سالانہ تربیتی کلاس۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
499
فرموده ۱۹۷۸ء
دد
دو مشعل راه جلد دوم
سالانہ تربیتی کلاس ۷۹ء کا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے خطبہ جمعہ میں افتتاح فرمایا۔تربیتی
کلاس میں شامل ہونے والے خدام کو نصائح فرمائیں۔مکمل متن
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
مجلس خدام الاحمدیہ ہر سال ایک تربیتی کلاس منعقد کیا کرتی ہے۔آج سے اس سال
کی تربیتی کلاس شروع
ہورہی ہے۔مجھ سے انہوں نے یہ خواہش کی تھی کہ میں افتتاح کروں عصر کے بعد اس کلاس کا۔ان سے تو میں نے
معذرت کر دی۔پھر مجھے خیال آیا کہ اس کلاس کا افتتاح اس خطبہ میں کر دوں اور یہ اس لئے کہ زیادہ گرمی میں میں
تکلیف محسوس کرتا ہوں۔کیونکہ ماضی میں کئی بار مجھ پر لو لگنے کا حملہ ہوا جس کو انگریزی میں ہیٹ سٹروک کہتے ہیں اور اس کے بعد
سے گرمی میری بیماری بن چکی ہے۔چند دنوں سے گرمی کا ہم سے پیار شدت اختیار کر گیا ہے اور رات کو واپڈا ہم
سے روٹھ گئی تھی اور بہت سے گھرانے۔شاید سینکڑوں کی تعداد میں ایسے ہیں جو پنکھا استعمال کرتے ہیں۔مجھے بتایا
گیا کہ ان کو بہت تکلیف اٹھانی پڑی رات کو۔ایک دوست کہنے لگے کے آج آپ کے خطبہ جمعہ میں بہت سے
دوست سور ہے ہو نگے کیونکہ رات کو انہیں جاگنا پڑا ہے۔مگر میرا ایسا خیال نہیں۔اس لئے کہ اس وقت میں اپنے
ان بچوں کی کلاس کا افتتاح کر رہا ہوں اس خطبہ میں اور ان سے میں اپنے نہایت ہی پیاروں کی پیاری باتیں کرنا
چاہتا ہوں یعنی اللہ تعالیٰ کی باتیں جو ہمارا محبوب اور مقصود اور معبود ہے اور اس عظیم ہستی اور خدا کے محبوب کی
باتیں (یعنی محمد ﷺ کی ) جنہوں نے خدا کے پیار کو بھی حاصل کیا۔انتہائی پیار کو کہ کسی اور انسان نے خدا کی محبت
کے لحاظ سے اس سے بلند مقام حاصل نہیں کیا اور اتنا بڑا احسان کیا نوع انسانی پر کہ خد تعالیٰ کے پیار کے حصول کی
تمام راہیں انسان پر آپ نے کھول دیں۔یہ زمانہ آپ کے ایک غلام کا زمانہ ہے
یہ زمانہ محمد عا کے ایک پیارے شاگرد۔روحانی فرزند۔آپکے ایک غلام ایک ایسے پیار کرنے والے کا
زمانہ ہے جس نے اپنی ساری زندگی محمد ﷺ میں فنا ہو کر گزاری تا کہ آپ کے دین کو استحکام ہو اور اللہ تعالیٰ ایسے
سامان پیدا کرے کہ دین اسلام ساری دنیا میں الہی وعدوں کے مطابق غالب آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے دو بنیادی سبق ہمیں دیئے ہیں اور ان دو بنیادی اسباق کی طرف میں اپنے نو جوانوں کو متوجہ کرنا چاہتا
ہوں۔
مشعل راه جلد دوم
توحید حقیقی
فرموده ۱۹۷۸ء
500
ایک بنیادی سبق ہے تو حید حقیقی کا خالص تو حید کا۔محمد رسول اللہ اللہ نے جو قرآن عظیم انسان کے ہاتھ
میں دیا اس قرآن میں اللہ تعالیٰ کی توحید پر بڑا زور دیا گیا ہے۔ایک تو یہ کہ خدا تعالیٰ کی توحید کو سمجھنے کی راہیں کھولیں
