سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ
مشعل راہ۔ جلد دوم
ود مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۰ء
532
سید نا حضرت خلیفہ اصبح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع
ے نومبر ۱۹۸۰ء میں جو خطاب فرمایا تھا اس کا مکمل متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہم اللہ کے فضل سے چودہویں صدی کو الوداع کہہ رہے ہیں اور پندرہویں صدی کا استقبال کر رہے ہیں
کیوں؟ اس کا کوئی جواب ہونا چاہیئے کوئی غرض اور مقصد ہونا چاہیئے کہ کیوں ہم چودہویں صدی کو الوداع کہنے کے
لئے اس قدر تقریبات کر رہے ہیں، پروگرام بنا رہے ہیں اور اسی طرح پندرہویں صدی کے استقبال کی تیاریاں
کر رہے ہیں، کس غرض سے کر رہے ہیں ہم۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے ہم پر فرض تھا کہ ہم ایسا
کرتے۔چودہویں صدی میں چودہویں صدی نے کیا پایا
اور چودہویں صدی میں اسلام کو کیا ملا ؟
اس وقت جو گفتگو میں آپ سے کروں گا اگر اس کا کوئی عنوان رکھا جا سکتا ہے تو وہ یہ ہے کہ چودہویں صدی
میں چودہویں صدی نے کیا پایا اور چودہویں صدی میں اسلام کو کیا ملا؟ چودہویں صدی جو ہے اس کے دو رخ
ہیں۔ایک بڑا تکلیف دہ بڑا بھیا نک اور دوسرا بڑا ہی عظیم برکتوں والا۔اس زمانے پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو پتہ
چلتا ہے کہ قصہ یوں ہے کہ چودہویں صدی شروع ہونے سے معاقبل عیسائیت بڑے زوروں پر تھی اور ان کے
دماغ بہت اونچے ہو چکے تھے۔ہندوستان میں ایک پادری عمادالدین تھے وہ ایک بہت بڑے مسلمان عالم تھے۔پھر عیسائی ہو گئے اور پادری بنے اور انہوں نے ایک مضمون لکھا جو ہندوستان سے باہر کسی جگہ کسی جلسے میں پڑھنا تھا
انہوں نے خود نہیں جا سکے لیکن وہاں وہ مضمون پڑھا گیا اور ہمارے پاس یہاں موجود ہے لائبریری میں۔یہ
تیرھویں صدی کے آخر کی بات تیزی کے ساتھ عیسائیت بڑھ رہی ہے کہ عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے کہ اگر
ہندوستان میں رہنے والے کسی شخص کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ مرنے سے پہلے کسی مسلمان
کا منہ تو دیکھ
لے تو اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی یعنی سارے ہندوستان میں ایک بھی مسلمان نہیں رہے گا۔یہ ان کے
اندازے تھے۔اندازے اس وجہ سے تھے کہ عیسائی حکومتیں بڑی طاقتور تھیں، بڑی مالدار تھیں اور ان کے ساتھ چمٹا
ہوا چرچ جو تھا وہ بھی مالدار تھا اور ایکٹیو (Active) تھا اور ایک صاحب اقتدار حکومت کے زیر پرستی وہ کام کر رہا تھا
اور کپڑے دینے کے لئے ان کے پاس ذرائع موجود تھے ، دودھ بانٹنے کے لئے ، گندم تقسیم کرنے کے لئے ،
533
