خطبہ جمعہ
مشعل راہ۔ جلد دوم
د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۹ء
508
خطبه جمعه فرموده ۱۴۰ ستمبر۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
دوست جانتے ہیں کہ کئی دفعہ دو ایک سال ہوئے مجھے (Heat Stroke) لو لگنے کا عارضہ ہو چکا ہے۔اور
جسے اس طرح گرمی بیماری کی شکل پیدا کر دے وہ گرمی سے ہمیشہ ہی تکلیف اٹھاتا ہے۔گرمی بیماری بن جاتی ہے۔آج بھی بجلی ہم سے روٹھی ہوئی ہے اور گرمی بھی ہے میں مختصراً آپ سے کچھ کہوں گا۔ہر جماعت کی نمائندگی لازمی
جو بات میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگلے ماہ ۱۹ ۲۰ ۲۱ کو خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہو رہا ہے اور اس۔ایک ہفتہ بعد انصار اللہ کے اجتماع کی تاریخیں مقرر ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر طرح خیر رکھے اور خیر سے یہ
اجتماعات منعقد ہوں۔پہلے بھی میں نے توجہ دلائی ہے کہ دکر کے ماتحت۔اس وقت بھی میں جماعت کو توجہ دلانا
چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں خدام الاحمدیہ کی عمر کی نمائندگی ہر جماعت سے ہونی چاہیے۔خدام
الاحمدیہ کے اجتماع سوائے چند تنزل کے سالوں کے ہمیشہ ہی پہلے سے بڑھ چڑھ کر تعداد کے ساتھ منعقد ہوتے
ہیں۔لیکن میرے دل میں یہ خواہش ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جماعتی تربیت کیلئے یہ ضروری ہے کہ خدام وانصار
کے اجتماع میں جماعت ہائے احمد یہ پاکستان کی تمام جماعتیں شمولیت اختیار کریں۔یہ درست ہے کہ بعض
جماعتیں بڑی ہیں اور بعض تعداد میں بڑی ہی مختصر۔بعض دفعہ دو چار گھرانوں پر مشتمل ایک جماعت ہوتی ہے۔یہ
بھی درست ہے کہ بعض جماعتیں فعال ہیں۔تندہی سے اپنے دینی فرائض انجام دینے والی ہیں اور بعض سست ہیں
اور ان کی اصلاح کی ضرورت ہے۔یہ بھی صحیح ہے کہ بعض اضلاع کے امراء اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے اور وقت خرچ
کرتے اور توجہ سے کام لیتے ہوئے کوشش کرتے ہیں کہ جو ان کی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری طرح ادا کریں اور بعض
اضلاع کے امراء نسبتا سست ، پوستی اور کمزوری دکھانے والے ہیں۔یہ بھی درست ہے کہ ہمارے بعض مربی صاحبان
کو اللہ تعالیٰ ایثار کے ساتھ اور محبت و پیار کے ساتھ اپنی ذمہ
داریوں کی ادائیگی کی تو فیق عطا کرتا ہے اور وہ جماعت کیلئے ایک نمونہ بنتے اور حقیقی معنی میں قائد ہوتے ہیں اور
اپنے پیچھے دوسروں
کو نیکی کی راہوں پر چلاتے ہیں۔لیکن ہمارے بعض مربی ایسے بھی ہیں جو اپنے کام کی طرف توجہ
نہیں دیتے۔جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت اور نبی کریم ﷺ کے مشن کے ساتھ پیار اس طرح نہیں جس
طرح آگ بھڑک رہی ہو اور بے چین کر دینے والی ہو اور اس کے نتیجہ میں وہ علاقے جن میں کام کر رہے ہوتے
509
فرموده ۱۹۷۹ء
دو مشعل راه جلد دوم
ہیں سست ہو جاتے ہیں اور ان مربی اصحاب کو ایک منٹ کیلئے بھی کوئی فکر لاحق نہیں ہوتی حالانکہ ان کی تو نیندیں
حرام ہونی چاہئیں اگر کسی جگہ وہ سنتی اور کمزوری اور کوتاہی دیکھیں۔یہ سب باتیں اپنی جگہ درست لیکن یہ بھی
درست ہے کہ
میری یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسی جماعت نہ رہے جس کا کوئی نمائندہ اس اجتماع میں شامل نہ ہو۔اس لئے
