سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۹ء
512
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ
۱۹ را کتوبر۱۹۷۹ء کی افتتاحی تقریب خطاب فرمایا۔متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے خدام کی حاضری کے بارہ میں فرمایا:۔امسال میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ تمام جماعتوں کے نمائندے اس اجتماع میں شامل ہوں۔نمائندے شام تک آتے رہتے ہیں بعض مجبوریوں کی بناء پر بعض لوگ کل بھی آئے ہیں تھوڑے بہت اکا دُگا۔اس
وقت تک جوشکل نکلی ہے وہ یہ ہے کہ گذشتہ برس آخری دن ۶۵۳ مجالس شامل ہوئی تھیں اور آج پہلے دن ۶۷۷
مجالس شامل ہوئی ہیں۔آخری دن سے زیادہ ہیں مگر کوئی زیادہ فرق نہیں ہے۔اور ممالک بیرون پچھلے ۴ امسال ۶
خدام بیرون پچھلے سال ۲۹۰۲۔امسال ۳۱۳۹۔یہ پہلے دن ہی فرق پڑا ہے خدا کرے آجائیں اور دوست۔کچھ
تھوڑی سی بیداری پیدا ہوئی ہے پہلے کے مقابلہ میں۔قرآن کریم کے ذریعہ ہر ایک کے حقوق کا قیام
پھرفرمایا: -
پہلے بھی کئی بار اپنے خطبات میں میں یہ بات بتا چکا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو عظیم شریعت بنی
نوع انسان کی طرف لیکر آئے قرآن عظیم کی شکل میں پہلی دفعہ انسان نے یہ دیکھا کہ دنیا کی ہر چیز کے حقوق قائم
بھی کئے گئے اور ان کی حفاظت بھی کی گئی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف انسانوں کیلئے رحمت نہیں تھے بلکہ
رحمۃ للعالمین تھے۔ساری کائنات کیلئے کائنات کی ہر شے کیلئے رحمت بن کر دنیا کی طرف مبعوث ہوئے اور نوع
انسانی اس
کائنات کا ایک حصہ ہے اور ایسا ہے جس کے لئے نہ صرف اس جہاں
کی نعماء باری مقدر ہیں بلکہ مرنے
کے بعد ایک زندگی بھی موعودہ ہے یعنی جس کا وعدہ دیا گیا ہے اس کو اور یہاں نہ سمجھ میں آنے والی نہایت ہی عظیم۔اس دنیا کے مقابلے میں بہت حسین بہت زیادہ سرور پیدا کرنے والی نعماء انسان کی اُخروی زندگی سے تعلق رکھنے
والی ہیں۔انسان کے علاوہ کائنات کی کوئی ایسی شئے نہیں کہ جس کو دنیوی فنا کے بعد پھر جنت میں لے جایا جانا ہو
اور وہاں اس کو نعماء ملنی ہوں۔انسان کو اس جہان میں اس لحاظ سے سب سے بڑا حصہ ملا کہ اس کو یہ قو تیں اور
استعداد یں دی گئیں کہ دنیا کی ہر چیز سے وہ فائدہ اٹھائے تا کہ اخروی زندگی میں ایک تربیت یافتہ اور کامل نشو و نما
حاصل کرنے کے بعد وہ داخل ہونے والا ہو۔اس سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ انسان کے جو حقوق قائم کئے گئے ہیں وہ
کسی اور نوع کے قائم نہیں کئے گئے ہیں۔
513
فرموده ۱۹۷۹ ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
حقوق کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں۔( تمہید کے بعد اب میں اصل مضمون کی طرف آرہا ہوں ) کہ تین
پہلو سے ہم حقوق انسانی کو دیکھ سکتے ہیں ایک وہ حقوق ہیں جو ہر فرد واحد کو اپنے نفس کیلئے ادا کرنے ہیں۔نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَق یاد رکھو کہ تمہارے نفوس کے بھی تمہارے نفوس پر کچھ حقوق
ہیں۔موٹی مثال جو آسانی سے انسان سمجھ سکتا ہے وہ یہ ہے کہ اسلام میں رہبانیت جائز نہیں۔نہ اس قسم کا فقر جیسے
غیر مذاہب کے فقیر جنگلوں میں جا کے دنیا کی ان نعمتوں سے خود کو محروم کر لیتے ہیں جو نعمتیں اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے
پیدا کی تھیں۔اس قسم کا فقر جو ہے اس کی اجازت انسان
کو نہیں دی گئی۔وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ اس کے آگے
دو پہلو ہیں۔ایک یہ کہ جو تیرے نفس کا حق ہے اور تو ادا کر سکتا ہے اسے ادا کرنا فرض ہے اور دوسرے یہ کہ جو تیرا حق
نہیں ہے وہ اپنے نفس کو نہ دے کہ خدا تعالیٰ ناراض ہو کر سزادینے کیلئے تیار ہو جائے۔ایک پہلو یہ ہے حقوق کا۔حقوق کے متعلق اسلامی تعلیم
ایک پہلو یہ ہے کہ جو ہر انسان نے دوسرے انسان کے مثلاً زید کے حقوق ادا کرنے ہیں۔مادی دنیا کو اگر ہم
دیکھیں تو دنیا میں اس کا ئنات میں جو چیز بھی پیدا کی گئی ہے وہ نوع انسانی کا مشترکہ ورثہ ہے کسی ایک شخص یا کسی
ایک ملک یا کسی ایک گروہ کیلئے اللہ تعالیٰ نے اس ساری کائنات کو پیدا نہیں کیا بلکہ نوع انسانی کا مشترکہ ورثہ ہے