فرموده ۱۹۸۰ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
طالبعلموں کو وظائف دینے کے لئے سامان تھے اور ہر طرف برٹش ایمپائر کا اونچا نام تھا اور پادری کے ہاتھ میں
خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا تھا اور وہ اسے بڑے جوش وخروش سے لہرا رہے تھے۔اسی زمانہ میں اس حد تک پہنچے
کہ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ زمانہ عنقریب آنے والا ہے جب مکہ پر خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا لہرائے گا۔اور
جھوٹی خوشیوں سے معمور، فخر سے گردنیں تانے ہوئے ، بڑے جوش کے ساتھ بڑھتے ہوئے وہ چودہویں صدی
میں جب داخل ہوئے تو ان کے سامنے محمد ﷺ جو خدا تعالیٰ کے ایک زبر دست جلالی جرنیل تھے ان کا ایک شاگرد
اور روحانی فرزند کھڑا تھا جس نے کہا بس آگے نہیں بڑھنا ( نعرے) یہ دیکھا چودہویں صدی نے اپنی ابتدا میں۔چودہویں صدی اور اسلام کا عروج و زوال۔الله
پھر چودہویں صدی نے جہاں ذلتیں دیکھیں اسلام کی جہاں تنزل دیکھا اسلام کا ( ہماری اپنی غلطیاں تھیں
کوتا ہیاں تھیں وہ بھی ہم نے دیکھنا تھا) وہاں نبی اکرم ﷺ کی تیرہ صد سالہ پہلے کی عظیم پیشگوئیاں پوری ہوتے
دیکھیں ایک نہیں دو نہیں بلکہ یہ زمانہ ان عظمتوں سے بھر پور دیکھا۔اس صدی نے اسلام کا ضعف بھی دیکھا۔اس
صدی نے اسلام کی عظمت اور جلال بھی دیکھا۔اس صدی نے اذا الشمس كورت (التکویر:۲) محمد ﷺ جوحقیقی
سورج تھے اس عالمین کے ( یہ ہمارا سورج تو اس کے مقابلے میں کچھ چیز نہیں ہے ) ان کے اوپر غفلتوں کا اور عدم
شناخت کا پردہ بھی دیکھا اوراس محمد اللہ کی عظمتوں کے نشان بھی دیکھے (نعرے)۔واذا النجوم انکدرت
(التکویر: ۳) اس صدی نے ان کو جن کے ذمے یہ سمجھا جاتا تھا کہ دین کو زندہ رکھنا ہے اور سنت نبوی کو قائم رکھنا ہے
ان کو اس طرح آسمان رفعت اسلام سے گرتے دیکھا جس طرح بعض راتوں میں آپ تارے ٹوٹتے دیکھتے ہیں۔اور اسی زمانہ میں اسلام کے علم کلام میں وہ رفعت اور بلندی اور عظمت پیدا ہوئی محمد اللہ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں
کہ مثلاً کیتھولزم (Catholicisom) کیتھولیک جو فرقہ ہے یہ عیسائیوں میں سب سے مضبوط ، سب سے امیر،
سب سے پھیلا ہوا، سب سے منتظم سب سے طاقتور ہے اور سمجھتا ہے کہ ہم بڑے فہیم ، بڑے زور آور ہیں، انہیں
اپنے ماننے والوں
کو یہ ہدایت دینی پڑی کہ نہ کسی احمدی سے تم نے بات کرنی ہے نہ ان سے کوئی رسالہ وغیرہ لے کر
پڑھنا ہے۔(نعرے) جہاں مغرور کو بلندی سے گرتے پایا، وہاں ایک طفل احمدیت کو رفعتیں حاصل کرتے ہوئے
دیکھا۔ہمارا ایک بچہ مشرقی افریقہ میں تھا اس کی زندگی میں برکت ڈالے۔بچپن سے ہی اسے شوق تھا تبلیغ کا اور
