی وضاحت سے کہا ہے کہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ملک میں
فساد پیدا کرنے کے لئے دوڑتے پھرتے ہیں کیا ان
کو پتہ نہیں ؟ کہ خدا تعالیٰ فساد سے پیار نہیں کرتا بلکہ انسان فساد
پیدا کر کے خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے آتا ہے۔جماعت احمدیہ کی نوے سالہ زندگی یہ ہے اپنے اور دوسرے
اچھی طرح سن لیں کہ جماعت احمدیہ نے کبھی بھی بحیثیت جماعت نہ کسی سٹرائیک میں حصہ لیا ہے اور نہ فساد
میں ۱۹۷۴ ء میں جماعت نے بڑی اجتماعی قربانی کی لیکن میں انفرادی مثال دے دیتا ہوں۔۱۹۷۴ ء کے فسادات
میں بھٹو صاحب کی حکومت میں بعض ایسے لوگ بھی مار دیئے گئے جن کے پاس بندوق پڑی ہوئی تھی لیکن انہوں
نے بندوق نہیں چلائی اور خود مر گئے۔جو شخص اپنی حفاظت پر قادر نہیں ہے اور دلیری سے مرجاتا ہے وہ بھی بڑا دلیر
شعل راه جلد دوم
دومشعل
فرموده ۱۹۷۸ء
472
ہے لیکن جو شخص صرف اسلام کی خاطر بدی کا مقابلہ بدی سے نہیں کرتا اور فساد پیدا نہیں کرنا چاہتا اور جان دے دیتا
ہے اس کی تو شان ہی کچھ اور ہے۔نوے سالہ زندگی میں دوا یک انفرادی مثالیں ایسی ہیں کہ جو غلط فہمی سے
جہالت سے یا نوجوانی کی حماقت سے سٹرائیک میں شامل ہو گئے مگر جماعت نے اسے برداشت نہیں کیا۔اس
واسطے ہماری سختی تو بالکل پاک ہے۔کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ جماعت نے کبھی فساد کیا ہو اور ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم ہر موقع پر فساد سے بچے
ہیں۔بلکہ ہم نے اس حد تک قربانی کی کہ ۱۹۵۳ء میں باہر سے آئے ہوئے بچوں نے کالج پر پتھراؤ کیا۔اس وقت
کالج لاہور میں تھا۔ہم حیران ہوئے کہ اندر سے بھی پتھراؤ ہوا۔ہم نے کہا یہ کیا بات ہوگئی ہمارا احمدی بچہ تو پتھر کے
مقابلہ میں پتھر نہیں چلاتا۔چنانچہ پتہ یہ گا کہ غیر احمدی بچے جو کالج میں پڑھتے تھے اور ہوٹل میں بھی رہتے تھے ان
کے ساتھ اتنا حسن سلوک تھا کہ جب ان کو غصہ آیا تو وہ ضبط نہیں کر سکے اور انہوں نے پتھراؤ کے مقابلہ میں پتھراؤ
کر دیا۔لوگوں کو اس کا پتہ لگ گیا اور منیر انکوائری میں ایک صاحب کی طرف سے جو بہت بڑے افسر تھے یہ واقعہ
پیش ہو گیا۔سارا کچھ ہونے کے بعد یہ ایک واقعہ کہ تعلیم الاسلام کالج کے اندر سے بھی تو پتھر کے مقابلے میں پتھر
آ گیا تھا۔جب انہوں نے یہ کہا تو سپر نٹنڈنٹ صاحب دوڑتے ہوئے میرے پاس آئے کہ آپ
کو واقعہ تو یہ ہوا
تھا۔میں نے کہا مجھے پتہ ہے۔کہنے لگے کہ پھر یہ پیش کر دینا چاہئے کہ پتھراؤ کرنے والے احمدی نہیں تھے۔میں
نے کہا کہ نہیں۔میں یہ پیش نہیں کروں گا۔اس واسطے کہ جنہوں نے ہمارے پیار میں پتھر کا جواب پتھر سے دیا تھا
ہم ان پر بھی حرف نہیں آنے دیں گے اور خود وہ الزام سہہ لیں گے۔پس نوے سالہ زندگی میں جماعت احمدیہ نے