میں امرائے اضلاع کو اور مربی صاحبان کو اور ان کو جو ان لوگوں کی نگرانی کرنے والے ہیں یہ توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
ذمہ دار ہیں اس بات کے کہ ہر جماعت سے خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں نمائندہ آئے۔اگر چھوٹی جماعت ہے
ایک نمائندہ آئے مگر آئے ضرور۔ہر جماعت سے انصار اللہ کے اجتماع میں نمائندہ شامل ہو خواہ ایک ہی ہوا گر وہ
چھوٹی جماعت ہے لیکن آئے ضرور۔ہمارے اجتماعات کی غرض
ہمارے یہ اجتماع دنیوی میلے نہیں۔یہ اجتماع ذہنی اور اخلاقی تربیت کیلئے منعقد کئے جاتے ہیں۔ذہنی تربیت
کیلئے اس معنی میں کہ بہت سی نیکی کی باتیں شامل ہونے والوں کے کانوں میں پڑتی ہیں اور ذہنوں میں جلا پیدا ہوتا
ہے اور اخلاقی لحاظ سے اس معنی میں کہ اس طرف توجہ دلائی جاتی ہے خدام وانصار کو کہ حقیقی مسلمان بننے کی کوشش
کرو۔(خُلُقُه القرآن)
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام بھی ایک نمونہ ہیں آنے والی نسلوں کیلئے
معنی میں کہ آپ کے اندر دو خصوصیات نمایاں طور پر پائی جاتی تھیں۔ایک آپ حنیف تھے دوسرے آپ مسلم
تھے۔حنيفاً مسلماً ہر وقت خدا تعالیٰ کے حضور جھکے رہنے والے اور ہردم اللہ تعالیٰ کے احکام بجالانے والے
اطاعت کرنے والے۔یہ نمونہ ایسا ہے جسے نظر انداز آنے والی نسلیں بھی نہیں کر سکتیں۔نمایاں طور پر۔حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی زندگی میں یہ دو باتیں قرآن عظیم کے بیان کے مطابق پائی جاتی ہیں۔حنیفاً مسلماً۔آپ
کی زندگی کے متعلق تو اس وقت میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔مختصر کہنا چاہتا ہوں۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ ابراہیم علیہ
السلام کے قریب تر دو گروہ ہیں ایک وہ جو آپ پر ایمان لائے اور آپ کی جماعت میں شامل ہو گئے اور ایک و
گر وہ جو محمد ﷺ پر ایمان لایا اور امت مسلمہ میں شامل ہوا۔نبی اکرم ﷺ کی بعثت کیلئے حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے اللہ تعالیٰ کے حضور نوع انسانی کی خاطر عاجزانہ دعائیں بھی کیں اور نبی اکرم یا اللہ کی عظمت ان کے سامنے
صلى الله
بیان کی اور غور سے دیکھا جائے تو صدیوں صدیوں اپنی نسل کو اس بات کیلئے تیار کیا کہ جب محمد ہے جیسا وجود پیدا
ہو تو اسے قبول کریں اور اس قابل ہو جائیں اس عرصہ میں کہ جو ذمہ داریاں کامل طور پر ایک کامل کتاب کے نازل
ہونے کے ساتھ امت مسلمہ پر پڑنے والی تھیں جن کے پہلے مخاطب یہ لوگ ہونے والے تھے ان کو اٹھانے کیلئے
وہ تیار ہوں۔صلى الله
د د مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۹ء
510
ایک مسلمان کی بنیادی خصوصیت
پس ایک مسلمان کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ وہ حنیف بھی ہوا اور مسلم بھی ہو۔خدا تعالیٰ کے حضور ہر آن
عاجزانہ جھکنے والا بھی ہو اور خدا تعالیٰ کی کامل اطاعت کرنے کی کوشش کرنے والا بھی ہو۔یہ دونوں باتیں ہزار ہا پہلو
اپنے اندر رکھتی ہیں۔ایک ایسا درخت ہیں جس کی ہزار ہا شاخیں ہیں۔بعض پہلو ایسے ہیں جو ہم خدام الاحمدیہ میں
نمایاں دیکھنا چاہتے ہیں۔بعض پہلو ایسے ہیں جو ہم انصار اللہ کے نام سے جو جماعت موسوم ہے ان میں دیکھنا
