سالانہ تربیتی کلاس۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

مشعل راه جلد دوم
د را
فرموده ۱۹۷۹ء
خدام الاحمدیہ کی سالانہ تربیتی کلاس کی اختتامی تقریب سے حضور کا خطاب- (خلاصہ )
506
حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا جس زمانہ میں ہم اور آپ پیدا ہوئے ہیں یہ
ترقیات کا زمانہ ہے۔یہ ترقیات دو قسم کی ہیں اور انہوں نے بنی نوع انسان کو دو حصوں میں بانٹ کر رکھ دیا ہے۔ایک تو دنیوی ترقیات ہیں جن کے زیر اثر انسانوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔اس ضمن میں
حضور نے سائنسی ترقی اور نت نئی ایجادات اور انسانی زندگی پر ان کے اثرات کا کسی قدر تفصیل سے ذکر فر مایا اور علی
الخصوص انسان کے چاند پر پہنچنے اور ستاروں اور سیاروں تک پہنچنے کی کوششوں کی طرف بھی اشارہ فرمایا۔دنیوی ترقیات اور اشاعت اسلام
اس کے بعد حضور نے خاص اس زمانہ میں روحانی ترقی کے غیر معمولی سامانوں کا اشارہ ذکر کرتے ہوئے
فرمایا کہ دنیوی ترقیات کی وجہ سے دنیا بھر میں جو انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہ اشاعت اسلام میں ممد ثابت
ہورہی ہیں۔چنانچہ چھاپہ خانوں کی ایجاد کتب کی وسیع پیمانے پر اشاعت کے انتظامات نیز ٹیلیفون، ٹیلیگراف
ٹیکس ریڈیو اور ٹیلیویژن کی ایجادات نے اشاعت اسلام کے کاموں میں بھی سہولتیں پیدا کر دی ہیں۔خدا تعالیٰ
چاہتا ہے کہ وہ انسان جو چاند اور ستاروں تک پہنچنے کی جد و جہد کے دوران آسمان کی کھال کی کھوج لگانے میں الجھا
ہوا ہے وہ اسلام کی آغوش میں آکر روحانی ترقیات بھی حاصل کرے اور پرواز کرتا ہوا ساتویں آسمان تک
جاپہنچے۔پہلے زمانوں میں ہزاروں مسلمان ایسے گزرے ہیں جو آنحضرت امیہ کی کامل اتباع کر کے ساتویں
آسمان تک پہنچے اور انہوں نے دوسروں کو سماء روحانی کا پرندہ بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔حضور نے فرمایا اب خدا تعالیٰ نے عالمی بنیادوں پر یہی کارنامہ سرانجام دینے کی ذمہ داری ہمارے اور آپ
کے کندھوں پر ڈالی ہے۔وہ چاہتا ہے کہ روئے زمین پر ایسا حسین معاشرہ قائم ہو جائے جو انسانی دکھوں اور
مصیبتوں کا خاتمہ کر دے اور ایسی روحانی خوشی و خوشحالی سب انسانوں کو میسر آ جائے کہ وہ اس دنیا میں ہی جنت
میں زندگی بسر کرنے لگیں اور اگلے جہان میں بھی جنت ہی ان
کا ٹھکا نہ ہو۔احمدی نوجوانوں کا کام
اس کا نام ہے اسلامی معاشرہ۔اس معاشرہ کو قائم کرنا آپ ( یعنی احمدی نو جوانوں) کا کام ہے۔آپ نے اپنے عملی نمونہ سے دنیا والوں پر یہ ثابت کرنا ہے کہ اس وقت جو زندگی وہ گزار رہے ہیں وہ بہت ہی کم تر

507
فرموده ۱۹۷۹ ء
دو مشعل راه جلد د
دوم
اور حقیر ہے اس
زندگی سے جو اسلامی تعلیم پرعمل کرکے وہ اسلامی معاشرہ میں گزار سکتے ہیں۔اس ضمن میں حضور نے بعض ایسے اخلاق اور اوصاف کا ذکر کیا جن پر اسلامی معاشرہ کی بنیاد استوار ہوتی
ہے۔ان میں سے بالخصوص حضور نے راست گفتاری عدل و انصاف‘ ایفائے عہد دوسروں کے جذبات کے
احترام عیوب کی اشاعت سے اجتناب غیبت سے پر ہیز اور دیانت وامانت سے متعلق اسلامی تعلیم اور اس کی
باریکیوں اور حکمتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اُن کے نتیجہ میں قائم ہونے والے معاشرہ کے حسن کو بالوضاحت
بیاں فرمایا۔حضور نے فرمایا کہ اسلامی معاشرہ اتنا حسین معاشرہ ہے کہ اگر آپ اپنے آپ
کو اسلامی تعلیم کا مجسم عملی
نمونہ بنالیں اور اسطرح اپنے وجودوں میں دوسروں کو اسلامی معاشرہ کی جھلک دکھانے میں کامیاب ہو جائیں تو
پھر دنیا والے خود بخود داس سے متاثر ہوکر اسلام اور اس کے حسین معاشرے کی طرف کھنچے چلے آئیں گے۔حضور نے طلباء کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ اپنے کو محض بچہ نہ سمجھیں بلکہ ایسا بچہ سمجھیں
جس نے اسلام کی لازوال اور بے مثال تعلیم کا عملی نمونہ پیش کر کے دنیا کو اسلام کی طرف لانا اور ساری دنیا میں
اسلامی معاشرہ کو قائم کرنا ہے۔خدا کرے کہ ہم اپنی زندگیوں میں روئے زمین پر وہ حسین اسلامی معاشرہ قائم
ہوتے دیکھ لیں جس کی بدولت انسانوں کے لئے یہ دنیا جنت بن جائے اور اگلے جہان میں بھی انہیں جنت ملے۔اس پر معارف اور بصیرت افروز خطاب کے بعد جو ایک گھنٹہ تک جاری رہا حضور نے دعا کرائی جس میں
جملہ طلباء شریک ہوئے اور اس طرح خدام الاحمدیہ کی ۲۵ دیس تربیتی کلاس اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعاؤں پر
نہایت کامیابی اور خیر و خوبی سے اختتام پذیر ہوئی۔فالحمد للہ علی ذلک
(الفضل ۳ مئی ۱۹۷۹ء)

آج 10 میں سے 10 باقی