کبھی سٹرائیک کی نہ فساد کیا نہ کوئی احتجاجی کالا بلایا کالا بیج لگایا اور نہ کوئی احتجاج کیا۔ہمارا احتجاج تو ایک ہی در پر
ہے اور وہ ہمارے خدا کا در ہے۔دوسری چیز جو میں مختصراً کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اسلام نے بیچ بولنے پر اور جھوٹ سے اجتناب کرنے پر
بڑا زور دیا ہے۔جھوٹ بعض دفعہ تمام برائیوں کی جڑ بن جاتا ہے۔ایک گناہ کیا اور غلطی کی اور پھر اس کو چھپانے
کے لئے ایک جھوٹ اور پھر اس جھوٹ کو چھپانے کے لئے ایک اور جھوٹ اور اس طرح ایک لمبا سلسلہ شرور
ہوجاتا ہے۔اس واسطے مسلمان کی زندگی میں جوشان ہمیں نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ جب وہ غلطی کرتا ہے تو استغفار
کرتا ہے اور توبہ کرتا ہے جھوٹ نہیں بولتا۔استغفار اور تو بہ جھوٹ کے مقابلے میں ہے۔وہ یہ نہیں کہتا کہ میں نے یہ
کام نہیں کیا بلکہ خود خدا کو کہتا ہے کہ اے خدا میں غلطی کر بیٹھا ہوں تو مجھے معاف کر دے۔وہ اپنی غلطی کا اقرار کرتا
ہے اسے چھپانے کی کوشش نہیں کرتا اور اس ہستی کے سامنے اقرار کرتا ہے جسے سب قدرت ہے اور اگر وہ سزادینا
چاہے تو اس پر قادر ہے۔وہ علام الغیوب ہے اس سے کچھ چھپایا نہیں جاسکتا لیکن خود اس کے سامنے جا کر یہ مان
لینا کہ رب انی ظلمت نفسی و اعترفت بذنبی میں اعتراف گناہ کرتا ہوں فاغفر لي ذنوبی پس تو
میرے گناہ بخش دے۔
473
فرموده ۱۹۷۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
یہ ایک مسلمان کی شان ہے
وہ کسی صورت میں کسی کے سامنے بھی جھوٹ نہیں بولتا۔اس دنیا کی کیا حقیقت اور اس کی عزتیں کیا چیز۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص نے ایک بڑے فخش گناہ کا ارتکاب کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم
کے پاس آ گیا۔کہنے لگا کہ یا رسول اللہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔اور میں نہیں چاہتا کہ مرنے کے بعد خدا تعالیٰ مجھے
جہنم میں پھینک دے اور میں دوسری زندگی میں سزالوں آپ مجھے سزا دے دیں۔آپ نے اس کو تالا ادھر منہ کر لیا
مگر جب اس نے اصرار کیا تو آپ نے اسے سزا دی اور اس کے نتیجہ میں اس شخص کی جان نکل گئی۔کسی نے اس
شخص کے لئے طعنہ اور تحقیر کا لفظ استعمال کیا اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بڑے سخت غصہ میں آئے کہ تم کیسی
باتیں کرتے ہو وہ شخص تو ایک پاک حیثیت میں اپنے خدا سے جا ملا کیونکہ اس نے گناہ کی سزا پالی اور تمہیں تو پتہ
نہیں کہ تم کس حالت میں خدا کے پاس جاؤ گے۔پس تمہاری حالت کسی کو دھتکارنے کی نہیں ہے بلکہ استغفار
کرنے کی ہے۔استغفار کرو اور گناہوں کی معافی مانگو اور جنسی نہ کرو۔غرض بیچ دین کی بنیاد بنتا ہے۔جو شخص جھوٹ
بولے گا وہ تو دین کے لحاظ سے ختم ہو گیا اور دنیا کے لحاظ سے بھی وہ ختم ہو جاتا ہے۔امانت سے کام لینا
اس کے ساتھ تیسری چیز ہے امانت سے کام لینا اور خیانت نہ کرنا۔امانت کے معنی لغت عربی میں یہ ہیں کہ