یہ۔اور ہر شخص کے ذمے یہ فرض عائد کیا گیا ہے اسلام میں کہ وہ دیکھے کہ دنیا کے کسی انسان کے کوئی حقوق تلف تو
نہیں ہورہے۔تو ایک پہلو حقوق سے تعلق رکھنے والا حقوق کے حصول کے ساتھ ہے حق لینے کے ساتھ۔حق لینے
میں بہت کی پابندیاں لگائیں۔اُخروی نعماء کے حصول کیلئے بہت سی ایسی تعلیمیں ہمیں نظر آتی ہیں کہ اگر تھوڑ احق
اپنا اس دنیا میں چھوڑ دو گے تو بہت زیادہ تمہیں اللہ تعالیٰ جزاء دوسری دنیا میں دے دے گا۔مثلاً اگر کسی شخص نے
اس
کی کوئی حق تلفی کی ہے تو اسلامی تعلیم میں دو حق بنتے ہیں اس شخص کے جس کی حق تلفی ہوئی۔ایک یہ کہ وہ اپنی حق
تلفی کا بدلہ لے۔مثلاً اگر ایک شخص نے دوسرے کے سوروپے مار لئے تو جس کے وہ سوروپے تھے اس کا اسلام نے
حق قائم کیا کہ وہ اپنے سوروپے وصول کرے ایک یہ۔دوسرا اسلام نے یہ کہا کہ ایک اس سے بھی بہتر سودا تمہیں
بتاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اگر تم یہ سمجھو کہ حق تلف کرنے والے کو اگر تم نے سوروپیہ معاف کر دیا تو اس کی اصلاح ہو
جائے گی اور بہت سارے لوگوں کی حق تلفی کی جو اس نے ایک عادت ڈالی ہوتی ہے اس سے وہ چھٹکارا حاصل کر
لے گا اور وہ جو خدا سے دور جارہا ہے دور نہیں جائے گا۔بلکہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لے گا۔فمن عفا واصلح
اگر اصلاح کی صورت ہے تو اس کو معاف کر دو۔تو یہ دو صورتیں اس حکم میں پائی جاتی ہیں۔پس ایک تو یہ صورت
ہے اپنے نفس کے حقوق ادا کرنے کی۔دوسری صورت جو اپنے حقوق حاصل کرنے کی ہے اس میں آگے دو شکلیں بنتی ہیں۔حقوق حاصل کرنے
والے دو جماعتوں میں بٹ جاتے ہیں ایک کو قرآنی اصطلاح میں سائل کہا گیا ہے اور دوسرے کو محروم کہا گیا ہے۔
د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۹ء
514
یعنی (۱) اگر وہ اپنا حق تلف ہوتا دیکھے تو مطالبہ کرے کہ میرے حقوق کیوں تلف ہو رہے ہیں مجھے دو میرے
حقوق۔قرآن کریم کی اصطلاح میں یہ سائلین کی جماعت ہے۔اور یا (۲) وہ بعض فتنوں سے معاشرے کو
بچانے کی خاطر خاموشی اختیار کرے یا خدا تعالیٰ کے پیار کے حصول کیلئے خاموشی اختیار کرے تو ایسے لوگ قرآنی
اصطلاح میں ”محروم کی جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں یعنی اپنے حق کے لئے شور نہیں مچاتے۔کہتے ہیں ہم
خاموشی اختیار کر لیتے ہیں تاکہ نوع انسانی کا کوئی گروہ یا اس زمین کا کوئی خطہ کسی قسم کے فتنہ وفساد میں نہ پڑ جائے۔اس وقت میں ان دونوں میں سے کسی ایک کے متعلق تفصیل سے بات نہیں کرنا چاہتا۔یعنی حقوق نفس کی ادائیگی
وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَق کی تفصیل میں میں نہیں جانا چاہتا اور جو حق لینے کا سوال ہے اس کے متعلق بھی میں
کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ایک تیسرا پہلو ہے ”حق“ کا۔اور وہ ہے حق ادا کرنا۔اس وقت اس کے متعلق میں کہنا چاہتا
ہوں۔ہر مسلمان پر یہ فرض ہے کہ وہ ہر شخص کے حقوق
کی ادائیگی کرے خلوص نیت کے ساتھ، بیدار اور چوکس رہ
کر۔اور اس کی لمبی تفصیل ہے۔موٹی موٹی باتیں میں پہلے بتا دوں۔ایک یہ ہے کہ مال کے لحاظ سے جو دوسروں
کے حقوق ہیں وہ ان کو دئیے جائیں خواہ وہ وَفِی اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُوم۔(الذاريات: ۲۰)
سائل کی جماعت سے تعلق رکھنے والے ہوں۔ہر احمدی کا یہ فرض ہے کہ دیکھے کہ کسی کی دنیا میں حق تلفی تو نہیں
ہو رہی۔اور اگر اسے نظر آ رہی ہو تو جہاں تک اس کے اختیار میں ہو پیار کے ساتھ اور معاشرے کی فضا کو منتشر اور
پراگندہ کئے بغیر اور فساد پیدا کئے بغیر اس کو حق دلانے کی کوشش کرے۔اور اگر خود اس کے ذمے حق ہو تو دینے کی
کوشش کرے۔مالی لحاظ سے کوئی شخص ایسا اس دنیا میں نہیں ہونا چاہئے کہ جو اس کا حق ہے وہ اسے نہ ملے۔اور
یہاں میں وضاحت کر دوں پہلے بہت دفعہ کہہ چکا ہوں کہ قرآن کریم کی تعلیم سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ ہر فرد واحد کا
یہ حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو قو تیں اور استعداد میں جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی طور پر کسی کو دی ہیں ان کی
