صدر مجلس خدام الاحمدیہ صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کی الوداعی تقریب سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
ود مشعل راه جلد دوم
را
فرموده ۱۹۷۹ء
530
محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے اعزاز
میں مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے مورخہ ۷ نومبر ۱۹۷۹ء بعد نماز ظہر ایوان مو در بوہ میں
ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے
ایک مختصر خطاب فرمایا۔جو ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے بعد حضور نے فرمایا :-
الوداعی اور استقبالیہ تقریبات ایک رنگ تو یہ رکھتی ہیں کہ بس ایک روایت چلی آرہی ہے ایسی تقریبات کے
پیچھے جب زندہ جماعتیں ایسی تقریبات منائیں۔ایک زندہ حقیقت ہوتی ہے اور زندہ حقیقت یہ ہے جو ایک شاعر
نے کہا ہے کہ : -
اذا
سي
قوول ــــــــــا قَالَ الْكِرَامُ فَعُول
کہ جب ہمارا ایک سردار اپنی جگہ چھوڑتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا سردار لیتا ہے اور آنے والا بھی اپنی زبان
سے شرافت کا اظہار کرنے والا اور اپنے بلند کردار کی غمازی کرنے والا ہوتا ہے۔اور اس کے اعمال بھی ایسے ہوتے
ہیں جو میرے الفاظ میں اسلام کے نزدیک ایک بزرگ مسلمان کے ہونے چاہئیں اور یہ زندگی کی علامت ہے۔زمانہ حرکت میں ہے انسانوں کی تاریخ حرکت میں ہے۔زندگی کے ساتھ قول اور فعل ہر دو لگے ہوئے
ہیں۔نیکی کی باتیں کرنا نیکی کی باتیں سننا اور ایسے اعمال بجالانا جود نیا میں امن اور آشتی پیدا کرنے والے ہوں ، جو
بنی نوع انسان کو محبت اور پیار کے رشتے میں باندھنے والے ہوں، جو دنیا کی ظلمات دور کر کے نور کے پھیلانے
والے ہوں۔جس رنگ میں بھی جس مقام پر بھی جس ذمہ داری کے عہدہ پر بھی جس حیثیت میں بھی کوئی شخص ہے
وہ ساری عمر ہی اپنی ذمہ داریوں کو نباہتا اور کچھ (کنٹری بیوٹ )Contribute کرتا ہے یعنی انسانیت کی فلاح
اور بہبود کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے اور ایک مجاہدہ میں جہاد کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس حقیقت پر
جماعت احمدیہ کو قائم رکھے۔حرکت کئی قسم کی ہے۔ایک حرکت یہ کہ بچہ پیدا ہوتا ہے۔پھر بڑا ہوتا ہے۔پھر اطفال
میں شامل ہوتا ہے پھر خدام الاحمدیہ میں آتا ہے پھر انصار اللہ میں جاتا ہے۔جب بلوغت کو پہنچتا ہے ذمہ داریاں
اس کی بڑھ جاتی ہیں۔بلوغت سے پہلے (عمل کے لحاظ سے بلوغت ہے ) اس کی ذمہ داری ہے کہ بالغ ہونے کے
بعد جو ذمہ داری پڑے گی اس کے لئے تیاری کرے۔ایک تو یہ حرکت ہے۔ایک دوسری حرکت ہے نوع انسان
کی۔ایک نسل کے بعد دوسری نسل۔دوسری نسل کے بعد تیسری نسل۔یہ حرکت بھی جاری ہے کیونکہ اس دنیا میں
531
فرموده ۱۹۷۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
جتنی اہمیت مادہ کو ہے اتنی ہی اہمیت زمانہ کو بھی ہے اور آج کا یہ زمانہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔اور بڑے لمبے
صے پر پھیلا ہوا ہے قریباً ایک صدی ختم ہونے کو ہے اور جماعت احمد یہ اپنی زندگی کی نئی صدی میں اور نوع
انسانی عظیم انقلابوں کی جو بنیاد رکھی گئی ہے۔اس کی نئی صدی میں داخل ہونے والی ہے اور نسلاً بعد نسل جماعت
احمدیہ کو اپنی ذمہ داریاں سمجھ کے ان کی ادائیگی کی کوشش کرتے چلے جانا ہے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے
اس کے فضل اور اس کی رحمت کو جذب کرتے ہوئے شاہراہ غلبہ اسلام میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جانا ہے۔میں بڑی دیر سے کہہ رہا ہوں کہ جو میں نے اندازے کئے ہیں میرے نزدیک ہماری زندگی کی دوسری صدی
غلبہ اسلام کی صدی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ابھی تین صدیاں ختم نہیں ہوں گی کہ
میری بعثت کا مقصد پورا ہو جائے گا اور بہت بھاری اکثریت نوع انسانی کی خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی عظمت و جلال اور رسالت کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ارشادات کی روشنی میں جو قرآن
کریم کی تفسیر ہیں نیز قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں میرا یہ عقیدہ ہے۔میرا
یہ اندازہ ہے کہ دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اور اسی کے لئے یہ سارا کام ہو رہا ہے۔سارے انقلابات
بپا ہورہے ہیں۔جماعت احمدیہ کا یہی کام ہے تو خدا تعالیٰ کا یہی منشا ہے اور جو زندگی خدا تعالیٰ کے منشاء کے مطابق
نہیں گذرتی ، وہ ہلاکت کی زندگی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے بچائے اور اپنی منشاء کے مطابق ہمیں زندہ رہنے
اور عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔دعا کر لیں۔(ماہنامہ خالد صفحه ۲۹ تا ۳۱ نومبر دسمبر ۱۹۷۹ء)