وہ فرائض اور حقوق جو اللہ تعالیٰ نے قائم کئے ہیں ان کو ادا کرنا۔ایک تو عام امانت ہے کہ فلاں شخص بڑا امین ہے،
بڑا امانتدار ہے کوئی چیز اس کے پاس رکھوائیں تو اسے سنبھال کر رکھتا ہے اور واپس کرتا ہے۔یہ بھی امانت کے معنی
میں شامل ہے لیکن لغت عربی میں امانت کے ایک معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو فرائض قائم کئے ہیں اور جو حقوق
انسان کو دیئے ہیں ان کی ادائیگی کرنا۔اس وقت دنیا میں بہت کم عقلیں ہیں جو انسان سے پیار کر کے اس کے
حقوق اسے دینے کے لئے تیار ہوں اور یہ ہمارا فرض ہے ماڈرن سویلائز یشن کی ایک اور کمزوری یہ ہے اور میں
بعض دفعہ مذاق بھی کیا کرتا ہوں کہ تمہارا مزدور اپنے حقوق کے حصول کے لئے سٹرائیک کرتا ہے لیکن اسے یہ علم
نہیں کہ اس کے حقوق کیا ہیں۔وہ اندھیرے میں کام کر رہا ہے۔اس کو یہ سمجھ نہیں کہ میرا حق کیا ہے اور کہتا ہے کہ
میں اپنا حق لینا چاہتا ہوں اور اس کے لئے میں سٹرائیک کر رہا ہوں۔پھر میں ان کو سمجھاتا ہوں کہ اسلام نے
حقوق قائم کئے ہیں۔اسلام بڑا عظیم مذہب ہے۔دو تین سال پہلے ایک جگہ میں نے کہا میں تمہیں پہلے کہہ دیتا
ہوں کہ جو اسلامی تعلیم میں بیان کروں گا تمہیں یہ جرات ہی نہیں ہوگی کہ تم کہو کہ یہ غلط ہے اور ہم اسے تسلیم نہیں
کرتے بلکہ تمہیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ ٹھیک ہے اور کسی کو جرات نہیں ہوئی یہ کہنے کی کہ نہیں یہ تعلیم ٹھیک نہیں۔سب نے کہا کہ ٹھیک ہے اور بڑی اچھی تعلیم ہے۔غرض امانت سے کام لینا اور امانت میں اور خیانت نہ کرنے کا
د
فرموده ۱۹۷۸ء
474
مشعل راه جلد دوم
مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان انسان کے درمیان جو ہزار ہا قسم کے حقوق قائم کئے ان کی ادائیگی کرنا۔مثلاً
باپ کے حقوق بیٹے پر ، بیٹے کے حقوق باپ پر، خاوند کے بیوی پر ، بیوی کے خاوند پر، ہمسائے کے حقوق ہمسائے
پر قوموں کے قوموں پر پھر بچوں کے حقوق ہیں علمی لحاظ سے اور کھانے پینے کے لحاظ سے
وغیرہ وغیرہ۔ہزار ہاتم
کے حقوق ہیں اور قرآن کریم نے ان کی تفصیل بتائی ہے اور قرآن کریم نے ہمارے سامنے یہ تعلیم رکھ کر کہا کہ
لا تخونو الله والرسول
خدا تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے جو عہد کیا ہے اس میں خیانت سے کام نہ لینا اور خدا تعالیٰ سے جو عہد
کئے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ تم امانتدار بنو گے اور خدا تعالیٰ نے جو حقوق قائم کئے ہیں ان کو قائم کرو گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص خواہ تمہارا کتنا ہی دشمن کیوں نہ ہو تم نے اس کے ساتھ بے انصافی نہیں کرنی۔بے انصافی کرنی ہی نہیں چاہے کچھ ہو جائے۔یہ اس لئے نہیں کہ تمہارا دل بڑا وسیع ہے اور تمہارا سینہ بڑا فراخ ہے
بلکہ اس لئے کہ تمہارا رب
