سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خظاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

527
فرموده ۱۹۷۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث نے ۲۱ اکتوبر۱۹۷۹ءکوخدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع
سے جو اختتامی خطاب فرمایا تھا اس
کا مکمل متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔رَضِيْنَا بِاللهِ رَبًّا۔ہما ر رب کریم بڑا ہی دیا لو ہے۔آسمانوں اور زمین کو ہمارے لئے اس نے اپنی نعماء سے بھر دیا ہے ہر مادی چیز جس کی ہمیں ضرورت تھی ہماری
فطرت کو ہمارے جسموں کو ، ہماری روح کو ، اس کے قرب میں آسمانوں تک پہنچنے کیلئے وہ سب کچھ اس نے ہمارے
لئے آسمانوں اور زمین میں مہیا کر دیا اور اس نے ہمیں وہ سب طاقتیں عطا کیں جن کے حسن کا ہر پہلو سے پیارا
ہے۔اور جس کے ہر پہلو کو حسین بنانا ہمارا کام ہے ہماری ہدایت کے لئیے اس نے اپنے فضل سے رحمتہ للعالمین کو
ہمارا ہادی اور رہبر بنا کر بھیجا جو ایک کامل اور مکمل تعلیم لے کر آئے۔جس تعلیم نے ہمارے وجود کے درخت کی ہر
شاخ کو بار آور کیا اور جس نے ہماری روح کو اللہ کے نور سے منور کیا۔اس رہبر سے، اس ہادی سے بھی ہم خوش
ہیں۔وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا۔ہم راضی ہیں محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنہوں نے ہمارے سامنے ایک کامل اور
حسین تر اسوہ پیش کیا۔اور ہمارے لئے اس بات کو ممکن بنا دیا کہ ہم میں سے ہر ایک شخص اپنی اپنی استعداد کے
دائرہ میں انتہائی رفعتوں کو حاصل کر سکے جس نے بنی نوع انسانی سے اس قدر پیار کیا کہ اس کے لئے خدا کے حضور
کچھ اس طرح دعائیں مانگیں کہ وہ قبول ہوئیں۔اور نوع انسانی کو یہ وعدہ دیا گیا۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہ محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں سب کے سب انسان خدائے واحد و یگانہ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں
گے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کریں گے جن کے دل خدا تعالیٰ کی حمد سے ہمیشہ معمور رہیں گے اور محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کا پیار جن کے سینوں میں موجزن رہے گا۔یہ وعدہ جو دیا گیا تھا اس وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ آ گیا ہے
اور خدا تعالیٰ کی تدبیر اور تقدیر حرکت میں ہے۔اور دنیا کے گوشے گوشے میں انقلابی تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں۔اس
انقلاب عظیم نے جماعت احمدیہ کو جو ایک غریب جماعت، جو ایک دھتکاری ہوئی جماعت، جو ایک بے بس
جماعت اور سیاست سے جو محروم جماعت ہے۔اسے زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک پہنچا دیا۔اور ہر آن خدا تعالیٰ
کے فضل بارش کی طرح نازل ہورہے ہیں۔اس کی رحمت کے دوتازہ نمونے یہ ہیں کہ جماعتہائے احمد یہ یورپ
اور انگلستان کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ ایک بڑی جائیداد انہوں نے اشاعت اسلام کے لئے ناروے میں خرید
لی ہے الحمد للہ اور یہ بھی توفیق انہیں دی کہ چین کے ملک میں جو Catholiaism کا گھر ہے۔ایک زمین خریدی
گئی ہے اور اس زمین کے متعلق وہاں کی لوکل باڈی نے اور حکومت نے بھی لکھ کر یہ اجازت دی ہے کہ وہاں