اس کی معرفت اس کا عرفان حاصل کرنے کے جو طریقے ہیں وہ بتائے۔خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق بھی ہمیں
بہت
کچھ بتایا گیا اور اس کی صفات کے متعلق بھی ہمیں بہت کچھ بتایا گیا قرآن عظیم میں اور ہمارے جو اپنے رب
کریم سے تعلقات ہونے چاہئیں ان کے متعلق بھی بہت کچھ بتایا گیا اور ہمیں کہا گیا کہ اللہ عظیم ہستی ہے لیکن وہ
اپنے بندوں سے پیار کرنا چاہتا ہے۔وہ جو سر چشمہ حیات ہے ہمیشہ زندہ رہنے والا اور زندہ رکھنے والا وہ یہ چاہتا
ہے کہ ایک زندہ تعلق اس کے بندوں کا اس کے ساتھ ہو جائے۔ہمیں قرآن عظیم بتا تا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات
اور صفات میں بھی واحد لاشریک ہے اور بے مثل و مانند ہے نہ اس کی صفات کسی اور میں صحیح معنی میں عظمت و جلال
کے ساتھ پائی جاتی ہیں۔یہ تو صحیح ہے کہ خود اسی نے یہ منصوبہ بنایا نوع انسان کو پیدا کر کے کہ انسان بحیثیت نوع
کے اس کی صفات کے مظہر بنیں اور ہر فرد واحد انسانوں میں سے اپنی اپنی قوت اور طاقت اور صلاحیت اور استعداد
کے مطابق خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنی صفات پر چڑھائے۔لیکن یہ رنگ جو انسان اپنی صفات پر چڑھاتا ہے
اس سے انسان خدا نہیں بن جاتا خدا تعالیٰ کی روشنی کا خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنتا ہے۔اس کے متعلق شاید چند
فقرے میں بعد میں بھی کہوں۔اس کی وضاحت کرنے کے لئے۔بہر حال ہمارا خدا جس پر ہم ایمان لائے وہ تمام
صفات حسنہ سے متصف ہے کوئی ایسی صفت جواللہ میں ہنی چاہیے نہیں کہ اس میں نہ ہو۔ہر صفت حسنہ اس میں پائی جاتی ہے اور ہر قسم کے عیب اور نقص اور کمزوری سے وہ پاک ہے اسی واسطے ہم
اس
کی تسبیح کرتے اور کس قدوسیت کا اعلان کرتے ہیں۔ہر شے کے کرنے پر وہ قادر ہے۔جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے
کر سکتا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اگر اللہ اسے کرنا چاہے۔اسے روک نہیں سکتی۔اور دنیا کا کوئی منصوبہ اگر اللہ نہ کرنا
چاہے اس سے کوئی کروا نہیں سکتا۔حکم اسی کا چلتا ہے۔بادشاہت اسی کی ہے۔انسان کو اسی نے آزادی دی۔اپنے
دائرہ کے اندر لیکن ہر انسان کا وجود نوے فی صد سے بھی زیادہ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لحاظ سے آزاد نہیں
بلکہ اس کے حکم کا تابع ہے۔دل کی حرکت ہے۔آپ اپنی مرضی سے دل کی حرکت میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں
کر سکتے۔قانون الہی آپ کے دلوں کی حرکت پر متصرف یہ جولوتھڑا ہمارے سینے کے اندر دل کہلاتا ہے اور حرکت
کرتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے قانون کے تابع ہے اس میں انسان آزاد نہیں ہے۔پھر دوران خون ہے۔بے شمار نظام
جسمانی ہیں۔کہنے والوں نے یہ کہا اور سوچنے والوں نے اسے صحیح سمجھا کہ ایک انسان کا وجود بھی سارے جہانوں
کی طرح بہت عظیم بڑی وسعتوں والا ہے۔ایک نظام کے بعد دوسرا نظام انسان کے علم میں آیا۔جسم میں پانی کا