اتوار کو وہ چھوٹے چھوٹے رسالے لے کے سڑک کی پیومنٹ (Pavement) پر کھڑا ہو جاتا اور جس شخص کے
متعلق اندازہ لگا تا کہ یہ پڑھنا لکھنا جانتا ہے اس کے ہاتھ میں کوئی رسالہ دے دیتا۔ایک دن اس نے دیکھا کہ
امیرانہ لباس پہنے ایک افریقین پاس سے گزر رہا ہے۔اس نے اس کے ہاتھ میں رسالہ دیا۔اس نے بڑی خوشی
سے اس کو لیا اور چلتے ہوئے اس کو کھول کے پڑھنا بھی شروع کیا۔چند قدم آگے جانے کے بعد واپس آیا اور کہا یہ لو
دومشعل
تل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۰ء
534
پکڑو اپنا رسالہ اس نے کہا کیوں کیا ہو گیا ہے اسے، ابھی تو آپ نے بڑے شوق سے لیا تھا۔اس نے کہا تم احمدی
ہو؟ اس نے کہا ہاں، میں احمدی ہوں۔کہنے لگا ہمارے پر یسٹ (Priest) نے ہمیں کہا ہے کہ کسی احمدی سے کوئی
صلى الله
کتاب لے کے نہیں پڑھنی۔اس زمانہ میں نبی اکرم ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق و اذا الصحفُ نُشرت (التکویرنا) کے جلوے
دیکھے۔جو پہلی صدیاں تھیں چودہویں صدی سے پہلے وہ جہالت کی صدیاں
تھیں۔کچھ ابھر رہا تھا علم لیکن اس طرح
نہیں جو چودہویں صدی میں ابھرا۔حقیقت یہ ہے کہ سپین میں مسلمانوں کے زوال کے بعد یورپ کو علمی میدان
میں بڑا دھکا لگا کیونکہ سپین کے مسلمان علمی میدان میں ان کے قائد اور استاد تھے اور اس کے نتیجہ میں ایک زمانہ آیا
جب ایک طرف مسلمان علم سے غافل ہو گیا اور دوسرے طرف عیسائیوں کا وہ منبع جہاں سے وہ علم سیکھتے تھے خشک
ہو گیا یعنی انہوں نے اپنے استاد کو خو قتل کر دیا، بھگا دیا، ماردیا، گھر سے بے گھر کر دیا، وہ درسگا ہی نہیں رہیں جہاں
سے اپنی علمی پیاس بجھایا کرتے تھے۔یہ پیش گوئی نبی اکرم ﷺ کی کہ واذا الصحف نُشِرَتْ (التکویر: ۱۱)۔یہ پیشگوئی دو پہلو رکھتی ہے عام طور پر ایک پہلو پر زور دیا جاتا ہے وہ بڑا اہم ہے ایک نقطہ نگاہ سے لیکن دوسرا
بھی کم اہم نہیں ایک یہ ہے کہ اس زمانہ میں جو اسلام کی اصطلاح میں آخری زمانہ ہے اس زمانہ میں کثرت سے
طباعت کا، مطبع خانوں کا انتظام ہو جائے گا اور جہاں پہلے خال خال کہیں کوئی کتاب مالتی تھی بڑی کثرت سے
کتابیں لوگوں کو ملنے لگ جائیں گی دوسرا پہلو یہ ہے کہ ( بلکہ مجھے یوں کہنا چاہیئے کہ اس کے تین پہلو ہیں)
دوسرا پہلو یہ ہے کہ لوگ جو علم کی طرف سے توجہ چھوڑ بیٹھیں گے چودہویں صدی میں پھر علم کی طرف انسان توجہ
کرنے لگے گا اور یہ اس لئے پیش گوئی تھی کہ اصل علم تو وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کی طرف لے جانے
والا ہے۔یہ سارا انتظام اس لئے کیا جارہا تھا کہ جب مہدی علیہ السلام خالص اسلام دنیا کے سامنے رکھیں نبی
اکرم ﷺ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ، تو ایسے سامان بھی موجود ہوں جو دنیا کے ہر کونے میں آپ کے کلام کو پہنچا