دد
شعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۹ء
528
جماعت احمدیہ کا مشن ہاؤس اور خدا کا گھر مسجد بنائی جاسکتی ہے۔الحمد للہ
اب سوائے دو ایک جگہ کے جہاں کوشش ہو رہی ہے یورپ کے ہر ملک میں خدا کے نام کو بلند کرنے کیلئے اور
حمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو پھیلانے کیلئے مشن ہاؤس اور مساجد بن چکی ہیں۔یہ جماعت مرنے کے لئے نہیں زندہ کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے
ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے ہم اپنے رب کریم کا شکر ادا کر سکیں۔دنیا نے کہا تھا کہ ہم اس جماعت کو
اپنے پاؤں تلے روند دیں گے۔خدا کے فعل نے ثابت کیا کہ یہ جماعت مرنے کیلئے نہیں زندہ کرنے کیلئے قائم کی
گئی ہے۔قرآن کریم کے تراجم اور قرآن کریم کی تفسیر کے کثرت سے شائع کرنے کا انتظام ہورہا ہے۔اس منصوبہ کی
ابتداء ہو چکی ہے کہ امریکہ میں ایک ملین ( دس لاکھ ) قرآن کریم کے مترجم نسخے شائع کئے جائیں۔تجربہ ایک
ایک بڑے چھاپہ خانے نے ہیں ہزار نسخے طبع کرنے شروع کئے ہیں اور امید ہے کہ نومبر کے مہینے میں یہ ۲۰ ہزار
نسخے وہ طبع کر کے ہمیں دے دیں گے۔اس کے چند صفحات نمونہ کے طور پر ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں۔طباعت کا
معیار بہت اچھا ہے اور بڑے سستے داموں وہ اسے طبع کر رہے ہیں۔یہ ۲ ہزار نسخے سارے امریکہ میں پھیلا کے
مزید آرڈر لئے جائیں گے وہاں تھوک فروش ایسے ہیں جو کہتے ہیں ہمیں کئی لاکھ نسخے دے دو لیکن وہ نمونہ مانگتے
تھے۔نمونہ تیار ہوگیا اور روک دور ہوگئی۔راہ ہموار ہوگئی اور خدا تعالی کے فضل پر ہم امید رکھتے ہیں کہ اگلے چند
سالوں کے اندر لاکھوں کی تعداد میں قرآن کریم امریکہ کے ملک میں تقسیم ہو جائے گا۔اسی طرح سوئٹزرلینڈ اور جرمنی میں دو جگہ تقاریر (مذاکرہ) کا انتظام کیا گیا۔جس میں ان ممالک کے حالات
کے لحاظ سے کثرت سے لوگ شامل ہوئے اور اسلام کی تعلیم سننے کی طرف عوام
کو توجہ پیدا ہورہی ہے اور ان کے
عوام کو اسلام کی تعلیم سنانے کے لئے ہمیں تیاری کرنی چاہیئے جس کے لئے ہمیں مذہبی تعلیم یافتہ نو جوانوں کی
ضرورت ہے۔اس کے لئے جامعہ احمدیہ میں پڑھنا ضروری نہیں۔ہر احمدی جوان کو زیادہ سے زیادہ توجہ کے ساتھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہئے۔انگریزی دان طبقہ کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کا انگریزی ترجمہ نہایت اچھی شکل میں بلند پایہ طباعت اور عمدہ کاغذ پر کتابی شکل میں
شائع ہونا شروع ہو گیا ہے اور یہ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے پڑھ کر ہر پڑھنے والا اسلام کے حسن اور اسلام کے دلائل
کی جو تاثیر ہے اس کا قائل ہو جاتا ہے۔پس ہمیں خود بھی پڑھنا چاہئے اور اپنے واقفوں کو بھی پڑھانا چاہئے۔خصوصاً غیر مسلم واقفین کو ، واقف کار دوستوں کو۔یہ جو بارش ہورہی ہے رحمت کی تم میں سے کوئی شخص یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کے قطروں کو تم گن سکتے ہو۔مگر خدا کے فضلوں کی ہم پر جو بارش ہورہی ہے وہ اس سے بھی زیادہ ہیں۔

529
فرموده ۱۹۷۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دو
پس آج میرا یہ پیغام ہے جماعت کے بڑوں اور چھوٹوں کی طرف کہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے
حمد وثناء کے ترانے گاتے ہوئے آگے سے آگے بڑھتے چلے جاؤ۔خدا کے فرشتے تمہارے ساتھ ہونگے۔خدا کے
فرشتے آسمانوں سے تمہاری مدد کو اتریں گے اور تم اپنی زندگی کا مقصد اپنی زندگیوں ہی میں پورا ہوتے دیکھ لو گے۔انشاء الله
( بحوالہ ماہنامہ خالد صفحه ۲۵ تا ۲۸ نومبر، دسمبر ۱۹۷۹ء)

10 von 10 heute frei