سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ
مشعل راہ۔ جلد دوم
مشعل راه جلد دوم
د را
فرموده ۱۹۷۸ء
476
سید نا حضرت خلیفة مسح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے۲۱ اکتوبر ۱۹۷۸ء بعد دو پہر اطفال الاحم یہ
کے سالانہ اجتماع سے جو خطاب فرمایا تھا اس کا متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: -
نبی اکرم محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے۔بچہ بچہ ہی ہوتا ہے خواہ کسی مسند پر بیٹھا ہوا ہو۔بعض اطفال نے
اس وقت میرے سامنے جو حرکتیں کی ہیں انہیں دیکھ کر مجھے یہ حدیث یاد آ گئی اور میں اس کا ذکر بچوں کو سمجھانے
کے لئے کرنا چاہتا ہوں ان پر غصہ کا اظہار نہیں کرنا چاہتا۔اطفال ساری دنیا سے آگے نکل سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ہر بچہ میں بڑی قوت اور طاقت رکھی ہے اور صلاحیت پیدا کی ہے تا کہ اگر اس کی صحیح نشو و نما
ہو جائے تو وہ علم میں آگے بڑھے مہارت میں آگے بڑھے۔دین میں آگے بڑھے۔چنانچہ اگر دین کی خدمت کا
جذ بہ پیدا ہو تو ہمارے اطفال ساری دنیا سے آگے نکل سکتے ہیں۔لیکن عملاً ساری دنیا سے پیچھے ہیں۔میں نے
یورپ میں بھی بچے دیکھے ہیں ان کو دین کا تو کچھ پتہ نہیں۔دنیوی لحاظ سے بھی اب ان میں کچھ کمزوری آتی جارہی
ہے لیکن بڑی محنت سے پڑھنے والے ہوتے ہیں۔دسویں میں پڑھنے والا بچہ چوٹی کے فلاسفروں کی باتوں کو سمجھ
لیتا ہے۔مثلاً کینٹ ان کا مشہور فلاسفر ہے اس کے فلسفہ کی موٹی موٹی باتیں بچوں کو سمجھا دی جاتی ہیں۔بعض لوگوں
نے اس موضوع پر سادہ زبان میں کتابیں بھی لکھی ہیں۔لیکن یہاں بی اے کے طالب علم کو بھی ان باتوں کا پتہ نہیں
ہوتا۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ بڑے بڑے علماء کو دین کی باتوں کا پتہ ہونہ ہو ہمارے بچوں کو ضرور پتہ ہو۔اس لئے یہ
امر نہایت ضروری ہے کہ ہمارے اطفال کے کان میں ضرور دین کی باتیں پڑنی چاہئیں۔ابھی ابھی میں لجنہ اماءاللہ
کے اجتماع سے تقریر کر کے آ رہا ہوں۔لجنہ کے اجتماع میں شامل ہونے والی مستورات میں سے کچھ تو اطفال کی
مائیں ہوں گی۔کچھ بہنیں ہوں گی اور کچھ رشتہ دار عورتیں ہوں گی وہ انہیں بتائیں گی کہ میں نے بچوں کے بارہ میں
ان سے کیا کہا ہے۔وہ بچوں سے کسی قسم کا سلوک کریں اور ان کی کس طرح تربیت کریں۔یورپ اور امریکہ کو ہمارے بچوں کا انتظار ہے
موجودہ مہذب دنیا میں یورپ ہے امریکہ ہے جو اپنے آپ کو بہت ترقی یافتہ کہتے ہیں اور مجھتے ہیں کہ وہ علم
477
فرموده ۱۹۷۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
و عمل میں دنیا سے بہت آگے نکل گئے ہیں لیکن اے میرے پیارے بچو! وہ تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔تمہیں پتہ ہے
وہ کیوں انتظار کر رہے ہیں؟ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ ان کی عقلیں تو ہو گئیں ناکام۔اب ان کی عقلوں کو روشنی
اور جلا دینے کے لئے دین اسلام کی ضرورت ہے۔اس لئے آج جو بچے ہیں اگلے آٹھ دس سال میں ان کو خوب
دین کا علم سکھا کہ اُن کے پاس بھیجیں تا کہ وہ ان کے مسائل جن کو ان کی عقلیں سلجھا نہیں سکیں، وہ جاکر دین کی تعلیم
