سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ
مشعل راہ۔ جلد دوم
د مشعل راه جلد دوم
د را
فرموده ۱۹۷۹ء
سید نا حضرت خلیفہ اصبح الثالث نے ۲۰اکتوبر ۱۹۷۹ء واطفال الاحمدیہ کے مرکزی سالانہ
اجتماع سے جو خطاب فرمایا تھا۔مکمل متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
522
اطفال کے نظام کیلئے ایک بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ جھنڈیاں ۲ فٹ اونچی ہونی چاہئیں تا کہ میرے
اور تمہارے درمیان حائل نہ ہو جائیں۔فرمایا تم ہو اطفال احمدیہ، جماعت احمدیہ میں پیدا ہونے والے یا جماعت
احمدیہ کی طرف منسوب ہونے والے اطفال ( بچے ) جن کو ہماری اصطلاح میں سات سے پندرہ سال کا بچہ کہتے
ہیں۔بچے بچے میں طفل طفل میں بڑا فرق ہے۔ساری دنیا میں انسان بستے ہیں۔ساری دنیا کے انسان بچے پیدا
کرتے ہیں۔سارے ملکوں میں اطفال رہتے ہیں اور ساری دنیا کے اطفال کے ایک حصے کی عمر سات سے پندرہ
سال ہے۔دنیا میں بعض ایسے اطفال ہیں کہ جن کو احساس ہے کہ ہمارا مستقبل، ہماری آئندہ زندگی اندھیرے میں
ہے اور ناکامیوں میں ہے جس طرح افریقہ کے ممالک کے جو بچے تھے ( اب تو وہاں حالات تبدیل ہو گئے ہیں)
پچھلی صدی اور اس سے پہلی صدی میں وہاں کے بچے ہر وقت ڈرتے رہتے تھے کہ کسی وقت عیسائی سفید فام قو میں
ہمیں قید کر کے ، غلام بنا کے اپنے ملکوں میں نہ لے جائیں۔انہوں نے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ان بچوں کو
بڑوں کے ساتھ ، بڑوں کے علاوہ ماں باپ سے چھڑوا کے، اور بعض دفعہ ماں باپ کو بھی ساتھ قید کیا اور امریکہ میں
لے گئے اور اتنی خطرناک قسم کی تکلیفیں ان
کو پہنچائی گئیں۔مثلاً سولہ سولہ گھنٹے ان سے کام لیا۔اب اتنا سا بچہ جو
میرے سامنے بیٹھا ہے اس سے کمزور صحت والے بچوں سے سولہ سولہ گھنٹے کام لیتے تھے۔کھیتوں میں زمینداروں
کے غلام ، کارخانوں میں کارخانہ داروں کے غلام تو ایک وہ بچے بھی ہیں دنیا میں۔اب بھی ہیں جن کا کوئی مستقبل
نہیں اور وہ اسے جانتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر بجالائیں آپ ان بچوں میں سے نہیں ہیں جن کو یہ خطرہ لاحق ہو کہ
ہمیں غلام بنا کے دنیا کی کسی منڈی میں بیچ دیا جائے گا۔کہتے ہیں کہ خفیہ طور پر اب بھی غلاموں کی منڈیاں پائی
جاتی ہیں ( واللہ اعلم بالصواب ) جہاں بچوں کو اغوا کر کے لے جاتے ہیں اور بیچا جاتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل
ہے جہاں تک مجھے علم ہے کوئی احمدی بچہ اس ظلم کا نشانہ نہیں بنا ایک تو یہ بچے ہوئے نا۔پھر بعض بچے وہ ہیں جن کا مستقبل یا جن کی آئندہ زندگی اتنی اندھیری نہیں۔تھوڑی سی تعلیم دے دیتے
ہیں۔مثلاً جب انگریز حاکم ہوا اور اس نے تعلیم دینی شروع کی تو وہ کہتا تھا کہ دسویں جماعت تک تعلیم دے دو اور
ان سے کلر کی کا کام لو۔یہ جو حساب کرنا ہے یا چھوٹے موٹے کام میں حکومت کے وہ ان سے لیا کرو۔ہم اونچے