سکیں۔اور تیسرا پہلو اس پیشگوئی کا یہ ہے کہ تحقیق کے میدان میں انسان کی کاوش پھر شدت اختیار کرے گی یعنی
تحقیق شروع ہو جائے گی۔اب دیکھو تحقیق کے میدانوں میں انسان کی سعی اور جد و جہد اپنے عروج کو پہنچی ہے
چودھویں صدی میں اور مطبع خانہ بھی چھاپنے کا جو علم ہے وہ بھی اپنے عروج کو پہنچا چودہویں صدی میں مثلاً
کمپیوٹر (Computer) کے ذریعہ کمپوز (Compose) کرنا۔ہمارے نائیجیریا مشن نے قریباً پندرہ ہزار پونڈ کا
ایک کمپیوٹر ایسا لیا ہے جو کمپوز کرتا ہے انگریزی کے حروف کو اور عربی اور اردو بھی اس پہ ہوسکتی ہے اگر آپ وہ حصے
بھی منگوالیں۔تو اتنا آسان ہے اتنی خوبصورت وہ لکھائی ہے۔تو کمپیوٹر تو ہے ہی دوسری جنگ عظیم کے بعد کی ایجاد
جس کا مطلب ہے کہ چودہویں صدی جب قریباً تیسرے کوارٹر میں داخل ہو چکی تھی یعنی پچاس اور پچھتر سال کے
اندر یہ ایجادیں ہوئیں۔
535
فرموده۰ ۱۹۸ء
د و مشعل راه جلد دوم
دو
تحصیل علم کی اہمیت
اسی طرح عظیم پیشگوئی ہے بہت عظیم یعنی چودہ سو سال پہلے یا چودہویں صدی کے شروع سے بات کریں تو
تیرہ سو سال پہلے حال یہ تھا کہ مدینہ میں مسلمان قرآن کے عاشق ، ان کو چھپا ہوا قرآن کریم نہیں ملتا تھا۔بڑی
مشکل میں تھے۔اس واسطے جب ایران نے چھیڑ چھاڑ کی اور غیر ملکوں کے ساتھ جنگ ہوئی تو بعض قیدیوں کو اس
شرط پر جلد چھوڑنے کا وعدہ دے دیا گیا کہ وہ مسلمان بچوں کو لکھنا سکھا دیں گے۔اتنی اہمیت دی گئی تحصیل علم کو۔ن والقلم وما يسطرون (القلم:۲) پہلے تو صرف ہاتھ ہی سے لکھا جاتا تھا مگر قرآن عظیم کا مسلمان کے دل میں
اتنا پیار پیدا کر دیا گیا کہ ہندوستان کے بعض بادشاہ ایسے گزرے ہیں جو بادشاہت کے ساتھ قرآن کریم کو اپنے
ہاتھ سے لکھتے تھے بڑے خوبصورت خط کیساتھ اور پیسہ تھا ان کے پاس سنہری روشنائی سے لکھتے تھے۔بہر حال بڑا
پیار تھا ان کو۔ہاتھ کے لکھے ہوئے نسخے میرے پاس بھی پڑے ہیں کچھ۔قرآن کریم ہاتھ سے لکھ رہے ہیں کوئی
نسخہ چار سال میں لکھا گیا۔کسی پر کم وقت خرج آیا۔کجا وہ دن اور اب قرآن کریم کی اشاعت کا زمانہ آیا تو اب یہ
حال ہے کہ امریکہ میں جب ہم نے قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ شائع کرنا چاہا تو جس فرم کے ساتھ بات ہورہی
تھی اس سے سب باتیں طے ہوگئیں تو میرا خیال ہے کہ انہوں نے دو ہفتے یا تین ہفتے میں ہیں ہزار قرآن کریم کے
نسخے ہمارے ہاتھ میں پکڑا دیئے۔یعنی اتناترقی کر گیا ہے زمانہ۔اور جو خدا تعالیٰ نے میرے دماغ میں ڈالا تھا کہ
ملنیز (Millions) کی تعداد میں (ملین کہتے ہیں دس لاکھ کو ) قرآن کریم کے تراجم دنیا میں پھیلائے جائیں