نشو ونما کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہے وہ اسے ملنی چاہئے۔یہ اس کا حق ہے اور جب نشو و نما اپنے کمال تک
پہنچ جائے تو اس کمال پر اس قوت اور استعداد کو قائم رکھنے کیلئے جس چیز کی ضرورت ہے وہ اسے ملے۔ہر شخص دنیا
کا صحت مند جسم رکھتا ہو۔ہر ذہین بچہ زیادہ سے زیادہ تعلیم جو وہ حاصل کر سکتا ہے حاصل کرے۔اور ہر ذہین بچہ
جب اپنی تعلیم سے فراغت حاصل کرے تو اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأمنتِ إِلَى أَهْلِهَا (النساء:۵۹) کے
مطابق اہلیت کے مطابق اس کی تقرری ہو۔اور اعتقاد کا تعصب یا علاقائی تعصب یا ملکی تعصب یا خاندانی تعصب یا
قومی تعصب اس حق کی ادائیگی میں روک نہ بنے۔اخلاقی لحاظ سے ہر فرد کا اور مجموعی طور پر قصبوں میں رہنے والے گاؤں اور شہروں میں رہنے والے ڈسٹرکٹس یا
علاقوں میں رہنے والے ملکوں میں رہنے والے دنیا میں رہنے والوں
کا یہ فرض ہے کہ وہ ایسا معاشرہ قائم کریں کہ
جس میں گندگی پنپ ہی نہ سکے۔اور یہ معاشرے کا دباؤ ہے کہ (ایک مثال دے دوں ) جلسہ سالانہ کے موقعہ پر
515
فرموده ۱۹۷۹ء
دد
دو مشعل راه جلد دوم
اس چھوٹے سے قصبہ میں لاکھ ڈیڑھ لاکھ انسان جمع ہو جاتے ہیں یہاں کی آبادی ملا کے۔مرد بھی ہوتے ہیں
عورتیں بھی ہوتی ہیں بچے بھی ہوتے ہیں۔بوڑھے بھی ہوتے ہیں۔یہاں ہمارا جو معاشرہ ہے اللہ کے فضل سے
اس وقت تک یہ حال ہے۔اور خدا کرے کہ قیامت تک ہمارے مرکز کا یہی حال رہے شائد آپ یہ محسوس نہیں
کرتے کیونکہ آپ کو عادت پڑ گئی ہے۔مگر بیرون پاکستان سے آنے والے احمدی یا عیسائی یا دوسرے لوگ جو بھی
آتے ہیں وہ حیران ہوتے ہیں کہ سڑک کے ایک طرف عورتیں جارہی ہیں دوسری طرف مرد جارہے ہیں اور کوئی
مرد آنکھ اٹھا کے نہیں دیکھ رہا کہ ہمارے دوسری طرف سڑک کے کس قسم کی مخلوق ہے جو چل رہی ہے۔کوئی آوازہ
نہیں کسا جاتا ہے دنیا کے سارے ممالک میں سوائے ربوہ کے آپ
کو یہ نظارہ نظر آ جاتا ہے راہ چلتی لڑکی کو چھیڑ نے
کا نظارہ کہیں زیادہ کہیں کم۔کہیں عیسائیوں کے علاقے ہیں جہاں کم نظر آتا ہے کہیں دہریوں کے علاقے ہیں
جہاں کم نظر آتا ہے کہیں عیسائیوں کے اور دہریوں کے علاقے ہیں۔جہاں یہ نظارہ زیادہ نظر آتا ہے لیکن صرف یہ
ایک مقام ہے کہ جس میں کوئی واقعہ ایسا نہیں ہوتا کہ کسی لڑکی یا عورت پر آوازہ کسا گیا ہو۔سوائے اس کے کہ بعض
دفعہ غیر تربیت یافتہ غیر احمدی باہر سے آجاتا ہے اور وہ اپنی عادت سے مجبور ہو کر پوری طرح ہماری فضاء کے دباؤ
کے نیچے نہیں آتا اور منہ سے اس کے اس
قسم کی بات نکلتی ہے لیکن چند منٹ کے اندر ہی اس کو احساس ہو جاتا ہے کہ
اُس نے غلطی کی اور اس کو معافی مانگنی پڑتی ہے۔تو یہ معاشرے کا کام ہے اور یہ ہر احمدی کا کام ہے کہ ایسا معاشرہ
پیدا ہوا ایسی فضا پیدا ہو کہ جو اخلاقی اقدار اسلام قائم کرنا چاہتا ہے وہ دنیا میں قائم ہوں اور اتنا حسن پیدا ہو جائے اتنا
سکون پیدا ہو جائے ذہنی طور پر اور اتنا امن پیدا ہو جائے علاقے میں اگر یہ اسلامی معاشرہ قائم ہو جائے۔اغوا ہے
بچوں کا۔بڑی سخت لعنت ہے۔اور لیکن یہاں میرے علم میں تو نہیں کوئی واردات اگر کوئی ہوئی ہے تو اس میں ہم
ملوث نہیں۔باہر سے آیا ہوا کوئی Gang گینگ ہوتو ہو۔ہمیں اپنے وطن سے بڑا پیار ہے
یہ بات بھی میں واضح کر دوں کہ اس قسم کی گندی باتیں جو ہیں ہزار میں ۹۹۹ پاکستان کے شہری شریف ہیں
اور ان میں ملوث نہیں۔اور ان چیزوں
کو پسند نہیں کرتے اس قسم کے گندے افعال کو برا سمجھتے ہیں اور اسلامی اقدار
پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن میں بعض دفعہ مذاق میں کہا کرتا ہوں کہ ہماری شرافت گونگی ہے بولتی نہیں جہاں بولنا
چاہئے۔اگر ہماری شرافت کو زبان مل جائے تو اسلامی اقدار ہمارے معاشرہ میں بہت جلد پیدا ہو جائیں اور ہمارا
تعلق تو صرف اپنے ملک سے ہی نہیں۔حب الوطن من الایمان اپنے وطن سے بڑا پیار ہے ہمیں اور ہر نیک قدم جو
ہم اٹھائیں گے اس کے اچھے اثرات سب سے پہلے ہمارے ملک میں ہی ظاہر ہونگے لیکن میرے مخاطب ساری