لوگ ہیں، ہم یہ کام کیوں کریں، ہمارے بچے یہ کام کیوں کریں۔یعنی تھوڑا سا پڑھا بھی دیا اور حقارت کی نظر سے
523
فرموده ۱۹۷۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
بھی دیکھا، ذلیل بھی کیا، کم تنخوا میں دے کے ان سے کام بھی لیا اور بڑا لمبا عرصہ کام لیا۔کوئی سو سال دوسو سال دنیا
کے بعض بچوں پر بعض قوموں کے بچوں پر، بعض علاقوں کے بچوں پر یہ واقع بھی گزرا۔مگر تم احمدی بچے ہو اور تم وہ
بچے نہیں ہو۔تو خدا کا شکر کرو تم ان بچوں میں شامل نہیں ہو۔پھر بعض بچے ایسے ہیں جن کو پڑھایا جاتا ہے اور ان
کی پڑھائی میں ان کے نصاب میں یہ بھی حصہ شامل ہے کہ خدا نہیں ہے۔کورس کا یہ حصہ ہوتا ہے کہ اللہ سے دور
کر دینا ہے دماغ کو عجیب لغو باتیں کر کے زہر بھرتے ہیں بچوں کے دماغوں میں۔حالانکہ ہم جانتے ہیں اور
ہمارے بچے بھی جانتے ہیں کہ اللہ ہے اور اپنے بندوں سے پیار کرتا ہے۔۱۹۷۴ء میں جب تکلیف میں تھی جماعت۔اور روزانہ قریباً ، گھنٹے مختلف جماعتوں کے جو دوست آتے
تھے ان سے میں ملتا تھا ان کی تکلیف سنتا تھا میں ان
کو تسلی دلاتا تھا، چہروں کی جوگھبراہٹیں ہیں کوشش کرتا تھا کہ وہ
دور ہو جائیں اور وہ مسکرانے لگ جائیں۔اس میں ایک بات یہ بھی میں ان
کو کہتا تھا کہ بچے بھی ساتھ آجاتے
تھے۔تمہاری طرح کے چھوٹے چھوٹے سے۔میں کہتا تھا بچو! بتاؤ تم میں سے کسی کو سچی خواب آئی؟ تو بہت
سارے بچے کھڑے ہو جاتے تھے اور کہتے تھے ہمیں آئی۔بچے کو خدا تعالیٰ بچے کی زبان میں بات بتاتا ہے۔ایک
بچے کو آئن سٹائن کی تھیوری یا ڈاکٹر سلام نے جس نئی تحقیق پر نوبل پرائز لیا ہے وہ تو خدا نہیں بتائے گا جس کا سر پیر
ہی نہ بچے کو پتہ لگے۔بچے سے تو خدا کا پیار یہ ہے کہ ایسی بات کرے جو اسے سمجھ آ جائے۔مثلاً ایک بچہ کھڑا ہوتا تھا
اور کہتا تھا کہ ساڈی مہیں نے بچہ دیناں کی اور میں خواب وچ ویکھیا کہ کٹی ہوئی ہے اب یہ بچے کی زبان ہے۔اب جو بچہ بھینس کے پیٹ میں ہے اس کے متعلق کسی کو یہ پتہ نہیں کہ وہ کٹا ہے یا کٹی ہے۔صرف خدا کو پتہ ہے اور
اس کے خواب کے مطابق کٹا یا کٹی کا ہو جانا بتاتا ہے کہ خواب بتانے والی ذات علام الغیوب ہے جسے پتہ ہے یعنی
بھینس کا بچہ جب پیٹ کے اندھیروں میں تھا اس وقت خدا تعالیٰ کی روشنی سے تو وہ باہر نہیں تھا نا۔خدا کو پتہ تھا اور
خدا نے ایک احمدی بچے سے اس طرح پیار کیا۔یہ بتانے کیلئے کہ میں اس جماعت سے بہت پیار کرنے والا ہوں،
تیاری کرو میرے پیار کو حاصل کرنے کیلئے۔لیکن جو میں اب بتا رہا ہوں وہ ہے اس سے الٹ بات کہ سکولوں میں
یہ کوشش کی جاتی ہے ( اس موقعہ پر بجلی کی روبند ہوگئی تو حضور نے اپنے سامنے بیٹھے ہوئے بچوں کو بتایا یہ سبز چائے
کا قہوہ ہے جس کے اندر کوئی مٹھاس نہیں صرف گرمی ہے اور اگر تم میں سے کسی کے منہ میں ڈالی جائے تو کہو گے