نظام۔ہم پانی پیتے ہیں۔پانی پر ہماری زندگی کا بہت حد تک مدار ہے۔پانی ہمارے جسم کے مختلف حصوں میں جاتا
ہے۔پانی مختلف حصوں سے نکل کے خارج ہوتا ہے ہمارے جسم سے اس کو کہتے ہیں نظام Water)
501
فرموده ۱۹۷۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
(Metabolison ایک دنیا ہے ایک کارخانہ ہے جو پانی کو کنٹرول کر رہا ہے۔ہمارے جسم میں شکر ہے۔شکر جو
ہے وہ جسم کے لئے ضروری حصہ ہے۔ہمارے جسم میں ایک کارخانہ ایسا لگا ہوا کہ جو کہ Starch کو
کاربو ہائیڈریٹس کو شکر میں بیٹھے میں تبدیل کرتا ہے اور پھر اس سے وہ جسمانی طاقت کے سامان پیدا کرتا ہے۔بہت بڑا کارخانہ ہے اور ایسے شعبے ہیں اس کارخانے میں کہ جس دن آپ (ایک صحت مند انسان ) دو چھٹانک
میٹھا کھا ئیں تو جسم میں وہ شعبہ جو ہے وہ دو چھٹانک میٹھا ہضم کرنے کے سامان پیدا کرتا ہے۔ایسے کیمیاوی اجزاء
پیدا کرتا ہے کہ دو چھٹانک میٹھا ہضم ہو جاتا ہے۔اور اگر کسی دن کوئی شخص نالائتی کرے اور دوست کے ہاں گیا ہے
اور گرمی کے دن ہیں اور اس کے دوست نے آئس کریم بنائی ہے اور وہ لذیذ ہے بہت۔وہ دوست کے ہاں بیٹھ
کے دو آئس کریم کھا جاتا ہے۔یا زردہ یا فرنی زیادہ کھا جائے یا شربت پی جائے گرمی میں بہت زیادہ تو یہ جو شعبہ
ہے یہ اسی کے مطابق کیمیائی اجزاء پیدا کر دیتا ہے اور انسان بیمار نہیں ہوتا بلکہ ایک دن میں اس شعبہ نے دو
چھٹانک میٹھے کو ہضم کرنے کا انتظام کیا جو (Sugar Metabolism کا ایک حصہ ہے ) اور دوسرے دن اس
نے آدھ سیر میٹھا ہضم کرنے کا سامان پیدا کر دیا۔اسی طرح ہم پروٹین۔لحمیات کھاتے ہیں اور اس کی بہت سی قسمیں ہیں اور بہت سے Enzyme ہیں جو
مختلف قسم کی لحمیات اور معدنیات کو ہضم کر رہے ہیں۔یعنی جتنا اندر اور گہرے چلے جاؤ ایک کے بعد دوسری
چیز ہمیں نظر آتی ہے۔اتنا بڑا نظام کہ ساری دنیا ایک طرف اور ایک انسان کے جسم کا نظام اس کے مقابلہ میں
دوسری طرف۔اور یہ سارا آزاد نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت کام کر رہا ہے۔آزادی انسان کو صرف اس
دائرہ کے اندر دی گئی ہے کہ جس دائرہ میں جو اعمال کئے جاتے ہیں ان کے اوپر جزاء یا سزا کا سوال پیدا ہوتا ہے۔کہ خدا تعالیٰ اس کے بدلے میں نعماء نازل کرے گا یا اس کے بدلے میں خدا تعالیٰ کی قہری تجلی نازل ہوگی۔ایک
بد بخت انسان پر۔اور وہ بھی خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہے۔اگر وہ نہ چاہتا تو کوئی انسان زبر دستی آزادی خدا
عز وجل سے چھین نہیں سکتا تھا۔جزاء کا نظام اس نے روحانی زندگی میں مقرر کیا لیکن کہا ایک محدود زندگی گزارنے
والے انسان نے سوچا کہ میں اپنی عمر میں ۳۰ سال ۵۰ سال ۸۰ سال ۱۰۰ سال میں کتنی نیکیاں کرلوں گا کہ وہ مجھے
ابدی جنت کا مستحق بنا دیں۔اس نے سوچا میں اتنی نیکیاں تو نہیں کر سکتا۔خدا نے کہا۔گھبراؤ نہیں تمہیں تمہارے