تمہیں کہتا ہے کہ ایسا نہ کرو۔لا يجر منكم شنان قوم على الا تعدلوا اعدلو هو اقرب للتقوى (المائدة: 9)۔کسی کو تم سے دشمنی ہو تو ہوتی رہے تم نے کسی سے دشمنی نہیں کرنی اور صرف دشمنی نہ کرنے کا سوال نہیں بلکہ
اس کے حقوق اس کو دلوانے ہیں۔اور ہماری نوے سالہ زندگی میں کوئی ایک مثال بھی ایسی نہیں ہے کہ جماعت
احمدیہ کا معاند ترین دشمن ضرورت کے وقت جماعت کے اکابر کے پاس مدد کے لئے آیا ہو اور انہوں نے مدد
کرنے سے انکار کیا ہو۔لمبی چوڑی تفصیل ہے جس میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا۔جس کا حق ہے وہ اسے ملنا
چاہئے قطع نظر اس کے کہ میرے ساتھ اس کے ذاتی کیا تعلقات ہیں، قطع نظر اس کے کہ جماعت کے متعلق اس کی
کیا رائے ہے، قطع نظر ہر چیز کے خدا نے اس کا جو حق قائم کیا ہے اس حق کو میں اور تم غصب نہیں کر سکتے۔یہ ہے
اسلامی تعلیم پس اخلاقی لحاظ سے اپنا ایک مقام پیدا کر وا گر دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے تو محض منہ کی باتوں سے
ایسا نہیں کر سکتے وہ نمونہ مانگتے ہیں۔تم کہو کہ ہم اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انسانی کمزوریاں
ہمارے ساتھ ہیں ہم غلطی بھی کر جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے معافیاں بھی مانگتے ہیں۔سب کچھ ہے لیکن ہم اپنی سی
کوشش کرتے ہیں کہ ہم عمل کریں اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کریں۔اگر ہم خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لیں
اور خدا کے ہور ہیں تو خدا تعالیٰ نے الہاماً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اور آپ کے ذریعے ہمیں بھی بتایا
ہے کہ
” جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے دل کی یہ کیفیت بیان کی ہے کہ جس کو خدامل جائے اس کو کسی
اور چیز کی کیا ضرورت ہے آپ نے فارسی کے ایک شعر میں کہا ہے کہ اے خدا جس کا تو ہو جائے اس نے دنیا کولیکر
475
فرموده ۱۹۷۸ء
دومشعل راه جلد دوم
کیا کرنا ہے۔تو مل گیا تو سب کچھ مل گیا۔خلاصہ یہ کہ احمدی فساد نہیں کرتا، فساد کے حالات میں ملوث نہیں ہوتا، لوگوں کی خیر خواہی کرتا ہے، ان کے
حقوق ان کو ادا کرتا ہے، سچ بولتا ہے، اسلامی اخلاق کا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے ، حقوق اللہ اور حقوق العباد
کی ادائیگی کے لئے کوشش کرتارہتا ہے اور خدا کے پیار کو حاصل کرنے کی انتہائی کوشش کرتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے جو ایک نہایت ہی میٹھی اور مفید اور پیاری چیز بنی نوع انسان کے سامنے پیش کی ہے تم اس مطبخ کے
داروغہ ہو اس وقت۔پھیلاؤ یہ خوان اور اسے دنیا کے سامنے پیش کرو تا کہ دنیا ہلاکت سے بچ جائے۔اللہ تعالیٰ
آپ کو بھی اور مجھے بھی اس کی توفیق عطا کرے۔(بحوالہ روزنامه الفضل ۱۶/ نومبر ۱۹۷۸ء)