دنیا کے احمدی اور میرا مسئلہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے خواہ وہ دہر یہ ملک ہو یا عیسائی ملک ہو یا بدھ مذہب ہو (افریقہ
میں بعض علاقے ایسے ہیں) بہر حال وقت آ گیا ہے کہ کوئی گروہ انسانوں میں سے اسلامی اقدار کو قائم کرنے کا
فرموده ۱۹۷۹ء
516
د دمشعل راه
نعل راه جلد دوم
بیڑہ اٹھائے۔اور اس کے لئے اپنی نوجوان نسل کو اور اپنے اطفال کو تیار کرے اور ان کے ذہن میں بار بار یہ بات
ڈالے کہ تمہارے اوپر یہ ذمہ داری ہے۔دوسرے کے حقوق تم نے ادا کرنے ہیں اور اسی طرح بار بارسنیں گے
جب بڑے ہونگے سوچیں گے بات ان کی عقل میں آئے گی کہ جو باتیں ہمیں کہی جارہی ہیں اس کی ضرورت ہے
تو ایک نیک تبدیلی آہستہ آہستہ جو پیدا ہو رہی ہے۔اس سے سارے متاثر ہوں گے۔پھر صداقت جس کو جہاں
نظر آئے گی وہ قبول کرے گا اسے۔اسلام نے یہ کہا ہے کہ ہر شخص کا حق ہے خواہ اس کا عقیدہ کچھ ہی ہو خواہ وہ خدا تعالیٰ کے وجود سے منکر ہو اس
کا یہ حق ہے کہ اس کا معاشرہ گندگی سے پاک ہو۔شرافت ہی شرافت ہو حسن عمل ہو۔جہاں زبان کی مٹھاس ہو
جہاں فکر و تدبر میں عظمت ہو جہاں محبت اور پیار کی فضا ہو۔پھر روحانیت ہے ( ہر شخص کے حقوق میں بتارہا ہوں) روحانی لحاظ سے ہر شخص کا یہ حق ہے کہ وہ اپنی روحانی
طاقتوں کو نشوونما کے کمال تک پہنچائے اور انسان کی روحانی طاقتوں کی نشو ونما کا کمال یہ ہے کہ اس کا اپنے پیدا
کرنے والے رب کریم سے ایک زندہ تعلق پیدا ہو جائے اور وہ اس کے پیار کے جلوے اپنی زندگی میں دیکھنے
لگے اور اس کی پیاری اور میٹھی آواز اس کے کان سنیں اور اس کے وجود کے اندر ایک انقلاب عظیم بپا کر دیں اور اس
کی ہئیت بدل دیں اور اس کے وجود کے سارے گندوں کو جلا کے خدا کے قدموں میں اس کو لا کھڑا کریں اور نوع
انسانی کا بہترین خادم بن جائے وہ۔تو میں بتا یہ رہا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام میں ہر فرد واحد کے حقوق قائم کئے ہیں کہ جسمانی حقوق غذا کے
لحاظ سے، کپڑے کے لحاظ سے طبی امداد کے لحاظ سے Shelter شیلٹر کے لحاظ سے کہ گرمی سردی بارش اور دھوپ
اسے تکلیف نہ دے اور یہ سارے حقوق اس کے پورے کئے جائیں اور پھر ذہنی حقوق ہیں۔ذہنی لحاظ سے ہر بچے
کی اگر پرورش کرتی نوع انسانی تو اس وقت تک دنیا میں جتنے سائنسدان ہیں جن کی تحقیق اور جن کی لگن نے اور
جن کے دل کے اس جذبہ نے کہ وہ خادمِ انسانیت بنیں انسان کو جہاں تک اس وقت پہنچایا ہے اس سے ہزار گنا
زیادہ علمی فضا کی رفعتوں میں انسان پہنچ چکا ہوتا لیکن یہ بدقسمتی ہے انسان کی کہ ابھی تک خدا تعالیٰ نے جو ہ تعلیم
دی کہ ہر شخص کو اس کا حق دیا جائے وہ اس تعلیم کو سمجھا نہیں اور اگر ایک بچے کو یہ حق ملا اورتعلیمی میدان میں اس نے
ترقیات کے مدارج طے کئے وہاں نو ایسے تھے یا شاید نانوے ایسے تھے کہ جن کو وہ حق نہیں ملا اور وہ جو اپنے روشن
ذہن اور دینی استعداد سے نوع انسانی کی خدمت کر سکتا تھا اس سے صرف وہی نہیں بلکہ نوع انسانی بھی محروم ہو
گئی۔اچھے اخلاق پیار کی فضا پیدا کرنا تو بہر حال معاشرے سے متعلق ہے یعنی اجتماعی زندگی سے اس کا بہت بڑا
تعلق ہے۔روحانیت کا بھی اس سے تعلق ہے لیکن روحانیت کا ایک بڑا حصہ پوشیدہ ہے۔ایک حصہ ظاہر بھی ہے
جونمو نہ بنتا ہے دوسرے کیلئے۔ان چاروں (یعنی جسمانی، ذہنی، اخلاقی ، روحانی قوتوں میں سے ہر ایک دولت کا مطالبہ کر رہی ہے۔مثلاً
517
فرموده ۱۹۷۹ء
دد
دو مشعل راه جلد دوم
متوازن اور طیب غذا ملے ہر انسان کو۔اس کی تفصیل میں میں نہیں جاؤں گا۔اتنا کافی ہے کہ متوازن طبیب غذا ملے
ہر ایک کو۔متوازن طبیب غذا کو ہضم کرنے کیلئے جس قسم کی اُس فرد واحد کو ورزش کی ضرورت ہے اس کا سامان پیدا
کیا جائے۔وہ بھی پیسہ مانگ رہا ہے۔پھر اس صحت مند جسم سے نوع انسانی جوفائدہ اٹھا سکتی ہے اس مقام پر ہر فرد
کو رکھا جائے تا کہ وہ دوسرے انسانوں کا خادم بن کر ان کی خدمت میں لگا رہے اور ان کے فائدے کے کام کرنے
والا ہو۔پھر ذہن ہے ذہنی قوت اور استعداد کا نشو ونما اور اس کو صحت مند رکھنا یہ اور چیز ہے مثلاً جو ذہین افراد ہیں
ان کے اور جو پہلوان ہیں ان کے کھانوں میں فرق ہے۔بڑا ز بر دست فرق ہے۔جس قسم کے پہلو ان کے جسم کو