اعمال کا پورا پورا بدلہ دوں گا۔( قرآن کریم میں کھل کے یہ بات بیان ہوئی ہے لیکن ابدی جنت کے پھر بھی تم
وارث نہیں ہو سکتے اس لئے میں اس سے بڑھ کے اور بھی دوں گا۔تا کہ تم ابدی جنتوں کے وارث ہو سکو۔کسی کو کھنہ پہنچا ؤ اور بنی نوع انسان کے ہمدرد اور غمخوار بنو
ہمارا خدا جو ہے وہ ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم اسی پر پورا بھروسہ اور کامل تو کل رکھیں ہمارا خدا ہم سے مطالبہ یہ کرتا
ہے
کہ ہم کسی کی خشیت اپنے دل میں پیدانہ کریں سوائے اس کے فلا تخشو هم واخشونی (البقرہ:۱۵۱) کا
دد
فرموده ۱۹۷۸ء
502
مشعل راه جلد دوم
اعلان کیا قرآن کریم نے۔ہمارا خدا ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس کے رنگ میں رنگین ہو کر جس طرح اس نے اپنی
مخلوق کی بھلائی کے لئے بے شمار چیزیں پیدا کر دیں اسی طرح تم اس کی مخلوق کی بھلائی کے لئے اپنی زندگی کا ہر لحظہ
وقف رکھو اور کسی کو دکھ نہ پہنچا ؤ اور بنی نوع انسان کے ہمدرد اور غمخوار بنو۔ہمارا خدا ہم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ شرک
بالکل نہیں کرنا قبر پرستی بالکل نہیں کرنی انسانوں
کو خدا بالکل نہیں بنانا۔سارے انسانوں کو ایک مقام پر لا کے کھڑا
کر دیا۔اس لعنت سے محفوظ کرنے کے لئے قبر پرستی نہ کہیں آجائے امت مسلمہ میں۔نبی کریم ﷺ نے جہاں یہ فرمایا کہ جعلت لى الارض مسجداً ساری کی ساری زمین میرے لئے
مسجد بنائی گئی ہے وہاں یہ بھی فرمایا کہ دو جگہیں ہیں جہاں تم نے خدا تعالیٰ کی عبادت نہیں کرنی۔خدائے واحد و یگانہ
کی عبادت بھی دو جگہ نہیں کرنی۔ایک لٹرین میں جہاں تم گند کرتے ہو اور دوسرے قبرستان میں۔ان جگہوں میں
خدا کی عبادت بھی نہیں کرنی تا کہ شرک کے خیالات و ساؤس سے تمہیں محفوظ رکھا جائے اور کوئی دوسرا بدظنی کرتے
ہوئے تمہیں مشرک نہ سمجھنے لگ جائے۔بدھی کے مواقع سے دوسروں کو بھی بچالیا۔ہمارا خدا عظیم خدا ہے۔دعاؤں کو وہ قبول کرتا ہے۔وہ پیار کرتا ہے۔اگر اس کے پیار کے حصول کے جو
طریق اسی کے بتائے ہوئے ہیں ان کے اوپر ہم چلیں۔اور اس دنیا میں پیار کے جو صحیح تقاضے سمجھے جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ اسی طرح پیار کا اظہار کرتا ہے۔مثلاً جب ایک انسان دوسرے سے پیار کرے اور چاہے کہ وہ دوسری
ہستی مجھ سے بھی پیار کرے۔مجھ سے ہمکلام ہو۔مجھ سے باتیں کرے۔قرآن کریم نے یہ درواز ے محمد عے کے
طفیل امت مسلمہ کے لئے کھلے رکھے ہیں۔دوست خدا بنتا ہے پیار کرتا ہے اور یہ تو مہربانی ہے خدا کی اپنے عاجز
بندوں سے وہ پیار کرتا ہے اور اس سے دوستانہ سلوک روا رکھتا ہے اور اس مہربانی کے نتیجہ میں وہ ان کی مدد کو آتا ہے
ان کی نصرت کرتا ہے وہ ان کے دکھوں کو دور کرتا ہے وہ ان کو جب آزماتا ہے تو ان کی شان کو بلند کرنے کے لئے
وہ آزمائش ہوتی ہے جب وہ امتحان میں پاس ہوتے ہیں تو ان کو اس قدر انعام ملتا ہے کہ دنیا کا دماغ بھی وہاں