کی روشنی میں سمجھائیں کہ کس طرح وہ اپنے مسائل کو حل کریں۔پس وہ لوگ تو تمہاری انتظار میں ہیں اور تم نے اگر اس طرف توجہ نہ دی تو پھر یہ خلا کس طرح پورا ہو گا۔تم میں
کچھ بچے تو توجہ دیتے ہوں اور کچھ توجہ نہیں دیتے ہوں گے۔میں نے ایسے کم عمر احمدی بچے یہاں بھی اور یورپ
میں بھی دیکھے ہیں جو نماز فرفر سناتے ہیں۔پیرس میں ایک مسلمان کہنے لگا میں تو دیکھتا ہوں بڑے بڑے لوگوں کو
کلمہ بھی ٹھیک طرح نہیں آتا۔نماز کے معنے نہیں آتے۔وہ جس آدمی سے بات کر رہا تھا۔وہ اتفاقاً احمدی تھا اس
نے ایک احمدی بچے کو بلایا اور اس نے کہا کلمہ سناؤ نماز سناؤ۔اس نے سنانا شروع کر دیا۔وہ حیران ہو کر کہنے لگا
اچھا۔اس قسم کے بچے بھی ہیں دنیا میں۔اس نے کہا ہاں یہ احمدی بچہ ہے تو پھر اسے پتہ لگا کہ وہ احمدی بچے سے
باتیں کر رہا ہے۔کر
تم احمدی بچے ہو
غرض تم صرف بچے نہیں ہو تم احمدی بچے ہو۔تم اس بات کو یاد رکھو۔اگر میں یہ بات تمہیں سمجھانے میں
کامیاب ہو جاؤں تو میں سمجھوں گا کہ آج میرے یہاں آنے کا مقصد پورا ہو گیا۔جب میں یہ کہتا ہوں کہ تم صرف
بچے نہیں تو میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بچے تو جانوروں کے بھی ہوتے ہیں لیکن تم جانور کے بچے نہیں ہو۔تم انسان
کے بچے ہو۔پھر انسان انسان کے بچوں میں بھی فرق ہوتا ہے۔مثلاً ایک شخص دہر یہ ہے اور خدا کو نہیں مانتا تم
دہریے کے بچے بھی نہیں ہو۔تم احمدی بچے ہو تمہارا نام اطفال الاحمدیہ ہے۔پس تم اپنے اس مقام کو یاد رکھو کہ تم
اس جماعت کے نو نہال ہو جس نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے اس لئے جو کام ایک احمدی بچے کو کرنا
چاہیئے وہ تم نے کرنا ہے۔جو کلمہ خیر ایک احمدی بچے کو بولنا چاہیئے وہ تمہاری زبان سے نکلنا چاہیئے۔اور جو بات ایک
احمدی بچے کو سوچنی چاہیئے وہ تمہیں سوچنی چاہیئے۔پس جب میں کہتا ہوں کہ تم احمدی بیچے ہو تو تمہارا عمل، تمہاری گفتگو اور تمہاری سوچ احمدیت کی تعلیم کے
مطابق ہونی چاہیئے۔تمہارا کام کرنا۔بولنا اور سوچنا قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق ہونا چاہیئے۔قرآن کریم ایک بڑی عظیم کتاب ہے یقیناً بہت ہی عظیم ہے۔تمہارے دماغوں میں تو بوجہ بچپن اس کی
عظمت آ نہیں سکتی وہ تو اتنی عظیم کتاب ہے کہ اس کی عظمت کا ہمارے دماغ بھی احاطہ نہیں کر سکتے۔قرآن کریم
اتنی عظیم کتاب ہے کہ اس کے متعلق خود اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان فرمایا:-
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۸ء
478
تنزيل من رب العلمين (الواقعه (۸۱)
قیامت تک کے مسائل کو حل کرنے کے علوم اس کے اندر موجود ہیں۔پس جن مسائل کا ہمیں پتہ ہی نہیں
اور دوسوسال کے بعد جو مسئلہ لوگوں کے سامنے آئے گا اس کا حل تو اگر چہ موجود ہے لیکن وہ مسئلہ اور اس کا حل
ہمارے ذہن میں اس وقت نہیں آسکتا لیکن یہ وہ زمانہ ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالی سے
علم پا کر قرآن کریم کی ایسی تفسیر بیان فرمائی ہے جس میں قرآن کریم کے ذریعہ مسائل کو حل کرنے کی تفصیلی
رہنمائی یا اجمالی اشارے موجود ہیں۔ویسے قرآنی علوم کا انکشاف ہر زمانہ میں آہستہ آہستہ ہوتا رہا ہے۔جس
طرح تم نے اپنی ماں کی گود میں سے نکل کر پہلے گھٹنوں کے بل چلنا شروع کیا۔پھر تم نے قدم چلنا شروع کیا، پھر تم