کھانے چاہئیں۔اس سے بالکل مختلف کھانے ایک ذہین دماغ کو چاہئیں۔اور اس کے نہ سمجھنے کی وجہ سے (طب
کی تحقیق کی رو سے بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔بڑی مہارت کے ساتھ غذاؤں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے اللہ تعالیٰ
نے ایسے دماغ پیدا کئے ہیں جو اس فن میں یعنی غذاؤں کے علم میں طبی مہارت حاصل کر سکیں ایسے دماغوں سے کام
لینا چاہئے۔پھر اسلام کے اخلاقی اقدار میں وہ چاہئیں ہمیں ایسے مومن بندے چاہئیں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
عاشق زار ہوں کیونکہ اخلاق کا معلم نوع انسانی کیلئے بعثت نبوی کے بعد سوائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کوئی نہیں
اور وہ عشاق محمد بتا ئیں دنیا کو کہ اسلامی اقدار کیا ہیں۔وہ بتا ئیں دنیا کو کہ وہ شہر۔رؤسائے مکہ جہاں بستے تھے
جنہوں نے اڑھائی سال تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب متبعین کو بھوکا مارنے کی کوشش کی تھی۔ہجرت کے بعد مدینہ میں جب ان رؤساء کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام ملا کہ کیا اپنے بھائیوں کو بھوکا
مارو گے؟ رؤساء مکہ کو خدا تعالیٰ نے سبق دینے کیلئے وہاں قحط کے آثار پیدا کئے اسی وقت آپ نے حکم دے دیا کہ
ان کو راشن بھجوانے کا انتظام کرو تو یہ جو اخلاقی اقدار اسلام کے ہیں یہ دنیا میں وہی قائم کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیم کے
مطابق جو اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے والا ہو۔میرا مطلب ان اسلامی اقدار سے ہے جو فطرت
انسانی کا حصہ ہیں اور سارے اسلامی اقدار فطرت انسانی کا حصہ ہیں اس واسطے کوئی مسلمان ہے یا نہیں ہے وہ اس
دائرہ کے اندر آ جاتا ہے اور ان کو اس دائرہ کے اندر لانا چاہئے۔نیز فرما یاؤ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا
ليَعْبُدُونِ (الذاریات: ۵۷) روحانی لحاظ سے ہر فرد کا یہ حق ہے کہ روحانی رفعتوں کے حصول کی جو قوت اور
استعدادا سے خدا تعالیٰ نے دی تھی اس کے مطابق اس کی پرورش کی جائے یہ اس کا حق ہے اور اس کے لئے مثلاً
کتابوں کی اشاعت کی ضرورت ہے۔واقفین کی ضرورت ہے۔ہر ہر قدم جو ہے وہ پیسہ مانگتا ہے۔خود نگی اٹھا کے
دین اسلام کی خدمت۔قربانی کا مطالبہ کرتی ہے۔اس کے لئے احمدی ذہن کو تیار ہونا چاہئے۔پھر جذبات کے
حقوق ہیں (میں چند مثالیں دوں گا) اس قدر خیال رکھا ہے جذبات کا کہ مشرک جو سب سے بڑا گناہ کرنے
والا۔
مشعل راه جلد دوم
شرک معاف نہ کرنے کی حکمت اور مفہوم
فرموده ۱۹۷۹ء
518
قرآن کریم کی رُو سے شرک کا گناہ معاف نہیں کیا جاتا۔پچھلے ایک خطبے میں بھی میں نے کہا تھا کہ قرآن
کریم نے کہا ہے شرک کا گناہ معاف نہیں ہوتا۔باقی سارے گناہ میں معاف کر دوں گا۔شرک کو معاف نہیں کروں
گا۔تو جو مشرک ہے کیا اس کو خدا تعالیٰ کی رحمت سے اللہ تعالیٰ نے ( قرآن کریم کی تعلیم میں ) کلی طور پر محروم کر دیا
ہے؟ یہ تو رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ میں جس رحمت خداوندی کا اعلان کیا گیا ہے بظاہر اس کے خلاف
ہے۔میرے ذہن میں یہ تھا کہ میں بات سمجھا نہیں یہ نہیں ہو سکتی اسلامی تعلیم۔تو پھر میرا ذہن اس طرف گیا کہ یہ
کہنا کہ میں شرک کے گناہ کو معاف نہیں کروں گا اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں شرک کے گناہ کی جو سزا ہے اس
میں کمی نہیں کروں گا۔پس مشرک پر خدا تعالیٰ کی رحمت اس شکل میں نازل نہیں ہوتی کہ کلی طور پر اس کو خدا معاف
کر دے۔لیکن اس شکل میں ضرور نازل ہوتی ہے کہ خدا کہتا ہے مثلاً سوا کا ئیاں سزا ہے تمہاری تو پچاس میں معاف
کر دیتا ہوں کئی معاف نہیں کی۔وہ بھی رحمت کا ایک جلوہ ہے کہ اگر پچاس ہزار سال اس نے دوزخ میں جلنا تھا
تو اس کو کہا کہ تمہیں پچاس سال کے بعد جہنم سے نکال لوں گا۔معاف تو نہیں کیا دوزخ کی سزا اس کو مل گئی لیکن
پوری بھی نہیں ملی رحمت نے جوش مارا اور اس کی سزا میں کمی کر دی۔سزا معاف کرنا اور چیز ہے سزا میں کمی کر دینا
دوسری چیز ہے۔تو یہ جو روحانی پہلو ہے ہر انسان سے تعلق رکھتا ہے ان سے بھی جنہوں نے یہ اعلان کیا کہ ہم زمین