تک نہیں پہنچ سکتا۔تو ہر لحاظ سے وہ اپنے پیار کا اظہار کرتا ہے وہ کہتا ہے میں تمہارے ساتھ ہوں اس واسطے کسی سے
تم نے گھبرانا نہیں کسی کی طرف تم نے ہاتھ نہیں بڑھانا۔مجھ سے مانگو میں تمہیں دوں گا۔وہ کہتا ہے کہ جب میں
تمہیں آزماؤں تو گلے شکوے نہیں کرنے۔میں نے تمہارا امتحان لینا ہے کہ تمہارا یہ دعویٰ کہ تم مجھ سے پیار کرتے
ہو اس دعوئی میں تم سچے ہو یا نہیں۔تو پہلا سبق اے میرے عزیز بچھو ہمیں قرآن کریم نے محمد علی نے یہ دیا جو آج حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ہمارے سامنے دہرایا اور تاکید کی اس بات کی کہ اس سبق کو بھی اپنی زندگی کے ایک لحظہ کے لئے
بھی بھولنا مت وہ یہ ہے کہ خدائے واحد ویگانہ پر ویسا ایمان رکھو جیسا ایمان قرآن عظیم کی شریعت ہمیں کہتی ہے کہ
رکھو۔قرآن کریم نے کھول کے بیان کیا۔آپ کے اسباق کے اندر ممکن ہے تفاصیل آئیں اس کی ممکن ہے نہ
آئیں۔بعض باتیں میں نے بیان کر دی بعض آپ سیکھتے رہیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی کتب
503
فرموده ۱۹۷۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
پڑھیں گے آپ کے سامنے آجائیں گی۔محمد کی کامل اتباع
اسلام کا دوسرا سبق جو ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیا۔اس زمانے میں دنیا بھول گئی تھی وہ
یہ کہ خدا کا پیارا اگر حاصل کرنا ہو تو محمد ﷺ کی کامل اتباع کرنی پڑے گی۔اور کامل اتباع کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ
پیار کرنا پڑے گا محمد ﷺ سے۔بغیر حقیقی پیار کے انسان اتباع نہیں کیا کرتا اور اس کا اعلان خود اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم میں یہ کہہ کے کیا کہ:۔قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله
(ال عمران: ۳۲)
قیامت تک کے انسان کو کہہ دواے محمد (ﷺ) کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے پیار کرتے ہو۔حقیقی پیار۔اور
چاہتے ہو کہ خدا بھی تم سے پیار کرے تو خدا کے پیار کو حاصل کرنے کا طریق اور خدا سے پیار کے اظہار کرنے کا
طریق یہ ہے (اتبعونی) کہ محمد ﷺ کی کامل اتباع کرو۔اس
کا نتیجہ یہ ہوگا۔یحببکم اللہ اللہ تعالیٰ کے پیار کو
تم حاصل کر لو گے۔محمد ی ﷺ کی عظمت اور آپ کے جلال اور آپ کے مقام کو پہچانا اور ہر وقت اس عظمت و جلال
کو سامنے رکھ کر آپ پر درود بھیجتے رہنا۔یہ ایک احمدی مسلمان کا بنیادی فرض ہے۔یہ دوسرا سبق ہے جو ہمیں سکھایا
گیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق بہت کچھ لکھا ہے۔میں صرف ایک چھوٹا سا حوالہ اس
وقت آپ کو سنانا چاہتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:-
میں ہمیشہ تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار دروداور
سلام اس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے اس کے عالی مقام کا انتہا ء معلوم نہیں ہوسکتا اواس کی
تاثیر قدسی کا اندازہ انسان کا کام نہیں۔افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے۔۔۔اس کے مرتبہ