او ہوں یہ کیا ہے کوئی مزہ ہی نہیں۔مگر میرے لئے مفید ہے، گلے کوگرم رکھتی ہے۔اس لئے میں نے ایک گھونٹ پی
لیا ہے۔ہم میں سے بہتوں کو عادت ہے ختی برداشت کرنے کی۔یہ تو کوئی چیز ہی نہیں پھیکا۔کسیلا قہوہ۔میں کونین
کی گولی منہ میں ڈال کے اچھی طرح چبا کے کھا جاتا ہوں اور ایک دن میں نے ایک دوست کو کہا تم بھی کھاؤ گے۔کہتا ہاں میں بھی کھاؤں گا۔میں نے کہا اچھا دونوں کھاتے ہیں میں نے بھی منہ میں ڈالی اور اس نے بھی ڈالی اس
کی ساری رگیں پھول گئیں۔دو دن تک وہ ہنستا تھا تو لوگ سمجھتے تھے رورہا ہے لیکن مجھ پر کچھ اثر نہ ہوا۔بڑی
کڑواہٹیں برداشت کی ہیں تمہارے لئے بھی۔میں خدام الاحمدیہ کا صدر بھی رہا ہوں بڑا لمبا عرصہ۔تمہارے لئے
د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۹ء
524
بھی کڑواہٹیں برداشت کیں۔پھر دوبارہ بجلی کی روآ جانے پر فرمایا )
روس میں اور دوسرے کمیونسٹ ممالک میں تمہاری عمر کے بچوں پر یہ زور لگایا جاتا ہے کہ وہ خدا سے دور
ہو جائیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کی بھاری اکثریت سے وہ محروم ہو جاتے ہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ
نے نعمتیں دو قسم کی دی ہیں۔ظاهرة وباطنة قرآن کریم نے کہا ہے ایک ظاہری نعمتیں ہیں۔اچھی غذا ہے،
متوازن غذا ہے۔دودھ ہے جو ہر بچے کو پینا چاہیے اور نہیں ملتا ہے چاروں کو۔اور لحمیات ہیں۔لوگوں کو پتہ ہی نہیں
کہ متوازن غذا کسے کہتے ہیں۔لیکن قرآن کریم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ایک تو یہ ہے (۲) پھر سردی گرمی سے بچنے
کیلئے لباس ہے گھر ہے (۳) اگر انسان اپنی غلطی سے بیمار ہو جائے تو خدا تعالیٰ نے اسے شفا دینے کیلئے دوائیں
بنائی ہیں۔خدا تعالیٰ نے دعا کا نظام جاری کیا ہے۔دوا کے ساتھ دعا کرو تو جلدی شفا ہو جاتی ہے۔ہمارے ڈاکٹر
جو افریقہ میں گئے ہیں ان کو اتنی شہرت ملی خدا کے فضل سے کہ ان کے مریض جن کے متعلق یورپ کے ڈاکٹروں
نے کہہ دیا تھا کہ لاعلاج ہیں اور ان کا آپریشن ہو ہی نہیں سکتا۔احمدی ڈاکٹر نے آپریشن کیا اور وہ کامیاب ہوا اور
اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہمسایہ ممالک جہاں ہمارے ہسپتال نہیں وہاں کے بڑے بڑے امیر لوگوں نے ہمارے
ہسپتالوں میں (جہاں ہسپتال ہیں وہاں آکے علاج کروانا شروع کر دیا تو یہ ممالک جو بچے کے ذہن سے خدا کی
یاد مٹانے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی بچے پر ظلم کر رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی یہ نعمت کہ وہ بیمار ہوتو دعا سے اس کی
تکلیف جلدی دور ہو جائے۔اس سے اس کو محروم کر دیا اور جب دنیا کا سہارا کوئی نہ ہو اللہ کے منکر وایا تو سہارا بنو
خدا کی جگہ اور وہ تو طاقت ہی نہیں ) تو جب دنیا کے سارے سہارے ٹوٹ جاتے ہیں اور کسی جگہ روشنی نظر نہیں آتی