سے خدا کے نام اور آسمانوں سے خدا کے وجود کو مٹادیں گے ان کے متعلق بھی خدا نے کہا کوشش کرو کہ وَمَ
خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ یہ لوگ بھی میرے بند بن جائیں۔ان کو خدا کا بندہ بنانے کیلئے یوگوسلاویہ کے دہر یہ کمیونسٹ نے تو کوشش نہیں کرنی۔ان کو خدا کا بندہ بنانے
کیلئے جماعت احمدیہ نے کوشش کرنی ہے اور کر رہے ہیں۔مثلاً ڈنمارک میں عبدالسلام میڈیسن جو آج ان کا نام
ہے۔بڑے سخت عالی قسم کے کمیونسٹ تھے تابط شر (۱) یعنی اپنی پتلون میں چھرارکھا کرتے تھے اور پھر اللہ تعالیٰ عالی کے تھے تابدار ( رکھا کرتےتھےاور پھر
نے فضل کیا۔بڑی رحمت ان پر نازل ہوئی اور جماعت احمدیہ کو محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ توفیق ملی کہ اسلام کا
حسن ان کے سامنے اس طرح پیش کریں کہ وہ اس کا گرویدہ ہو جائے۔پھر قرآن سے پیار پیدا ہوا۔پھرانہوں
نے قرآن سیکھا سمجھا۔اس کا مطالعہ کیا اور اپنی زبان میں اس کا ترجمہ کر دیا۔جو بڑا مقبول ہوا ان کے ملک میں تو
یہ تبدیلی ذہنی، روحانی ان میں پیدا ہوئی۔روحانی طور پر کہ ایک خدا کے منکر خدا کے دشمن خدا کے نام کو زمین سے
مٹانے کیلئے تیار نیز آسمانوں سے بھی۔خدا کا عاشق بن گیا اور اب اس سے کوئی بات کرے اسلام کے متعلق تمہیں
کیا پھل ملے اسلام لانے کے۔تو وہ بڑے سکون اور بڑے وجد کے ساتھ کہتا ہے کہ مجھے کچی خوا ہمیں آنے لگ
(۱) مشہور عرب شاعر اور بہا در جنگجو اس کا نام ”ثابت بن جابر بن سفیان تھا۔اس کی بہادری ، شجاعت اور جنگی کارناموں کے
قصے معروف ہیں۔ہ ہمیشہ تلوار یا چھرا اپنی بغل میں دبائے رکھتا ، جس کی بناء پر اس کو تا با شر‘ کا لقب دیا گیا۔( ناقل)
519
فرموده ۱۹۷۹ء
دو مشعل راه جلد دوم
گئیں۔میرا خدا سے تعلق پیدا ہو گیا مجھے یہ پھل ملا ہے اسلام لانے کا۔یہ تبدیلی آپ بھی پیدا کر سکتے ہیں۔آپ کو
کرنی چاہئے کوئی احمدی کھڑے ہو کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ نوع انسانی جائے جہنم میں۔مجھے کیا۔نوع انسانی نے جہنم
میں نہیں جانا۔کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کیا تھا کہ میرا فدائی میرا ایک غلام ایسا پیدا ہو گا جو اسلام کو ساری
دنیا میں غالب کرے گا۔اس کو ماننے والے ہیں آپ۔اتنا بڑا گناہ ہے شرک۔مگر پھر بھی مشرک کے جذبات کا بھی خیال رکھا گیا۔قرآن نے کہا مشرک کے
جذبات کو بھی ٹھیس نہیں لگانی تم نے۔لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ الله (الانعام: ۱۰۹) جو بتوں کی
پرستش کرنے والے ہیں تم نے ان کو بُرے ناموں سے یاد نہیں کرنا۔گالی دو گے جذبات کو ٹھیس لگے گی۔بت کو بھی
برانہیں کہنا کیونکہ بت پرست کو اس سے تکلیف پہنچے گی۔اب جو پتھر کا بت ،لکڑی کا بت، ہاتھی دانت کا بت ، تانبے
اور پیتل کا بت اور خدا جانے کس کس چیز کا بت ، آٹے کا بت بنا دیا انہوں نے۔گالی آپ دیں گے بت کے تو
کان نہیں نہ وہ سنتا ہے نہ سمجھ سکتا ہے نہ اسے کوئی تکلیف ہو سکتی ہے جب منع کیا گیا کہ لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ
مِن دُونِ الله تو مراد یہ تھی کہ جو بت کی پرستش کرنے والا ہے اس کے جذبات
کو ٹھیس نہیں پہنچانی۔اس قدر
جذبات، احساسات کا خیال رکھنے والا مذہب ہے۔یہ ہے اسلام۔یہ ہے اسلام کی تعلیم کہ دوسروں کے حقوق کا
خیال رکھنا ایک حق خدا تعالیٰ نے یہ قائم کر دیا اسلام میں کہ ہر انسان کے جذبات واحساسات کا خیال رکھا جائے گا
یہ اس کا حق ہے۔اور کوئی شخص خواہ وہ خدا تعالیٰ کا سب سے پیارا ہو وہ مشرک کے جذبات کو ٹھیس نہیں لگائے گا۔اس کے جذبات کو ٹھو کر نہیں۔کیونکہ لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ کا جو حکم ہے اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے الہاما قرآن کریم میں یہ اعلان کیا۔اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ (الانعام : ۱۶۴) کہ سب سے پہلے اس حکم پر میں
عمل کرنے والا ہوں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو حید کو قائم کرنے کیلئے آئے اور آپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس حکم پر