نے اپنے صحن کے اندر کر کڑے مارے پھر تمہیں سکول میں داخل کر دیا گیا۔پھر تم سات سال کی عمر میں اطفال
الاحمدیہ کی تنظیم میں شامل ہو گئے اور آج تم میرے سامنے بیٹھے ہو۔یہ ایک حرکت ہے جو ترقی پر دلالت کرتی ہے۔یہ ایک الگ مسئلہ ہے کہ ہر دن جو چڑھتا ہے اس سے گو یا تمہاری زندگی کا ایک دن بڑھ گیا اور تمہاری عمر کا ایک دن
کم ہو گیا۔اگر تم میں سے فرض کریں کسی کی عمر سو سال ہے تو ہر آنے والا کل بظاہر اس کی زندگی کو بڑھارہا ہوتا ہے
لیکن فی الحقیقت آج کی نسبت اس کی عمر کا ایک دن کم ہورہا ہوتا ہے۔پس وقت گزر رہا ہے کام بہت سے کرنے
والے ہیں اس لئے اسلام یہ نہیں کہتا کہ تم کھیل نہیں یا ہنسو نہیں۔اسلام کہتا ہے کھیلنے اور ہنسنے کے وقت خوب کھیلوا اور
ہنسو۔دو طرح سے لوگ ہنستے ہیں۔ایک یہ کہ مثلا گاؤں میں بچے ایک دوسرے کو گالی دے کر ہنستے ہیں۔یہ تو ہنسنے
کی بات نہیں۔بداخلاقی کا مظاہرہ کر کے خود ہی ہنستے چلے جانا یہ تو ٹھیک نہیں۔یہ تو ایسے ہی ہے کہ کوئی کہے میں تو
اتنا برا ہوں۔میں کسی کو گالی دیتا ہوں اور خود ہی قہقہہ مار کر ہنس پڑتا ہوں۔یہ تو جنون کی کیفیت ہے یا جہالت کی
کیفیت ہے۔اسلام کہتا ہے تم ہنسو لیکن ہنسنے کی جگہ ہنسو۔ہم پر خدا تعالیٰ کے بڑے احسان ہیں
جب ہم خدا تعالیٰ کا پیار دیکھتے ہیں تو ہمارے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔جیسے خوبصورت پھول کو دیکھ
کر چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کا یہ نشان دیکھ کر کہ وہ ہمیں کھانے کو دیتا ہے ہم اس پر خدا کا شکر
ادا کرتے ہیں اور مسکراتے ہوئے کھاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں کھانا ہضم کرنے کی توفیق دیتا ہے۔ہمارا جسم مضبوط
ہو جاتا ہے۔ہمارے دماغ مضبوط ہو جاتے ہیں۔پھر ہم علم کے میدان میں بڑے بڑے لوگوں کا مقابلہ کرتے
ہیں۔گو بحیثیت مجموعی ہماری قوم دنیا کی دوسری ترقی یافتہ اقوام کا علم کے میدان میں کما حقہ مقابلہ نہیں کر سکتی۔لیکن
جماعت احمدیہ سے باہر بھی اور جماعت احمدیہ میں بھی حالانکہ تعداد میں تھوڑی سی جماعت ہے بہت سے ایسے بچے
ہوتے ہیں جو ذہین ہوتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے ایسے بچوں پر بھی اور ہم پر بھی کہ انہیں اتنی عقل دی اور علم
دیا اور ان کو یہ توفیق عطا کی کہ وہ اپنے علم سے فائدہ اٹھائیں اور وقت ضائع نہ کریں۔لیکن کھیلنا بھی ضروری ہے
479
فرموده ۱۹۷۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
دد
اور ورزش بھی ضروری ہے۔اس لئے تم سیر کرو غلیل سے فاختہ کا شکار کر کے بڑا مزے دار گوشت کھاؤ تمہیں کون
منع کرتا ہے۔مزے کرو۔یہ جائز مزے ہیں۔ان سے اسلام نے نہیں روکا۔یہ چیزیں تمہارے لئے پیدا کی گئی
ہیں۔ساری دنیا کی اچھی چیزیں محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ کے غلاموں کے لئے پیدا کی گئی ہیں۔اسی لئے ایک
روایت میں آپ کے متعلق کہا گیا ہے :-
الله
لولاک لما خلقت الافلاک
کہ اگر محمد رسول اللہ علیہ کی پیدائش مقصود نہ ہوتی یعنی خدا تعالیٰ کے علم کامل میں اور منصوبہ باری تعالیٰ میں
نہ ہوتا کہ خدا نے محمد اللہ جیسا انسان پیدا کرنا ہے تو یہ دنیا پیدا نہ کرتا۔گو آپ اس دنیا کی سب چیزوں سے فائدہ
نہ اٹھا سکے اس لئے کہ آپ نے ایک مدت تک عمر پائی اور اس کے بعد آپ کا وصال ہو گیا۔اب جو لوگ آپ کے