اس وقت سوچتے تھے کہ کس طرح چھپیں گے اتنے اور اب اس تجربے نے بتادیا کہ انسان چودہویں صدی میں اس
مقام تک واذا الصحف نشرت (التکویر:1) کی پیشگوئی کے مطابق پہنچ چکا ہے کہ وہ قرآن کریم کی اس قسم کی
خدمت بجالائے ، بجالا سکے۔بیسیوں پیش گوئیاں ہیں بڑی عظمتوں والی۔کہا گیا تھا واذا الوحوش حشرت (التکویر : 1) وحشی قوموں
کو متمدن بنایا جائے گا چودہویں صدی میں۔وہ وحشی قومیں افریقہ کی جن پر اس سے قبل ظلم ہورہا تھا امریکن ان کو
غلام بنا کے لے گیا اور وہ غلام جو ہیں آج وہ متمدن ہو کے سب سے زیادہ عزت والے مقام پر نظر آتے ہیں۔واشنگٹن کا مئیر ہے مثلاً اور وہ آج کل افریقہ سے جو آئے ہوئے تھے غلام ان کی نسل سے ہے واذا الوحوش
حشرت (التکویرآیت:۲) وحشیوں کو متمدن بنا دیا جائے گا۔وحشی کو پڑھا لکھا کر مہذب بنادیا گیا۔اگر وہ وحشی
رہتے تو ان کو اسلام سکھا نا زیادہ مشکل ہوتا بجائے اس کے اب وہ متمدن ہیں اور سمجھدار ہیں اور پڑھے لکھے ہیں اور
دل رکھتے اور ہمت والے ہیں اور ان کو اسلام سکھانا اب مشکل نہیں رہا۔اب یہ حال ہے وہاں کئی ہزار احمدی ہو چکا
ہے۔چودہویں صدی میں اور سینکڑوں عورتیں وہاں کی برقع پہن کے نقاب اوڑھ کے سارے کام کر رہی ہیں۔اپنے کام میں حرج نہیں ہونے دیا۔ان کو سمجھایا گیا تھا کہ اسلامی تعلیم کام میں حارج نہیں۔برقع نہیں کام میں
حارج۔۷۶ء میں گیا تو ایک بڑی سادہ سی احمدی بہن کہنے لگی کہ میں فلاں تاریخ کو پریذیڈنٹ سے مل کر اس کے
د
فرموده ۱۹۸۰ء
536
مشعل راه جلد دوم
ہاتھ میں قرآن کریم کا ترجمہ دے کے آئی ہوں۔اتنا پیار ان کو ہو گیا ہے قرآن کریم سے کہ جو ایک دو تین سال
پرانے خاندان ہیں احمدیت میں جو پانچ جلدوں کی ہماری تفسیر ہے انگریزی کی وہ ساری کی ساری انہوں نے
پڑھی ہوئی ہے۔بعض دفعہ رات کو کوئی آیت سمجھ نہ آئے تو مبلغ کو فون کر دیتے ہیں کہ اس آیت کی یہ تفسیر کی گئی
ہے۔مجھے سمجھ نہیں آ رہی سمجھاؤ مجھے مبلغ کو بھی ہر چیز ہر وقت یاد تو نہیں رہتی۔اس کو مشکل پڑ جاتی ہے پھر وہ سمجھاتا
ہے۔بعض دفعہ دو دو گھنٹے بات کرتے رہتے ہیں۔وہاں ٹیلیفون کا سسٹم یہ ہے کہ اتنی دیر چاہیں آپ فون کرتے
ر ہیں آپ کو کوئی ٹوکنے والا نہیں صرف بل وصول کر لیتے ہیں۔وہ کوئی پر اوہ نہیں کرتے دو گھنٹے کا بل دے دیں
گے۔دین سیکھتے جائیں گے۔تو واذا الصحف نشرت (التکویر: ۱۱) معمولی اعلان نہیں۔بیسیوں زبر دست
پیشگوئیاں ہیں خدا کے کلام میں جن کے متعلق مفسر کہتے ہیں کہ یہ ساری باتیں آخری زمانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔آج کل کی متمدن دنیا نے جو عجیب و غریب ایجادات کی ہیں ان سب کا ذکر قرآن کریم نے یہ کہہ کے کیا کہ یہ