سب سے پہلے۔سب سے زیادہ میں عمل کرنے والا ہوں۔مشرک کے جذبات کو بھی میں ٹھیس نہیں لگاؤں گا۔ہر حکم جو اسلام نے دیا وہ کوئی نہ کوئی حق ہے انسان کا جسے قرآن قائم کرتا اور اس کی حفاظت کرتا ہے اس حکم
کے ساتھ اور ہر نبی یعنی ہر وہ حکم جس میں روکا گیا ہے کہ یہ نہ کرو کسی نہ کسی حق کو اس کا کرنا نقصان پہنچانے والا تھا۔حق تلفی کرنے والا تھا۔اس سے روک
دیا گیا۔حق تلفی نہیں کرنی۔مثلا ہر شخص کی عزت قائم رکھنا ضروری ہے۔اس
واسطے یہ کہا گیا۔افتراء سے کام نہیں لینا یہ نہیں کہا گیا کہ مسلمان پر افتراء نہیں کرنا۔کسی انسان پر بھی افتراء نہیں
کرنا۔عزت و احترام کو قائم کیا۔عزت و احترام کو اس قدر تاکید سے قائم کیا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال ہمارے
سامنے ہے۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرِ مِثْلُكُمْ (الکہف: 1) اعلان کر دو دنیا میں نوع انسانی کے کانوں میں یہ بات جا
کے کہو کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں۔اس شخص کی زبان سے یہ اعلان کروایا جس کے
متعلق کہا گیا تھا لو لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک۔یہ کائنات تیری وجہ سے ہم نے پیدا کی ہے تجھے پیدا نہ کرنا
فرموده ۱۹۷۹ء
520
د دمشعل
نعل راه جلد دوم
ہوتا تو کائنات بھی نہ بنائی جاتی۔اور ساتھ یہ اعلان بھی کروا دیا اللہ نے قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرُ مِثْلُكُمْ اور عجیب اس کا
اثر انسانی دماغ پر پڑتا ہے۔قرآن کریم کی آیات کا اتنا عظیم اثر ہوتا ہے غیر مسلموں پر کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔اب یہی قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ کو لو ٹا چی من غانا میں ایک قصبہ ہے وہاں ہمارا جلسہ تھا نانا کا سب سے بڑا
عیسائی پادری وہاں آیا ہوا تھا یہ دیکھنے کیلئے کہ کیا منصوبے سکیمیں اسلام کو پھیلانے کیلئے بنارہے ہیں۔لیکن بیٹھا
اس طرح ہوا تھا کہ بڑا پادری ہوں میں۔لات پہ لات رکھ کے اور بالکل Indifferente کوئی دلچسپی نہیں ہے
مجھے۔ساتھ ہی یہ بھی ظاہر کر رہا تھا تقریر کرتے ہوئے میں نے کہا دیکھو جو Paramount Prophet پیرا
ماؤنٹ پرافٹ تھا۔یعنی سب سے بڑا پرافٹ Prophet محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے منہ سے خدا تعالیٰ نے یہ
اعلان کروا يا قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ اعلان کر دو سب
کو تم بھی اس کے مخاطب ہو کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ
میں اور تم میں کوئی فرق نہیں۔یہ شرف انسانی ہے میں نے کہا Those who are Junior to him like
moses and christ اور ان کے ماننے والے، انگریزی میں تقریر تھی۔میں نے کہا کہ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سے نچلے درجے پر پیغمبر ہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام ہوئے یا حضرت عیسی علیہ السلام ہوئے یا ان کے ماننے والے
جو ہیں ان
کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ اپنی برتری کا دعویٰ کریں تم پر۔میں تو تقریر کر رہا تھا مجھے بتانے والوں نے بتایا کہ
وہ لاٹ پادری صاحب اس طرح اچھلے کہ جس طرح کسی نے ان کو سوئی چبھودی ہو کہ یہ کیا اعلان کر دیا انہوں نے
کیونکہ وہاں تو وہ لاٹ بن کے رہتے تھے۔شرف انسانی کو اسلام نے قائم کیا
بات یہ ہے کہ شرف انسانی کو جس طرح اور جس رنگ میں اسلام نے قائم کیا ہے کسی اور مذہب نے کسی اور نبی نے
قائم نہیں کیا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق کیا ہے۔اور آپ دوستوں نے یہ بات عملاً اور قولاً اور
خدمۂ یعنی خدمت کے ذریعہ سے اور حقوق ادا کر کے اور دوسروں کے حقوق کی حفاظت کر کے جہاں تک تمہاری طاقت
میں ہو یہ ثابت کرنا ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ نے واقعہ میں اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ساری مخلوقات میں سب سے زیادہ
عزت واحترام والا یہی تو ہے جس سے خدا پیار کرتا اور دوسری زندگی دے دی۔اس کی روح کو قائم رکھا اور اس دنیا میں بھی