نقش قدم پر چلتے ہیں اور آپ سے پیار کرنے والے ہیں اور آپ کے مخلص فدائی ہیں۔میرا یہ پختہ عقیدہ ہے دنیا
کی ہر اچھی چیز محمد عے کے طفیل ان کے لئے پیدا کی گئی ہے۔بعض چیزیں مسلمان فدائی کوملتی ہیں اور بعض نہیں
مانتیں تو ان کا ثواب لکھا جاتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے تم پر اتنا بڑا احسان کیا۔عقل دے دی۔بعض بچے اپنی عقل
ضائع کر دیتے ہیں۔نہ پڑھنے والوں کی مجلس میں شامل ہو جاتے ہیں اور اپنا وقت اور اپنی صلاحیت ضائع کرتے
ہیں۔وہ بڑا ظلم کرتے ہیں۔اپنے نفس پر بھی اور اپنی قوم پر بھی۔کیونکہ ترقی کرنے والے جتنے بچے قوم میں پیدا
ہوں گے اتنی ہی قوم زیادہ ترقی کرے گی۔دو سال کی بات ہے ہمارا ایک لڑکا ایم ایس سی فزکس میں یہاں اول آیا۔اس نے اتنے نمبر لئے کہ لوگ
حیران تھے اس کا ریکارڈ کون تو ڑے گا۔وہ پی ایچ ڈی کرنے کے لئے انگلستان گیا۔انگریزوں میں بڑا تکبر پایا
جاتا ہے انہوں نے کہا ہم نے تمہیں پی ایچ ڈی کلاس میں نہیں لینا کیونکہ تم پاکستان سے آئے ہو۔وہاں تو کوئی
اچھی طرح پڑھاتا نہیں اس لئے تم پہلے ایم ایس سی کرو پھر تمہیں پی ایچ ڈی میں داخل کریں گے۔یہ ۱۹۷۶ء کی
بات ہے۔اتفاقا میں بھی ان دنوں وہیں تھا۔جماعت ہی اس کو پڑھا رہی تھی۔کیونکہ ہمارا کوئی ذہین بچہ ایسا نہیں
جسے جماعت چھوڑ دیتی ہو کہ وہ خراب ہو جائے۔ہم اسے خدا تعالیٰ کے فضل سے سنبھال لیتے ہیں۔چنانچہ وہ
میرے پاس آیا اور کہنے لگا آپ نے مجھے کہا تھا پی ایچ ڈی کرو لیکن یہ لوگ کہتے ہیں پہلے ایم ایس سی کرو مجھے
بتائیں میں کیا کروں۔میں نے کہا تم ایم ایس سی میں داخل ہو جاؤ۔چنانچہ وہ دوبارہ ایم ایس سی میں داخل ہو گیا
ابھی چند ماہ ہی گزرے تھے کہ یو نیورسٹی کہنے لگی نہیں تیرا علم بڑا ہے تم پی ایچ ڈی کر لو۔وہ پی ایچ ڈی میں داخل
ہو گیا اور وہ پی ایچ ڈی جسے انگریز لڑ کے تین تین چار چار سال میں کرتے ہیں اس نے دو سال میں کر لی اور ابھی
اس کا نتیجہ نہیں نکلا تھا کہ آکسفورڈ اور کیمبرج جیسی بڑی بڑی یونیورسٹیاں اس کو لیکچر دینے کے لئے بلاتی ہیں۔
مشعل راه جلد دوم
ہر بچے کو جو صلاحیت ملی ہے اُسے ضائع نہ کرے
فرموده ۱۹۷۸ء
480
پیارے بچو! تم میں سے ہر ایک بچہ اگر چاہے تو ایسا بن سکتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ نے تمہیں صلاحیت دی ہے تو
اسے ضائع نہ کرو۔اگر تم اپنی ذہانت سے پورا پورا فائدہ اٹھاؤ گے تو کوئی کسی لائن میں آگے نکلے گا اور کوئی کسی لائن
میں آگے نکلے گا۔پھر اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمہارے حصے میں خوشیاں آئیں گی۔اس وقت کی تمہاری
جو خوشیاں ہیں بچپن کی وجہ سے ان خوشیوں کے معنے بھی تمہیں نہیں آتے۔لیکن اگر عملی میدان میں دوسروں سے
آگے نکلو گے تو اس سے جو خوشیاں حاصل ہوں گی وہ کہیں زیادہ اچھی ہوں گی۔ان سے تمہارے خاندان کا نام
بلند ہو گا۔تمہارے مالی حالات اچھے ہو جائیں گے دنیا میں تمہارے لئے ایک عزت کا مقام پیدا ہو جائے گا۔خدا
کی راہ میں تم کام کرو گے تو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں تمہاری عزت پیدا ہوگی اور تم قوم اور ملک کے لئے باعث فخر بن
جاؤ گے۔تمہارے والدین ہمیشہ تمہارے لئے دعائیں کرتے ہیں اب تم ان کو یہ بدلہ دو گے کہ وہ بھی فخر کریں کہ