کوشناخت نہیں کیا گیا۔وہ توحید جو دنیا سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اس
کو دنیا میں لایا۔اس نے خدا سے انتہائی درجہ پر محبت کی اور انتہائی درجہ پر بنی نوع کی
ہمدردی میں اس کی جان گداز ہوئی۔اس لئے خدا نے جو اس کے دل کے راز کا واقف تھا
اس کو تمام انبیاء اور تمام اولین اور آخرین پر فضیلت بخشی اور اس کی مرادیں اس کی زندگی
میں اس کو دیں۔وہی ہے جوسر چشمہ ہر ایک فیض کا ہے اور وہ شخص جو بغیر اقرار اور افاضہ اس
کے کسی فضیلت کا دعویٰ کرتا ہے وہ انسان نہیں بلکہ ذریت شیطان ہے کیونکہ ہر ایک فضیلت
کی کنجی اس کو دی گئی ہے اور ہر ایک معرفت کا خزانہ اس کو عطا کی گیا ہے جو اس کے ذریعہ
سے نہیں پاتاوہ محروم از لی ہے۔ہم کیا چیز ہیں اور ہماری حقیقت کیا ہے۔ہم کا فرنعمت ہوں
فرموده ۱۹۷۹ء
د دمشعل راه
راه جلد دوم
گے اگر اس بات کا اقرار نہ کریں کہ توحید حقیقی ہم نے اس نبی کے ذریعہ سے پائی۔زندہ خدا
کی شناخت ہمیں اس کامل نبی کے ذریعہ سے اور اس کے نور سے ملی اور خدا کے مکالمات
اور مخاطبات کا شرف بھی جس سے ہم اس کا چہرہ دیکھتے ہیں اسی بزرگ نبی کے ذریعہ سے
ہمیں میسر آیا۔اس آفتاب ہدایت کی شعاع دھوپ کی طرح ہم پر پڑتی ہے اور اس وقت
تک ہم منور رہ سکتے ہیں جب تک کہ ہم اس کے مقابل پر کھڑے ہیں“۔(حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۱۵ - ۱۱۲ بحوالہ کتاب - مرزا غلام احمد صفحه ۴۰۰-۴۰۱)
504
یہ جو میں نے چھوٹا سا اقتباس پڑھا اس میں جو باتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی
ہیں وہ یہ ہیں :-
نمبر ایک نبی اکرم و توحید حقیقی کو قائم کرنے والے ہیں۔(۲) نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ سے انتہائی درجہ پر
محبت کرنے والے ہیں۔(۳) نبی اکرم انتہائی درجہ پر بنی نوع کے ہمدرد اور غم خوار ہیں (۴) اور اس کے نتیجے میں
اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو تمام انبیاء پر فضیلت بخشی۔اور پانچویں یہ کہ انتہائی محبت آپ نے اپنے رب کریم سے کی
اور انتہائی ہمدردی اور غم خواری آپ نے بنی نوع سے کی اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایک طرف تمام انبیاء پر آپ کو
فضیلت بخشی اور دوسری طرف آپ کو بنی نوع انسان کے لئے حقیقی معنی میں اور یقینی طور پر حسن اعظم بنا کر بھیجا۔اتنا
احسان
ہے محمد اللہ کا بنی نوع انسانی پر کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ آپ سر چشمہ ہیں ہر
ایک فیض کا۔کوئی فیض بنی نوع انسان کے اندر بعثت نبوی ﷺ کے بعد نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس فیض کا تعلق
محمد ﷺ کے سرچشمہ سے نہ ہو۔ہر فیض ہر انسان نے (فیض چھوٹا ہو یا بڑا) محمد رسول اللہ ﷺ کے ذریعہ سے ہی
حاصل کرنا ہے۔اور وہ شخص جو یہ اقرار نہ کرے اور کہے کہ میں خدا تعالی کے فیض کو محمد اللہ سے تعلق پیدا کئے بغیر