چاہتے ہیں۔ہر دو پہلو کا تعلق جیسا کہ قرآن کریم نے ہمیں بتایا اس حقیقت سے باندھا گیا ہے، وابستہ کیا گیا ہے
کہ بنی نوع انسان کی خیر خواہی اور خدمت کرنی ہے اور نوع انسانی کے سکھ کا سامان پیدا کرنا، اُن کے دکھوں کو دور
کر کے۔یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے اُمت مسلمہ پر کنتم خير امة اخرجت للناس کے اعلان میں۔خدام الاحمدیہ اور خدمت
خدمت، خدام الاحمدیہ کا نام بھی یہ ذمہ داری بتاتا ہے، بہترین خدمت انسان دعا کے ذریعہ سے نوع انسانی
کی کر سکتا ہے۔انسان یا انسانوں کی کوئی جماعت اپنے طور پر کس قسم کی کوئی طاقت نہیں رکھتی جب تک اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے اُن کو تو فیق عطا نہ کرے اور دنیا میں کوئی تبدیلی رونما ہو نہیں سکتی جب تک خدا تعالیٰ اپنے فضل سے
اپنی منشاء کے مطابق خیر کی تبدیلی رونما کرنے کے سامان پیدا نہ کرے۔اس واسطے سب سے کارگر اور مؤثر حربہ
ہتھیار جو ایک مسلمان کو دیا گیا ، وہ (ایٹم بم نہیں ) دعا کا ہتھیار ہے اور اس سے زیادہ کارگر اور ہتھیار نہیں اور
دوسرے نمبر پر جو ہتھیار دیا گیا ہے وہ ( ہائیڈ روجن بم کا ہتھیار نہیں یا اس سے بھی مہلک ہتھیار ہے ) بلکہ محبت اور
شفقت، بے لوث خدمت اور لعلک باخع نفسک کا کی جو کیفیت بیان کی گئی ہے وہ کیفیت سنت نبوی کی
پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر پیدا کرنا، اس سے تعلق رکھتی ہے۔بعض پہلو ایسے ہیں جو خدام الاحمدیہ سے تعلق
رکھنے والے ہیں۔بعض پہلو ایسے ہیں جو انصار اللہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ان اغراض کو سامنے رکھ کے بار بار یاد
دہانی کرانے کیلئے یہ اجتماع ہر سال ہوتے ہیں۔جماعت دعا کرے جیسا کہ میں نے شروع میں دعا کی کہ اللہ
سب خیر رکھے اور خیر سے یہ اجتماع منعقد ہوں اور خدا تعالیٰ جس مقصد کیلئے یہ اجتماع منعقد ہوتے ہیں اس مقصد
کے حصول کے سامان پیدا کرے اور ہر جماعت کو یہ توفیق عطا کرے کہ وہ اس میں حصہ لینے والی ہو اور امرائے
اضلاع اور مربیان کو اور خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے عہدیداروں کو اللہ تعالیٰ ہمت عطا کرے کہ وہ اس بات
میں کامیاب ہوں کہ کوئی جماعت ایسی نہ رہے جس کا نمائندہ نہ آیا ہو۔اگر ہم اس میں کامیاب ہو جائیں پھر آئندہ
سال پہلے کی نسبت زیادہ جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔اس لئے کہ ہر سال نئی جماعتیں بن جاتی ہیں اور پھر ایسے
سامان پیدا ہوں خدا کرے کہ زیادہ سے زیادہ نئی جماعتیں بنیں۔زیادہ سے زیادہ نئی جماعتوں کے نمائندے ہوں
511
فرموده ۱۹۷۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
اور ہر سال جس طرح موسم بہار میں زندہ درخت ایک نئی شان اور پہلے سے بڑھ کرشان کے ساتھ انسان کی
آنکھوں کے سامنے اپنی سبزی کو ظاہر کرتے ہیں اور اپنے حسن کو پیش کرتے ہیں اس سے زیادہ ہمارے اجتماع
عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے دنیا کی نگاہ اور اللہ تعالیٰ کے حضور حسن بیان اور حسن عمل کو پیش کرنے والے
ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل عطا کرے۔ہمت اور عزم دے اور کامیابی کی انتہاء ہمارے لیے مقدر کر دے۔آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۸ ستمبر ۱۹۷۹ء)