ان کے بچے ایسے نیک نکلے ہیں جنہوں نے اپنے اوقات کو ضائع نہیں کیا بلکہ اپنے اوقات کو صحیح مصرف میں لائے
ہیں۔پس جیسا کہ میں نے کہا ہے اسلام کوئی پوستیوں کا مذہب نہیں۔اسلام تو انسان کا مذہب ہے۔اللہ تعالیٰ نے
انسان
کو جسم دیا ہے۔جسمانی طاقتیں دی ہیں۔جسمانی طاقت کو قائم رکھنے کے لئے اچھا اور متوازن کھانا ہے۔جو
اس کے لئے مہیا کیا ہے قرآن کریم نے کہا ہے کہ ہر چیز میں توازن ہونا چاہیئے اس لئے ہماری غذا متوازن ہونی
چاہیئے۔اب آج کی دنیا میں سائنسدانوں نے بڑے فخر سے کہا ہے کہ انہوں نے متوازن غذا کا اصول بنایا ہے۔حالانکہ قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے سے میزان کا قانون بنایا ہوا ہے اور ہدایت دی ہے کہ اس مطابق کھانا
کھاؤ اور ہضم کرنے کی کوشش کرو۔آخر جسم میں طاقت اور جان ہوگی تو عقل بھی تعلیم کا بوجھ اٹھائے گی۔میں نے دیکھا ہے میں کالج میں پڑھاتا رہا ہوں۔بڑی دیر کی بات ہے ایک طالب علم جس نے بی اے کا
امتحان دینا تھا اس کے چہرے پر داغ پڑے ہوئے تھے اور ایسے داغ صحت کی کمزوری کی وجہ سے پڑ جاتے ہیں۔مجھے اپنے آپ پر بڑا غصہ آیا یہ سوچ کر کہ میں نے اس کا خیال نہیں رکھا۔چند مہینوں کے بعد اس کا امتحان ہے اس
کو کھانے کے لئے حسب ضرورت نہیں ملا اس لئے کمزور ہو گیا ہے۔میں ان دنوں کھلاڑیوں
کو مختلف شکلوں میں
سویا بین کھلایا کرتا تھا۔لیکن جو طالب علم محنت کرنے کی وجہ سے کمزور ہوتے تھے ان کی طرف میری توجہ نہیں گئی
تھی۔چنانچہ میں نے پھر محنتی طلبہ کے لئے بھی سامان کیا اور جب اس لڑکے کو میں نے سویا بین دی جو بڑی اچھی
چیز ہے تو دس پندرہ دن کے بعد میں نے دیکھا کہ اس کے چہرے پر صحت کی سرخی آگئی۔ایسی صورت میں طالبعلم
چاہے سولہ گھنٹے روزانہ پڑھے اس کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔لیکن اگر صحت ٹھیک نہیں ہوگی تو زیادہ پڑھائی نہیں
کر سکے گا۔پھر اسی طرح توجہ بڑی ضروری ہے اگر توجہ نہ ہو مثلاً اطفال الاحمدیہ کے اس اجتماع میں بچے بیٹھے ہیں
اگر کسی کی توجہ ادھر ادھر ساتھیوں کی طرف ہو تو وہ میری بات نہیں سن سکے گا۔جب سنے گا نہیں تو اسے یاد نہیں رکھے
481
فرموده ۱۹۷۸ء
دو مشعل راه جلد دوم
گا۔جب یاد نہیں رکھے گا تو اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔یہ ایک موٹی بات ہے۔یہ کوئی فلسفہ تو نہیں کہ بچوں کی
سمجھ میں نہ آسکے۔پس توجہ کو قائم رکھنے کے لئے بھی اپنی طاقت اور صحت اچھی ہونی چاہیئے۔پھر اخلاق اچھے ہونے چاہئیں اخلاقی لحاظ سے تمہیں نہایت عمدہ نمونہ دکھانا چاہیئے۔ایسا عمدہ نمونہ کہ دنیا
دیکھے اور حیران ہو کہ اچھا یہ احمدی ہے اس کے اتنے اچھے اخلاق ہیں۔اسلام امن اور آشتی کا مذہب ہے۔اسلام
ہمدردی اور خیر خواہی کا مذہب ہے۔اسلام خدمت خلق کا مذہب ہے
اسلام خدمت خلق کا مذہب ہے اسلام پیار اور صحت کا مذہب ہے۔اسلام نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ کسی
آدمی سے
دشمنی نہیں کرنی۔ہر ایک کی خیر خواہی کرنی ہے وہ چاہے جو مرضی کرتا رہے۔تم میں سے اکثر بچے ایسے
ہوں گے جن کو پتہ نہیں کہ ہے، میں جماعت احمدیہ پر کیا حالات گزرے تھے۔تاہم ایسے بچے بھی موجود ہیں جن کو