اسلام کی خاطر ہو گا، آخری زمانہ میں برکات اسلام پھیلانے کے لئے یہ ساری چیزیں ہوں گی ایسی ایسی سواریاں
نکل آئیں گی۔ایک حدیث میں یہ بھی ہے کہ ایسی سواری ہوگی جس کے پیٹ میں روشنی ہوگی۔کسی زمانہ
میں پادری مذاق بھی اڑاتا رہا اور آج اسلام ان کا مذاق اڑاتا ہے۔خاموشی کے ساتھ۔ہوائی جہاز پیٹ میں
روشنی ، ریل پیٹ میں روشنی۔بعض نادان سمجھتے تھے کہ کوئی گدھا ایسا بن جائے گا جس کے پیٹ میں روشنی ہوگی او
ران کو بیچ میں بٹھا دیا جائے گا۔پیٹ کے۔اب سمندری جہاز ، ہوائی جہاز، ریل، موٹر ، موٹر کے اندر بھی
سوچ (Switch ) لگا ہوا ہوتا ہے۔ضرورت پڑے آپ روشنی کر لیتے ہیں اندر لیکن ہوائی جہاز کے اندر تو اتنی روشنی
ہوتی ہے جیسے دن چڑھا ہو۔اسی طرح ریل کا حال ہے۔ہمارے ملک کی نہیں پتہ نہیں یہاں تو فیوز ہو جاتے
ہونگے وہاں بھی لیکن امریکہ وغیرہ Conetinent ( کانٹینینٹ ) وغیرہ اتنی روشن ہوتی ہے آپ آرام سے
پڑھ سکتے ہیں۔تو یہ پیشگوئی یہی تھیں ناں کہ میں کہتا ہوں یہ بتا رہی تھی کہ مہدی کے زمانہ میں اسلام کے متعلق جو
شخص علم حاصل کرنا چاہتا ہے جب وہ ریل میں سفر کر رہا ہو گا اس کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔وہاں بھی وہ اسلام کے
متعلق نبی اکرم ﷺ کی سوانح کے متعلق کتب آسانی سے پڑھ سکے گا ورنہ تو مسافر کا وقت ضائع
ہو جائے۔دریاؤں کے پھاڑنے کی پیشگوئی نیز زمین و آسمان کے متعلق پیش گوئیاں ہیں۔اس چودہویں صدی
صلى الله
میں محمد ﷺ کی عظمت کو ہر آن محسوس کیا ( نعرے)
چاند سورج گرہن کا نشان
پھر چودہویں صدی نے محمد یا اللہ کی عظمت کو اس طرح ظاہر کیا کہ آپ
کی پیشگوئی کے مطابق مقررہ دن اور
رات میں چاند اور سورج کو گرہن لگا نہ ایک دفعہ بلکہ دو دفعہ یکے بعد دیگرے پہلے ایک سال میں ایک خطہ ارض پر
اور دوسرے سال میں دوسرے خطہ ارض پر۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس پیشگوئی کے متعلق فرماتے
ہیں۔537
فرموده۰ ۱۹۸ ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
صحیح دارقطنی میں یہ ایک حدیث ہے کہ امام محمد باقر فرماتے ہیں ان لمهدينا ايتين لم
تـكـونــا مـنذ خلق السموت والارض ينكسف القمر لاول ليلة من رمضان
وتنكسف الشمس في النصف منه (دار قطنی جلد اول صفحہ ۱۸۸) یعنی ہماری
پیارے مہدی کے لئے ( بڑا ہی پیارا یہ فقرہ ہے ساڈا مہدی، ہمارے مہدی کے لئے ) دو
نشان ہیں اور جب سے کہ زمین و آسمان خدا نے پیدا کیا۔یہ دونشان کسی اور مامور اور رسول
کے وقت میں ظاہر نہیں ہوئے۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ مہدی معہود کے زمانہ میں
رمضان کے مہینے میں چاند کا گرہن اس کی اول رات میں ہوگا یعنی تیرہویں تاریخ میں اور
سورج کا گرہن اس کے دنوں میں سے بیچ کے دن میں ہوگا یعنی اسی رمضان کے مہینے کی