ہمکلام ہو گیا انسان سے اور یہ دروازہ کسی پہ بند نہیں جو خدا سے پیار کرنے والے ہیں وہ جانتے ہیں کہ جس نے بھی خلوص
سے کھٹکھٹایا اس کے لئے یہ کھولا گیا۔پچھلے سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسر صلیب کی جو کا نفرنس ہوئی تھی اس میں
ان سب غیر مسلموں
کو مخاطب کر کے میں نے کہا تھا کہ تم کدھر پھر رہے ہو کس بھول میں ہو۔یہ دروازہ تو ہر کھٹکھٹانے والے
کے لئے کھولا جاتا ہے آگے بڑھو آزما کے تو دیکھو۔خدا کے در کا دروازہ کھٹکھٹاؤ۔وہ کھولے گا۔تم کہاں مسیح کی صلیب
اٹھائے پھرتے ہو جس خدا کے بندے نے
اٹھائی تھی اٹھالی۔اس نے ایک قربانی دے دی خدا کے لئے اور صلیب پر چڑھ
گیا اور خدا نے اپنے پیار کا اظہار کیا اور صلیب سے زندہ اتار لیا اس کو۔اس نے قربانی دینے میں کوئی دریغ نہیں کیا۔خدا
521
فرموده ۱۹۷۹ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
تعالیٰ نے پیار کے سلوک میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہ مرنے کیلئے تیار تھا۔خدا نے اس کو مرنے نہیں دیا۔اس نے کہا میں
تجھے زندہ رکھوں گا۔۱۲۰ سال تک جو جوانی میں ۳۳ سال کی عمر میں جان دینے کیلئے تیار ہوا تھا۔۱۲۰ سال تک خدا نے اس کو
زندگی عطا کی۔بڑا معجزہ ہے اس کی ساری زندگی اور ہم دعائیں کرتے ہیں حضرت مسیح علیہ السلام کیلئے۔کیونکہ جن علاقوں
میں وہ پھرے ہیں ان میں یہودی قبائل کو ذہنی طور پر تیار کیا تھا اس بات کیلئے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت قریب ہے جب
وہ آئیں تو مان لینا۔اور جس وقت اسلام ان علاقوں میں گیا تو قریباً سارے کے سارے یہودی قبائل مسلمان ہو گئے۔وہ
افغانستان اور ایران کے شمالی حصوں میں اور ہندوستان اور کشمیر اور گلگت وغیرہ کی طرف گئے تھے شاید کوئی اکا دُکا بچ گیا
ہو۔اس وقت تو کوئی آثار ایسے نظر نہیں آتے کہ ان میں کوئی اسلام سے باہر رہ گیا ہو تو بڑی خدمت کی ہے بنی اسرائیل کی
اس معنی میں کہ وہ نور جو اپنی انتہاء کو پہنچ کر دنیا کی طرف آیا تھا اس سے جہاں ان کے دوسرے قبائل نے آنکھیں بند کیں
انہوں نے نہیں کیں اور قبول کر لیا۔بہر حال ہر انسان کی عزت اور احترام کو قائم کرنا یہ ایک حق ہے جو اسلام نے قائم کیا
ہے۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ ہر حکم جو اسلام نے دیا وہ ہمارے اپنے فائدے کے لئے ہے اور ہر حکم ایک حق قائم کرتا ہے
انسان کا۔اور اس کی حفاظت کا حکم ہے اس میں اور ہر چیز جس سے منع کیا گیا (نہی جسے کہتے ہیں نوا ہی جمع ہے اس کی وہ
روکا اس لئے نہیں گیا کہ ہمیں تکلیف پہنچے بلکہ اس لئے روکا گیا ہے کہ ان میں سے ہر چیز ہر فعل جس سے روکا گیا ہے ان
حقوق کو پامال کرنے والا اور تلف کرنے والا تھا جو خدا نے قائم کئے تھے خدا نے انسان کے حقوق کی حفاظت کی اور انسان کو
کہا یہ باتیں نہ کرنا۔تمہارے حقوق تمہارے اپنے ہاتھوں تلف ہو جائیں گے۔میں نے بتایا تھا کہ میں آج اصولوں کی باتیں کروں گا تو یہ ایک اصول ہے جس کی یہ ساری تمہید بن جاتی ہے اور وہ
یہ ہے کہ قرآن کریم نے کہا
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران: ۱۱۱)
تم بنی آدم میں سب سے اچھی امت ہو اس لئے کہ بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے تمہیں قائم کیا گیا ہے۔یہ ایک
چھوٹا سا فقرہ ہے چند الفاظ ہیں مگر جس عظمت پر جس رفعت پر ایک مسلمان کو بٹھایا گیا ہے اگر وہ اسے یادرکھے تو دنیا سے
ہرقسم کا فساد دور ہو جائے اور ہر طرح امن قائم ہو جائے اور پیار اور اخوت پیدا ہو جائے اور ہر ایک کو اس کے حقوق ملنے لگ
جائیں اور کسی کی حق تلفی نہ ہو اور مسرتوں سے بھر پور اور خوشحال زندگی انسان گذار نے لگے اور یہ دنیا بھی جنت بن جائے۔یہ ذمہ داری اے میرے پیارے بچو! اور جوانو! اور بڑو! اور مردو! اور عور تو ! تم پر ہے۔تم اسے نہ بھولو۔یہ دنیا تو
عارضی اور چند روزہ ہے۔ہر ایک نے یہاں سے جانا ہے لیکن اس چیز کا خیال رکھو اور اس کے لئے کوشش کرو کہ جب ہم
اس دنیا سے نکلیں اور دوسری دنیا میں داخل ہوں تو وہاں خدا تعالیٰ کے فرشتے خدا کی ساری ہی صلاحیتوں کے ساتھ ہمارے
استقبال کیلئے کھڑے ہوں۔اھم آمین۔(ماہنامہ خالد نومبر دسمبر ۱۹۷۹ء)