اس وقت خدا آتا ہے اور کہتا ہے میں تیرا خدا ہوں۔تجھے گھبراہٹ کی کیا ضرورت ہے۔پھر یہ تو اس دنیا کی ہوئی نا
بات۔پھر انسان نے مرنا ہے، اس کی روح زندہ رہے گی اور یہ دنیا جو ہے یہ میں سال چالیس سال پچاس سال
(اگر بچپن میں نہ بھی کوئی مرے لمبی عمر پائے ) ۶۰ سال، ۷ سال کوئی اکا دکا سو ایک سو دس ، ایک سو بیس سال تک۔اکثر سو سال کے اندر اندر مر جاتے ہیں۔لیکن روح زندہ ہے اور وہ جنت میں جائے گی نہ ختم ہونے والی زندگی۔اور خدا تعالیٰ کے خاص فضل اور رحمت سے یہ جنت کی نعمتیں ہیں۔اللہ کی رضا کی جنتوں میں جوا سے ملیں گی۔تو یہ ممالک جو ہیں بچوں کو خدا تعالیٰ کی اتنی عظیم اور نہ ختم ہونے والی نعمتوں سے محروم کر رہے ہیں۔یہ بھی
بچے ہیں دنیا میں۔تو شکر کر خدا کا اور احمد پڑھو کہ تم وہ بچے نہیں ہو جن کے دماغوں سے خدا تعالیٰ کا نام مٹایا جارہا
ہے بلکہ تم وہ بچے ہو جن کی زندگیوں میں خدا تعالیٰ کی زندہ قدرتوں کے جلوے ظاہر ہوتے ہیں اور تم خود بھی گواہ ہو
اس کے اور تمہارے بڑے بھی گواہ ہیں کہ خدا تعالیٰ غیب کی باتیں جانتا ہے۔یہ سو سالہ زندگی بھی اگر ہو تو کیا زندگی
ہے۔اس کے بعد جہنم میں چلا جائے، خدا کی خفگی اور اس کا قہر نازل ہورہا ہو۔اور ایک طرف جنتی ہیں جن کے
متعلق کہا گیا ہے کہ وہ صرف نیکی ہی کی خواہشیں کریں گے اور ہر خواہش ان کی پوری ہو جائے گی۔اس دنیا میں تو
کوئی نیک سے نیک آدمی بھی نہیں جس کی ہر خواہش پوری ہو۔ہو ہی نہیں سکتی لیکن وہ ایسی زندگی ہے اتنی بڑی
525
فرموده ۱۹۷۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
نعمتوں سے ان بچوں کو محروم کیا جارہا ہے جن کے دماغ سے خدا کا نام مٹایا جارہا ہے اور کہتے ہیں ہم بڑا احسان
کر رہے ہیں۔اپنے دادا کا نام یا درکھنے کیلئے تو نام بتایا جاتا ہے لیکن ہستی باری تعالیٰ کے متعلق یہ کہہ دیا کہ اگر خدا
ہے تو خود بخود ہی ان کو پتہ لگ جائے گا۔پھر دادا کا نام کیوں یاد کرواتے ہو آپ ہی پتہ لگ جائے گا۔تو باپ کا نام
کیوں بتاتے ہو گھر والے وہ آپ ہی پتہ لگ جائے گا۔خود بخود پتہ نہیں لگا کرتا۔جو حقیقتیں ہیں اس دنیا میں ان کا
اظہار کیا جاتا ہے، ان
کا علم دیا جاتا ہے، پڑھایا جاتا ہے، تب پتہ لگتا ہے۔دیکھو یہ بجلی ہے۔یہ کتنی بڑی حقیقت ہے۔ایک دنیا کو اس نے روشن کیا۔اور یہ بجلی آواز بھی دور تک پہنچارہی
ہے اور روشنی بھی رات کو کرتی ہے۔کتنا فائدہ پہنچایا ہے دنیا کو۔اب کوئی پاگل ہی ہوگا جو کہے کہ بجلی تو ہے اس کے
اور تحقیق کرنے کی ، اس کا علم دینے کی ، اس کا علم سیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔بجلی ہے آپ ہی پتہ لگ گا انسان کو۔سارے کہیں گے یہ پاگل ہو گیا ہے۔اسی طرح جو کہتا ہے کہ خدا کا نام بتانے کی کیا ضرورت ہے بچے کو خود بخودہی
پتہ لگ جائے گا وہ بھی سوجھ بوجھ سے کام نہیں لے رہا۔اور ایسے ممالک میں بسنے والے بچوں