اٹھائیس ۲۸ تاریخ کو اور ایسا واقعہ ابتدائے دنیا سے کسی رسول یا نبی کے وقت میں کبھی ظہور
میں نہیں آیا۔صرف مہدی معہود کے وقت اس کا ہونا مقدر ہے۔اب تمام انگریزی اور اردو
اخبار اور جملہ ماہرین ہیت اس بات کے گواہ ہیں کہ میرے زمانہ میں ہی جس کو عرصہ قریباً
بارہ سال کا گزر چکا ہے اسی صفت کا چاند اور سورج کا گرہن رمضان کے مہینہ میں وقوع میں
آیا۔(حقیقۃ الوحی صفحه ۱۹۴-۱۹۵)
اور اس کی تاریخیں یہ ہیں۔پہلی بار چاند کا گرہن ۲۱ مارچ ۱۸۹۴ ء اور سورج کا گرہن ۶ اپریل ۱۸۹۴ ء اسی
رمضان میں اور دوسری بار امریکہ میں دیکھا گیا۔چاند کا گرہن 11 مارچ ۱۸۹۵ء اور سورج کا گرہن ۲۶
مارچ ۱۸۹۵ ء یعنی دونوں دفعہ رمضان کے مہینہ میں یکے بعد دیگرے دوسالوں میں انہیں تاریخوں میں یہ نشان
ظاہر ہوا اور میتین“ دونشان کر کے جو بتایا گیا تھا وہ ظاہر ہوا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے
کہ یہ جو فقرہ ہے نا کہ لم تكونا منذ خلق السموت والارض اس کے معنی ہیں کہ ہمیں انسانی تاریخ میں کوئی
ایسا مامور یا کوئی ایسا مدعی مہدویت نہیں ملتا کہ جس نے یہ کہا ہو کہ میری سچائی کے ثبوت پر یہ نشان ظاہر ہوا۔اس
سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ تاریخ میں یہ بھی کہیں نہیں ملتا کہ کسی نے یہ کہا ہو کہ میری سچائی کے لئے یہ نشان ظاہر ہوگا۔ایک یونیک (Unique) ایک ایسالا ثانی نشان ہے اور ایساز بر دست کہ جس کی مثال نہ انسانی تاریخ میں ہے نہ
انسانی عقل ایسی تجویز کر سکتی ہے۔نہ انسانی ہاتھ اور نہ انسان کی سائنس ایسا کر دکھا سکتی ہے۔کس کی طاقت ہے کہ
وہ چاند اور سورج پر حکومت کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے لئے آپ کے زمانہ میں
یہ نشان ظاہر ہوئے اور اس سے ثابت ہوا محمد ا کی ایک عظیم انسان تھے (نعرے)
جنہوں نے قریباً تیرہ سو سال پہلے ایسی پیشگوئی کی اور عظیم تھا وہ انسان محمد کا محبوب جسے محمد ہو نے سلام بھیجا
د دمشعل راه
باراه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۰ء
538
صرف اُس ایک کو امت محمدیہ میں سے، جس کی خاطر خدا تعالیٰ نے چاند اور سورج کو گرہن لگا کے بہت سی باتیں
انسان کو سکھائیں اگر وہ سمجھنا چاہے (نعرے)
جہاں چودہویں صدی نے محمد اللہ کی عظمتوں کے ثبوت کے لئے چاند اور سورج کو گرہن ہوتے دیکھا وہاں
چودہویں صدی نے محمد اللہ کی عظمتوں کو دلوں میں گاڑنے کے لئے مہدی کو اپنے اندر پایا ( نعرے)
محمد کے محبوب مہدی آگئے۔یہ چودہویں صدی نے نشان دیکھا۔عظیم عظمتوں والی ہے یہ صدی (ایک
دوست نے چودہویں صدی زندہ باد کا نعرہ لگایا تو اس پر حضور نے فرمایا ) چودہویں صدی واقعہ میں زندہ ہے۔اس معنی میں کہ جس زندگی کی بنیاد اس صدی میں رکھی گئی ہے وہ حیات، وہ زندگی قیامت تک قائم رہے