پتہ ہے کہ میں نے اس وقت جماعت سے کہا تھا کہ جو بھی حالت تم پر گزرے تم نے کسی سے غصہ نہیں کرنا بلکہ ہنتے
رہنا ہے اور دعائیں کرتے رہنا ہے۔جماعت احمد یہ خدا کی ایسی پیاری جماعت ہے۔یہ جو تمہارے بڑے ہیں
تمہاری طرح بچے تھے لیکن انہوں نے نیکی کی باتیں سن سن کر ایسا اچھا نمونہ دکھایا کہ ہمارے مخالفین حیران ہو گئے
اور یہ باتیں کرتے ہوئے سنے گئے کہ یہ عجیب قوم ہے۔ہم ان کو دکھ پہنچارہے ہیں اور یہ ہیں کہ ان کے چہرے پر
غصے اور دشمنی کا کوئی اثر نہیں۔مخالفتوں میں بھی وہ ہنستے اور مسکراتے رہے اور دعائیں دیتے رہے۔ہمیشہ مسکراتے ہیں
ان ہی دنوں ایک دفعہ ہمارے دو مبلغین کو ۲۵-۳۰ آدمیوں نے اتنا مارا کہ ان کا منہ سوج گیا اور ان کی
گردن فٹ بال کی طرح موٹی ہوگئی۔ان میں سے ایک میرے پاس آیا۔میں نے کہا دیکھو! میں کہا کرتا ہوں
مسکراتے رہو اب بھی میں تمہیں کہتا ہوں مسکراتے رہو۔تم ایک بات یادرکھو جو ورم تمہاری گردن اور چہرے پر ہے
یہ ۴۸ گھنٹے کے اندر اندر دور ہو جائے گی لیکن جو خوشی ہمیں خدا نے پہنچائی ہے وہ تو ہمیشہ قائم رہنے والی ہے۔ہمیں
خدا نے یہ کہا ہے کہ تم خوش ہو اور اس لئے خوش ہو کہ اسلام کی تازگی اور اس کے غلبہ کے دن آگئے ہیں تو اگر یہ
بشارت موجود ہے اور اسلام کی تازگی اور غلبہ کے دن آچکے ہیں تو پھر ہم خواہ مخواہ روئیں اور منہ کیوں بسور ہیں۔پھر
ہمیں کس بات کا غم اور کس چیز کا غصہ۔ہم تو اسی طرح مسکرا ئیں گے جس طرح خوشی کے وقت مسکراتے ہیں۔خیر
میں نے اس کو تسلی دی اور وہ چلا گیا۔لیکن اس نوجوان مبلغ کے ذہن پر اتنا اثر تھا کہ گھڑی دیکھ کر پورے ۴۸ گھنٹے
کے بعد میرے پاس آیا اور کہنے لگا میں اس لئے ملنے آیا ہوں کہ آپ دیکھ لیں آپ نے کہا تھا کہ تمہاری ورم ۴۸
گھنٹے کے اندر دور ہو جائے گی۔اب دیکھ لیں نہ میرے چہرے پر ورم باقی ہے اور نہ میری گردن پر۔میں نے کہا
دو مشعل را
راه جلد دوم
بس ٹھیک ہے۔چھلانگیں مارو۔فرموده ۱۹۷۸ء
482
ہم اس لئے خوش نہیں کہ ہماری جیبیں خدا تعالیٰ نے نوٹوں سے بھر دی ہیں جو چوری بھی ہو جاتے ہیں۔اور گم
بھی ہو جاتے ہیں جن سے ہم غلط چیزیں بھی خرید لیتے ہیں۔بعض دفعہ ہم سڑی ہوئی چیز میں خرید لیتے ہیں اور بیمار
ہو جاتے ہیں۔نوٹ کا تو کوئی قصور نہیں اسے تو آپ جہاں خرچ کرنا چاہیں چلا جائے گا۔اس میں تو عقل نہیں۔لیکن جو خوشی ہمارے خدا نے ہمیں پہنچائی ہے وہ تو یہ ہے کہ اسلام کی ترو تازگی اور خوشحالی اور اس کے غلبہ کے دن
آگئے ہیں اس لئے ہم خوش ہیں اور جب تک ساری دنیا اسلام کے اندر داخل نہیں ہو جاتی ہماری یہ خوشیاں اسی
طرح رہیں گی اور جو بشارت ہے وہ عمل میں آہستہ آہستہ بدل رہی ہے۔ساری دنیا نے مسلمان ہونا ہے لیکن ایک
دن میں ساری دنیا نے مسلمان نہیں ہونا۔اب ایک محتاط اندازہ کے مطابق جماعت احمد یہ اپنی کوششوں سے مغربی
افریقہ میں ۵ لاکھ سے زیادہ عیسائیوں کو مسلمان بنا چکی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جس پر دنیا حیران ہو رہی ہے۔پس خدا تعالیٰ نے یہ جو کہا تھا کہ یہ غلبہ اسلام کے دن ہیں اور مہدی کو اس غرض کے لئے بھیجا ہے اور جماعت احمدیہ
کو اس کام کے لئے قائم کیا ہے۔خدا کا یہ وعدہ پورا ہونا شروع ہو گیا ہے۔اسلام کے غلبہ کے آثار دکھائی دینے