کا مستقبل بھی روشن
نہیں۔ایسے بچوں کے مقابلہ میں تمہارا مستقبل، اے احمدی بچو! کہیں زیادہ روشن ، خوشحال اور خوشیوں سے معمور
ہے۔پھر سرمایہ دار ممالک ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ بس کسی مذہب کی طرف منسوب ہو جانا کافی ہے۔وہ دین اور
مذہب کے حقیقی ثمرات سے محروم ہیں۔ان کی ساری کوششیں دنیا کیلئے ہیں، مگر جہاد اور مجاہدہ کی روح سے محروم۔اسلام نے بھی بہت زور دیا ہے کوشش اور سعی پر اور فرمایا ہے :- لیس للانسان الا ما سعی مگر خدا کہتا ہے میری
نعمتیں دنیوی بھی دینی بھی بے شمار ہیں لیکن جتنی کوشش کرو گے اتنا پاؤ گے۔لیس للانسان الا ما سعی مگر ساتھ
یہ بھی فرمایا دنیا کیلئے کوشش بھی دین کی خاطر ہونی چاہیے۔بہر حال بچے بچے میں بہت فرق ہے۔تمہارا مستقبل دنیا کے سارے بچوں سے زیادہ روشن ہے۔اس لئے
کہ تمہیں خدا نے وعدہ دیا کہ تمہارے ذریعہ سے اسلام غالب آئے گا۔جب تم بڑے ہوگے، دین اسلام سیکھو
گے، دعائیں کرو گے، زندہ خدا سے تمہارا زندہ تعلق پیدا ہو جائے گا، خدا کی راہ میں تم قربانیاں کرنے والے
ہو گے تمہارے دل میں نوع انسانی کا درد ہو گا۔جو خدا سے دور ہیں ان کیلئے تمہارے دل تڑپیں گے تمہارے دل
میں یہ خواہش پیدا ہوگی کہ یہ بھی خدا کو پہچانیں اور محمد اللہ کے پیار کے حلقے کے اندر داخل ہو جائیں، تمہارے
ذریعہ سے تمہاری تربیت کے بعد اللہ تعالیٰ تمام دنیا میں اسلام کو غالب کرے گا۔خدا تعالیٰ کی محبت کو قائم کرے گا،
محمد کا جھنڈا ہر دل میں گاڑا جائے گا اور قریہ قریہ میںمحمد محمد نے کی آواز گونجے گی۔وہ وقت آنے والا ہے اور اس
وجہ سے تمہارا خدا تم سے بے حد پیار کرے گا۔اور تمہارا مستقبل یہ ہے۔ذمہ داری ہے تمہاری بڑی لیکن اتنے عظیم
وعدے ہیں دین و دنیا کی ترقیات کے جب تم ان لوگوں کی خدمت کرو گے اور خدا کے قریب لاؤ گے اور اتنی نعمتیں
ان کے سامنے رکھ دو گے خدا تعالی کی تو کتناوہ بدلہ تمہیں دیں گے۔پیار کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں تمہارا پیار
ہوگا اور پھر کس چاہت اور خوشی سے وہ تمہاری باتوں پر کان دھریں گے اور تمہارے پہلو میں قدم سے قدم ملائے
دد مشعل راه
دوم
فرموده ۱۹۷۹ء
526
قرب الہی کی راہوں پر آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالی تمہیں اطفال احمد یہ یعنی احمدیت کے اطفال کے مقام کو پہچانے کی توفیق عطا کرے اور اس بات کو
جانے کی توفیق عطا کرے کہ تم سب سے زیادہ خوش نصیب بچے ہو آج کی دنیا میں۔دنیا کا کوئی خطہ کوئی قوم کوئی
مذہب، کوئی ازم ایسا نہیں جس کے بچے تم سے زیادہ خوش قسمت ہوں۔خدا کرے کہ عملاً بھی تم اسی طرح خوش
قسمت بنو جس طرح وعدوں اور بشارتوں کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں خوش قسمت بنادیا ہے۔آمین۔(روز نامہ الفضل ربوہ ۷ نومبر ۱۹۷۹ء)