گی (نعرے)
ہمیں چودہویں صدی نے مہدی دیا۔ہمیں چودہویں صدی نے مہدی کے ذریعے محمد یا اللہ کی قوت قدسیہ
کے نتیجے میں ایک زندہ خدا کے ساتھ ایک زندہ رشتہ عطا کیا نعرے)
ہمیں چودہویں صدی میں محمد کے محبوب مہدی نے محمد کی محبت عطا کی (نعرے)
اور یہ محبت ہمارے دلوں میں کچھ اس طرح گاڑ دی گئی کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے دلوں سے محمد ہے کے
لئے اس محبت کو نکال کے باہر نہیں پھینک سکتی (نعرے)
ہمیں، ہمیں، ہمیں محمد اللہ کے محبوب مہدی نے وہ قرآن پھر دوبارہ دیا جو دوسروں نے کپڑوں میں لپیٹ
کے طاق نسیاں پر رکھا ہوا تھا (نعرے)
اور ہمیں یہ علم عطا کیا کہ ہر آنے والی نسل نئے مسائل لے کر دنیا میں پیدا ہوتی ہے اور دنیا میں ایک ہی
کتاب ہے قرآن عظیم جو ہر آنے والی نسل کے سب تازہ مسائل کو حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔(نعرے)
ہمیں مہدی علیہ السلام نے اسلام کے لئے ایک زندہ جوش عطا کیا کہ ہم اس کی خاطر اور خدا اور محمد میں لے کے
نام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے دنیا کے کونے کونے میں جائیں اور نوع انسانی کے دل محبت اور پیار کے ساتھ اور
اللہ کے نور اور محمد کے حسن کے ساتھ جیتیں اور انہیں ایک جھنڈے تلے جمع کرنے کی کوشش کریں (نعرے)
بڑا ہی۔بڑا ہی عظیم ہے ہمارا اللہ جو کائنات کی ہر شے کا نور اور ہر شے کی زندگی کا سرچشمہ ہے ، بڑا پیار کرنے
والا، بڑا خیال رکھنے والا ، معاف کرنے والا، رفعتیں عطا کرنے والا، تکالیف دور کرنے والا، دعاؤں کو سننے
والا ، رحمت کے سامان پیدا کرنے والا، جو انہونی چیز ہے اُسے بنا دینے والا ، جو وعدے ہیں وہ ہماری زندگیوں
میں پورے کرنے والا ہے
اور بڑا ہی عظیم ہے اور بڑا ہی عظیم ہے انسانوں میں محمد ہے جس کے لئے، جس کے طفیل اس کا ئنات کو پیدا
کیا، جس کی روحانی قوت ، جس کی قوت قدسیہ ہر جگہ پھیلی نظر آتی ہے ہمیں، جس کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ہمیں
وہ ملا جسے ہم نے محمد کے قدموں میں بیٹھے پایا مہدی علیہ السلام (نعرے)
539
فرموده ۱۹۸۰ء
د مشعل راه جلد دوم
چودہویں صدی نے ، چودہویں صدی نے ہمیں خدا ملا دیا ، چودہویں صدی نے ہم پر محمد کا حسن
ظاہر کر دیا، چودہویں صدی نے قرآن کی عظمتیں واضح کر دیں، چودہویں صدی نے مہدی ہمیں
دیا۔وہ ساری کمزوریاں تیری اے چودہویں صدی آج ہم نے معاف کیں اور تیری عظمتوں کو
ہماری نسلیں بھی یادرکھیں گی۔خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے آمین۔(سید نا ناصر نمبر ماہنامہ خالدار اپریل مئی ۱۹۸۳ء)