لگ گئے ہیں۔ایک وہ وقت تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی مسیحیت اور مہدویت سے چند سال پہلے عیسائیوں
نے یہ اعلان کرنے شروع کر دیے تھے کہ وہ ساری دنیا پر چھا جائیں گے۔ان کا ایک خطرناک اعلان یہ تھا کہ
نعوذ باللہ وہ وقت قریب ہے جب خانہ کعبہ پر خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا لہرائے گا اور ایک پادری نے تو یہاں تک
کہد یا تھا کہ ہندوستان میں اگر کوئی شخص یہ خواہش کرے گا کہ مرنے سے پہلے کسی مسلمان کا چہرہ تو دیکھ لے تو اس
کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔گو یا ہندوستان میں کوئی ایک مسلمان بھی نہیں رہے گا۔سب کے سب عیسائی
ہو جائیں گے ان دعووں کی گونج کے اندر خدا کے اس شیر نے اور محمدعلی
اللہ کے اس روحانی فرزند نے کھڑے ہو کر یہ
دعوی کیا کہ میں تم پر غالب آؤں گا خدا کے نام اور محمد ﷺ کے کلمہ کو بلند کرتے ہوئے اور اب یہ حال ہے کہ میں
نے اپنے حالیہ دورہ کیورپ میں پہلی دفعہ بتایا کہ ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ لاکھ سے زیادہ عیسائی صرف مغربی
افریقہ میں مسلمان بناچکے ہیں۔ولا فخر۔اس میں ہمارا کوئی فخر نہیں۔خدا تعالیٰ کی مہربانی ہے تو جب میں یہ کہتا
تھا تو لوگوں کے منہ سے بات
نہیں نکلتی تھی۔وہ تو اس گھمنڈ میں تھے کہ ہندوستان میں کوئی مسلمان نہیں رہے گا اور
خانہ کعبہ پر نعوذ باللہ مسیح کی الوہیت یعنی شرک کا جھنڈا لہرانے میں وہ کامیاب ہو جائیں گے یعنی جو کام محمد ا ہے
نے اپنے ہاتھ سے کیا تھا اور خانہ کعبہ میں رکھے ہوئے بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا اور اسے ہمیشہ کے لئے شرک
سے پاک کر دیا تھا۔اس مشن میں عیسائی محمد ﷺ کو نا کام کردیں گے اور شرک یعنی الوہیت مسیح کا جھنڈا وہاں
لہرائیں گے۔صلى الله
صلى الله
خدا تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے مطابق اور بشارتوں کے مطابق مسیح اور مہدی کو امت محمدیہ میں پیدا کر دیا۔
483
فرموده ۱۹۷۸ء
دو
د و مشعل راه جلد دوم
وہ اکیلا تھا غیروں نے تو کیا اپنوں نے بھی اسے نہیں پہچانا مگر اس نے کہا خدا تعالیٰ مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے۔خدا
کہتا ہے تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔دنیا نے مختلف پہلوؤں سے دنیا کے مختلف کنارے بنائے
ہیں اور ان کے نام بھی رکھے ہوتے ہیں۔مثلاً انگلستان کے جنوب مغرب میں ایک چھوٹا سا کونہ ہے جہاں زمین
تنگ ہوتے ہوتے ایک نقطہ سا بن کر رہ گئی ہے۔اس کو وہ انگریزی میں LAND'S END یعنی زمین کا کنارہ
کہتے ہیں۔چنانچہ انگلستان میں آواز پہنچ گئی اور اب تو وہاں مسیح کی صلیبی موت سے نجات پر جو کا نفرنس ہوئی ہے
اس سال جون کے شروع میں اس کا اتناز بر دست اثر ہوا کہ اس نے عیسائی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اب عیسائی دنیا
میں یہ احساس دن بدن پیدا ہو رہا ہے کہ وہ اپنے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ان کی زندگی ناکام
زندگی بن کر رہ گئی ہے اور یہ کہ وہ دن بدن ہلاکت کی طرف جارہے ہیں۔اب وہ کہتے ہیں کہ تم ہمیں دین اسلام
سکھاؤ۔کون ان کو اسلام سکھائے۔ایک آدمی۔دس آدمی یا سو آدمی تو سارے یورپ کے ہر شہر میں جا کر اسلام نہیں