حاصل کر سکتا ہوں۔اور وہ شخص جو یہ نہ کہے اور یہ اقرار نہ کرے کہ مجھے فیض باری کے حصول کے لئے محمد یا ہے کے
ساتھ تعلق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔یاوہ شخص جو یہ کہے کہ میں نے جو فیض اور فضیلت حاصل کی ہے وہ محمد علی
کے بغیر حاصل کی ہے وہ ذریت شیطان ہے۔نمبر ۶۔ہر ایک فضیلت کی کنجی محمد ان کو دی گئی ہے جب تک آپ تالا نہ کھولیں کوئی فضیلت حاصل
نہیں ہوسکتی۔ہر ایک معرفت کا خزانہ محمد ﷺ کواللہ تعالی کی طرف سے عطا ہو چکا ہے۔جو شخص محمد اللہ کے طفیل
صلى
الله
اور آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی معرفت میں آگے بڑھنے کی سعی نہیں کرتا۔وہ محروم از لی ہے
نمبرے۔ہم ہیں کیا ؟ ہم لاشے محض ہیں۔ہم کا فرنعمت ہوں گے اور ناشکرے ہوں گے اگر یہ نہ کہیں کہ زندہ
خدا کی شناخت اس کامل نبی کے ذریعہ ہم نے پائی۔اور یہ محمد ﷺ کا ہی فیضان ہے کہ آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ
میں محمد ﷺ کی اتباع کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ اپنے عاجز بندوں سے ہمکلام ہوتا ہے اور اس سے بڑی نعمت اور کوئی
ہو ہی نہیں سکتی۔
505
فرموده ۱۹۷۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مثال دی ہے اور اس میں ساری باتوں کا خلاصہ بیان کر دیا
ہے۔وہ مثال یہ ہے کہ آپ آفتاب ہدایت ہیں۔یعنی ہدایت کا ایک سورج ہے اور وہ محمد یتے ہیں۔جو شخص سورج
کے سامنے کھڑا ہوگا۔اس پر اس کی شعاعیں پڑیں گی لیکن جو شخص کمرے میں داخل ہو کر دروازے بند کر دے تو وہ
روشنی سے محروم ہو جائے گا۔جو شخص محمد اللہ کے سامنے ادب سے کھڑا نہیں ہوگا تو وہ محمد ﷺ کی شعاع سے محروم
ہو جائے گا۔آپ کی شعاع دھوپ کی طرح ہے۔ہم اس وقت تک منور رہ سکتے ہیں جب تک ہم آپ کے سامنے
کھڑے رہیں اور ہم پر آپ کی شعاع پڑتی رہے۔آپ سے دوری کی راہوں کو اختیار کرنے والے خدا کے غضب
کو بلانے والے ہیں اور جس مقصد کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے یعنی عبد بننے کے لئے اس مقصد میں ناکام
ہونے والے ہیں۔پس دوسرا بنیادی سبق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں دیا ہے وہ یہ ہے کہ محمد رسول اللہ علیہ
آفتاب ہدایت ہیں اور یہ محض فلسفہ یا لفاظی نہیں ہے بلکہ امت محمدیہ میں کروڑوں ایسے لوگ گزرے ہیں جنہوں
نے محمد ﷺ کی اتباع خلوص نیت اور اخلاص سے کر کے آپ کے نور سے روشنی حاصل کی اور اپنے آپ کو منور کیا
اور تمام نعمتوں کو پایا۔پس اے میرے بچو! ابھی سے یہ عزم کرو کہ تم روحانی ترقی کے ان دروازوں سے داخل ہو کر جو خدا نے
اسلام کے ذریعہ کھولے ہیں محمد ﷺ کے نور سے منور ہو گے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے
ہو گے۔خدا کرے کہ آپ کے لئے بھی یہی مقدر ہو اور ہمارے لئے بھی یہی مقدر ہو“۔(آمین)
(بحوالہ ماہنامہ خالد جنوری ۸۰ صفحه ۱۱ تا ۲۰)