سکھا سکتے۔تم جو میرے سامنے بیٹھے ہو تم میں سے آدمی نکلنے چاہئیں جو دین سیکھیں اور اس نیت سے سیکھیں کہ دنیا
کے کونے کونے میں جائیں گے۔اسلام کی تبلیغ کریں گے۔توحید کی تبلیغ کریں گے۔اور محمد اللہ کے حسن واحسان
کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔قرآن کریم کی حسین تعلیم دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔قرآن کریم کی تعلیم
اتنی پیاری ہے کہ اس سے غیر مسلم بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔۶۷ء کی بات ہے یورپ کے دورہ کے دوران میں لندن گیا۔وہاں ایک حصہ میں بہت سے احمدی بستے تھے
انہوں نے کہا ہمارے پاس آئیں۔چنانچہ میں وہاں چلا گیا۔وہاں انہوں نے ایک لیکچر کا بھی پروگرام بنایا ہوا تھا۔اس میں غیر مسلم بھی آئے ہوئے تھے جن کا مختلف مذاہب سے تعلق تھا۔مجھے خیال آیا۔اچھا موقع ہے۔میں
اسلام کا تعارف کرادیتا ہوں۔میں نے اس وقت مضمون ہی یہ چنا۔چنانچہ میں نے کھڑے ہو کر کہا۔تم اسلام پر
ایمان نہیں لاتے لیکن پھر بھی اسلام تمہارا خیال رکھتا ہے۔میں نے اس کے متعلق سات آٹھ مثالیں دیں۔میں
نے کہا تم قرآن کو نہیں مانتے لیکن قرآن کہتا ہے مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ تمہارے (غیر مسلموں کے ) جذبات کا
بھی خیال رکھیں۔تم قرآن کریم کو نہیں مانتے لیکن قرآن کہتا ہے کہ جس طرح مسلمان پر افتراء نہیں کرنا اور جھوٹ
نہیں بولنا اسی طرح غیر مسلم کے خلاف بھی جھوٹ نہیں بولنا۔تم قرآن کریم پر ایمان نہیں لاتے لیکن قرآن
کریم کہتا
ہے جس طرح مسلمان کا مال ناجائز طور پر نہیں کھانا اس طرح غیر مسلم کا مال بھی ناجائز طور پر نہیں کھا نا۔میں نے
مختصر دو دو تین تین منٹ میں یہ باتیں بتا ئیں تو وہ میرے پیچھے پڑ گئے کہ ہمارے ہاں آکر ہماری عبادت گاہ میں
بھی تقریر کریں لیکن چونکہ پہلے سے پروگرام بنا ہوا تھا اس لئے میرے پاس وقت نہیں تھا۔میں نے کہا مجبوری ہے
بعد میں کسی وقت فرصت ملی تو تقریر کروں گا۔غرض قرآن کریم نے اتنا احسان کیا ہے بنی نوع انسان پر کہ شرک کے
خلاف تو تعلیم دی۔خانہ کعبہ کے بتوں کو توڑا گیا۔لیکن تعلیم یہ دی کہ تم نے بتوں کو گالی نہیں دینی۔اب بہت تو پتھر ہے
د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۸ء
484
لکڑی کا بنا ہوتا ہے۔اسے کوئی گالی دے تو چونکہ اس کے اندر کوئی احساس اور زندگی نہیں۔وہ تو ایک بے جان چیز
ہے اسے کیا دکھ پہنچے گا۔مطلب یہ تھا کہ بت پرست کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچاؤ۔تم ان کو پیار سے سمجھاؤ۔شرک
کے خلاف اور توحید کے حق میں تعلیم بتاؤ۔شرک کے نقائص بتاؤ لیکن ان کے بتوں کو گالیاں نہ دو تا کہ بت پرستوں
کے جذبات
کو ٹھیس نہ پہنچے۔آج کے احمدی بچے کل کے جوان
پس تم بچے ہو لیکن مجھے تم بچے نظر نہیں آتے۔تم تو کل کے جوان ہو۔تم تو مستقبل کے اسلام کے پہلوان ہو پس اس
نہج پر تمہاری تربیت ہونی چاہیئے۔اور تمہیں اپنے دلوں میں
یہ عہد کرنا چاہیئے کہ دنیا جو مرضی کہے اور جو مرضی کر لے تم ہمیشہ دنیا کے سامنے اسلام کا عمدہ نمونہ پیش کرو گے اور
اسلام کی حسین تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کرو گے۔یہ تمہیں میری نصیحت ہے۔اس کو ہمیشہ یاد رکھو۔اور اب اس
کے ساتھ میں آپ سے رخصت ہوتا ہوں۔( بحوالہ تشخيذ الاذهان نومبر دسمبر ۱۹۷۸ء)